خیبر پختونخوا ریونیو اتھارٹی ( کیپرا) نے  رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں 37.37 ارب روپے کے محاصل اکٹھے کر لیے جو کہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 41 فیصد زیادہ ہیں۔

ترجمان کیپرا کے مطابق گزشتہ مالی سال کے ابتدائی 9 ماہ میں 26.58 ارب روپے کے محاصل اکٹھے کیے گئے تھے جبکہ اس سال ادارے کے محاصل میں 10.

79 ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

مزید پڑھیں: خیبرپختونخوا؛ صوبائی حکومت نے ایکشن پلان میں 18 موضوعات پر 84 اقدامات تجویزکردیے

رواں مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں سیلز ٹیکس آن سروسز کی مد میں 28.8 ارب روپے جبکہ انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ سس کی مد میں 8.57 ارب روپے کے محاصل اکٹھے کیے گئے۔ گزشتہ مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں کیپرا نے سیلز ٹیکس آن سروسز کی مد میں 22.8 ارب روپے جبکہ انفراسٹرکچر ڈیویلپمنٹ سس کی مد میں 3.74 ارب روپے جمع کیے گئے تھے۔ جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ رواں مالی سال کے دوران سیلز ٹیکس آن سروسز کی مد میں 26 فیصد جبکہ انفراسٹرکچر ڈیویلپمنٹ سس کی مد میں 129 فیصد اضافہ ہوا ہے جو کہ ادارے کی غیر معمولی کارکردگی کا ثبوت ہے۔

ڈائریکٹر جنرل کیپرا فوزیہ اقبال نے ادارے کے افسران اور عملے کی محنت اور لگن کو سراہتے ہوئے کہا کہ اگر یہی جوش و جذبہ برقرار رہا تو جون کے اختتام تک ہم نہ صرف رواں مالی سال کے لیے مقررہ 47 ارب روپے کے ہدف کو حاصل کریں گے بلکہ اس سے زائد محاصل اکٹھے کرکے سرخرو ہوں گے۔ انہوں نے ٹیکس دہندگان کا بھی شکریہ ادا کیا، جنہوں نے کیپرا پر اعتماد کیا اور بھرپور تعاون فراہم کیا جس سے خیبر پختونخوا کو مالی طور پر خودمختار بنانے کے ہدف کی تکمیل میں مدد ملی۔

انہوں نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا، جناب علی امین گنڈاپور، اور مشیر برائے خزانہ، جناب مزمل اسلم، کا بھی شکریہ ادا کیا، جن کی رہنمائی اور تعاون نے کیپرا کو مؤثر حکمت عملی اختیار کرنے میں مدد دی اور ادارے کو اپنے اہداف کے حصول کی راہ پر گامزن کیا۔

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: مالی سال کے پہلے 9 ماہ میں رواں مالی سال کے کی مد میں

پڑھیں:

لیاری ایکسپریس وے کے ٹول ٹیکس میں مزید 10 روپے کا اضافہ

نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے کہا ہے کہ ٹول ٹیکس میں اضافہ یکم اپریل سے کیا گیا ہے، چھوٹی گاڑیوں سے اب 60 روپے کے بجائے 70 روپے ٹول ٹیکس وصول کیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ لیاری ایکسپریس وے کے ٹول ٹیکس میں 10 روپے کا اضافہ کردیا گیا ہے۔ نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے کہا ہے کہ ٹول ٹیکس میں اضافہ یکم اپریل سے کیا گیا ہے، چھوٹی گاڑیوں سے اب 60 روپے کے بجائے 70 روپے ٹول ٹیکس وصول کیا جائے گا۔ این ایچ اے کا کہنا ہے کہ مسافر وین 140 کے بجائے 150 روپے ٹول ٹیکس ادا کرنے کی پابند ہوگی۔ واضح رہے کہ جنوری میں بھی ٹول ٹیکس میں 10 روپے کا اضافہ کیا گیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • موٹرویز اور ہائی ویز کے لیے ٹول ٹیکس میں 15 سے 50 فیصد تک اضافہ
  • پنجاب بھر میں بڑے پراپرٹی ڈیفالٹرز کو گرفتار کرکے ٹیکس ریکوری کاحکم دیدیا گیا
  • پراپرٹی مالکان ہوجائیں خبردار! حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیا
  • نئے مالی سال کے بجٹ کی تیاری؛ آئی ایم ایف کا وفد آج پاکستان پہنچے گا
  • رواں مالی سال، تجارتی خسارہ 17.9 ارب ڈالر تک پہنچ گیا
  • لیاری ایکسپریس وے کے ٹول ٹیکس میں مزید 10 روپے کا اضافہ
  • عید کے بعد پہلے ہی کاروبار دن پر ڈالر کی غیر معمولی بڑی چھلانگ، روپیہ کمزور ہو گیا
  • آئندہ بجٹ کی تیاری کیلیے آئی ایم ایف ٹیم کل سے پاکستان کا دورہ کرے گی
  • ٹول ریٹس میں ایک بار پھر 50 فیصد تک اضافہ