2025-02-23@16:11:22 GMT
تلاش کی گنتی: 7

«تاکہ عوام»:

    لاہور سفاری زو میں وائلڈ لائف تھیٹر کا آغاز کر دیا گیا ہے جس کا مقصد شہریوں میں جنگلی حیات سے محبت اور ان کے تحفظ کا شعور اجاگر کرنا ہے۔ یہ منفرد تھیٹر پلے ہر ہفتہ اور اتوار کو پیش کیا جائے گا اور تقریباً 100 دن تک جاری رہے گا۔ ڈائریکٹر جنرل پنجاب وائلڈ لائف، مدثر ریاض ملک کا کہنا ہے کہ سفاری پارک محض تفریح کا مقام نہیں بلکہ ایک تعلیمی مرکز بھی ہے، جہاں لوگوں، خاص طور پر بچوں کو جنگلی حیات کے بارے میں آگاہ کیا جا سکتا ہے۔ اس تھیٹر کے ذریعے جانوروں کی اقسام، ان کی خصوصیات اور قدرتی ماحول میں ان کے طرزِ زندگی کو سمجھنے میں مدد ملے گی۔ پہلے ہی...
    یرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی کبھی بھی یہ پالیسی نہیں رہی کہ لوگوں کو بے روزگار کیا جائے لیکن جس طرح ہر کاروبار کے قواعد و ضوابط ہوتے ہیں اسی طرح ٹھیلوں اور پتھاروں کو بھی مخصوص مقامات پر ہی کھڑے ہونے کا پابند کیا جانا چاہیئے۔ اسلام ٹائمز۔ میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ شہر سے تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے گا تاکہ شہر میں ٹریفک کی روانی بہتر ہو اور پیدل چلنے والوں کو سہولت میسر آئے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے شہر کے مختلف علاقوں کے دورے کے موقع پر کیا۔ میونسپل کمشنر افضل زیدی، سینئر ڈائریکٹر انسداد تجاوازت عمار خان اور دیگر متعلقہ افسران بھی ان کے ہمراہ...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 فروری2025ء) وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین کی زیر صدارت پاکستان شوگر مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (پی ایس ایم اے) کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ملک بھر میں چینی کی قیمتوں کے استحکام اور فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے اہم فیصلے کیے گئے۔ اجلاس کے دوران وفاقی وزیر نے چینی کی قیمتوں کو عوام کے لیے قابل رسائی بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ چینی کی تقسیم کے لیے ایک مائیکرو پلان تیار کیا جائے گا جو ہر ضلع میں رواں ہفتے کے دوران سامنے آئے گا۔رانا تنویر حسین نے مزید کہا کہ رمضان المبارک کے دوران عوام کو کم قیمت پر...
    فائل فوٹو امریکا میں پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ نے کہا ہے کہ بطور سفیر انکی اولین ترجیح اقتصادی سفارتکاری کو فروغ دینا اور تجارتی روابط کو مستحکم کرنا ہے۔امریکی جریدے کو انٹرویو دیتے ہوئے سفیر پاکستان نے کہا کہ پاکستان اب برآمدات پر مبنی اور خود کفیل سرمایہ کاری پر توجہ دے رہا ہے تاکہ ماضی میں درپیش زرمبادلہ کے بحرانوں سے بچا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ ہم معیاری سرمایہ کاری کے خواہاں ہیں جو اپنے وسائل خود پیدا کرے۔ سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ نے سی پیک منصوبے کو چین سے خلیج اور افریقی منڈیوں سے جوڑنے والا ایک تبدیلی کا منصوبہ قرار دیا۔ انہوں نے امریکی کمپنیوں پر زور دیا کہ وہ پاکستان کے...
    اسلام آباد:وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کاکہنا ہے کہ  ہوا بازی کے شعبے کو بہتر بنانے کی طرف مثبت پیش رفت ہو رہی ہیں، پی آئی اے کو اس وقت جہازوں کی کمی کا سامنا ہے، جس کی وجہ سے کچھ روٹس متاثر ہو رہے ہیں۔ سینیٹ اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پی آ ئی اے اس وقت عبوری مرحلے (ٹرانزیشن ) سے گزر رہا ہے، پاکستان میں 25 سے 30 ایئرپورٹس ایسے ہیں جو غیر فعال  ہیں، جہاں یا تو فلائٹس نہیں جا رہیں یا محدود سروس ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ  ایوی ایشن انڈسٹری کو چلانے کے لئے ضروری ہے کہ تمام ایئرپورٹس پر آپریشن بحال ہو تاکہ بزنس بھی آگے...
    ڈسٹرکٹ ایسٹ کے علاقے پی ای سی ایچ ایس بلاک ٹومیں غیر قانونی عمارتوں کی تعمیر کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ سپریم کورٹ کے احکامات کے باوجود متعلقہ حکام کی خاموشی اور غفلت نے شہریوں کو پریشانی میں مبتلا کر دیا ہے ۔عوام سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ ایسے غیر مجاز منصوبوں میں کسی قسم کی سرمایہ کاری نہ کریں تاکہ اپنی محنت کی کمائی کو ضائع ہونے سے بچایا جا سکے ۔ بغیر اجازت اور ضابطوں کے خلاف تعمیر کیے جانے والے منصوبوں میں شرکت کرنے سے قانونی پیچیدگیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔علاقہ رہائشیوں کا کہنا ہے کہ یہ غیر قانونی تعمیرات نہ صرف علاقے کے ماحول کو متاثر کر رہی ہیں بلکہ...
    کرم کے علاقے میں حالیہ دھرنے اور اس کے نتیجے میں ٹل تا پاڑا چنار مرکزی شاہراہ کی بندش نے عوام کی زندگی کو مفلوج کر دیا ہے۔ سات روز سے جاری اس تعطل کے باعث نہ صرف آمد و رفت معطل ہے بلکہ روزمرہ استعمال کی اشیا کی قلت بھی پیدا ہو رہی ہے، جس سے شہری شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ مظاہرین اپنے مطالبات کی منظوری تک سڑک کھولنے سے انکار کر رہے ہیں، جبکہ ضلعی انتظامیہ اور پولیس معاملے کو حل کرنے میں ناکام نظر آتے ہیں۔ ایسا لگتا ہے کہ ریاستی نظام رک چکا ہے اور ایک مسئلہ حل نہیں ہو پا رہا۔ اس صورتحال کا سب سے زیادہ نقصان عوام کو ہو رہا ہے یہ...
۱