Express News:
2025-04-19@12:18:21 GMT

خراب فارم؛ بابراعظم کو اَنا چھوڑنا پڑے گی

اشاعت کی تاریخ: 18th, April 2025 GMT

سابق ٹیسٹ کرکٹرز نے بابراعظم کو بیڈ پیچ سے نکلنے کیلئے قیمتی مشوروں سے نواز دیا۔

ایکسپریس نیوز کے پروگرام جوش جگا دے میں گفتگو کرتے ہوئے ایشین بریڈمین و سابق کپتان ظہیر عباس اور یونس خان انھیں اس مشکل وقت سے نکلنے کی اہم مشورے دیے۔

سابق کپتان ظہیر عباس نے کہا کہ بابر اعظم کو موجودہ بحران سے نکلنے کیلئے اَنا ترک کرنی ہوگی، انہیں سینئر کھلاڑیوں سے مشورہ لینا چاہیے، مجھے یاد ہے کہ سابق بھارتی بیٹر اظہرالدین نے 1989-90 کے دورئہ پاکستان میں مجھ سے رائے لی تھی، وہ رنز بنانے میں ناکام ہورہے تھے، میں نے انھیں بیٹنگ گرپ بدلنے کا مشورہ دیا تھا جس سے کارکردگی میں بہتری آئی اور اعتماد بحال ہوا۔

مزید پڑھیں: بابراعظم کو کراچی کنگز نے کِس اختلاف پر ریلیز کیا؟ وجہ سامنے آگئی

انہوں نے بابراعظم کی بیٹنگ تکنیک پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ میں نے نوٹ کیا کہ حالیہ میچز میں وہ جلد بازی میں شاٹس کھیلتے ہوئے آئوٹ ہورہے ہیں، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ کریز پر سیٹ ہونے میں ناکام ہیں، وہ تکنیکی مسائل پر سنجیدگی سے توجہ دیں اور سینئرز کی رہنمائی حاصل کریں تاکہ دوبارہ پرانی فارم میں واپس آ سکیں۔

مزید پڑھیں: علی ترین کے بعد "پی ایس ایل ماڈل" پر ایک اور فرنچائز اونر نے سوال اٹھادیا

سابق کرکٹر یونس خان نے پر کہاکہ ہر بڑے کھلاڑی کے کیریئر میں مشکل وقت آتا ہے، بابراعظم بھی اس وقت بیڈ پیچ سے گزر رہے ہیں، وہ ورلڈ کلاس پلیئر ہیں، ایسے میں ہر کسی کا ان کو مشورے دینا درست رویہ نہیں۔

مزید پڑھیں: "ہم بوڑھے ہوگئے ہیں! لیکن 43، 45 سالہ کرکٹرز پی ایس ایل کا حصہ ہیں"

انہوں نے مزید کہا کہ کھلاڑی کو بیڈ پیچ سے نکلنے کیلئے توانائی اکٹھی کرنا ہوتی ہے، سب سے ضروری یہ ہے کہ اپنی بنیادی کرکٹ پر واپس جائے، ہم پر بھی بیڈ پیچ آیا، کوچز نے رہنمائی کی اور ہم اس وقت سے نکل آئے۔

سابق کپتان نے کہا کہ ابھی پی ایس ایل میں کافی میچز باقی ہیں، مجھے پورا یقین ہے کہ بابر فارم میں واپس آئیں گے اور پشاور زلمی کیلئے اہم کردار ادا کریں گے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: سے نکلنے کی کہا کہ

پڑھیں:

عمرایوب کی درخواستِ ضمانت پر دلائل کیلئے بابر اعوان نے مزید مہلت مانگ لی

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2025ء)اپوزیشن لیڈر عمرایوب کی درخواستِ ضمانت پر دلائل کیلئے بابر اعوان نے مزید مہلت مانگ لی۔راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب کی جانب سے دائر کی گئی درخواستِ ضمانت پر سماعت ہوئی۔عمر ایوب اپنے وکیل بابر اعوان کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔عمر ایوب کی درخواست پر دلائل کے لیے بابر اعوان نے عدالت سے مزید مہلت مانگ لی۔

(جاری ہے)

عدالت نے 24 اپریل تک عمر ایوب کی درخواستِ ضمانت کی سماعت ملتوی کر دی۔سماعت کے دوران 9 مئی کے 11 مقدمات میں ملزمان میں چالان کی نقول تقسیم کی گئیں۔راجہ بشارت، صنم جاوید، مشال یوسفزئی، سمابیہ طاہر کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی۔پراسیکیوشن نے ملزمان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست کی مخالفت کر دی۔یاد رہے کہ عمر ایوب کے خلاف 26 نومبر کے احتجاج پر تھانہ ٹیکسلا اور تھانہ حسن ابدال میں مقدمات درج ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • عمرایوب کی درخواستِ ضمانت پر دلائل کیلئے بابر اعوان نے مزید مہلت مانگ لی
  • لاہور: سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر پابندی کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر
  • بابراعظم نے کراچی کنگز کو کیوں چھوڑا تھا؟ سابق کپتان نے راز سے پردہ اُٹھادیا
  • مقتدرہ ہوش کے ناخن لے، معاملات حل نہ ہوئے تو باہر نکلنے کے بغیر چارہ نہ ہوگا، سلمان اکرم راجہ
  • نوجوان کے قتل میں ملوث سابق ایس پی، بھانجے اور بہنوئی کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع
  • بابراعظم کی فارم واپس آئی تو کوہلی پیچھے رہ جائیں گے
  • “خراب فارم؛ بابراعظم کو اَنا چھوڑنا پڑے گی”
  • بابراعظم کو کراچی کنگز نے کِس اختلاف پر ریلیز کیا؟ وجہ سامنے آگئی
  • سپریم کورٹ آئینی بینچ کیلئے مزید دو ججز کی تقرری