کیا حارث رؤف دوسرا میچ کھیلیں گے، فیصلہ کب ہوگا؟
اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2025 GMT
سہ ملکی سیریز کے پہلے میچ میں انجری کا شکار ہونیوالے فاسٹ بولر حارث رؤف کو جنوبی افریقا کے خلاف دوسرے میچ میں آرام دیے جانے کا امکان ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز لاہور میں نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گئے سہ ملکی سیریز کے پہلے میچ میں حارث رؤف انجری کا شکار ہوکر میدان سے باہر جانا پڑا تھا، انہیں بالنگ کے دوران سینے اور پیٹ کے پٹھوں کی بائیں جانب سے شدید درد ہورہا تھا۔
قومی ٹیم کے فاسٹ بولر کو ابتدائی طبی امداد فراہم کردی گئی ہے تاہم انکے پاکستان ٹیم کی بیٹنگ کے دوران بھی وہ میدان پر واپس نہیں آئے اور انہیں آرام دیا گیا۔
مزید پڑھیں: نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں حارث رؤف انجرڈ
ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ پسلیوں کے درد کے باعث گراؤنڈ سے باہر جانے والے فاسٹ بولر حارث رؤف پہلے سے بہتر محسوس کر رہے ہیں تاہم ٹیم مینجمنٹ جنوبی افریقا کے خلاف حارث رؤف کو کھلا کر رسک نہیں لینا چاہتی۔
مزید پڑھیں: چوٹ راچن رویندرا کی درد بھارت کو! چیمپئینز ٹرافی منتقل کرنے پر اصرار
جنوبی افریقا کے خلاف میچ میں حارث رؤف کو آرام دیے جانے کا امکان ہے تاہم انکی پلئینگ الیون میں شمولیت کا حتمی فیصلہ رپورٹس سامنے آنے کے بعد کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں: بابراعظم کی سینچری کا قحط مسلسل 62ویں اننگز تک بڑھ گیا
دوسری جانب ہوم گراؤنڈ پر سہ ملکی سیریز کا پہلا میچ ہارنے کے بعد قومی ٹیم آج لاہور سے کراچی روانہ ہوگی، جہاں گرین شرٹس اگلے روز سے ٹریننگ سیشن کا آغاز کریں گے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
ڈیموتھ کرونا رتنے ریٹائرمنٹ کے بعد کون سی نئی اننگز کھیلیں گے؟
کراچی:ڈیموتھ کرونا رتنے بطور پلیئر انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد اب کوچنگ میں کیریئر بنانے پر نگاہیں مرکوز کیے ہوئے ہیں۔
انہوں نے گال میں آسٹریلیا سے ہوم سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میں شرکت کے بعد ریڈ بال کرکٹ کو بھی خیرباد کہہ دیا، یہ ان کے کیریئر کا 100 واں میچ تھا۔
مزید پڑھیں؛ آسٹریلیا نے 14 سال بعد سری لنکا میں ٹیسٹ سیریز جیت لی
ڈیموتھ کرونا رتنے کی ٹیم دوسرا ٹیسٹ 9 وکٹوں سے ہار گئی تھی جبکہ دو میچز پر مشتمل سیریز بھی کینگروز کے نام رہی۔
انہوں نے کہا کہ آج کا دن میرے لیے بہت جذباتی ہے، طویل کیریئر میں میرا بیشتر وقت اہل خانہ کے بعد ٹیم ساتھیوں کے ہمراہ ہی گزرا ہے، اب مجھے انھیں چھوڑنا ہوگا لیکن یہ ہمیشہ میرے دل میں رہیں گے۔