Islam Times:
2025-01-20@06:53:32 GMT

جنگ بندی معاہدے کے تحت اسرائیلی جیل سے 90 فلسطینی قیدی رہا

اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2025 GMT

جنگ بندی معاہدے کے تحت اسرائیلی جیل سے 90 فلسطینی قیدی رہا

اسرائیلی میڈیا رپورٹس کے مطابق غزہ میں حماس کے کارکن سڑکوں پر نظر آرہے ہیں، حماس غزہ میں سرنگوں سے نکل کر دوبارہ کنٹرول ظاہر کرتی دکھائی دے رہی ہے، ویڈیوز میں حماس کے مزاحمت کار پک اپ ٹرکوں میں گشت کرتے نظر آرہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ غزہ جنگ بندی معاہدے کے تحت اسرائیلی جیل سے 90 فلسطینی قیدیوں کو رہا کر دیا گیا۔ غیر ملکی میڈیا رپوٹس کے مطابق حماس کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کے تحت اتوار کو پہلے 3 اسرائیلی قیدیوں کو ریڈ کراس کے حوالے کیا گیا۔ دوسری جانب اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کے تحت مختلف جیلوں سے رہا کیے جانے والے 90 فلسطینی قیدیوں کی فہرست جاری کی گئی تھی، جن میں 69 خواتین اور 21 بچے شامل تھے۔ اسرائیل کے عوفر جیل میں ریڈ کراس کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کے تحت رہا ہونے والے فلسطینی قیدیوں کی تصدیق کا عمل جاری رہا۔ جس کے بعد اسرائیلی جیل سے 90 فلسطینی قیدیوں کو رہا کر دیا گیا۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق رہائی پانے والے فلسطینی قیدیوں کا مغربی کنارے پہنچنے پروالہانہ استقبال کیا گیا۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ اسرائیلی جیل سے رہا ہونے والے فلسطینی قیدی 2 بسوں کے ذریعے مغربی کنارے کے شہر بیتونیہ پہنچے۔حماس کا کہنا ہے کہ قیدیوں کا اگلا تبادلہ اگلے ہفتے 25 جنوری کو ہوگا جبکہ اسرائیلی میڈیا کے مطابق تبادلے میں غزہ سے 4 قیدی رہا ہوں گے۔ دوسری جانب جنگ بندی کے بعد اسرائیلی میڈیا کی جانب سے غزہ کی صورتحال پر تبصرہ کیا جا رہا ہے۔ اسرائیلی میڈیا رپورٹس کے مطابق غزہ میں حماس کے کارکن سڑکوں پر نظر آرہے ہیں، حماس غزہ میں سرنگوں سے نکل کر دوبارہ کنٹرول ظاہر کرتی دکھائی دے رہی ہے، ویڈیوز میں حماس کے مزاحمت کار پک اپ ٹرکوں میں گشت کرتے نظر آرہے ہیں۔

اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ حماس کی پولیس دوبارہ منظم ہوتی، غزہ کا انتظام سنبھالتی نظر آرہی ہے، غزہ میں امن و امان کو بحالی کرنے میں حماس کی پولیس آگے آگے نظر آرہی ہے۔ اسرائیلی اخبار نے اپنے تبصرے میں کہا کہ فلسطینی میڈیا جنگ بندی کو حماس کی فتح کے طور پر پیش کر رہا ہے، حماس غزہ پر کنٹرول برقرار رکھنے کی حکمت عملی پر عمل پیرا ہے، اسرائیلی فوج نے حماس کی 20 بٹالینز ختم کیں، لیکن وہ تباہ نہیں ہوئی۔ واضح رہے کہ غزہ پر 15 ماہ سے مسلط اسرائیلی جنگ میں فلسطینی محکمہ صحت کے مطابق ہزاروں بچوں اور خواتین سمیت 47 ہزار 899 فلسطینی شہید ہوئے، جبکہ ایک لاکھ دس ہزار سے زائد فلسطینی زخمی اور ہزاروں لاپتا ہیں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: جنگ بندی معاہدے کے تحت اسرائیلی جیل سے اسرائیلی میڈیا فلسطینی قیدیوں نظر آرہے ہیں میں حماس کے کی جانب سے کے مطابق حماس کی

پڑھیں:

اسرائیل نے 95 فلسطینی کی رہائی کی منظوری دے دی

اسرائیلی کابینہ کے بعد اسرائیلی حکومت نے بھی حماس کے ساتھ طے پانے والے معاہدے کی منظوری دے دی ہے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشرق وسطیٰ کے خصوصی مندوب نے بنجمن نیتن یاہو پر معاہدے کی منظوری کے لیے دباؤ ڈالا۔

جنگ بندی اور یرغمالیوں کے تبادلے کے معاہدے کا اطلاق کل سے ہوگا۔ اس دوران اسرائیل نے حماس کی قید سے رہائی پانے والے 33 اسرائیلیوں کی تصاویر جاری کر دی ہیں۔

اس کے جواب میں رہا کیے جانے والے 95 فلسطینیوں کے نام بھی منظر عام پر آ گئے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز اسرائیلی سیکیورٹی کابینہ نے دو دن قبل قطری وزیراعظم کی طرف سے اعلان کردہ غزہ جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کے معاہدے کی منظوری دی۔

سیکیورٹی کابینہ کے 11 ارکان نے سادہ اکثریتی ووٹ کے ذریعے اس معاہدے کی منظوری دی۔

متعلقہ مضامین

  • غزہ: نوے فلسطینی قیدی رہا
  • اسرائیلی جیل سے 90 فلسطینی قیدی رہا
  • حماس سے معاہدے پر 3 اسرائیلی وزرا مستعفی،نیتن یاہوں حکومت ڈانواڈول ہونے لگی
  • غزہ جنگ بندی معاہدے کے تحت اسرائیل سے 90 فلسطینی قیدیوں کی رہائی
  • جنگ بندی معاہدہ، حماس نے 3 یرغمالی، اسرائیل نے 90 فلسطینی قیدی رہا کر دیے
  • غزہ جنگ بندی معاہدہ ، حماس نے 3 اسرائیلی قیدی  ریڈ کراس کے حوالے کردیے
  • حماس اسرائیل جنگ بندی معاہدہ:فلسطینی قیدیوں کی رہائی کی فہرست جاری
  • اسرائیل نے 95 فلسطینی کی رہائی کی منظوری دے دی
  • حماس اسرائیل جنگ بندی کا معاہدہ، اثرات، مضمرات