2025-03-15@03:55:07 GMT
تلاش کی گنتی: 31

«روزہ جاتارہا»:

    وزیر مملکت سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ دہشت گرد واقعات کےلیے مسنگ پرسنز کو بہانے کےطور پر استعمال کیا جاتا ہے۔جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کے دوران طلال چوہدری نے کہا کہ کوشش کریں گے کہ سیاسی جماعتیں اپنی ذمے داریاں پوری کریں۔انہوں نے کہا کہ سیاسی اور انتظامی لوپ ہولز پر کرنے ہوں گے، جو ریاست کو تسلیم نہیں کرتے وہ اسپتال اور ڈیموں پر حملہ کرتے ہیں۔وزیر مملکت نے مزید کہا کہ یہ ان چیزوں پر حملے کرتے ہیں جو عوام کی سہولت کے لیے ہیں، ڈاکٹر مالک نے بڑی مدلل بات کی، جن کی بات کو وزیراعظم نے سراہا۔اُن کا کہنا تھا کہ مسنگ پرسنز کے معاملے کو بڑھا چڑھا کر پیش...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14 مارچ 2025)ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا ہے کہ جعفرایکسپریس پر حملے کرنے والے دہشت گردوں کو انگیج کر کے انہیں مہارت سے موت کے گھاٹ اتارا گیا، پاکستان آرمی نے باقاعدہ منصوبہ بندی کرکے دہشت گردوں کو انگیج کیا، اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ خودکش بمباروں کی وجہ سے محتاط انداز میں آپریشن کیا گیا۔ ہمارے سپیشل سروسز گروپ ضرار گروپ نے مغویوں کو خودکش بمبارز سے نجات دلائی جو کہ ٹولیوں کی شکل میں موجود لوگوں کے ساتھ بیٹھے تھے۔ چوبیس گھنٹے سے مسافر ان دہشتگردوں کے ہاتھوں یرغمال بنے ہوئے تھے۔ فوجی جوانوں نے...
    ویب دیسک : ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کے ہمراہ اہم پریس کانفرنس میں جعفر ایکسپریس پر ہونے والے حملے اور مسافروں کی بازیابی کے لیے کیے جانے والے آپریشن سے متعلق آگاہ کر رہے ہیں۔ بلوچستان  کے وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی نے جعفر ایکسرپس پر ہونے والے دہشت گرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج نے جس طرح یر غمالیوں کی رہائی ممکن بنائی وہ قابل تعریف ہے، سکیورٹی فورسز کو کامیاب کارروائی پر خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ چند دہشت گردوں نے بلوچوں کی روایات کوپامال کردیا ہے، یہ دہشت گرد ہیں جو پاکستان کو غیرمستحکم کرنا...
    اسلام آباد ( اے بی این نیوز)13 سالہ بچہ اغوا کے بعد قتل کر دیا گیا۔ ۔بچے کی لاش برآمد ہو گئی۔ مبینہ طور پر تھانہ لوہی بھیر پولیس معاملے کو دبانے کے لئے کوشاں ہے۔ اہل علاقہ کا حصول انصاف کے لئے احتجاج ۔ سوہان سوسائٹی میں شام کے وقت احتجاج بھی کیا گیا ۔ اسلام آباد تھانہ لوئی بھیر کی حدود میں ایک غریب کے بیٹے کے ساتھ جنسی زیادتی کے بعد اسے بے دردی سے قتل کر دیا گیا ۔با اثر ملزمان کی وجہ سے غریب انصاف سے محروم ہے۔ مبینہ طور پر ایس ایچ او اور تفتیشی افسر پر ملزمان کو بچانے کا الزام ہے۔ واقعہ کے اصل ملزمان کو پولیس فائدہ دے...
      لندن: فلسطینی پرچم تھامے نوجوان کو بگ بین کلاک ٹاور سے کرین کے ذریعے 16 گھنٹے بعد نیچے اتار لیا گیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق نوجوان کو بحفاظت نیچے اتارنے کے بعد پولیس کی جانب سے گرفتار کر لیا گیا ہے، حراست میں لیے گئے نوجوان نے فلسطین کا پرچم تھام رکھا تھا۔ لندن میں پولیس نے ایک شخص کو اس وقت گرفتار کر لیا جب وہ شہر کے تاریخی کلاک ٹاور بِگ بین پر فلسطین کا پرچم لے کر چڑھنے کے بعد رات گئے اُترا۔ جائے وقوعہ سے سامنے آنے والی تصاویر میں دیکھا گیا کہ مذکورہ شخص کو ایمرجنسی سروس کی گاڑی کے ذریعے نیچے اُتارا جا رہا ہے۔ مذکورہ شخص نے مخصوص انداز میں احتجاج...
    پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مارچ2025ء)مشیر اطلاعات پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ فارم 47 کا سہارا نہ لیا جاتا تو باپ بیٹی آج دوبارہ لندن میں ہوتے۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ جب سے خیبر پختون خوا حکومت کی سالانہ کارکردگی رپورٹ شائع ہوئی ہے تب سے مخالفین کی چیخیں نکل رہی ہیں اور جعلی حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے، مخالفین ہماری کارکردگی رپورٹ پر بے جا تنقید کرکے خود کو تسلی دینے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مینڈیٹ چور حکومتوں کے پاس عوام کو دکھانے کے لیے کچھ نہیں، اسی لیے وہ خیبر پختونخوا کی کارکردگی رپورٹ پر تنقید کر رہے ہیں،یہ عوام کے ٹیکس کے پیسوں سے...
    پشاور: مشیر اطلاعات پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ فارم 47 کا سہارا نہ لیا جاتا تو باپ بیٹی آج دوبارہ لندن میں ہوتے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ جب سے خیبر پختون خوا حکومت کی سالانہ کارکردگی رپورٹ شائع ہوئی ہے تب سے مخالفین کی چیخیں نکل رہی ہیں اور جعلی حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔ مخالفین ہماری کارکردگی رپورٹ پر بے جا تنقید کرکے خود کو تسلی دینے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مینڈیٹ چور حکومتوں کے پاس عوام کو دکھانے کے لیے کچھ نہیں، اسی لیے وہ خیبر پختونخوا کی کارکردگی رپورٹ پر تنقید کر رہے ہیں۔ شریف خاندان عوام کے ٹیکس کے پیسوں سے اخبارات میں...
    وفاقی وزیراطلاعات عطاتارڑ نے کہا ہے کہ جب مسلم لیگ ن کی مخلوط حکومت ایک قبل قائم ہوئی تو لوگوں نے شرطیں لگائی ہوئی تھی کہ ملک ڈیفالٹ ہونے والا ہے، معشیت نہیں سنبھلے گی، آج تمام معاشی اشارے مثبت ہیں۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اطلاعات عطاتارڑ نے کہا کہ کل مسلم لیگ ن کی مخلوط حکومت کا ایک سال مکمل ہوجائے گا، وزیراعظم شہباز شریف نے 4 مارچ 2024 کو اپنے عہدے کا حلوف اٹھایا تھا اور ایک بھاری ذمہ داری قوم نے ان کو دی تھی۔ عطاتارڑ نے کہا کہ بہت ساری قیاس آرائیاں تھیں کہ ملک کس سمت میں جارہا ہے، آنے والے دنوں میں ملک کی معیشت کے کیا حالات ہوں گے...
    اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ میں ریڑھی بانوں سے متعلق کیس کے دوران عدالت کے دلچسپ ریمارکس پر عدالت میں قہقہے لگ گئے۔ جسٹس سردار اعجاز اسحاق نے کیس کی سماعت کی۔ درخواست گزار ریڑھی بانوں کی طرف ایڈووکیٹ ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ پیش ہوئے۔ دوران سماعت، ایم سی آئی حکام نے بتایا کہ ریڑھی بانوں کے حوالے سے ایک بل سینیٹ میں آیا تھا جن پر ہم نے کمنٹس دیے ہیں۔ ایم سی آئی حکام کے بیان پر جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے ریمارکس دیے کہ 26 ویں ترمیم کے ساتھ بل لگا دینا تھا وہ بھی منظور ہو جاتا، 26 ویں ترمیم کے نیچے چھپا دینا تھا۔ مزید پڑھیں؛ اسلام آباد ہائیکورٹ کا سی...
     ویب ڈیسک : وفاقی وزیراطلاعات عطاتارڑ  نےکہا ہےکہ پی ٹی آئی والوں کو  برطانیہ میں آرمی چیف کا پرتپاک استقبال ہضم نہیں ہو رہا، شرپسند عناصر کے خلاف قانون حرکت میں آئےگا۔ وفاقی وزیراطلاعات عطاتارڑ نےکہا ہےکہ پی ٹی آئی ملک دشمن ایجنڈے پر عمل پیرا ہے، پی ٹی آئی نے ہمیشہ ملکی استحکام کے خلاف سازشیں کیں، ملک میں انتشار  اور  بے امنی پھیلائی، شہدا کی یادگاروں کی بے حرمتی کی۔ پی ٹی آئی دہشت گردوں کو پاکستان لائی اور انہیں اپنا دوست بنایا، پی ٹی آئی نے 9 مئی کو جوکچھ کیا اس کے تمام شواہد موجود ہیں۔ ریڈ کراس آج شیری بیباس اور اس کے دو بچوں کی میتیں اسرائیل لائے گی وفاقی وزیراطلاعات کا...
    بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے کہا ہے کہ ہارنے سے دباؤ بڑھ جاتا ہے اس لیے آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی میں پہلے میچ پر فوکس ہے۔ یہ بھی پڑھیں: انڈین کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما پاک بھارت ٹیسٹ سیریز کے خواہشمند دبئی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہیت شرما نے کہا کہ آئی سی سی کا ہر ایونٹ بہت اہم ہوتا ہے، آئی سی سی ٹورنامنٹس جیتنے کا سوچ کر میدان میں آتے ہیں، ابھی ہمارا فوکس پہلے میچ پر ہے کیوں کہ ایک میچ ہارنے سے دباؤ بڑھ جاتا ہے۔ روہیت شرما نے کہا کہ کامیابی کے لیے 2 سے 2 کھلاڑیوں کا بڑا اسکور کرنا ضروری ہے، ہر گراؤنڈ...
    بلوچستان کا دارالحکومت کوئٹہ جہاں مختلف ثقافتوں کی وجہ سے دنیا بھر میں شہرت رکھتا ہے، وہیں یہاں کی انوکھی مارکیٹیں بھی سیاحوں کے لیے بڑی توجہ کا مرکز ہے۔ وادی میں یوں تو اشیا ضرورت کی کئی انوکھی مارکیٹیں موجود ہیں، جہاں پر ملک بھر سے سستی اور اعلیٰ کوالٹی کی اشیا دستیاب ہیں، تاہم کوئٹہ میں نایاب پتھروں کا کاروبار بھی انوکھے انداز میں کیا جاتا ہے۔ اکثر بڑے شہروں میں قیمتی پتھروں کی دکانیں عالی شان مارکیٹوں یا مالز میں ہوتی ہیں، جہاں ان دکانوں کو بڑی سجاوٹ کے ساتھ رکھا جاتا ہے، لیکن کوئٹہ میں نگینوں کی یہ مارکیٹ کچھ منفرد ہے۔ شہر کے وسط میں واقع شاہراہ اقبال پر ان بیش قیمتی پتھروں کی مارکیٹ...
    پریس کانفرنس کرتے ہوئے سینئر رہنما ایم کیو ایم نے کہا کہ کراچی کی موجودہ صورتحال انتہائی تشویش ناک ہے، یہاں حالات کسی وقت بھی ایٹم بم کی طرح پھٹ سکتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ آفاق احمد کو عجلت میں گرفتار کیا گیا، جس کی بھرپور مذمت اور رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں، کراچی بیروت بننے اور 85 سے بدتر حالات کی جانب جاتا نظر آ رہا ہے۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ ڈمپر جلانے کے پیچھے نہ آفاق ہیں نہ ایم کیو ایم، ہم عوام کی کیفیت بیان کر رہے ہیں۔ شہر میں ڈمپر جلانے کا سلسلہ ختم نہیں ہوگا، اب چاہے تو...
    پیپلزپارٹی کی رہنما اور رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ   ملک میں صرف 5 فیصد خواتین سول سروس میں ہیں، خواتین کے حوالے سے بنائے گئے قوانین پر مکمل عمل درآمد نہیں ہورہا ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا کہ جنرل ضیا کی آمریت میں خواتین کی جدوجہد اور 12فروری کے واقعہ کو یاد کرتے ہوئے یہ دن منایا جاتا ہے، جدوجہد ابھی باقی ہے۔ انہوں نے کہا کہ غیرت کے نام پر قتل کے قانون کو دو بار تبدیل کرنے کی کوشش کی گئی، قانون پر مکمل عمل درآمد نہیں ہورہا ہے، مقامی سطح پر قوانین تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔ پاکستان مسلم لیگ ن کی رکن...
    ویب ڈیسک: پاکستان سمیت دنیا بھر میں سائنس میں خواتین اور لڑکیوں کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے۔ ہر سال 11 فروری کو عالمی سطح پر سائنس میں خواتین اور لڑکیوں کا بین الاقوامی دن منایا جاتا ہے، اس دن سائنس اور ٹیکنالوجی میں خواتین کی حصے داری کا عالمی سطح پر جائزہ لیا جاتا ہے اور اس میدان مزید خواتین کو راغب کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔ یہ وہی دن ہے جسے ادارہ اقوام متحدہ نے خواتین کے حقوق اور سائنسی میدان میں ان کی مکمل رسائی اور شراکت کو یقینی بنانے اور جنسی برابری اور نیز خواتین اور لڑکیوں کو بااختیار بنانے کی غرض اپنی عمومی مجلس (جنرل اسمبلی) میں قرارداد اے آر ای ایس...
    بیجنگ:جشن بہار چین میں سب سے قدیم اور سب سے اہم روایتی تہوار ہے۔ 2023 کے آخر میں ، جشن بہار کو اقوام متحدہ کی تعطیل کے طور پر نامزد کیا گیا ہے۔ 2024 کے آخر میں ، جشن بہار یونیسکو کی انسانیت کے غیر مادی ثقافتی ورثے کی نمائندہ فہرست میں شامل ہو چکا ہے ۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ چینی نیا سال اور چینی ثقافت کو دنیا بھر میں بڑے پیمانے پر تسلیم کیا جاتا ہے۔ حالیہ دنوں بہت سے قومی اور بین الاقوامی اداروں نے غیر مادی ثقافتی ورثے کی نمائشوں، پرفارمنسز اور تجرباتی سرگرمیوں کا انعقاد کیا ہے اور دنیا بھر کے لوگوں نے مل کر چینی نئے سال کی خوشگوار اور پرامن ضیافت...
       اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے )وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ نے کہا کہ پاکستان کے تعلیمی نظام میں یونیورسٹی آف لندن کا اہم کردار رہا ہے، یونیورسٹی آف لندن سے سند یافتہ افراد آج ملک میں عدلیہ، قانون، سیاست سمیت اہم شعبوں میں اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں، یونیورسٹی آف لندن کا تعلیمی نظام سیکھنے کا بہترین تجربہ فراہم کرتا ہے۔ان خیالات کااظہار وفاقی وزیر اطلاعات  نے یونیورسٹی آف لندن کے المنائی سے خطاب کرتے ہوئے  کیا ۔انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی آف لندن کے المنائی سے ملاقات باعث مسرت ہے۔عطااللہ تارڑ نے کہا کہ یونیورسٹی آف لندن سے بطور ٹیوٹر اپنے کیریئر کا آغاز کیا، پاکستان میں قانون کی تعلیم کا معیار بلند کرنے میں یونیورسٹی...
    لاہور (نیوز رپورٹر) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف سے بلوچستان ریزیڈنشل کالج لورا لائی کے 50رکنی طلبہ کے وفد نے ملاقات کی۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کی طرف سے بلوچستان کے تمام طلبہ کے لئے لیپ ٹاپ کا تحفہ دیا گیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے بلوچستان کے طلبہ کی درخواست پر سیروسیاحت کے لئے جیب خرچ دینے، ڈبل ڈیکر بس پر لاہور کی سیر کرانے اور بہترین ہوٹل میں لنچ کا اہتمام کرنے کی ہدایت کی۔ بلوچستان کے طلبہ نے پنجاب میں وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف کے اقدامات کی تعریف کی اور طلبہ نے پنجاب میں تعلیم حاصل کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے بلوچستان ریزیڈنشل کالج کے طلبہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا...
    ہمارے معاشرے میں جنگلی جانوروں اور پرندوں کو پالنے کا رجحان عام ہے۔ گھروں میں شوق کے طور پر رکھے جانے والے پرندے اور جانور جب مر جاتے ہیں، تو اکثر انہیں زمین میں دفن کر دیا جاتا ہے یا کچرے کے ڈھیر پر پھینک دیا جاتا ہے۔ لیکن ایک نوجوان، جہانگیر خان جدون، نے اس روایت کو بدل دیا ہے۔ ان کے خاندان نے ایک منفرد طریقہ اپنایا ہے، جس کے تحت جانوروں اور پرندوں کی باقیات کو محفوظ کر کے ان سے سیکھنے کے مواقع فراہم کیے جاتے ہیں۔ جہانگیر خان جدون کا کہنا ہے کہ یہ طریقہ ان کے دادا نے 1918 میں شروع کیا تھا، جو وقت کے ساتھ خاندان کی روایت بنتا گیا۔ ان کے...
    کراچی: مثبت معاشی اشاریوں، پاکستان اور چین کے درمیان 25کروڑ ڈالر کے طبی تجارت کے معاہدوں، پہلی ششماہی میں غیرملکی سرمایہ کاری میں 20فیصد کے اضافے، کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ہونے جیسے عوامل کے باعث پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں پیر کو اتارچڑھاؤ  کے باوجود تیزی رہی۔  تیزی کے سبب 53فیصد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں جبکہ حصص کی مالیت میں بھی 75ارب 14کروڑ 14لاکھ 25ہزار 435روپے کا اضافہ ہوگیا۔ کاروبار کا آغازتیزی سے ہوا جس سے ایک موقع پر 1104پوائنٹس کی تیزی سے انڈیکس کی 1لاکھ 16ہزار پوائنٹس کی سطح بھی بحال ہوگئی تھی لیکن وقفے وقفے سے پرافٹ ٹیکنگ کے سبب مارکیٹ اتار چڑھاؤ کا شکار رہی۔  البتہ نئی مانیٹری پالیسی میں شرح سود میں مزید کمی...
    ہماری انتظامیہ شہریوں کی خدمت کےلیے کام کر رہی ہے، مرتضیٰ وہاب - فوٹو: فائل میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ جو لوگ کہتے تھے کام نہیں ہو رہا ہے وہ تعصب کی عینک اتاریں۔میئر کراچی نے لیاری جی آلانہ روڑ کا افتتاح کردیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ تاریخی سڑک لیاری کو پورٹ سے ملاتی ہے۔میئر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ہماری انتظامیہ شہریوں کی خدمت کےلیے کام کر رہی ہے، جناح برج کی تعمیر کا کام بھی جاری ہے، نیٹی جیٹی پل کی تزئین و آرائش کا کام جاری ہے۔ ریڈ لائن منصوبے کی تکمیل میں کتنا وقت لگے گا؟ میئر کراچی نے بتا دیامیئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ ریڈ لائن کی وجہ سے...
    لاہورایئرپورٹ پر پی آئی اےکاطیارہ حادثےسےبال بال بچ گیا ۔کپتان کی غفلت و لاپرواہی پرپی آئی اے انتظامیہ نے نوٹس لے لیا،کپتان اور فرسٹ آفیسر کو گراؤنڈ کرکے تحقیقات شروع کردی گئیں،ذرائع کے مطابق سی اے اے نے کپتان کےالکوحل ٹیسٹ سیمپل لینے کے احکامات جاری کردئیے۔حکام کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کے کپتان نے طیارے کو غلط رن وے پر اتار دیا، پی آئی اے کی پرواز پی کے150دمام سے ملتان جارہی تھی ،ملتان میں موسم کی خرابی دھند کے باعث پرواز کا رخ لاہور ایئرپورٹ کی طرف موڑا گیا ۔کپتان نے مرکزی رن وے پر لینڈنگ کے بجائے رن وے نمبر36ایل پر جہاز کو اتار دیا، لینڈنگ کے وقت لاہورایئرپورٹ کے رن وے کی لائٹیں بھی...
    لاہور: پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کے پائلٹ کی مبینہ غفلت و لاپرواہی نے مسافروں کی جانوں کو خطرے میں ڈال دیا۔ ذرائع کے مطابق پائلٹ نے دمام سے ملتان آنے والی پرواز پی کے 150 طیارے کو غلط رن وے پر اتار دیا۔ ملتان میں موسم کی خرابی دھند کے باعث پرواز کا رخ لاہور ایئرپورٹ پر موڑا گیا تھا۔ کپتان نے مرکزی رن وے پر لینڈنگ کے بجائے رن وے نمبر 36 ایل پر جہاز کو اتار دیا، لینڈنگ کے وقت رن وے کی لائٹیں بھی آف تھی۔ سنگین غفلت و لاپرواہی پر پی آئی اے انتظامیہ نے کپتان اور فرسٹ آفیسر کو گراؤنڈ کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔ ترجمان پی ائی اے کے مطابق متعلقہ پائلٹ اور...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 15 جنوری 2025ء) بھارتی وزیر دفاع نے اس موقع پر کہا کہ بحر اوقیانوس کی اہمیت اب بحر ہند کے خطے میں منتقل ہو گئی ہے، جو بین الاقوامی طاقت کے لیے رقابت کا مرکزبنتا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا، ''بھارت اپنے مفادات کے تحفظ کے لیے اپنی بحریہ کو طاقت ور بنانے کو سب سے زیادہ اہمیت دے رہا ہے۔'' بھارت کا غیر معمولی اقدام: بیک وقت گیارہ آبدوزیں تعینات آبدوز، ڈسٹرائر اور فریگیٹ کو ممبئی کے مزگاؤں ڈاک یارڈ میں تیار کیا گیا۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے ان تینوں کو کمیشن کیا۔ انہوں نے کہا، ''تینوں بڑے بحری جہازوں کی کمیشننگ اس بات کا ثبوت ہے کہ ڈیفنس مینوفیکچرنگ...
    وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز : فوٹو فائل وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ اگر منہ پر ہاتھ پھیر کر کہوں کہ تمہارا ہیٹر اتاروں گی تو عوام کی خدمت کیسے ہوگی؟ بہاولپور میں ہونہار اسکالرشپ پروگرام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ کوئی پاسبان کسی کے بہکاوے میں آکر ملک پر حملہ نہیں کر سکتا، قانون نافذ کرنے والے اداروں کی تضحیک نہیں کر سکتا، آپ کی ریڈ لائن پاکستان ہونی چاہیے۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ بیانیے وہ بناتے ہیں جنہوں نے کوئی کام نہ کیا ہو، کوئی ماں آپ کو یہ نہیں کہے گی کہ دلوں میں نفرت پالو۔مریم نواز نے کہا کہ رانا سکندر کو شاباش...
    پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ القادر ٹرسٹ سے کسی نے ذاتی فائدہ نہیں اٹھایا، القادر ٹرسٹ کا پیسہ بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے اکاؤنٹ میں نہیں آیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم  نے کہا ہے کہ کسی بھی دوسرے ملک میں ٹرسٹ بنانے پر نوبل پرائز دیا جاتا ہے، یہاں فلاحی کام کرنے والوں کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ القادر ٹرسٹ سے کسی نے ذاتی فائدہ نہیں اٹھایا، القادر ٹرسٹ کا پیسہ بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے اکاؤنٹ میں...
    واشنگٹن: مکس مارشل آرٹس (یو ایف او) چیمپئن خبیب کافلائڈمے ویدر کو امریکا میں جہاز سے عین وقت پر آف لوڈ کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق روس سے تعلق رکھنے والے یو ایف او چیمپئن خبیب کو مبینہ طور پر امریکا میں ایئرلائن سے فلائٹ سے تھوڑی دیر پہلے جہاز سے آف لوڈ کیا۔ جہاز سے آف لوڈ کرنے سے قبل خبیب کی ایئرلائن عملے سے بحث بھی ہوئی جس میں وہ اپنی صفائی پیش کررہے تھے۔ پرواز میں بیٹھے ایک اور مسافر نے اس تمام منظر کی خاموشی سے بنائی گئی ویڈیو شیئر کردی۔ جس میں ایئرلائن کی خاتون عملے سے تکرار کے بعد خبیب کو اپنی سیٹ چھوڑ کر جہاز سے اترتے دیکھا جاسکتا ہے۔ اس...
۱