2025-02-24@07:39:47 GMT
تلاش کی گنتی: 5088
«سربراہ حسن نصر»:
— فائل فوٹو نصیر آباد میں ٹرک اور ایف سی کی گاڑی میں ٹکر سے ایک اہلکار جاں بحق جبکہ 5 اہلکار زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق نصیر آباد کے علاقے بیر چوکی قومی شاہراہ پر ایف سی کی گاڑی معمول کی گشت پر تھی کہ سامنے سے آنے والے ٹرک سے ٹکرا گئی۔ کراچی: 2 ماہ میں ٹریفک حادثات میں 96 افراد جاں بحقکراچی میں 2 ماہ میں ٹریفک حادثات میں 96 افراد جاں بحق ہو گئے۔ حادثے کے نتیجے میں ایک ایف سی اہلکار شہید اور 5 شدید زخمی ہو گئے۔ادھر روجھان انڈس ہائی وے مورچہ 1 کے قریب پولیس وین الٹ جانے سے ایلیٹ فورس کا ایک اہلکار جاں بحق ہو گیا۔
نیو یارک: اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں آج یوکرین جنگ سے متعلق دو الگ الگ قراردادوں پر ووٹنگ ہوگی، جس میں یورپی یونین اور یوکرین کی قرارداد کے مقابلے میں امریکا نے ایک نیوٹرل قرارداد پیش کی ہے۔ یوکرین اور یورپی یونین کی مشترکہ قرارداد میں یوکرین پر روسی حملے کا ذکر کرتے ہوئے روسی افواج کے انخلا کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ اس کے برعکس، امریکی قرارداد میں "روس یوکرین تنازع" جیسے الفاظ کا استعمال کیا گیا ہے، جسے مبصرین ایک سفارتی حکمت عملی قرار دے رہے ہیں۔ امریکی صدارتی مشیر مائیک والٹز نے اس پیش رفت پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یوکرین پالیسی میں تبدیلی کی جا رہی ہے، اور امداد کی ترجیحات پر نظرثانی سمیت...
پاکستان کرکٹ ٹیم تو چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کے خلاف اہم میچ میں بری طرح ہار گئی لیکن پاکستانی شائقین کی جانب سے اسپورٹس مین اسپرٹ کا زبردست مظاہرہ کیا گیا۔ پاکستان کے 242 رنز کے ہدف کے تعاقب میں وکٹری شاٹ پر ویرات کوہلی کی سنچری مکمل ہوئی تو پاکستانی شائقین کرکٹ نے کوہلی کو بھی جی بھر کے داد دی۔ اسلام آباد میں شائقین کرکٹ نے ویرات کوہلی کے حق میں نعرے بھی لگائے،اسٹار بلے باز کے ہر ہر شاٹ پر داد دی۔ پاکستانی شائقین کرکٹ کا ردعمل بھارت کے لیے ایک مثال ہے کیوں کہ بھارت نے اپنے اسٹیڈیم میں پاکستان کے حق میں نعرے لگانے والوں کو گرفتار کیا تھا۔ اس کے علاوہ کرکٹ میچ...
فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نے قیدیوں کی رہائی تک اسرائیل کے ساتھ مزید مذاکرات سے انکار کر دیا۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اتوار کو حماس کے عہدیدار باسیم نعیم نے کہا کہ اسرائیل کے ساتھ ثالثوں کے ذریعے جنگ بندی کے مزید اقدامات پر مذاکرات اس وقت تک نہیں ہوں گے جب تک فلسطینی قیدیوں کو معاہدے کے مطابق رہا نہیں کیا جاتا۔ واضح رہے کہ حماس نے ہفتے کو جنگ بندی معاہدے کے تحت 6 اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کیا تھا جس کے بدلے اسرائیل کو بھی 600 سے زائد فلسطینی قیدیوں کو رہا کرنا تھا مگر اسرائیلی وزیراعظم نے فسلطینی قیدیوں کی رہائی کو مؤخر کردیا۔ اسرائیل نے اتوار کو طے شدہ...
بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے سابق لیجنڈری کرکٹر سچن ٹنڈولکر سے اہم اعزاز چھین لیا۔ کپتان روہت شرما نے اتوار کو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان کے خلاف چیمپئنز ٹرافی کے گروپ میچ میں ون ڈے کرکٹ میں 9 ہزار رنز بنانے والے اوپنر کا اعزاز حاصل کیا۔ 37 سالہ روہت شرما نے پاکستان کے خلاف میچ میں اپنا پہلا رن مکمل کرنے کے ساتھ یہ سنگ میل عبور کیا، جس کے بعد وہ ون ڈے میں 9 ہزار رنز بنانے والے چھٹے اوپنر بن گئے۔ اس سے قبل سچن ٹنڈولکر ، سنتھ جے سوریا ، کرس گیل، ایڈم گلکرسٹ اور سورو گنگولی جیسے عظیم بیٹرز اوپننگ پوزیشن پر 9 ہزار سے زائد رنز...
فلسطینیوں کی رہائی تک اسرائیل سے مذاکرات نہیں، حماس کا دو ٹوک اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 24 February, 2025 سب نیوز غزہ (سب نیوز) فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے قیدیوں کی رہائی تک اسرائیل کے ساتھ کسی بھی قسم کے مزید مذاکرات سے انکار کر دیا ہے۔ برطانوی خبر رساں ایجنسی کے مطابق، حماس کے سینئر رہنما باسیم نعیم نے کہا کہ جب تک معاہدے کے تحت طے شدہ فلسطینی قیدیوں کو رہا نہیں کیا جاتا، اسرائیل کے ساتھ جنگ بندی کے حوالے سے کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے۔ ہفتے کے روز حماس نے جنگ بندی معاہدے کے تحت 6 اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کیا تھا، جس کے بدلے میں اسرائیل کو 620 فلسطینی قیدیوں کو رہا کرنا تھا۔...
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان براہ راست تجارت کا دوبارہ آغاز ہوگیا ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان دہائیوں سے معطل تجارتی راستے بحال ہونے لگے۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق شیخ حسینہ کے وزارتِ عظمیٰ سے ہٹنے کے بعد دونوں ممالک کے تعلقات میں بہتری آنے لگی بنگلہ دیشی عبوری حکومت کی جانب سے پاکستان سے تعلقات میں بہتری کے لیے مفاہمت کی پیشکش کے بعد بنگلہ دیش کے ساتھ تجارتی تعلقات میں بحالی کا سفر شروع ہوگیا۔ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان 1971 کی علیحدگی کے بعد پہلی بار سرکاری سطح پر براہ راست تجارت بحال ہوگئی، پورٹ قاسم سے پہلی سرکاری سطح پر منظور شدہ تجارتی کھیپ روانہ کردیا گیا۔ ...
کراچی: انجرڈ بھارتی فاسٹ بولر جسپریت بمراہ نے اتوار کو دبئی میں پاک، بھارت ٹاکرے سے قبل آئی سی سی ایوارڈز بھی وصول کر لیے، وہ اس کے لیے بطور خاص دبئی پہنچے تھا۔ بمراہ کمر کی انجری کے سبب چیمپیئنز ٹرافی سے باہر ہیں، تاہم انھوں نے اسٹینڈ میں بیٹھ کر یہ میچ دیکھا، وہ آئی سی سی چیف جے شاہ کے ہمراہ بیٹھے رہے۔ بھارتی فاسٹ بولر جسپریت بمراہ کو کونسل نے سال کے بہترین پلیئر اور بہترین ٹیسٹ کرکٹر کے ایوارڈز سے نوازا ہے۔مزید پڑھیں؛ چیمپئنز ٹرافی؛ کوہلی کی شاندار سنچری، بھارت نے پاکستان کو شکست دے دی آل راؤنڈر رویندرا جدیجا کی درخواست پر بمراہ نے ٹیم کی وارم اَپ روٹین میں بھی شرکت کی...
اسلام آباد ٹریفک پولیس نے کہا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں لا اینڈ آرڈر کے پیش نظر سری نگر ہائی وے زیرو پوائنٹ سے سرینہ ہوٹل روڈ دونوں اطراف سے تا حکم ثانی ٹریفک کے لئے بند ہو گی۔ پولیس کے مطابق سیرینا روڈ کے علاوہ ریڈ زون کے باقی تمام داخلی و خارجی راستے کھلے ہوں گے۔ یہ بھی پڑھیے: چیمپیئنز ٹرافی: راولپنڈی اسٹیڈیم میں میچز کے دوران ٹریفک پولیس نے روٹ پلان تشکیل دیدیا ٹریفک پولیس نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ فیض آباد سے آنے والے ٹریفک جناح ایونیو استعمال کریں جبکہ کلب روڈ سے آبپارہ اور ریڈ زون والی ٹریفک فیض آباد لوپ کا استعمال کرتے ہوئے جناح ایونیو انڈر پاس سے مارگلہ روڈ استعمال...
پشاور: تحریک انصاف پارلیمنٹیرین ایک بار پھر متحرک ہوگئی، صوبائی صدر سید حبیب علی شاہ کی نگرانی میں تنظیم سازی کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔ کمیٹی میں ضیاء اللّٰہ خان بنگش، نادیہ شیر خان، ملک واجد، ڈاکٹر آسیہ اسد، ملک شوکت اور صالح محمد شامل ہیں۔ پارٹی ممبران میں سے منصور درانی، ولسن وزیر، پیر قیصر عباس شاہ، ایڈووکیٹ احتشام، پیر عثمان، سردار شیر بہادر، عزت خان مومند، کلیم خان، نوید انجم، انور زمان خان اور دیگر شامل ہیں۔ کمیٹی پارٹی کی تنظیم سازی سے لے کر پارٹی مکمل اسٹرکچرنگ 60 دن کے اندر مکمل کرے گی اور تمام تفصیلات جنرل سیکرٹری کے ساتھ شیئر کرے گی۔ Tagsپاکستان
غزہ: فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے قیدیوں کی رہائی تک اسرائیل کے ساتھ کسی بھی قسم کے مزید مذاکرات سے انکار کر دیا ہے۔ برطانوی خبر رساں ایجنسی کے مطابق، حماس کے سینئر رہنما باسیم نعیم نے کہا کہ جب تک معاہدے کے تحت طے شدہ فلسطینی قیدیوں کو رہا نہیں کیا جاتا، اسرائیل کے ساتھ جنگ بندی کے حوالے سے کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے۔ ہفتے کے روز حماس نے جنگ بندی معاہدے کے تحت 6 اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کیا تھا، جس کے بدلے میں اسرائیل کو 620 فلسطینی قیدیوں کو رہا کرنا تھا۔ تاہم اسرائیلی وزیراعظم نے قیدیوں کی رہائی کو مؤخر کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ حماس کی جانب سے معاہدے کی خلاف ورزیوں...
ہماری کنٹینر پر جانے کی کوئی سوچ نہیں، اگر کوئی جماعت جلسے کرنا چاہتی ہے تو اپنے طور پر کر لے چیف جسٹس کے پاس کوئی اختیارنہیں رہا، آج نظام عدل چیف جسٹس نہیں حکومت کے پاس ہے سربراہ عوام پاکستان پارٹی شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کے درمیان بھی اختلافات موجود ہیں، تحریک انصاف کا ایجنڈا عمران خان کی رہائی ہے ۔میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ ہماری کنٹینر پر جانے کی کوئی سوچ نہیں، اگر کوئی جماعت جلسے کرنا چاہتی ہے تو اپنے طور پر کر لے ۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کے درمیان بھی اختلافات موجود ہیں، تحریک انصاف کا ایجنڈا عمران خان کی رہائی ہے...
لبنان(نیوز ڈیسک)لبنان کے دارالحکومت بیروت کے ایک اسٹیڈیم میں ایران کی حمایت یافتہ لبنانی تنظیم حزب اللہ کے شہید سربراہ حسن نصراللہ کے نماز جنازہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی ہے، جو ستمبر 2024 میں اسرائیلی حملے میں شہید ہو گئے تھے۔قطری نشریاتی ادارے ’الجزیرہ‘ کی رپورٹ کے مطابق رہنما کے جنازے میں شرکت کے لیے ہزاروں افراد بیروت کے ایک اسٹیڈیم میں جمع ہوئے۔ لبنان اور اس سے باہر کے بہت سے مرد، خواتین اور بچے پیدل چل کر جنازے میں شرکت کے لیے پہنچے۔نماز جنازہ کے موقع پر ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کا بیان پڑھ کر سنایا گیا۔بعد ازاں، شہید نصر اللہ اور ہاشم صفی الدین کے سجے ہوئے تابوت آہستہ آہستہ...
دبئی (نیوزڈیسک)سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے ایک بار پھر سپورٹس مین سپرٹ کا مظاہرہ کر کے سب کے دل جیت لئے ۔دبئی میں ہونے والے میچ کے دوران پاکستانی کرکٹر نسیم شاہ بیٹنگ کیلئے آئے تو ایک موقع پر ان کے جوتے کے تسمے کھل گئے تھے۔ویرات کوہلی نے یہ دیکھا تو وہ نسیم شاہ کی مدد کو آگے بڑھے اور تسمے باندھ دیئے۔ اس لمحے کو کیمرے کی آنکھ نے قید کیا اور جیسے ہی تصویر سامنے آئی تو سب نے ویرات کوہلی کی ایک بار پھر تعریف کی۔اس سے پہلے میچ کے دوران گراؤنڈ میں ویرات کوہلی کی بابر اعظم کے ساتھ بھی گپ شپ اور ملاقات کی تصویر سامنے آئی تھی جو سوشل میڈیا پر تیزی...
اسلام آباد ( نوائے و قت رپورٹ) وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ دورہ پر آذربائیجان پہنچ گئے۔ وزیراعظم شہباز شریف آذربائیجان کے صدر الہام علیوف کی دعوت پر 24 سے 25 فروری 2025ء تک جمہوریہ آذربائیجان کے 2 روزہ سرکاری دورے پر پہنچ گئے۔ باکو ایئر پورٹ پرآذر بائیجان کے اول نائب وزیر اعظم اور نائب وزیر خارجہ نے وزیر اعظم شہباز شریف کا استقبال کیا، اس موقع پر دونوں ملکوں کے سفیر بھی موجود تھے۔ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم محمد شہباز شریف کا مارچ 2024ء میں عہدہ سنبھالنے کے بعد سے آذربائیجان کا یہ دوسرا دورہ ہے۔ دورے کے دوران نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور کابینہ...
اسلام آباد(این این آئی)پاکستان نے خبردار کیا ہے کہ امریکہ کی جانب سے آباد کاری کے لیے قبول نہ کیے جانے والے افغان مہاجرین کو غیر قانونی تارکین وطن سمجھا جائے گا اور ملک بدر کر دیا جائے گا۔ نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے ترک نشریاتی ادارے ٹی آر ٹی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ اگرچہ پاکستان اس معاملے پر امریکہ کے ساتھ بات چیت کے لیے تیار ہے ، لیکن جن پناہ گزینوں کی آبادکاری سے انکار کیا گیا ہے انہیں ملک بدری کا سامنا کرنا پڑے گا۔اسحٰق ڈار کا کہنا تھا کہ ’ہم اس معاملے کا جائزہ لیں گے اور مذاکرات کریں گے تاہم اصولی طور پر اگر کسی پناہ گزین...
نوشہرہ (نوائے وقت رپورٹ) وزیر اعلیٰ خیبر پی کے علی امین گنڈا پور نے کہا کہ سیاست میں میرے رول ماڈل باین پی ٹی آئی ہیں، ہمارا لیڈر اپنے نظریئے پر قائم ہے، زندگی میں آگے بڑھنے کیلیء اصولوں پر قائم رہنا چاہیے۔ وزیر اعلیٰ نے نوشہرہ میں نوتعمیر شدہ جڑوبہ ڈیم کا افتتاح کر دیا۔۔ صوبائی وزراء ، عاقب اللہ خان، میاں خلیق الرحمان، نوشہرہ سے منتخب اراکین قومی و صوبائی اسمبلی بھی وزیر اعلیٰ کے ہمراہ تھے۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ علی امی گنڈاپور کو بریفنگ دی گئی کہ جڑوبہ ڈیم 777 ملین روپے کی لاگت سے تعمیر کیا گیا ہے، جڑوبہ ڈیم کی تعمیر سے 930 ایکڑ بنجر اراضی زیر کاشت آئے گی، 115 فٹ اونچا...
اسلام آباد میں تھانہ گولڑہ کی حدود ای الیون ون میں کوڑے کے ڈھیر سے نومولود بچی کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق پولیس ذرائع نے کہا کہ نومولود بچی کی لاش نامعلوم ملزمان کوڑے میں پھینک کرفرار ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق نومولود بچی کی دونوں ٹانگیں گلی سڑی ہوئی تھیں۔ پولیس ذرائع کا کہنا تھا کہ نومولود بچی کی لاش کوٹانگ سے کتا کھینچ کرکوڑے کے ڈھیر سے باہر لے جارہا تھا کہ لوگوں نے دیکھا۔ رپورٹ کے مطابق لوگوں کی جانب سے اطلاع دیے جانے پراسلام آباد پولیس نے لاش قبضہ میں لی۔ حکام کا کہنا ہے کہ معاملے کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش کر ر ہے ہیں۔ Tagsپاکستان
ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سربراہ عوام پاکستان پارٹی کا کہنا تھا کہ 26ویں ترمیم کےبعد چیف جسٹس کے پاس کوئی اختیار نہیں رہا، آج عدل کا نظام چیف جسٹس نہیں حکومت کے پاس ہے، عدلیہ بحالی تحریک کی حقیقت جانتا تھا، تحریک جنرل مشرف کو ہٹانے کے لیے تھی۔ اسلام ٹائمز۔ سربراہ عوام پاکستان پارٹی شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کے درمیان بھی اختلافات موجود ہیں، تحریک انصاف کا ایجنڈا عمران خان کی رہائی ہے۔ ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ ہماری کنٹینر پر جانے کی کوئی سوچ نہیں، اگر کوئی جماعت جلسے کرنا چاہتی ہے تو اپنے...
باکو ( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم شہباز شریف وفد کے ہمراہ آذر بائیجان کے 2 روزہ دورے پر باکو پہنچ گئے۔آذربائیجان کے اول نائب وزیراعظم یعقوب عبداللّٰہ اوعلوایوبوف نے شہباز شریف کا استقبال کیا۔اس موقع پر آذربائیجان کے نائب وزیر خارجہ، پاکستان میں آذربائیجان کے سفیر بھی موجود تھے۔ "جنگ " کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی آذربائیجان کے صدر الہام علیوف سے ملاقات ہوگی، جس میں تجارتی اور دفاعی تعاون کے فروغ پر بات چیت ہوگی، توانائی، ماحولیاتی تبدیلی اور ثقافتی تبادلے پر گفتگو ہوگی۔پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان معاہدوں پر دستخط ہوں گے جبکہ وزیراعظم شہباز شریف آذربائیجان بزنس فورم سے بھی خطاب کریں گے۔ ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (پیر) کا دن کیسا...
وزیراعظم شہباز شریف وفد کے ہمراہ آذر بائيجان کے 2 روزہ دورے پر باکو پہنچ گئے۔آذربائیجان کے اول نائب وزیراعظم یعقوب عبداللّٰہ اوعلوایوبوف نے شہباز شریف کا استقبال کیا۔اس موقع پر آذربائیجان کے نائب وزیر خارجہ، پاکستان میں آذربائیجان کے سفیر بھی موجود تھے۔وزیراعظم شہباز شریف کی آذربائیجان کے صدر الہام علیوف سے ملاقات ہوگی، جس میں تجارتی اور دفاعی تعاون کے فروغ پر بات چیت ہوگی، توانائی، ماحولیاتی تبدیلی اور ثقافتی تبادلے پر گفتگو ہوگی۔پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان معاہدوں پر دستخط ہوں گے جبکہ وزیراعظم شہباز شریف آذربائیجان بزنس فورم سے بھی خطاب کریں گے۔
ایس آئی یو پولیس کے مطابق اداکار ساجد حسن کے بیٹے ساحر حسن سے غیر ملکی برانڈ کی منشیات ملی ہے، ساحر حسن گزشتہ 2 سال سے منشیات فروخت کر رہا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں مصطفیٰ عامر قتل کیس کی تحقیقات جاری ہیں، جس میں مشہور اداکار کے بیٹے کا نام بھی سامنے آگیا۔ پوش علاقے سے گرفتار مشہور ٹی وی اداکار ساجد حسن کے بیٹے ساحر حسن کے خلاف اسپیشلائزڈ انویسٹی گیشن یونٹ میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ایس آئی یو پولیس کے مطابق اداکار ساجد حسن کے بیٹے ساحر حسن سے غیر ملکی برانڈ کی منشیات ملی ہے، ساحر حسن گزشتہ 2 سال سے منشیات فروخت کر رہا تھا۔ ملزم ساحر حسن کے قبضے سے 50 لاکھ روپے...
بھارتی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بیٹر و سابق کپتان ویرات کوہلی نے پاکستان کے خلاف چیمپیئنز ٹرافی کے اہم میچ میں جیت پر کہا ہے کہ میں نے کھیل کے دوران جو طریقہ کار اپنایا وہی میرا ون ڈے میں کھیلنے کا انداز ہے۔ میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ جب روہت شرما آؤٹ ہوئے تو اس کے بعد مجھ پر ذمہ داری آگئی تھی، میں نے جو طریقہ کار اپنایا اس سے خوش تھا۔ یہ بھی پڑھیں چیمپیئنز ٹرافی کے اہم میچ میں بھارت سے شکست کی وجہ کون؟ کپتان رضوان نے بتادیا ویرات کوہلی نے کہاکہ مجھے سمجھ ہے کہ کھیل کے دوران کیا کرنا ہے، میں نے میچ کے دوران خود کو بار بار...
اپوزیشن جماعتوں میں اختلافات موجود، پی ٹی آئی کا ایجنڈا عمران کی رہائی ہے، شاہد خاقان عباسی WhatsAppFacebookTwitter 0 23 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)سربراہ عوام پاکستان پارٹی شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کے درمیان بھی اختلافات موجود ہیں، تحریک انصاف کا ایجنڈا عمران خان کی رہائی ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ ہماری کنٹینر پر جانے کی کوئی سوچ نہیں، اگر کوئی جماعت جلسے کرنا چاہتی ہے تو اپنے طور پر کر لے۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کے درمیان بھی اختلافات موجود ہیں، تحریک انصاف کا ایجنڈا عمران خان کی رہائی ہے۔سربراہ عوام پاکستان پارٹی کا کہنا تھا کہ 26ویں ترمیم کے بعد...
ویب ڈیسک : گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہےکہ میں دیکھتا ہوں کیسے صوبائی حکومت زمینداروں سے ٹیکس لیتی ہے، اگر سی ایم سول نافرمانی کا اعلان کرسکتا ہے تو ہم صوبائی حکومت کے ایسے اقدامات پر سول نافرمانی کا اعلان کرسکتے ہیں۔ پشاور میں کسان کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت نے فیصلہ کیا ہےکہ اس صوبےکو تباہ کرنا ہے، صوبائی حکومت صوبائی حقوق کی جنگ نہیں لڑ رہی، معاہدوں کے تحت دیگرصوبوں میں نہریں بن گئی ہمارے صوبے میں نہیں بنی۔ رواں سال چشمہ رائٹ بینک کینال کو شروع کریں گے، اگر سی ایم سول نافرمانی کا اعلان کرسکتا ہے تو ہم صوبائی حکومت کے ایسے...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 23 فروری 2025ء) نیوز ایجنسی اے پی نے اس معاملے سے باخبر ایک ذریعے کے حوالے سے بتایا ہے کہ یوکرین میں موجود نایاب دھاتوں کے حوالے سے یوکرین اور امریکہ ایک معاہدے پر دستخط کرنے کے قریب پہنچ چکے ہیں۔ اس ذریعے کے مطابق اس کا مقصد کییف اور واشنگٹن حکومت کے مابین تعلقات کو طویل المدتی سطح پر مضبوط بنانا ہے۔ اس معاملے میں یہ پیش رفت رواں ہفتے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور یوکرینی صدر ولودیمیر زیلنسکی کے درمیان سخت بیان بازی کے بعد سامنے آئی ہے۔ چند روز قبل یوکرینی صدر کا کہنا تھا کہ انہوں نے اس حوالے سے امریکہ کے ساتھ کسی معاہدے پر دستخط کرنے سے...
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے چیمپیئنز ٹرافی کے اہم میچ میں شکست کی وجہ بیان کردی۔ میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہم نے غلط شارٹ کھیل کر اپنی وکٹیں گنوائیں جس کی وجہ سے اچھا ٹوٹل کرنے میں ناکام رہے۔ انہوں نے کہاکہ سعود شکیل اور میری شراکت اچھی چل رہی تھی، ہم نے سوچا تھا کہ 280 کے قریب رنز اسکور کریں گے لیکن ایسا نہ ہوسکا۔ محمد رضوان نے کہاکہ ہم نے ٹاس جیتا لیکن اس کا فائدہ نہیں اٹھا سکے۔ ہم وکٹیں گنوانے کی وجہ سے 241 رنز تک محدود رہے۔ واضح رہے کہ بھارت نے چیمپیئنز ٹرافی کے اہم میچ میں پاکستان کو شکست دے دی ہے، جس کے...
اپنے بیان میں پی ٹی آئی رہنماؤں نے کہا کہ ماہ رمضان کے دوران گرانفروشی پر قابو پانے، سیکیورٹی سمیت دیگر انتظامات کئے جائیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کوئٹہ کے رہنماؤں نے بلوچستان حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ماہ رمضان المبارک کے موقع پر کوئٹہ کی طرح صوبے کے تمام اضلاع میں سستا بازار قائم کئے جائیں۔ اپنے جاری بیان میں پی ٹی آئی رہنماء محمد رحیم کاکڑ، سردار حسن شاہ، جمیل بوستان ایڈووکیٹ و دیگر نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ رمضان المبارک کے تمام شہر بھر میں ریٹ لسٹ پر اشیاء کی فروخت یقینی بنائیں کیونکہ اسی ماہ گرانفروش عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے کی کوئی کسر نہیں چھوڑتے جبکہ احترام رمضان کے سلسلے میں ہوٹلوں...
پاک بھارت ٹاکرا، کوہلی کی سنچری، بھارت نے پاکستان کو 6وکٹوں سے شکست دیدی WhatsAppFacebookTwitter 0 23 February, 2025 سب نیوز دبئی (سب نیوز)چیمپئنز ٹرافی کے ہائی وولٹیج میچ میں ویرات کوہلی کی شاندار سنچری کی بدولت بھارت نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی، 242رنز کا ہدف بھارت نے 43اوور میں 4وکٹ کے نقصان پر پورا کرلیا۔بھارت کے پہلے آوٹ ہونے والے کھلاڑی کپتان روہت شرما تھے جنہیں شاہین آفریدی نے بولڈ کیا، روہت شرما 20رنز بنا کر آوٹ ہوئے، ان کے بعد شبمن گل 46رنز بنا کر ابرار کے ہاتھوں بولڈ ہوگئے۔شریاس ایئر 56رنز بناکر کیچ آوٹ ہوئے، انہیں خوشدل شاہ نے آوٹ کیا۔ ہاردیک پانڈیا 8رنز بناکر شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر کیچ آوٹ...
دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کے خلاف کراچی میں قوم پرست جماعت جسقم نے احتجاج کیا۔احتجاجی مظاہرے کے دوران شارع فیصل پر گورا قبرستان کے قریب مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں۔پولیس کے مطابق جسقم ریلی کے شرکاء نے پولیس اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بنایا، ایس ایچ او صدر عمران زیدی زخمی ہوئے۔پولیس حکام کے مطابق ٹریفک کو متبادل راستہ دینے کےلیے ریلی کو روکا تو مظاہرین نے حملہ کردیا۔ریلی کے شرکاء بعد ازاں شارع فیصل سے گزر کر کراچی پریس کلب پہنچے جہاں مقررین نے خطاب کیا۔
بھارتی بلے باز ویرات کوہلی ون ڈے کرکٹ میں 14 رنز بنانے والے تیسرے کھلاڑی بن گئے۔ دوبئی میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں چیمپئنز ٹرافی کے ہائی وولٹیج مقابلے میں مدمقابل ہیں اورکھیلے جانے والے میچ میں بھارتی بلے باز ویرات کوہلی نے اہم ریکارڈ اپنے نام کیا ہے۔ ویرات کوہلی نے ون ڈے کرکٹ میں 14 ہزار رنز مکمل کرلیے ہیں جس کے بعد وہ دنیائے کرکٹ میں تیز ترین 14 ہزار رنز بنانے والے تیسرے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ دبئی میں چیمپئنز ٹرافی کا ہائی وولٹیج معرکہ، 242 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارت کی 2 وکٹیں گرگئیں اس سے قبل سابق بھارتی کھلاڑی سچن ٹنڈولکر اور سابق سری لنکن بلے باز سنگا کارا بھی یہ...
بنگلہ دیش کی وزارت خوراک نے پاکستان کے ساتھ 50 برس بعد براہ راست دوطرفہ تجارت کی بحالی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ بنگلہ دیش اگلے ماہ پاکستان سے 25 ہزار ٹن چاول درآمد کرے گا۔ گذشتہ برس اگست میں شیخ حسینہ واجد کی حکومت کے خاتمے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں تلخی کم ہونا شروع ہوئی ہے۔ بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے سربراہ ڈاکٹر محمد یونس نے پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ دو ملاقاتیں کی ہیں۔ بین الاقوامی تعلقات کی ماہر امینہ محسن نے عرب نیوز کو بتایا کہ پاکستان کے ساتھ تجارت کی بحالی بنگلہ دیش کا اہم اقدام ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ’ہم پاکستان کے ساتھ دو...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اسلام آباد ٹریفک پولیس نے راولپنڈی سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے چیمپیئنز ٹرافی میچز کے دوران مختلف اوقات میں ٹریفک کے لئے روٹ پلان تشکیل دیا ہے۔ ٹریفک پولیس کے مطابق غیر ملکی ٹیم کی آمدورفت کے باعث آج دن 12 سے 2 بجے دن، شام 4 بجے سے 6 بجے اور رات 9 بجے سے 11 بجے تک سری نگر ہائی وے، کلب روڈ اور ایکسپریس ہائی وے پر روٹ لگایا جائے گا۔ اسلام آباد ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ روٹ کے باعث سری نگر ہائی وے اور ایکسپریس وے پر ٹریفک تعطل کا شکار رہے گی۔ اسلام آباد ٹریفک پولیس نے ہدایت کی ہے کہ شہری ریڈ زون سے فیض آباد جانے کے لیے کنونشن...
منتظمین کے مطابق کانفرنس میں چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل مولانا راغب حسین نعیمی، جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن، ممتاز عالم دین حافظ نعیم الرحمن، سربراہ جامعہ اشرفیہ مولانا فضل الرحیم اشرفی، پاکستان علماء کونسل کے سربراہ حافظ طاہر محمود اشرفی، مرکزی مسلم لیگ پاکستان حافظ طلحہ سعید و دیگر شریک ہوں گے۔ اسلام ٹائمز۔ ختم نبوت اتحاد کونسل کے زیراہتمام ختم نبوت کانفرنس کا اہتمام کیا گیا ہے۔ کانفرنس کل مورخہ چوبیس فروری بروز سوموار کو لاہور پریس کلب کے نثار عثمانی ہال میں ہوگی۔ منتظمین کے مطابق کانفرنس میں چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل مولانا راغب حسین نعیمی، جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن، ممتاز عالم دین حافظ نعیم الرحمن، سربراہ جامعہ اشرفیہ مولانا فضل...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ن لیگ کی موجودہ حکومت کو ایک سال مکمل ہوگیا، اس دوران ملک کا سب سے بڑا چیلنج ملکی معیشت کی بہتری تھا، سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ اس معاملے پر حکومت کی کارکردگی کیسی رہی؟ اس حوالے سےنجی ٹی وی کے پروگرام میں میزبان ماریہ میمن نے وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے بیانات سنوائے جس میں وہ ملکی معیشت کی بہتری پر اطمینان کا اظہار کررہے ہیں۔ دوسری جانب نواز لیگ کے سابق رہنماؤں شاہد خاقان عباسی اور مفتاح اسماعیل کے بیانات اس کے برعکس ہیں، جس میں وہ مہنگائی کی کمی کا کریڈٹ حکومت کے بجائے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کو قرار دے رہے ہیں۔ پروگرام میں...
اوکاڑہ(نیوز ڈیسک)اوکاڑہ میں بیوی کی ناراضگی پر شوہر نے دلبرداشتہ ہوکر انتہائی اہم قدم اٹھالیا، متوفی 4 بچوں کا باپ تھا۔ تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں بیوی کی ناراضگی پر شوہر نے خودکشی کرلی، واقعے کے بعد لاش کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ لاش 2 روز تک کمرے میں پڑی رہی جس کے تعفن پر علاقہ مکینوں نے دروازہ توڑا جہاں سے متوفی کی لاش برآمد ہوئی، لاش کی شناخت اللہ رکھا کے نام سے ہوئی ہے جو 4 بچوں کا باپ بھی ہے۔ اس سے قبل کراچی کے علاقے لیاری بہار کالونی میں بیوی کے روٹھ کر میکے چلے جانے سے دلبرداشتہ ایک بیٹے کے باپ...
راولپنڈی(نیوز ڈیسک) پاکستان عوام پارٹی کے کنوینر شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی سے رابطہ ہوا ہے، میٹنگ بھی ہوئی ہے ایک سوچ پر اتفاق ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان عوام پارٹی کے کنوینر شاہد خاقان عباسی نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو میں کہا کہ جمہوریت کی بحالی صرف آئین کی بالادستی سے ہو گی اور کوئی راستہ نہیں، جب سب کچھ ناکام ہوجائے تو سڑکوں کا راستہ آخری حربہ ہوتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی سے رابطہ ہوا ہے، میٹنگ بھی ہوئی، ایک سوچ پر اتفاق ہے، کوئی الیکٹورل الائنس یا گرینڈ اپوزیشن نہیں ہے، ایک سوچ پر اتفاق ہےکہ ملک آئین کی بالا دستی کے بغیر نہیں چل...
لاہور(نیوز ڈیسک)پنجاب کی وزیر اطلاعات پبلک کو لاہور میں چیمپئینز ٹرافی کے میچوں کے انتظامات میں پنجاب حکوت کے شاندار کردار اور آج کل لہاور سمیت پورے پنجاب میں پبلک کے سر پر سوار کرکٹ بخار کے متعلق بھی اطلاعات دے سکتی تھیں لیکن انہوں نے اپنے خصوصی انٹرویو میں یہ اطلاع دینا زیادہ ضروری سمجھا کہ گرین شرٹس اشتہارات پر جتنی محنت کرتے ہیں،اگر اتنی ہی محنت کھیل کی پریکٹس پر لگائیں تو حالات بہتر ہو جائیں۔ پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم چیمپئینز ٹرافی کے پہلے میچ میں کل نیوزی لینڈ کی بہتر کھیلنے والی ٹیم سے اچھا مقابلہ کر کے ہار گئی تھی۔ وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے آج جمعرات کے روز شاہین شاہ آفریدی اور بابر...
بھارتی کرکٹ ٹیم کے بیٹر ویرات کوہلی نے پاکستان کے خلاف میچ میں شاندار فیلڈنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اہم اعزاز اپنے نام کرلیا۔ یہ بھی پڑھیں چیمپیئنز ٹرافی: سابق آسٹریلوی کپتان نے پاکستانی ٹیم کو کیوں خبردار کیا؟ ویرات کوہلی نے پاکستان کے خلاف میچ میں ایک روزہ کرکٹ میں اپنا 200واں کیچ پکڑ لیا۔ ویرات کوہلی نے لانگ آن پر دوڑتے ہوئے نسیم شاہ کا کیچ تھاما، جو 14 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ آج کے میچ میں پاکستانی کرکٹ ٹیم بہتر کھیل پیش کرنے میں ناکام رہی اور بھارت کو جیت کے لیے 242 رنز کا ہدف دیا ہے۔ پاکستانی ٹیم پورے 50 اوورز کھیلنے میں بھی ناکام رہی اور 49.4 اوورز میں پوری ٹیم پویلین لوٹ گئی۔...

حزب اللہ کے شہید سربراہ حسن نصراللہ اور جانشین ہاشم صفی الدین کی نماز جنازہ ادا، ہزاروں افراد کی شرکت
حزب اللہ کے شہید سربراہ حسن نصراللہ اور جانشین ہاشم صفی الدین کی نماز جنازہ ادا، ہزاروں افراد کی شرکت WhatsAppFacebookTwitter 0 23 February, 2025 سب نیوز بیروت (آئی پی ایس )حزب اللہ کے شہید سربراہ حسن نصراللہ اور جانشین ہاشم صفی الدین کی نماز جنازہ ادا، بیروت اسٹیڈیم میں پچپن ہزار سے زائد افراد کی شرکت۔ سیکیورٹی کے کڑے انتظامات کیے گئے بیروت ایئرپورٹ روڈ عارضی طور پر بند کردیا گیا۔ لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے سابق سربراہ حسن نصراللہ اور ہاشم صفی الدین کی نماز جنازہ میں شرکت کے لیے ہزاروں افراد دارالحکومت بیروت پہنچ گئے، کچھ دیر میں نماز جنازہ کے بعد تدفین کی جائے گی۔غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق نماز جنازہ میں شرکت...

میری گناہ گار آنکھوں نے ڈٹے ہوئے کپتانوں کو پیر پکڑتے دیکھا ، کوئی دوست ملک عمران خان کو رکھنے کیلئے راضی ہی نہیں،ریحام خان
کراچی(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے بانی پی ٹی آئی کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی لیڈر شپ کیلئے ہمدردی ہوتی تو حالات مختلف ہوتے، تین خط لکھے خان صاحب نے لیکن چیف جسٹس نے نہیں پڑھے، مطلب کے لیے پیر بھی پکڑے جاسکتے ہیں تاہم انہیں زیادہ عرصے تک جیل میں رکھنا ممکن نہیں ہوگا کوئی دوست ممالک تو ان کو رکھنے کے لیے راضی نہیں ۔ بانی پی ٹی آئی ن کی سابقہ اہلیہ ریحام خان کی کراچی پریس کلب آمد ہوئی، جہاں انہوں صحافیوں سے ملاقات کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیاستدانوں سے ہم گلہ نہیں کر سکتے، جب بھی کوئی جائز نیوز آتی ہے، میرا سوشل میڈیا آپ لوگوں...
دبئی(سپورٹس ڈیسک)دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں بھارت کے خلاف بیٹنگ جاری ہے، اس بار بھی پاکستان کی بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی، کپتان محمد رضوان بھی 77 گیندؤں پر 46 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے، میچ میں 41.2 اوورز میں پہلا چھکا لگا، یہ اعزاز بھی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کو حاصل ہوا۔ کرتے ہوئے پاکستان کے کپتان محمد رضوان 46 رنز بنا کر اکشر پٹیل کی گیند پر بولڈ ہوگئے، میچ کے دوران پاکستانی ٹیم نے ایک اور مایوس کن ریکارڈ اپنے نام کیا، میچ کے 41 ویں اوورز کے بعد پہلا چھکا لگ جو کہ خوشدل شاہ نے لگایا۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کی بیٹنگ کی بات کی جائے تو مایوس کن رہی، اوپنر امام الحق اور...
اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے پیر سے ملک بھر میں بارشوں کا نیا اسپیل داخل ہونے کا امکان ظاہر کر دیا۔ میدیا ذرائع کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مغربی ہواؤں کا سسٹم ملک میں داخل ہو گا۔ پنجاب،خیبرپختونخوا اور اسلام آباد میں ژالہ باری کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ شمالی علاقوں میں اس دوران برفباری کی پیشگوئی بھی کی گئی ہے۔ کشمیر اورگلگت بلتستان میں 25 فروری سےبارشیں ہوں گی۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے فلیش فلڈ اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خدشہ ظاہر کیا گیا ہے، سیاحوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی گئی ہے۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف آذربائیجان کے صدر الہام علیوف کی دعوت پر 24 سے 25 فروری 2025 تک جمہوریہ آذربائیجان کے 2 روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہوگئے۔ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم محمد شہباز شریف کا مارچ 2024 میں عہدہ سنبھالنے کے بعد سے آذربائیجان کا یہ دوسرا دورہ ہے۔دورے کے دوران نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور کابینہ کے دیگر اہم ارکان سمیت ایک اعلیٰ سطحی وفد بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں جو آذربائیجان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مزید گہرا کرنے کے لیے پاکستان کے مضبوط عزم کی عکاسی کرتا ہے۔بیان کے مطابق دورے کے دوران دونوں فریقین توانائی، تجارت، دفاع، تعلیم اور موسمیاتی شعبوں میں...
چیمپئنز ٹرافی کا سب سے بڑا مقابلہ روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے درمیان شروع ہوچکا ہے سنسنی خیز میچ سے قبل شاہین شاہ آفریدی نے اپنے عزائم ظاہر کیے۔آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا ہائی وولٹیج میچ دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں شروع ہوچکا ہے۔ اس سنسنی خیز میچ کے آغاز سے قبل پاکستان کے اسٹار فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے میچ سے متعلق اپنے عزائم ظاہر کیے۔شاہین شاہ آفریدی نے میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک بھارت میچ بہت بڑا ہے اور اس مقابلے کے لیے پوری ٹیم مکمل تیار ہے۔اسٹار پیسر کا کہنا تھا کہ اس سے قبل چیمپئنز ٹرافی سمیت ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بھارت کو ہرا چکے ہیں۔ پوری کوشش...
وزیراعظم محمد شہباز شریف آذربائیجان کے صدر الہام علیوف کی دعوت پر 24 سے 25 فروری 2025 تک جمہوریہ آذربائیجان کا 2 روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہوگئے۔ ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم محمد شہباز شریف کا مارچ 2024 میں عہدہ سنبھالنے کے بعد سے آذربائیجان کا یہ دوسرا دورہ ہے۔ دورے کے دوران نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور کابینہ کے دیگر اہم ارکان سمیت ایک اعلیٰ سطحی وفد بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں جو آذربائیجان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مزید گہرا کرنے کے لیے پاکستان کے مضبوط عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ بیان کے مطابق دورے کے دوران دونوں فریقین توانائی، تجارت، دفاع، تعلیم اور موسمیاتی شعبوں...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 23 فروری 2025ء) طالبان نے کہا ہے کہ وہ افغانستان میں خواتین کے ریڈیو اسٹیشن 'بیگم‘ کی نشریات کی معطلی ختم کر رہے ہیں۔ اس اعلان کے بعد افغان خواتین کا یہ ریڈیو اسٹیشن اپنی نشریات دوبارہ شروع کر دے گا۔ طالبان نے رواں ماہ کے شروع میں بیگم ریڈیو سروس کو ملکی نشریاتی ضابطے کی خلاف ورزیوں اور بیرون ملک ٹی وی چینل کو ''غیر مجاز فراہمی‘‘ کے زمرے میں آنے والا مواد فراہم کرنے جیسے الزامات کے تحت معطل کر دیا تھا۔ طالبان کا کہنا تھا کہ یہ ملکی نشریاتی پالیسی کی خلاف ورزی اور لائسنس کا ناجائز استعمال کر رہا تھا۔ طالبان کی خواتین کے این جی اوز میں کام...
پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے بھارت کے خلاف قومی ٹیم کی جیت کی توقع ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی ٹیم پوری طرح تیار ہے، کل اچھا مقابلہ ہوگا، ٹیم ہارے یا جیتے، ہم ان کے ساتھ ہیں، چیزیں اوپر نیچے ہوتی ہیں ، انشاء اللہ پاکستان جیتے گا۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے چیمپیئنز ٹرافی میں پاک بھارت ٹاکرے سے قبل قومی ٹیم کے نام اہم پیغام جاری کردیا۔دبئی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ قومی ٹیم کو پیغام ہے آپ ہاریں یا جیتیں ہم آپ کے ساتھ ہیں، آج اچھا مقابلہ ہوگا اور پاکستان ٹیم پوری طرح تیار ہے، چیزیں...
اپنے ایک جاری بیان میں اسماعیل رضوان کا کہنا تھا کہ فلسطین و بیت المقدس کی آزادی میں شہداء کا خون، نور کی مانند ہے جو ہمارے ارادوں کو مزید مستحکم کرتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطین کی مقاومتی تحریک "حماس" کے سینئر رہنماء "اسماعیل رضوان" نے اعلان کیا کہ حزب الله کے ساتھ ہمارے اسٹریٹجک تعلقات ہیں۔ قبضے کے خلاف مقاومت میں حزب الله ہمارے ساتھ شریک ہے۔ انہوں نے اس امر کی وضاحت کی کہ شهید سید حسن نصر الله کی یہ خواہش تھی کہ وہ شہادت کے ذریعے خداوند متعال سے ملاقات کریں۔ قدس کہ راہ میں مجاہدت کے ذریعے اُن کی یہ خواہش بھی پوری ہو گئی۔ اسماعیل رضوان نے کہا کہ ہماری سرزمین اور مقدسات کی آزادی کا...
وزیر اعظم شہباز شریف 24 فروری (کل) کو آذربائیجان کے 2 روزہ دورے پر جائیں گے، جہاں توانائی تعاون اور انفراسٹرکچر سرمایہ کاری کے حوالے سے تجارتی تعلقات پر بات چیت اور دستخط کریں گے۔ یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم شہباز شریف کی آذربائیجان میں عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں دورے کے دوران پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان دوطرفہ تجارت کو آسان بنانے کے لیے تجارتی کمپنی کے قیام کے معاہدے پر دستخط کیے جانے کی توقع ہے۔ اس موقع پر پاکستان اسٹیٹ آئل اور آذربائیجان اسٹیٹ آئل کمپنی کے درمیان ایک معاہدے پر دستخط ہونے کا امکان ہے۔ ایک اور اہم پیش رفت گیس پائپ لائن منصوبے کے لیے مفاہمت کی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط ہو سکتی ہے۔ ...
وقاص عظیم:وزیراعظم شہباز شریف کی بہترین پالیسیوں، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور چیئرمین ایف بی آر کی کاوشوں سے ٹیکس نظام میں مثبت تبدیلی،وزارت خزانہ کے مطابق،حکومت نے ونڈ فال ٹیکس کو برقرار رکھتے ہوئے 16 بینکوں سے 23 ارب روپے وصول کرلئے۔ تفصیلات کےمطابق ایف بی آر نے سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد انکم ٹیکس آرڈیننس 2001ءکے سیکشن 99 ڈی کے تحت ایک ہی دن میں کامیابی سے یہ رقم بینکوں سے وصول کی،حکومت نے عام آدمی پر بوجھ ڈالے بغیر منصفانہ اور مساوی ٹیکس نظام کو یقینی بنایا۔ مری: پولیس سے بچنے کیلئے ملزم نے عمارت سے کود کر خودکشی کرلی یہ سنگ میل وزیراعظم شہباز شریف کی مضبوط اور دانشمندانہ قیادت، وزیر خزانہ...

لاہور: اجتماعی شادی کی تقریب، 23 جوڑے بندھن میں بندھ گئے، دلہن کےلیے5 لاکھ روپے گھریلو سامان کا تحفہ
لاہور منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام شادیوں کی اجتماعی تقریب میں 23 جوڑے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے، ہر دلہن کے لیے 5 لاکھ روپے کے گھریلو سامان کا تحفہ دیا گیا رپورٹ کے مطابق پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، خرم نواز گنڈا پور، سید امجد علی شاہ نے نوبیاہتا جوڑوں کو تحائف دیے، منہاج القرآن کے سکالر علامہ غلام مرتضیٰ علوی کی سربراہی میں نکاح پڑھایا گیا۔ سید امجد علی شاہ،نوراللہ صدیقی،قاری ریاست،طیب ضیاء و دیگر رہنماؤں نے باراتوں کا استقبال کیا، منہاج القرآن کے بانی و سرپرست اعلیٰ شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہر القادری نےمبارک باد دی۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہاکہ نکاح جیسی مبارک سنت کی پیروی میں مدد کرنا مستحسن عمل ہے۔ ڈائریکٹر...
پولیس کو ملزم ارمغان کی غیر قانونی سرگرمیوں اور منی لانڈرنگ میں ملوث ہونے کا شبہ ملزموں کا وقوعہ سے ایک روز قبل زوما نامی لڑکی پر بھی تشدد کا اعتراف ، سنسنی خیز انکشافات انسدادِ دہشت گردی عدالت میں مصطفیٰ عامر کے اغوا اور قتل کا کیس، پولیس نے مزید دوسہولت کاروں اور ایک لاپتہ لڑکی کا نام ظاہر کر دیا۔پولیس کو ملزم ارمغان کے غیر قانونی سرگرمیوں اور منی لانڈرنگ میں بھی ملوث ہونے کا شبہ ہے ، پولیس کی جانب سے عدالت میں جمع کرائی گئی ریمانڈ رپورٹ میں مزید انکشافات سامنے آگئے ۔ریمانڈ رپورٹ کے مطابق ملزموں نے وقوعہ سے ایک روز قبل زوما نامی لڑکی پر بھی تشدد کا اعتراف کیا ہے ، ملزم ارمغان...
ماضی میں جو بھی منصوبے دیے، ہم نے کوئی احسان نہیں کیا، عوام کا پیسہ عوام پر لگایا ہے قرضوں کے ساتھ ملک ترقی نہیں کریگا، دعا کریں صنعت و زراعت بڑھے ، شہباز شریف وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ قرضوں کے ساتھ پاکستان ترقی نہیں کرے گا، دعا کریں کہ صنعتوں کی چمنیوں سے دھواں نکلے اور ملک ترقی کرے ، ہمارے کسان فصلوں کی پیداوار بڑھائیں، تاکہ ملک ترقی کرے ۔وزیراعظم نے ڈیرہ غازی خان میں مسلم لیگ (ن) کے جلسے میں سرائیکی زبان میں بھی خطاب کیا، انہوں نے کینسر ہسپتال اور یونیورسٹی بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ جب ہم نے اقتدار سنبھالا تو مہنگائی 40 فیصد پر تھی، نواز شریف...
پی ٹی آئی کی چیف جسٹس سے ملاقات کے بعددو بڑوں کی اہم ملاقات لاہور میں ہوگی صدر مملکت ، وزیر اعظم کی ملاقات میں پاؤر شیئرنگ فارمولا پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا اپوزیشن کی جماعتوں کے حکومت مخالف اتحاد کو مزید وسعت دینے کے فیصلے اور پی ٹی آئی کے وفد کی چیف جسٹس پاکستان سے ملاقات کے بعد صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان اہم ملاقات متوقع ہے جس میں ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔رپورٹ کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری آج 2 روزہ دورے پر لاہور پہنچیں گے ۔ رپورٹ کے مطابق آصف علی زرداری اس دوران سیاسی ملاقاتیں کریں گے اور دربی...

بھارت اور پاکستان کا وجود خطرے میں؟ براعظم آسٹریلیا ایشیا سے ٹکرانے والا ہے، ماہرین ارضیات نے خبردار کردیا
بھارت اور پاکستان کا وجود خطرے میں؟ براعظم آسٹریلیا ایشیا سے ٹکرانے والا ہے، ماہرین ارضیات نے خبردار کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 23 February, 2025 سب نیوز دنیا کا سب سے تیزی سے حرکت کرنے والا براعظم، آسٹریلیا، غیر متوقع رفتار سے شمال کی طرف ایشیا کی جانب بڑھ رہا ہے۔ ماہرینِ ارضیات کے مطابق، آسٹریلیا ہر سال تقریباً 2.8 انچ (7 سینٹی میٹر) شمال کی طرف سرک رہا ہے، جو انسانی ناخن کی بڑھنے کی رفتار کے برابر ہے۔ اگرچہ یہ رفتار معمولی معلوم ہوتی ہے، لیکن لاکھوں سال میں یہ تبدیلی زمین کے جغرافیہ، آب و ہوا اور حیاتیاتی تنوع پر گہرا اثر ڈال سکتی ہے۔ارضیاتی ماہر پروفیسر ژینگ شیانگ لی نے 2009 میں خبردار کیا تھا کہ...
پاکستان کے اسپتالوں اور لیبارٹریز کو درکار اہم طبی آلات کی شدید قلت کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔ڈریپ نے بیرون ملک سے منگوائی جانے والی میڈیکل ڈیوائسز کی رجسٹریشن کی توسیع ختم کر دی ہے، جس کے باعث درآمد کنندگان نئے آلات نہیں منگوا سکتے۔ ہیلتھ کیئر ڈیوائسز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے بانی رکن محمد عمر کے مطابق 90 فیصد میڈیکل ڈیوائسز بیرونِ ملک سے درآمد کی جاتی ہیں اور ان کی رجسٹریشن کا پیچیدہ عمل وقت پر مکمل نہ ہونے کے باعث ایک بڑا بحران جنم لے سکتا ہے۔ انہوں نے ایکسپریس نیوز سے گفتگو کے موقع پر ایچ ڈی اے پی کے بانی رکن محمد عمر کے ساتھ سینئر وائس چیئرمین شہان ارشاد میمن،وائس چیئرمین ظفراللہ...
ریاض: سعودی عرب نے غزہ میں جاری انسانی بحران کے پیش نظر مزید 34 امدادی قافلے روانہ کیے ہیں، جو ہنگامی طبی سامان لے کر متاثرہ علاقوں میں پہنچ رہے ہیں۔ یہ قافلے شاہ سلمان ریلیف سینٹر کے تحت جنوبی غزہ میں ہسپتالوں اور صحت مراکز کو امداد فراہم کرنے کی مہم کا حصہ ہیں۔ سعودی پریس ایجنسی (SPA) کے مطابق، سعودی سینٹر فار کلچر اینڈ ہیریٹج، جو شاہ سلمان مرکز کا ایگزیکٹیو پارٹنر ہے، متعلقہ حکام کے ساتھ مل کر امداد کی تقسیم کی تیاری کر رہا ہے۔ موجودہ بحران کے باعث غزہ کے ہسپتالوں میں طبی آلات، ادویات اور دیگر ضروری اشیاء کی شدید کمی کا سامنا ہے۔ سعودی عرب نے ہمیشہ انسانی ہمدردی کے تحت فلسطینی...
مصطفیٰ عامر قتل کیس کی تحقیقات جاری ہیں جس میں مشہور اداکار کے بیٹے کا نام بھی سامنے آگیا۔ پوش علاقے سے گرفتار مشہور ٹی وی اداکار ساجد حسن کے بیٹے ساحر حسن کے خلاف اسپیشلائزڈ انویسٹی گیشن یونٹ میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ایس آئی یو پولیس کے مطابق اداکار ساجد حسن کے بیٹے ساحر حسن سے غیر ملکی برانڈ کی منشیات ملی ہے، ساحر حسن گزشتہ 2 سال سے منشیات فروخت کررہا تھا۔ ملزم ساحر حسن کے قبضے سے 50 لاکھ روپے مالیت کی منشیات ملی ہے اور وہ ارمغان کو بھی منشیات فروخت کرتا تھا۔ ملزم ساحر حسن نے تفتیش میں اہم انکشافات کیے ہیں، ساحر حسن نے بتایا کہ وہ گزشتہ دو سال سے...
چیمپئنز ٹرافی کا سب سے بڑا مقابلہ روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہو رہا ہے اس اہم میچ کے لیے پاکستان الیون میں تبدیلی کی گئی ہے۔ ہے جس کا انتظار وہ شاہکار آنے کو ہے تیار! دنیائے کرکٹ کا سب سے بڑا مقابلہ اب سے کچھ گھنٹے بعد دبئی کے اسٹیڈیم میں روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے درمیان شروع ہونے والا ہے۔پاکستان جو آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا دفاعی چیمپئن ہے، اپنا ابتدائی میچ نیوزی لینڈ سے ہار چکا ہے جب کہ بھارت نے بنگلہ دیش کو ہرایا ہے۔ اب نیا مقابلہ ہے، اس میچ کے لیے پاکستان کتنی تبدیلیوں کے ساتھ میدان میں اتر رہا ہے اہم خبر سامنے آئی ہے۔بھارت کے خلاف آج...
شاہد سپرا: لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) نے موسم گرما میں بلا تعطل بجلی کی فراہمی کے لئے ضروری انتظامات مکمل کر لئے ہیں۔ کمپنی نے 200 کے وی اے کے ڈسٹری بیوشن ٹرانسفارمرز کی خریداری کا عمل شروع کر دیا ہے تاکہ مون سون سیزن میں گرمی سے متاثر ہونے والے ٹرانسفارمرز کو تبدیل کیا جا سکے۔ لیسکو کے مطابق ٹرانسفارمرز کی خریداری کے لئے ایک ارب روپے کے اخراجات کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ موسم گرما میں جب ٹرانسفارمرز جلنے لگتے ہیں تو صارفین کو بجلی کی بندش کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور اضافی سٹاک کی بنیاد پر ان کو بروقت تبدیل کیا جا سکے گا۔ مری: پولیس سے بچنے کیلئے ملزم نے عمارت سے کود کر...
پمز ہسپتال میں مریضوں کو بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے حکومت کا احسن اقدام WhatsAppFacebookTwitter 0 23 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز) وفاقی دارالحکومت کے سب سے بڑے سرکاری ہسپتال پمز میں مریضوں کو بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے حکومت کا احسن اقدام ،وزیراعظم محمد شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز پمز ہسپتال کی تعمیر کے 40 سال بعد بڑے پیمانے پر ہسپتال کی مرمت اور انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے کا کام شروع کر دیا گیا۔ہسپتال کی مرمت اور دیگر سہولیات میں بہتری کیلئے وفاقی حکومت نے 400 ملین کی گرانٹ منظور کرنے کے بعد 250 ملین کی گرانٹ جاری کر دی ہے۔وزیر اعظم کے کوارڈینیٹر برائے صحت ڈاکٹر مختار برتھ،...
کراچی(نیوز ڈیسک)صوبہ سندھ میں میٹرک امتحانات کے شیڈول میں ردوبدل کا فیصلہ کرلیا گیا ہے، مارچ میں شیڈول امتحانات اب رمضان المبارک اور عیدالفطر کے بعد لیے جائیں گے۔ حتمی فیصلہ منگل کو محکمہ تعلیم کے اجلاس میں کیا جائے گا۔ وزیر تعلیم سندھ سید سردار شاہ نے منگل کو محکمہ تعلیم کی ایگزیکٹیو کمیٹی کا اہم اجلاس طلب کرلیا، اجلاس میں صوبہ بھر میں میٹرک کے امتحانات کی تاریخ تبدیل کرنے کا فیصلہ متوقع ہے۔سندھ بھر میں میٹرک کے امتحانات مارچ میں شیڈول ہیں، وزیر تعلیم سندھ سید سردار شاہ نے آئی بی اے ٹیسٹ پاس اساتذہ کی بھرتیوں کے مرحلے میں توسیح کا اعلان کردیا۔سید سردار شاہ نے کہا ہے کہ تجویز ہے کہ مارچ میں صرف پریکٹیکلز...
(گزشتہ سے پیوستہ) اس پر وفد کے بعض پاکستانی حضرات نے کہا کہ ہمارے ہاں بدقسمتی سے جو کام حکومت کے سپرد ہو جاتا ہے اس کا بیڑہ غرق ہو جاتا ہے، اس حوالے سے مختلف محکموں کی مثالیں بھی دی گئیں۔ اس کی وجہ دریافت کی گئی تو میں نے وفد کے برطانوی ارکان سے مخاطب ہو کر کہا کہ آپ حضرات اسے شکوہ نہ سمجھیں تو اس کی ایک بڑی وجہ یہ ہے کہ آپ لوگوں نے کم و بیش دو سو برس اس خطے پرحکومت کی لیکن یہاں کے لوگوں کو اچھی طرح حکومت کرنا نہیں سکھایا۔ اب یہ معلوم نہیں کہ آپ لوگوں نے حکمرانی کی اچھی تعلیم نہیں دی یا ہمارے لوگوں نے اچھے...
آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی میں بھارت کیخلاف اہم معرکے میں پاکستانی ٹیم میں ایک تبدیلی کا امکان ہے۔ دبئی میں شیڈول پاک بھارت میچ کیلئے انجرڈ فخر زمان کی جگہ امام الحق کی پلئینگ الیون میں شمولیت کا امکان ہے جبکہ انہیں بابراعظم کیساتھ اوپن کروایا جاسکتا ہے۔ ادھر دیگر کھلاڑیوں میں کپتان محمد رضوان، سلمان علی آغا، طیب طاہر، خوشدل شاہ، شاہین آفریدی، نسیم شاہ، حارث روف اور ابرار احمد کو برقرار رکھے جانے کا امکان ہے۔ مزید پڑھیں: "پاک بھارت میچ؛ گرین شرٹس کا کچھ نہیں معلوم کب کیا کردیں" دوسری جانب چیمپئینز ٹرافی میں بھارت اور پاکستان کی ٹمیں 5 بار آمنے سامنے آئی ہیں جہاں گرین شرٹس کا پلڑا بھاری ہے جبکہ بھارت 2 میچز جیت...
ایران کے نائب صدر جواد ظریف نے پاکستان کو ایک اہم پڑوسی ملک قرار دیا ہے۔ پاکستان کے سفیر محمد مدثر ٹیپو نے ایران کے نائب صدر برائے اسٹریٹیجک امور محمد جواد ظریف سے تہران میں ملاقات کی۔ ملاقات میں معیشت، سیکیورٹی اور ملٹری ڈومین سمیت مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعلقات بڑھانے کے امور پر بات کی گئی۔ اس موقع پر جواد ظریف نے کہا کہ ہمیں ہر ممکن کوشش کرنی چاہیے کہ یہ تعلقات مزید بہتر ہوں۔ پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو کا بھی کہنا تھا کہ دوطرفہ تعاون میں اضافہ انتہائی اہم ہے۔
کراچی(نیوز ڈیسک)سابق وزیر تعلیم بلوچستان طاہر محمود خان انتقال کر گئے ہیں۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق خاندانی ذرائع نے طاہر محمود خان کی وفات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وہ کراچی کے ایک نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے۔خاندانی ذرائع کے مطابق مرحوم کی میت کوئٹہ لائی جائے گی، جہاں ان کی تدفین کی جائے گی۔
چیمپئنز ٹرافی کے اہم میچ میں بھارت کے خلاف پاکستان کے 11 کھلاڑیوں سے متعلق پاکستان ٹیم مینجمنٹ نے مشورہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق آج بھارت کے خلاف میچ میں بابر اعظم اننگ کا آغاز کریں گے جبکہ امام الحق کو بھی ٹیم میں شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم 3 فاسٹ بولرز اور 1 اسپنر کے ساتھ میدان میں اترے گی۔ ٹیم مینجمنٹ آل راؤنڈر فہیم اشرف کو کھلانے کا فیصلہ ٹاس سے پہلے کرے گی۔ ذرائع کے مطابق ممکنہ 11 رکنی ٹیم میں بابر اعظم، امام الحق، سعود شکیل، محمد رضوان، آغا سلمان، طیب طاہر، خوشدل شاہ، ابرار احمد، نسیم شاہ، شاہین آفریدی اور حارث رؤف شامل ہوں...
ضلع کرم میں متحارب فریقین کے 253 بنکرز منہدم WhatsAppFacebookTwitter 0 23 February, 2025 سب نیوز ڈی آئی خان(آئی پی ایس)ضلع کرم میں بنکرز کی مسماری کا عمل تیزی سے جاری ہے، اب تک متحارب فریقین کے 253 بنکرز گرائے جا چکے ہیں۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق کوہاٹ امن معاہدے کے تحت یہ کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے تاکہ علاقے میں دیرپا امن کو یقینی بنایا جا سکے۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق لوئر کرم میں 117 جبکہ اپر کرم میں 136 بنکرز کو مسمار کیا جا چکا ہے اور مزید بنکرز کے خاتمے کا عمل بھی جاری ہے۔ڈپٹی کمشنر کرم کا کہنا ہے کہ پائیدار امن و امان کے قیام کے لیے کوہاٹ امن معاہدے پر ہر حال میں...
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر وہاب ریاض کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم کا ہر کھلاڑی شیر اور میچ ونر ہے، چیمپئنز ٹرافی کے اہم میچ کے لیے ہم سب کو گرین شرٹس کو سپورٹ کرنا چاہیے۔وہاب ریاض نے آج پاکستان اور انڈیا کے درمیان ہونے والے میچ پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی ٹیم کے تجربے کار کھلاڑی ویرات کوہلی اور روہت شرما کیرئیر کے اس موقع پر اپنی ٹیم کے لیے کچھ کرنا چاہیں گے۔سابق فاسٹ بولر نے کہا کہ ہر کھلاڑی چاہتا ہے کہ اس کے کیرئیر کا اچھا اختتام ہو، ویرات کوہلی اور روہت شرما کے لیے یہ صورتحال دباؤ والی ہو گی لیکن یہ بھی حقیقت ہے کہ ویرات کوہلی اور روہت...
دبئی(نیوز ڈیسک)چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کیخلاف اہم میچ کیلئے پاکستان کی ممکنہ پلیئنگ الیون کے نام سامنے آگئے۔ذرائع کے مطابق بھارت سے میچ پر پاکستان کے 11 کھلاڑیوں کے لیے ٹیم مینجمنٹ کی بیٹھک ہوئی، جس میں فیصلہ کیا گیا کہ پاکستان ٹیم تین فاسٹ بولرز اور ایک اسپنر کے ساتھ میدان میں اترے گی۔ذرائع کا بتانا ہے کہ میٹنگ میں فیصلہ ہوا کہ بابر اعظم بھارت کے خلاف اننگز کا آغاز کریں گے جبکہ امام الحق کو بھی ٹیم میں شامل کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے ٹیم مینجمنٹ آل راؤنڈر فہیم اشرف کو کھلانے کا فیصلہ ٹاس سے پہلے کرے گی۔ممکنہ گیارہ رکنی ٹیم میں بابر اعظم، امام الحق، سعود شکیل، محمد رضوان، آغا سلمان...
محکمہ موسمیات نے پیر سے ملک بھر میں بارشوں کا نیا اسپیل داخل ہونے کا امکان ظاہر کر دیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا سسٹم ملک میں داخل ہو گا۔ پنجاب،خیبرپختونخوا اور اسلام آباد میں ژالہ باری کا امکان ہے۔اس کے علاوہ شمالی علاقوں میں اس دوران برفباری کی پیشگوئی بھی کی گئی ہے۔ کشمیر اورگلگت بلتستان میں 25 فروری سےبارشیں ہوں گی۔محکمہ موسمیات کی جانب سے فلیش فلڈ اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خدشہ ظاہر کیا گیا ہے، سیاحوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی گئی ہے۔
چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کیخلاف اہم میچ کیلئے پاکستان کی ممکنہ پلیئنگ الیون کے نام سامنے آگئے۔ذرائع کے مطابق بھارت سے میچ پر پاکستان کے 11 کھلاڑیوں کے لیے ٹیم مینجمنٹ کی بیٹھک ہوئی، جس میں فیصلہ کیا گیا کہ پاکستان ٹیم تین فاسٹ بولرز اور ایک اسپنر کے ساتھ میدان میں اترے گی۔ذرائع کا بتانا ہے کہ میٹنگ میں فیصلہ ہوا کہ بابر اعظم بھارت کے خلاف اننگز کا آغاز کریں گے جبکہ امام الحق کو بھی ٹیم میں شامل کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے ٹیم مینجمنٹ آل راؤنڈر فہیم اشرف کو کھلانے کا فیصلہ ٹاس سے پہلے کرے گی۔ممکنہ گیارہ رکنی ٹیم میں بابر اعظم، امام الحق، سعود شکیل، محمد رضوان، آغا سلمان شامل ہوں...
اسرائیل کی ہٹ دھرمی برقرار، 602 فلسطینیوں کی رہائی کو موخر کردیا۔ اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے طریقہ کار کو تاخیر کا سبب قرار دیدیا۔ انہوں نے کہا کہ مزید یرغمالیوں کی رہائی تک فلسطینی قیدیوں کی رہائی تاخیر کا شکار رہے گی۔ واضح رہے کہ جنگ بندی معاہدے کے مطابق اسرائیل نے ہفتہ کے روز 602 فلسطینیوں کو رہا کرنا تھا۔ دوسری طرف حماس نے اسرائیل پر زور دیا ہے کہ وہ جنگ بندی کی شرائط پر مکمل عمل درآمد کرے۔ حماس نے اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو پر غزہ جنگ بندی معاہدے کو سبوتاژ کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی حکومت یکم مارچ کو ختم ہونے والے معاہدے...
پی ٹی سی ایل کی شہر اقتدار کے پوش علاقوں میں بدترین انٹرنیٹ سروسز کی فراہمی ، شہری بلبلا اٹھے WhatsAppFacebookTwitter 0 23 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (ارمان یوسف) پی ٹی سی ایل کی ناقص ترین سروسز کی وجہ سے صارفین اذیت میں مبتلا، بھارہ کہو کے علاقوں سملی ڈیم روڈ، بینک کالونی، جناح آباد، پھلگراں ، سری چوک، عارف آباد اور دیگر علاقوں میں پی ٹی سی ایل کی خراب لائنوں کی وجہ سے انٹرنیٹ سروسز متاثر ہونا معمول بن گیا۔ صارفین کا کہنا ہے کہ پی ٹی سی ایل علاقے سے انٹرنیٹ فیس کی مد میں سالانہ کروڑوں روپے کما رہے جبکہ انٹرنیٹ سروسز کی صورتحال انتہائی بدترین ہو چکی ہے جبکہ بار...
حزب اللّٰہ کے شہید سربراہ حسن نصر اللّٰہ کی تدفین آج لبنان کے دارالحکومت بیروت میں کی جائے گی۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق جنازے کا اجتماع پاکستانی وقت شام 4 بجے بیروت کے اسپورٹس اسٹیڈیم میں منعقد ہوگا، شہید حسن نصر اللّٰہ کو بیروت میں ایئر پورٹ روڈ کے قریب سپردِ خاک کیا جائے گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حسن نصر اللّٰہ کے ساتھ شہید ہونے والے ہاشم صفی الدین کی نمازِ جنازہ بھی ادا کی جائے گی، ہاشم صفی الدین بھی اسرائیلی حملے میں شہید ہوگئے تھے۔ سربراہ حزب اللّٰہ نعیم قاسم کے مطابق شہید حسن نصر اللّٰہ اور ہاشم صفی الدین کی نمازِ جنازہ بڑے اجتماع میں ہو گی۔ 27 ستمبر 2024ء کو اسرائیلی حملے میں شہید...
عرب میڈیا کے مطابق سید حسن نصراللّٰہ کی تدفین سے قبل بغداد سے بیروت کی پروازوں کے تمام ٹکٹ فروخت ہوگئے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق سید حسن نصراللّٰہ کی نمازِ جنازہ میں ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی شریک ہوں گے۔ اسلام ٹائمز۔ حزب اللّٰہ کے شہید سربراہ سید حسن نصراللّٰہ کی تدفین آج لبنان کے دارالحکومت بیروت میں کی جائے گی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنازے کا اجتماع پاکستانی وقت شام 4 بجے بیروت کے اسپورٹس اسٹیڈیم میں منعقد ہوگا، شہید حسن نصراللّٰہ کو بیروت میں ایئر پورٹ روڈ کے قریب سپردِ خاک کیا جائے گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سید حسن نصراللّٰہ کے نزدیکی ساتھی اور صیہونی حملے میں شہید ہونے والے سید ہاشم صفی الدین کی...
راولپنڈی: سیکورٹی آپریشن کے دوران کمانڈر سمیت 16 افغان باشندے گرفتار کرلیے گئے۔ تھانہ مورگاہ کے علاقے میں رات گئے پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے سرچ آپریشن کیا گیا، جس میں اہم افغان کمانڈر عبدالمالک کو گرفتار کرلیا گیا۔ ذرائع کے مطابق آپریشن کے دوران مزید 16 افغان باشندے بھی گرفتار کرلیے گئے، جو غیر قانونی طور پر رہائش پذیر تھے۔ گرفتار کمانڈر عبدالمالک،اشرف غنی کے دورِ حکومت میں بطور کمانڈر افغانستان کام کرتا رہا اور اشرف غنی کے دورِ حکومت کے بعد عبدالمالک افغانستان سے غائب ہو گیا تھا۔ افغان کمانڈر عبدالمالک سمیت گرفتار کیے گئے تمام افغان باشندوں کو حاجی کیمپ منتقل کر دیا گیا ہے۔ گرفتار افراد کے...
بھارت(نیوز ڈیسک)بھارتی حکام کے مطابق گزشتہ ہفتے دہلی ، بہار اور بنگلہ دیش میں آنے والا زلزلہ کسی بڑے زلزلے سے پہلے کی علامت ہو سکتا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فورس (این ڈی آر ایف) نے حالیہ زلزلے کو سنجیدگی سے لیا ہے اور ملک بھر میں سبھی بٹالین کو الرٹ کر دیا ہے۔این ڈی آر ایف کے ڈی آئی جی گمبھیر سنگھ چوہان نے خدشہ ظاہر کیا کہ یہ کسی بڑے زلزلے کی پیشگی وارننگ ہو سکتی ہے۔ تاہم فی الحال ملک میں ایسی کوئی ٹیکنالوجی نہیں ہے جو زلزلوں کی درست پیش گوئی کر سکے۔ لہٰذا حالیہ جھٹکوں کو وارننگ کے طور پر لیتے ہوئے ملک بھر میں این ڈی آر ایف کی تمام بٹالین...
بھارت(نیوز ڈیسک)چیمپئنز ٹرافی میں پاک بھارت مقابلے کا جوش و خروش سرحد پار بھی عروج پر ہے اور بھارت کے مشہور بابا ابھے سنگھ نے اہم میچ میں پاکستان کی جیت کی پیش گوئی کردی ہے۔بھارت کے مشہور بابا ابھے سنگھ نے چیمپئنز ٹرافی کے دبئی میں ہونے والے میچ کے حوالے سے پیشگوئی کی ہے کہ کہ اس بار بھارت نہیں جیتے گا۔ کھلاڑیوں سے پہلے پاک بھارت کرکٹ پنڈت بھی ٹکرا گئے دوسری جانب پلیئرز سے پہلے کرکٹ کے پنڈت ٹکرا گئے، پاک بھارت میچ کی پیشگوئی مشکل ہی نہیں ناممکن بھی ہے، یہاں نہ پرانا ریکارڈ کام آتا ہے نہ پرانی پرفارمنس کام دکھاتی ہے۔نجی چینل کی خصوصی ٹرانسمیشن میں پاکستان اور بھارت کے سابق کرکٹرز کے...
پاکستان شوبز کی صف اوّل کی اداکارہ ماہرہ خان نے شوہر سلیم کریم کے ہمراہ ڈانس کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔ یہ ڈانس پرفارمنس ماہرہ خان اور سلیم کریم نے اپنے قریبی دوست اور پاکستانی فرانسیسی اداکار سکندر رضوی کی شادی کے موقع پر پیش کیا جس کے سوشل میڈیا پر خوب چرچے ہورہے ہیں۔ A post common by MHF Magazine ???????? (@mhf.magazine) ویڈیو میں ماہرہ خان کو شوہر کے ساتھ رومانوی انداز میں ڈانس کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ اداکارہ نے اس موقع پر سیاہ رنگ کا شرارہ پہن رکھا ہے جبکہ ان کے شوہر شیروانی پہنے ہوئے ہیں۔ A post common by MHF Magazine ???????? (@mhf.magazine) سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی اس ویڈیو پر صارفین اور اداکارہ...
تہران میں پاکستان کے سفیر محمد مدثر ٹیپو کیساتھ ہونیوالی ملاقات میں ایران کے نائب صدر برائے اسٹریٹیجک امور کا کہنا تھا کہ ہمیں ہر ممکن کوشش کرنی چاہیئے کہ یہ تعلقات مزید بہتر ہوں۔ پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو کا بھی کہنا تھا کہ دوطرفہ تعاون میں اضافہ انتہائی اہم ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب صدر محمد جواد ظریف نے پاکستان کو ایک اہم پڑوسی ملک قرار دیا ہے۔ پاکستان کے سفیر محمد مدثر ٹیپو نے ایران کے نائب صدر برائے اسٹریٹیجک امور محمد جواد ظریف سے تہران میں ملاقات کی۔ ملاقات میں معیشت، سکیورٹی اور ملٹری ڈومین سمیت مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعلقات بڑھانے کے امور پر بات کی گئی۔ اس موقع پر جواد...

مریم نواز کمیونٹی ہیلتھ سروسز متعارف کرانے کا فیصلہ، 19 اہم ٹاسک پورے کریگی، وزیراعلیٰ نے جامع پلان طلب کر لیا
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیر اعلیٰ مریم نواز نے ہیلتھ سیکٹر کی بہتری کیلئے اہم اقدام کیا ہے۔ پنجاب میں ''مریم نواز کمیونٹی ہیلتھ سروسز'' متعارف کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیراعلی کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں بتایا گیا کہ ''مریم نواز کمیونٹی ہیلتھ سروسز'' شعبہ صحت کے 19- اہم ٹاسک پورے کرے گی۔'' مریم نوازکمیونٹی ہیلتھ سروسز'' کے ذریعے ہیلتھ سے متعلق امور پر مربوط ٹاسک پورے کیے جائیں گے۔ پنجاب بھر میں آؤٹ سروسنگ کے ذریعے مزید 20 ہزار ہیلتھ انسپکٹرزکی خدمات حاصل کی جائیں گی۔ لیڈی ہیلتھ ورکر پروگرام کو بھی ''مریم نواز کمیونٹی ہیلتھ سروسز''سے منسلک کر دیا جائے گا۔ 39 ہزار لیڈی ہیلتھ ورکرز'' مریم نواز کمیونٹی ہیلتھ سروسز'' فورس کا حصہ ہونگی۔''مریم...
اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) وزارت منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات میں ‘‘اداراجاتی اصلاحات’’ کے حوالے سے ایک اہم اجلاس وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی پروفیسر احسن اقبال کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں سیکرٹری پلاننگ، ممبران پلاننگ کمیشن، ڈاکٹر ندیم جاوید، چیئرمین پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ڈیویلپمنٹ اکنامکس اور وزارت منصوبہ بندی کے سینئر افسران نے شرکت کی۔وفاقی وزیر احسن اقبال نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزارت منصوبہ بندی کو جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ فعال ادارہ بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے جہاں میرٹ اور کارکردگی کی بنیاد پر فیصلہ سازی ہو۔ انہوں نے کہا کہ پلاننگ کمیشن کو ڈاکٹر محبوب الحق اور سرتاج عزیز جیسے اعلیٰ معیار کے ٹیکنکل شعبوں کے چیف...