Express News:
2025-03-19@14:17:33 GMT

کیا فخر زمان پی ایس ایل کھیلیں گے؟

اشاعت کی تاریخ: 19th, March 2025 GMT

آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی میں نیوزی لینڈ کیخلاف میچ کے بعد ٹورنامنٹ سے باہر ہونیوالے اوپنر فخر زمان پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں لاہور قلندرز کیلئے ایکشن میں دیکھائی دیں گے۔

کرکٹ پاکستان کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں لاہور قلندرز کے سی ای او سمین رانا نے بتایا کہ اوپنر فخر زمان مکمل فٹ ہیں اور پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دسویں ایڈیشن میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کیلئے مکمل تیار ہیں۔

فخر زمان کی ٹیم لاہور قلندرز 11 اپریل کو دفاعی چیمپئین اسلام آباد یونائیٹڈ کے مدمقابل آئے گی۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل؛ کیا صائم کی جگہ زلمی نے اس اوپنر کو اسکواڈ کا حصہ بنایا؟

قبل ازیں اوپنر صائم ایوب کے بعد فخر زمان انجری کا شکار ہوکر چیمپئینز ٹرافی سے باہر ہوگئے تھے انکی جگہ بھارت کیخلاف میچ میں امام الحق کو اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: صائم ایوب کی فٹنس کے حوالے سے فیصلہ کب ہوگا؟

دوسری جانب پشاور زلمی کے اوپنر صائم ایوب بھی ٹخنے کی انجری سے صحتیاب ہورہے ہیں اور فٹنس پر توجہ مرکوز کررکھی ہے تاہم انکی پی ایس ایل میں شرکت کے حوالے سے صورتحال غیریقینی کا شکار ہے۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: لاہور قلندرز پی ایس ایل

پڑھیں:

عمر ایوب کی ضمانت خارج، عدالت نے گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیدیا

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 مارچ 2025ء ) عدالت نے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی ضمانت خارج کرتے ہوئے انہیں گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیدیا۔ تفصیلات کے مطابق عمر ایوب کے خلاف 26 نومبر احتجاج کے مقدمات درج ہیں، اس حوالے سے سماعت کے دوران عمر ایوب خان عدالت پیش نہیں ہوئے اور ان کے وکیل ڈاکٹر بابر اعوان بھی عدالت نہ آئے، جس پر اس حوالے سے انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے فیصلہ سنایا، جس میں قائد حزب اختلاف اور پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب کی عبوری ضمانت خارج کرتے ہوئے عدالت نے انہیں گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا ہے جب کہ عدالت کی جانب سے صنم جاوید کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی گئی۔

دوسری طرف لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جناح ہاؤس حملہ سمیت نو مئی کے آٹھ مقدمات میں ضمانتوں پر سماعت چوبیس مارچ تک ملتوی کردی، عدالت نے تمام سپیشل پراسکیوٹرز کو دلائل کے لیے چوبیس مارچ کو طلب کرلیا، جسٹس سید شہباز علی رضوی اور جسٹس طارق سلیم شیخ پر مشتمل دو رکنی بینچ نے سابق وزیراعظم عمران خان کی ضمانتوں پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

دوران سمت سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ’اس کیس میں حکومت نے سپیشل پراسیکیوٹر کو تعینات کیا ہے، وہ آج موجود نہیں ہیں، جناح ہائوس کیس میں پراسیکیوٹرجنرل پنجاب سید فرہاد علی شاہ نے دلائل دینے ہیں‘، جس پر جسٹس شہباز رضوی نے ریمارکس دئیے کہ ’آٹھ کیسز ہیں، آٹھ مختلف سپیشل پراسکیوٹرز تعینات ہیں، یہ ایک تکلیف دہ بات ہے کہ ایک بھی سپیشل پراسکیوٹرز عدالت میں پیش نہیں ہوا‘۔ اس موقع پر بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نے کہا کہ ’میں گزشتہ دو ماہ سے ان ضمانتوں کا بہت شدت سے انتظار کر رہا تھا، ہماری درخواست ہے کہ سپیشل پراسکیوٹرز آج نہیں کل پیش ہو جائیں، ہماری استدعا ہے کہ اسی ہفتے سپیشل پراسکیوٹرز دلائل کے لیے پیش ہوں‘۔

متعلقہ مضامین

  • احتجاج کیس، عمر ایوب کی عدم حاضری پر ضمانت خارج
  • عمر ایوب کی ضمانت خارج
  • عمر ایوب کی ضمانت خارج، عدالت نے گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیدیا
  • پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم
  • پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم
  • عمر ایوب کی عبوری ضمانت خارج،عدالت کا گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم 
  • پی ایس ایل؛ کیا صائم کی جگہ زلمی نے اس اوپنر کو اسکواڈ کا حصہ بنایا؟
  • لاہور قلندرز کی پی ایس ایل 10 ٹرافی سمیت ایس او ایس ولیج آمد، بچوں کیساتھ وقت گزارا
  • لاہور قلندرز نے قومی کھیل ہاکی سے متعلق بڑا اعلان کر دیا