2025-01-22@01:02:45 GMT
تلاش کی گنتی: 8
«ریگولر بینچ»:
اسلام آباد: بینچز کے اختیارات کا کیس مقرر نہ کرنے پر توہین عدالت کیس کے سماعت کے دوران رجسٹرار سپریم کورٹ عدالت کے سامنے پیش ہوگئے۔ جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کیس کی سماعت کر رہا ہے۔ سپریم کورٹ کے ریگولر بینچ نے استفسار کیا کہ بتائیں عدالتی حکم کے باوجود کیس مقرر کیوں نہ ہوا؟ رجسٹرار سپریم کورٹ نے بتایا کہ یہ کیس آئینی بینچ کا تھا غلطی سے ریگولربینچ میں لگ گیا تھا۔ جسٹس عقیل عباسی نے ریمارکس میں کہا کہ اگر یہ غلطی تھی تو عرصے سے جاری تھی اب ادراک کیسے ہوا؟ معذرت کے ساتھ غلطی صرف اس بینچ میں مجھے شامل کرنا تھی، میں اس کیس...
سپریم کورٹ آف پاکستان کے اعلامیہ کے مطابق ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل سنگین غلطی کے مرتکب ہوئے، ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل نے آئینی بینچ کا مقدمہ ریگولر بینچ کے سامنے سماعت کے لیے مقرر کیا۔ اسلام ٹائمز۔ سپریم کورٹ آف پاکستان کے ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل نذر عباس کو عہدے سے ہٹا دیا گیا، ایڈیشنل رجسٹرار ایڈمن نے نذر عباس کو او ایس ڈی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ اعلامیہ کے مطابق ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل نذر عباس سنگین غلطی کے مرتکب ہوئے، ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل نے آئینی بینچ کا مقدمہ ریگولر بینچ کے سامنے سماعت کے لیے مقرر کیا۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ایڈیشنل رجسٹرار کے ایسا کرنے سے سپریم کورٹ اور فریقین کے وقت اور وسائل کا ضیاع ہوا،...
—فائل فوٹو سپریم کورٹ کے آئینی اور ریگولر بینچز کے اختیارات کے کیس کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے ایڈیشنل جوڈیشل رجسٹرار نذر عباس کو توہینِ عدالت کا نوٹس جاری کر دیا۔عدالت نے حکم نامے میں کہا ہے کہ 16 جنوری کو عدالت نے ہدایت کی تھی کہ 20 جنوری کو ایک بجے کیس مقرر کیا جائے، ہم نے حکم نامے میں کہا تھا کہ اسی بینچ کے سامنے کیس سماعت کے لیے مقرر کیا جائے، مگر آج کیس کی کاز لسٹ جاری نہیں کی گئی۔ایڈیشنل رجسٹرار خرابیٔ صحت کے باعث آج عدالت نہیں آئے۔سپریم کورٹ آفس نے بتایا کہ ججز کمیٹی نے مذکورہ کیس 27 جنوری کو آئینی بینچ میں مقرر کیا ہے، ججز کمیٹی کے جس...
سپریم کورٹ کے جج جسٹس منصور علی شاہ—فائل فوٹو سپریم کورٹ کے جج جسٹس منصور علی شاہ نے سوال اٹھایا کہ کیا آرٹیکل 191 اے کے تحت ریگولر بینچ اختیارِ سماعت طے کر سکتا ہے؟ آرٹیکل 191 اے کے اختیارِ سماعت سے متعلق کیس کی سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی۔دورانِ سماعت جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ سپریم کورٹ آفس سے غلطی ہو گئی ہے، اسی 3 رکنی بینچ کے سامنے کیس فکس نہیں ہوا جس نے گزشتہ سماعت میں کیس سنا تھا۔ دیکھنا چاہتے ہیں ملٹری ٹرائل میں شہادتوں پر کیسے فیصلہ ہوا؟ جسٹس حسن رضویسویلینز کے فوجی عدالتوں میں ٹرائلز کے خلاف اپیل پر آئینی بینچ میں سماعت کے دوران جسٹس حسن رضوی نے وزارتِ دفاع کے وکیل سے...
اسلام آباد: 26ویں آئینی ترمیم کے تحت آئینی اور ریگولر بینچ کے اختیار سماعت کے کیس کی سماعت کا بینچ تبدیل ہوگیا۔ سپریم کورٹ کی جانب سے جاری کاز لسٹ کے مطابق 26ویں آئینی ترمیم کے تحت آئینی اور ریگولر بینچ کے اختیار سماعت کے کیس کی سماعت کرنے والے بینچ میں جسٹس عرفان سعادت کی جگہ جسٹس عقیل عباسی شامل ہوں گے۔ 26ویں آئینی ترمیم کے تحت آئینی اور ریگولر بینچ کے اختیار سماعت کے حوالے سے اہم سماعت کل ہو گی،جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس عقیل عباسی پر مشتمل تین رکنی بنچ سماعت کرے گا۔ گزشتہ سماعت جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس عرفان سعادت نے کی تھی۔
کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورت میں اساتذہ کے بھرتیوں کی پالیسی کے خلاف درخواست کی سماعت میںآئینی بینچ نے درخواستیں ریگولر بینچ منتقل کا حکم دے دیا۔سندھ بھر میں اساتذہ کے بھرتیوں کی پالیسی کے خلاف درخواست کی سماعت سندھ ہائیکورت میں ہوئی جہاں عدالت نے درخواست کی سماعت چار ہفتوں تک ملتوی کردی ۔درخواست مختلف امیدواروں کی جانب سے دائر کی گئیں جس میں کہاگیا کہ ہارڈ ایریا کا جواز بنا کے مخصوص امیدواروں کو 33 مارکس پر پاس کیا گیا ہے، دیگر علاقوں کے لیے پاسنگ مارکس 40 ہیں، پورے سندھ میں ایک ہی قانون ہونا چاہیے،سندھ بھر میں پی ایس ٹی، جے ایس ٹی کے امیدوار کو 33 مارکس پر پاس قرار دیا جائے،39 نمبر والا...
—فائل فوٹو سندھ ہائی کورٹ میں ریگولر بینچز کا نیا روسٹر جاری ہو گیا۔عدالت میں 4 دو رکنی اور 4 سنگل بینچز 13 جنوری سے 8 فروری تک مختلف کیسز کی سماعت کریں گے۔روسٹر کے مطابق بینچ ون چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس شفیع صدیقی اور جسٹس اکبر سروانہ پر مشتمل ہو گا، جس میں ای سی ایل، پیمرا اور پی ٹی اے سمیت دیگر کیسز کی سماعت ہو گی۔ سندھ میں موسم سرما کی عدالتی تعطیلات ختم سندھ میں موسم سرما کی عدالتی تعطیلات ختم ہوگئیں۔ بینچ ٹو جسٹس صلاح الدین پہنور اور جسٹس شمس الدین عباسی پر مشتمل ہوگا، یہ بینچ کریمنل کیسز، درخواست ضمانت، نیب، بینکنگ، اے ٹی سی اور دیگر کیسز کی سماعت کرے گا۔روسٹر...