2025-01-22@07:02:55 GMT
تلاش کی گنتی: 9

«اسرائیلی میڈیا کے مطابق»:

    تل ابیب: اسرائیلی فوج کے سربراہ میجر جنرل ہرزی ہالیوی نے 6 مارچ کو مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ میڈیا کے مطابق اسرائیلی چیف آف جنرل اسٹاف میجر جنرل ہرزی ہالیوی نے مستعفی ہونے کے فیصلے سے وزارت دفاع کو آگاہ کر دیا۔ اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیلی آرمی چیف میجر جنرل ہرزی ہالیوی نے اپنے مستعفی ہونے کے خط میں لکھا کہ وہ 7 اکتوبر 2023 کو حماس کے حملے میں دفائی ناکامی کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے انہوں نے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا۔ تاہم ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ ایک ایسے وقت میں جا رہے ہیں جب فوج نے اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ ادھر عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی...
    حماس کی طرف سے رہائی پانے والی تین اسرائیلی یرغمالی خواتین کو تحائف کے بیگز بھی دیے گئے جس میں موجود اشیا پر عبرانی میڈیا سیخ پا ہوگیا۔ حماس نے ایک ویڈیو جاری کی جس میں 28 سالہ یرغمال ایملی دماری، 24 سالہ رومی گونن اور 31 سالہ ڈورون اسٹین بریچر کو گاڑی کی کھڑکی سے حماس کے مسلح ونگ القسام بریگیڈز کے لوگو والے کاغذی تھیلے حوالے کیے جا رہے ہیں۔ ویڈیو میں تینوں خواتین مسکراتی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں، حماس کے کارکنوں نے ہر یرغمالی کو ایک، ایک تحفے کا بیگ پیش کیا۔ تینوں یرغمالی خواتین کے چہروں پر خوشی نمایاں تھی اور وہ بے خوف نظر آئیں جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ حماس نے قید کے دوران اُن سے بہت اچھا سلوک...
    اسرائیلی میڈیا رپورٹس کے مطابق غزہ میں حماس کے کارکن سڑکوں پر نظر آرہے ہیں، حماس غزہ میں سرنگوں سے نکل کر دوبارہ کنٹرول ظاہر کرتی دکھائی دے رہی ہے، ویڈیوز میں حماس کے مزاحمت کار پک اپ ٹرکوں میں گشت کرتے نظر آرہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ غزہ جنگ بندی معاہدے کے تحت اسرائیلی جیل سے 90 فلسطینی قیدیوں کو رہا کر دیا گیا۔ غیر ملکی میڈیا رپوٹس کے مطابق حماس کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کے تحت اتوار کو پہلے 3 اسرائیلی قیدیوں کو ریڈ کراس کے حوالے کیا گیا۔ دوسری جانب اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کے تحت مختلف جیلوں سے رہا کیے جانے والے 90 فلسطینی قیدیوں کی فہرست جاری کی گئی تھی، جن...
    اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیلی قومی سلامتی کے وزیر بین گویر نے جنگ بندی معاہدے کی مخالفت کی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ انتہائی دائیں بازو کے اسرائیلی وزیر بین گویر نے استعفیٰ دے دیا۔ اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیلی قومی سلامتی کے وزیر بین گویر نے جنگ بندی معاہدے کی مخالفت کی تھی۔ اسرائیلی میڈیا کا یہ بھی کہنا ہے کہ غزہ جنگ بندی معاہدہ اتوار کی صبح سے نافذ العمل ہو رہا ہے۔
    عرب میڈیا کے مطابق قطری وزیراعظم کی حماس اور اسرائیلی وفود سے ملاقات ہوئی، حماس راہنما کی سربراہی میں وفد نے قطر اور مصر کے ثالثوں کو جنگ بندی معاہدے پر اپنی رضامندی سے آگاہ کردیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ قطری وزیر اعظم نے غزہ میں جنگ بندی معاہدے کا اعلان کردیا۔عرب میڈیا کے مطابق قطری وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمان کی حماس اور اسرائیلی وفود سے ملاقات ہوئی، حماس راہنما خلیل الحیہ کی سربراہی میں وفد نے قطر اور مصر کے ثالثوں کو جنگ بندی معاہدے پر اپنی رضامندی سے آگاہ کردیا ہے۔ دوسری جانب اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم دوحہ میں موجود مذاکراتی ٹیم کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں، جبکہ اسرائیلی فوج نے جنوبی غزہ کی فیلا...
    اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ معاہدے پر حماس کی منظوری کے بعد دستخط کا عمل شروع ہو جائے گا، منظوری سے پہلے حماس نے غزہ پٹی سے اسرائیلی فوج کے مرحلہ وار انخلا کا جائزہ لیا۔ جنگ بندی جمعرات سے شروع ہونے پر قیدیوں کا تبادلہ اتوار کو شروع ہونے کا امکان ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ حماس اور اسرائیل کے درمیان غزہ میں فائر بندی اور قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ ہوگیا۔ معاہدے کے نتیجے میں غزہ پٹی میں اسرائیلی حملوں میں وقفہ آئے گا، معاہدہ سے دونوں طرف کے قیدیوں کی مرحلہ وار رہائی عمل میں آئے گی، فائر بندی معاہدے پر اتوار سے عمل درآمد شروع ہونے کا امکان ہے، فائر بندی...
    DOHA: فلسطین کی مزاحمتی تحریک حماس نے غزہ جنگ بندی کے لیے امریکا، قطر اور مصر کی ثالثی میں اسرائیل کے ساتھ ہونے والے معاہدے کی منظوری دے دی۔ اسرائیلی ویب سائٹ ٹائمز آف اسرائیل کی رپورٹ کے مطابق فلسطین اور اسرائیل کے عہدیداروں نے کہا کہ حماس نے غزہ جنگ روکنے اور اسرائیلی قیدیوں کی رہائی کی منظوری دے دی ہے تاہم حماس نے منظوری کو تحریری شکل میں پیش نہیں کیا ہے۔ اسرائیلی میڈیا کی رپورٹس میں بتایا گیا کہ اسرائیل کے عہدیداروں نے بتایا کہ دونوں فریقین نے معاہدے پر اتفاق کرلیا ہے اور معاہدے کا باقاعدہ اعلان جلد کیا جائے گا۔ قبل ازیں بین الاقوامی خبرایجنسیوں نے بھی فلسطینی ذرائع کے حوالے سے رپورٹ...
    دوحا:قطر میں جاری غزہ جنگ بندی مذاکرات اہم موڑ پر پہنچ چکے ہیں، جہاں فلسطینی تنظیم حماس اور ثالثوں کے درمیان معاہدے کے مسودے پر پیش رفت ہوئی ہے۔ قطری وزارت خارجہ اور اسرائیلی میڈیا نے تصدیق کی ہے کہ بات چیت حتمی مراحل میں داخل ہوچکی ہے اور جلد معاہدہ طے پانے کا امکان ہے۔ اہم نکات اور ممکنہ پیش رفت عرب اور اسرائیلی میڈیا کی اطلاعات کے مطابق معاہدے کے پہلے مرحلے میں اسرائیل ایک ہزار فلسطینی قیدیوں کو رہا کرے گا، جبکہ حماس 3اسرائیلی یرغمالیوں کو پہلے روز اور مزید 4کو ایک ہفتے بعد آزاد کرے گی۔ اسرائیلی فوج نے غزہ کی فلاڈیلفی گزرگاہ خالی کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے اور دوسرے مرحلے میں قیدیوں اور...
    رپورٹس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ حماس نے شہید رہنماء یحییٰ سنوار کی لاش کی واپسی کا مطالبہ کیا ہے، تاہم اس پر سینیئر اسرائیلی عہدیدار کا کہنا ہے کہ اسرائیل یحییٰ سنوار کی لاش حماس کو نہیں دیگا۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے جنگ بندی معاہدے کے مسودے پر اتفاق کرلیا۔ اسرائیلی میڈیا نے اپنی رپورٹ میں یہ بھی دعویٰ کیا کہ حماس نے جنگ بندی مسودہ پر اتفاق سے ثالثوں کو آگاہ کر دیا۔ اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ جنگ بندی معاہدے کے پہلے مرحلے میں ایک ہزار فلسطینیوں کی اسرائیلی جیلوں سے رہائی ہوگی۔ علاوہ ازیں رپورٹس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ حماس...
۱