2025-03-04@14:30:53 GMT
تلاش کی گنتی: 954

«سے نکل»:

    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آج ہم ڈیفالٹ والی صورت حال سے نکل آئے ہیں، آج آئی ایم ایف ، ورلڈ بینک اور دیگر تمام عالمی ادارے کہہ رہے ہیں کہ پاکستان کے  میکرو اکنامک انڈیکیٹرز شکست و ریخت سے نکل کر استحکام کی طرف جا رہے ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کے خصوصی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری حکومت کو آئے ہوئے پورا ایک سال ہوچکا ہے،  2 دن پہلے کابینہ میں اضافہ بھی ہوا ہے۔  نئے وزرا کے کابینہ میں شامل ہونے سے اور ان کی کمٹمنٹ، قابلیت، دیانت اور امانت کے ذریعے پاکستانی عوام کو بے پناہ فائدہ پہنچے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس سال حکومت نے رمضان پیکیج...
     پاکستان کرکٹ بورڈ نے دوسرے سیمی فائنل میچ کے دوران شائقین کو فری افطار کروانے کا اعلان کردیا۔پی سی بی نے منگل 5 مارچ کو ہونے والے سیمی فائنل میچ کے دوران شائقین کو فری افطار کروانے کا اعلان کیا ہے۔پی سی بی کے مطابق قذافی اسٹیڈیم میں نیوزی لینڈ و جنوبی افریقا کا میچ دیکھنے والوں کو فری افطاری دی جائے گی، شائقین ٹکٹ دکھا کر کجھور، جوس اور منی پیزا والا افطاری باکس حاصل کر سکیں گے۔شائقین اسٹیڈیم کے اندر فوڈ اسٹالز سے کھانے پینے کی دیگر اشیاء بھی خرید سکیں گے، سیمی فائنل میچ کل دوپہر 2 بجے شروع ہوگا جب کہ افطار شام 6 بج کر 5 منٹ پر ہوگا۔
    ریاض: سعودی عرب کی جنرل اتھارٹی برائے حرمین شریفین نے اعلان کیا ہے کہ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کی مقدس مساجد میں اعتکاف کے لیے رجسٹریشن کا آغاز 5 مارچ بروز بدھ کو ہوگا۔ رجسٹریشن صبح 11 بجے سے شروع ہوگی اور اتھارٹی کی آفیشل ویب سائٹ پر دستیاب ہوگی۔ یہ عمل مخصوص تعداد میں درخواستوں کی تکمیل تک جاری رہے گا۔ اعتکاف 20 رمضان (20 مارچ) کو شروع ہوگا اور ماہِ رمضان کے اختتام تک جاری رہے گا۔ اتھارٹی نے تصدیق کی ہے کہ اعتکاف کے اجازت نامے آن لائن پلیٹ فارم کے ذریعے جاری کیے جائیں گے اور اس کے لیے مخصوص شرائط و ضوابط کو پورا کرنا ضروری ہوگا۔ اعتکاف ایک گہرا روحانی تجربہ ہے جس...
    اسلام آباد: پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی ) نے سیکرٹری خزانہ کو آج یا کل پیش ہونے کی ہدایت کر دی۔ چیئرمین جنید اکبر کی زیر صدارت پی اے سی اجلاس ہوا جس میں اکنامک افیئرز ڈویژن اور وزارت خارجہ کے آڈٹ پیراز کا جائزہ لیا گیا۔ وزارت خزانہ کے سینیئر افسران نے آئی ایم ایف ٹیم کی وجہ سے سیکرٹری کی غیر حاضری قرار دی جس پر چیئرمین کمیٹی جنید اکبر نے کہا کہ ہمیں یہ وضاحت قبول نہیں، آج یا کل اجلاس میں سیکرٹری کو پیش ہونا ہوگا۔ ممبر کمیٹی عمر ایوب نے کہا کہ وزارت اکنامک افیئرز دنیا کے ساتھ معاشی تعلقات کا چہرہ ہے، جو بجٹ اکنامک افیئرز ڈویژن بتا رہا ہے،...
    کراچی: کراچی: نارتھ کراچی کے رہائشی اپارٹمنٹ سے اغوا اور زیادتی کے بعد قتل ہونے والے 7 سالہ صارم کے والد نے پولیس پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے احتجاج کرنے کا اعلان کردیا۔ اپنے اپارٹمنٹ کے باہر اہلیہ اور بچوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے صارم کے والد نے کہا کہ میرا بیٹا سات جنوری کو لاپتہ ہوا اور اٹھارہ جنوری کو اُس کی ٹینک سے پانچ دن پرانی لاش ملی، ہمیں پولیس نے ابھی تک نہیں بتایا کہ اتنے روز صارم کہاں تھا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے ایف آئی آر کٹوائی لیکن اب تک قاتل گرفتار نہیں ہوئے، دو سو لوگوں کا فلیٹ ہے مگر پولیس قاتل کو نہیں پکڑا پا رہی، مجھے انصاف نہیں ملا...
    دورہ نیوزی لینڈ کے سلسلے میں پاکستان مینز کرکٹ اسکواڈ کا اعلان کل کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق پاکستانی ٹیم کا اعلان کل کوچ عاقب جاوید پریس کانفرنس میں کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ 16 مارچ سے شروع ہونے والی سیریز کےلیے پاکستان کی ٹی 20 اور ایک روزہ میچز کی ٹیموں کا اعلان کیا جائے گا۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان سیریز میں 5 ٹی 20 اور 3 ایک روزہ میچز کھیلے جائیں گے۔سیریز میں پہلا ٹی 20 میچ 16 مارچ، دوسرا 18، تیسرا 21، چوتھا 23 اور پانچواں 26 مارچ کو کھیلا جائے گا۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 3 ایک روزہ میچز کا پہلا مقابلہ 29 مارچ، دوسرا 2 اپریل اور تیسرا میچ 5 اپریل کو...
     جمہوریہ چیک پولر بیئر ڈپ کے مقابلوں میں تیراکوں نے نیا ریکارڈ قائم کردیا ہے۔ گنیز ورلڈ ریکارڈ کے مطابق جمہوریہ چیک کی موسٹ جھیل میں پولر بیئر ڈپ کے مقابلوں میں  کل 2  ہزار 461 افراد نے شرکت کی، پچھلا ریکارڈ ایک ہزار 799 تیراکوں کا تھا جنہوں نے 15 فروری 2015 میں  بحیرہ بالٹک میں پولینڈ بیئر ڈپ میں حصہ لیا تھا۔ یہ بھی پڑھیں: ڈاکٹر ذاکر نائیک کی دریائے نیل میں تیراکی، 165 فٹ کی بلندی سے چھلانگ لگانے کی ویڈیو وائرل مقابلوں میں شرکا کو  ٹھنڈے پانی میں  کم از کم  ایک منٹ گزارنا تھا، شرکا کو کمر تک پانی میں ڈوبنا تھا۔ اس دوران  پانی کا درجہ حرارت 3.5 ڈگری سینٹی گریڈ (38.2 ڈگری فارن ہائیٹ)...
    ویب ڈیسک : انٹیلی جنس ایجنسیوں نے بھارتی خفیہ ایجنسی کے حاضر ڈیوٹی افسر کو بلوچستان سے تین مارچ 2016 کو گرفتار کیا بھارتی دہشت گرد کلبھوشن یادیو کی بلوچستان سے رنگے ہاتھوں گرفتاری کو نو سال مکمل ہوگئے، اس کارروائی کو پاکستانی انٹیلی جنس ایجنسیوں کی تاریخی کامیابی قرار دیا جاتا ہے۔پاکستانی انٹیلی جنس ایجنسیوں نے تین مارچ 2016 کو بھارتی خفیہ ایجنسی کے افسر کلبھوشن کو بلوچستان سے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا۔بھارت طویل عرصے سے دوسرے ممالک میں ریاستی دہشت گردی کو فروغ دے رہا ہے، اور اس کی واضح مثال 3 مارچ 2016 کو کلبھوشن یادیو کی گرفتاری کی صورت میں دنیا کے سامنے آئی۔پاکستانی انٹیلی جنس ایجنسیوں نے اپنی غیر معمولی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ...
    وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل ہوگا WhatsAppFacebookTwitter 0 3 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل ہوگا۔وفاقی کابینہ اجلاس میں حکومت کی ایک سالہ کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا، اجلاس میں وزارتوں کی کارکردگی پر بھی غور ہوگا۔دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف اور چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کے درمیان طے ملاقات منسوخ ہوگئی ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو کے کل اسلام آباد پہنچنے کے بعد نیا شیڈول جاری کیا جائے گا۔
    بھارتی دہشت گرد کلبھوشن یادیو کی بلوچستان سے رنگے ہاتھوں گرفتاری کو نو سال مکمل ہوگئے، اس کارروائی کو پاکستانی انٹیلی جنس ایجنسیوں کی تاریخی کامیابی قرار دیا جاتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی انٹیلی جنس ایجنسیوں نے تین مارچ 2016 کو بھارتی خفیہ ایجنسی کے افسر کلبھوشن کو بلوچستان سے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا۔ بھارت طویل عرصے سے دوسرے ممالک میں ریاستی دہشت گردی کو فروغ دے رہا ہے، اور اس کی واضح مثال 3 مارچ 2016 کو کلبھوشن یادیو کی گرفتاری کی صورت میں دنیا کے سامنے آئی۔ پاکستانی انٹیلی جنس ایجنسیوں نے اپنی غیر معمولی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسے رنگے ہاتھوں پاکستان کے سب سے بڑے صوبے بلوچستان سے گرفتار کیا، جب وہ...
    پشاور: ڈی آئی خان : کرم میں راستوں کی بندش اور بدامنی کے خلاف کرم پریس کلب کے سامنے احتجاجی دھرنا دوسرے روز میں داخل ہوگیا، دھرنے میں سیکڑوں افراد نے شرکت کی راستے کھولنے کے لیے نعرے لگائے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق دھرنے کے منتظمین نے کہا کہ اپنے حقوق اور مظالم کے خلاف دھرنا دے رہے ہیں ، رمضان المبارک کے باوجود ہمارے راستے مکمل بند ہیں، گزشتہ 155 روز سے ہم محاصرے میں ہیں، ٹل پاراچنار واحد مین شاہراہ اور ضلع کے تمام راستوں کو  آمد و رفت کیلئے کھول دی جائے جب تک مین سڑک نہیں کھولی جاتی تب تک دھرنا جاری رہے گا۔ انہوں ںے کہا کہ اگر آج رات تک سڑک نہیں...
    پیٹرولیم ڈیلرز نے وفاقی حکومت سے مذاکرات کے بعد کل کی ہڑتال کی کال واپس لے لی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی وزیر پیٹرولیم مصدق ملک سے پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے رہنماؤں نے مذاکرات کیے ہیں، اس موقع پر اوگرا کے چیئرمین اور وزارت پیٹرولیم کے حکام بھی شریک تھے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پیٹرولیم ڈیلرز نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو ڈی ریگولیٹ کرنے کی تجویز کی مخالفت کی ہے۔ اب مذاکرات کے دوران اس بات پر اتفاق کیا گیا ہے کہ پیٹرولیم سیکٹر کی ڈی ریگولیشن کے عمل میں ڈیلرز ایسوسی ایشن سے بھی رائے لی جائےگی۔ واضح رہے کہ وزیر پیٹرولیم نے آئل سیکٹر کی قیمتوں کی ڈی ریگولیشن کا اعلان کیا تھا۔ دوسری جانب ترجمان...
    لکی ڈرا میں ایک خاتون نازیہ امتیاز کا 120 گز کا پلاٹ نکلا۔ پلاٹ نکل آنے پر خاتون خوشی سے آبدیدہ ہوگئیں۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے خاتون کو مبارک باد دی اور ان کے حالات معلوم کئے۔ نازیہ امتیاز نے گورنر سندھ کو بتایا کہ میرا شوہر کمپنی میں ڈرائیور ہے، کرایہ کے مکان میں رہتی ہوں، دو جوان بیٹیاں ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر ہاؤس میں عوام کے لئے گرینڈ افطار و ڈنر کے بعد لکی ڈرا ہوئی۔ لکی ڈرا کے موقع پر سماجی کارکن علی شیخانی، ظفر عباس بھی موجود تھے۔ لکی ڈرا میں ایک خاتون نازیہ امتیاز کا 120 گز کا پلاٹ نکلا۔ پلاٹ نکل آنے پر خاتون خوشی سے آبدیدہ ہوگئیں۔ گورنر سندھ نے خاتون کو...
    وزیرِاعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی—فائل فوٹو وزیرِاعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ 9 سال پہلے 3 مارچ کو کلبھوشن کو بلوچستان سے گرفتار کیا گیا تھا۔ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ ’را‘ کے افسر کی رنگے ہاتھوں گرفتاری سے پاکستان میں بھارتی دہشت گردی آشکار ہوئی۔ بلوچستان میں بدامنی کی ایک وجہ پروپیگنڈا ہے، سرفراز بگٹیکراچی جیوکے پروگرام ”جرگہ“میں میزبان سلیم صافی... وزیرِاعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے خفیہ ایجنسیوں کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ باصلاحیت اور بہادر پاکستانی خفیہ ایجنسیوں نے بھارتی مذموم مقاصد خاک میں ملا دیے۔انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ سر زمینِ پاکستان کا دفاع محفوظ ہاتھوں میں ہے۔
    بھارتی جاسوس Kulbhushan Jadhav کی بلوچستان سے گرفتاری کو نو سال مکمل ہوگئے، کلبھوشن ’حسین مبارک پٹیل‘ کے نام سے پاکستان میں دہشت گردی کا نیٹ ورک چلا رہا تھا۔ کلبھوشن نے ناصرف پاکستان میں دہشتگردی کا اعتراف کیا اور بتایا کہ اس کا ہدف سی پیک، گوادر بندرگاہ اور بلوچستان میں علیحدگی پسند تحریک کو ہوا دینا تھا۔ بھارتی نیوی کے کمانڈر رینک حاضر سروس آفیسر کلبھوشن کو دو ہزار سولہ میں پاکستانی ایجنسیوں نے چمن کے علاقے ماشخیل سے گرفتار کیا تھا۔ بھارت کا کلبھوشن جادھو کا مقدمہ لڑنا پاکستان میں بھارت کی طرف سے دہشتگردانہ کاروائیوں کا اعتراف ہے۔
    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل ہوگا۔ ذرائع کے مطابق کل منگل کے روز طلب کیے گئے وفاقی کابینہ کے اہم اجلاس میں حکومت کی ایک سالہ کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔ اس دوران وزارتوں کی کارکردگی پر بھی غور کیا جائے گا۔ دوسری جانب وزیراعظم اور چیئرمین پی پی بلاول بھٹو کے درمیان طے ملاقات بھی منسوخ ہو گئی ہے۔ ذرائع کا اس حوالے سے بتانا ہے کہ بلاول بھٹو کے کل اسلام آباد پہنچنے کے بعد نیا شیڈول جاری کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ پیپلز پارٹی اس سے قبل بھی حکومت سے اپنے تحفظات کا اظہار کر چکی ہے جب کہ پنجاب کے حوالے سے بھی پیپلز پارٹی کے...
    بھارتی جاسوس کلبھوشن یادو کی گرفتاری کو 9 سال مکمل ہوگئے۔ کلبھوشن سدھیر یا دیو حسین مبارک پٹیل کے نام سے پاکستان میں دہشتگری کا نیٹ ورک چلا رہا تھا۔ بھارتی جاسوس کو پاکستانی ایجنسیوں نے 3 مارچ 2016 کو گرفتار کیا تھا۔ کلبھوشن یادیو بھارتی نیوی کا کمانڈر رینک کا حاضر سروس افسر تھا اور 2003 سے بھارتی ایجنسی را کے لیے پاکستان میں منظم دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث تھا۔ کلبھوشن یادو نے 2003 مں چاہ بہار ایران میں جعلی پاسپورٹ پر داخلے کے بعد اسکریپ کے کاروبار کی آڑ میں دہشتگردی کا نیٹ ورک پروان چڑھایا۔ کلبھوشن نے اپنے بیان میں ”را“ کی طرف سے پاکستان میں دہشت گردی کا اعتراف کیا۔ کلبھوشن کا کہنا تھا...
    فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) اقلیتی برادری کو مائنارٹی کارڈز تقسیم کرنے کے حوالے سے اقبال آڈیٹوریم زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ اور وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی و عوامی امور رانا ثناء اللہ خاں اور صوبائی وزیر اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑہ نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ خاں نے کہا کہ وفاقی اور پنجاب حکومت اقلیتی برادری کے حقوق کا تحفظ کرنے کے لئے مکمل طور پر پرعزم ہے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ اقلیتی برادری کی فلاح و بہبود کے بغیر ترقی ممکن نہیں۔ اقلیتوں کے لئے بے شمار اقدامات کئے گئے ہیں جن میں...
    اسلام آباد(خبرنگار)3 مارچ 2016 ء کلبھوشن یادیو کی گرفتاری پاکستانی انٹیلی جنس ایجنسیز کی بڑی کامیابی ہے، بھارت ہمیشہ سے دوسرے ممالک میں دہشت گردی کی سرپرستی میں پیش پیش رہتا ہے اور اس گھناؤنے جرم کا منہ بولتا ثبوت کلبھوشن یادیو کی شکل میں دنیا کے سامنے 3 مارچ 2016ء کو آشکار ہو چکا ہے۔ پاکستانی انٹیلی جنس ایجنسیز نے انتہائی پیشہ ورانہ صلاحیت کے ساتھ کلبھوشن کو دہشتگردی میں ملوث رنگے ہاتھوں پکڑااس سے پہلے تاریخ میں ایسی کوئی مثال نہیں ملتی جہاں دہشتگردی میں کسی انٹیلی جنس ایجنسی کا حاضر سروس آفیسر کسی اور ملک میں رنگے ہاتھ پکڑا گیا ہو۔ یہ سب کچھ پاکستان کی انٹیلی جنس ایجنسی کی پیشہ ورانہ مہارت کا منہ بولتا ثبوت...
    پاکستان اور عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف ) کے جائزہ کل سے شروع ہوں گے۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف وفد کل دورہ پاکستان کےلیے اسلام آباد پہنچے گا، وفد کی قیادت ناتھن پورٹر کریں گے۔ذرائع کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے مذاکرات 2 ہفتے تک جاری رہیں گے، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب پالیسی لیول مذاکرات میں پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے۔آئی ایم ایف وفد پہلے مرحلے میں تکنیکی سطح کے، دوسرے مرحلے میں پالیسی لیول کے مذاکرات ہوں گے۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف وفد وزارت خزانہ، ایف بی آر، پاور ڈویژن اور اسٹیٹ بینک حکام کے ساتھ مذاکرات کرے گا۔اس دوران پاکستان 7 ارب ڈالرز قرض پروگرام کی شرائط پر عمل درآمد کی رپورٹ...
    یورپی منڈیوں کو درکار تربیت یافتہ مزدوروں کی کمی کو پورا کرنے کے لیے یورپی یونین نے پاکستان میں اسکلز ڈیولپمنٹ پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ یہ بھی پڑھیں یورپی یونین کا پاکستان کے لیے جی ایس پی پلس اسٹیٹس پر اہم اعلامیہ جاری، کیا شرائط عائد کیں؟ یورپی یونین کے سینیئر عہدیدار نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ یورپی منڈیوں میں ہنرمند کارکنوں کی کمی ہے۔ پاکستان میں یورپی یونین کے وفد کے نائب سربراہ فلپ اولیور گراس نے کہاکہ اس فرق کو پورا کرنے کے لیے یورپی یونین پاکستانی مزدوروں کی تکنیکی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے ہنر کی ترقی کا پروگرام متعارف کروا رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ جب ہنرمند افراد کسی دوسرے ملک...
    عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) سے7 ارب ڈالر کے بیل آؤٹ پیکیج کے تحت ایک ارب ڈالر کی اگلی قسط کے معاملے پر جائزہ مشن مذاکرات کے لیے کل اسلام آباد پہنچے گا۔وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق اقتصادی جائزہ مذاکرات 4  سے 15 مارچ تک جاری رہیں گے، پہلے مرحلے میں تکنیکی اور دوسرے مرحلے میں پالیسی سطح کے مذاکرات ہوں گے۔ذرائع نے بتایا کہ آئی ایم ایف کا 9 رکنی وفد نیتھن پورٹر کی قیادت میں 2 ہفتے پاکستان میں قیام کرے گا،جبکہ آئی ایم ایف وفد آئندہ مالی سال 26-2025 کے بجٹ کے لیے تجاویز بھی دے گا۔وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کی رضامندی کی صورت میں ہی تنخواہ دار طبقے کو...
    آئی ایم ایف کے سات ارب ڈالر قرض پروگرام کی مد میں ایک ارب ڈالر کی اگلی قسط کے حصول کے لیے پاکستان اور عالمی مالیاتی ادارے کے درمیان باضابطہ مذاکرات کل سے شروع ہوں گے۔ پاکستان نے آئی ایم ایف کی بیشتر بڑی شرائط پوری کر دی ہیں جن میں صوبوں کا 750 ارب روپے کے ہدف کے مقابلے میں 776 ارب روپے کا سرپلس بجٹ دینا اور صوبائی ریونیو کا 376 ارب کے ہدف کے مقابلے میں 442.4 ارب روپے تک پہنچنا شامل ہے۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو ایف بی آر 6008 ارب روپے کا ٹیکس ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہا اور 384 ارب روپے کا شارٹ فال سامنے آیا ہے حکومت آئی ایم ایف مشن...
    فیصل آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ اگر دوبارہ کوئی 12 اکتوبر مسلط نہیں ہوا تو پاکستان دو سال میں معاشی بحران سے نکل جائے گا۔فیصل آباد میں تقریب سے خطاب  میں رانا ثنا اللہ کا کہنا تھاکہ منارٹی کارڈ سمیت دیگر پروگرامز کا مقصد آسانی فراہم کرنا ہے، موجودہ مہنگائی میں اس رقم سے سہارا ملے گا اور مہنگائی کی رفتار 38 سے 40 فیصد تھی، اسے ہم 3 سے 4 فیصد تک لے آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی کی رفتار کو حکومت کنٹرول میں رکھتی ہے، مہنگائی کی رفتار کو مزید نیچے لائیں گے، پاکستان کی جب جب خدمت کا موقع ملا بھرپور خدمت...
    ترجمان بلوچستان پولیس نے کہا کہ پولیس کا مقصد آزادئ صحافت کو نقصان پہنچانا نہیں، مشتعل مظاہرین کو سمجھانے گئے تھے۔ معاملے کی انکوائری ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان پولیس کے ترجمان نے گزشتہ روز پولیس کی جانب سے کوئٹہ پریس کلب پر دھاوا بولنے کے واقعے کی وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بعض مشتعل مظاہرین پریس کلب میں داخل ہوئے تھے، جنہیں سمجھانے کیلئے بعض پولیس افسران گئے تھے۔ آزادی صحافت کا احترام کرتے ہیں۔ اپنے بیان میں ترجمان نے کہا کہ کچھ افراد سردار بہادر خان یونیورسٹی کے ملازمین کی بھرتی کے احکامات میں تاخیر پر احتجاج کر رہے تھے۔ انہوں نے 27 اور 28 فروری کو بلوچستان اسمبلی کے سامنے سڑک بلاک کی، جس سے شہر...
    آئی ایم ایف سے ایک ارب ڈالر ملنے کا امکان، جائزہ مشن کل اسلام آباد پہنچے گا WhatsAppFacebookTwitter 0 2 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )پاکستان اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)کے درمیان سات ارب ڈالر کے بیل آوٹ پیکیج کے تحت ایک ارب ڈالر کی اگلی قسط کی ادائیگی کے حوالے سے اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ اس سلسلے میں آئی ایم ایف کا جائزہ مشن کل اسلام آباد پہنچے گا۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کے ساتھ اقتصادی جائزہ مذاکرات 15 مارچ تک جاری رہیں گے، جنہیں دو مراحل میں تقسیم کیا گیا ہے۔ پہلے مرحلے میں تکنیکی مذاکرات جبکہ دوسرے مرحلے میں پالیسی سطح پر بات چیت ہوگی۔آئی ایم...
    تین مارچ 2016کلبھوشن یادیو کی گرفتاری، پاکستانی انٹیلی جنس ایجنسیز کی بڑی کامیابی kulbhushan jadhav WhatsAppFacebookTwitter 0 2 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)بھارت ہمیشہ سے دوسرے ممالک میں دہشت گردی کی سرپرستی میں پیش پیش رہتا ہے اور اس گھناونے جرم کا منہ بولتا ثبوت کلبھوشن یادیو کی شکل میں دنیا کے سامنے 3 مارچ 2016 کو آشکار ہو چکا ہے۔ پاکستانی انٹیلی جنس ایجنسیز نے انتہائی پیشہ ورانہ صلاحیت کے ساتھ کلبھوشن کو دہشتگردی میں ملوث رنگے ہاتھوں پکڑا۔اس سے پہلے تاریخ میں ایسی کوئی مثال نہیں ملتی جہاں دہشتگردی میں کسی انٹیلی جنس ایجنسی کا حاضر سروس آفیسر کسی اور ملک میں رنگے ہاتھ پکڑا گیا ہو۔ یہ سب کچھ پاکستان کی انٹیلی...
    بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا ایک 9 رکنی مشن اگست 2023 میں پاکستان کے لیے منظور ہونے والے 7 ارب ڈالر کے بیل آؤٹ پیکج کے تحت اگلی ایک ارب ڈالر کی قسط سے قبل معاشی جائزہ کے لیے پیر کو پاکستان پہنچے گا۔ وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کا وفد نیتھن پورٹر کی قیادت میں 15 مارچ تک 2 ہفتے تک پاکستان میں قیام کرے گا، اس دوران پہلے تکنیکی بات چیت کی جائے گی، جس کے بعد پاکستانی حکام سے پالیسی سطح پر مذاکرات ہوں گے۔ یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف کے 6 رکنی مشن کی چیف جسٹس سے ایک گھنٹہ طویل ملاقات آئی ایم ایف وفد آئندہ مالی سال کے...
     وزیراعظم شہباز شریف اور بلاول بھٹو کی اہم ملاقات طے ہو گئی۔ کل وزیراعظم شہباز ہاؤس میں اعلی سطح حکومتی اتحادی اجلاس بلایا جائے گا، ذرائع کے مطابق اجلاس میں حکومتی اور اتحادی جماعتوں کے سربراہان شریک ہونگے، وزیراعظم سے ملاقات کے لیے کل بلاول بھٹو بھی آسلام آباد پہنچیں گے۔بلاول بھٹو وزیراعظم ہاؤس میں اعلی سطح حکومتی اتحادی اجلاس میں شریک ہوں گے،اعلی سطح اجلاس میں حکومت کے انتظامی معاملات زیر بحث آئیں گے، بلاول بھٹو حکومت سے معاہدوں پر پارٹی تحفظات وزیراعظم کے سامنے رکھیں گے،پنجاب میں ترقیاتی فنڈز کی عدم فراہمی سمیت اہم معاملات زیر بحث آئیں گے۔     
    لندن (نیوزڈیسک)برطانوی ایوارڈ شو کی تقریب میں ایک گھوڑے کی شرکت نے وہاں موجود شرکاء کو حیرت میں مبتلا کردیا۔ڈیلی اسٹار کی رپورٹ کے مطابق برطانوی ٹی وی کے ناظرین اس وقت الجھن میں پڑ گئے جب انہوں نے گھوڑے کے لباس میں ملبوس ایک شخص کو ٹیبل پر بیٹھا دیکھا۔ رپورٹ کے مطابق لندن کے او ٹو ایرینا میں ایوارڈ شو مشہور شخصیات سے بھرا ہوا تھا۔ لیکن جس چیز نے لوگوں کی توجہ حاصل کی وہ گھوڑے کا ماسک پہنی خاتون مہمان تھیں جنہوں نے سوشل میڈیا صارفین کو تبصرے کرنے پر مجبور کیا۔ یہ دیکھ کر لوگ الجھن میں پڑ گئے اور پوچھنے لگے کہ کیا یہ ڈینی ڈائر کے ساتھ گھوڑا بیٹھا ہے؟ یا کوئی گھوڑے...
    بالی ووڈ کے مشہور اداکار سنیل شیٹی نے ایک ایسے واقعے کا انکشاف کیا ہے جو نہ صرف ان کی زندگی کا ایک مشکل ترین لمحہ تھا، بلکہ اس میں ایک پاکستانی شہری نے ان کی جان بچانے میں اہم کردار ادا کیا۔ بالی ووڈ اداکار کے مطابق یہ واقعہ 2001 کا ہے، جب امریکا میں 9/11 کے دہشت گردانہ حملوں کے بعد فضا میں شدید تناؤ تھا۔ سنیل شیٹی اس وقت لاس اینجلس میں فلم ’کانٹے‘ کی شوٹنگ میں مصروف تھے۔ ایک حالیہ انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ کس طرح ایک معمولی سی غلط فہمی نے انہیں ایک خطرناک صورتحال میں ڈال دیا، اور پھر ایک پاکستانی نژاد شخص نے انہیں اس مشکل سے نکالا تھا۔ سنیل...
    لاہور سمیت پنجاب بھر کے میدانی علاقوں میں خشک موسم کا سلسلہ جاری ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج رات دوبارہ بارش برسانے والے سسٹم کے پاکستان میں داخل ہونے کے امکانات ہیں۔ صوبے میں آج بھی موسم خشک اور سرد رہے گا جبکہ مری، گلیات میں گزشتہ دنوں ہونے والی بارش اور برف باری سے درجہ حرارت میں کمی آئی ہے۔ کل دوبارہ لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کے امکانات ہیں۔ لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 12 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا اور زیادہ سے زیادہ 24 ڈگری تک جانے کے امکانات ہیں۔
    ویب ڈیسک:  زکوٰۃ کی کٹوتی کے لیے تمام بنک کل بروز پیر عوامی لین دین کے لیے بند رہیں گے۔  اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کئے گئے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بنکوں کے تمام ملازمین 3 مارچ کو دفتر آئیں گے۔   اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے رمضان المبارک کے دوران تمام بینکوں،ترقیاتی مالیاتی اداروں اورمائیکرو فنانس بینکوں کے دفتری اوقات کار کا اعلان بھی کردیا گیا ہے۔ لاہور داتا دربار جانیوالوں کی مشکلات میں اضافہ، متعلقہ انتظامیہ خاموش  سرکلر کے مطابق کل پیر سے جمعرات تک دفتری اوقات بغیر کسی وقفے کے صبح 9 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک ہوں گے جبکہ جمعہ کو یہ اوقات بغیر کسی...
    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کر دیے ہیں، جس کے تحت انگریزی کو امریکہ کی سرکاری زبان قرار دیا گیا ہے۔  اس فیصلے سے سرکاری اداروں، وفاقی فنڈنگ حاصل کرنے والی تنظیموں اور تارکین وطن پر گہرا اثر پڑنے کا امکان ہے۔ یہ اقدام سابق صدر بل کلنٹن کے دور میں نافذ کیے گئے قوانین کو منسوخ کرتا ہے، جو سرکاری اداروں کو غیر انگریزی بولنے والوں کیلئے زبان کی سہولت فراہم کرنے کا پابند بناتے تھے۔  نئے حکم کے تحت اب سرکاری ادارے اپنی مرضی سے یہ فیصلہ کر سکیں گے کہ وہ غیر انگریزی زبانوں میں خدمات فراہم کریں یا نہیں۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق اس اقدام کا مقصد "قومی یکجہتی کو...
    اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے اعلان کیا ہے کہ زکوٰۃ کی کٹوتی کے لیے پیر کو بینک عوامی لین دین کے لیے بند رہیں گے۔ ڈان اخبار کی خبر کے مطابق اسٹیٹ بینک کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تمام ملازمین 3 مارچ کو دفتر آئیں گے۔ رمضان المبارک کے اوقات اسٹیٹ بینک نے رمضان المبارک کے دوران تمام بینکوں، ترقیاتی مالیاتی اداروں اور مائیکرو فنانس بینکوں کے دفتری اوقات کار کا اعلان بھی کردیا ہے۔ سرکلر کے مطابق پیر سے جمعرات تک دفتری اوقات بغیر کسی وقفے کے صبح 9 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک ہوں گے جبکہ جمعہ کو یہ اوقات بغیر کسی وقفے کے صبح 9 بجے سے دوپہر 12:30...
    ویب ڈیسک:آئی ایم ایف سے قرض کی قسط، جائزہ مشن کل پاکستان آئے گا ۔   پاکستان کو 7 ارب ڈالر کے بیل آؤٹ پیکیج میں سے ایک ارب ڈالر کی اگلی قسط کی ادائیگی کے حوالے سے اقتصادی جائزے کے لیے آئی ایم ایف کا جائزہ مشن پیر کو اسلام آباد پہنچے گا۔  ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف کے ساتھ اقتصادی جائزہ مذاکرات 15 مارچ تک جاری رہیں گے، پہلے مرحلے میں تکنیکی اور دوسرے مرحلے میں پالیسی سطح کے مذاکرات ہوں گے۔ لاہور داتا دربار جانیوالوں کی مشکلات میں اضافہ، متعلقہ انتظامیہ خاموش   آئی ایم ایف کا 9 رکنی وفد نیتھن پورٹر کی قیادت میں تقریباً 2 ہفتے قیام کرے گا ۔
    سنیل شیٹی مشکل میں مدد کرنے پر ایک پاکستانی کے شکر گزار WhatsAppFacebookTwitter 0 2 March, 2025 سب نیوز بالی ووڈ کے مشہور اداکار سنیل شیٹی نے ایک ایسے واقعے کا انکشاف کیا ہے جو نہ صرف ان کی زندگی کا ایک مشکل ترین لمحہ تھا، بلکہ اس میں ایک پاکستانی شہری نے ان کی جان بچانے میں اہم کردار ادا کیا۔ بالی ووڈ اداکار کے مطابق یہ واقعہ 2001 کا ہے، جب امریکا میں 9/11 کے دہشت گردانہ حملوں کے بعد فضا میں شدید تناؤ تھا۔ سنیل شیٹی اس وقت لاس اینجلس میں فلم ’کانٹے‘ کی شوٹنگ میں مصروف تھے۔ایک حالیہ انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ کس طرح ایک معمولی سی غلط فہمی نے انہیں ایک...
    بھارت کو کس طرح فائدہ ہورہا، یہ سمجھنا کچھ مشکل نہیں، وین ڈر ڈوسن WhatsAppFacebookTwitter 0 2 March, 2025 سب نیوز کراچی :جنوبی افریقی بیٹر وین ڈر ڈوسن نے کہا ہے کہ بھارت کو فائدہ دیا جارہا ہے اور اس بات کو سمجھنا کوئی راکٹ سائنس نہیں ہے۔کراچی میں گفتگو کرتے ہوئے جنوبی افریقہ کے جارح مزاج بیٹر کا کہنا تھا کہ بھارت کے لیے یہ ایک ایڈوانٹیج ہی ہے کہ اسے سفر نہیں کرنا اور ایک ہی جگہ پر رہنا ہے، ان کا ہوٹل بھی ایک ہی ہوگا، پریکٹس کی سہولتیں بھی وہی ہونگی، وہ اسی اسٹیڈیم میں اور ہر بار انہی پچز پر کھیلیں گے تو یہ ایڈوانٹیج نہیں تو کیا ہے۔وین ڈر ڈوسن نے کہا...
    آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے اپنے تمام میچز غیرجانبدار مقام پر کھیلنے کی ہندوستان کی ضد نے گروپ بی کی سیمی فائنلسٹ آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ دونوں کو ایک مشکل صورتحال میں ڈال دیا ہے کیونکہ دونوں ٹیموں کو دبئی کا سفر کرنا پڑرہا ہے۔ آئی سی سی کے ترجمان نے بتایا ہے کہ یہ فیصلہ گروپ بی کی دو سیمی فائنلسٹ کو 4 مارچ کو شیڈول 2013 کے چیمپیئنز کے خلاف ممکنہ ناک آؤٹ میچ سے قبل حالات سے ہم آہنگ ہونے کے لیے کافی مدت فراہم کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں چیمپیئنز ٹرافی: جنوبی افریقہ نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا، افغانستان دوڑ سے باہر چونکہ بھارت کے سیمی فائنل کے حریف...
    اپنے مشترکہ بیان میں بی یو جے اور کوئٹہ پریس کلب نے وزیراعلیٰ سے مطالبہ کیا ہے کہ پریس کلب کے اندر کارروائی میں ملوث پولیس افسران کیخلاف کارروائی کی جائیں۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان یونین آف جرنلسٹس اور کوئٹہ پریس کلب کوئٹہ کے مشترکہ بیان میں کوئٹہ پولیس کی جانب سے کوئٹہ پریس کلب کے اندر داخل ہونے اور ایس بی کے امیدواروں کو کلب کے اندر سے گرفتار کرنے کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے آزادی اظہار رائے پر قدغن لگانے کی کوشش قرار دیتے ہوئے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ واقعہ میں ملوث پولیس آفیسران کو فوری طور پر معطل کرکے واقعہ کی تحقیقات کرائی اور ذمہ داروں کو سزا دی...
    اسلام آباد:ماہ شعبان کے 30 روز مکمل ہونے کے بعد پاکستان میں رمضان المبارک 1446 ہجری کا چاند نظر آگیا ہے۔ رمضان کا چاند نظر آنے کے بعد پاکستان میں عشا کے بعد مساجد میں نماز تراویح کے اجتماعات ہوں گے جبکہ فرزندان اسلام پہلی سحری کی تیاری بھی کریں گے۔ پاکستان بھر میں کل پہلا روزہ رکھا جائے گا اور شہری ماہ صیام کی سعادتیں، برکتیں حاصل کرنے کی کوششیں کریں گے۔ واضح رہے کہ سعودی عرب، عرب امارات، امریکا اور جرمنی سمیت متعدد ممالک میں کل رمضان کا چاند نظر آنے کے بعد وہاں پر آج پہلا روزہ رکھا گیا۔
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اسلام آباد میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا، ملک بھر میں کل پہلا روزہ ہوگا، ملک بھر میں آج نماز تروایح کے اجتماعات ہوں گے۔ مزیدپڑھیں:نیوزی لینڈ، بھارت، آسٹریلیا کے بعد جنوبی افریقہ بھی سیمی فائنل میں پہنچ گیا، افغان ٹیم باہر
    — فائل فوٹو پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی  بلوچستان نے کل سے ایک اور طاقت ور مغربی اسپیل کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔ پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ بارشیں برسانے والا ایک اور طاقت ور مغربی موسمی سسٹم بلوچستان کی جانب بڑھ رہا ہے جو 2  مارچ کو صوبے میں داخل ہونے کا امکان ہے۔اتوار کی دوپہر سے شام تک مغربی لہر بلوچستان کو متاثر کر سکتی ہے جس کی وجہ سے 2 مارچ سے بارش، آندھی، گرج چمک اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔ بارشیں برسانے والا سسٹم بلوچستان سے نکل گیابلوچستان میں بارشیں برسانے والا مغربی ہواؤں کا سسٹم صوبے سے نکل گیا،  چمن، زیارت، نوشکی، مستونگ، پشین، قلعہ سیف اللّٰہ،  قلعہ عبداللّٰہ،...
    بلوچستان میں بارشیں برسانے والا مغربی ہواؤں کا سسٹم صوبے سے نکل گیا، جمعہ کو بار کھان میں دس، قلات میں چھ اور سبی میں تین ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ زیارت اور کوئٹہ میں تین تین اور قلات میں درجہ حرارت پانچ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ کو صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ شمالی اضلاع میں سرد رہنے کا امکان ہے۔
    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی کے درمیان وائٹ ہاؤس میں ہونے والی ملاقات شدید تنازع کا شکار ہوگئی۔ دونوں رہنماؤں نے روس کے ساتھ جاری جنگ پر ایک دوسرے پر سخت الزامات عائد کیے جس سے یوکرین کی پوزیشن مزید کمزور ہوگئی ہے۔ امریکی صدر اور یوکرینی صدر کی ملاقات کی وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ صدر ٹرمپ نے صدر زیلنسکی سے کہا کہ آپ کا جنگ نہیں جیت سکتے لیکن ہماری وجہ سے آپ اس جنگ سے نکل سکتے ہیں۔ اگر آپ کی فوج کے پاس ہمارا دیا ہوا فوجی سازوسامان نہیں ہوتا تو یہ جنگ 2 ہفتوں سے زیادہ نہیں چل سکتی تھی۔ غیر ملکی خبر ایجنسی...
    سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا ہے۔ سعودی عرب کے شاہی دیوان نے اعلان کیا ہے کہ سپریم کورٹ کی ہلال کمیٹی کے فیصلے کے مطابق کل بروز ہفتہ یکم رمضان المبارک ہوگی۔ ملک بھر میں رمضان کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں، مساجد میں خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں، اور شہریوں نے عبادات اور سحری و افطار کی تیاریوں کا آغاز کر دیا ہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
    اپنے جنوبی لبنان کے ایک دورے کے موقع پر نواف سلام کا کہنا تھا کہ اسرائیل کو ہماری سرزمین اور خودمختاری کی پامالی کی عادت ہو چکی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ لبنان کے وزیراعظم "نواف سلام" نے کہا کہ ہم اپنی سرزمین سے دشمن کے مکمل انخلاء سے کم پر راضی نہیں ہوں گے۔ اسرائیل کو ہماری سرزمین اور خودمختاری کی پامالی کی عادت ہو چکی ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار جنوبی لبنان میں فوجی گیریژن کے دورے کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر نواف سلام نے اپنی عوام سے وعدہ کیا کہ وہ ملک کی تعمیر نو کو اپنی ترجیحات میں سرفہرست رکھیں گے۔ واضح رہے کہ لبنان میں حکومت کی تشکیل کے بعد نواف سلام کا...
    وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور پاکستان کی انڈر 18 شطرنج چیمپیئن  مہک مقبول کے درمیان ہفتے کے روز شطرنج کا مقابلہ ہوگا۔ یہ بھی پڑھیں: شطرنج کی بین الاقوامی تنظیم 100سال مکمل ہونے پر کون سا ریکارڈ بنائے گی؟ یاد رہے کہ مہک مقبول نے حال ہی میں نیشنل یوتھ چیس چیمپیئن شپ جیتی ہے اور وہ سندھ حکومت کے فاطمہ جناح گورنمنٹ اسکول کی طالبہ ہیں۔ مزید پڑھیے: ایلون مسک نے شطرنج کے کھیل کو ’ہلکا‘ لے لیا، گرینڈ ماسٹرز کا شدید ردعمل وزیراعلیٰ کے ترجمان نے بتایا ہے کہ مراد علی شاہ اور مہیک مقبول کے مابین یہ دلچسپ مقابلہ ہفتے کی سہ پہر 3 بجے وزیراعلیٰ ہاؤس میں ہوگا جسے براہ راست نشر بھی کیا جائے گا۔...
    پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی پاکستان نے کہا کہ کراچی کا انفرا اسٹرکچر تباہ ہے، کے فور اور ایس تھری نہیں بن رہا، شہر کے لوگ ڈمپرز اور ٹینکرز کا نشانہ بن رہے ہیں، کرپشن اور نااہلی کے امتزاج کا نام سندھ حکومت ہے، رمضان کے بعد جماعتِ اسلامی ملین مارچ کرے گی۔ اسلام ٹائمز۔ امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ کل ایک وزیر ڈبل ڈیکر کا اعلان کر رہے تھے، پہلے سنگل تو چلا کر دکھا دیں۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی کو 15 سے 17 ہزار بسوں کی ضرورت ہے، 3 حکومتیں بدل گئیں، گرین لائن اب تک مکمل نہیں ہوئی، یہ شہر اجڑا ہوا...
    ریاض(نیوزڈیسک) سعودی عرب میں آج جمعہ کی شام رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کی امید، سعودی عرب میں عیدالفطر کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا، سعودیہ میں جمعہ کے روز چاند کی رویت پر پہلا روزہ یکم مارچ ہفتے کو ہوگا۔ چاند نظر نہ آنے کی صورت میں پہلا روزہ 2 مارچ کو اتوار کے روز ہوگا، رمضان کےدوران بینک صبح 10 سے سہ پہر 4 بجے تک کام کریں گے، عیدالفطر کی تعطیلات کا آغاز یکم شوال بروز اتوار 30 مارچ سے ہوگا، عید کی چھٹیاں 4 شوال 2 اپریل بدھ تک جاری رہیں گی۔ دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک کی جامع مسجد میں نماز جمعہ کے دوران دھماکہ، مولانا حامد الحق حقانی سمیت 5افراد جان کی...
    وزیراعلی مریم نواز شریف کا ویژن نوجوانوں کےلئے ٹیکنکل ایجوکیشن کے شاندار مواقع وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی ہدایت پر ٹیکنیکل اور ووکیشنل اداروں کی آن لائن پورٹل رجسٹریشن آغاز وزیراعلی مریم نواز شریف کی ہدایت پر سہل اور تیز ترین آن لائن رجسٹریشن کا یکم مارچ (کل) سے ہوگا درخواست وصولی سے لیکر سرٹیفکیٹ کے اجرا تک مکمل آن لائن ہوگا تین سالہ ڈی اے ای کورسز کی رعایتی فیس میں مکمل دورانیہ کےلئے رجسٹریشن ہوگی ادارے کے نام پر بیک اکاؤنٹ کھلوانے کی شرط میں نرمی اور اکاؤنٹ سرٹیفکیٹ کے اجراء سے مشروط طلبہ اور والدین کے لئے دفاتر کے چکر لگانے کی پریشانی سے آزادی اور ایک ہی کلک پر تمام معلومات کی فراہمی پنجاب سکلز ڈویلپمنٹ اتھارٹی...
    امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن— فائل فوٹو امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ کل ایک وزیر ڈبل ڈیکر کا اعلان کر رہے تھے، پہلے سنگل تو چلا کر دکھا دیں۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی کو 15 سے 17 ہزار بسوں کی ضرورت ہے، 3 حکومتیں بدل گئیں، گرین لائن اب تک مکمل نہیں ہوئی، یہ شہر اجڑا ہوا ہے، یہاں پروجیکٹس 10، 10 سال میں مکمل نہیں ہو پاتے۔حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ شہر کا انفرا اسٹرکچر تباہ ہے، کے فور اور ایس تھری نہیں بن رہا، شہر کے لوگ ڈمپرز اور ٹینکرز کا نشانہ بن رہے ہیں، کرپشن اور نااہلی کے امتزاج کا نام سندھ حکومت...
    پاکستانی ڈراموں و فلموں کے معروف اداکار و میزبان دانش تیمور کا ہم شکل سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔ ٹک ٹاک کے ذریعے صارفین کی نظر میں آنے والے دانش تیمور کے ہم شکل کی سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہے جس میں وہ اداکار کی طرح پوز مارتے دیکھے جا سکتے ہیں۔ دوسری جانب اداکار کے ہم شکل نے اپنے ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر متعدد ویڈیو اپ لوڈ کر رکھی ہیں جن میں انہیں دانش تیمور کے ڈراموں کے گانے لگا کر ماڈلنگ کرتے دیکھے جا سکتے ہیں۔ اداکار کے ہم شکل نے ٹک ٹاک پر اپنا نام حبیب اللّٰہ بتایا ہے۔ حبیب اللّٰہ کی ویڈیوز دیکھ کر صارفین جہاں ان کی دانش تیمور سے مشابہت پر...
    لاہور ہائیکورٹ میں مزید ججوں کی تقرری کیلئے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس کل ہوگا WhatsAppFacebookTwitter 0 27 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)لاہور ہائی کورٹ میں مزید ججوں کی تقرری کے لیے چیف جسٹس یحیی آفریدی کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن کا اجلاس کل ہوگا۔جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں لاہور ہائی کورٹ میں ایڈیشنل ججوں کی تعیناتی کے لیے 8 سیشن ججوں کے ناموں پر غور ہوگا۔لاہور ہائی کورٹ میں ایڈیشنل ججوں کے لیے راجا غضنفر علی خان، قیصر نذیر بٹ، اکمل خان، تنویر احمد شیخ، جزیلہ اسلم، طارق محمود باجوہ، شاہدہ سعید، اکبر گل خان کے ناموں پر بھی غور ہوگا۔قبل ازیں 6 فروری کو جوڈیشل کمیشن کے گزشتہ اجلاس میں لاہور ہائی کورٹ میں 9 ایڈیشنل...
    رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل پشاور میں ہوگا WhatsAppFacebookTwitter 0 27 February, 2025 سب نیوز پشاور (سب نیوز)رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل پشاور میں ہوگا۔مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی صدارت میں اجلاس شام 6 بج کر 30 منٹ پر شروع ہوگا۔اجلاس میں دیگر مرکزی ممبران و علما کے علاوہ سپارکو اور محکمہ موسمیات کے حکام بھی شریک ہوں گے۔محکمہ موسمیات کے مطابق پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں آیندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم جزوی طور پر آبر آلود رہے گا جس کے باعث کل رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کے امکانات کم ہیں۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے...
    چیمپئنز ٹرافی کے بعد بین الاقوامی کرکٹ کا میلہ ایشیا کپ کی صورت میں رواں برس ماہِ ستمبر میں سجے گا۔ ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کو مدِ نظر رکھتے ہوئے یہ ایشیا کپ ٹی 20 فامیٹ میں کھیلا جائے گا۔ ایونٹ کے 17 ویں ایڈیشن میں 19 میچز طے کیے گئے تھے جو ابتدائی طور پر بھارت میں منعقد کرائے جانے تھے۔ تاہم، پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات کی وجہ سے ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کسی نیوٹرل وینیو کی تلاش کر رہا ہے۔ تازہ ترین رپورٹ کے مطابق وینیوز کا تعین کیا جانا ابھی باقی ہے لیکن انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) حکام ایونٹ کو سری لنکا اور متحدہ عرب امارات میں منعقد کرانے کے متعلق سوچ...
    لاہور ہائی کورٹ میں مزید ججوں کی تقرری کے لیے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن کا اجلاس کل ہوگا۔ جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں لاہور ہائی کورٹ میں ایڈیشنل ججوں کی تعیناتی کے لیے 8 سیشن ججوں کے ناموں پر غور ہوگا۔ لاہور ہائی کورٹ میں ایڈیشنل ججوں کے لیے راجا غضنفر علی خان، قیصر نذیر بٹ، اکمل خان، تنویر احمد شیخ، جزیلہ اسلم، طارق محمود باجوہ، شاہدہ سعید، اکبر گل خان کے ناموں پر بھی غور ہوگا۔ قبل ازیں 6 فروری کو جوڈیشل کمیشن کے گزشتہ اجلاس میں لاہور ہائی کورٹ میں 9 ایڈیشنل ججوں کی تقرری کی منظوری دی گئی تھی، جس کے لیے 49 ناموں پر غور کیا گیا تھا۔ جوڈیشل کمیشن کی...
    رمضان المبارک 1446 ہجری کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جمعہ 28 فروری کو پشاور میں ہوگا۔ اجلاس کی صدارت مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا محمد عبدالخبیر آزاد کریں گے۔ یہ بھی پڑھیں: رمضان المبارک کے مہینے میں سرکاری ونجی تعلیمی اداروں کے نئے اوقات کار جاری وزارت مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق ملک بھر میں زونل اور ضلعی رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے متعلقہ مقامات پر ہوں گے جبکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس وزارت مذہبی امور میں ہوگا۔ مزید پڑھیے: استقبالِ رمضان، اے آئی سافٹ وئیر جو پاکستانی خواتین کو کھانا بنانے کی بے شمار تراکیب بتاتے ہیں ترجمان کا کہنا ہے کہ ملک...
    فوٹو فائل رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کےلیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل پشاور میں ہوگا۔چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت اجلاس پشاور میں طلب کیا گیا ہے۔اجلاس 29 شعبان المعظم 1446 ہجری بروز جمعہ محکمہ اوقاف پشاور کی بلڈنگ میں ہوگا۔ محکمہ اوقات کے مطابق اجلاس میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چئیرمین عبدالخبیرآزاد، کمیٹی ارکان اور علماء شریک ہوں گے۔وفاقی حکومت نے ملک بھر میں ایک ساتھ رمضان المبارک کے انعقاد کی کوشش کے طور پر چاند دیکھنےکےلیے اجلاس پشاور میں بلانے کا فیصلہ کیا تھا۔چاند سے متعلق سپارکو کی پیشگوئیچند روز قبل رمضان المبارک کے چاند سے متعلق پاکستان اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) نے امکان ظاہر کیا تھا...
    بیجنگ سی ایم جی ورلڈ روبوٹ اسکلز مقابلے” کے پہلے ایونٹ کی افتتاحی تقریب بیجنگ میں منعقد ہوئی۔ چائنا میڈیا گروپ کے صدر شن ہائی شیونگ ، چائنیز اکیڈمی آف سائنسز کے ماہر تعلیم گو لے اور چائنیز اکیڈمی آف انجینئرنگ کے ماہر تعلیم چھن شیوئی ڈونگ نے مشترکہ طور پر اس مقابلے کا آغاز کیا۔ شن ہائی شیونگ نے اپنی تقریر میں کہا کہ اس وقت روبوٹ انڈسٹری کسی ملک میں سائنسی اور تکنیکی جدت طرازی اور اعلی درجے کی مینوفیکچرنگ کا معیار طے کرنے کی ایک اہم علامت بن چکی ہے ، اور چین روبوٹ مینوفیکچرنگ اور ایپلی کیشن کے لحاظ سے دنیا کا سب سے بڑا ملک بن چکا ہے۔ چائنا میڈیا گروپ کے عالمی معیار اور...
    ماسکو: روس کے ایک ماہی گیر نے گہرے سمندر میں ایک ’عجیب الخلقت مچھلی‘ پکڑی، جس کی غیرمعمولی شکل نے انٹرنیٹ پر ہلچل مچا دی۔ اس مچھلی کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد صارفین اسے ’ایلین‘ قرار دے رہے ہیں۔ ماہی گیر رومن فیڈورٹسوو، جو سمندری مخلوقات کی انوکھی تصاویر شیئر کرنے کے لیے مشہور ہیں، نے حالیہ دریافت میں ’لمپ سکر‘ نامی ایک نایاب مچھلی کی ویڈیو پوسٹ کی۔  اس بھدے اور بلبلے نما جسم والی مچھلی کو دیکھ کر لوگوں نے اسے ’Mars Attacks‘ اور ’Megamind‘ فلموں کے خلائی کرداروں سے تشبیہ دی۔ مچھلی کو جہاز کی ریلنگ پر رکھی دیکھا جا سکتا ہے، جس کا جیلی نما جسم اور غیرمعمولی خدوخال اسے اور بھی خوفناک بناتے ہیں۔...
    ویب ڈیسک : رمضان المبارک 1446ہجری کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 29 شعبان المعظم 1446 ہجری کل 28 فروری 2025 کو پشاور میں ہوگا۔ چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد اجلاس کی صدارت کریں گے، زونل رویت ہلال کمیٹیاں اپنے متعلقہ مقامات پر اجلاس کریں گی،زونل کمیٹی اسلام آباد کا اجلاس وزارت مذہبی امور میں ہوگا، چاند نظر آنے یا نہ آنے کا اعلان چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کریں گے۔ بلدیاتی انتخابات میں تاخیر؛ پنجاب حکومت کی جلد قانون سازی کی یقین دہانی خیال رہے کہ بینکوں میں 1 لاکھ 79 ہزار 689 روپے سے زائد رقم پر زکوٰۃ کٹوتی ہوگی، زکوٰۃ وعشرآرڈیننس 1980 کے مطابق...
    وفاقی کابینہ میں توسیع کا معاملہ، نئے وزرا کی تقریب حلف برداری کل شام 5 بجے ہوگی۔ حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں ہوگی، انتظامات مکمل کر لیے گئے، تقریب میں شرکت کیلئے دعوت نامے جاری ہو گئے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی کابینہ میں توسیع کا معاملہ، نئے وزرا کی تقریب حلف برداری کل شام 5 بجے ہوگی۔ حلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں ہوگی، انتظامات مکمل کر لیے گئے، تقریب میں شرکت کیلئے دعوت نامے جاری ہو گئے۔ ڈاکٹر طارق فضل چودھری، حنیف عباسی، خالد مگسی، مصطفیٰ کمال وفاقی وزیر کا حلف اٹھائیں گے، ڈاکٹر طارق فضل چودھری کو وزیر صحت لگائے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق حنیف عباسی کو ریلوے کا قلمدان تفویض کیا جائے...
    شہازکابینہ29 رکنی ہو گئی، مزید آٹھ وزراء کی انٹری، حلف برداری کل ہوگی،کون کون سے نام شامل ہیں؟تفصیلات سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 26 February, 2025 سب نیوز لاہور (آئی پی ایس )مزید آٹھ وزرا کی انٹری، شہازکابینہ انتیس رکنی ہو گئی، حلف برداری کل ہوگی۔ ذرائع کے مطابق حنیف عباسی، طارق فضل چوہدری، مصطفی کمال، عبدالرحمان کانجو، سردار یوسف، رومینہ خورشید عالم، رضا حیات ہراج اور بیرسٹر عقیل ملک کے نام شامل جبکہ طلال چوہدری کو وزیر مملکت بنایا جائے گا۔ ایک دونہیں بلکہ پوری ٹیم کے برابرنئے کھلاڑی شہبازکابینہ کا حصہ بننے جارہی ہے۔ وفاقی کابینہ میں توسیع، نئے وزرا کی حلف برداری کل ہوگی۔ وزیراعظم شہبازشریف کی ٹیم میں مزید 15 سے 20 وفاقی وزرا ،...
    فائل فوٹو۔ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ 2 کیس کی سماعت کل اڈیالہ جیل کی بجائے جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد میں ہوگی۔ توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت کل اسپیشل جج سینٹرل نے اڈیالہ جیل میں کرنا تھی۔ عدالتی عملے کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کے وکیل خالد یوسف چوہدری کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔
    راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کے وکلا کو راولپنڈی اسپیشل عدالت کے عملے نے آگاہ کردیا ہے کہ توشہ خانہ ٹو اور 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت کل اڈیالہ جیل میں نہیں ہوگی۔ بانی پی ٹی آئی کے وکیل خالد یوسف چوہدری نے کہا کہ 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت بھی اڈیالہ جیل نہیں ہوئی اورابھی آگاہ کیا گیا ہے کل توشہ خانہ 2 کیس کی اڈیالہ جیل میں سماعت نہیں ہو گی۔ قبل ازیں گزشتہ روز عدالتی عملے نے آگاہ کیا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف توشہ خانہ کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں نہیں ہوگی۔
    اسلام آباد: اپوزیشن گرینڈ الائنس نے کانفرنس روکنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ کل ہر صورت قومی کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اپوزیشن گرینڈ الائنس  کے رہنما محمود خان اچکزئی ، شاہد خاقان عباسی ،عمر ایوب اور دیگر رہنماؤں نے اہم اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کی۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ آج قومی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا تھا، پچھلے ایک ہفتے سے جگہ کے لئے کوشش کر رہے تھے، پہلی جگہ کینسل ہوئی پھر دوسری جگہ کیسل کی، کہا گیا کہ کرکٹ ٹیم نے گزرنا ہے، صحیح بات ہے کرکٹ کے لئے پورا ملک بند کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تیسری جگہ پر انتظامیہ آ گئی اور کہا کہ اگر کانفرنس...
    اپوزیشن اتحاد نے اعلان کیا ہے کہ اسلام آباد میں قومی کانفرنس کل بھی جاری رہے گی، ہم کسی صورت حکومت کی دھمکیوں سے نہیں گھبرائیں گے۔ اسلام آباد کے نجی ہوٹل میں قومی کانفرنس کے بعد سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، محمود اچکزئی، عمر ایوب، اسد قیصر اور دیگر نے میڈیا سے گفتگو کی ہے۔ یہ بھی پڑھیں ناجائز حکومت آئین کے نام سے گھبراتی ہے، کل اسلام آباد میں قومی کانفرنس ہر صورت ہوگی، اپوزیشن اتحاد یہ حکومت آئین اور کانفرنس کے نام سے گھبراتی ہے، شاہد خاقان عباسی سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ہم گزشتہ ماہ سے قومی کانفرنس کے لیے کوششیں کررہے تھے لیکن حکومت کی جانب سے اس میں...
    سفارتی ذرائع کے مطابق ابوظہبی کے ولی عہد جمعرات کو اسلام آباد پہنچیں گے، وہ اسلام آباد کا ایک روزہ دورہ کر رہے ہیں۔ دورہ پاکستان کے دوران ان کو نشان پاکستان سے نوازا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ ابوظہبی کے ولی عہد شہزادہ شیخ خالد بن محمد بن زید النہیان کل پاکستان کا دورہ کریں گے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق ابوظہبی کے ولی عہد شہزادہ شیخ خالد بن محمد بن زید النہیان جمعرات کو اسلام آباد پہنچیں گے، وہ اسلام آباد کا ایک روزہ دورہ کر رہے ہیں۔ دورہ پاکستان کے دوران شہزادہ شیخ خالد بن محمد بن زید النہیان کو نشان پاکستان سے نوازا جائے گا، شیخ خالد بن محمد کو نشان پاکستان سے نوازنے کے لیے ایک خصوصی...
    ابوظبی کے ولی عہد شہزادہ شیخ خالد بن محمد بن زید النہیان(فائل فوٹو)۔ ابوظبی کے ولی عہد شہزادہ شیخ خالد بن محمد بن زید النہیان کل پاکستان کا دورہ کریں گے۔ اسلام آباد سے سفارتی ذرائع کے مطابق ابوظبی کے ولی عہد کو دورۂ پاکستان کے دوران خصوصی تقریب میں نشان پاکستان سے نوازا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق ابوظبی کے ولی عہد کے دورۂ پاکستان کے دوران مفاہمتی یادداشت پر دستخط بھی متوقع ہیں۔ سفارتی ذرائع کے مطابق ابوظبی کے ولی عہد ایک روزہ دورے میں وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کریں گے۔پاکستان میں سرمایہ کاری کے تناظر میں ابوظبی کے ولی عہد کا دورہ اہمیت کا حامل ہے۔
    چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے 26 ویں ترمیم کمپرومائزڈ شکل میں منظور ہوئی جبکہ پیپلز پارٹی نے پیکا قانون میں کئی ترامیم کرائیں۔ آکسفورڈ یونیورسٹی میں گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا متنازع پیکا قانون اس طرح منظور نہیں ہوا جیسے ابتدا میں تجویز کیا گیا تھا، پیکا قانون کی ابتدائی شکل میں تو ایک سوشل میڈیا پوسٹ پر 30 سال کی سزا بھی شامل تھی، پیپلزپارٹی پیکا قانون میں شامل رہی اور اس میں ترامیم کرائیں۔ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا پیپلز پارٹی نے 26 ویں ترمیم منظور کروا کے جمہوریت کو کمزور نہیں کیا، حقیقت یہ ہے کہ پاکستان میں جمہوریت بہت مستحکم نہیں ہے، پاکستان واحد ملک نہیں...
    پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ  پیکا قانون کوئی آئیڈیل قانون تو نہیں ہے لیکن یہ اس سے بہت بہتر ہے جو شروع میں تجویز کیا گیا تھا جسے مشاورت کے بعد قدرے بہتر کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے پیکا ترامیم کو منسوخ کرنے کا مطالبہ کردیا آکسفورڈ یونیورسٹی میں گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ پیکا قانون کی ابتدائی شکل میں تو ایک سوشل میڈیا پوسٹ پر 30 سال کی سزا بھی شامل تھی۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلز پارٹی پیکا قانون میں شامل رہی ہے اور اس میں ترامیم کرائی ہیں، پیپلز پارٹی نے 26 ویں ترمیم منظور کروا کے جمہوریت...
    اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) ابوظہبی کے ولی عہد شہزادہ شیخ خالد بن محمد بن زید النہیان کل پاکستان کا دورہ کریں گے۔نجی ٹی وی دنیا نیوز نے سفارتی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ ابوظہبی کے ولی عہد شہزادہ شیخ خالد بن محمد بن زید النہیان جمعرات کو اسلام آباد پہنچیں گے، وہ اسلام آباد کا ایک روزہ دورہ کر رہے ہیں۔دورہ پاکستان کے دوران شہزادہ شیخ خالد بن محمد بن زید النہیان کو نشان پاکستان سے نوازا جائے گا، شیخ خالد بن محمد کو نشان پاکستان سے نوازنے کے لئے ایک خصوصی تقریب کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔سفارتی ذرائع کے مطابق ابوظہبی کے ولی عہد شہزادہ شیخ خالد بن محمد بن زید النہیان کے...
    اسلام آباد : ابو ظبی کے ولی عہد شہزادہ شیخ خالد بن محمد بن زید النہیان کل پاکستان پہنچ رہے ہیں. دورے کے دوران انھیں نشانِ پاکستان سے نوازا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان متحدہ عرب امارات کے تعلقات میں تیزی سے بہتری آرہی ہے. سفارتی ذرائع نے بتایا ہے کہ ابو ظبی کے ولی عہد کل پاکستان کا دورےپر اسلام آبادد پہنچیں گے۔ولی عہد شہزادہ شیخ خالد بن محمد بن زید النہیان اسلام آباد کا ایک روزہ دورہ کریں گے . وہ یو اے ای صدر شیخ محمد بن زید النہیان کے بڑے صاحبزادے ہیں۔سفارتی ذرائع کا کہنا تھا کہ شہزادہ شیخ خالد بن محمد بن زید النہیان کو نشان پاکستان سے نوازا جائے گا اور نشان پاکستان...
    ابوظہبی کے ولی عہد شہزادہ شیخ خالد بن محمد بن زید النہیان ایک روزہ دورے پر کل (بروز جمعرات) پاکستان پہنچیں گے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق ابوظہی کے ولی عہد شہزادہ شیخ خالد بن محمد بن زید النہیان کل اسلام آباد پہنچیں گے، وہ اسلام آباد کا ایک روزہ دورہ کر رہے ہیں، شیخ خالد بن محمد بن زید النہیان متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان کے بڑے صاحبزادے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور یو اے ای کا دوطرفہ برادرانہ تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق دوہ پاکستان کے دوران شہزادہ شیخ خالد بن محمد بن زید النہیان کو نشان پاکستان سے نوازا جائے گا جس کے لیے اسلام آباد میں خصوصی تقریب منعقد کی جائے...
    اسلام آباد: متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے ولی عہد شیخ خالد بن محمد بن زاید النہیان کل ایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے۔ دورے کے دوران، ولی عہد پاکستان کی سیاسی قیادت سے ملاقات کریں گے جبکہ اہم معاہدوں پر دستخط بھی متوقع ہیں۔ ولی عہد صدر آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقاتیں کریں گے۔ صدر آصف علی زرداری ولی عہد کو پاکستان کے اعلیٰ ترین اعزاز نشان پاکستان سے نوازیں گے۔ ایوان صدر وزیر اعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر بھی تقریب میں شریک ہوں گے۔ ولی عہد کا خصوصی طیارہ چکلالہ ایئربیس پر لینڈ کرے گا جہاں ان کے استقبال کے لیے خصوصی انتظامات کیے جا...
    یو اے ای کے ولی عہد کل ایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے WhatsAppFacebookTwitter 0 26 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد:متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے ولی عہد شیخ خالد بن محمد بن زاید النہیان کل ایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے۔دورے کے دوران، ولی عہد پاکستان کی سیاسی قیادت سے ملاقات کریں گے جبکہ اہم معاہدوں پر دستخط بھی متوقع ہیں۔ ولی عہد صدر آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقاتیں کریں گے۔صدر آصف علی زرداری ولی عہد کو پاکستان کے اعلیٰ ترین اعزاز نشان پاکستان سے نوازیں گے۔ ایوان صدر وزیر اعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر بھی تقریب میں شریک ہوں گے۔ولی عہد کا خصوصی طیارہ...
    اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) صدر آصف علی زرداری جمعرات کو یو اے ای کے ولی عہد کے اعزاز میںایوان صدر میں ضیافت دیں گے‘ اسی روز وفاقی کابینہ میں توسیع کی جا رہی ہے اور صدر مملکت کابینہ میں نئے شامل ہونے والے وزراء سے حلف لیں گے‘ذرائع نے بتایا ہے کہ ایوان صدر کے سٹاف کو تقریب  حلف وفاداری کی تیاری مکمل کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے،زرائع  نے بتایا ہے کہ کابینہ میں شمولیت کی پیپلز پارٹی کے ساتھ رابطے بھی حتمی مرحلے میں ہیں اگر بات چیت کامیاب رہی تو پیپلز پارٹی بھی اس کا حصہ ہو سکتی ہے ۔
    فوٹو فائل اپوزیشن اتحاد نے کل اسلام آباد میں ہر صورت کانفرنس کرنے کا اعلان کردیا۔محمود خان اچکزئی کی رہائش گاہ پر ہنگامی اجلاس کےبعد رہنماؤں نے میڈیا سے گفتگو کی، سلمان اکرم راجہ نے کہا سہمی ہوئی حکومت جو چاہے کرے کانفرنس ضرور کریں گے۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا ناجائزحکومت آئین کے نام سے گھبراتی ہے۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد ملک میں آئین کی بالادستی قائم کرنا ہے۔ ملک میں ایسی حکومت ہے جو عوام کی نمائندہ نہیں ہے، ملک میں ناجائزحکومت ہے جو آئین کے نام سے گھبراتی ہے۔سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اپوزیشن جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کر رہے ہیں، کل کانفرنس ہوگی جس...
    اپوزیشن اتحاد نے کہا ہے کہ ملک میں اس وقت ناجائز حکومت ہے جو آئین کے نام سے گھبراتی ہے، ہم اپوزیشن جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کررہے ہیں، کل اسلام آباد میں قومی کانفرنس ہر صورت ہوگی۔ اسلام آباد میں اپوزیشن رہنماؤں کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پشتونخواہ میپ کے سربراہ محمود اچکزئی نے کہاکہ ہم ان قوتوں کے باغی ہیں جو ملک کو کرپشن اور مار دھاڑ سے چلاتے ہیں، ہم گلی گلی میں ان ناجائز حکمرانوں کا احتساب کریں گے۔ یہ بھی پڑھیں باقاعدہ اپوزیشن اتحاد کی تیاریاں، پہلے مرحلے پر کیا ہوا، مزید کیا ہونے جارہا ہے؟ انہوں نے کہاکہ ہم اس ناجائز اسمبلی کو نہیں مانتے، اگر یہی انداز جاری...
    راولپنڈی: ابانی چیئرمین پی ٹی آئی سمیت ملزمان خلاف جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت کل اڈیالہ جیل میں نہیں ہوگی، 26 نومبر احتجاج کے دوران گرفتا 1152 ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں بھی کل سماعت کیلیے مقرر، آج 26 نومبر کیسوں کے 27 ملزمان کی ضمانتیں منظور کر لی گئیں۔ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت کل اڈیالہ جیل کے بجائے ضلع کچہری عدالت میں کریں گے، اس کیس میں کل کوئی کارروائی اور کسی گواہ کا بیان ریکارڈ نہیں ہوگا،مقدمہ کے تمام ملزمان کو کچہری عدالت طلب کر لیا گیا۔ دوسری جانب عدالت نے 24 اور 26 نومبر کے تحریک انصاف کے...
    کلمہ شہادت (یعنی گواہی دینا) کلمہ شہادت اسلام کا پہلا اور اہم ترین رکن ہے۔ اس کلمے ’’ترجمہ: میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور میں گواہی دیتا ہوں کہ محمدﷺ اللہ کے رسول ہیں‘‘ کا مطلب یہ ہے کہ انسان اللہ تعالیٰ کی وحدانیت کو تسلیم کرے اور اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ ٹھیرائے۔ نیز یہ کہ محمدﷺ اللہ کے آخری نبی اور رسول ہیں، جن کی اطاعت و پیروی ہر مسلمان پر لازم ہے۔ کلمہ شہادت دِل سے ایمان لانے، زبان سے اقرار کرنے اور عمل سے اس کی تصدیق کرنے کا نام ہے۔ یہی وہ کلمہ ہے جو انسان کو کفر سے اسلام میں داخل کرتا ہے۔
    کراچی: شہر میں پانی کا بحران بدترین شکل اختیار کر گیا جہاں 4 دن میں ایک ارب گیلن پانی کی فراہم نہیں ہوسکی اور لائنوں کی مرمت کا کام مقررہ وقت گزرنے کے باوجود مکمل نہیں کیا گیا۔ واٹر کارپوریشن کی جانب سے مرکزی لائنوں میں آنے والے رساؤ کے مرمتی کام کے لیے 72 گھنٹے کا شٹ ڈاون لیا گیا تھا تاکہ لائنوں کی مرمتی کام کر کے رمضان المبارک میں پانی کی فراہمی بہتر انداز سے کی جا سکے جبکہ صورت حال اس کے برعکس شکل اختیار کرگئی اور اچانک مرمتی کام شروع کیا گیا جس سے شہر کے بڑے حصے کو پانی کی فراہمی چار دن سے بند ہے اور شہریوں کو شدید مشکلات کا...
    خاتون مداح کو بوسہ دینے کی وائرل ویڈیو کی وجہ سے تنازع کا شکار ہونے والے گلوکار اُدت نرائن ایک مرتبہ پھر مشکل میں پڑگئے ہیں۔ گلوکار کیخلاف اس مرتبہ ان کی پہلی بیوی رنجنا جھا نے ان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کی ہے انہوں نے گلوکار پر ان کے حقوق کی خلاف ورزی اور ان کی جائیداد کے غلط استعمال کا الزام لگایا ہے۔ گلوکار حال ہی میں فیملی کورٹ میں پیش ہوئے، جہاں انہوں نے تصفیہ کے کسی بھی امکان کو مسترد کر دیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق رنجنا جھا کے قانونی نمائندے، اجے کمار نے انکشاف کیا کہ وہ اپنی بڑھتی عمر اور صحت کے خدشات کی وجہ سے ادت نارائن کے ساتھ دوبارہ ملنا چاہتی ہیں۔...
    ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج غربی نے سرجانی ٹاؤن میں ٹرک نذرِ آتش کرنے کیخلاف مقدمے میں مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد کی ضمانت منظور کرلی۔ کراچی سٹی کورٹ میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج غربی نے ٹرک نذرِ آتش کرنے کیخلاف مقدمے میں مہاجر قومی موومنٹ کے چئرمین آفاق احمد کی ضمانت پر محفوظ فیصلہ سنادیا۔ عدالت نے ایک لاکھ روپے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کی، عدالت نے فیصلے میں کہا کہ آفاق احمد کسی اور مقدمے میں گرفتار نہیں تو انہیں رہا کیا جائے۔ وکیل صفائی جاوید چھتاری ایڈووکیٹ نے مؤقف دیا تھا کہ میرے مؤکل پر لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں۔ پولیس میرے مؤکل کیخلاف کوئی بھی ثبوت پیش نہیں کرسکی، پولیس کے مطابق آفاق احمد...