2025-04-16@19:04:35 GMT
تلاش کی گنتی: 23

«سڑکوں پر ٹریفک»:

    کراچی کی 11 مرکزی سڑکوں پر غیرقانونی رکشوں کی آمدورفت پر پابندی عائد کردی گئی جس کا فوری طور پر اطلاق ہوگا۔ کراچی میں ون پلس ٹو اور ون پلس فور موٹرکیب رکشوں پر 2 ماہ کیلئے پابندی عائد کی گئی ہے. ڈی آئی جی ٹریفک کی سفارش پر 144 سی آر پی سی کے تحت یہ اقدام کیا گیا ہے، پابندی 15 اپریل سے 14 جون تک ہوگی۔ خلاف ورزی کرنے والوں پر 188 پی پی سی کے تحت ایکشن ہوگا، شارع فیصل، آئی آئی چندریگر روڈ، شہید ملت روڈ سمیت اہم شاہراہوں پر رکشوں پر پابندی ہوگی، شارع فیصل، آئی آئی چندریگر روڈ پر ون پلس ٹو اور ون پلس فور موٹر کیب کے چلانے پر مکمل...
    کراچی: کراچی میں سڑکوں پر موت کا رقص جاری ہے، روزے کے وقت ایک اور حادثے میں موٹرسائیکل پر سوار میاں بیوی جاں بحق ہوگئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق شاہراہ فیصل پر واقع فیصل بیس کے قریب تیز رفتار گاڑی کے ڈرائیور نے موٹرسائیکل پر سوار میاں بیوی کو روند دیا۔ حادث؁ کے نتیجے میں موٹر سائیکل مکمل تباہ جبکہ اُس پر سوار میاں بیوی موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ ڈرائیور موقع پر گاڑی چھوڑ کر فرار ہورہا تھا تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ اُسے عوام پر پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا اور پھر پولیس کے حوالے کردیا۔ مشتعل عوام نے گاڑی کو نقصان پہنچانے اور نذر آتش کرنے کی کوشش کی تاہم پولیس کی نفری...
    پاکستانی شوبز اور میڈیا شخصیات نے کراچی ٹینکر حادثے کی شدید مذمت کی ہے اور حکومت سے اس پر فوری ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ کراچی میں افسوسناک ٹریفک حادثے میں ایک نوجوان جوڑے اور نومولود کی جان چلی گئی، یہ جوڑا موٹر سائیکل پر اسپتال سے واپس جا رہا تھا جب ایک تیز رفتار ٹینکر نے انہیں ٹکر مار دی، حادثہ اتنا ہولناک تھا کہ میاں بیوی موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے، پولیس کے مطابق خاتون حاملہ تھیں اور حادثے کے دوران ہی انہوں نے ایک بیٹی کو جنم دیا، لیکن بدقسمتی سے نومولود بچی بھی زندہ نہ رہ سکی۔ واقعے نے پورے پاکستان میں غم و غصے کی لہر دوڑا دی ہے، عوام سڑکوں...
    کراچی میں آج افطار سے پہلے صدر، زینب مارکیٹ، آئی آئی چندریگر روڈ، فوارہ چوک، ایم اے جناح روڈ اور گورنر ہاؤس کے اطراف میں بدترین ٹریفک جام رہا۔ہزاروں افراد کئی گھنٹے ٹریفک جام میں پھنسے رہے اور سڑک پر روزہ افطار کیا۔پولیس نے آج سہ پہر کراچی پریس کلب کے اطراف کی سڑکوں کو رکاوٹیں لگا کر بند کردیا تھا۔ پولیس کی بھاری نفری اور واٹر کینن بھی کراچی پریس کلب کے قریب تعینات تھی، جس کے نتیجے میں پریس کلب کے اطراف کی سڑکوں پر ٹریفک جام ہوگیا۔اس دوران زینب مارکیٹ کے قریب بلوچ یکجہتی کمیٹی اور سول سوسائٹی کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، پولیس اور مظاہرین میں کھینچا تانی ہوئی، پولیس نے کارروائی کرتے...
    کراچی ٹریفک پولیس نے شہر کے اہم علاقوں میں ٹریفک کی روانی بہتر بنانے کے لیے پلان ترتیب دیا ہے۔ پلان کے مطابق 3 تلوار پر رکشہ، ٹیکسی یا اون کال ٹیکسی کا داخلہ ممنوع ہوگا، 3 تلوار پر رش ہونے کی صورت میں کلفٹن برج ریس کورس، چودھری خلیق الزمان روڈ کا استعمال کیا جاسکتا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی نے شہریوں کی سہولت کے لیےڈرائیونگ اسکول کھول دیا طارق روڈ اللہ والی سے اتحاد سگنل، صدر، فوارہ چوک سے جی پی اواور سنگر چوک سے زیب النساء تک رکشوں اور ٹیکسی گاڑیوں کا داخلہ ممنوع ہوگا۔ جامع کلاتھ تبت چوک سے عید گاہ چوک  تک بھی رکشے اور ٹیکسی گاڑیاں داخؒ نہ ہوسکیں گی جبکہ...
    — فائل فوٹو وادیٔ نیلم کی تحصیل آٹھ مقام میں مطلع صاف ہے لیکن بالائی علاقوں میں سردی کی شدت برقرار ہے۔ ترجمان شاہرات ڈویژن نیلم کے مطابق مرکزی شاہراہ کیل تک ٹریفک کے لیے بحال کر دی گئی۔برفانی تودہ گرنے سےگریس، شونٹھر، سرگن، لوات بالا ویلیز سمیت متعدد رابطہ سڑکیں اب تک بند ہیں۔ سڑکوں کی بندش سے اشیائے خور و نوش کی قلت ہے اور لوگ پیدل سفر کرنے اور مریضوں کو کندھوں پر اٹھا کر اسپتال لانے پر مجبور ہوگئے۔ گلیات میں برف باری، ٹریفک کی روانی متاثرگلیات، وادی نیلم اور وادی لیپا میں شدید برف باری کا سلسلہ جاری ہے، ٹریفک کی روانی متاثر ہونے سے سیاح مشکلات کا شکار ہیں۔ ترجمان محکمۂ شاہرات کے مطابق...
    شہر میں موٹر سائیکل سواروں پر بڑی پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ، موٹر سائیکل جہاں کھڑی ہوگی اسی جگہ جدید لاک سسٹم لگادیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں مختلف ٹریفک حادثات میں موٹر سائیکل سواروں کے جانی نقصان کے معاملے پر شہر کی 3 سڑکوں پر بغیر ہیلمٹ داخلے پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ڈی آئی جی ٹریفک پیرمحمد شاہ نے کہا کہ 3 سڑکوں کو ابتدائی طور پر ماڈل بنارہے ہیں، حادثات پر قابو پانے کے لیے اہم قدم اٹھایا ہے۔ پیرمحمد شاہ کا کہنا تھا کہ میٹروپول کلفٹن برج سے دو تلوار تک بغیر ہیلمٹ داخلے پرپابندی ہوگی اور دوسری سڑک پی آئی ڈی سی سے سعودی قونصلیٹ تک ماڈل ہوگی جبکہ...
    اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں آج صبح سے شدید ٹریفک جام کی صورتحال نے شہریوں کو مشکلات میں ڈال دیا۔ بارش ہونے کی وجہ سے مزید حالات کنٹرول سے باہر ہو چکے ہیں ، مختلف علاقوں میں ٹریفک کی روانی انتہائی سست ہو گئی، جس کی وجہ سے دفتر جانے والے ملازمین اور طلباء کو خاصی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ سڑکوں پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی رہیں۔ ٹریفک جام کا سبب مختلف تھا، جس میں سڑکوں کی تنگی، کام کی جگہوں کی جانب زیادہ رش،میچ کی صورتحال اور کچھ مقامات پر جاری تعمیراتی کام شامل تھے۔ ٹریفک پولیس کی جانب سے مختلف راستوں پر متبادل راستوں کا اعلان کیا گیا، لیکن شدید رش کے باعث...
    اسلام آباد ٹریفک پولیس کے مطابق غیر ملکی ٹیم کی آمدورفت کے باعث آج دن ساڑھے 4 بجے سے ساڑھے 6 بجے تک مختلف اوقات میں سری نگر ہائی وے، کلب روڈ، مری روڈ، فیض آباد، فیصل ایونیو، نائنتھ ایونیو اور ایکسپریس ہائی وے پر روٹ لگایا جائے گا۔ روٹ کے باعث سری نگر ہائی وے اور ایکسپریس وے پر ٹریفک تعطل اور ٹریفک سست روی کا شکار رہے گی۔ یہ بھی پڑھیے: اسلام آباد میں ٹریفک پلان جاری، کونسی اہم سڑک بند رہے گی؟ ٹریفک پولیس نے شہریوں سے گزارش کی ہے کہ وہ روٹ لگنے کے دوران اسلام آباد میں سفر کے لیے مختلف انڈر پاسز اور سری نگر ہائی وے سے منسلک سروس روڈ کا استعمال کریں...
    اسلام ٹائمز: کراچی کو ’سٹیزن ٹریفک لائزن کمیٹی‘ کی ضرورت ہے جس میں سول سوسائٹی کے اراکین اور ماہرین کو شامل کیا جائے جو ٹریفک چیلنجز کا معائنہ کریں، حل تلاش کریں اور ان پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔ ہم اپنی سڑکوں پر مزید المناک سانحات کے متحمل نہیں ہوسکتے۔ تحریر: ڈاکٹر نعمان احمد گزشتہ چند ہفتوں سے کراچی میں ٹریفک حادثات کے متعدد واقعات رونما ہوئے ہیں جہاں بہت سے افراد تیز رفتار ڈمپر، ٹرک اور واٹر ٹینکر کی زد میں آئے ہیں۔ ایسے میں عوام میں غم و غصہ پایا جانا حیران کُن نہیں ہے کہ جس کا اظہار انہوں نے کچھ ہیوی ٹریفک کو نذرِ آتش کرکے کیا۔ 1985ء میں ناظم آباد میں بشریٰ زیدی...
    کراچی: وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے شہر میں ٹریفک کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے اہم ہدایات جاری کر دیں۔ میڈیا رپورٹس کےمطابق  وزیر داخلہ سندھ کی زیر صدارت ہونے والے اعلی سطح کے اجلاس میں ٹریفک حادثات کی روک تھام اور سڑکوں پر ٹریفک کے دباؤ کو کم کرنے کے حوالے سے مؤثر اقدامات پر غور کیا گیا۔ وزیر داخلہ سندھ نے اجلاس کے دوران کراچی کی سڑکوں پر ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے کے لیے فوری اقدامات کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ سڑکوں پر ٹریفک کے دباؤ کو کم کرنے کے لیے دن کے اوقات میں کچرے کے علاوہ تمام بڑی گاڑیوں پر پابندی عائد کی جائے گی، اس کے علاوہ سڑکوں...
    کراچی: وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے کہا ہے کہ کراچی میں سڑک بند کرنے پر مقدمہ درج ہوگا جبکہ دن کے اوقات میں سوائے کچرے کے تمام بڑی گاڑیوں پر پابندی لگائی جائے گی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر داخلہ سندھ کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس ہوا جس میں ٹریفک حادثات کے اسباب،سڑکوں شاہراہوں پر حادثات کی روک تھام کے مؤثر اقدامات کا ذریعہ بریفنگ جائزہ لیا گیا اور مذید ضروری ہدایات دی گئیں۔ اجلاس میں میئر کراچی مرتضیٰ وہاب، آئی جی سندھ غلام نبی میمن،ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو، کمشنر کراچی،ٹرانسپورٹ اور ایکسائز و ٹیکسیشن کے صوبائی سیکریٹرز سمیت دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ کمشنر...
      لانڈھی اور نارتھ کراچی میں شہریوں نے بھاری گاڑیوں کو داخلے سے روک دیا سخی حسن پر مشتعل شہریوں کا واٹرباوزر پرحملہ ، عمارت کے شیشے توڑ ڈالے کراچی میں ہیوی ٹریفک روکنے کے لیے شہری منگل کو بھی سڑکوں پر موجود رہے ۔ مختلف علاقوں میں چار ٹرک جلاڈالے ۔ لانڈھی اور نارتھ کراچی میں شہریوں نے بھاری گاڑیوں کوشہر میں داخل ہونے سے روک دیا۔سخی حسن پر مشتعل شہریوں کا واٹر باؤزر پر حملہ ۔ شیشے توڑ دئیے ۔ وزیر داخلہ سندھ ضیائالحسن لنجار نے ایڈیشنل آئی جی کراچی سے رپورٹ طلب کرلی شہریوں نے کئی مقامات پر ہیوی وہیکلز کو نہ صرف روک دیا بلکہ متعدد مقامات پر ہیوی وہیکلز کو آگ بھی لگا دی۔۔شدید عوامی...
    اسلام آباد ،موسم سرما کی بارش کے باعث سڑکوں پر ٹریفک کم نظر آرہا ہے
      بات نوٹی فکیش کی نہیں ،عمل درآمد کی ہے، سندھ حکومت کی وضاحت گمراہ کن ہے کارکنان شر پسندعناصر پر نگاہ رکھیں، کوئی موقع سے فائد ہ نہ اُٹھانے پائے، چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ ( پاکستان )کے چیئر مین آفاق احمد نے کہاکہ پانی ٹینکرز اور ہیوی ٹریفک کے حوالے سے سندھ انتظامیہ کی بار بار کی وضاحت گمراہ کن ہے، بات نوٹی فکیش کی نہیں بلکہ اس پر عمل درآمد کی ہے،دن کے اوقات میں ٹینکرز اور ہیوی ٹریفک پولیس کی سرپرستی میں ہمارے لوگوں کی زندگیو ں کے چراغ گل کررہا ہے،جنہیں انسانی زندگیوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔ آفاق احمد نے کہا کہ 48گھنٹے کا الٹی میٹم منگل کی صبح ختم ہورہاہے، اس کے...
    کراچی( اسٹاف رپورٹر )ہیوی ٹریفک کی جانب سے سرکاری اوقات کار کی خلاف ورزی پر شہریوں نے احتجاج کیا اور سڑک سے گزرنے والے واٹر ٹینکرز کو روک لیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں ممنوع اوقات کار میں ڈمپرز، واٹر ٹینکرز، ٹرالرز، باؤذر کے سڑکوں پر چلنے کے خلاف ٹریفک پولیس کی جانب سے مؤثر کارروائیاں نا ہونے پر شہری احتجاج کرتے ہوئے خود سڑکوں پر نکل آئے۔ ناگن چورنگی پر شہریوں نے واٹر ٹینکرز کو روک کر از خود کاغذات اور ڈرائیونگ لائسنس کی جانچ شروع کردی۔ موقع پر موجود لوگوں نے واٹر ٹینکرز کی چابیاں نکال لیں اور ہیوی گاڑیاں ٹریفک پولیس کو دینے سے بھی انکار کردیا۔شہریوں نے ازخود ہی ڈرائیورز سے ٹینکرز کے کاغذات اور ڈرائیونگ...
    UTTAR PRADESH: بھارت کے سب سے بڑی مذہبی اجتماع مہا کمبھ میں شرکت  کے لیے جانے والے ہندوؤں کی کثیر  تعداد کے باعث 300 کلومیٹر تک ٹریف جام ہوگیا، اور گاڑیاں سڑکوں پر48 گھنٹوں سے پھنسی ہوئی ہیں۔  بھارتی میڈیا کے مطابق بسنت پنچمی کے امرت اشنان کے بعد توقع کی جارہی تھی مہا کمبھ میں شریک لوگوں کی تعداد میں کمی آجائے گی مگر اب صورتحال اس کے برخلاف دکھائی  دے رہی ہے کیونکہ  ملک بھر سے  لوگوں کے مقدس اشنان کرنے کے لیے پریاگ راج پہنچنے کا سلسلہ جاری ہے۔ پریاگ  راج کو جانے والے ٹریفک کو سنبھالنے میں ناکامی کے بعد پولیس مدھیہ پردیش ہی میں گاڑیوں کو روک رہی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے...
    کراچی میں گزشتہ تین دن کے دوران ڈمپر کی ٹکر کے تین حادثات میں جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 7 ہوگئی ہے۔ لواحقین اور اہل علاقہ کی جانب سے احتجاج کی وجہ سے جلاؤ، گھیراؤ اور سڑکیں بند کرنے کے واقعات بھی ہوئے ہیں۔ ٹریفک حادثات کی بڑی وجہ دن کے اوقات میں ہیوی ٹریفک کی نقل و حرکت ہے۔ کراچی میں جگہ جگہ سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں جس سے حادثات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ پاکستان میں ٹریفک حادثات کے باعث ایک محتاط اندازے کے مطابق سالانہ چالیس ہزار سے زائد افراد جاں بحق ہوجاتے ہیں جب کہ پچاس ہزار سے زائد افراد زخمی اور عمر بھرکی معذوری سے دوچار ہوجاتے ہیں۔ افسوسناک امر یہ ہے...
    سندھ حکومت کی جانب سے سڑکوں پر ٹریفک قوانین کے نفاذ کے لیے نئی ’روڈ چیکنگ کمیٹی‘ کا قیام عمل میں آیا ہے۔ اس کمیٹی کا مقصد موٹر وہیکل قوانین ریگولیشنز 1965ء اور روڈ سیفٹی ایکٹ 1985ء کے تحت تجارتی گاڑیوں، ڈمپرز اور واٹر ٹینکروں کی نگرانی کرنا ہے۔ بظاہر یہ اقدام شہریوں کی فلاح و بہبود اور سڑکوں پر تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے، مگر سوال یہ ہے کہ کیا محض کمیٹیاں بنانے سے کراچی کے سڑکوں پر پھیلی ٹریفک کی بدنظمی اور حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح پر قابو پایا جا سکتا ہے؟ حالیہ دنوں میں کراچی میں ڈمپرز کی زد میں آ کر کئی جانوں کا ضیاع ہوا۔ تازہ ترین دو واقعات جن...
    کراچی: حکومت سندھ نے صوبے بھر میں سڑکوں کی حفاظت کے قوانین پر عمل درآمد کے لیے روڈ چیکنگ کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔  روڈ چیکنگ کمیٹی تجارتی گاڑیوں ڈمپرز اور واٹر ٹینکروں کی نگرانی کرے گی۔ صوبائی ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے سیکریٹری روڈ چیکنگ کمیٹی کی صدارت کریں گے تاہم، سیکریٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کراچی، ٹریفک پولیس کے نمائندے اور ایم وی آئی ونگ حکومت سندھ کے تین موٹر وہیکل انسپکٹر بھی کمیٹی میں شامل ہوں گے۔ کمیٹی کی ذمہ داریوں میں تجارتی گاڑیوں کے ضروری دستاویزات جیسے رجسٹریشن بک، روٹ پرمٹ، فٹنس سرٹیفکیٹ اور ڈرائیونگ لائسنس کی جانچ کرنا شامل ہے۔ اوور لوڈنگ، اوور اسپیڈنگ اور دیگر ٹریفک خلاف ورزیوں کے روک تھام کے لیے کمیٹی مخصوص...
    کراچی ( اسٹاف رپورٹر) میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے شہر کی مختلف سڑکوں اور شاہراہوں پر خلاف ضابطہ ہیوی ٹریفک چلنے کے باعث ہونے والے حادثات اور شہریوں کی قیمتی جانوں کے ضیاع پر اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ٹریفک پولیس سمیت تمام متعلقہ اداروں کے ذریعے صورتحال کو ٹھیک کرنے کے لئے ہرممکن اقدامات پر زور دیا ہے، ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس کراچی کو لکھے گئے ایک خط میں میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ شہر کی سڑکوں پر بغیر کسی نظم و ضبط کے بھاری گاڑیوں بشمول ڈمپرز اور ٹرکس کے چلنے کی وجہ سے حادثات میں شہریوں کا زخمی اور جاں بحق ہونا سخت تشویش کا باعث ہے اور یہ صورتحال...
    لاہور(نیوز ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب نے لاہور میں جدید معیار کی ٹریفک کے لیے ایک انقلابی قدم اٹھاتے ہوئے سائیکل اور موٹر سائیکل سواروں کے لیے الگ راستے مختص کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد سواروں کو حادثات سے محفوظ رکھنا اور ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانا ہے۔ منصوبے کے تحت لاہور کی تمام بڑی سڑکوں پر مرحلہ وار بائیکرز لینز تعمیر کی جائیں گی۔ پہلے مرحلے میں فیروزپور روڈ پر کینال روڈ سے لاہور پل تک 10 کلومیٹر طویل بائیکرز لین کی تعمیر جاری ہے۔ یہ لینز عالمی معیار کے مطابق سبز رنگ سے تیار کی جا رہی ہیں، جس سے نہ صرف حادثات میں کمی آئے گی بلکہ ٹریفک کی تنظیم بھی بہتر ہوگی۔ وزیراعلیٰ...
۱