پاکستان میں ہر حکومت کاروباری افراد سے ٹیکس لینے میں ناکام رہی ہے، ریونیو ہدف کے لیے ہمیشہ تنخواہ دار طبقے پر بوجھ ڈالا جاتا ہے۔ موجودہ حکومت نے بھی تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس کے بوجھ میں اضافہ کیا، تاہم اب حکومت نے تنخواہ دار اور کم آمدن طبقے کو بڑا ریلیف دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ صدر آصف علی زرداری 10 مارچ کو تنخواہ دار اور کم آمدنی والے طبقے کے لیے بڑی مراعات کا اعلان کریں گے۔

حکومتی ذرائع کے مطابق صدر نئے پارلیمانی سال کے آغاز پر پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب میں حکومت کی طرف سے اہم اعلانات کریں گے، جن کی یقین دہانی موجودہ حکومت کے دوسرے سالانہ بجٹ میں کرائی جائے گی۔

مزید پڑھیں: تنخواہ دار طبقہ ٹیکسوں کے بوجھ تلے دب گیا، ریلیف دینے کے لیے بڑی تجویز سامنے آگئی

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان میں تنخواہ دار طبقے نے گزشتہ برس 285 ارب روپے ٹیکس کی مد میں جمع کرائے۔ اور اب تخمینہ لگایا گیا ہے کہ جون تک تنخواہ داروں سے وصولی 577 ارب روپے تک پہنچ جائےگی۔ حکومت نے پہلے 7 ماہ میں تنخواہ داروں سے 285 ارب روپے ٹیکس وصول کیا، اور یہ رقم گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 100 ارب روپے زیادہ ہے۔

اقتصادی ماہرین کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے تنخواہ داروں پر اضافی بوجھ ڈالا گیا ہے، آئی ایم ایف کے اہداف حاصل کرنے کے لیے تنخواہ دار طبقے کو قربانی کا بکرا بنا دیا گیا جبکہ ری ٹیل، ہول سیل، زراعت اور رئیل اسٹیٹ سمیت دیگر سیکٹرز سے کم وصولی ہورہی ہے۔

معاشی ماہرین نے ٹیکسوں کی زیادہ سے زیادہ شرح 20 فیصد تک محدود رکھنے کی سفارش کی ہے۔ ماہرین نے تجویز دی ہے کہ ماہانہ ایک لاکھ 20 ہزار روپے آمدن پر ٹیکس چھوٹ ہونی چاہیے۔

مزید پڑھیں: وفاقی وزیر خزانہ نے تنخواہ دار طبقے کو خوشخبری سنادی

وفاقی وزیرخزانہ ومحصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے رواں ماہ 20 فروری کو پاکستان ریٹیل بزنس کونسل سے خطاب میں اعتراف کیا تھا کہ مینوفیکچرنگ، خدمات اور تنخواہ دار طبقے پر ٹیکسوں کا بوجھ غیر متناسب ہے اور (ٹیکس ادائیگی کے حوالے سے) زراعت، ریئل اسٹیٹ اور ریٹیل کے شعبوں کو بھی اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

وفاقی وزیر خزانہ نے رواں ماہ 23 فروری کو لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بھی تنخواہ دار طبقے پر بوجھ کم کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ میں اس پر سوچیں گے۔ بجٹ سے پہلے ہی کاروباری حضرات سے ملاقاتیں شروع کر دی ہیں، ایف بی آر میں اصلاحات پر بھی کام کر رہے ہیں، تنخواہ دار طبقے پر ٹیکسز کا بوجھ ہے جسے آنے والے بجٹ میں کم کرنے کا سوچیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

انکم ٹیکس ریلیف تنخواہ دار طبقہ خوشخبری صدر زرداری.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: انکم ٹیکس ریلیف تنخواہ دار طبقہ تنخواہ دار طبقے پر حکومت نے ارب روپے پر ٹیکس طبقے کو کے لیے

پڑھیں:

جمعہ کے خطبوں کے حوالے سے حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیا

ویب ڈیسک : یو اے ای کی حکومت نے رمضان المبارک کی آمد سے قبل 70 فیصد مساجد میں خطبے کا انگریزی ترجمہ فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ 55 نئی مساجد تعمیر کی جائیں گی۔

 اسلامی امور اور خیرات کی سرگرمیوں کے محکمہ نے اپنی 2024 کی ”مسجد امور کے شعبے کی معیاری کامیابیوں“ کی رپورٹ میں نئے منصوبوں کے بارے میں آگاہ کیا ہے، جس کا مقصد اسلامی معماری ورثے کو جدید پائیداری کے حلوں کے ساتھ ہم آہنگ کرنا ہے۔ گزشتہ برس 172 ملین درہم کی لاگت سے 24 مساجد کا افتتاح کیا گیا تھا، جن میں 13 ہزار 911 نمازیوں کی گنجائش تھی۔ رواں برس 475 ملین درہم کی سرمایہ کاری سے 55 نئی مساجد کی تعمیر کی جا رہی ہے، جو 40 ہزار 961 نمازیوں کی گنجائش فراہم کریں گی۔ مستقبل میں مسجدوں کی تعمیر کے لیے 54 نئے پلاٹ بھی مختص کیے گئے ہیں تاکہ لوگوں کو آسانی سے رسائی حاصل ہو سکے۔ اسلامی امور اور خیرات کی سرگرمیوں کے محکمہ ”مسجد گائیڈ“ بھی تیار کر رہا ہے، جس کا مقصد مساجد میں پائیداری کے لیے سات ستاروں کی درجہ بندی حاصل کرنا ہے۔

سونے اور چاندی کے آج کے ریٹس ۔منگل 25 فروری, 2025

 دبئی ماحولیاتی طور پر دوستانہ مسجدوں کی تعمیر میں قدم اٹھا رہا ہے، 2024 میں امارات نے پہلی خود مختار مسجد کا افتتاح کیا، جس کی لاگت 18.15 ملین درہم تھی اور یہ مسجد 500 نمازیوں کی گنجائش رکھتی ہے۔

  اس مسجد نے دبئی کی مساجد کے کاربن فٹ پرنٹ کو 5 فیصد کم کرنے میں مدد دی، جو کہ ابتدائی ہدف سے تجاوز کر گیا۔ دبئی نے یو اے ای کی پہلی 3D پرنٹڈ مسجد پر بھی کام شروع کر دیا ہے، جس کے 2026 میں کھلنے کی توقع ہے، یہ دبئی کی ٹیکنالوجی پر مبنی شہری ترقی میں قائدانہ حیثیت کو مزید مستحکم کرے گا۔ تاہم دنیا کی پہلی تیرتی مسجد کے بارے میں کوئی نئی معلومات نہیں دی گئی ہیں، جس کا اعلان 2023 میں 55 ملین درہم کی تخمینہ لاگت کے ساتھ کیا گیا تھا۔ رمضان سے قبل دبئی نے 2 نئی مساجد کا افتتاح کیا ہے۔ مردف میں ابراہیم علی آل گرگاوی مسجد جو 2,226 مربع میٹر پر قائم ہے اور اسمیں 544 نمازیوں کی گنجائش ہے۔

آج کے گوشت اور انڈوں کے ریٹس -منگل  25 فروری, 2025

 محکمہ نے انکشاف کیا کہ 50 ملین درہم سے زائد کی رقم عطیات کے ذریعے جمع کی گئی ہے، جبکہ مسجدوں کی تعمیر میں مقامی طرز کو فروغ دینے کے لیے امریکی یونیورسٹی کے اسکول آف آرکیٹیکچر کے ساتھ جاری تعاون کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔  ان تمام اقدامات کے ساتھ دبئی اپنے مذہبی ڈھانچے کو مضبوط بنانے کے لیے تیار ہے، تاکہ پائیدار، جامع اور ٹیکنالوجی سے لیس عبادت گاہیں فراہم کی جا سکیں

متعلقہ مضامین

  • تنخواہ دار اور کم آمدنی والے طبقات کو بڑا ریلیف دینے کا فیصلہ
  • رمضان کے دوران اسلام آباد کے شہریوں کو بڑا ریلیف دینے کا فیصلہ
  • تنخواہ دار طبقہ ٹیکسوں کے بوجھ تلے دب گیا، ریلیف دینے کے لیے بڑی تجویز سامنے آگئی
  • رمضان المبارک میں چاروں صوبے عوام کو کیا ریلیف دیں گے؟
  • آئی ایم ایف جائزہ مشن کی 3 مارچ کو آمد، تنخواہ دار طبقے کو ریلیف رضامندی سے مشروط
  • جائزہ مشن 3 مارچ کو پہنچے گا، تنخواہ دار طبقے کو ریلیف آئی ایم ایف کی رضا مندی سے مشروط
  • جمعہ کے خطبوں کے حوالے سے حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیا
  • حکومت بجلی بل میں صنعتی صارفین کو 10 روپے اور گھریلو صارفین کو 8 روپے فی یونٹ ریلیف کیسے دے گی؟
  • جائزہ مشن 3مارچ کو پہنچے گا، تنخواہ دار طبقے کو ریلیف آئی ایم ایف کی رضا مندی سے مشروط