مسیحی برادری (کل )ایسٹر کا مذہبی تہوار مذہبی جوش و خروش سے منائے گی
اشاعت کی تاریخ: 19th, April 2025 GMT
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2025ء) پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی برادری کل (اتوار )کو ایسٹر کا تہوار مذہبی جوش و خروش سے منائے گی،اس دن کی مناسبت سے گر جا گھروں میں خصوصی عبادات کی جائیں گی ،لاہور سمیت ملک بھر کے گر جا گھروں کے لئے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں بسنے والے مسیحی آج اتوار کو اپنا تہوار ایسٹر مذہبی جوش و خروش سے منائیں گے۔
ایسٹر روزوں کے ایام کے بعد منایا جانے والا مسیحی تہوار ہے۔ اس سے قبل 40روزے رکھے جاتے ہیں۔(جاری ہے)
ایسٹر کو عید پاشکا یا عید قیامت المیسح بھی کہا جاتا ہے۔اس دن کی مناسبت سے مسیحی عبادتگاہوں میں خصوصی عبادات کی جائیں گی ۔لاہور سمیت ملک بھر میں آج کے دن کے لئے سکیورٹی کو ہائی الرٹ کر دیاگیا ۔مسیحی عبادتگاہوں کیلئے خصوصی سکیورٹی پلان ترتیب دیا گیا ہے جسکے تحت گرجا گھروں کے اندر اور باہر پولیس اہلکار تعینات رہیں گے جبکہ عبادت کیلئے آنے والوں کو جامع تلاشی کے بعد اندر داخل ہونے کی اجازت دی جائے گی ۔ گرجا گھروں کی طرف آنے والے راستوں پر ناکے لگائے جائیں گے جبکہ پولیس اور ایلیٹ فورس کے کمانڈوز اطراف میںپیٹرولنگ کریں گے۔
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
ایسٹر امید کی علامت اور خوشیاں بانٹنے کا تہوار ہے: محسن نقوی
وزیرِ داخلہ محسن نقوی— فائل فوٹووزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ ایسٹر امید کی علامت اور خوشیاں بانٹنے کا تہوار ہے۔
وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے مسیحی برادری کو ایسٹر کی مبارکباد دیتے ہوئے اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ ایسٹر مسیحی برادری کے لیے انعام ہے اور یہ مذہبی تہوار محبت و بھائی چارے کا پیغام ہے۔
وفاقی وزیرِ داخلہ نے کہا کہ حضرت عیسٰی علیہ السلام کی تعلیمات انسانیت، محبت اور بھائی چارے کا درس دیتی ہیں۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا پیغام رحمت، انکساری اور محبت رہنمائی کا سرچشمہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ مسیحی برادری نے تحریکِ پاکستان میں اپنا حصہ ڈالا اور آج مسیحی برادری ملکی تعمیر و ترقی میں بھی اپنا بھرپور کردار ادا کر رہی ہے۔
محسن نقوی نے مزید کہا کہ وطن عزیز سے مسیحی برادری کی محبت شک و شبہ سے بالاتر ہے، ہمیں بھائی چارے اور اتحاد کے پیغام کو عام کرنے کا عہد کرنا ہے۔