ایم ڈی کیٹ کے امیدواروں کی سوال نامے کے اجراء کی درخواست شٹل کاک بن گئی
اشاعت کی تاریخ: 3rd, February 2025 GMT
کراچی:
ایم ڈی کیٹ کے امیدواروں کی سوال نامے کے اجراء کی درخواست شٹل کاک بن گئی، ریگولر بینچ نے آئینی بینچ کو پٹیشن بھیجی مگر آئینی بینچ نے سماعت سے انکار کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ہائیکورٹ میں ایم ڈی کیٹ کے امیدواروں کی سوالنامے کے اجراء کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ روسٹر تبدیل ہونے کے بعد ججز تبدیل ہوئے، درخواست دوسرے ریگولر بینچ میں منتقل ہوگئی۔
ریگولر بینچ نے ایک گھنٹہ سننے کے بعد درخواست آئینی بینچ میں منتقل کردی۔ آئینی بینچ نے چند منٹ کی سماعت کے بعد سننے سے انکار کردیا۔
جسٹس کے کے آغا نے ریمارکس دیئے کہ یہ پالیسی کے خلاف درخواست ہے یہ ریگولر بینچ میں لگائیں۔
درخواست گزار نے موقف دیا کہ میری آپ سے ریکویسٹ ہے کہ آپ اس درخواست کو سن لیں، یہ طالب علموں کے مستقبل کا معاملہ ہے۔آئینی بینچ نے وکیل کے اصرار پر سماعت 13 فروری تک ملتوی کردی گئی۔
دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا تھا کہ درخواست گزار کو ریلیف سکھر آئی بی اے اور سندھ ٹیسٹنگ سروس نے فراہم کرنا ہے، درخواست کے فیصلے تک نتائج جاری نہ کیے جائیں۔
ایم ڈی کیٹ کے جوابات کی شیٹ فراہم کی گئی لیکن سوال نامہ نہیں دیا گیا۔ سوال نامہ کے بغیر سوالات کی جانچ ممکن نہیں ہے۔
ایم ڈی کیٹ میں غلطی یا سلیبس سے باہر کے سوالات کی موجودگی ممکن ہے، پنجاب، کے پی میں ایم ڈی کیٹ امیدواروں کو جوابات کی شیٹ کے ساتھ سوالنامے کی کاپی فراہم کی گئی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے بھی سوالنامہ جاری کرنے کا حکم دیا ہوا ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ایم ڈی کیٹ کے ریگولر بینچ
پڑھیں:
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد: سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں مزید 2 ججز شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق اس سلسلے میں چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 18 اپریل کو طلب کر لیا۔
اس کے علاوہ مستقل چیف جسٹس پشاورہائیکورٹ اور بلوچستان ہائیکورٹ کیلئے ججز کے ناموں پر غور کے لیے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 2 مئی کو طلب کرلیا۔
چیف جسٹس پاکستان نے جوڈیشل کمیشن کے ارکان سے 28 اپریل تک نامزدگیاں طلب کرلی ہیں۔
حکومت کا مقصد پائیدار سرمایہ کاری پر مبنی، برآمدات کو فروغ دینے والی اقتصادی ترقی کو یقینی بنانا ہے؛ وزیر خزانہ
Ansa Awais Content Writer