2025-02-13@06:38:34 GMT
تلاش کی گنتی: 18
«ارب روپے ٹیکس ادا کیا»:
اسلام آباد: رواں مالی کے ابتدائی 7 ماہ کے دوران انکم ٹیکس کی مد میں حکومت کو 100 ارب روپے زائد وصول ہوئے ہیں. تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت برائے خزانہ علی پرویز ملک نے بدھ کے روز بتایا کہ تنخواہ دار طبقے کی آمدنی پر ٹیکس کی صورت میں حکومت کو گزشتہ مالی کے ابتدائی 7 ماہ کے مقابلے میں رواں مالی سال کے 7 ماہ کے دوران 100 ارب روپے زائد وصول ہوئے. وہ پاکستان میں کاروبار کرنے میں آسانی کے موضوع پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کررہے تھے، ان کا کہنا تھا کہ یہ حکومت کی توقع سے 25 ارب روپے زائد ہے تاہم تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس کا بوجھ اس کی استطاعت سے...
اکثر ہمیں سننے کو ملتا ہے کہ پاکستانی عوام ٹیکس چور ہے، وہ ٹیکس نہیں دیتی اور یہی وجہ ہے کہ ملک کی معیشت مشکلات کا شکار ہے۔ پاکستان میں خوشحالی نہیں آسکتی، نہ صحت کی سہولیات مل سکتی ہیں، تعلیم اور نہ روزگار۔ لیکن کیا یہ دعوے واقعی سچ ہیں؟ اور اگر فرض کرلیں کہ جو لوگ اس وقت ٹیکس دے رہے ہیں وہ پوری زندگی ٹیکس دیتے رہیں، تو کیا سب کچھ ٹھیک ہو جائے گا؟ آج ہم ڈیٹا کے ساتھ یہ سمجھنے کی کوشش کریں گے کہ اصل کہانی کیا ہے اور وہ کون سے عوامل ہیں جو ملکی معیشت کو تباہی کی طرف لے جا رہے ہیں۔ سب سے پہلے یہ دیکھتے ہیں کہ عوام نے...
سندھ کابینہ نے ایگریکلچر انکم ٹیکس بل 2025ء کی منظوری دے دی ہے، جو جنوری 2025ء سے نافذ ہوگا۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے مطابق، اس بل کے تحت ایگریکلچر انکم ٹیکس میں لائیو اسٹاک کو شامل نہیں کیا گیا ہے اور ٹیکس وفاقی بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے بجائے سندھ ریونیو بورڈ (ایس بی آر) جمع کرے گا۔ اس حوالے سے ہوئے اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ قدرتی آفات کی صورت میں ایگریکلچر انکم ٹیکس میں ایڈجسٹمنٹ کی جائے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ اگر آباد اراضی کو چھپایا گیا تو اس پر جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ ایگریکلچر انکم ٹیکس کے حوالے سے مختلف شرحیں مقرر کی گئی ہیں۔ چھوٹی کمپنیوں...
فیڈرل بورڈ آ ف ریونیو کی جانب سے 30 جنوری تک 800 ارب روپے سے زیادہ ٹیکس جمع کر لیا گیا ۔ ایف بی آر حکام کے مطابق جنوری 2025 میں 956 ارب روپے کا ٹیکس ہدف مقرر ہے، رواں ماہ کے ٹیکس وصولی کے ہدف کے قریب پہنچ جائیں گے ، 40سے 50 ارب ممکنہ شارٹ فال سے پریشانی کی بات نہیں ہے ، آئی ایم ایف ماہانہ نہیں، سہ ماہی بنیاد پر ٹیکس وصولی دیکھتا ہے، جولائی تا مارچ 3150 ارب روپے ٹیکس جمع کرنے کا ہدف ہے، مارچ میں معاشی سرگرمیوں میں تیزی آنے سے وصولی بہتر ہوگی ۔ ایف بی آر حکام کا کہناہے کہ دسمبر2024 میں ایف بی آر نے تاریخ میں سب سے...
اسلام آباد: ایف بی آر نے گزشتہ ماہ (دسمبر 2024ء) تاریخ کا سب سے زیادہ ٹیکس جمع کیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے حکام نے بتایا ہے کہ ایف بی آر نے 30 جنوری تک 800 ارب روپے سے زیادہ ٹیکس جمع کر لیا ہے جب کہ جنوری 2025 میں 956 ارب روپے کا ٹیکس ہدف مقرر ہے۔ 40 سے 50 ارب ممکنہ شارٹ فال سے پریشانی کی بات نہیں۔ رواں ماہ کے ٹیکس وصولی کے ہدف کے قریب پہنچ جائیں گے۔ حکام کے مطابق آئی ایم ایف ماہانہ نہیں، سہ ماہی بنیاد پر ٹیکس وصولی دیکھتا ہے۔ جنوری تا مارچ 3150 ارب روپے ٹیکس جمع کرنے کا ہدف ہے۔ مارچ میں معاشی...
ملکی معاشی صورتحال کے پیش نظر حکومت نے ٹیکس آمدن بڑھانے کے لیے دیگر شعبوں کی طرح پراپرٹی یا ریئل اسٹیٹ کے شعبے میں بھاری ٹیکس عائد کیے تھے جبکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو ٹیکسٹ نیٹ میں شامل کرنے کے لیے نان فائلرز کے پراپرٹی خریدنے پر بھی ایک حد تک پابندی عائد کر دی تھی۔ اب یہ باتیں سامنے آ رہی ہیں کہ حکومت نے 5 کروڑ تک کی سرمایہ کاری کرنے والوں کو ٹیکس ریلیف دینے کا فیصلہ کیا ہے، جبکہ حقیقت میں ایسا کچھ نہیں ٹیکس گوشوارے جمع کرنے والے فائلرز کے گرد بھی حکومت کا گھیرا تنگ ہوتا جارہا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:اب گھر کی خرید و فروخت پر کتنا پراپرٹی ٹیکس دینا پڑے گا؟...
اسلام آباد: ایف بی آر نے رواں مالی سال 2024-25 کے ابتدائی 7 ماہ (جولائی تا جنوری) میں 440 ارب روپے کے ٹیکس شارٹ فال کا خدشہ ظاہر کیا ہے، جب کہ ایف بی آر کو جنوری میں بھی 50 ارب روپے سے زائد کی کمی کا سامنا ہوسکتا ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ میں ایف بی آر ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ جنوری 2025 کے لیے ٹیکس وصولی کا ہدف 956 ارب روپے مقرر کیا گیا تھا، تاہم اس کے مقابلے میں صرف 900 ارب روپے تک وصولی متوقع ہے۔ اسی طرح، ایف بی آر نے جنوری سے مارچ 2025 تک کی سہ ماہی کے لیے 3100 ارب روپے کی ٹیکس وصولی کا ہدف مقرر...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) چیئرمین ایف بی آر نے ایک کروڑ روپے سے مہنگی پراپرٹی خریدنے کیلئے انکم ٹیکس ریٹرنز میں آمدن ظاہر کرنا لازمی قرار دیدیا۔ بلال اظہر کیانی کی زیر صدارت قائمہ کمیٹی خزانہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس دوران چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال نے دیتے ہوئے کہا کہ صرف 12افراد نے 10 ارب روپے یا زیادہ مالیت کے اثاثے ظاہر کئے ہیں، ہم ماضی میں سخت فیصلے ملتوی کرتے آئے ہیں، 70سال سے یہ ملک اسی طرح چل رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ غیر ظاہر شدہ آمدن اور اثاثوں کا راستہ روکنے کا فیصلہ کیا ہے، غیر ظاہر شدہ رقم سے ایک کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کی...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان کا تنخواہ دار طبقہ برآمد کنندگان کے مقابلے میں زیادہ ٹیکس دینے والا طبقہ بن گیا، رواں مالی سال کے چھ ماہ میں تین گنا زائدانکم ٹیکس ادا کیا۔ تفصیلات کے مطابق تنخواہ دار طبقے کی جانب سے ٹیکس ادائیگی کی تفصیلات سامنے آگئیں۔ ایف بی آر ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کا تنخواہ دار طبقہ برآمدکنندگان سے زیادہ ٹیکس دینے لگا، طبقے نے برآمد کنندگان کے مقابلے میں رواں مالی سال کے چھ ماہ میں 3 گنا زائد انکم ٹیکس ادا کیا۔ ذرائع نے کہا کہ رواں مالی سال جولائی سے دسمبر تک تنخواہ دار طبقے نے 243 ارب روپے کا ٹیکس دیا ہے جو گزشتہ مالی سال میں صرف ایک سو ستاون ارب...
کراچی: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے محمد بن قاسم پورٹ فیکٹریوں سے ٹیکس کی مد میں اربوں روپےکی وصولیاں کرلیں اور 2024 میں اس حوالے سے طویل عرصے بعد بہتری آئی۔ ایف بی آر کے اعداد وشمار کے مطابق جنوری 2024 میں سات سال بعد کراچی ایکسپورٹ پراسسیسنگ زون سے ٹیکس کی وصولیاں بہتر رہیں اور محمد بن قاسم پورٹ فیکٹریوں سے جاری تنازعات حل کرکے ایف بی آر نے 306 فیصد اضافے سے ٹیکس جمع کیا۔ بیان میں کہا گیا کہ وی جی ٹیکسٹائل سے دو کروڑ 87 لاکھ روپے، ایم وائی ٹیکسٹائل سے 83 لاکھ روپے، لاجسٹک سروسز سے 56 لاکھ روپے، ردہ کلودنگ سے 40 لاکھ روپے اور 31.2 میٹرک ٹن کپڑوں...
لاہور (وقائع نگارخصوصی ) امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ ایک سال میں تنخواہ دار طبقے سے ٹیکس وصولی میں 39.3 فیصد اضافہ تشویشناک ہے،تنخواہ دار طبقے کو پہلے ہی مہنگائی نے کچل کر رکھ دیا ہے۔ حکومت امیروں پر ٹیکس لگانے اور اشرافیہ کو ٹیکس نیٹ میں لانے کے بجائے مسلسل غریب طبقہ اور تنخواہ دار افراد کو نشانہ بنا رہی ہے۔ بجلی کے بلوں پر ٹیکس وصولی میں 30 فیصد اضافہ ہوا اور اس مد میں 124 ارب روپے وصول کیے گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک طرف اشرافیہ کی خاطر 6ارب کی نئی گاڑیاں خریدی جا رہی ہیں جبکہ دوسری جانب2022-23ء کے مقابلے میں تنخواہ دار طبقے نے 103 ارب...
اسلام آباد:پاکستان میں تنخواہ دار طبقہ نے 24-2023 کے دوران 368 ارب روپے ٹیکس ادا کر کے ملک کا تیسرا سب سے بڑا ٹیکس دینے والا شعبہ بننے کا اعزاز حاصل کیا۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی حالیہ رپورٹ کے مطابق، تنخواہ دار طبقے نے پچھلے سال 23-2022 کے مقابلے میں 103 ارب 74 کروڑ روپے زیادہ ٹیکس ادا کیا، جس میں 39.3 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ کنٹریکٹس سے 496 ارب روپے ٹیکس حاصل کیا گیا، جو کہ 106 ارب روپے کے اضافے کو ظاہر کرتا ہے۔ بینکوں کے سود اور سیکیورٹیز سے 489 ارب روپے کا ٹیکس وصول کیا گیا، جس میں 52.8 فیصد کا اضافہ ہوا۔ منافع کی تقسیم پر 70 فیصد...
گذشتہ ہفتے گھر کے فرنیچر میں جزوی تبدیلیوں کے لئے لاہور کی اہم فرنیچر مارکیٹس کے کئی دورے کئے۔ایک سفید پوش انسان کی کوشش ہوتی ہے کہ کم پیسوں میں معیاری چیز مل جائے تو مزا دوبالا ہو جائے گا۔ خیر اچھرہ کی فرنیچر مارکیٹ، بند روڈ پرٹمبر مارکیٹ اور سیون اپ کے پاس فرنیچر شورومز سے تھک کر گلبرگ اور ڈیفنس کے برانڈڈ فرنیچرسٹورز کا رخ کیا۔ ان میں سے کراچی کے ایک برانڈ سٹور کی لاہور برانچ پر سٹائل اور پرائس میں توازن دیکھ کر بیگم صاحبہ نے آرڈردیا کہ بس اب مزید تلاش فوری طور پر بند کی جائے۔ برانڈ سٹور پر خریداری کرتے ہوئے میں نے دو فرق محسوس کئے پہلا یہ کہ بہت ہی سلجھا...
پاکستان کے تنخواہ دار طبقے نے مالی سال 2024 کے دوران 368 ارب روپے ٹیکس ادا کیا، جو اس سے قبل مالی سال 2023 کے دوران مجموعی طور پر ادا کیے گئے ٹیکس کے مقابلے پر 40 فیصد زائد تھا۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق، مالی سال 2023 کے مقابلے میں مالی سال 2024 کے دوران تنخواہ دار طبقے سے ٹیکس وصولی میں تقریباً 40 فیصد اضافہ ہوا ہے، جو ایک سال کے عرصے میں تقریباً 103 ارب روپے بنتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:ایف بی آر ٹیکس وصولیوں کا ہدف حاصل کرنے میں کامیاب میڈیا رپورٹس کے مطابق معاہدے، بینکوں کا سود، اور سیکیورٹیز محصولات کی وصولی کی...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)تنخواہ دار طبقہ سب سے زیادہ ٹیکس دینے والا تیسرا بڑا شعبہ بن گیا، 2023-24 کے دوران تنخواہ دار افراد سے 368 ارب ٹیکس وصول کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق دستاویز سے ظاہر ہوتا ہے کہ تنخواہ دار طبقے نے سال 2022-23 کے مقابلے 103 ارب 74 کروڑ روپے زیادہ ٹیکس دیا، ایک سال میں تنخواہ دار طبقے سے ٹیکس وصولی میں 39.3 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ دستاویز کے مطابق کنٹریکٹس، بینک سود اور سیکیورٹیز ٹیکس ادائیگی میں ٹاپ پر رہا، کنٹریکٹس سے 496 ارب ٹیکس جمع ہوئے جبکہ 106 ارب سے زیادہ اضافہ ریکارڈ ہوا۔ ایف بی آر نے بتایا کہ بینکوں کے سود اور سیکیورٹیز کی مد میں 489 ارب روپے ٹیکس وصول کیا گیا، بینکوں،...
فوٹو: پی پی آئی چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں ملیر ایکسپریس وے کا افتتاح کردیا، سندھ حکومت نے ملیر ایکسپریس وے کا نام بدل کر شاہراہِ بھٹو رکھ دیا، بلاول نے گاڑی چلا کر شاہراہ کا جائزہ لیا، اور 100 روپے ٹول ٹیکس بھی دیا۔کراچی میں 39 کلومیٹر طویل شارع شہید ذوالفقار علی بھٹو کے 9.1 کلو میٹر طویل قیوم آباد سے شاہ فیصل کالونی تک کے پہلے فیز کا افتتاح چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کیا۔تقریب میں سندھ بھر کی سیاسی سماجی اور کاروباری شخصیات نے شرکت کی۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پہلے فیز کا دورہ کیا اور پہلا ٹول بھی ادا کیا۔ تقریب سے خطاب...
اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے ملکی مالی مسائل کے پیش نظر منی بجٹ کے امکانات کو مسترد کرتے ہوئے وفاقی بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کو 386 ارب روپے کے ریونیو شارٹ فال کو پورا کرنے کی ہدایت دی ہے۔ وزیراعظم نے واضح کیا کہ عوام پر اضافی ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنے کے بجائے ٹیکس نادہندگان سے ریکوری کے اقدامات کیے جائیں۔ وزیراعظم نے ایک اجلاس میں ٹیکس معاملات کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے ایف بی آر کو عدالتوں اور اپیلٹ ٹریبونلز میں زیر التوا کیسز کو جلد نمٹانے کی ہدایت کی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ جنوری کا 957 ارب روپے کا ٹیکس ہدف حاصل کرنا مشکل نظر آ رہا ہے، جس سے مالی مشکلات میں مزید اضافہ...