2025-02-24@10:28:30 GMT
تلاش کی گنتی: 5105

«سربراہ حسن نصر»:

(نئی خبر)
    محکمہ موسمیات نے پیر سے ملک بھر میں بارشوں کا نیا اسپیل داخل ہونے کا امکان ظاہر کر دیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا سسٹم ملک میں داخل ہو گا۔ پنجاب،خیبرپختونخوا اور اسلام آباد میں ژالہ باری کا امکان ہے۔اس کے علاوہ شمالی علاقوں میں اس دوران برفباری کی پیشگوئی بھی کی گئی ہے۔  کشمیر اورگلگت بلتستان میں 25 فروری سےبارشیں ہوں گی۔محکمہ موسمیات کی جانب سے فلیش فلڈ اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خدشہ ظاہر کیا گیا ہے، سیاحوں کو غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی گئی ہے۔
    چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کیخلاف اہم میچ کیلئے پاکستان کی ممکنہ پلیئنگ الیون کے نام سامنے آگئے۔ذرائع کے مطابق بھارت سے میچ پر پاکستان کے 11 کھلاڑیوں کے لیے ٹیم مینجمنٹ کی بیٹھک ہوئی، جس میں فیصلہ کیا گیا کہ پاکستان ٹیم تین فاسٹ بولرز اور ایک اسپنر کے ساتھ میدان میں اترے گی۔ذرائع کا بتانا ہے کہ میٹنگ میں فیصلہ ہوا کہ بابر اعظم بھارت کے خلاف اننگز کا آغاز کریں گے جبکہ امام الحق کو بھی ٹیم میں شامل کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے ٹیم مینجمنٹ آل راؤنڈر فہیم اشرف کو کھلانے کا فیصلہ ٹاس سے پہلے کرے گی۔ممکنہ گیارہ رکنی ٹیم میں بابر اعظم، امام الحق، سعود شکیل، محمد رضوان، آغا سلمان شامل ہوں...
    سابق وزیر تعلیم بلوچستان طاہر محمود خان انتقال کر گئے ہیں۔ خاندانی ذرائع نے طاہر محمود خآن کی وفات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وہ کراچی کے ایک نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔ خاندانی ذرائع کے مطابق مرحوم کی میت کوئٹہ لائی جائے گی، جہاں ان کی تدفین کی جائے گی۔
    اسرائیل کی ہٹ دھرمی برقرار، 602 فلسطینیوں کی رہائی کو موخر کردیا۔ اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے طریقہ کار کو تاخیر کا سبب قرار دیدیا۔ انہوں نے کہا کہ مزید یرغمالیوں کی رہائی تک فلسطینی قیدیوں کی رہائی تاخیر کا شکار رہے گی۔ واضح رہے کہ جنگ بندی معاہدے کے مطابق اسرائیل نے ہفتہ کے روز 602 فلسطینیوں کو رہا کرنا تھا۔ دوسری طرف حماس نے اسرائیل پر زور دیا ہے کہ وہ جنگ بندی کی شرائط پر مکمل عمل درآمد کرے۔ حماس نے اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو پر غزہ جنگ بندی معاہدے کو سبوتاژ کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیلی حکومت یکم مارچ کو ختم ہونے والے معاہدے...
    پی ٹی سی ایل کی شہر اقتدار کے پوش علاقوں میں بدترین انٹرنیٹ سروسز کی فراہمی ، شہری بلبلا اٹھے WhatsAppFacebookTwitter 0 23 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (ارمان یوسف) پی ٹی سی ایل کی ناقص ترین سروسز کی وجہ سے صارفین اذیت میں مبتلا، بھارہ کہو کے علاقوں سملی ڈیم روڈ، بینک کالونی، جناح آباد، پھلگراں ، سری چوک، عارف آباد اور دیگر علاقوں میں پی ٹی سی ایل کی خراب لائنوں کی وجہ سے انٹرنیٹ سروسز متاثر ہونا معمول بن گیا۔ صارفین کا کہنا ہے کہ پی ٹی سی ایل علاقے سے انٹرنیٹ فیس کی مد میں سالانہ کروڑوں روپے کما رہے جبکہ انٹرنیٹ سروسز کی صورتحال انتہائی بدترین ہو چکی ہے جبکہ بار...
    حزب اللّٰہ کے شہید سربراہ حسن نصر اللّٰہ کی تدفین آج لبنان کے دارالحکومت بیروت میں کی جائے گی۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق جنازے کا اجتماع پاکستانی وقت شام 4 بجے بیروت کے اسپورٹس اسٹیڈیم میں منعقد ہوگا، شہید حسن نصر اللّٰہ کو بیروت میں ایئر پورٹ روڈ کے قریب سپردِ خاک کیا جائے گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حسن نصر اللّٰہ کے ساتھ شہید ہونے والے ہاشم صفی الدین کی نمازِ جنازہ بھی ادا کی جائے گی، ہاشم صفی الدین بھی اسرائیلی حملے میں شہید ہوگئے تھے۔ سربراہ حزب اللّٰہ نعیم قاسم کے مطابق شہید حسن نصر اللّٰہ اور ہاشم صفی الدین کی نمازِ جنازہ بڑے اجتماع میں ہو گی۔ 27 ستمبر 2024ء کو اسرائیلی حملے میں شہید...
    عرب میڈیا کے مطابق سید حسن نصراللّٰہ کی تدفین سے قبل بغداد سے بیروت کی پروازوں کے تمام ٹکٹ فروخت ہوگئے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق سید حسن نصراللّٰہ کی نمازِ جنازہ میں ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی شریک ہوں گے۔ اسلام ٹائمز۔ حزب اللّٰہ کے شہید سربراہ سید حسن نصراللّٰہ کی تدفین آج لبنان کے دارالحکومت بیروت میں کی جائے گی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنازے کا اجتماع پاکستانی وقت شام 4 بجے بیروت کے اسپورٹس اسٹیڈیم میں منعقد ہوگا، شہید حسن نصراللّٰہ کو بیروت میں ایئر پورٹ روڈ کے قریب سپردِ خاک کیا جائے گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سید حسن نصراللّٰہ کے نزدیکی ساتھی اور صیہونی حملے میں شہید ہونے والے سید ہاشم صفی الدین کی...
    راولپنڈی: سیکورٹی آپریشن کے دوران کمانڈر سمیت 16 افغان باشندے گرفتار کرلیے گئے۔ تھانہ مورگاہ کے علاقے میں رات گئے پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے سرچ آپریشن کیا گیا، جس میں اہم افغان کمانڈر عبدالمالک کو گرفتار کرلیا گیا۔ ذرائع کے مطابق آپریشن کے دوران مزید 16 افغان باشندے بھی گرفتار کرلیے گئے، جو غیر قانونی طور پر رہائش پذیر تھے۔ گرفتار کمانڈر عبدالمالک،اشرف غنی کے دورِ حکومت میں بطور کمانڈر افغانستان کام کرتا رہا اور اشرف غنی کے دورِ حکومت کے بعد عبدالمالک افغانستان سے غائب ہو گیا تھا۔ افغان کمانڈر عبدالمالک سمیت گرفتار کیے گئے تمام افغان باشندوں کو حاجی کیمپ منتقل کر دیا گیا ہے۔ گرفتار افراد کے...
    بھارت(نیوز ڈیسک)بھارتی حکام کے مطابق گزشتہ ہفتے دہلی ، بہار اور بنگلہ دیش میں آنے والا زلزلہ کسی بڑے زلزلے سے پہلے کی علامت ہو سکتا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فورس (این ڈی آر ایف) نے حالیہ زلزلے کو سنجیدگی سے لیا ہے اور ملک بھر میں سبھی بٹالین کو الرٹ کر دیا ہے۔این ڈی آر ایف کے ڈی آئی جی گمبھیر سنگھ چوہان نے خدشہ ظاہر کیا کہ یہ کسی بڑے زلزلے کی پیشگی وارننگ ہو سکتی ہے۔ تاہم فی الحال ملک میں ایسی کوئی ٹیکنالوجی نہیں ہے جو زلزلوں کی درست پیش گوئی کر سکے۔ لہٰذا حالیہ جھٹکوں کو وارننگ کے طور پر لیتے ہوئے ملک بھر میں این ڈی آر ایف کی تمام بٹالین...
    بھارت(نیوز ڈیسک)چیمپئنز ٹرافی میں پاک بھارت مقابلے کا جوش و خروش سرحد پار بھی عروج پر ہے اور بھارت کے مشہور بابا ابھے سنگھ نے اہم میچ میں پاکستان کی جیت کی پیش گوئی کردی ہے۔بھارت کے مشہور بابا ابھے سنگھ نے چیمپئنز ٹرافی کے دبئی میں ہونے والے میچ کے حوالے سے پیشگوئی کی ہے کہ کہ اس بار بھارت نہیں جیتے گا۔ کھلاڑیوں سے پہلے پاک بھارت کرکٹ پنڈت بھی ٹکرا گئے دوسری جانب پلیئرز سے پہلے کرکٹ کے پنڈت ٹکرا گئے، پاک بھارت میچ کی پیشگوئی مشکل ہی نہیں ناممکن بھی ہے، یہاں نہ پرانا ریکارڈ کام آتا ہے نہ پرانی پرفارمنس کام دکھاتی ہے۔نجی چینل کی خصوصی ٹرانسمیشن میں پاکستان اور بھارت کے سابق کرکٹرز کے...
    پاکستان شوبز کی صف اوّل کی اداکارہ ماہرہ خان نے شوہر سلیم کریم کے ہمراہ ڈانس کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔ یہ ڈانس پرفارمنس ماہرہ خان اور سلیم کریم نے اپنے قریبی دوست اور پاکستانی فرانسیسی اداکار سکندر رضوی کی شادی کے موقع پر پیش کیا جس کے سوشل میڈیا پر خوب چرچے ہورہے ہیں۔ A post common by MHF Magazine ???????? (@mhf.magazine) ویڈیو میں ماہرہ خان کو شوہر کے ساتھ رومانوی انداز میں ڈانس کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ اداکارہ نے اس موقع پر سیاہ رنگ کا شرارہ پہن رکھا ہے جبکہ ان کے شوہر شیروانی پہنے ہوئے ہیں۔ A post common by MHF Magazine ???????? (@mhf.magazine) سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی اس ویڈیو پر صارفین اور اداکارہ...
    تہران میں پاکستان کے سفیر محمد مدثر ٹیپو کیساتھ ہونیوالی ملاقات میں ایران کے نائب صدر برائے اسٹریٹیجک امور کا کہنا تھا کہ ہمیں ہر ممکن کوشش کرنی چاہیئے کہ یہ تعلقات مزید بہتر ہوں۔ پاکستان کے سفیر مدثر ٹیپو کا بھی کہنا تھا کہ دوطرفہ تعاون میں اضافہ انتہائی اہم ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب صدر محمد جواد ظریف نے پاکستان کو ایک اہم پڑوسی ملک قرار دیا ہے۔ پاکستان کے سفیر محمد مدثر ٹیپو نے ایران کے نائب صدر برائے اسٹریٹیجک امور محمد جواد ظریف سے تہران میں ملاقات کی۔ ملاقات میں معیشت، سکیورٹی اور ملٹری ڈومین سمیت مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعلقات بڑھانے کے امور پر بات کی گئی۔ اس موقع پر جواد...
    لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیر اعلیٰ  مریم نواز نے ہیلتھ سیکٹر کی بہتری کیلئے اہم اقدام  کیا ہے۔ پنجاب میں ''مریم نواز کمیونٹی ہیلتھ سروسز'' متعارف کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیراعلی  کی زیر صدارت  خصوصی اجلاس میں بتایا گیا کہ ''مریم نواز کمیونٹی ہیلتھ سروسز'' شعبہ صحت کے 19- اہم ٹاسک پورے کرے گی۔'' مریم نوازکمیونٹی ہیلتھ سروسز'' کے ذریعے ہیلتھ سے متعلق امور پر مربوط ٹاسک پورے کیے جائیں گے۔ پنجاب بھر میں آؤٹ سروسنگ کے ذریعے مزید 20 ہزار ہیلتھ انسپکٹرزکی خدمات حاصل کی جائیں گی۔ لیڈی ہیلتھ ورکر پروگرام کو بھی ''مریم نواز کمیونٹی ہیلتھ سروسز''سے منسلک کر دیا جائے گا۔ 39 ہزار لیڈی ہیلتھ ورکرز'' مریم نواز کمیونٹی ہیلتھ سروسز'' فورس کا حصہ ہونگی۔''مریم...
    اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) وزارت منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات میں ‘‘اداراجاتی اصلاحات’’ کے حوالے سے ایک اہم اجلاس وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی پروفیسر احسن اقبال کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں سیکرٹری پلاننگ، ممبران پلاننگ کمیشن، ڈاکٹر ندیم جاوید، چیئرمین پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ڈیویلپمنٹ اکنامکس اور وزارت منصوبہ بندی کے سینئر افسران نے شرکت کی۔وفاقی وزیر احسن اقبال نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزارت منصوبہ بندی کو جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ فعال ادارہ بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے جہاں میرٹ اور کارکردگی کی بنیاد پر فیصلہ سازی ہو۔ انہوں نے کہا کہ پلاننگ کمیشن کو ڈاکٹر محبوب الحق اور سرتاج عزیز جیسے اعلیٰ معیار کے ٹیکنکل شعبوں کے چیف...
    میرپور ماتھیلو: کسانوں کو فیکٹری ریٹ پر کھاد فراہم کیے جانے کے حوالے سے منعقدہ سیمینار سے مقررین خطاب کررہے ہیں
    میرپورماتھیلو (نمائندہ جسارت) اوباڑو کسانوں کو فیکٹری ریٹ پر کھاد مہیا کرنے کے حوالے سے ایک سیمنار نیشنل پریس کلب اوباڑو میں منعقد ہوا جس میں نجی کھاد فیکٹری فاطمہ فرٹیلائزرز کے ضلع گھوٹکی اور رحیم یار خان کے ٹیکنیکل آفیسر ضلع گھوٹکی راؤ کامران خان اور ڈپٹی ڈائریکٹر ایگریکلچر ایکسٹینشن مہتاب حسین پٹھان اور بڑی تعداد میں کسانوں نے شرکت کی اس موقع پر کسانوں سے خطاب کرتے ہوئے فاطمہ فرٹیلائزرز کے ٹیکنیکل آفیسر راؤ کامران خان اور ڈپٹی ڈائریکٹر ایگریکلچر مہتاب حسین پھٹان نے کسانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نجی کھاد فیکٹری فاطمہ فرٹیلائزرز کی جانب سے چھوٹے کاشتکاروں کو کسان کارڈ جاری کئے جائیں گے جس سے کسانوں کو فیکٹری ریٹ پر کھاد مہیا کی...
    حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)ارسا نے جھوٹے اعداد و شمار کی بنیاد پر پنجاب کو سندھ کے پانی پر قبضہ کرنے کے لیے سرٹیفکیٹ جاری کیا ہے، جسے ہم مسترد کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار سندھ ترقی پسند پارٹی کے چیئرمین ڈاکٹر قادر مگسی نے کرتے ہوئے کہا کہ ارسا ایکٹ میں غیر قانونی اور غیر آئینی ترامیم کے بعد اپنی اہمیت کھو چکا ہے۔ یہ ترامیم اس لیے کی گئیں تاکہ سندھ کے پانی پر قبضہ کیا جا سکے۔ ارسا نے پانی کے متعلق جھوٹے اعداد و شمار دے کر پنجاب کو چولستان کینال کی اجازت دی ہے، جب کہ سسٹم میں اتنا پانی موجود ہی نہیں کہ دریائے سندھ پر مزید کینال بنائے جا سکیں۔ یہ سب جھوٹ پر مبنی...
    حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر )واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن ایمپلائز یونین کے عہد یداران و کارکنان کا اجلاس چیئرمین اعجاز حسین کے زیر صدارت یونین آفس حیدرآباد میں منعقد ہوا جس سے خطاب کرتے ہوئے جنرل سیکریٹری عبد القیوم بھٹی نے کہا کہ 18فروری کو حیدرآباد واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے تمام ملازمین کی 12ماہ کی تنخواہیں ،پنشن اور ریٹائرڈ اور انتقال کرجانے والے200ملازمین کے بقایاجات کی ادائیگی نہیں کی گئی ہے جبکہ رمضان المبارک کا متبرک مہینہ شروع ہونے والا ہے اور ملازمین شدید مالی مشکلات میں مبتلا ہیں اجلاس میں تمام صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ کل پیر 24فروری کو مین ڈسپوزل پمپنگ اسٹیشن تلسی داس روڈ حیدرآباد سے پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی جائے...
    سکھر (نمائندہ جسارت) صوبائی وزیر توانائی سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ سندھ حکومت عوام کی فلاح و بہبود کے لئے مختلف منصوبوں پر کام کررہی ہے، سکھر کے ترقیاتی منصوبے بھی جلد مکمل ہونگے، صنعت کاروں، تاجروں کے تحفظات کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائیگا، صدر مملکت آصف علی زرداری اور پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی خصوصی ہدایات پر اراکین اسمبلی اپنے حلقہ کے عوام سے رابطے میں رہتے ہیں اور درپیش مسائل کو فوری طور پر حل کرنے کے لئے موثر اقدامات کررہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایوان صنعت و تجارت سکھر کے ایگزیکٹیو ممبر ملک محمد جاوید، عمران بندھانی، کاشف شہریار ودیگر سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے...
    جام شورو(نمائندہ جسارت)جساف جامشورو کی جانب سے سکرنڈ سے اغوا ہونے والے طالب علم رہنما وکیل عامر عمرانی کی رہائی کے لئے ڈسٹر کٹ پریس کلب جامشوروپر سندھ یونیورسٹی جساف کے طلباء کی جانب سے طالب علم وکیل رہنما ثقلین شبانی موڑ شاہ علی خان اور دیگر کی قیا دت میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ اس سلسلے میں مظاہرین کا کہنا ہے کہ سکرنڈ میں نامعلوم اَفراد کی جانب سے جساف کارکنوں اور نامعلوم اَفر اد اَغوا کندگان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ بعد اَزاں نامعلوم مسلح اَفراد جساف رہنما امیر عمرانی کے گھر میں گھس کر اِہل خا نہ کو تشدد کا نشا نہ بنا تے ہوئے طالب علم رہنما وکیل عامر عمرانی کو اَغوا کرکے لے گئے۔مظاہرین...
    سکھر(نمائندہ جسارت )سیپکو پینشنرز ویلفیئر ٹرسٹ سکھر سندھ کے زیر اہتمام وفاقی حکومت کی جانب سے پینشن اصلاحات کے نوٹیفکیشن کے خلاف سکھر پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ، مظاہرین، جن کی قیادت عبدالحکیم منگی، نذیر احمد چنپ، گلزار احمد شیخ، آفتاب احمد پھلپوٹو، اعظم خان، زاہد شاہ اور دیگرکررہے تھے اس موقع پر احتجاجی مظاہرین کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت نے حالیہ دنوں میں لیو انکیشمنٹ اور پینشن اصلاحات کے نام پر نوٹیفکیشن جاری کر کے پینشنرز کو نظر انداز کیا ہے، جو ریٹائرڈ ملازمین کے ساتھ زیادتی کے مترادف ہے۔ اس فیصلے سے ریٹائرڈ ملازمین اور ان کی بیواوں کو مہنگائی کے اس دور میں شدید مالی مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔انہوں نے...
    کراچی (اسٹاف رپورٹر) مصطفیٰ عامر قتل کیس میں شریک ملزم شیراز نے مرکزی ملزم ارمغان قریشی سے متعلق اہم انکشافات کردیے۔ تفصیلات کے مطابق ملزم ارمغان تھانہ بوٹ بیسن، کلفٹن، ساحل اور درخشاں کے کئی مقدمات میں نامزد و مفرور ہے، ملزم ارمغان کال سینٹر اور ویئر ہاؤس چلارہا تھا اور غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہے اور ملوث ملزم نعمان و دیگر ساتھی منی لانڈرنگ میں ملوث ہیں۔ شریک ملزم نے اپنے بیان میں انکشاف کیا ہے کہمصطفی اور ارمغان دوست نہیں ہیں، مصطفی ارمغان کو منشیات سپلائی کرتا تھا۔ لڑکی سے ناراضگی نے ارمغان کو پاگل کردیا تھا جس کے بعد ارمغان نے مصطفیٰ کو قتل کرنے کی منصوبہ بندی کی، تشدد سے پہلے مصطفی اور ارمغان نے...
    کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی کے کئی علاقوں میں 72 گھنٹے کیلیے پانی کی فراہمی معطل رہے گی۔ ترجمان واٹر بورڈ کارپوریشن کے مطابق منوں گوٹھ، گلشن اقبال، پیلی کوٹھی اور لیاقت آباد میں متاثرہ لائنوں پر کام جاری ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ ایف ٹی ایم کی 48 انچ ڈایا کی لائن اور سی ٹی ایم کی 54 انچ ڈایا کی لائن کی مرمت کی جا رہی ہے، پانی کی لائنوں کا مرمتی کام 72 گھنٹوں میں مکمل کرلیا جائے گا۔ واٹر کارپوریشن کے مطابق لیاقت آباد، ناظم آباد، پاک کالونی، گولیمار، شیر شاہ، اولڈ سٹی ایریا میں پانی کی سپلائی معطل رہے گی۔ لانڈھی، کورنگی، پی اے ایف بیس مسرور میں پانی کی فراہمی جزوی طور پر معطل...
    میانوالی (صباح نیوز) عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ملکی مسائل کا حل انتہائی آسان ہے آئین پر عمل کیا جائے۔ میانوالی میں سیرت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کو آئین پر چلانے سے معاملات حل ہوں گے، اگر ہمیں ملک کو آگے لے کر چلنا ہے تو انصاف کی بنیاد پر فیصلے کرنا ہوں گے‘ اگرکسی کو آئین میں کوئی چیز پسند نہیں اس کو مل کر تبدیل کر لیں، آج ہر کوئی سوال کرتا ہے ہمارا کیا بنے گا، ملک کا کیا بنے گا‘ ملک کی بقا اور سلامتی آئین پر عمل کرنے میں ہے، پاکستانی قوم دنیا میں سب زیادہ خیرات کرنے والی...
    کراچی(اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی سندھ کے امیر کاشف سعید شیخ ،جنرل سیکرٹری محمد یوسف اورسیکرٹری اطلاعات مجاہدچنا نے دینی سکالر اورسماجی رہنما محمد یحییٰ مجاہدکی اہلیہ کی وفات دکھ وافسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت، درجات کی بلندی اورپسماندگان کے لیے صبرجمیل کی دعا کی ہے۔
    لاہور(نمائندہ جسارت) لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے جناح ہاؤس اور عسکری ٹاور حملے کے 2 مقدمات میں پی ٹی آئی کے رہنما شاہ محمود قریشی کی عبوری ضمانت میں 9 اپریل تک توسیع کر دی۔انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے ایڈمن جج منظر علی گل نے کیس کی سماعت کی۔شاہ محمود قریشی کو جیل سے لا کر عدالت میں پیش نہیں کیا گیا۔شاہ محمود قریشی کا ریمانڈ پیپر عدالت میں پیش کیا گیا۔عدالت نے مقدمات کا ریکارڈ اور تفتیشی رپورٹ طلب کر رکھی ہے۔
    بیروت ( مانیٹرنگ ڈیسک)لبنان میں آج حزب اللہ کے شہید سربراہ حسن نصراللہ کی نماز جنازہ ادا اور تدفین کی جائے گی۔اسرائیلی بمباری میں شہید ہونے والے حسن نصر اللہ کی نماز جنازہ اور تدفین میں شرکت کے لیے دنیا بھر سے لوگ لبنان آج پہنچیں گے۔عراق کے دارالحکومت بغداد سے لبنان کے دارالحکومت بیروت کے لیے تمام پروازوں کے ٹکٹس فروخت ہو چکے ہیں۔حسن نصر اللہ کی نماز جنازہ پاکستانی وقت کے مطابق شام 4 بجے بیروت کے ایک اسپورٹس اسٹیڈیم میں ادا کی جائے گی۔عرب میڈیا کے مطابق حسن نصر اللہ کے جسد خاکی کو بیروت میں ائرپورٹ روڈ کے قریب سپرد خاک کیا جائے گا۔حسن نصر اللہ کے ساتھ ہی ان کے جانشین شہید ہاشم صفی الدین...
    اسلام آباد(صباح نیوز)وزیراعظم شہباز شریف آئندہ ہفتے وسطی ایشیا کا اہم دورہ کریں گے ،ترجمان دفتر خارجہ کےمطابق شہباز شریف کے دورہ آذربائیجان اور ازبکستان کی تیاری مکمل کرلی گئی ہے، شہباز شریف 24 فروری کو آذربائیجان کا دو روزہ دورہ کریں گے، وہ 25 اور 26 تاریخ کو ازبکستان کا دو روزہ دورہ کریں گے۔آذربائیجان اور ازبکستان کے دوروں میں، توانائی، دفاع، باہمی منسلکی، ٹرانسپورٹ منسلکی، تجارت و سرمایہ کاری پر مفاہمتی یادداشتوں و معاہدوں پر دستخط متوقع ہیں۔دورہ آذربائیجان کے دوران 2 ارب ڈالرز کے تجارت و سرمایہ کاری کے معاہدوں پر دستخط متوقع ہیں، باکو میں وزیراعظم آذربائیجان کی کاروباری شخصیات اور کمپنیوں کے سربراہان سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔آذربائیجان میں وزیراعظم کی صدر الہام علئیوو اور...
    کراچی (کامرس رپورٹر) پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان براہ راست تجارت بحال ہوگئی، سرکاری سطح پر پہلا کارگو پورٹ قاسم سے روانہ ہوگیا۔پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان براہ راست تجارت اور سرکاری سطح پر تجارتی روابط کی بحالی سقوط ڈھاکہ کے بعد پہلی بار ہوئی ہے۔پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان سرکاری سطح پر تجارت کا پہلا اقدامہے۔ بنگلا دیش پاکستان کے سرکاری ادارے ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کے ذریعے مجموعی طور پر 50 ہزار ٹن اری خریدے گا جس کا معاہدہ فروری کے پہلے ہفتے میں کیا گیا۔اس آرڈر کی تکمیل دو حصوں میں کی جائیگی اور پچیس ہزار ٹن کی اگلی شپمنٹ بھی مارچ کے اوائل میں روانہ کی جائیگی۔ اس شپمنٹ کے ساتھ دونوں ملکوں...
    عرب میڈیا کے مطابق فلسطینی قیدیوں کے اہلخانہ بے تابی سے رہائی کے منتظر ہیں، اسرائیل کو معاہدے کے تحت 620 فلسطینی قیدی رہا کرنے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ غزہ جنگ بندی معاہدے کے تحت قیدیوں کے تبادلے کے ساتویں مرحلے میں حماس نے 6 اسرائیلی قیدی رہا کر دیئے، تاہم اسرائیل سے فلسطینی قیدیوں کی رہائی تاخیر کا شکار ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق فلسطینی قیدیوں کے اہلخانہ بے تابی سے رہائی کے منتظر ہیں، اسرائیل کو معاہدے کے تحت 620 فلسطینی قیدی رہا کرنے ہیں۔ عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ حماس نے معاہدے کے تحت 6 اسرائیلی قیدی رہا کر دیئے ہیں۔ اپنی رہائی پر اسرائیلی قیدیوں نے اظہارِ تشکر کیا اور ایک قیدی نے فرطِ جذبات میں...
    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف آئندہ ہفتے وسطی ایشیاء کا اہم دورہ کریں گے. ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق شہباز شریف کے دورہ آذربائیجان اور ازبکستان کی تیاری مکمل کرلی گئی ہے، شہباز شریف 24 فروری کو آذربائیجان کا دو روزہ دورہ کریں گے، وہ 25 اور 26 تاریخ کو ازبکستان کا دو روزہ دورہ کریں گے۔ آذربائیجان اور اُزبکستان کے دوروں میں، توانائی، دفاع، باہمی منسلکی، ٹرانسپورٹ منسلکی، تجارت و سرمایہ کاری پر مفاہمتی یادداشتوں و معاہدوں پر دستخط متوقع ہیں۔ دورۂ آذربائیجان کے دوران 2 ارب ڈالرز کے تجارت و سرمایہ کاری کے معاہدوں پر دستخط متوقع ہیں، باکو میں وزیراعظم آذربائیجان کی کاروباری شخصیات اور کمپنیوں کے سربراہان سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔...
    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ایک سیاست دان کہتا تھا کہ شہباز شریف باہر پیسے مانگنے جاتا ہے میں پوچھتا ہوں کہ آپ کیا باہر پیسے بانٹنے جاتے تھے؟ ڈیرہ غازی خان میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ ڈیرہ غازی خان آکر خوشی ہوئی پرتپاک استقبال پر یہاں کے عوام کا مشکور ہوں، ترقی پاکستان کا مقدر بن چکی ہے پاکستان کی معیشت اب بہتری کی جانب گامزن ہے، نواز شریف کا ویژن صرف پاکستان کی ترقی ہے، پنجاب کی ترقی نواز شریف کے دور میں ہوئی اور اب ان کی بیٹی مریم نواز شریف پنجاب کے عوام کی خدمت کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے عوام کی خدمت کے...
    لاہور: صدر مملکت آصف علی زرداری دو روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے جہاں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے اُن کا استقبال کیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق صدر آصف علی زرداری کی لاہور پہنچ گے جہاں اُن کا استقبال گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کیا۔ صدر مملکت گورنر پنجاب کے ہمراہ پی پی کے رہنا اور سابق گورنر مخدوم محمود کی رہائش گاہ پہنچے جہاں پر پارٹی کے دیگر رہنما بھی پہنچے۔ ذرائع کے مطابق گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے صدر آصف علی زرداری سے پنجاب میں پاور شیئرنگ فارمولے سمیت آور ُپنجاب کی صورتحال پر بات چیت کی جبکہ صوبے میں پارٹی کو مضبوط کرنے سمیت دلچسپی اور پارٹی امور پر گفتگو ہوئی۔ صدر آصف علی...
    فلسطینی مزاحمت کا کہنا ہے کہ ہم ایک بار پھر قیدیوں کے تبادلے کے دوسرے مرحلے میں داخل ہونے کے لیے اپنی مکمل تیاری کا اعلان کرتے ہیں اور اس عمل کو مکمل کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں تاکہ مستقل جنگ بندی اور قابض فوج کے مکمل انخلا تک پہنچا جا سکے۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطینی مزاحمت کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ آج غزہ میں مزاحمت کی جانب سے چھے صہیونی قیدیوں کی رہائی اس امر کا واضح ثبوت ہے کہ مزاحمتی قوتیں معاہدے کی پاسداری کر رہی ہیں، اس کے برعکس، قابض صہیونی حکومت اب بھی معاہدے کی شرائط کو ٹال مٹول کا شکار کر رہی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ...
     آکسیجن ٹارپیڈو ایران کے دفاعی ماہرین کا بنایا ہوا ایک اور اسٹریٹجک ہتھیار ہے جو کمپریسڈ ہوا کے بجائے کمپریسڈ خالص آکسیجن کو ایندھن کے طور پر استعمال کرتا ہے۔ اس ٹارپیڈو کے ڈیزائن کو اس کی پچھلی نسلوں کے مقابلے میں اپ ڈیٹ کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ایران کی مسلح افواج کی ذوالفقار مشقوں کے آپریشنل مرحلے میں فاتح آبدوز سے لانچ کئے گئے والفجر جنگی تارپیڈو نے اپنے ہدف کو تباہ کر دیا۔ رپورٹ کے مطابق ایرانی مسلح افواج کی آج صبح شروع ہونے والی ذوالفقار مشقوں کے آپریشنل مرحلے میں برقی اور آکسیجن تارپیڈو والفجر نے بحیرہ عمان میں اپنے اہداف کو تباہ کر دیا۔ آکسیجن ٹارپیڈو ایران کے دفاعی ماہرین کا بنایا ہوا ایک اور اسٹریٹجک ہتھیار...
    فیصل آباد: تھانہ صدر فیصل آباد کے علاقے خانووانہ چوک کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ڈولفن فورس کے اہلکار آصف عمران شہید جبکہ ان کے ساتھی اہلکار ظہور زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب ڈولفن فورس کے اہلکاروں نے معمول کی گشت کے دوران مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا۔ ملزمان نے رکنے کے بجائے ڈولفن اہلکاروں پر سیدھی فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں آصف عمران موقع پر ہی شہید جبکہ ان کے ساتھی کانسٹیبل ظہور زخمی ہو گئے۔ زخمی اہلکار کو فوری طور پر الائیڈ اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب نے ریجنل پولیس...
    نائل سلامہ عبید ان فلسطینی مجاہدین میں شامل تھے، جنہیں گزشتہ ہفتے چھٹی کھیپ میں اسرائیلی جیلوں سے رہائی ملی تھی۔ انہوں نے 21 سال کا طویل عرصہ صہیونی زندانوں میں گزارا اور حالیہ معاہدے کے تحت آزاد فضا میں سانس لینے کا موقع پایا۔ اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ فلسطین کے مقبوضہ علاقے عیسویہ میں قیدیوں کے حالیہ تبادلہ معاہدے کے تحت رہا ہونے والے فلسطینی اسیر نائل سلامہ عبید شہید ہوگئے ہیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کی رپورٹس کے مطابق وہ ایک عمارت سے گر کر شہید ہو گئے۔ نائل سلامہ عبید ان فلسطینی مجاہدین میں شامل تھے، جنہیں گزشتہ ہفتے چھٹی کھیپ میں اسرائیلی جیلوں سے رہائی ملی تھی۔ انہوں نے 21 سال کا طویل عرصہ صہیونی زندانوں میں...
    دبئی :پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے چیمپیئنز ٹرافی میں پاک بھارت ٹاکرے سے قبل قومی ٹیم کے نام اہم پیغام جاری کردیا۔ دبئی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ قومی ٹیم کو پیغام ہے آپ ہاریں یا جیتیں ہم آپ کے ساتھ ہیں۔ چیئرمین پی سی بی نے کہاکہ کل اچھا مقابلہ ہوگا اور پاکستان ٹیم پوری طرح تیار ہے، چیزیں اوپر نیچے ہوتی ہیں، کل انشااللہ پاکستان جیتے گا، اور یہ پاکستان کے لیے بڑا انعام ہوگا۔ محسن نقوی نے کہاکہ بھارت سے پوچھیں گے کہ اگر وہ لاہور آکر کھیل رہے ہوتے تو ان کے کیا احساسات ہوتے۔ انگلینڈ آسٹریلیا میچ کے دوران بھارتی ترانہ بجنے سے متعلق پوچھے...
    نیوایئر نائٹ پر جھگڑا، مصطفی کیس کے ملزم شیراز نے دوران تفتیش اہم انکشافات کردیے WhatsAppFacebookTwitter 0 22 February, 2025 سب نیوز کراچی (سب نیوز )کراچی میں دوست کے ہاتھوں قتل ہونے مصطفی عامرکیس میں ملزم شیراز نے تفتیش میں اہم انکشافات کردیے۔ملزم شیراز نے اپنے بیان میں انکشاف کیا کہ جب وہ ارمغان کے گھر پہنچا تو مصطفی وہاں پہلے سے موجود تھا، ان دونوں کے درمیان نیو ایئر نائٹ پر جھگڑا ہوا تھا اور اس حوالے سے ارمغان بہت ناراض تھا۔ اس نے بتایاکہ منشیات کے استعمال کے بعد ارمغان نے پہلے مصطفی پر لوہے کی راڈ سے تشدد کیا جس کے باعث مصطفی کے دونوں گھٹنے اور بازو بری طرح زخمی ہوئے اور ان سے خون...
    بیان میں اس بات کی بھی تصدیق کی گئی کہ روسی "جنوبی" گروپ کی افواج نے ڈونیٹسک میں نئی ​​اسٹریٹجک پوزیشنوں کا کنٹرول سنبھال لیا، جس کے نتیجے میں 220 یوکرائنی فوجی ہلاک اور متعدد جنگی گاڑیاں اور توپیں تباہ ہوئیں۔ اسلام ٹائمز۔ روس کی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ روسی افواج لوہانسک کے قصبے نوولیبووکا کا کنٹرول حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئی ہیں جبکہ دیگر کئی محاذوں پر ٹھوس پیشرفت بھی حاصل کی گئی ہے۔ روسی وزارت دفاع کی جانب سے آج ہفتہ کے روز جاری ایک سرکاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ روس کی مغربی فورسز نے اپنی جارحانہ کارروائیوں کو جاری رکھا، نوولیبووکا کا کنٹرول سنبھال لیا اور خارکیف اور ڈونیٹسک کے مختلف...
    ایک انٹرویو میں ایم ڈبلیو ایم رہنماء علامہ ولایت حسین جعفری نے کہا کہ بعض عناصر ملک میں تفرقہ پھیلانے کی کوششیں کرتے ہیں، تاہم ملی یکجہتی کونسل کے پلیٹ فارم سے انکی سازشیں ناکام کرتے ہوئے اتحاد کو برقرار رکھا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے صوبائی نائب صدر و ملی یکجہتی کونسل کے رہنماء علامہ ولایت حسین جعفری کا کہنا ہے کہ ملی یکجہتی کونسل اور مجلس وحدت مسلمین اتحاد بین المسلمین کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔ گزشتہ چند سال کے دوران غزہ کے مسئلے اور پاراچنار کے مسائل سمیت دیگر مواقع پر مثبت کردار ادا کئے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام ٹائمز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ علامہ...
    ملزمان کی نشاندہی پر لڑکی کا بھی پتہ لگانا ہے، بیان لینا ہے اور اس کے بلڈ سیمپل کا ڈی این اے بھی کرانا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مصطفیٰ عامر کے اغوا اور قتل کا کیس میں مزید پیشرفت، پولیس نے مقدمے میں 2 سہولتکاروں اور ایک لاپتا لڑکی کا نام ظاہر کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق پولیس کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نمبر 3 میں جمع کرائی گئی ریمانڈ رپورٹ میں مزید انکشافات سامنے آگئے، پولیس کو ملزم ارمغان کے غیر قانونی سرگرمیوں اور منی لانڈرنگ میں بھی ملوث ہونے کا شبہ ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ ملزمان نے وقوعہ سے ایک روز قبل (زوما) نامی لڑکی پر بھی تشدد کا اعتراف کیا ہے، ملزم ارمغان کے بنگلے سے 5...
    دبئی:آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان اور بھارت کے بڑا ٹاکرا کل 23 فروری کو دبئی میں ہوگا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس اہم میچ کے دوران بارش کا کوئی امکان نہیں ہے، لیکن موسم ابر آلود رہ سکتا ہے۔ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے جب کہ شام کے اوقات میں یہ 23 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر سکتا ہے۔ موسم کی صورتحال بتانے والی ویب سائٹس کے مطابق دبئی میں کل بارش کا کوئی امکان نہیں ہے، تاہم متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے کچھ علاقوں، جیسے راس الخیمہ میں گزشتہ کچھ دنوں میں تیز بارش اور اولے پڑے تھے گر دبئی میں میچ کے دوران موسم خشک اور ابر آلود...
    پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان براہ راست تجارت بحال،پہلا کارگو روانہ WhatsAppFacebookTwitter 0 22 February, 2025 سب نیوز کراچی (آئی پی ایس )پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان براہ راست تجارت بحال ہوگئی، سرکاری سطح پر پہلا کارگو پورٹ قاسم سے روانہ ہوگیا۔ پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان براہ راست تجارت اور سرکاری سطح پر تجارتی روابط کی بحالی سقوط ڈھاکہ کے بعد پہلی بحال ہوئی ہے۔ پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان سرکاری سطح پر تجارت کا پہلا اقدام ہے۔ بنگلا دیش پاکستان کے سرکاری ادارے ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کے ذریعے مجموعی طور پر 50 ہزار ٹن اری خریدے گا جس کا معاہدہ فروری کے پہلے ہفتے میں کیا گیا۔ اس آرڈر کی تکمیل دو حصوں...
    کراچی:امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان کی قیادت میں وفد نے ڈی آئی جی ٹریفک پولیس پیر محمد شاہ سے ملاقات کی، ہیوی ٹریفک کے مقررہ اوقات ِ کار کے بر خلاف شہر میں داخلے، ڈمپرو ٹینکر کی ٹکر سمیت دیگر حادثات میں شہریوں کی بڑھتی ہوئی اموات اور بے ہنگم ٹریفک سے پیدا شدہ مسائل کے حوالے سے تبادلۂ خیال اور جماعت اسلامی کے موقف و مطالبات کا اعادہ کیا۔ منعم ظفر خان نے شہریوں کی اموات پر گہری تشویش و افسوس اور ٹریفک پولیس کی ناقص کارکردگی کو بہترکرنے پر زور دیا، جماعت اسلامی کے وفد میں نائب امراء کراچی مسلم پرویز،راجہ عارف سلطان، سیکریٹری اطلاعات زاہد عسکری اورٹاؤن چیئر مین لیاقت آباد فراز حسیب شامل تھے۔...
    لبنان: حزب اللہ کے شہید سربراہ حسن نصر اللہ کی نماز جنازہ کل 23 فروری کو ادا کی جائے گی۔ بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق لبنانی تنظیم حزب اللہ کے شہید سربراہ حسن نصراللہ کی نماز جنازہ بیروت کے ایک اسپورٹس اسٹیڈیم میں پاکستانی وقت کے مطابق شام 4 بجے منعقد ہوگی۔ حسن نصر اللہ کے ساتھ ہی ان کے جانشین شہید ہاشم صفی الدین کی نماز جنازہ بھی ادا کی جائے گی۔ میڈیا ذرائع کے مطابق دونوں شہدا کو ائیرپورٹ روڈ کے قریب سپرد خاک کیا جائے گا۔ حسن نصر اللہ کی نماز جنازہ اور تدفین میں شرکت کے لیے دنیا بھر سے لوگ لبنان پہنچ رہے ہیں۔ عراق کے دارالحکومت بغداد سے بیروت کے لیے تمام...
    مقبوضہ بیت المقدس:فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے حالیہ جنگ بندی معاہدے کے تحت 602 فلسطینی قیدیوں کے بدلے 6 اسرائیلی یرغمالیوں کو ریڈ کراس کے حوالے کیا ہے۔ اس موقع پر رہا ہونے والے ایک اسرائیلی یرغمالی عومر شيم توف نے حماس کے 2اہلکاروں کے ماتھے پر بوسہ لیتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔ رہا کیے گئے 3اسرائیلی یرغمالیوں کو نصیرات کیمپ میں ریڈ کراس کے حوالے کیا گیا۔ تقریب کے دوران اسٹیج پر کھڑے تینوں اسرائیلیوں نے ہاتھ ہلا کر فلسطینیوں کا شکریہ ادا کیا۔ عومر شيم توف نے 2حماس مجاہدین کے ماتھے پر بوسہ لیا، جو ایک غیر معمولی اور جذباتی لمحہ تھا۔ اسرائیلی فوج کے ترجمان...
    اپوزیشن اتحاد میں توسیع، پی ٹی آئی کی چیف جسٹس سے ملاقات کے بعد صدر، وزیراعظم کی اہم ملاقات متوقع WhatsAppFacebookTwitter 0 22 February, 2025 سب نیوز اپوزیشن کی جماعتوں کے حکومت مخالف اتحاد کو مزید وسعت دینے کے فیصلے اور پی ٹی آئی کے وفد کی چیف جسٹس پاکستان سے ملاقات کے بعد صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان اہم ملاقات متوقع ہے جس میں ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ رپورٹ کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری آج 2 روزہ دورے پر لاہور پہنچیں گے۔ رپورٹ کے مطابق آصف علی زرداری اس دوران سیاسی ملاقاتیں کریں گے اور دربی ریس میں شرکت کریں گے۔ رپورٹ کے مطابق...
    واشنگٹن :امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ان کے خیال میں یوکرین اور روس کے درمیان امن معاہدے تک پہنچنے کا امکان  موجود ہے اور فی الحال  9 مئی کو روس جانے کا ان کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ ہفتہ کے روز چائنا میڈیا گروپ نے اطلاع دی کہ امریکہ نے یوکرین کے مسئلے پر اقوام متحدہ  میں ایک قرارداد کا مسودہ پیش کیا ہے۔ قرارداد کا مسودہ  تین پیراگرافس پر مشتمل ہے، جس میں  ‘روس یوکرین تنازع میں جانی نقصان پر سوگ منانا ، پرامن طریقوں سے تنازعے کے حل کا اعادہ، تنازعے کو جلد از جلد ختم کرنے کا مطالبہ، اور یوکرین اور روس پر دیرپا امن تک پہنچنے پر زور دینا شامل ہے۔روس نے امریکہ کی...
    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ وہ بیرون ملک جاتے ہیں تو برادر ملک کو یہی خدشہ رہتا ہے کہ وہ پیسے مانگنے آئے ہیں، جو سیاستدان انہیں پیسے مانگنے کا طعنہ دیتا تھا، کیا وہ خود پیسے بانٹنے جاتا تھا؟ ڈیرہ غازی خان کی تحصیل کوٹ چٹھہ میں جلسے سے خطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ جب تک اسلام آباد پر چڑھائی کا سلسلہ ختم نہیں ہوگا ملک ترقی نہیں کرے گا۔ معیشت کا پہیہ جام کرنے کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے، وزیراعظم شہباز شریف اپنے بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ حکومت ملکی ترقی اور عوامی فلاح و بہبود کے لیے پُرعزم ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ نواز شریف نے اپنی سیاست قربان...
    وزیر اعظم شہباز شریف آئندہ ہفتے وسطی ایشیا کا اہم دورہ کریں گے WhatsAppFacebookTwitter 0 22 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )وزیراعظم شہباز شریف آئندہ ہفتے وسطی ایشیا کا اہم دورہ کریں گے. ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق شہباز شریف کے دورہ آذربائیجان اور ازبکستان کی تیاری مکمل کرلی گئی ہے، شہباز شریف 24 فروری کو آذربائیجان کا دو روزہ دورہ کریں گے، وہ 25 اور 26 تاریخ کو ازبکستان کا دو روزہ دورہ کریں گے۔ آذربائیجان اور ازبکستان کے دوروں میں، توانائی، دفاع، باہمی منسلکی، ٹرانسپورٹ منسلکی، تجارت و سرمایہ کاری پر مفاہمتی یادداشتوں و معاہدوں پر دستخط متوقع ہیں۔دورہ آذربائیجان کے دوران 2 ارب ڈالرز کے تجارت و سرمایہ کاری کے معاہدوں پر...
    اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف آئندہ ہفتے وسطی ایشیاء کا اہم دورہ کریں گے. ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق شہباز شریف کے دورہ آذربائیجان اور ازبکستان کی تیاری مکمل کرلی گئی ہے، شہباز شریف 24 فروری کو آذربائیجان کا دو روزہ دورہ کریں گے، وہ 25 اور 26 تاریخ کو ازبکستان کا دو روزہ دورہ کریں گے۔ آذربائیجان اور اُزبکستان کے دوروں میں، توانائی، دفاع، باہمی منسلکی، ٹرانسپورٹ منسلکی، تجارت و سرمایہ کاری پر مفاہمتی یادداشتوں و معاہدوں پر دستخط متوقع ہیں۔ دورۂ آذربائیجان کے دوران 2 ارب ڈالرز کے تجارت و سرمایہ کاری کے معاہدوں پر دستخط متوقع ہیں، باکو میں وزیراعظم آذربائیجان کی کاروباری شخصیات اور کمپنیوں کے سربراہان سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ آذربائیجان میں وزیراعظم کی صدر...
    سربراہ عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) ایمل ولی خان نے اپوزیشن کو شیطانی لشکر اور حزب اقتدار کو غلام کہہ دیا۔چارسدہ میں میڈیا سے گفتگو میں ایمل ولی خان نے کہا کہ شیطانی لشکر اپوزیشن پر اعتماد نہیں، اکیلا ان کے خلاف لڑوں گا، اس لشکر کی حرکتوں پر بات کرنے سے شرمندگی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ حزب اقتدار والے غلام ہیں، حکمران نہیں، 26ویں ترمیم وقت کی ضرورت تھی، ترمیم کے بعد جو حرکتیں ہو رہی ہیں، نامناسب ہیں۔اے این پی سربراہ نے مزید کہا کہ مہنگائی کم ہوئی ہوگی پاکستان تو رل رہا ہے، وزیراعظم کے مہنگائی میں کمی کے دعویٰ کو رد کرتا ہوں۔
    قابض فوج کے ریڈیو نے باخبر ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ 10 سال سے مقاومت کی قید میں اسرائیلی شخص السید کو بغیر کسی تقریب میں لائے رہا کیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطین کے نصریات کیمپ میں تین اسرائیلی قیدیوں کی حوالگی کی تقریب کے دوران ریڈ کراس حکام کے حوالے کیے جانے والے قیدیوں میں سے ایک نے دلچسپ انداز میں القسام بریگیڈ کے مجاہدین کے سروں کو بوسہ دیا۔ فلسطین میں آج مزاحمتی قوتوں نے "الیامیمون یتزاک کوہن"، "عمر شیم توف" اور "عمر فانکوت" نامی تین اسرائیلی قیدیوں کو ریڈ کراس کے نمائندوں کے حوالے کیا ہے۔ قابض فوج کے ریڈیو نے باخبر ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ 10 سال سے...
    وزیراعظم پاکستان شہباز شریف آئندہ ہفتے وسطی ایشیا کا اہم دورہ کریں گے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق شہباز شریف کے دورہ آذربائیجان اور ازبکستان کی تیاری آخری مراحل میں داخل ہے۔ یہ بھی پڑھیں وزیراعظم شہباز شریف اپریل میں بیلاروس کا سرکاری دورہ کریں گے ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف 24 فروری کو آذربائیجان کا 2 روزہ دورہ کریں گے، اس کے بعد وہ 25 اور 26 فروری کو ازبکستان کا 2 روزہ دورہ کریں گے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ ایک اعلیٰ سطح کا وفد بھی ہوگا۔ آذربائیجان اور ازبکستان کے دوروں میں توانائی، دفاع، باہمی منسلکی، ٹرانسپورٹ منسلکی، تجارت و سرمایہ کاری پر مفاہمتی یادداشوں و معاہدوں پر دستخط متوقع ہیں۔ ذرائع نے...
    ویب ڈیسک _ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فوج کے سربراہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل سی کیو براؤن جونیئر کو عہدے سے ہٹا دیا ہے۔ جنرل سی کیو براؤن امریکی فوج میں چیئرمین کے عہدے تک پہنچنے والے دوسرے سیاہ فام جنرل تھے۔اس سے قبل جنرل کولن پاول 1989 سے 1993 تک اس عہدے پر خدمات انجام دینے والے پہلے سیاہ فام امریکی جنرل تھے۔ صدر ٹرمپ نے جمعے کو جنرل براؤن کو عہدے سے ہٹاتے ہوئےکہا کہ وہ ایئر فورس کے لیفٹننٹ جنرل ڈین رازن کین کو نیا چیئرمین نامزد کر رہے ہیں۔ جنرل کین عراق میں خدمات انجام دے چکے ہیں جب کہ وہ امریکی محکمۂ دفاع پینٹاگان میں بھی کئی عہدوں پر کام کرنے...
    عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ملکی مسائل کا حل انتہائی آسان ہے آئین پر عمل کیا جائے۔ میانوالی میں سیرت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ  پاکستان کی بقاء اور سلامتی آئین پر عمل کرنے میں ہے، اگر کسی کو آئین میں کوئی چیز پسند نہیں اس کو مل کر تبدیل کر لیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری بدقسمتی ہے کہ ہم ٹیکس دینے سے انکاری ہوتے ہیں، آج ہر کوئی سوال کرتا ہے ہمارا کیا بنے گا؟ ملک کا کیا بنے گا؟ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو آئین پر چلانے سے معاملات حل ہوں گے، ...
    بھارتی کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان شمبھن گل نے چیمپیئنز ٹرافی میں پاک بھارت ٹاکرے سے قبل اپنے ارادے ظاہر کردیے۔ پاکستان کے خلاف میچ سے ایک روز قبل پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہم کوشش کریں گے پاکستان کے خلاف جارحانہ اور مثبت کرکٹ کھیلیں۔ یہ بھی پڑھیں بھارت سے مقابلے کو عام میچ کی طرح دیکھیں گے، کوئی دباؤ نہیں، حارث رؤف شمبھن گل نے کہاکہ پریشر برداشت کرنے والی ٹیم کے جیتنے کے زیادہ چانسز ہوتے ہیں، پاکستان کے خلاف میچ میں ٹاس جیتنے یا ہارنے سے کوئی زیادہ فرق نہیں پڑےگا۔ انہوں نے کہاکہ اوس پڑنے کی صورت میں ٹاس اہم ہو سکتا ہے کیوں کہ اوس نہ پڑے تو بعد میں بیٹنگ کرنا مشکل...
    ملک کی بقا اور سلامتی آئین پر عمل کرنے میں ہے: شاہد خاقان عباسی WhatsAppFacebookTwitter 0 22 February, 2025 سب نیوز کالاباغ(آئی پی ایس ) عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ و سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ملک کی بقا اور سلامتی آئین پر عمل کرنے میں ہے۔ماڑی انڈس میں سیرت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ عوام پاکستان پارٹی شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ پاکستان کو آئین پر چلانے سے ہی معاملات حل ہوں گے ، اگر ہم ملک کو آگے لیکر چلنا ہے ہمیں انصاف کی بنیاد فیصلے کرنا ہوں گے ،ملکی مسائل کا حل انتہائی آسان ہے آئین پر عمل کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ ہماری بدقسمتی ہے ہم آئین سے...
    مصطفیٰ عامر کے اغوا اور قتل کا کیس میں مزید پیش رفت، پولیس نے مقدمے میں 2 سہولتکاروں اور ایک لاپتا لڑکی کا نام ظاہر کردیا۔ رپورٹ کے مطابق پولیس کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نمبر 3 میں جمع کرائی گئی ریمانڈ رپورٹ میں مزید انکشافات سامنے آگئے پولیس کو ملزم ارمغان کے غیر قانونی سرگرمیوں اور منی لانڈرنگ میں بھی ملوث ہونے کا شبہ ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ ملزمان نے وقوعہ سے ایک روز قبل (زوما) نامی لڑکی پر بھی تشدد کا اعتراف کیا ہے، ملزم ارمغان کے بنگلے سے 5 بلڈ صواب اور 4 کارپیٹ کے ٹکڑے کے ڈی این اے کروائے گئے۔ یہ بھی پڑھیں: مصطفی عامر قتل کیس میں نیا موڑ؛ گاڑی سے برآمد جلی ہوئی...
    لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔22 فروری ۔2025 ) پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کی کال پر ظالمانہ اور غاصبانہ پیکا ایکٹ کیخلاف پنجاب یونین آف جرنلسٹس کے زیر اہتمام لاہور پریس کلب میں بھرپور احتجاج و مظاہرہ کیا گیا جس میں سینئر صحافی قیادت کے ساتھ پنجابی یونین ،الیکٹرانک میڈیا رپورٹرز ایسوسی ایشن(ایمرا) ،نیشنل میڈیا ایسوسی ایشن آف پاکستان ، کورٹ جرنلسٹس ایسوسی ایشن ،ایجوکیشن رپورٹرز ایسوسی ایشن ، ہیلتھ رپورٹرز ایسوسی ایشن کے ممبران،وکلا تنظیموں کے رہنما اورمختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات بھی شریک ہوئیں.(جاری ہے) چیف آرگنائزر پنجاب تحریک انصاف عالیہ حمزہ ملک ، رہنما تحریک انصاف اور وکیل رہنما اظہر صدیق ،رہنما تحریک انصاف صنم جاوید اور پنجابی یونین کے رہنما...
    ترقی میں بھارت کو پیچھے نہ چھوڑا تو میرا نام شہباز شریف نہیں، وزیراعظم WhatsAppFacebookTwitter 0 22 February, 2025 سب نیوز ڈیرہ غازی خان: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ایک سیاست دان کہتا تھا کہ شہباز شریف باہر پیسے مانگنے جاتا ہے میں پوچھتا ہوں کہ آپ کیا باہر پیسے بانٹنے جاتے تھے؟ تفصیلات کے مطابق ڈیرہ غازی خان میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ ڈیرہ غازی خان آکر خوشی ہوئی پرتپاک استقبال پر یہاں کے عوام کا مشکور ہوں، ترقی پاکستان کا مقدر بن چکی ہے پاکستان کی معیشت اب بہتری کی جانب گامزن ہے، نواز شریف کا ویژن صرف پاکستان کی ترقی ہے، پنجاب کی ترقی نواز شریف کے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 22 فروری 2025ء) ماہرین فلکیات نے اب تک معلوم کائنات کا سب سے بڑا اسٹرکچر (ڈھانچہ) دریافت کیا ہے۔ اسے" کیپو" کا نام دیا گیا ہے، جو ایک اعشاریہ تین ارب نوری سال پر محیط ہے۔ یہ کائناتی ڈھانچہ کہکشاؤں کے بننے اور کائنات کے پھیلاؤ کے بارے میں نئی معلومات فراہم کرتا ہے۔ جدید ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت کی مدد سے علم فلکیات میں آئے روز نئی دریافتیں اور ہوشربا انکشافات ہوتے رہتے ہیں۔ یہ انکشافات ماہرینِ فلکیات کو معلوم کائنات کو مزید بہتر طور پر سمجھنے میں مدد دیتے اور مزید تحقیق پر اکساتے ہیں۔ انہی میں سے ایک " کیپو" کی دریافت بھی ہے، جسے معلوم کائنات کا سب سے...
    فلسیطنی مزاحمتی تنظیم حماس نے آج مزید 2 اسرائیلی اسیروں کو رہا  کردیا۔ عرب میڈیا کے مطابق غزہ میں جنگ بندی معاہدے کے تحت حماس نے رفح سے 2 اسرائیلی قیدیوں کو انٹرنیشنل کمیٹی آف ریڈ کراس (آئی سی آر سی) کے حوالے کردیا گیا ہے۔ عالمی میڈیا کے مطابق آج رہائی پانے والے اسرائیلی یرغمالیوں میں تل شوہم اور ایورا مینگیسٹو شامل ہیں۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق حماس کی جانب سے رہا کیے گئے دونوں قیدی اسرائیل پہنچ گئے جبکہ دیگر 4 یرغمالی کچھ دیر بعد نصیرات کیمپ سے ریڈ کراس کے حوالے کیے جائیں گے۔ عرب میڈیا کے مطابق آج 6 اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے تبادلے 602 فلسطینی قیدیوں کو اسرائیلی جیلوں سے رہا کر دیا...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2025ء) لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے جناح ہائوس اور عسکری ٹاور حملے کے 2مقدمات میں پی ٹی آئی کے رہنما شاہ محمود قریشی کی عبوری ضمانت میں 9اپریل تک توسیع کر دی۔(جاری ہے) انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے ایڈمن جج منظر علی گل نے کیس کی سماعت کی۔شاہ محمود قریشی کو جیل سے لا کر عدالت میں پیش نہیں کیا گیا۔شاہ محمود قریشی کا ریمانڈ پیپر عدالت میں پیش کیا گیا۔عدالت نے مقدمات کا ریکارڈ اور تفتیشی رپورٹ طلب کر رکھی ہے۔
    حماس کے ترجمان حازم قاسم نے قیدیوں کے تبادلے کے عمل کے تمام مراحل کو مکمل کرنے میں حماس کی مکمل سنجیدگی اور پائیدار جنگ بندی، غزہ سے انخلاء، اور اس کی جیلوں سے ہمارے قیدیوں کی رہائی کے قابض دشمن کے ساتھ جنگ بندی معاہدے کو آگے بڑھانے پر زور دیا۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی تحریک مزاحمت حماس نے کہا ہے کہ وہ غزہ میں جنگ بندی کے پہلے مرحلے کے اختتام کے بعد معاہدے کے دوسرے مرحلے پر جامع انداز میں کام کرنےکے لیے تیار ہیں۔ حماس کے ترجمان حازم قاسم نے قیدیوں کے تبادلے کے عمل کے تمام مراحل کو مکمل کرنے میں حماس کی مکمل سنجیدگی اور پائیدار جنگ بندی، غزہ سے انخلاء، اور اس کی جیلوں...
    کراچی (نیوز ڈیسک) اپوزیشن جماعتوں کے راہنماؤں کا سندھ کا دورہ جاری ہے، جہاں انہوں نے مختلف سیاسی، وکلا اور کاروباری حلقوں سے ملاقاتیں کیں۔ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی راہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سٹی کورٹ کراچی پہنچے، جہاں انہوں نے وکلا کنونشن میں شرکت کی۔ کنونشن میں تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی، پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ، سردار لطیف کھوسہ، صاحبزادہ حامد رضا، علامہ ناصر شیرازی، اخونزادہ حسین اور ساجد ترین سمیت متعدد اپوزیشن راہنما شریک تھے۔ وکلا کنونشن میں 26ویں ترمیم، پیکا ترمیم اور دیگر اہم آئینی و قانونی مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سندھ میں اپوزیشن کی سرگرمیاں تیز ہو گئی ہیں اور اپوزیشن...
    حماس نے غزہ کے رفح میں 2 اسرائیلی یرغمالیوں کو ریڈ کراس کے حوالے کر دیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق براہ راست ٹیلی ویژن پر نشر فوٹیج میں دکھایا گیا  کہ حماس نے غزہ کے علاقے رفح میں 2 اسرائیلی یرغمالیوں تل شوہم اور ایورا مینگیسٹو کو انٹرنیشنل ریڈ کراس کے نمائندوں کے حوالے کیا۔ قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی گروپ کا کہنا ہے کہ 6 یرغمالیوں کی رہائی جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد کے حوالے سے  اس کے عزم کی عکاسی کرتی ہے اور اس نے  اسرائیل پر معاہدے پر عمل درآمد میں تاخیر کا الزام لگایا۔ حماس نے  کہا کہ آج دشمن کے 6 قیدیوں کی حوالگی کے دوران عوام کی...
    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ایک سیاست دان کہتا تھا کہ شہباز شریف باہر پیسے مانگنے جاتا ہے میں پوچھتا ہوں کہ آپ کیا باہر پیسے بانٹنے جاتے تھے؟  ڈیرہ غازی خان میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ ڈیرہ غازی خان آکر خوشی ہوئی پرتپاک استقبال پر یہاں کے عوام کا مشکور ہوں، ترقی پاکستان کا مقدر بن چکی ہے پاکستان کی معیشت اب بہتری کی جانب گامزن ہے، نواز شریف کا ویژن صرف پاکستان کی ترقی ہے، پنجاب کی ترقی نواز شریف کے دور میں ہوئی اور اب ان کی بیٹی مریم نواز شریف پنجاب کے عوام کی خدمت کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے عوام کی خدمت کے لیے دن...
    وزیر تعلیم سندھ سید سردار شاہ نے آئی بی اے ٹیسٹ پاس اساتذہ کی بھرتیوں کے مرحلے میں بھی توسیح کا اعلان کیا ہے۔ سید سردار شاہ نے کہا ہے کہ تجویز ہے کہ مارچ میں صرف پریکٹیکلز منعقد کروائے جائیں، بقیہ امتحانات عیدالفطر کے بعد منعقد کروانے پر غور جاری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ صوبہ سندھ میں میٹرک امتحانات کے شیڈول میں ردوبدل کا فیصلہ کرلیا گیا ہے، مارچ میں شیڈول امتحانات اب رمضان المبارک اور عیدالفطر کے بعد لیے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر تعلیم سندھ سید سردار شاہ نے منگل کو محکمہ تعلیم کی ایگزیکٹیو کمیٹی کا اہم اجلاس طلب کرلیا ہے، اس اجلاس میں صوبے بھر میں میٹرک کے امتحانات کی تاریخ تبدیل کرنے کا فیصلہ...
    مقامی رہائشی 25 سالہ طفیل احمد نے کہا کہ اس فیصلے نے ہماری زندگیوں کو بدل دیا ہے، جیکب آباد میں موسم سرما میں درجہ حرارت بھی اگلے ہفتے تک 30 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کرنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ ہینڈز کا کہنا ہے کہ یہ منصوبہ روزانہ 15 لاکھ گیلن (57 لاکھ لیٹر) پائپ فراہم کرتا ہے اور جیکب آباد میں تقریبا ساڑھے 3 لاکھ لوگوں کو خدمات فراہم کرتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے غیر ملکی امداد منجمد کیے جانے سے دنیا کے گرم ترین شہروں میں سے ایک میں تازہ اور فلٹر شدہ پانی کی فراہمی خطرے میں پڑ گئی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے...
    غزہ جنگ بندی معاہدہ: حماس نے 6 اسرائیلی قیدیوں میں سے دو کو رہا کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 22 February, 2025 سب نیوز غزہغزہ جنگ بندی معاہدے کے تحت حماس اور اسرائیل کے درمیان قیدیوں کا تبادلے میں حماس نے چھ اسرائیلی قیدیوں میں سے دو کو رہا کر کے رفحہ میں ریڈ کراس کے حوالے کردیا گیا۔ بدلے میں اسرائیل 602 فلسطینیوں کو آزاد کرے گا، اس سے قبل حماس نے مغوی اسرائیلی خاتون کی لاش اسرائیل کے حوالے کی جس کی اسرائیل نے بھی تصدیق کی۔ حماس نے اسرائیلی قیدی شیری بیباس کی باقیات ریڈ کراس کے حوالے کیں جس کے بعد اسرائیل کو ایک اور سبکی کا سامنا کرنا پڑا۔ اسرائیل نے جمعرات کو حماس کی جانب...
    چیمپئنز ٹرافی کے اہم میچ کے پیش نظر قذافی اسٹیڈیم میں سکیورٹی اور ٹریفک پلان جاری کر دیا گیا ہے انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان ہونے والے اس مقابلے کے دوران سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں جب کہ ٹریفک کے بہاؤ کو یقینی بنانے کے لیے خصوصی اقدامات اٹھائے گئے ہیں چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) لاہور کے مطابق ایک ہزار سے زائد ٹریفک پولیس اہلکار اپنی ڈیوٹی انجام دیں گے جب کہ رانگ پارکنگ کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی اس مقصد کے لیے 20 فورک لفٹرز اور 4 بریک ڈاؤن گاڑیاں ہر وقت تیار رہیں گی شائقین کے لیے پارکنگ کا مکمل پلان جاری کر دیا گیا ہے جس کے تحت ڈیفنس سے آنے والے...
    بھارتی پنجاب کے ایک وزیر کا 20 مہینوں تک ایک ایسے محکمے کے سربراہ رہنے کا انکشاف ہوا ہے جو کہیں وجود نہیں رکھتا۔ بھارتی پنجاب کی صوبائی حکومت نے ایک نوٹیفکیشن کے ذریعے اقرار کیا ہے کہ ان کے ایک اہم وزیر کلدیپ سنگھ کو مختص کیا گیا انتظامی اصلاحات کا محکمہ حقیقت میں وجود نہیں رکھتا۔ یہ بھی پڑھیے:بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ کا نریندر مودی اور مریم نواز کو کرارا جواب بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کلدیپ سنگھ کو مئی کے مہینے میں کابینہ میں 2 محکمے دینے کی منظوری دی گئی تھی تاہم اب معلوم ہوا ہے کہ ان میں سے ایک محکمہ وجود ہی نہیں رکھتا۔ رپورٹس کے مطابق مذکورہ وزارت کا چارج لینے کے بعد...
    — فائل فوٹو کراچی کے کئی علاقوں میں 72 گھنٹے کے لیے پانی کی فراہمی معطل رہے گی۔ترجمان واٹر بورڈ کارپوریشن کے مطابق منوں گوٹھ، گلشن اقبال،پیلی کوٹھی اور لیاقت آباد میں متاثرہ لائنوں پر کام جاری ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ ایف ٹی ایم کی 48 انچ ڈایا لائن، سی ٹی ایم 54 انچ ڈایا لائن کی مرمت کی جارہی ہے، پانی کی لائنوں کا مرمتی کام 72 گھنٹوں میں مکمل کرلیا جائے گا۔واٹر کارپوریشن کے مطابق لیاقت آباد، ناظم آباد، پاک کالونی، گولیمار، شیر شاہ، اولڈ سٹی ایریا میں پانی کی سپلائی معطل ہوگی جبکہ لانڈھی، کورنگی، پی اے ایف بیس مسرور میں پانی کی فراہمی جزوی طور پر معطل رہے گی۔ کراچی : پانی کی لائن تیسری...
    راولپنڈی میں سکیورٹی آپریشن؛ اہم کمانڈر سمیت 16 افغان باشندے گرفتار WhatsAppFacebookTwitter 0 22 February, 2025 سب نیوز راولپنڈی: سکیورٹی آپریشن کے دوران کمانڈر سمیت 16 افغان باشندے گرفتار کرلیے گئے۔تفصیلات کےمطابق تھانہ مورگاہ کے علاقے میں رات گئے پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے سرچ آپریشن کیا گیا، جس میں اہم افغان کمانڈر عبدالمالک کو گرفتار کرلیا گیا۔آپریشن کے دوران مزید 16 افغان باشندے بھی گرفتار کرلیے گئے، جو غیر قانونی طور پر رہائش پذیر تھے۔ گرفتار کمانڈر عبدالمالک،اشرف غنی کے دورِ حکومت میں بطور کمانڈر افغانستان کام کرتا رہا اور اشرف غنی کے دورِ حکومت کے بعد عبدالمالک افغانستان سے غائب ہو گیا تھا۔ افغان کمانڈر عبدالمالک سمیت گرفتار کیے گئے تمام افغان...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )اپوزیشن کی جماعتوں کے حکومت مخالف اتحاد کو مزید وسعت دینے کے فیصلے اور پی ٹی آئی کے وفد کی چیف جسٹس پاکستان سے ملاقات کے بعد صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان اہم ملاقات متوقع ہے جس میں ملک کی سیاسی  صورتحال  پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری آج 2 روزہ دورے پر لاہور پہنچیں گے، آصف علی زرداری اس دوران سیاسی ملاقاتیں کریں گے اور دربی ریس میں شرکت کریں گے۔  چیمپئنز ٹرافی، پاک بھارت میچ کے دوران بارش کا کتنا امکان ہے؟ پیشگوئی سامنے آ گئی  رپورٹ کے مطابق ذرائع نے کہا...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 فروری2025ء) وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ وزارت منصوبہ بندی کو جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ فعال ادارہ بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے جہاں میرٹ اور کارکردگی کی بنیاد پر فیصلہ سازی ہو، پلاننگ کمیشن کو ڈاکٹر محبوب الحق اور سرتاج عزیز جیسے اعلیٰ معیار کے ٹیکنکل شعبوں کے چیف درکار ہیں جو قومی پالیسی سازی میں اپنے اپنے شعبوں کو فکری قیادت فراہم کر سکیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزارت منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات میں” اداراجاتی اصلاحات “کے حوالے سے ایک اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں سیکرٹری پلاننگ،...
    پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے صدر رانا محمد عظیم نے کہا کہ موجودہ حکومت کسی زعم میں نہ رہے، یہ ان کی خام خیالی ہے کہ وہ ظالمانہ اور غاصبانہ قوانین کے ذریعے آزادی اظہار رائے کو پابند کر لیں گے۔ ہم بنیادی انسانی حقوق کو مسخ کر دینے والے ظالمانہ اور غاصبانہ پیکا ایکٹ کو مسترد کرتے ہیں۔ ہم ایسا کوئی اقدام قبول نہیں کریں گے جس سے آزادی اظہار رائے کے بنیادی حق پر قدغن آئے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کی کال پر ظالمانہ اور غاصبانہ پیکا ایکٹ کیخلاف پنجاب یونین آف جرنلسٹس کے زیراہتمام لاہور پریس کلب میں بھرپور احتجاج و مظاہرہ کیا گیا، جس میں سینئر صحافی قیادت کیساتھ پنجابی یونین، الیکٹرانک...
    اپوزیشن اتحاد میں توسیع، پی ٹی آئی کی چیف جسٹس سے ملاقات کے بعد صدر، وزیراعظم کی اہم ملاقات متوقع WhatsAppFacebookTwitter 0 22 February, 2025 سب نیوز لاہور:اپوزیشن کی جماعتوں کے حکومت مخالف اتحاد کو مزید وسعت دینے کے فیصلے اور پی ٹی آئی کے وفد کی چیف جسٹس پاکستان سے ملاقات کے بعد صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان اہم ملاقات متوقع ہے جس میں ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری آج 2 روزہ دورے پر لاہور پہنچیں گے۔ رپورٹ کے مطابق آصف علی زرداری اس دوران سیاسی ملاقاتیں کریں گے اور دربی ریس میں شرکت کریں گے۔ رپورٹ کے مطابق...
    جناح ہاؤس اور عسکری ٹاور حملہ کیس: شاہ محمود قریشی کی عبوری ضمانت میں توسیع WhatsAppFacebookTwitter 0 22 February, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس)لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے جناح ہاؤس اور عسکری ٹاور حملے کے 2 مقدمات میں پی ٹی آئی کے رہنما شاہ محمود قریشی کی عبوری ضمانت میں 9 اپریل تک توسیع کر دی۔تفصیلات کے مطابق انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے ایڈمن جج منظر علی گل نے کیس کی سماعت کی۔شاہ محمود قریشی کو آج جیل سے لا کر عدالت میں پیش نہیں کیا گیا۔شاہ محمود قریشی کا ریمانڈ پیپر عدالت میں پیش کیا گیا۔عدالت نے مقدمات کا ریکارڈ اور تفتیشی رپورٹ طلب کر رکھی ہے۔
    بھارتی کرکٹ ٹیم کے رکن اور اسپنر یوزویندر چہل کی اہلیہ اور ڈانسر دھناشری ورما کے درمیان 4 سالہ شادی اختتام پذیر ہوگئی اور دونوں نے ایک دوسرے کیساتھ علیحدگی کا فیصلہ کرلیا۔ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی اسٹوری شیئر کرتے ہوئے بھارتی اسپنر یوزویندر چہل نے اپنے چاہنے والوں کی حمایت کا شکریہ ادا کیا اور اپنی تحریر کردہ بیان میں لکھا کہ خدا نے مجھے اتنی بار بچایا ہے کہ میں گن بھی نہیں سکتا۔ تو میں صرف تصور ہی کر سکتا ہوں کہ کتنی بار میں بچا ہوں اور مجھے معلوم بھی نہیں ہوا۔ شکریہ خدا، ہمیشہ میرے ساتھ رہنے کے لیے۔ ادھر دھنشری ورما نے بھی اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں ایمان اور...
    راولپنڈی کے علاقے جاتلی میں 17 سالہ لڑکی کے قتل کی تفتیش میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے اور  2 مزید ملزمان کو گرفتار کرلیاگیا جس کے بعد گرفتار ملزمان کی تعداد 3 ہو گئی۔  رپورٹ کے مطابق گرفتار ملزمان میں مقتولہ کا چچا وسیم بھی شامل ہے،  دونوں ملزمان لڑکی کو شادی کا جھانسہ دے کر اغواء کرنے میں ملوث تھے، ملزمان کی شناخت شیر عباس اور عاقب کے نام سے ہوئی۔ رپورٹ کے مطابق مبینہ اغواء کے بعد لڑکی کے اہل خانہ اسے تلاش کر کے واپس لائے اور لڑکی کے چچا نے مقتولہ کو قتل کر کے نعش کو دفنا دیا تھا، مقتولہ کی پراسرار وفات کی اطلاع پر سی پی او سید خالد ہمدانی نے نوٹس لیتے ہوئے فوری قانونی...
    پی ٹی آئی کے رہنما شاہ محمود قریشی—فائل فوٹو لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے جناح ہاؤس اور عسکری ٹاور حملے کے 2 مقدمات میں پی ٹی آئی کے رہنما شاہ محمود قریشی کی عبوری ضمانت میں 9 اپریل تک توسیع کر دی۔انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے ایڈمن جج منظر علی گل نے کیس کی سماعت کی۔ آج ہم دھوپ میں، کل آپ ہوسکتے ہیں، شاہ محمود قریشی لاہورپاکستان تحریک انصاف کے سینئر شاہ محمود... شاہ محمود قریشی کو آج جیل سے لا کر عدالت میں پیش نہیں کیا گیا۔شاہ محمود قریشی کا ریمانڈ پیپر عدالت میں پیش کیا گیا۔عدالت نے مقدمات کا ریکارڈ اور تفتیشی رپورٹ طلب کر رکھی ہے۔
    اس وقت دنیا ایک بحرانی دور سے گزر رہی ہے جہاں سماجی، معاشی اور معاشرتی بحران آج سے کچھ سال پہلے مستحکم سمجھنے جانے والے ممالک کو بھی اپنی لپیٹ میں لیے ہوئے ہیں۔ اِس وقت دنیا کو امن و امان کا مسئلہ پہلے سے زیادہ درپیش ہے۔ جنگی جنون لاکھوں انسانوں کی زندگیاں نگل چُکا ہے۔ ان حالات میں سعودی عرب دنیا بھر میں امن قائم کرنے اور اس کے لیے مذاکرات کو فروغ دینے کے حوالے سے اہم ملک بنتا جا رہا ہے۔ دنیا سعودی عرب کے اِس کردار کی تعریف کر رہی ہے۔ سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد محمد بن سلمان کی قیادت میں سعودی عرب معاشی اور سیاسی اعتبار سے عالمی اہمیت...
    ویب ڈیسک —  امریکہ کے وزیر خارجہ مارکو روبیو نے جمعرات کی رات اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ طالبان کے کنٹرول کے افغانستان میں ایسے علاقے موجود ہیں جو انتہاپسند گروپوں کو اپنی سرگرمیوں کے لیے مواقع فراہم کرتے ہیں۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار سی بی ایس نیٹ ورک کی ایک سابق صحافی کیتھرین ہیریج کے ساتھ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک انٹرویو کے دوران کیا۔ روبیو سے پوچھا گیا تھا کہ آیا انٹیلی جینس رپورٹس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ القاعدہ اور اسلامک اسٹیٹ( داعش) نے افغانستان میں اپنے محفوظ ٹھکانے بنا لیے ہیں اور وہ 11 ستمبر 2001 سے پہلے جیسے خطرے کا سبب بن سکتے ہیں۔ وزیر خارجہ کا کہنا...
    یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے امریکی دباؤ کے تحت ملک کے اہم معدنی وسائل امریکا کے حوالے کرنے پر آمادگی ظاہر کر دی ہے۔ برطانوی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ زیلنسکی نے ایک معاہدے پر رضامندی ظاہر کی ہے جس کے تحت یوکرین کے قیمتی معدنی ذخائر تک امریکا کو رسائی حاصل ہو گی۔ یہ پیش رفت اس وقت سامنے آئی ہے جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روس-یوکرین جنگ بندی کے لیے یوکرین سے 500 ارب ڈالر معاوضے کا مطالبہ کیا تھا، یہ کہتے ہوئے کہ جنگ کے دوران امریکا نے اپنے خزانے سے خطیر رقم خرچ کی ہے۔ ابتدائی طور پر زیلنسکی نے اس مطالبے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ ملک کو...