2025-01-24@19:45:26 GMT
تلاش کی گنتی: 6

«اننگز کھیلی»:

    قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے اوپنر صائم ایوب کے چیمپئنز ٹرافی نہ کھیلنے کی تصدیق کردی۔ نجی ٹی وی کے پوڈ کاسٹ انٹرویو میں سابق کپتان شاہد آفریدی نے انکشاف کیا کہ صائم ایوب سے انکی گزشتہ روز فون پر بات ہوئی تھی تاکہ خیریت دریافت کی جاسکے، جس پر انہوں نے بتایا کہ انہیں مزید 3 ہفتے لگ سکتے ہیں، جس کے بعد انکا ری ہیب شروع ہوگا۔ سابق آل راؤنڈر نے کہا کہ میں نے بطور بڑے بھائی اور کرکٹر اُسے مشورہ دیا ہے کہ تمہیں اگر ذرا بھی درد ہو تو جلد بازی نہ کرنا، مکمل آرام کرکے ٹیم میں واپس آؤ تاکہ انجری بعد میں مزید گمبھیر صورتحال اختیار نہ کرجائے۔ مزید پڑھیں: ٹیم...
    ملتان(اسپورٹس ڈیسک)پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے کہا ہے کہ ٹیسٹ مختلف کرکٹ ہے اور اس کی الگ ڈیمانڈ ہوتی ہے۔ایک بیان میں شان مسعود کا کہنا ہے کہ ہماری خواہش ہے کہ ہم ٹیسٹ کرکٹ کھیلیں اور مزید کھیلیں۔انہوں نے کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ میں وقفے کی وجہ سے مختلف چیلنجز سامنے آتے ہیں ۔ واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ٹیسٹ چمپئن شپ کا پہلا میچ آج سے ملتان میں شروع ہو گا۔
    کرکٹ سے ریٹائرمنٹ حاصل کرلینے والے لیگ اسپنر قومی ٹیم کے سابق اسپن بولر عثمان قادر کرکٹ میں اپنا نیا مستقبل تلاش کرنے کے لیے آسٹریلیا واپس چلے گئے۔ انٹرنیشنل کرکٹر عثمان قادر نے نیو ساؤتھ ویلز میں رہائش اختیار کر لی ہے جہاں وہ سڈنی میں ہاکسبری کلب کی جانب سے کھیل رہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: لیگ اسپنر عثمان قادر کا پاکستان کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان، وجہ کیا بتائی؟ عثمان قادر نے گزشتہ برس اکتوبر میں مایوس ہو کر پاکستان کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی تھی۔ وہ اپنے مرحوم والد عبدالقادر کی خواہش پر آسٹریلیا چھوڑ کر پاکستان آئے تھے۔ پاکستان کے سابق کرکٹر مرحوم عبدالقادر اپنے بیٹے عثمان قادر کو پاکستان کی جانب سے کھیلتا دیکھنا چاہتے...
    لاہور(نیوز ڈیسک)انٹر نیشنل کرکٹر عثمان قادر نے نیو ساؤتھ ویلز میں رہائش اختیار کر لی ہے اور وہ سڈنی میں ہاکسبری کلب کی جانب سے کھیل رہے ہیں۔عثمان قادر نے ساؤتھ آسٹریلیا کی نمائندگی کی جب کہ پرتھ اور ایڈیلیڈ کی جانب سے بی بی ایل بھی کھیلی۔اس کے علاوہ عثمان قادر کو آسٹریلیا کی پرائم منسٹر الیون کی جانب سے بھی کھیلنے کا اعزاز ملا۔یہاں یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ عثمان قادر نے گزشتہ برس اکتوبر میں مایوس ہو کر پاکستان کرکٹ سے ریٹائر منٹ لے لی تھی۔ اس بارے میں کرکٹر عثمان قادر کا کہنا ہے کہ کرکٹ ہی میرا روز گار ہے، مستقبل کے پلان کے ساتھ آسٹریلیا آیا ہوں اور میں پر اُمید و...
    قومی ٹیم کے اوپنر صائم ایوب کی چیمپئینز ٹرافی اسکواڈ میں شمولیت کے حوالے سے رواں ہفتے فیصلہ کرلیا جائے گا۔ کیپ ٹاؤن میں کھیلے گئے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں شارٹ تھرڈ مین باؤنڈری پر گیند کا پیچھا کرنے کی کوشش کی، اس دوران باؤنڈری لائن کے قریب قومی ٹیم کے اوپنر صائم کا دائیں ٹخنہ مڑ جانے سبب انجری کا شکار ہوئے تھے۔ جنوبی افریقا کیخلاف سیریز کے اختتام کے بعد صائم ایوب علاج کیلئے اسسٹنٹ کوچ اظہر محمود کے ہمراہ لندن روانہ ہوگئے تھے، جہاں چیئرمین کی ہدایت پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے انگلینڈ کے ماہر اسپورٹس آرتھو ڈاکٹرز انکا چیک اَپ کررہے ہیں۔ گزشتہ دنوں لندن کے ماہر آرتھوپیڈک سرجنز ڈاکٹر...
۱