قومی ٹیم کے اوپنر صائم ایوب کی چیمپئینز ٹرافی اسکواڈ میں شمولیت کے حوالے سے رواں ہفتے فیصلہ کرلیا جائے گا۔

کیپ ٹاؤن میں کھیلے گئے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں شارٹ تھرڈ مین باؤنڈری پر گیند کا پیچھا کرنے کی کوشش کی، اس دوران باؤنڈری لائن کے قریب قومی ٹیم کے اوپنر صائم کا دائیں ٹخنہ مڑ جانے سبب انجری کا شکار ہوئے تھے۔

جنوبی افریقا کیخلاف سیریز کے اختتام کے بعد صائم ایوب علاج کیلئے اسسٹنٹ کوچ اظہر محمود کے ہمراہ لندن روانہ ہوگئے تھے، جہاں چیئرمین کی ہدایت پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے انگلینڈ کے ماہر اسپورٹس آرتھو ڈاکٹرز انکا چیک اَپ کررہے ہیں۔

گزشتہ دنوں لندن کے ماہر آرتھوپیڈک سرجنز ڈاکٹر ڈیوڈ ریڈفرن اور ڈاکٹر لکی جیاسیلن نے صائم ایوب کی انجری کا جائزہ لیا جبکہ ابتدائی تشخیص ٹخنے کو نقصان نہیں پہنچا اور صورتحال نارمل بتائی گئی۔

پاکستان میں شیڈول چیمپئینز ٹرافی کیلئے شرٹس کے اسکواڈ میں صائم ایوب کی دستیابی کے حوالے سے رواں ہفتے فیصلہ کرلیا جائے گا جس کے بعد میگا ایونٹ کیلئے قومی ٹیم کے اعلان کا فیصلہ ہوگا۔

قبل ازیں ڈاکٹر نے صائم ایوب کو 6 ماہ تک مکمل آرام کا مشورہ بھی دیا جبکہ مزید ڈاکٹرز کا ایک پینل رپورٹس، ایکسرے سمیت دیگرصورت حال دیکھ کر مستقبل کا فیصلہ کرے گا۔

اس صورت میں صائم ایوب کے چیمپئینز ٹرافی میں شرکت کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہیں جبکہ انکی عدم موجودگی میں جارح مزاج اوپنر فخر زمان کی واپسی اور امام الحق کیلئے راہ ہموار ہوگئی ہے۔

دوسری جانب چیمپئینز ٹرافی کیلئے حتمی اسکواڈز کا اعلان 12 جنوری کو کیا جانا ہے تاہم ابھی تک بورڈ حکام صائم ایوب کی رپورٹس کا انتظار کررہے ہیں جس کے بعد فیصلہ چیئرمین پی سی بی کریں گے۔

دوسری جانب گزشتہ روز ویسٹ انڈیز کیخلاف 2 میچز کیلئے ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کیا گیا جس میں 7 تبدیلیاں کی گئی ہیں، نسیم شاہ اور محمد عباس سمیت شاہین شاہ آفریدی کو آرام دیا گیا ہے جبکہ انکی نوجوان محمد علی اور کاشف کو کھلایا جائے گا جبکہ انجری کے باعث صائم اسکواڈ کا حصہ نہیں بن سکے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: چیمپئینز ٹرافی صائم ایوب کی

پڑھیں:

ناصر حسین نے صائم ایوب کو اگلے ’فیب فور‘ کے لیے منتخب کرلیا

انگلینڈ کے سابق کپتان ناصر حسین نے پاکستان کے نوجوان بلے باز صائم ایوب کا نام کرکٹ کی اگلی نسل کے ’فیب فور‘ میں شامل کرلیا ہے۔

مائیک ایتھرٹن کے ساتھ ایک کرکٹ پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے ناصر حسین نے صائم ایوب کی تعریفوں کے پل باندھ دیے۔ انہوں نے کہا کہ صائم ایوب کو ابھی انجری ہوئی ہے اور یہ یقینی نہیں ہے کہ وہ چیمپیئنز ٹرافی کے لیے فٹ ہوں گے یا نہیں لیکن وہ تمام فارمیٹس میں پاکستان کے لیے ٹاپ آرڈر میں متحرک کھلاڑی ثابت ہو سکتے ہیں۔

ناصر حسین نے اگلے فیب فور کے لیے انگلینڈ کے ہیری بروک اور ہندوستان کے یاشاسوی جیسوال کو بھی منتخب کیا۔ ناصر حسین نے ٹریوس ہیڈ کو اپنی حتمی پسند کے طور پر منتخب کیا تاہم مائیکل ایتھرٹن نے ان کے اس انتخاب پر اتفاق نہیں کیا۔

دوسری جانب، مائیک ایتھرٹن نے سری لنکا کے کامندو مینڈس، نیوزی لینڈ کے راچن رویندرا، انگلینڈ کے ہیری بروک اور بھارت کے یشوی جیسوال کو اگلے فیب فور کے لیے منتخب کیا۔

واضح رہے کہ فیب فور کی اصطلاح نیوزی لینڈ کے سابق کپتان اور تجزیہ کار آنجہانی مارٹن کرو نے 2013 میں بنائی تھی اور پیشگوئی کی تھی کہ اگلی نسل (ایک دہائی) تک ویرات کوہلی، جو روٹ، کین ولیمسن اور اسٹیو اسمتھ کرکٹ کے منظر نامے پر چھائے رہیں گے اور ان کی یہ پیشگوئی درست ثابت ہوئی۔

مارٹن کرو کی پیشگوئی درست ثابت ہوئی۔ تب سے یہ اصطلاح انتہائی مقبول ہے اور کرکٹ کے شائقین اگلے فیب فور کی تلاش میں رہتے ہیں۔ اب ناصر حسین اور مائیک ایتھرٹن نے اگلے فیب فور کی پیشگوئی کردی ہے، دیکھنا یہ کہ ان دونوں کی پیشگوئی کس حد تک درست ثابت ہوتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

متعلقہ مضامین

  • ناصر حسین نے صائم ایوب کو اگلے ’فیب فور‘ کے لیے منتخب کرلیا
  • اسلام آباد ہائیکورٹ: آئندہ ہفتے کیسز کی سماعت کیلئے ججز کا روسٹر جاری
  • چیمپئینز ٹرافی،بھارت کا افتتاحی تقریب کو متنازع بنانے کیلئے پروپیگنڈہ
  • صائم ایوب چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہوگئے، شاہد آفریدی کا انکشاف
  • صائم ایوب چیمپیئنز ٹرافی کھیل سکیں گے یا نہیں؟ شاہد آفریدی کا اہم انکشاف
  • صائم ایوب چیمپئنز ٹرافی سے باہر؟اہم انکشاف
  • چیمپئینز ٹرافی؛ افتتاحی تقریب، کیپٹنز میٹ! روہت کی پاکستان آمد سے متعلق بڑا یوٹرن
  • صائم ایوب چیمپئینز ٹرافی نہیں کھیلیں گے تصدیق ہوگئی
  • مجھے نہیں پتہ کب تک بالکل تندرست ہوسکوں گا: صائم ایوب
  • چمپئنز ٹرافی ، مہنگا ترین ٹکٹ 25ہزار روپے تک ہوسکتا ہے