2025-02-24@18:45:36 GMT
تلاش کی گنتی: 16

«جیلوں میں قیدیوں کو»:

    سندھ کی جیلوں میں قیدیوں کو کھانے، ادویات،  کپڑوں اور فرنیچر کی فراہمی کے ٹھیکوں میں 2 ارب 45 کروڑ 61 لاکھ روپے کی بے ضابطگیوں اور فنڈز کے غلط استعمال کا انکشاف ہوا ہے۔ سندھ اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے سندھ کی مختلف جیلوں میں قیدیوں کو کھانے اور ادویات کی فراہمی سمیت دیگر اشیا کی خریداری کے لیے ٹھیکوں میں 2 ارب 45 کروڑ سے زائد کی بے ضابطگیوں کی تحقیقات کا حکم دیا ہے، کمیٹی نےت سیکریٹری داخلہ سندھ کو تحقیقات کرکے ایک ماہ میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: کراچی کی سینٹرل جیل کیسے حکومت سندھ کو کروڑوں روپے کا فائدہ پہنچائے گی؟  صوبائی اسمبلی میں پی اے سی کا اجلاس...
    قیصر کھوکھر , طیب مقبول:  پنجاب بھر کی جیلوں میں قیدیوں کو پاک بھارت کرکٹ میچ دکھانے کیلئے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔  محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق صوبے کی تمام 44 جیلوں میں قیدی کرکٹ میچ سےمحظوظ ہوں گے، بچوں کی جیلوں میں بھی کرکٹ میچ کی لائیو نشریات کیلئے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔  سیکرٹری داخلہ پنجاب نورالامین مینگل نے آئی جی جیل خانہ جات کو خصوصی انتظامات کی ہدایت کی۔ مری: پولیس سے بچنے کیلئے ملزم نے عمارت سے کود کر خودکشی کرلی  ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی پریزن ریفارمز پالیسی کے تحت اسیران کو بہتر شہری بنانے کیلئے مثبت سرگرمیوں کو فروغ دیا جا رہا ہے، جیل ریفارمز...
    — فائل فوٹو بشکریہ کرک انفو پنجاب بھر کی جیلوں میں قیدیوں کو پاک بھارت کرکٹ میچ دکھانے کے لیے خصوصی انتظامات مکمل کرلیے گئے۔ترجمان محکمہ داخلہ کے مطابق پنجاب کی تمام 44 جیلوں میں قیدی کرکٹ کے میچ سے لطف اندوز ہونگے۔بچوں کی جیلوں میں بھی کرکٹ میچ لائیو دکھانے کے انتظامات کیے گئے ہیں۔ چیمپئنز ٹرافی کا سب سے بڑا پاک بھارت ٹاکرا آجگروپ اے میں پہلے میچ میں شکست کے بعد پاکستان کے پاس غلطی کی گنجائش بھی نہیں ہے، جبکہ بھارت نے اپنے پہلے میچ میں بنگلا دیش کو شکست دی۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ سیکریٹری داخلہ پنجاب نور الامین مینگل نے آئی جی جیل کو خصوصی انتظامات کی ہدایت کی ہے۔انہوں نے یہ بھی...
    سیکرٹری داخلہ نور الامین مینگل نے پنجاب کی تمام جیلوں میں ہنرمند اسیران کو انکی محنت کے مطابق معاوضہ دینے کا ماڈل تیار کرنے کی ہدایت کی تاکہ اسیران میں ہنرمندی کو فروغ ملے اور وہ جیل میں ہوتے ہوئے اپنے اہل خانہ کی کفالت کر سکیں۔ اسلام ٹائمز۔ سیکرٹری داخلہ پنجاب نورالامین مینگل سرپرائز وزٹ پر کیمپ جیل لاہور پہنچ گئے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن "ہنر مند اسیر" کے تحت سیکرٹری داخلہ نے ڈسٹرکٹ جیل لاہور میں اسیران کیلئے قائم کیے گئے ہنرمندی کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کیا۔ اس موقع پر سیکرٹری داخلہ پنجاب نے ہدایت کی کہ پنجاب کی تمام جیلوں میں قیدیوں کو حجام، درزی، باورچی، موٹرسائیکل مکینک، الیکٹریشن، اے سی مکینک اور کارپینٹر کے...
      لاہور: پنجاب حکومت نے 125 سال پرانے جیل قوانین میں ترامیم کی ہیں تاکہ قیدیوں کے حقوق کو عالمی معیار کے مطابق بہتر بنایا جا سکے۔ محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق، ان ترامیم کا مقصد جیلوں میں انسانی حقوق کا تحفظ اور قیدیوں کے لیے بہتر سہولتیں فراہم کرنا ہے۔ ان ترامیم میں خصوصی طور پر خواتین قیدیوں، بچوں اور ذہنی امراض کے شکار قیدیوں کے حقوق پر توجہ دی گئی ہے۔ نئے رولز کے مطابق، غیر ملکی قیدیوں کو قونصلر کی مدد فراہم کی جائے گی اور وہ اپنی زبان میں کیس کی کارروائی سن سکیں گے۔ قیدیوں کو صاف پانی، متوازن خوراک اور صحت مند ماحول دینے پر زور دیا گیا ہے۔ مزید برآں، ہر جیل میں...
    پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے کی جیلوں میں قید افراد کے ڈوپ ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا ہے ، ڈوپ ٹیسٹ کے بعد صوبے کے تمام جیل سپرنٹنڈنٹس کو جیلوں میں قید نشے کے عادی افراد کا ڈیٹا کمشنر پشاور ڈویژن آفس کو فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود کی زیر صدارت خیبر پختونخوا کی جیلوں میں قید نشے کے عادی افراد کے علاج کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں قیدیوں کے ڈوپ ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس آئی جی جیل خانہ جات عثمان محسود کی درخواست پر منعقد کیا گیا جس میں آئی جی جیل خانہ جات عثمان محسود سمیت صوبائی دارالحکومت پشاور اور خیبر پختونخوا کے تمام سنٹرل...
    پاکستان نے اسرائیلی جیلوں سے رہا فلسطینیوں کو ملک میں رکھنے پر آمادگی ظاہر کردی، حماس کا دعویٰ WhatsAppFacebookTwitter 0 4 February, 2025 سب نیوز غزہ (سب نیوز)فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کا کہنا ہے کہ پاکستان نے اسرائیلی جیلوں سے رہا ہونے والے 15فلسطینی قیدیوں کی میزبانی پر آمادگی ظاہر کی ہے۔عرب میڈیا کی جانب سے حماس ترجمان خالد قدومی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ غزہ جنگ بندی معاہدے کے تحت اسرائیل نے جن فلسطینیوں کو رہا کیا ہے ان میں سے کچھ مصر پہنچے ہیں۔حماس ترجمان نے کہا کہ مصر کے علاوہ ترکیہ، الجزائر، ملائیشیا، پاکستان اور انڈونیشیا نے بھی رہا ہونے والے قیدیوں کی میزبانی پر آمادگی ظاہر کی تھی۔عرب میڈیا کے مطابق حماس...
    اسلام آباد: فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کا کہنا ہے کہ پاکستان نے اسرائیلی جیلوں سے رہا ہونے والے 15 فلسطینی قیدیوں کی میزبانی پر آمادگی ظاہر کی ہے۔ عرب میڈیا کی جانب سے حماس ترجمان خالد قدومی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ غزہ جنگ بندی معاہدے کے تحت اسرائیل نے جن فلسطینیوں کو رہا کیا ہے ان میں سے کچھ مصر پہنچے ہیں۔ حماس ترجمان نے کہا کہ مصر کے علاوہ ترکیہ، الجزائر، ملائیشیا، پاکستان اور انڈونیشیا نے بھی رہا ہونے والے قیدیوں کی میزبانی پر آمادگی ظاہر کی تھی۔ عرب میڈیا کے مطابق حماس ترجمان نے کہا کہ انہیں باضابطہ طور پر تصدیق کردی گئی ہے کہ پاکستان 15 فلسطینی قیدیوں کی میزبانی کرے گا۔ عرب...
    میں جیل جاکر نماز کا پابند ہوا، علی امین گنڈاپور - فوٹو: فائل وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نےانکشاف کیا ہے کہ میں جیل جاکر نماز کا پابند ہوا، میں نے بانی کو بتایا تھا کہ جیل جانے سے میری اصلاح ہوئی۔صوبے کی جیلوں کی ڈیجیٹلائزیشن کیے جانے کے پروگرام کے افتتاح پر خطاب میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ صوبے کی 39 جیلوں میں قیدیوں کو سہولیات کی فراہمی کی جارہی ہے، تمام جیلوں کو ایک ڈیٹا بیس پر کمپیوٹرائزڈ کردیا گیا۔انہوں نے کہا کہ نئے سسٹم سے قیدیوں کے مقدمات اور ملاقات میں آسانی ہوگی، قیدیوں کے رشتے داروں پر بھی مالی بوجھ نہیں پڑے گا۔ بانی پی ٹی آئی اور علی امین گنڈاپور میں ملاقات کی...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔28 جنوری ۔2025 ) حکومت نے سوئی گیس کمپنیوں کے منافع میں سے 82 ارب روپے منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ گھریلو صارفین کو قیمتوں میں اضافے سے بچایا جاسکے ڈان نیوزکے مطابق یہ بات وفاقی وزیرڈاکٹرمصدق ملک نے کہی ہے انہوںنے کہا کہ سرکلر ڈیٹ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں گیس کمپنیوں کے منافع میں 99 ارب روپے موجود ہیں جس میں سے 82 ارب روپے اب گھریلو صارفین کو گیس ٹیرف میں اضافے سے بچانے کے لیے استعمال کیے جائیں گے.(جاری ہے) دوسری جانب گیس کی قیمتوں میں پہلے سے کیئے جانے والے70فیصد تک کے اضافوں سے دو سے تین ہزار روپے بل ادا رنے والے صارفین کے بل 20ہزار روپے...
    خیبر پختونخوا کی جیلوں میں گنجائش سے زیادہ قیدیوں کے معاملے پر پشاور ہائی کورٹ نے چیف سیکرٹری اور آئی جی خانہ جات کو مراسلہ ارسال کردیا۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور ہائی کورٹ نے ہائی پروفائل قیدیوں کو دوسرے صوبوں میں منتقل کرنے کی ہدایت کردی۔ خیبر پختونخوا کی جیلوں میں گنجائش سے زیادہ قیدیوں کے معاملے پر پشاور ہائی کورٹ نے چیف سیکرٹری اور آئی جی خانہ جات کو مراسلہ ارسال کردیا، جس میں ہائی پروفائل قیدیوں  کو دوسرے صوبے منتقل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ہائی پروفائل قیدیوں کو ساہیوال اور میانوالی کی محفوظ جیلوں میں منتقل کردیا جائے۔ خیبر پختونخوا کی جیلوں میں قید دیگر صوبوں سے تعلق رکھنے والے 89...
    ویب ڈیسک — امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چھ جنوری 2021 کو کیپٹل ہِل میں ہنگامہ آرائی کے الزام میں سزاؤں کا سامنا کرنے والے افراد کو صدارتی حکم کے تحت معافی دینے کے اپنے اقدام کا دفاع کیا ہے۔ منگل کو وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا "ان کو معافی دی گئی ہے۔ میرے خیال میں انہیں دی گئی سزا مضحکۂ خیز اور ضرورت سے زیادہ تھی۔” انہوں نے مزید کہا کہ ’’میں کسی بھی عہدے پر موجود صدر سے زیادہ پولیس کا دوست ہوں۔‘‘ خبر رساں ادارے ‘رائٹرز’ کے مطابق صدر ٹرمپ نے پیر کو اپنے عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد جیلوں میں قید اُن 1500 سے زائد...
    پاکستان کے ایوان بالا (سینیٹ) نے بیرون ممالک میں قید ہزاروں پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کی قرارداد منظور کرلی۔ سینیٹر ثمینہ ممتاز نے ایوان بالا کے اجلاس میں بیرون ملک پاکستانیوں کو واپس لانے کی قرارداد پیش کی جسے منظور کرلیا گیا۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ بیرون ملک جیلوں میں جو پاکستانی قید ہیں، حکومت ان تک قونصلر رسائی کے لیے اقدامات کرے۔ اس وقت دنیا بھر کی مختلف جیلوں میں 23 ہزار پاکستانی قید ہیں۔ قرارداد کے متن میں درج ہے کہ حکومت یقینی بنائے کہ بیرون ممالک میں قید پاکستانیوں کے بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی تو نہیں ہورہی۔ حکومت کوشش کرکے ان قیدیوں کو وطن واپس لائے تاکہ وہ اپنی باقی ماندہ سزا...
    غزہ جنگ بندی معاہدے کے تحت اسرائیلی جیل سے 90 فلسطینی قیدیوں کو رہا کر دیا گیا۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی مزاحمتی تنظیم  حماس نے جنگ بندی معاہدے کے تحت اتوار کے روز پہلے تین اسرائیلی قیدیوں کو ریڈ کراس کے حوالے کیا۔  اس کے بعد اسرائیل نے مختلف جیلوں سے 90 فلسطینی قیدیوں کو رہا کر دیا ہے، جن میں 69 خواتین اور 21 بچے شامل ہیں۔ خبر رساں ایجنسیوں کے مطابق یہ قیدی دو بسوں کے ذریعے مغربی کنارے کے شہر بیتونیہ پہنچے ،ان قیدیوں کا مغربی کنارے میں پرجوش استقبال کیا گیا۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ ایک فلسطینی طالبہ نے بتایا کہ اس نے اسرائیل کی حراست میں رہتے ہوئے انتہائی سخت...
    پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس اشتیاق ابراہیم نے کہا ہے کہ ہم اپنا ماڈل لائیں گے کسی اور ملک کو فالو نہیں کریں گے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کی متعدد جیلوں میں گنجائش کی کمی ہے، 100 قیدیوں کی گنجائش والی جیلوں میں 400 قیدیوں کو رکھا جا رہا ہے، اکثر جیلوں میں قیدیوں کو موسمی صورتحال کے مطابق سہولیات کا فقدان ہے، خواتین اور جوینائل کی جیلوں میں سہولیات کی فراہمی ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ 2007 ء کو میں خود بھی جیل میں رہا ہوں، دارالامان کو صرف ایک اعلامیہ کی بنیاد پر چلایا جا رہا ہے، اس کے لیے کوئی خاص قانون سازی نہیں کی گئی۔جسٹس اشتیاق...
    ہم اپنا ماڈل لائینگے کسی اور ملک کو فالو نہیں کرینگے، چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ WhatsAppFacebookTwitter 0 9 January, 2025 سب نیوز پشاور(آئی پی ایس )چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس اشتیاق ابراہیم نے کہا ہے کہ ہم اپنا ماڈل لائیں گے کسی اور ملک کو فالو نہیں کریں گے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس اشتیاق ابراہیم کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کی متعدد جیلوں میں گنجائش کی کمی ہے، 100 قیدیوں کی گنجائش والی جیلوں میں 400 قیدیوں کو رکھا جا رہا ہے، اکثر جیلوں میں قیدیوں کو موسمی صورتحال کے مطابق سہولیات کا فقدان ہے، خواتین اور جوینائل کی جیلوں میں سہولیات کی فراہمی ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ 2007 کو میں خود...
۱