2025-02-04@10:04:11 GMT
تلاش کی گنتی: 2717
«سیاسی عدم استحکام»:
وفاقی وزیرِ مذہبی امور چوہدری سالک حسین—فائل فوٹو وفاقی وزیرِ مذہبی امور چوہدری سالک حسین نے کہا ہے کہ بلاشبہ اسلام کی ترویج و اشاعت میں دینی مدارس، مساجد اور علماء کا بنیادی کردار رہا ہے۔وفاقی وزیرِ مذہبی امور چوہدری سالک حسین جامعہ محمدیہ کے دورے پر پہنچے جہاں انہوں نے وفاق المدارس کے زیرِ انتظام امتحانات کا جائزہ لیا۔اس موقع پر وفاقی وزیر نے وفاق المدارس کے تحت قائم امتحانی مرکز کے نظام پر اطمینان کا اظہار کیا۔ صدر ق لیگ کو غیر قانونی طور پر ہٹانے کی کوشش کی گئی: چوہدری سالک حسینمسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کے صاحبزادے چوہدری سالک حسین کا کہنا ہے کہ ق لیگ کے صدر کو غیر قانونی طور پر...
وزیراعظم نے نوجوانوں کے لیے کاروباراور زراعت قرضہ اسکیم کا دائرہ بڑھا دیا۔اسٹیٹ بینک کے مطابق وزیراعظم کی جانب سے قرضہ اسکیم کے دائرے میں توسیع کے بعد متوقع بیرون ملک جانے والی افرادی قوت اور لیپ ٹاپ کے لیے بھی قرض لیا جاسکےگا، لیپ ٹاپ کے لیے 4 سالہ قرض کائیبور پلس 3 فیصد بینک ریٹ پرمہیا ہوگا جب کہ لیپ ٹاپ ایچ ای سی کے منظور شدہ اداروں کے18سے 30 سال تک کےطلبہ لے سکیں گے۔اسٹیٹ بینک حکام کا بتانا ہے کہ لیپ ٹاپ کے لیے ایک لاکھ 50 ہزار، 3 لاکھ اور 4 لاکھ 50 ہزار روپے قرض دیا جائے گا جب کہ لیپ ٹاپ کی قسطیں یونیورسٹی فیس کے ساتھ ادا ہوں گی۔ اسٹیٹ بینک کے...
پرتگال میں منعقدہ عظیم الشان سیرت النبی ؐ کانفرنس سے خطاب میں منہاج القرآن کی سپریم کونسل کے چیئرمین نے کہا کہ منہاج القرآن پاکستان کے اندر اور پاکستان سے باہر اتحاد و یکجہتی کی فضا ہموار کررہا ہے۔ اسلام نے فرقہ واریت کی نفی کی ہے۔ نفرتوں کو پھیلانے والے اُمت محمدیہ کو کمزور کررہے ہیں۔ حضور نبی اکرم ؐ کے اخلاقِ کریمانہ کی جھلک ہر فرد کے کردار میں نظر آنی چاہیے۔ اسلام ٹائمز۔ منہاج القران انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا ہے کہ اسلام امن، محبت اور رحمت کا دین ہے۔ پیغمبر آخر الزماں ؐ نے انسانی حقوق کا تصور دیا اور کمزور طبقات کے حقوق کا تحفظ کیا۔ اسلام...
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم نے نوجوانوں کے لئے کاروباراور زراعت قرضہ سکیم کا دائرہ بڑھا دیا۔نجی ٹی وی جیو نیوز نے سٹیٹ بینک کے حوالے سے بتایا کہ وزیراعظم کی جانب سے قرضہ سکیم کے دائرے میں توسیع کے بعد متوقع بیرون ملک جانے والی افرادی قوت اور لیپ ٹاپ کے لئے بھی قرض لیا جاسکے گا، لیپ ٹاپ کے لئے 4 سالہ قرض کائیبور پلس 3 فیصد بینک ریٹ پرمہیا ہوگا جبکہ لیپ ٹاپ ایچ ای سی کے منظور شدہ اداروں کے18سے 30 سال تک کے طلبہ لے سکیں گے۔سٹیٹ بینک حکام کا بتانا ہے کہ لیپ ٹاپ کے لئے ایک لاکھ 50 ہزار، 3 لاکھ اور 4 لاکھ 50 ہزار روپے قرض دیا جائے گا جبکہ لیپ...
اینٹی نارکوٹکس فورس نے ملک کے مختلف شہروں میں 6 کارروائیوں میں33.839 کلو گرام منشیات برآمد کر لی اور 3 خواتین سمیت 7 ملزمان گرفتارکر لئے۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق تازہ کارروائیوں میں 93 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 33.839 کلو گرام منشیات برآمد کی گئیں۔اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بحرین جانے والے مسافر کے بیگ سے 6.712 جذب شدہ آئس برآمد کی گئی ۔پشاور انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر دبئی جانے والے مسافر کے جوتوں میں چھپائی گئی 327 گرام چرس برآمد کی گئی۔چنیوٹ میں بھوانہ کے قریب ملزم کے قبضے سے 6 کلوگرام افیون اور 4.8 کلو گرام چرس برآمد کی گئی۔ایم ون موٹر وے اسلام آباد پر کار میں چھپائی گئی 4 کلو گرام ہیروئن اور...
سٹی42: پنجاب کی صوبائی کابینہ نے کم عمری کی شادیوں کی روک تھام کے لیے پیش کیے گئے بل کو مؤخر کر دیا۔ کم عمری کی شادیوں کے تدارک کے لیے یہ بل اپریل میں ٹیبل کیا گیا تھا لیکن 10 ماہ بعد بھی یہ قانون نہ بن سکا۔ رکن پنجاب اسمبلی سارہ احمد نے پرائیویٹ ممبر کی حیثیت سے یہ بل پیش کیا تھا جسے پنجاب حکومت نے اڈاپٹ کر لیا۔ سارہ احمد جو کہ چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی چیئرپرسن بھی ہیں اُنہوں نے چائلڈ میرج ایکٹ کا بل پیش کیا اور بتایا کہ اس پر 9 سے 10 میٹنگز ہو چکیں، جس میں انہوں نے ذاتی طور پر بریفنگ دی۔ آج کے گوشت اور انڈوں کے...
ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم پشاور میں قریباً 20 برس بعد میچز کروانے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے اپریل میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 2 میچز پشاور میں کروانے پر غور کیا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے نمائندے نے ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم کا دورہ کیا، جہاں پولیس حکام نے انہیں سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی۔ مزید پڑھیں: قذافی اسٹیڈیم میں تیاریاں مکمل، وزیراعظم 7 فروری کو افتتاح کریں گے، محسن نقوی پولیس حکام کے مطابق، غیر ملکی کھلاڑیوں کے لیے گراؤنڈ، پویلین ایریا، ہوٹل روٹ اور اسٹیڈیم کے اطراف میں سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ عوام کی سہولت...
---فائل فوٹو لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت میں پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف مسلم لیگ ن کے دفتر کو جلانے کے 2 مقدمات کی سماعت ہوئی۔ جج ارشد جاوید نے مقدمات کی سماعت کی جس میں پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد، میاں محمود الرشید، عمر سرفراز چیمہ، اعجاز چوہدری کی حاضری مکمل کرائی گئی۔پی ٹی آئی رہنماؤں پر کارکنوں کو جلاؤ گھیراؤ کے لیے اُکسانے کا الزام ہے۔ 9 مئی کیس کے 10 مجرمان کو اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی کی عدالت نے سزائیں سنادیںکل 17 مجرمان کیخلاف 10 مئی کو ایف آئی آر 626/24 درج کی گئی تھی, نامزد ملزمان میں سے ایک ملزم کو بعد از تفتیش بری کر دیا گیا۔ دورانِ...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی ایئرلائن پی آئی اے کی نجکاری کے لئے دوسری کوشش مکمل طور پر تیار ہے جس میں متعدد واپس آنے والے بولی دہندگان اور فریقین اس عمل میں حصہ لے رہے ہیں۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے نجکاری کا اجلاس فاروق ستار کی زیر صدارت ہوا جس میں بتایا گیا کہ پچھلے دور میں بولی دہندگان نے نئے طیاروں کی شمولیت اور بیڑے کی توسیع پر حکومت کی طرف سے عائد کردہ 18 فیصد جی ایس ٹی کو معاف کرنے کی سفارش کی تھی، ان کا خیال تھا کہ اس ٹیکس کو ہٹانے سے نئے طیاروں کے حصول میں آسانی ہوگی۔کمیٹی کو بتایا گیا کہ پی آئی...
گو کہ میں جانتا ہوں کہ میدان جہاد سجا ہو تو، ’’شہید‘‘ یا ‘‘ ’’غازی‘‘ کا اعزاز مجاہد کے لئے کسی قیمتی ترین تمغے سے کم نہیں ہوا کرتا،ہم نے سوویت یونین کو جہادیوں کی جہادی یلغار کے سامنے بے بسی کے ساتھ بکھرتے اپنی آنکھوں سے دیکھا ،امریکہ اور اس کے حواریوں کو ذلت ورسوائی کے ساتھ کابل سے فرار ہوتے ساری دنیا نے دیکھا ’’شام‘‘سے ظالموں اور قاتلوں کا فرار ہونا تو ابھی کل کی بات ہے، سال پہلے اسرائیلی نیتن یاہو اور امریکی جو بائیڈن جس ’’حماس‘‘کا نام و نشان مٹانے کی دھمکیاں دیتے نہیں تھکتے تھے،آج ذلت ورسوائی کی تصویر بنے اسی حماس کے ساتھ مذاکرات کرنے پر مجبور ہیں،یہ اگر مظلوم مسلمانوں اور جہاد...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 04 فروری 2025ء) دنیا کے نقشے پر ایک نیا ملک، پاکستان، کے وجود میں آنے سے ایک ہفتے قبل سات اگست 1947 کو قائد اعظم محمد علی جناح نئی دہلی کے صفدر جنگ ہوائی اڈے سے اپنے خوابوں کی سرزمین کے لیے روانہ ہوئے۔ وائسرائے لارڈ ماؤنٹ بیٹن کے طیارے نے انہیں، ان کی چھوٹی بہن فاطمہ جناح، اے ڈی سی سید احسان اور دیگر قریبی عملے کے افراد کو کراچی پہنچا دیا۔ کیا جناح کی مسلم لیگ اور بی جے پی میں کوئی تعلق ہے؟ نئی دہلی میں محمد علی جناح کا 10 اورنگزیب روڈ (اب اے پی جے عبدالکلام روڈ) پر عالیشان بنگلہ تھا۔ پاکستان جانے سے پہلے جناح نے اپنا...
’میری زندگی خوبصورت بنانے کا شکریہ‘، شادی کی سالگرہ پر شاہین آفریدی کا اہلیہ کے لیے محبت بھرا پیغام
پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے شادی کی دوسری سالگرہ پر اپنی اہلیہ سے اظہارِ محبت کیا ہے جسے صارفین کی جانب سے سراہا جا رہا ہے اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ شاہین شاہ آفریدی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی اہلیہ انشا آفریدی کے ہمراہ ایک تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’یہ یقین کرنا مشکل ہوتا ہے کہ آپ کے ساتھ 2 سال گزر گئے، میں نے کبھی اس قدر گہرے انداز سے محبت اور اس رشتے کا تصور بھی نہیں کیا تھا، لیکن آپ نے یہ حقیقت بنا دیا‘۔ یہ بھی پڑھیں: اہلیہ سے لڑائی ہو جائے تو بیٹیاں کس کا ساتھ دیتی ہیں،...
عمران خان کوشش تھی کہ سیاسی قوتیں ، سرجوڑ کر بیٹھیں ، خود مسائل کا حل نکالنے کی سعی کریں: علی محمد خان
رہنما تحریک انصاف علی محمد خان نے کہاہے کہ ہم نے تو ہمیشہ تصادم کو روکنے کی کوشش کی ہے، عمران خان کوشش تھی کہ سیاسی قوتیں ، سرجوڑ کر بیٹھیں اور خود مسائل کا حل نکالنے کی سعی کریں۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ میں سمجھتا ہوں کہ دو تین چیزوں نے معاملہ بڑا خراب کیا، ایک تو خان صاحب سے ہماری مذاکراتی کمیٹی کی ملاقات کا نہ ہونااور بار بار اس میں تعطل ہونا ، دوسرا اس دوران جو خان صاحب کو سزا سنا دی گئی۔
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 فروری 2025ء ) صحافیوں ادیبوں اور کالم نگاروں کے پلیٹ فارم “پہچان” کے زیر اہتمام صوبائی دارالحکومت لاہور کے مقامی ہوٹل میں صحافیوں ، ادیبوں کالم نگاروں کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام کیا گیا ۔ عشائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمانوں نے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں صحافت پر قدغن لگائی جارہی ہے ۔ مختلف قوانین کی آڑ میں صحافت کا گلہ گھونٹا جا رہا ہے ۔ چیئرمین پنجابی میڈیا مدثر اقبال بٹ نے کہا کہ مختلف ادوار میں میڈیا کو کنٹرول کرنے کی کوششیں کی جاتی رہی ہیں ۔ ماضی میں بھی یہ کوششیں ناکام ہوئی ہیں اور آئندہ بھی کامیاب نہیں ہونگی ۔ لاہور پریس...
مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف کا کہنا ہے کہ سیاسی اشرافیہ عدالتوں کو بھی سیاست کا اکھاڑا بنا رہی ہے۔ اپنے ایک بیان میں مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ جعلی حکومت کے غیر قانونی فیصلوں کے خلاف وکلاء، صحافی اور سیاستدان سڑکوں پر نکل آئے ہیں، ملک پر دہائیوں سے مسلط سیاسی اشرافیہ عدلیہ کی آزادی سلب کرنے کے درپے ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں حالیہ تبادلوں کی شدید مذمت کرتے ہیں، ججز کے تبادلے نظامِ انصاف کو مفلوج کرنے کے مترادف ہیں، اس فیصلے کے خلاف وکلاء برادری کے ساتھ کھڑے ہیں۔ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ سینئر ججز کو نظرانداز کرکے جونیئر ججز...
بالی ووڈ کے معروف جوڑے سیف علی خان اور کرینا کپور کے گھر پر حالیہ حملے کے بعد ان کی سیکیورٹی پر سوال اٹھنے لگے۔ اس سلسلے میں اکاشدیپ صابِر اور ان کی بیوی شیبا نے ایک انٹرویو میں تبصرہ کیا کہ کرینا کپور، جن کی فیس 21 کروڑ روپے ہے، وہ رات کو گھر کے باہر سیکیورٹی یا فل ٹائم ڈرائیور کا خرچہ برداشت نہیں کر سکتیں۔ اکاشدیپ صابِر نے بتایا کہ جب ان سے پوچھا گیا کہ کیوں کرینا کے گھر باہر سیکیورٹی موجود نہیں ہے، تو انہوں نے مذاق میں جواب دیا، “جب آپ کو 100 کروڑ روپے ملیں تو شاید سیکیورٹی یا ڈرائیور کا بندوبست ہو سکے گا۔” انہوں نے مزید کہا کہ اس...
لاس اینجلس(نیوز ڈیسک) موسیقی کی دنیا کے سب سے بڑے ایوارڈز “گریمی” کے فاتحین کا اعلان کر دیا گیا ہے، جہاں معروف گلوکارہ بیونسے نے اپنے البم کاؤ بوائے کارٹر کے لیے سال 2025 کا البم آف دی ایئر کا ایوارڈ جیتا۔ یہ بیونسے کے کیریئر کا پہلا البم آف دی ایئر ایوارڈ تھا، حالانکہ وہ اب تک 32 گرامیز اپنے نام کر چکی ہیں۔ لاس اینجلس میں منعقد ہونے والی 67 ویں گریمیز کی تقریب میں 90 سے زائد کیٹیگریز میں ایوارڈز کا اعلان کیا گیا۔ اس موقع پر ریاست کیلی فورنیا میں آتشزدگی سے نمٹنے والے اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کیا گیا اور متاثرین کے لیے فنڈز بھی اکٹھے کیے گئے۔ بیونسے نے ایوارڈ وصول کرتے...
بالی ووڈ کی سابقہ اداکارہ ممتا کلکرنی نے 10 کروڑ کے عوض مذہبی عہدہ ’ماہا منڈلیشور‘ حاصل کرنے کی افواہوں کو مسترد کر دیا۔ سابق بھارتی اداکارہ ممتا کلکرنی نے ایک حالیہ انٹرویو میں پیسوں کے زریعے ماہا منڈلیشور کا عہدہ لینے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ان افواہوں کی تردید کردی ہے، اداکارہ کا کہنا تھا کہ ان کے پاس 1 کروڑ نہیں وہ 10 کروڑ کی ادائیگی کہاں سے کریں گی؟ انہوں نے وضاحت کی کہ ’یہ سوچنا بھی غلط ہے کہ میں 10 کروڑ روپے دے سکتی ہوں، میرے پاس تو 1 کروڑ بھی نہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ جب مجھے ماہا منڈلیشور بنایا گیا تو میں نے 2 لاکھ روپے کسی سے ادھار لے...
کنگ شاہ رُخ خان کے بیٹے آریان خان کی ہدایتکاری میں بننے والی نیٹ فلکس سیریز کا اعلان کردیا گیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق آریان خان کی ہدایتکاری میں بننے والی نیٹ فلکس سیریز ’دی با***ڈز آف بالی وڈ‘ کا اعلان ہو گیا۔ یہ اعلان ’نیکسٹ آن نیٹ فلکس انڈیا 2025‘ ایونٹ میں شاہ رخ خان نے خود ایک مزاحیہ پرومو کے زریعے کیا۔ اس پرومو میں شاہ رخ مختلف انداز میں اپنے مشہور ڈائیلاگز دہرانے کی کوشش کرتے ہیں، لیکن ہدایتکار بار بار ری ٹیک کا مطالبہ کرتا ہے۔ آخرکار شاہ رخ غصے میں کہتے ہیں، ’باپ کا راج ہے کیا؟‘ جس پر کیمرہ آریان کی طرف مڑتا ہے اور وہ مسکراتے ہوئے جواب دیتے ہیں، ’ہاں‘۔...
آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کیلئے ٹکٹوں کا حصول شائقین کرکٹ کیلئے جنگ بن گیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ملک میں ہونیوالے میچوں کے فزیکل ٹکٹس کی فروخت کا 3 فروری آغاز ہوا۔ فریکل ٹکٹس فراہم کرنیوالی کورئیر کمپنی ٹی سی ایس نے 26 شہروں کے 108 آؤٹ لیٹس پر ٹکٹ کاؤنٹرز بنائے تھے تاہم شائقین کرکٹ کی بڑی تعداد کے باعث ٹکٹوں کا حصول مشکل ہوگیا۔ فریکل ٹکٹس کی فروخت کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق شام 4 بجے سے شروع ہوا 6 بجے تک جاری رہا، اس دوران کئی فینز ٹکٹ پانے میں کامیاب رہے تو متعدد افراد کو خالی ہاتھ گھر لَوٹنا پڑا۔ کوئیر کمپنی کی...
چین کا ٹرمپ حکومت کو جواب، امریکی درآمدات پر 15 فیصد ٹیرف عائد کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 4 February, 2025 سب نیوز بیجنگ: امریکا کی جانب سے ٹیرف نافذ کیے جانے کے بعد چین نے جوابی وار کرتے ہوئے امریکا سے درآمد اشیاء پر 10 سے 15 فیصد ٹیکس عائد کردیا۔گزشتہ دنوں امریکا کی جانب سے چینی درآمدات پر ٹیرف عائد کیے جانے کے بعد آج چین نے بھی امریکا سے درآمد ہونے والے تیل، گیس اور دیگر مصنوعات پر ٹیرف لگانے کا اعلان کردیا۔چینی وزارت خزانہ کے بیان میں کہا گیا ہےکہ امریکا سے درآمد کوئلے اور گیس مصنوعات پر 15 فیصد لیوی ٹیکس عائد کیا جائیگا جب کہ امریکی درآمد شدہ تیل (Crude Oil) اور آٹوز مصنوعات پر...
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان جلد فضائی سروس شروع کیے جانے کا اعلان سامنے آیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق پاکستان کی نجی ائیر لائن اور بنگلا دیشی نجی ائیر لائن کی جانب سے کراچی سے ڈھاکا روٹ پر براہ راست پروازیں شروع کرنے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں دونوں ملکوں نے آمادگی ظاہر کردی ہے جب کہ بنگلا دیش کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اس سلسلے میں اجازت دے دی ہے۔ بنگلا دیش کی شہری ہوا بازی اور سیاحت کی وزارت کے ایڈیشنل سیکرٹری عبدالناصر خان نے کہا کہ انہیں پاکستان کی نجی ائیر لائن نے ڈھاکا سے کراچی روٹ پر پروازوں کی...
ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم میں 20 سال بعد کرکٹ میچ کروانے پر غور کیا جا رہا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق پی ایس ایل میچ کروانے کے لیے آئی سی سی کی ٹیم نے ارباب نیاز اسٹیڈیم کا دورہ کیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ آئی سی سی کی ٹیم غیرملکی کھلاڑیوں کے لیے گراؤنڈ، پویلین، ایریا روٹ اور ہوٹل روٹ کا سروے کیا، پشاور پولیس چیف نے آئی سی سی کی ٹیم کو سیکیورٹی صورتِ حال پر بریفنگ دی۔ پولیس حکام نے کہا کہ شائقین کے لیے شٹل سروس، ڈرون کیمرا مانیٹرنگ اور اسٹیڈیم کے قریب ہیلی پیڈ بنایا جائے گا، پی سی بی اپریل میں پی ایس ایل کے 2 میچز پشاور میں کروانے پر غور کر...
رہنما پی ٹی آئی سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ احتجاج پر گرفتاریوں سے سیاسی عدم استحکام بڑھتا ہے، اگر ملک کو کوئی سسٹم آگے لے کر جا سکتا ہے تو وہ جمہوریت ہے، جس میں عوامی مینڈیٹ چرایا نہ جائے۔ اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس میں میڈیا سے گفتگو میں سینیٹر شبلی فراز کا کہنا تھا کہ وہ آج یہاں ایسے کیس میں آئے جس میں موجود ہی نہیں تھے، ایسے کیسز وکلا اور رہنماؤں کو مصروف اور ہراساں کرنے کے لیے بنائے گئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: شبلی فراز کے مطابق 2 سال سے جاری سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے ملک نہ صرف رکا ہوا ہے بلکہ پیچھے کی طرف جارہا ہے، انہوں نے ملک میں جمہوریت پر زور...
سندھ حکومت نے کراچی سمیت صوبہ کی تمام ڈویژنوں میں منافع خوروں کے خلاف موثر کاروائی کامنصوبہ بناتے ہوئے منافع خوروں کے لئے الگ نئے تھانوں کے قیام کا فیصلہ کرلیا۔ سندھ حکومت کا اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر ضابطے سے متعلق اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، اجلاس کی صدارت معاون خاص برائے سی ایم آئی آٹی وقارمہدی اور معاون خاص بیورو آف سپلائی عثمان ہنگورو نے کی۔ اجلاس میں سیکریٹری زراعت سہیل احمد قریشی، ڈی جی بیورو آف سپلائی پرائسزشاکر قیوم خانزادہ، مینیجر لیگل نیشنل فوڈز اور دیگر افسران شریک تھے. اجلاس میں سیکریٹری زراعت سہیل احمد قریشی اور ڈی جی بیورو آف سپلائی کی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے سے متعلق بریفنگ دی گئی، وقارمہدی نے کہا کہ سندھ حکومت...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج کینسر سے بچاؤ کا دن منایا جارہا ہے۔ ماہرین صحت کہتے ہیں پاکستان میں ہر سال کینسر کے ایک لاکھ 85 ہزار نئے کیس رپورٹ ہو رہے ہیں۔ ہر سال ایک لاکھ بیس ہزار افراد سرطان سے جاں بحق ہوجاتے ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کینسر کے حوالے سے اپنے پیغام میں کہا کہ تمام پاکستانیوں سے بروقت طبی مشاورت اور اسکریننگ لینے کی درخواست کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اس خطرے سے نمٹنے کے لیے عالمی تعاون کی اہمیت کو تسلیم کرتا ہے۔
اوپن اے آئی نے چیٹ جی پی ٹی کے لیے نیا ’ڈیپ ریسرچ‘ ٹول متعارف کرادیا، نئے ٹول کے مطابق چیٹ جی پی ٹی اب کئی گھنٹوں کا کام چند منٹوں میں کر سکتا ہے۔ اوپن اے آئی کا کہنا ہے کہ آپ چیٹ جی پی ٹی کو ایک پرامپٹ دیں تو چیٹ جی پی ٹی ویب سرچ کے ذریعے سینکڑوں آن لائن ذرائع سے معلومات نکال کر ایک تحقیقاتی تجزیہ تیار کردے گا۔ اوپن اے آئی کے سربراہ سیم آلٹ مین نے اس بات پر زور دیا ہے کہ یہ دنیا کا پہلا مصنوعی ذہانت کا سسٹم ہے جو مختلف پیچیدہ اور قیمتی کام انجام دے سکتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس ٹول کا مقصد...
سیاسی عدم استحکام کے باعث ملک پیچھے کی طرف جارہا ہے: شبلی فراز WhatsAppFacebookTwitter 0 4 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد: رہنما تحریک انصاف و سابق وفاقی وزیر شبلی فراز نے کہا ہے کہ سیاسی عدم استحکام کی وجہ سے ملک رکا اور پیچھے کی طرف جارہا ہے۔انسداد دہشت گردی عدالت پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز کا کہنا تھا کہ ملک میں ڈھائی سال سے عدم استحکام برپا ہے، اس عدم استحکام کی وجہ سے ملک رکا ہوا ہے ، ملک کو کوئی بھی سسٹم آگے لے جاسکتا ہے تو صرف جمہوریت ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے مینڈیٹ کو چرایا نہ جائے، سیاسی کیسز کا مقصد...
لاہور : آج دنیا بھر میں کینسر سے بچاؤ کا عالمی دن منایا جا رہا ہے، جس کا مقصد اس بیماری کے بارے میں لوگوں میں آگاہی پیدا کرنا ہے۔ کینسر ایک پیچیدہ اور موذی مرض ہے جو مختلف وجوہات کی بنا پر ہو سکتا ہے، جیسے تمباکو نوشی، شراب نوشی، موٹاپا اور فضائی آلودگی۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق، کینسر دنیا میں تیزی سے پھیلنے والا موذی مرض بن چکا ہے۔ پاکستان میں ہر سال تقریباً ایک لاکھ 90 ہزار افراد کینسر میں مبتلا ہوتے ہیں، اور ان میں سے زیادہ تر افراد بروقت علاج نہ ملنے کی وجہ سے جان کی بازی ہار جاتے ہیں۔ مردوں میں منہ، جگر، بڑی آنت، پھیپھڑوں اور پروسٹیٹ کینسر عام ہیں،...
عدت کیس،بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی بریت کیخلاف اپیل نیا بنچ بنانے کیلئے واپس بھیجنے کا حکمنامہ جاری
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی عدت کیس میں بریت کیخلاف اپیل نیا بنچ بنانے کیلئے فائل واپس بھیجنے کا حکمنامہ جاری کر دیاگیا۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوزکے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس اعظم خان نے نیا بنچ بنانے کیلئے فائل واپس بھیج دی،جسٹس محمد اعظم خان نے خاور فرید مانیکا کی اپیل پر سماعت کرنے سے معذرت کی تھی،بانی پی ٹی آئی کے وکلانے جسٹس اعظم خان کے کیس کی سماعت کرنے پر اعتراض اٹھایا تھا۔ جسٹس اعظم خان نے کہاکہ میں نے بطور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج یہ کیس سُن رکھا ہے، مناسب یہی ہے اسلام آباد ہائیکورٹ کا کوئی اور بنچ کیس کی سماعت کرے،...
سعید احمد:ریلوے حکام نے ٹرین کے کرایوں میں 5 فیصد اضافہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ اضافہ تمام کلاسز کی ٹکٹوں پر ہوگا اور اس کا اطلاق 5 فروری سے شروع ہو گا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق اضافی ٹرینوں کی تمام کلاسز کے ٹکٹوں میں بھی 5 فیصد اضافہ کیا جائے گا۔ کرایوں میں اضافہ سلون سروس پر بھی لاگو ہوگا جبکہ یہ فیصلہ تمام آؤٹ سورس ٹرینوں پر بھی اثرانداز ہو گا۔ اس حوالے سے ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ اس اضافے کے بعد ٹرین کے کرایے مسافروں پر بھاری پڑیں گے۔ زلزلے کے جھٹکے ، لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)فوجی عدالتوں سویلینز کے مقدمات سے متعلق کیس جسٹس محمد علی مظہر نے استفسار کیا کہ ایف بی علی خود بھی ایک سویلین ہی تھے،ان کا کورٹ مارشل کیسے ہوا؟سلمان اکرم راجہ نے کہاکہ عدالت نے قرار دیا تھا کہ بنیادی حقوق کی فراہمی ضروری ہے،عدالت نے قرار دیا تھا کہ ٹرائل میں بنیادی حقوق کی خلاف ورزی نہیں ہوئی۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق فوجی عدالتوں سویلینز کے مقدمات سے متعلق کیس کی سماعت جاری ہے،جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7رکنی آئینی بنچ سماعت کررہا ہے،سزایافتہ ملزم ارزم جنید کے وکیل سلمان اکرم راجہ کے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ ایف بی علی کیس کا1962کے آئین کے مطابق فیصلہ ہوا،جسٹس جمال...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آئینی بنچ میں فوجی عدالتوں میں سویلینزکے مقدمات سے متعلق کیس میں جسٹس جمال مندوخیل نے استفسارکیا کہ آرمی ایکٹ کے مطابق فوجی عدالتوں کے کیا اختیارات ہیں؟فوج سے باہر کا شخص صرف جرم کی بنیاد پر فوجی عدالت کے زمرے میں آ سکتا ہے؟ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق فوجی عدالتوں سویلینز کے مقدمات سے متعلق کیس کی سماعت جاری ہے،جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7رکنی آئینی بنچ سماعت کررہا ہے،سزایافتہ ملزم ارزم جنید کے وکیل سلمان اکرم راجہ کے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ ایف بی علی کیس کا1962کے آئین کے مطابق فیصلہ ہوا،جسٹس جمال مندوخیل نے استفسارکیا کہ آرمی ایکٹ کے مطابق فوجی عدالتوں کے کیا اختیارات...
لاہور : محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ ملک کے زیادہ تر حصوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ اسلام آباد اور اس کے گرد و نواح میں سرد موسم کی توقع ہے۔ بلوچستان کے زیادہ تر علاقے بھی سرد اور خشک رہیں گے۔ کشمیر، شمال مشرقی پنجاب، گلگت بلتستان اور بالائی خیبر پختونخوا میں کچھ مقامات پر بارش اور برفباری ہو سکتی ہے، اور ان علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ تیز ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔ پنجاب کے زیادہ تر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا، لیکن مری، گلیات اور ان کے ارد گرد بارش اور برفباری ہو سکتی ہے۔ راولپنڈی، جہلم، گجرات، سیالکوٹ اور نارووال میں جزوی طور پر...
ویب ڈیسک: پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج کینسر سے بچاؤ کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔ اس دن کو منانے کا مقصد اس موذی مرض سے متعلق لوگوں میں آگاہی پیدا کرنا ہے، یہ پیچیدہ بیماری کئی عناصر کی وجہ سے لاحق ہو سکتی ہے، عالمی ادارہ صحت کے مطابق کینسر دنیا میں سب سے تیزی سے پھیلنے والا مرض بن چکا ہے۔ کینسر 36 اقسام پر مشتمل ایک موذی اور پیچیدہ مرض ہے جو عمر میں اضافے کے ساتھ تمباکو و شراب نوشی، موٹاپے اور فضائی آلودگی عام ہونے کو اس کا بنیادی سبب بتایا گیا ہے، پاکستان میں ہر سال کینسر کے ایک لاکھ 90 ہزار سے زائد مریض سامنے آتے ہیں، ان میں سے 70...
پشاور(نیوز ڈیسک)خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں ایک افسر سمیت 5 سیکیورٹی اہلکار زخمی ہو گئے۔نجی چینل کی رپورٹ کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے الگ الگ کارروائیوں میں ایک کمانڈر سمیت 4 مبینہ دہشت گردوں کو بھی ہلاک کر دیا۔سیکیورٹی حکام کے مطابق دھماکا میر علی کے علاقے محمد کلے میں کلیئرنس آپریشن کے دوران ہوا۔ ذرائع نے بتایا کہ حملے میں ایک کیپٹن سمیت 5 سیکورٹی اہلکار زخمی ہوئے۔زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔فوج کے میڈیا ونگ نے اس واقعے کے حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا۔ذرائع نے بتایا کہ دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے ایک فالو...
اگلے روز ڈاکٹر جناب پروفیسر شہریار احمد شیخ جن کو میں دل کے ڈاکٹر کی بجائے ’’دل دا جانی‘‘ اس حوالے سے کہتا ہوں کہ دلوں کے مرض اور دل کے مریضوں کے لئے مسیحا کا درجہ رکھتے ہیں۔ دیکھا گیا ہے کہ ڈاکٹر صاحبان آتے ہیں، زیادہ سے زیادہ کسی ڈاکٹر کا شہرہ دس سال رہتا ہے پھر نئے لوگ آ جاتے ہیں اور ان کے نام کا چرچا ہوتا ہے۔ میں نام نہیں لیتا لیکن جاننے والے جانتے ہیں کہ کون کون ڈاکٹر آئے اور دس پندرہ سال بعد ڈاکٹر تو رہے مگر نمبر ون پر قائم نہ رہ پائے۔ پروفیسر ڈاکٹر جناب شہریار احمد شیخ جنہوں نے میاں نوازشریف کے وزرات اعلیٰ کے دور میں پی آئی...
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)جمعیت طلبہ عربیہ پاکستان کے منتظم اعلی مولانا محمد افضل نے مرکزی مجلس شوریٰ کے مشورے کے بعد سیشن 2025 سے 2026 تک کےلیے مدرسہعربیہ ریاض العلوم حیدرآباد کے طالب علم اصغر علی سمیجو کو جمعیت طلبہ عربیہ سندھ کا منتظم مقرر کر دیا جبکہ محمد اسحاق احمد کو صوبائی جنرل سیکرٹری شہباز علی بگٹی کو اسٹنٹ سکریٹری مقرر کر دیا جبکہ اضلاع کے لیے کراچی حافظ صفدر ملک،حیدرآباد حافظ منظور احمد،سکھر حبیب اللہ،نواب شاہ خیر جان بگٹی،مٹیاری عمیر حسن،میرپور خاص حافظ دانش وقار کو منتظمین اضلاع مقرر کیا ہے۔
لاہور (نیوز ڈیسک) سندھ کے بعد پنجاب حکومت نے بھی 5 فروری کو یوم کشمیر پر عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔نجی چینل کے مطابق حکومت پنجاب نے یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں کل پانچ5 فروری بروز بدھ 2025کو صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔اس حوالے سے جاری نوٹفکیشن کے مطابق5 فروری کو تمام دفاتر اور ادارے بند ہوں گے۔ مقبول ایشیائی اداکارہ باربی شُو نمونیا کے باعث انتقال کرگئیں
تجزیہ کار فیصل حسین نے کہا کہ عمران خان کی یہ ایک مثبت سیاسی حکمت عملی ہے۔ انھوں نے خط لکھا ہے، خط لکھ کر انھوں نے ایک ٹینشن تناؤ اور کشیدگی ہے، اس کو کم کرنے کی کوشش کی ہے۔ اگر وہاں سے خط کا جواب بھی مثبت آتا ہے تو یہ اور بھی اچھی بات ہوگی، تناؤ ختم ہونے کا ایک راستہ نکلے گا۔ اسلام ٹائمز۔ گروپ ایڈیٹر ایکسپریس ایاز خان کا کہنا ہے کہ مجھے تو یہ ڈیولپمنٹ لگ رہی ہے، حکومتی حلقے کسی حد تک پریشان بھی ہیں، اگر اس کو فیک نیوز نہ قرار دیا جائے، پیکا قانون مجھ پہ نہ لگے، اس کی وجہ یہ ہے کہ اس طرح کی چیزیں سمپل ہے کہ...
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) حیسکو ترجمان کے مطابق حکومتِ پاکستان کی جانب سے وزیر اعظم اور وزیر توانائی کے احکامات پر چیف ایگزیکٹیو آفیسر ٖفیض اللہ ڈاہری کی ہدایات پرحیسکو انتطامیہ اور ڈسکو سپورٹنگ یونٹ (DSU) قانون نافظ کرنے والے اداروں کی مدد سے بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں جاری ہیں حالیہ جاری کاروائی میں ایس ڈی او ایم ایم شاہ کی جانب سے نادہندگان کے خلاف جاری آپریشن میں کسٹم آفس حیدرآباد کی بجلی 5 کروڑ کے واجبات کی بنا پر منقطع کر دی گئی۔ اس موقع پر ایس ڈی او ایم ایم شاہ کا کہنا تھا کہ ہمارا یہ واضح پیغام ہے کہ اپنے ذمہ بجلی کے واجبات فوری ادا کریں بصورت دیگر بجلی منقطع کی...
ماتلی(نمائندہ جسارت)ماتلی پولیس کے اس ایچ او محمود خان پٹھان اور انکی ٹیم بارن چیک پوسٹ پر گاڑیوں کی چیکنگ کررے تھے اسی دوران ایک مشکوک لوڈنگ ٹرک کو روکا کیا دوران تلاشی 200کارٹن سگریٹ ملا جس پر FBR کا ٹیکس ادائیگی ٹریکنگ اسٹیکر نہیں لگا ہوا تھا۔اس سگریٹ کی فروخت قانونی طور پر ممنوع ہے ٹیکس چوری کے سگریٹ اسمگلنک کرنے والے شکارپور کے رہائشی صدام حسین بروہی اور کوئٹہ کے طہورخان بلوچ کو گرفتار کرلیا ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی گی ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ مذکورہ 200 کارٹن سگریٹ کی مالیت تقریباً ایک کروڑ 60 لاکھ بنتی ہے اور اس سگریٹ کے کارٹن پر حکومت کو تقریباً 50لاکھ سے 58لاکھ روپے تک ٹیکس چوری...
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ دہشتگرد بلوچستان کے امن، ترقی و خوشحالی کے دشمن ہیں۔ شرپسند عناصر کی بزدلانہ کارروائیاں صوبے کی ترقی کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتیں۔ سی پیک کی تکمیل پر کام تیزی سے جاری ہے۔ گوادر بندرگاہ وسطی ایشیا و جنوب مشرقی ایشیا اور باقی دنیا کے درمیان پاکستان کو رابطے کا اہم ذریعہ بنانے میں کلیدی کردار ادا کرے گی۔ پیر کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے ان خیالات کا اظہار بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال پر جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں صوبے کی امن و امان کی صورتحال،...
چنیوٹ،دریائے چناب کی خشک سالی کا منظر
26ویں آئینی ترمیم کے خلاف تو وکلا کی اکثریت متحد نظر آتی ہے جس کا اظہار سپریم کورٹ میں کم و بیش تمام بار ایسوسی ایشنز کی جانب سے دائر درخواستوں سے کیا جا سکتا ہے لیکن اسلام آباد ہائیکورٹ میں ججز کی تعیناتی پر یہ رائے منقسم ہے۔ یہ بھی پڑھیں: دوسرے صوبوں سے ججز کا اسلام آباد ہائیکورٹ میں تبادلہ خوش آئند، سندھ ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن اور سندھ ہائیکورٹ بار ایسوسی اس اقدام کی حمایت کرتے نظر آتے ہیں اور پیر کے روز تو چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے بھی اسے درست اقدام قرار دے دیا۔ گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے ایک کنونشن کا انعقاد کیا جس میں ایک قرارداد...
کراچی (کامرس روپورٹر ) سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے ایک تاریخی سنگ میل حاصل کر لیا ہے، جس میں ایک ہی مہینے میں سب سے زیادہ 3,442 کمپنیوں کی شمولیت کی گئی ہے، جو پچھلے سال کے ماہانہ اوسط کے مقابلے میں 39فیصد زائد ہے۔ یہ بے مثال کامیابی پاکستان میں کاروباری ماحول کو بہتر بنانے اور کاروباری آسانی کو فروغ دینے کے لیے ایس ای سی پی کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔ہفتہ کوایس ای سی پی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جنوری 2025 کے مہینے کے دوران ایس ای سی پی نے مختلف شعبوں میں کمپنیوں کو رجسٹر کیا، جن میں کلیدی صنعتوں کی بڑی تعداد شامل تھی۔ انفارمیشن ٹیکنالوجی...
لاہور(کامرس رپورٹر) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نائب صدر شاہد نذیر چوہدری نے کہا ہے کہ آئی ٹی کے شعبے میں نئے مواقع روایتی کاروبار کے سیٹ اپ سے زیادہ فائدہ مند ہیں ،عالمی انفارمیشن ٹیکنالوجی کا کاروبار ملک کے فری لانسرز کے لیے وسیع مواقع فراہم کرتا ہے۔ اتوار کو اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستانی فری لانسرز عالمی سطح پر تیسری پوزیشن کے حامل ہیں اور تقریبا 30 لاکھ آئی ٹی فری لانسر کام کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آئی ٹی فری لانسرز کی تعداد میں ہر سال 100 فیصد کا بتدریج اضافہ ہونا چاہیے کیونکہ عالمی مارکیٹ میں اس شعبے کے ہنر مند افراد کی بہت زیادہ مانگ...
کراچی (کامرس رپورٹر) نیشنل بزنس گروپ پاکستان کے چیئرمین، پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولز فورم وآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر، ایف پی سی سی ائی پالیسی ایڈوائزری بورڈ کے چیئرمین اورسابق صوبائی وزیرمیاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ جنوری کے مہینیمیں بھی ٹیکس کے ہدف کے حصول میں ناکامی افسوسناک ہے۔ ٹیکس گزاروں پربوجھ بڑھانے کے بجائے ٹیکس نیٹ میں توسیع کی جائیاورنقد لین دین کی حوصلہ شکنی کے لئے ہر قسم کی خرید و فروخت کو ڈیجیٹلائز کیا جائے توصورتحال بہترہوسکتی ہے۔ میاں زاہد حسین نے کاروباری برادری سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جنوری کے مہینے میں ہدف کے مقابلہ میں ٹیکس کا شارٹ فال 85 ارب روپے رہا ہے جبکہ روان مالی سال کے...
٭پورٹ کی فضا اور ہوا سیپا اور پیپا کے طے کردہ معیارات سے آلودہ ہونے کا انکشاف ٭اعلیٰ حکام کی پورٹ انتظامیہ کو ہوا کا معیار کو کوالٹی اسٹینڈرڈ کے تحت بہتر کرنے کی ہدایت (جرأت نیوز) پورٹ قاسم اتھارٹی پر ماحولیاتی آلودگی، پورٹ کی فضا اور ہوا سیپا اور پیپا کے طے کردہ معیار سے آلودہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے ، پھیپھڑوں کا کینسر، دل کے امراض اور سانس کی بیماریوں کے پھیلنے کا خطرہ پیدا ہو گیا۔ جرأت کی رپورٹ کے مطابق پاکستان انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی (پیپا) اور سندھ انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی (سیپا) نے ہوا کے معیار اور ہوا میں آلودگی کا ایک معیار طے کیا، بعد میں محکمہ ماحولیات سندھ کے ماتحت ادارے سیپا نے...
بنوقابل کی کامیابی پر استقبالیہ تقریب، امیرکراچی منعم ظفر خان، امیر ضلع کورنگی مرزا فراحان بیگ کا خطاب، اسٹیج پر محمد عمران، انجینئر نوید اختر، منصور فیروز و دیگر موجود ہیں، کارکنان کی بڑی تعداد موجود ہے
بنوقابل کی کامیابی پر استقبالیہ تقریب، امیرکراچی منعم ظفر خان، امیر ضلع کورنگی مرزا فراحان بیگ کا خطاب، اسٹیج پر محمد عمران، انجینئر نوید اختر، منصور فیروز و دیگر موجود ہیں، کارکنان کی بڑی تعداد موجود ہے
کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی کے علاقے لائنز ایریا جناح ٹاؤن یونین کونسل نمبر 9 تقریباً 2 سال سے سیوریج کے مسائل کا شکار، پاکستان تحریک انصاف کے کونسلر عابد علی ویگر کی جانب سے متعدد بار ایم ڈی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن اسد اللہ خان کے دفتر کے چکر لگانے اور سیکڑوں درخواستیں جمع کرانے کے باوجود کوئی شنوائی نہیںکی جارہی جس پر کونسلر یوسی 9 عابد علی، کونسلر وارڈ 4 آصف، لیبر کونسلر آصف گجر، کونسلر وارڈ 2 نعیم اور علاقے کے عوام نے پیر کے روز بھی ایم ڈی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے دفتر پر احتجاج کیا۔ اس موقع پر کونسلر عابد علی کا نمائندہ جسارت سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ علاقے میں سیوریج کا...
کراچی (اسٹاف رپورٹر) بنو قابل کورنگی کراچی میں ہونے والے پروگرامات میں سب سے بڑا پروگرام تھا، بڑی تعداد میں طلبہ کی شرکت کامیابی کی دلیل ہے یہ۔ بات امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے بنو قابل پروگرام کے شاندار انعقاد پر ضلعی کارکنان کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے مزید کہا کہ کورنگی میں اہلیت ٹیسٹ میں ہزاروں طلبہ شریک ہوئے، انتظامات ناکافی تھے لیکن کارکنان نے زیادہ سے زیادہ طلبہ کی شرکت کو ممکن بنایا جس کیلیے ستائش کے مستحق ہیں اسی سلسلے میں یہ تقریب منعقد کی گی ہے، اب ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم اپنے دائرہ کار کو مزید مستحکم کریں۔ امیر جماعت اسلامی کورنگی مرزا فرحان بیگ نے...
اسلام آباد(صبا ح نیوز)190ملین پاونڈ کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کو سزا سنانے والے احتساب عدالت اسلام آباد کے جج ناصر جاوید رانا کا تبادلہ کردیا گیا۔ ناصر جاوید رانا کا احتساب عدالت سے تبادلہ کرتے ہوئے انہیں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ویسٹ تعینات کردیا گیا۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق کی منظوری سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ویسٹ کا عہدہ محمد اعظم خان کے بطور جج اسلام آباد ہائی کورٹ تعیناتی کے بعد سے خالی تھا۔
راولپنڈی: حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک ”یکجہتی کشمیر کانفرنس “ سے خطاب کر رہی ہیں
پاکستانی اور بھارتی شوبز کی دنیا کے معروف ستارے علی ظفر، ہنی سنگھ اور مہوش حیات ایک ساتھ نظر آئے ہیں، جس سے ان کے مشترکہ پروجیکٹ کی قیاس آرائیاں زور پکڑ گئی ہیں۔ یہ قیاس آرائیاں اس وقت بڑھیں جب تفریحی پورٹل گیلکسی لولی وڈ نے انسٹاگرام پر تینوں ستاروں کی ایک تصویر شیئر کی، جس کے کیپشن میں لکھا گیا تھا، "علی ظفر، ہنی سنگھ اور مہوش حیات ایک ہی کمرے میں—یہ تو اشتراک کا اشارہ ہے!” مداحوں اور شائقین نے اس تصویر کو لے کر سوال اٹھایا ہے کہ آیا یہ ملاقات کسی گانے، میوزک ویڈیو یا فلم کے پروجیکٹ کا پیش خیمہ ہے۔ تاہم، ابھی تک اس حوالے سے کوئی سرکاری اعلان نہیں ہوا ہے۔ ...
اپوزیشن سیاسی انداز سے آگے بڑھے ، نادان دوست پاکستان مخالف ایجنڈے کا حصہ بن رہے ہیں ، طارق فضل چودھری
اسلام آباد : ن لیگ کے چیف وہپ ڈاکٹر طارق فضل چودھری نے کہا ہے کہ ریاستی اداروں کے خلاف سازشیں کی جا رہی ہیں۔ اپوزیشن کے لوگوں کو غدار نہیں کہتا لیکن ہمارے نادان دوست دانستہ یا نادانستہ پاکستان مخالف ایجنڈے کا حصہ بن رہے ہیں۔ کشمیر پاکستانیوں کے دل کے قریب ہے۔ یوم یکجہتی کشمیر بھر پور جوش اور جذبے سے منایا جائے گا ۔ یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے طارق فضل چودھری نے کہا کشمیر پاکستانیوں کے دل کے قریب ہے۔ یوم یکجہتی کشمیر دنیا بھر میں منایا جاتا ہے۔ یہ دن پاکستان کی جانب سے سفارتی محاذ پر کشمیریوں کی حمایت کا اظہار ہے۔ انہوں نے کہا مقبوضہ کشمیر میں آزادی...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان (ایچ آر سی پی) نے پی ٹی آئی کے نومبر 2024 کے احتجاج کی آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ ایچ آر سی پی کی فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ میں یہ نتیجہ اخذ کیا گیا ہے کہ وفاقی حکومت کے دعووں کے برعکس 26 نومبر کو اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے احتجاج میں جانی نقصان ہوا تھا۔ رپورٹ کے مطابق، مظاہرین اور سیکورٹی اہلکاروں کی ہلاکتوں کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایک اعلیٰ سطحی فیکٹ فائنڈنگ مشن نے ریاستی نمائندوں، پی ٹی آئی قیادت، موقع پر موجود رپورٹرز اور متاثرین کے اہل خانہ کی شہادتیں قلمبند کیں۔ مشن کو ہسپتال انتظامیہ اور پولیس پر شدید...
بالی ووڈ کے معروف جوڑے سیف علی خان اور کرینا کپور کے گھر پر حالیہ حملے کے بعد ان کی سیکیورٹی پر سوال اٹھنے لگے۔ اس سلسلے میں اکاشدیپ صابِر اور ان کی بیوی شیبا نے ایک انٹرویو میں تبصرہ کیا کہ کریینا کپور، جن کی فیس 21 کروڑ روپے ہے، وہ رات کو گھر کے باہر سیکیورٹی یا فل ٹائم ڈرائیور کا خرچہ برداشت نہیں کر سکتیں۔ اکاشدیپ صابِر نے بتایا کہ جب ان سے پوچھا گیا کہ کیوں کرینا کے گھر باہر سیکیورٹی موجود نہیں ہے، تو انہوں نے مذاق میں جواب دیا، "جب آپ کو 100 کروڑ روپے ملیں تو شاید سیکیورٹی یا ڈرائیور کا بندوبست ہو سکے گا۔" انہوں نے مزید کہا کہ اس سوال پر...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میکسیکو کی جانب سے سرحد پرمنشیات کی اسمگلنگ روکنے کے لیے 10 ہزار فوجی تعینات کرنے کے اعلان کے بعد پر میکسیکو پر نئے محصولات کے نفاذ کو ایک ماہ کے لیے مؤخر کردیا ہے۔ میکسیکو کی صدر کلاڈیا شین بام نے غیر قانونی منشیات کی اسمگلنگ کو روکنے کے لیے اپنی شمالی سرحد کو مضبوط بنانے پررضامندی ظاہرکرتے ہوئے 10 ہزار فوجی دستے تعینات کرنے کا اعلان کیا ہے۔ کلاڈیا شین بام نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ معاہدے میں میکسیکو کا بھی ہتھیاروں کی اسمگلنگ کو روکنے کا عزم بھی شامل ہے۔ میکسیکو، چین اور کینیڈا پر امریکی محصولات کے اطلاق سے چند گھنٹے قبل دونوں رہنماؤں نے پیر کو فون پر...
اسلام آباد: وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ عمران خان کا مقصد ہے کہ فوج اور عوام میں غلط فہمیاں پیدا کی جائیں، خط لکھ کر دہشتگردوں کی سپورٹ کی جارہی ہے، عمران خان ریاست کو شکست دینے پر تلے ہوئے ہیں، کیا ملک کے وجود پر حملہ آور ہونا سیاسی جدوجہد ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہاکہ عمران خان ایک عرصے سے ایک ہی مہم پر لگے ہوئے ہیں، معلوم نہیں ان کو سمجھ نہیں آرہی یا جان بوجھ کر ایسا کررہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ججز کا تبادلہ کوئی ماورائے آئین اقدام نہیں، سوال اٹھانے پر آئیں تو ججز کے خط لکھنے پر بھی سوال اٹھایا...
راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے 5 فروری یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر نیا نغمہ کشمیر بنے گا پاکستان جاری کردیا۔ آئی ایس پی آر کے رواں سال کے نغمے میں گلوکار احمد جہانزیب نے اپنی آواز کا جادو جگایا جبکہ اس کی دھن عرفان سلیم اور کامران خان نے ترتیب دی۔ نغے کے بول عمران رضا نے لکھے ہیں۔ پانچ فروری کی مناسبت سے تیار کیا جانے والا یہ گیت ایک عزم ، ایک اظہار یکجہتی ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے غیور اور دلیر کشمیریوں کے ساتھ پورا پاکستان کھڑا ہے۔ ترانے کے آغاز پر حریت رہنما سید علی گیلانی (مرحوم) کی تاریخی تقریر دکھائی گئی ہے جس میں انہوں نے...
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ میکسیکو کی صدر سے گفتگو کے بعد ٹیکس کا نفاذ ایک ماہ کیلئے روک دیا ہے، ٹیکس کے نفاذ پر امریکی اور میکسیکو کے حکام مشاورت کرینگے۔ امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ ٹیکس کے معاملے پر میکسیکو کے ساتھ کسی معاہدے پر پہنچنے کی کوشش کرینگے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میکسیکو کی درآمدات پر ٹیکس کا نفاذ ایک ماہ کے لیے روک دیا۔ واشنگٹن سے خبر ایجنسی کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ اور میکسیکو کی صدر کلاؤڈیا شینباؤم کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔ جس کے بعد ٹرمپ نے کہا کہ میکسیکو کی صدر سے گفتگو کے بعد ٹیکس کا نفاذ ایک ماہ کے لیے روک دیا ہے، ٹیکس کے...
رنگپور: مظفرگڑھ کے مقامی قصبے رنگپور میں ایک خاتون نے بھینسوں کا گوبر چوری ہونے پراپنے بھائیوں سمیت 7افراد پر پولیس میں مقدمہ درج کروایا ہے۔ میڈیا رپورٹس کےمطابق پولیس حکام کا کہنا ہےکہ خاتون نے مقدمہ درج کرواتے ہوئےموقف اختیار کیا ہےکہ ملزمان نے 35 ہزار روپے مالیت کا گوبر چوری کیا، مقدمہ درج کرنے کے بعد پولیس نے بروقت کارروائی کرتےہوئے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس کا کہنا تھا کہ چوری شدہ گوبر کا ٹرک بھی پولیس نے قبضے میں لے لیا ہے، دیگر ملزمان کی تلاش جاری ہے،واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔ پولیس حکام کا کہنا تھا کہ یہ ایک انوکھا مقدمہ تھا جس کو درج کرنا لازمی تھا، پولیس نے بھی اپنی ذمہ...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 03 فروری 2025ء) پیر کے روز فلسطینی صدر محمود عباس کے دفتر نے مقبوضہ مغربی کنارے کے فلسطینی علاقے میں جاری اسرائیلی فوجی کارروائی کو ''نسلی تطہیر‘‘ قرار دیتے ہوئے اس کی مذمت کی اور امریکہ سے مداخلت کرنے پر زور دیا۔ ترجمان نبیل ابو رودینہ نے کہا کہ ایوان صدر نے ''مغربی کنارے میں فلسطینی عوام کے خلاف قابض حکام کی جانب سے شہریوں کو بے گھر کرنے اور نسلی تطہیر کے منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے کے لیے جامع جنگ میں توسیع کی مذمت کی ہے۔‘‘ فلسطینیوں کی 'نسلی تطہیر‘ سے باز رہا جائے، ایران دریں اثنا پیر کے روز ایران نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی غزہ پٹی سے فلسطینیوں...
احمد منصور: یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر آئی ایس پی آر نے نیاترانہ ’’ کشمیر بنے گا پاکستان‘‘ پیش کردیا۔ گلوکار احمد جہانزیب نےترانہ گایا،ترانے کی دھن عرفان سلیم اور کامران اللہ خان نےبنائی جبکہ اس کے بول عمران رضا نے لکھے،5فروری کی مناسبت سے تیار کیا جانے والا یہ گیت ایک عزم ہے۔ ایک اظہار یکجہتی ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے غیور اور دلیر کشمیریوں کے ساتھ پورا پاکستان کھڑا ہے۔ زلزلے کے جھٹکے ، لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے یوم یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے نیا نغمہ ’کشمیر بنے گا پاکستان‘ جاری کردیا۔ یہ بھی پڑھیں یوم یکجہتی کشمیر: ’آزادی کا دن دور نہیں‘، آزاد کشمیر کے عوام کا مقبوضہ کشمیر کے نام پیغام نغمے کو گلوکار احمد جہانزیب نے گایا، اس کی دھن عرفان سلیم اور کامران اللہ خان نے بنائی، جبکہ اس کے بول عمران رضا نے لکھے ہیں۔ 5 فروری یوم یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے تیار کیا جانے والا یہ گیت ایک عزم کا اظہار ہے، اور کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار ہے کہ پورا پاکستان مقبوضہ کشمیر کے غیور اور دلیر کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے۔ واضح رہے کہ 5 فروری کو ہر...
گلگت بلتستان بورڈ آف ایلیمنٹری کے تحت سال 25-2024 کے جماعت پنجم اور جماعت ہشتم کے نتائج میں طالبات نے میدان مار لیا۔ جماعت ہشتم کے نتائج کے مطابق گرلز ہائی اسکول جٹیال گلگت کی طالبہ نصیب ولد افتخار نے 800 میں سے 729 نمبر لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی۔ یہ بھی پڑھیں گلگت بلتستان: تعلیم اور زراعت سمیت مختلف محکموں میں فیسوں اور ٹیکس کا نفاذ معطل اسی طرح جماعت ہشتم میں دوسری پوزیشن گرلز ہائی اسکول مہدی آباد اسکردو کی طالبہ عقیلہ مریم ولد محمد تقی نے 725 نمبروں کے ساتھ حاصل کی، جبکہ تیسری پوزیشن بھی گرلز ہائی اسکول جٹیال گلگت کی طالبہ مسرت سیف اللہ کے حصے میں آئی، جنہوں نے 724 نمبر حاصل کیے۔ جماعت...
دنیا کی طاقتور ٹیکنالوجی کے مقابلے میں حماس نے اپنی ایمانی جذبے کیساتھ مقابلے کی لازول تاریخ رقم کردی، امیرالعظیم
پشاور میں جماعت اسلامی خیبر پختونخوا وسطی کے تحت منعقدہ لیڈرشپ ورکشاپ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی وطن عزیز پاکستان کی سب سے منظم اور جمہوری جماعت ہے، جہاں پر کارکنان کو اظہار رائے کی جتنی آزادی ہے کسی دوسری سیاسی جماعت میں اس کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل امیرالعظیم نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی وطن عزیز پاکستان کی سب سے منظم اور جمہوری جماعت ہے، جہاں پر کارکنان کو اظہار رائے کی جتنی آزادی ہے کسی دوسری سیاسی جماعت میں اس کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا۔ جماعت اسلامی کے کارکنان کی مسلسل جدوجہد اور لیاقت باغ کے سامنے 14...
حیدرآباد ،لیڈی ہیلتھ ورکرز لطیف آباد کے علاقے میں پولیو ویکسین پلانے کے لیے جارہی ہیں کراچی:(ویب ڈیسک) سندھ کے علاقے سانگھڑ سے موصول ہونے والی اطلاع کے مطابق مقامی لوگوں نے اپنے بچوں کو انسداد پولیو کے سلسلے میں پولیو قطرے پلانے سے انکار کردیا۔میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سانگھڑ کے علاقے چوٹیاریوں ڈیم کے سیلاب متاثرین نے اپنے بچوں کو پولیو ویکسین پلانے سے انکار کر دیا۔ویب ڈیسک کے مطابق مقامی مکینوں نے اپنا احتجاج ریکارڈ کراتے ہوئے کہا کہ یہاں کی زرعی زمینیں عرصے سے سیلاب زدہ پانی کا شکار ہے، اس پر ہماری کوئی بات سننے کو تیار نہیں ہے۔ اس سلسلے میں مقامی لوگوں کا کہنا تھا کہ2011ءسے یونین کونسل شاہ سکندرآباد کے بیشتر علاقے...
اسلام آباد: بانی پی ٹی آئی عمران خان کو 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا سنانے والے احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا کا تبادلہ کردیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق چیف جسٹس عامر فاروق کی ہدایت پر تبادلے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا، ناصر جاوید رانا کو ڈسٹرکٹ سیشن جج اسلام آباد ویسٹ تعینات کردیا گیا۔ چیف جسٹس عامر فاروق کی منظوری کے بعد رجسٹرار اسلام آباد ہائی کورٹ نے نوٹیفکیشن جاری کیا، اس سے قبل جسٹس اعظم خان ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج تعینات تھے۔ جسٹس اعظم خان کے ہائیکورٹ تعیناتی کے بعد ایڈیشنل سیشن جج زیبا چوہدری کے پاس سیشن جج کا عارضی عہدہ تھا۔
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ملک میں چینی، کوکنگ آئل اور سبزیوں کی قیمتوں میں حالیہ اضافے پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا، ارکان نے چینی، کوکنگ آئل اور سبزیوں کی قیمتوں میں اضافے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے وزارت خوراک و غذائی تحفظ سے دو ہفتوں میں رپورٹ طلب کرلی۔ اجلاس کے دوران اقتصادی رابطہ کمیٹی نے وزارت خوراک سے چینی، کوکنگ آئل اور دالوں کے ذخائر کی رپورٹ بھی مانگ لی ہے۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران بنیادی اشیا ضروریہ کی مناسب قیمتوں پر فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔ ای سی سی نے ایکسپورٹ فیسیلیٹیشن اسکیم...
الیکٹرک بسوں کے بعد آٹزم سینٹرز پر بھی سندھ حکومت نے پنجاب کا دعوی غلط قرار دے دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 3 February, 2025 سب نیوز لاہور/کراچی (سب نیوز )پنجاب اور سندھ حکومت میں کارکردگی کا مقابلہ جاری ہے، الیکٹرک بسوں کے بعد آٹزم سینٹرز پر سندھ حکومت نے پنجاب کا دعوی غلط قرار دے دیا ہے۔گزشتہ روز وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے لاہور میں آٹزم اسکول پروگرام کا افتتاح کیا تھا۔ ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا تھا کہ لاہور میں بننے والا پاکستان کا پہلا سرکاری آٹزم اسکول تکمیل کے آخری مراحل میں ہے جہاں آٹزم کے مریض بچوں کا مفت علاج کیا جائیگا۔اس حوالے سے ترجمان سندھ حکومت سمعت ا افضال اور سینئر وزیر شرجیل میمن نے کہا...
پنجاب کے ضلع مظفرگڑھ میں ایک عجیب و غریب قسم کا واقعہ پیش آیا ہے جہاں خاتون نے بھینسوں کا گوبر چوری کرنے کے الزام میں دو بھائیوں سمیت 7 افراد پر مقدمہ درج کرا دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے بتایا ہے کہ مظفرگڑھ کے قصبے رنگپور میں خاتون کے الزام پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ خاتون نے ملزمان پر 35 ہزار روپے کا گوبر چوری کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ پولیس کے مطابق خاتون کی جانب سے مقدمے میں نامزد ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے، جبکہ دیگر کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ پولیس نے بتایا ہے کہ پولیس نے چوری کیا گیا گوبر بھی برآمد کرلیا...
عمران خان کو 190 ملین پائو نڈ کیس میں سزا سنانے والے جج کا تبادلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 3 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )بانی پی ٹی آئی عمران خان کو 190 ملین پا ئو نڈ کیس میں سزا سنانے والے احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا کا تبادلہ کردیا گیا۔ چیف جسٹس عامر فاروق کی ہدایت پر تبادلے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا، ناصر جاوید رانا کو ڈسٹرکٹ سیشن جج اسلام آباد ویسٹ تعینات کردیا گیا۔ چیف جسٹس عامر فاروق کی منظوری کے بعد رجسٹرار اسلام آباد ہائی کورٹ نے نوٹیفکیشن جاری کیا، اس سے قبل جسٹس اعظم خان ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج تعینات تھے۔ جسٹس اعظم خان کے ہائیکورٹ تعیناتی کے بعد...
لیبیا کشتی حادثے میں رقوم کی غیر قانونی ترسیل کا مرکزی ملزم گرفتار، 8 کروڑ کی غیر قانونی ٹرانزیکشن پکڑی گئی
فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) لاہور کے ڈائریکٹر سرفراز ورک کا کہنا ہے کہ لیبیا کشتی حادثے میں رقوم کی غیر قانونی ترسیل کے مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور کا کہنا ہے کہ ملزم کو لاہور ایئر پورٹ سے گرفتار کیا گیا، ملزم لیبیا سے انسانی اسمگلنگ کے نیٹ ورک میں رقوم کی ترسیل کرتا تھا۔سرفراز ورک نے کہا کہ ملزم کے بینک اکاؤنٹ سے 8 کروڑ روپے کی غیر قانونی ٹرانزیکشن پکڑی گئیں، ملزم کا نام بلیک لسٹ میں تھا، ملزم کے خلاف متعدد مقدمات بھی درج تھے۔ یونان کشتی حادثے کا اہم ملزم عثمان ججہ ایف آئی اے کے ہاتھ سے نکل گیاسیالکوٹ میں مقیم عثمان ججہ یونان کشتی...
اسلام آباد: اقتصادی رابطہ کمیٹی ( ای سی سی ) نے مجموعی طور پر مہنگائی میں کمی کے باوجود چینی، گھی اور خوردنی تیل سمیت بعض اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹس لے لیا۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں ای سی سی ارکان نےعالمی مارکیٹ میں مہنگائی میں کمی کے باوجود پاکستان میں چینی، گھی اور خوردنی تیل کی قیمتوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا اور ماہ رمضان سے پہلے اشیائے ضروریہ کی سپلائی بہتر بنانے کی ہدایت بھی کردی۔ وزارت صنعت و پیداوار اور خوراک سے کہا گیا ہے کہ نیشنل پرائس مانیٹرنگ کمیٹی کے ساتھ قریبی رابطہ رکھیں ۔ ای سی سی نے گندم، چینی اور دالوں کے...
کانگریس کے ریاستی صدر دیویندر یادو نے کہا کہ موجودہ حکومت نے گزشتہ دس سالوں میں اقلیتوں کے مسائل پر کبھی بات نہیں کی جب بھی اقلیتوں کی بات آئی تو عام آدمی پارٹی نے خاموشی اختیار کی۔ اسلام ٹائمز۔ دہلی اسمبلی انتخاب 2025ء کی سرگرمیاں عروج پر ہیں اور 5 فروری کو ووٹنگ ہونی ہے، اسی درمیان دہلی کانگریس صدر دیویندر یادو نے میڈیا سے دہلی کے مختلف مسائل اور اقلیتوں کے ایشوز پر تفصلی گفتگو کی۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دہلی میں ایک بار پھر لوگوں کا رحجان کانگریس کی جانب بڑھ رہا ہے اس کی خاص وجہ یہ ہے کہ پچھلے دس سالوں میں دہلی کے عوام نے دہلی کی ترقی کے...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 03 فروری 2025ء) شمالی یورپی ممالک میں شراب کی فروخت کو ریاستی انتظام کے تحت لانے سے اس کے استعمال میں کمی اور لوگوں کی صحت میں بہتری آئی ہے۔ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کا کہنا ہے کہ شراب نوشی کے طبی نقصانات پر قابو پانے کے لیے دیگر ممالک کو بھی یہی طریقہ اپنانا چاہیے۔شمالی یورپ کے ممالک (فن لینڈ، آئس لینڈ، ناروے، سویڈن اور جزائر فیرو) میں شراب کی فروخت کے بیشتر حقوق ریاستی اداروں (نارڈک الکوحل مونوپلیز) کے پاس ہیں جو نچلی سطح پر شراب کی فروخت کے حوالے سے پالیسیاں بنانے اور ان پر عملدرآمد کے ذمہ دار ہیں۔ ان اداروں نے شراب کی دستیابی کو محدود...
علامتی تصویر۔ مظفرگڑھ کے علاقے رنگپور میں خاتون نے بھینسوں کا گوبر چوری کرنے پر مقدمہ درج کروا دیا۔ پولیس کے مطابق مقدمہ خاتون کے دو بھائیوں سمیت 7 افراد کے خلاف درج کیا گیا ہے۔ خاتون نے الزام عائد کیا ہے کہ ملزمان نے 35 ہزار روپے کا گوبر چوری کیا ہے۔ پولیس کے مطابق ایک ملزم گرفتار جبکہ دیگر کی تلاش جاری ہے اور گوبر برآمد کر لیا گیا ہے۔
بانی پی ٹی آئی عمران خان نے آرمی چیف جنرل سیّد عاصم منیر کو خط لکھاہے جس میں انہوں نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ دو بار کے این آر و زدہ لوگوں کے ساتھ کھڑی ہے، ان پالیسیوں کی وجہ سے فوج اور عوام میں دوریاں پیدا ہورہی ہیں۔ وی نیوز کے مطابق بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ عمران خان نے آرمی چیف جنرل سیّد عاصم منیر کو خط ارسال کیا عمران خان نے سابق وزیراعظم اور سب سے بڑی سیاسی جماعت پی ٹی آئی کے بانی کے طور پر آرمی چیف کو خط بھجوایا ہے، جس میں 6 نکات کا ذکر ہے۔ عمران...
واضح ہے کہ اساتذہ کے احتجاج کے باعث لاکھوں طلبہ حصول علم سے محروم ہیں، سندھ حکومت اور فاپواسا کے درمیان ڈیڈ لاک برقرار ہے، سندھ کی سرکاری جامعات میں تدریسی عمل کے بائیکاٹ کا سلسلہ 16 جنوری سے جاری ہے، 17 سے زائد سرکاری جامعات میں بل کے کے خلاف احتجاج ہو رہا ہے اسلام ٹائمز۔ انجمن اساتذہ جامعہ کراچی نے سندھ اسمبلی سے پاس قانون ماننے سے انکار کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق سندھ کی جامعات میں وایس چانسلرز کی تقرری کے معاملے پر انجمن اساتذہ جامعہ کراچی کا ایک ہنگامی جنرل باڈی اجلاس منعقد ہوا، جس میں انجمن نے حکومت پر واضح کیا کہ انھیں سندھ اسمبلی سے پاس کردہ قانون منظور نہیں ہے۔ واضح ہے...
بھارتی ریاست اتردیش میں اقبال نامی شخص کی لاش برآمد ہوئی تھی جس کا معمہ پولیس نے حل کرلیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اقبال کو قتل کرنے والی ایک خاتون نے اعتراف جرم بھی کرتے ہوئے کہا کہ میں روز روز کی بلیک میلنگ سے پریشان ہوگئی تھی۔ ملزمہ نے پولیس کو بتایا کہ اقبال گھر گھر زری کے لیے کپڑے دینے آتا تھا اور وہاں سے ہماری دوستی ہوئی۔ خاتون نے پولیس کو بتایا کہ اقبال نے فون کال ریکارڈ کرکے مجھے دھمکی دی کہ جنسی تعلق استوار کرو ورنہ یہ ریکارڈنگ تمھارے شوہر کو سنا دوں گا۔ ملزمہ نے اپنے بیان میں مزید بتایا کہ اقبال نے میرے ساتھ متعدد بار جنسی زیادتی کی اور میں اس سے چھٹکارا حاصل کرنا چاہتی تھی۔...
اسلام آباد (وقائع نگار) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہے کہ ہمیں ذمہ دار ریاست ہونے کا ثبوت دینا ہوگا، ہم نے پراکسی وار لڑتے کڑتے خود کھوکھلا کرلیا ہے، مقتدر قوتوں کے آئین اور قانون موم کی ناک ہے جس طرف چاہیں موڑ دیں، پیکا کے حوالے سے قانون یک طرفہ بنا ہے، خیبرپختونخواہ اور بلوچستان میں حکومتی رٹ موجود نہیں، ہمیں تکلیف ہوتی ہے جب ہم سنتے ہیں کہ ہمارے جوان شہید ہوگئے، اب ہم افغانستان کے ساتھ معاملات خراب کرنے جارہے ہیں، وفاق میں دینی مدارس کی رجسٹریشن کا قانون پاس ہوچکا ہے،،کیا اب تک یہاں سے کسی صوبے کو کہا گیا ہے کہ قانون سازی کرنی ہے۔ سربراہ جے...
لاہور: خطوط پر ٹکٹ لگانے کا آغاز یکم جولائی 1840 کو ہوا، جب دنیا کی پہلی ڈاک ٹکٹ "پینی بلیک" برطانیہ میں جاری کی گئی۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ابتدا میں خط پر لگائی جانے والی ٹکٹ کی رقم بھیجنے والا نہیں بلکہ وصول کرنے والا ادا کرتا تھا، تاہم بعد میں اس قانون کو تبدیل کر دیا گیا۔ برصغیر میں ڈاک ٹکٹ کا آغاز 1852 میں ہوا جب "سندھ ڈاک" کے نام سے پہلی ڈاک ٹکٹ جاری کی گئی۔ پاکستان نے اپنا پہلا ڈاک ٹکٹ 9 جولائی 1948 کو ملک کی سالگرہ کے موقع پر جاری کیا۔ تب سے لے کر آج تک پاکستان پوسٹ ماسٹر جنرل کی جانب سے لاکھوں ڈاک ٹکٹ جاری کیے...
حکومت نے ارکان پارلیمنٹ کی متنازع سیاسی ترقیاتی اسکیمیں بحال کر دیں، ایس اے پی پروگرام کا بجٹ25 ارب سے بڑھاکر50ارب کردیا گیا
حکومت نے ارکان پارلیمنٹ کی متنازع سیاسی ترقیاتی اسکیمیں بحال کر دیں، ایس اے پی پروگرام کا بجٹ25 ارب سے بڑھاکر50ارب کردیا گیا parliament house Islamabad WhatsAppFacebookTwitter 0 3 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے اپنے پہلے سال کی تکمیل کے موقع پر رواں مالی سال کے ابتدائی 7 ماہ میں 460 ارب روپے سے زائد کے ریونیو شارٹ فال کے باوجود پارلیمنٹیرینز کی متنازع ترقیاتی اسکیموں کو بحال کر دیا، یہ اسکیمیں پہلی ششماہی میں شروع نہیں ہوسکی تھیں۔ ذرائع کے مطابق 460 ارب روپے کے ریونیو شارٹ فال کے باوجود ترقیاتی اسکیمیں بحال کر دی گئی ہیں، ایس اے پی پروگرام کا بجٹ25 ارب سے بڑھاکر50ارب کردیا گیا۔حکومت نے...
فوٹوز فائل بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور سابق وزیراعظم عمران خان نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو خط لکھ دیا۔اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چوہدری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے آرمی چیف کو 6 نکات پر مشتمل خط بھیجا ہے، بانی نے بطور سابق وزیر اعظم اور پارٹی سربراہ خط لکھا ہے۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے خط میں آرمی چیف سے پالیسیاں تبدیل کرنے کی درخواست کی، بانی پی ٹی آئی نے خط میں جوڈیشل کمیشن بنانے کی بھی بات کی۔ امریکا سے بانی پی ٹی آئی کیلئے کال آئی تو کیا کریں گے؟ محسن نقوی...
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے شاہد خاقان عباسی کی جماعت عوام پاکستان پارٹی کے انتخابی نشان کا اعلان کردیا۔ شاہد خاقان عباسی کی جماعت عوام پاکستان پارٹی کو انتخابی نشان مل گیا،الیکشن کمیشن نے عوام پاکستان پارٹی کو انتخابی نشان’’ گھڑیال ‘‘الاٹ کردیا۔ یاد رہے کہ عوام پاکستان پارٹی نے انٹراپارٹی الیکشن کے نتائج الیکشن کمیشن میں جمع کروائے تھے،الیکشن کمیشن نے عوام پاکستان پارٹی کے انٹراپارٹی الیکشن کو تسلیم کیا تھا۔ انڈے اور مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں بڑا اضافہ
لاہور(نیوز ڈیسک)موٹر سائیکل کےدوسرےسوارکاہیلمٹ پہننالازم قرار دے دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ٹریفک پولیس نے آگاہی مہم کے بعد چالان شروع کردیئے،موٹرسائیکل کےسیکنڈسیٹرکےہیلمٹ نہ پہننےپر 2ہزارکاچالان کیاجانےلگا۔ ایس پی منیر ہاشمی نے بتایا کہ موٹرسائیکل کادوسراسوارخاتون ہےیامردہیلمٹ نہ پہننےپرچالان ہوگا ،،سیف سٹی کیمروں سےبھی مانیٹرنگ کرکےچالان کیےجارہےہیں،ڈرائیور کے ساتھ گاڑی کی فرنٹ سیٹ پربیٹھےشخص کاسیٹ بیلٹ پہننابھی لازم ہے۔ مزیدپڑھیں:راکھی ساونت سےشادی کیلئےمفتی قوی بھی میدان میں آگئے
ریگولر بینچ نے آئینی بینچ کو پٹیشن بھیجی، مگر آئینی بینچ نے سماعت سے انکار کر دیا۔ اسلام ٹائمز۔ ایم ڈی کیٹ کے امیدواروں کی سوال نامے کے اجراء کی درخواست شٹل کاک بن گئی، ریگولر بینچ نے آئینی بینچ کو پٹیشن بھیجی مگر آئینی بینچ نے سماعت سے انکار کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں ایم ڈی کیٹ کے امیدواروں کی سوالنامے کے اجراء کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ روسٹر تبدیل ہونے کے بعد ججز تبدیل ہوئے، درخواست دوسرے ریگولر بینچ میں منتقل ہوگئی۔ ریگولر بینچ نے ایک گھنٹہ سننے کے بعد درخواست آئینی بینچ میں منتقل کر دی۔ آئینی بینچ نے چند منٹ کی سماعت کے بعد سننے سے انکار کر دیا۔ جسٹس کے کے آغا نے ریمارکس دیئے...
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے واضح کیا ہے کہ ہندوستانی ساختہ آئی فونز اور دیگر موبائل آلات کی درآمد یا اسمگلنگ کی روک تھام اس کے دائرہ اختیار میں نہیں ہے۔ پی ٹی اے نے یہ بیان کابینہ ڈویژن کی تجویز کے جواب میں دیا ہے جس میں کابینہ ڈویژن نے کہا تھا کہ ہندوستان کے تیار کردہ آئی فونز پاکستان کی سائبر سیکیورٹی کے لیے خطرہ ہوسکتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: سستے ترین آئی فون کی لانچنگ متوقع، اہم فیچرز کون سے ہونگے؟ پی ٹی اے نے کابینہ ڈویژن کے خدشات رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ امپورٹ آرڈر 2022 کے تحت بھارتی مصنوعات کی پاکستان میں درآمد ممنوعہ ہے اور بھارتی ساختہ آئی فون اور ڈیوائسز پاکستان...
ایک نئی تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ جن بزرگوں میں کولیسٹرول کی سطح سال بہ سال بڑھتی اور گھٹتی رہتی ہے ان میں ڈیمنشیا اور دماغی صحت کی خرابی کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔ محققین نے جرنل نیورولوجی میں رپورٹ کیا کہ جن لوگوں کے کولیسٹرول میں سب سے زیادہ اتار چڑھاؤ ہوتا ہے ان میں ڈیمنشیا کا خطرہ 60 فیصد بڑھ جاتا ہے۔ محققین نے پایا کہ ان میں علمی خرابی کا خطرہ بھی 23 فیصد بڑھ جاتا ہے جو دماغی عمر کا ابتدائی مرحلہ ہے اور وہ ڈیمنشیا کا باعث بن سکتا ہے۔ میلبورن کی موناش یونیورسٹی کے ریسرچ فیلو، ژین زو نے ایک نیوز ریلیز میں کہا کہ یہ نتائج بتاتے ہیں کہ کولیسٹرول میں سالانہ...