حارث رؤف چیمپئنز ٹرافی کھیلیں گے یا نہیں؟ میڈیکل رپورٹس آگئیں
اشاعت کی تاریخ: 9th, February 2025 GMT
سہ ملکی سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف بولنگ کرتے ہوئے انجرڈ ہونے والے پاکستانی فاسٹ بولر حارث رؤف کی میڈیکل رپورٹس آگئیں۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق حارث رؤف کی انجری سنجیدہ نوعیت کی نہیں ہے، توقع ہےکہ وہ 19 فروری سے کراچی میں شروع ہونے والی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے مکمل طور پر صحت یاب ہو جائیں گے۔نیوزی لینڈکیخلاف بولنگ کے دوران پسلیوں میں تکلیف کے باعث حارث رؤف گراؤنڈ سے باہر چلےگئے پی سی بی کا کہنا ہےکہ حارث رؤف آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے دستیاب ہوں گے۔پی سی بی کے مطابق ایم آر آئی اور ایکسرے رپورٹس کے مطابق حارث رؤف کو سینےکے نچلی طرف کھنچاؤ ہے۔پی سی بی کا کہنا ہےکہ احتیاطی تدبیر کے طور پر فاسٹ بولر 12 فروری کو کراچی میں جنوبی افریقا کے خلاف میچ نہیں کھیلیں گے۔خیال رہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف بولنگ کرتے ہوئے پاکستانی فاسٹ بولر حارث رؤف پسلیوں میں تکلیف کے باعث اوور ادھورا چھوڑ کر گراؤنڈ سے باہر چلےگئے تھے۔بولنگ کے دوران اپنے ساتویں اوور میں حارث رؤف کو پسلیوں میں تکلیف ہوئی جس پر وہ اوور ادھورا چھوڑ کر گراؤنڈ سے باہر چلےگئے۔ حارث کے جانے کے بعد سلمان آغا نے حارث رؤف کا اوور مکمل کیا۔خیال رہے کہ حارث رؤف چیمپئنز ٹرافی کے اسکواڈ میں بھی شامل ہیں
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: چیمپئنز ٹرافی پی سی بی
پڑھیں:
کراچی: چیمپئنز ٹرافی آج مختلف مقامات پر لے جائی جائے گی
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025ء آج کراچی کے مختلف مقامات پر لے جائی جائے گی۔
ٹرافی صبح ڈی ایچ اے کے ایک اسکول اور دوپہر کو انڈس اسپتال لے جائی جائے گی۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کی پریکٹس کے دوران ٹرافی نیشنل اسٹیڈیم لائے جانے کا امکان ہے جبکہ کل ٹرافی کو مقامی مشروب کمپنی کے دفتر لے جایا جائے گا۔
بدھ کو ٹرافی نیاز اسٹیڈیم حیدر آباد میں نمائش کے لیے رکھی جائے گی۔