ملکی معاشی صورتحال کے پیش نظر حکومت نے ٹیکس آمدن بڑھانے کے لیے دیگر شعبوں کی طرح پراپرٹی یا ریئل اسٹیٹ کے شعبے میں بھاری ٹیکس عائد کیے تھے جبکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو ٹیکسٹ نیٹ میں شامل کرنے کے لیے نان فائلرز کے پراپرٹی خریدنے پر بھی ایک حد تک پابندی عائد کر دی تھی۔

اب یہ باتیں سامنے آ رہی ہیں کہ حکومت نے 5 کروڑ تک کی سرمایہ کاری کرنے والوں کو ٹیکس ریلیف دینے کا فیصلہ کیا ہے، جبکہ حقیقت میں ایسا کچھ نہیں ٹیکس گوشوارے جمع کرنے والے فائلرز کے گرد بھی حکومت کا گھیرا تنگ ہوتا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اب گھر کی خرید و فروخت پر کتنا پراپرٹی ٹیکس دینا پڑے گا؟

پراپرٹی ٹیکس میں کمی کے لیے ذیلی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، جس کی تجاویز سامنے آنے کے بعد یہ واضح ہوگا کہ کیا نان فائلرز کو پراپرٹی کی خریداری میں کچھ ریلیف ملے گا اور فائلرز کس مالیت کی پراپرٹی خرید سکتے ہیں۔

حکومت کی جانب سے نئے ٹیکس قوانین کے بعد وہ فائلرز جنہوں نے اپنے اثاثوں کی مالیت ایک کروڑ روپے ظاہر کی ہے ان پر ایک کروڑ 30 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی جائیداد خریدنے پر پابندی تجویز کی تھی۔

مزید پڑھیں:گاڑیوں کی رجسٹریشن اور پراپرٹی ٹیکس، نئے قوانین سے عوام کو کیا حاصل ہوگا؟

دوسری جانب چیئرمین ایف بی آر راشد لنگڑیال نے بھی واضح طور پر کہا تھا کہ پراپرٹی سیکٹر میں سرمایہ کاری کرنے کے لیے لوگوں کو اپنے ذرائع آمدن بتانا ہوں گے۔

وی نیوز نے معاشی ماہر مہتاب حیدر سے گفتگو کی اور ان سے یہ جاننے کی کوشش کی کہ کیا نئے ٹیکس قوانین کے تحت پراپرٹی کی خریداری پر ٹیکس چھوٹ حاصل ہو گی؟

مزید پڑھیں:بجٹ میں پراپرٹی ٹیکسز پر کتنا اضافہ تجویز کیا گیا ہے؟

مہتاب حیدر نے بتایا کہ ٹیکس قوانین میں ترمیم کے ذریعے نان فائلرز کو تو کوئی بڑا ریلیف نہیں ملے گا جبکہ فائلرز کے گرد بھی گھیرا مزید تنگ کیا گیا تھا، اس پر نظر ثانی کے لیے پارلیمنٹ کی تشکیل کردہ ذیلی کمیٹی نے اپنی تجاویز پیش کرنی ہیں کہ نئے ٹیکس قوانین میں کی گئی ترامیم میں کیا کیا تبدیلی کی ضرورت ہے۔

گزشتہ روز اپنے اجلاس کے بعد اس کمیٹی نے کوئی حتمی تجاویز پیش نہیں کی ہیں، ٹیکس قوانین میں کی گئی ترمیم میں یہ تجویز دی گئی ہے کہ ایک کروڑ روپے مالیت کے اثاثے ظاہر کرنے والا شخص ایک کروڑ 30 لاکھ روپے سے زائد کی جائیداد یا پراپرٹی نہیں خرید سکتا۔

مزید پڑھیں:ایف بی آر نے کراچی میں نئے پراپرٹی ریٹ مقرر کردیے

مہتاب حیدر نے بتایا کہ جائیداد کی خریداری کے وقت ٹیکس کا تعین کرنے کے لیے اس وقت ملک بھر میں 3 نظام نافذ ہیں، ایک ڈی سی ریٹ، دوسرا ایف بی آر ایویلیوایشن اور تیسرا مارکیٹ ریٹ ہے۔

’ان تینوں میں بہت فرق ہے، ملک میں جو بھی جائیداد کی خریداری کے وقت مالیت ظاہر کی جاتی ہے اس میں 97 فیصد کیسز میں مالیت 1 کروڑ سے کم ظاہر کی جاتی ہے، جو نئے ٹیکس قوانین ہیں وہ صرف 2.

5 سے 3 فیصد افراد پر عائد ہوں گے۔‘

5 کروڑ کی سرمایہ کاری والوں کو ٹیکس چھوٹ؟

پارلیمانی کمیٹی میں اراکین قومی اسمبلی اور چیئرمین ایف بی آر سمیت ریئل اسٹیٹ کے شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھی شرکت کی جن میں چیئرمین آباد نارتھ ایس ایم نبیل چیئرمین حبیب گروپ عارف حبیب بھی شامل تھے، 5 کروڑ روپے تک کی سرمایہ کاری پر پوچھ گچھ نہ کرنے کی تجویز چیئرمین حبیب گروپ عارف حبیب نے پیش کی تھی۔

عارف حبیب کے مطابق پراپرٹی سیکٹر میں 5 کروڑ روپے کی سالانہ سرمایہ کاری پر ایف بی آر کو پوچھ گچھ نہیں کرنی چاہیے اس سے لوگ فائلرز ہوں گے اور ٹیکس کے لیے رجسٹرڈ ہو جائیں گے بعد میں ان لوگوں پر ٹیکس کی شرح کو بڑھایا جا سکتا ہے۔

مزید پڑھیں:غیر ظاہر شدہ آمدن سے آپ کتنی پراپرٹی خرید سکتے ہیں؟ وفاقی حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیا

چیئرمین آباد حسن بخشی نے کہا کہ نئے ٹیکس قوانین ترمیمی بل سے 2.5 فیصد نہیں بلکہ 60 فیصد لوگ متاثر ہوں گے، پراپرٹی سیکٹر میں اب بلیک منی سے سرمایہ کاری نہیں ہو رہی، بلکہ بینکنگ ٹرانزیکشنز ہو رہی ہیں۔

چیئرمین ایف بی آر نعمان راشد لنگڑیال نے بتایا تھا کہ گزشتہ سال ہونے والی ٹرانزیکشنز میں سے 93 فیصد کی مالیت 50 لاکھ روپے سے کم تھی، 3.8 فیصد ٹرانزیکشنز ایک کروڑ روپے سے کم مالیت، پاکستان میں 10 ارب روپے سے زائد اثاثے ظاہر کرنے والوں کی تعداد صرف 12 ہے۔

مزید پڑھیں:سندھ: کنٹونمنٹ بورڈز کی جانب سے پراپرٹی ٹیکس کی وصولی غیر قانونی قرار

چیئرمین ایف بی آر کے مطابق پراپرٹی کی خریداری کے دوران ٹرانزیکشنز پر ٹیکسز کو کم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، البتہ غیر ٹیکس شدہ انکم کو کسی بھی صورت میں سرمایہ کاری کی اجازت نہیں ہونی چاہیے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پراپرٹی سیکٹر ٹیکس ریلیف ٹیکس قوانین چیئرمین ایف بی آر ریئل اسٹیٹ عارف حبیب مہتاب حیدر نعمان راشد لنگڑیال وی نیوز

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پراپرٹی سیکٹر ٹیکس ریلیف ٹیکس قوانین چیئرمین ایف بی آر ریئل اسٹیٹ مہتاب حیدر نعمان راشد لنگڑیال وی نیوز پراپرٹی کی خریداری چیئرمین ایف بی آر نئے ٹیکس قوانین پراپرٹی سیکٹر پراپرٹی ٹیکس سرمایہ کاری مزید پڑھیں مہتاب حیدر کروڑ روپے ایک کروڑ روپے سے پر ٹیکس ہوں گے کے لیے

پڑھیں:

آئی ایم ایف کا پیٹرولیم قیمتوں میں 53 روپے فی لیٹراضافے کا مطالبہ

اسلام آباد(اوصاف نیوز)عالمی مالیاتی فنڈ آئی ایم ایف نے پاکستان سے پیٹرول پر مزید ٹیکسز کا مطالبہ کردیا ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف کی سفارش ہے کہ پیٹرول پر 18 فیصد کا سیلز ٹیکس عائد کیا جائے جو باقی مصنوعات پر عائد ہے۔ اگر ایسا ہوا تو جس سے ایم ایس اور ایچ ایس ڈی کی قیمتوں میں47 روپے فی لیٹر اضافہ ہو سکتا ہے۔

آئی ایم ایف نے 5 روپے فی لیٹر کاربن لیوی بھی عائد کرنے کی تجویز دی ہے، جس سے ایندھن کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگا۔ اس طرح سیلز ٹیکس اور کاربن لیوی عائد ہونے سے پیٹرول کی قیمت 53 روپے فی لیٹر بڑھ جائے گی۔

دوسری جانب پیٹرولیم ڈویژن نے حال ہی میں پیٹرولیم لیوی 10 روپے بڑھانے کے مقاصد پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ لیوی میں اضافہ بجلی سستی کرنے کیلئے کیا گیا تھا لیکن یہ فیصلہ گلے پڑنے کا خدشہ ہے۔

واضح رہے کہ اس وقت پیٹرول پر سیلز ٹیکس کی شرح صفر فیصد ہے۔ یعنی کوئی سیلز ٹیکس وصول نہیں کیا جا رہا۔ پیٹرولیم لیوی ہی واحد بڑا ٹیکس ہے جبکہ پیٹرولیم مصنوعات کی پاکستان درآمد کے وقت اس پر کسٹم ڈیوٹی بھی عائد ہوتی ہے۔
بیٹے کے زندہ بچ جانے پر بھارتی اداکار کی اہلیہ نے منت میں سر منڈوا لیا

متعلقہ مضامین

  • سندھ پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کا اجلاس‘کراچی ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے 5سو جعلی پنشنرز کو 66 کروڑ کی ادائیگی پر ڈائریکٹر فنانس معطل
  • وفاقی ادارے بجلی بلوں کے نادہندہ، آئیسکو کا نوٹسز جاری کرنے کا اعلان، حکومت ناراض
  • حکومت کی جانب سے 6 نئی نہروں کے منصوبوں کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش
  • وزیراعظم سیکرٹریٹ، پارلیمنٹ لاجز، چیئرمین سینیٹ آفس سمیت اربوں روپے کے بجلی بل نادہندگان میں شامل
  • وزیراعظم سیکریٹریٹ، پارلیمنٹ لاجز، چیئرمین سینیٹ آفس سمیت اربوں روپے کے بجلی بل نادہندگان میں شامل
  • وفاقی حکومت کا رواں سال گندم کی خریداری نہ کرنے کا فیصلہ
  • آئی ایم ایف کا پیٹرولیم قیمتوں میں 53 روپے فی لیٹراضافے کا مطالبہ
  • پاکستان نے PIBTL کیلئے عوامی خریداری کے قواعد معاف کر دیئے
  • چینی قربت حاصل کرنے پر بھارت کی بنگلادیش کو سزا
  • ملک بھر میں 9 ایئرپورٹس مکمل طور پر غیر فعال، مگر عملہ تعینات: سرکاری دستاویزات کا انکشاف