2025-02-22@05:42:02 GMT
تلاش کی گنتی: 5658
«شام کی نئی حکومت»:
(نئی خبر)
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب حکومت نے لاہور میں سموگ اور فضائی آلودگی کا مستقل حل تلاش کرنے کیلئے شہر میں 978 ایکڑ پر قدرتی جنگل اگانے کی مہم کا آغاز کر دیا۔اس مہم کا مقصد لاہور کو آکسیجن حب بنانا اور شہریوں کو تازہ آکسیجن اور صاف فضا فراہم کرنا ہے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق دریائے راوی کے کنارے وسیع سبز بیلٹ بنانے کے منصوبے کے تحت ابتدائی طور پر 144 ایکڑ پر ایک لاکھ پانچ ہزار درخت لگائے جا چکے ہیں جبکہ مجموعی طور پر 6 لاکھ 34 ہزار درخت لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، اس منصوبے سے نہ صرف فضائی آلودگی میں کمی آئے گی، بلکہ لاہور کی فضاؤں میں تازگی...
’’انڈیاز گاٹ لیٹنٹ‘‘ تنازع میں شامل رنویرالہ آبادیہ کی ساتھی خاتون انفلوئنسر کو ریپ کی دھمکیاں ملنے کا انکشاف ہوا ہے۔ سوشل میڈیا انفلوئنسر اپوروا مخیجا کی قریبی دوست ردا تھرنا نے انکشاف کیا ہے کہ اپوروا کو ریپ کی دھمکیاں مل رہی ہیں۔ یہ دھمکیاں اس وقت سامنے آئیں جب شو میں اپوروا کے متنازع ریمارکس سوشل میڈیا پر وائرل ہوئے۔ ردا تھرنا نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر لکھا ہے کہ ’’مجھے کبھی شک نہیں ہوا کہ کچھ لوگ صرف عورت ہونے کی وجہ سے خواتین سے نفرت کرتے ہیں۔‘‘ انہوں نے مزید کہا، ’’خواتین محض سانس لینے، جینے، خود سے محبت کرنے اور ترقی کرنے کے جرم میں نشانہ بنتی ہیں۔ ایک عورت اگر وہی مسئلہ...
مٹھی اور اسلام کوٹ کی ایک لاکھ سے زائد آبادی کو میٹھے پانی کی فراہمی 2 ماہ سے معطل ہے۔ اس حوالے سے شہری کا کہنا ہے کہ مختلف کالونیوں میں پینے کے پانی کا شدید بحران ہے، دور دراز قدیم کنوؤں اور بورنگ کا پانی استمعال کر رہے ہیں۔ چیف میونسپل افسر مٹھی کے مطابق نوکوٹ کی رن شاخ سے مٹھی اور اسلام کوٹ کو پانی پہنچتا ہے، نوکوٹ کی رن شاخ سے مٹھی کے لیے پانی کی فراہمی بند ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اسٹوریج ٹینک خالی ہونے سے مٹھی اور اسلام کوٹ کو پانی کی فراہمی بند ہے۔ محکمۂ ایری گیشن انتظامیہ نے 4 سے 5 روز میں پانی کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی...
ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ایئر پورٹ پر بڑی کارروائیاں کر کے 4 خواتین کی سعودی عرب اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔ پہلی کارروائی میں عمرے کی آڑ میں خواتین کی سعودیہ اسمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنایا گیا، 4 خواتین شازیہ بانو، ظمیرا عظیم، لبنیٰ اور ثناء شہزادی عمرے کی مسافر تھیں۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق بظاہر متاثرہ خواتین عمرہ ویزوں پر سعودی عرب جارہی تھیں، متاثرہ خواتین کو جبری مشقت کی غرض سے سعودی عرب بھیجوایا جا رہا تھا۔ امیگریشن حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ خواتین اس سے قبل بھی سعودی عرب جا چکی تھیں، ان کو سعودی عرب بھجوانے میں آسیہ نامی خاتون ملوث ہے۔ ذرائع نے کہا کہ آسیہ نامی ملزمہ...
برطانوی پروفیسر پال ورک مین نے کینسر ریسرچ ٹارگٹنگ کورڈوما میں اہم پیش رفت حاصل کرلی ہے۔ پروفیسر پال ورک مین نے کئی سال ناقابل علاج کورڈوما کے مطالعہ کے لیے وقف کیے ہیں، جو ہڈیوں کا ایک منفرد کینسر ہے جس نے ان کی والدہ اینا کی بھی جان لے لی تھی۔ رپورٹس کے مطابق تقریباً ایک ملین میں سے ایک فرد اس حالت سے متاثر ہوتا ہے جو کہ علاج کے موجودہ اختیارات کے خلاف مزاحم رہتا ہے۔ ورک مین جو کہ اپنی والدہ کے انتقال کے وقت 37 سال کے تھے، نہوں نے چھتیس سال قبل کورڈوما کے علاج معالجے کی کمی کی وجہ سے شدید مایوسی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ...
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ آج پاکستان کا نوجوان مایوس ہے تو اس میں بانی پی ٹی آئی کا کردار ہے، بانی پی ٹی آئی کی سیاست سے پاکستان کو پاک کرنا ہوگا۔ میونخ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے جمہوری کردار کی امید نہیں، ہمیں یہ فیصلہ کرنا ہوگا کہ ملک کیسے چلانا ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ مقاصد کے حصول کے لیے سیاسی و معاشی استحکام ودیگر مسائل پر غور کی ضرورت ہے، ہمارا ہمیشہ موقف رہا ہے کہ تمام ادارے ایک دائرے میں کام کریں، سیاست دان بھی اپنے دائرے میں رہ کر کام کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ فرانس...
اسلام آباد (ویب ڈیسک) حکومت نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی نجکاری کے عمل کو تیز کر دیا ہے اور مالیاتی تکمیل کی آخری تاریخ 1 جون 2025 مقرر کر دی ہے، جو پہلے طے شدہ اکتوبر کی مدت سے چار ماہ پہلے کی گئی ہے۔ یہ فیصلہ جس کی قیادت وزیر اعظم شہباز شریف کر رہے ہیں، وسیع تر اقتصادی اصلاحات کا حصہ ہے، جس کا مقصد ریاستی مالی بوجھ کم کرنا اور سرکاری ملکیتی اداروں (ایس او ایز) کی کارکردگی کو بہتر بنانا ہے۔ دی نیوز نے سیکرٹری نجکاری ڈویژن سے رابطہ کرنے کی کوشش کی اور تصدیق کے لیے انہیں سوالات بھیجے، لیکن انہوں نے کوئی جواب نہیں دیا۔ تاہم، نجکاری کمیشن...
کراچی(نیوز ڈیسک) مصطفیٰ عامر کے اغواء اور قتل کیس میں تھانہ درخشاں کےایس آئی او اور ایس ایچ او کےرسمی طور پر معطل کرکے اعلیٰ پولیس افسران کو بری ذمہ قرار دینے کی کوشش کی گئی، آئی جی سندھ سے موقف جاننے کے لیے رابطہ کرنے پر ڈائریکٹر پریس سی پی او نے ناراضی کا اظہار کیا۔ تفصیلات کے مطابق 6 جنوری 2025 سے مصطفیٰ عامر کے لاپتہ ہونے کے واقعہ کے بعد 7 جنوری کو درخشاں پولیس نے مصطفیٰ عامر کی والدہ کی مدعیت میں واقعہ کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ بعد ازاں تفتیشی حکام کی جانب سے اغواء کے مقدمہ میں مبینہ طور پر جس غیر سنجیدگی کے ساتھ تفتیش کا عمل سامنا آیا ہے اس...
ڈیرہ اسماعیل خان ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 فروری 2025ء ) خیبرپختونخواہ پولیس نے جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی جان کو خطرہ لاحق ہونے کے پیش نظر تھریٹ لیٹر جاری کر دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس کی طرف سے جاری کردہ مراسلے میں مولانا فضل الرحمان کو سکیورٹی خدشات سے آگاہ کرتے ہوئے نقل و حرکت محدود کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، پولیس نے مولانا فضل الرحمان کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور کسی بھی غیر معمولی صورتحال میں فوری طور پر متعلقہ حکام کو آگاہ کرنے کی ہدایت کی ہے، اس حوالے سے کہا گیا ہے کہ خیبرپختونخواہ میں دہشت گردوں کی جانب سے مولونا فضل...
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پی ٹی آئی رہنما شعیب شاہین نے کہا ہے کہ فواد چوہدری کی بیوی نے چھڑوا لیا ورنہ ہم نے اسے اور زیادہ مارنا تھا۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے شعیب شاہین نے کہا کہ فواد چوہدری بھگوڑا ہے، مجھے تھپڑ مارا، اس سے زیادہ جواب مل گیا اس کو۔ یہ اسٹیبلشمنٹ کا ٹاؤٹ ہے، بانی نے اس جھگڑے کی مذمت کی ہے۔ انہوں نے فواد چوہدری کا صلح کا دعویٰ مسترد کرتے ہوئے کہا کہ وہ جھوٹ بول کر گیا ہے، اس سے کوئی صلح نہیں ہوئی۔ میں فواد چوہدری کے خلاف کوئی شکایت پولیس کو نہ ہی پارٹی کو کروں گا۔...
اسلام آباد(طارق محمودسمیر)اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پاکستان کے بار بار مطالبے کے باوجود افغان طالبان کی مسلسل حمایت سے کالعدم ٹی ٹی پی اور دیگر تنظیموں نے پاکستان پر دہشتگرد حملے کئے اور افغان طالبان کی حمایت کے باعث حملوں میں اضافہ ہوا ، اس رپورٹ میںکہا گیا ہے کہ 600سے زائد حملے کئے گئے جن میں سے زیادہ تر افغان علاقوں سے ہوئے ، ٹی ٹی پی کو لاجسٹک آپریشنل اور مالی مدد بھی فراہم کی جاتی ہے۔ اس رپورٹ میں ٹی ٹی پی کے ایک رہنما نور ولی محسود کے اہلخانہ کو افغان طالبان کی طرف سے ہر ماہ 43ہزار ڈالر دیے جاتے ہیں، اسی طرح کنڑ،ننگرہار،خوست اور پکتیکا صوبوں میں نئے...
بھارتی کرکٹ ٹیم کا طویل عرصے تک ٹیسٹ فارمیٹ میں سربراہی کرنے والے روہت شرما کا بطور ٹیسٹ کپتان کیرئر ختم ہونے کے قریب ہے اور حال ہی میں ٹیسٹ میچز میں بھارت کی مایوس کن کارکردگی کے بعد روہت کی آئندہ بطور کپتان شمولیت پر خطرے میں پڑ گئی ہے۔ ایس موقع پر بھارتی کرکٹ ٹیم کی جانب سے روہت شرما کے بعد جسپریت بمراہ کو بطور ٹیسٹ کپتان ذمہ داریاں سونپنے کی تیاریاں ہورہی ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: روہت شرما چیمپیئنز ٹرافی سے قبل فارم میں آگئے، 487 دن بعد سینچری جڑ دی بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق پاکستان کی میزبانی میں ہونے والی چیمپیئنز ٹرافی میں جسپریت بمراہ کی عدم شرکت کی وجہ بھی انہیں جون...
ترکیہ کے صدر طیب اردگان جو کہ گزشتہ دنوں پاکستان کے دورہ پر تھے۔ انہوں نے پاکستان اور ترکیہ میں تجارت بڑھانے کے لیے 26 ایم او یو پر دستخط کیے صدر پاکستان آصف علی زرداری اور وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف اور پاکستانی فوج کی سپہ سلار سید عاصم منیر نے ان کا بھرپور استقبال کیا ترکیہ کے صدر پانچ سال کے بعد پاکستان تشریف لائے اور انہوں نے پاکستان کو معیشت کے بارے میں سہولیات فراہم کرنے کی بات کی اور معاہدات کیے اس سے امید ہے کہ پاکستان معاشی طور پر مستحکم ہونے کی راہ پر چل نکلے گا اس دورہ میں جو خاص باتیں پاکستانیوں کو نظر آئیں ان میں خصوصی طور پر ایک موقع...
اسلام آباد (نیوزڈیسک)سربراہ جمعیت علمائے اسلام مولانا فضل الرحمن کو دہشتگردوں کی طرف دھمکی ،،ڈیرہ اسماعیل پولیس نے مولانا فضل الرحمن کو ایڈوائزری نوٹس جاری کردیا۔ ایڈوائزری نوٹس کے متن میں کہا گیا ہے کہ دہشتگردوں نےسرکاری سطح پر مذہبی وسیاسی معاملات میں ملوث ہونے کے باعث نشانہ بنانے کا منصوبہ بنایا ہے،مسلح ٹارگٹ کلرز کو ذمہ داری سونپ دی گئی ہے،منصوبہ کو خفیہ طور پر پایہ تکمیل تک پہنچایا جائےگا۔ متن میں کہا گیا ہے کہ فتنہ الخوارج اس کارروائی کی ذمہ داری بھی قبول نہیں کریں گے، مولانا فضل الرحمن کو پہلے بھی دھمکیاں ملی ہیں، مولانا فضل الرحمن اپنی رہائش گاہ پرسکیورٹی اہلکاروں کی تعداد بڑھائیں ایڈوائزری نوٹس کہا گیا ہے کہ مولانا فضل...
حریت رہنما کا کہنا ہے کہ ایک ایسے وقت میں جب کہ ہر قسم کی معلومات ورچوئل ذرائع سے بآسانی دستیاب ہیں، کتابیں ضبط کرنا اور سوچ پر پہرہ بٹھانا سراسر بے معنی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق نے قابض انتظامیہ کی جانب سے مزید کشمیری ملازمین کو نوکریوں سے برطرف کرنے کے اقدام کو انتہائی آمرانہ اور قابلِ مذمت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ لگتا ہے قابض حکمران آہستہ آہستہ تمام کشمیریوں کو سرکاری ملازمتوں سے نکال کر بے روزگار کرنا چاہتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق میر واعظ نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ منتخب نمائندوں...
رشیئن فیڈرل ایوی ایشن ایجنسی کے سربراہ دیمیتری یادروف کا کہنا ہے کہ ہم نے ایک طیارہ مرمت کے لئے ایران بھیجا تھا، ایرانی کمپنیوں کا کام قابل اطمینان اور قابل تعریف ہے، ایرانی کمپنیوں کی جانب سے پیشکش آتے ہی ایرانی کمنیوں کو روس میں کام کرنیکا لائسنس جاری کر دیا جائیگا۔ اسلام ٹائمز۔ ایک صدی سے ائیر کرافٹ انڈسٹری کے شعبے میں ایرانی صنعت نے اپنا لوہا منوایا ہے اور امریکی پابندیوں کے باوجود دنیا کا شعبے پر بھروسہ اور اعتماد پہلے سے بہتر ہو رہا ہے۔ اقتصادی ماہرین کے مطابق ایران نے 1930 میں ایوی ایشن انڈسٹری کا آغاز کیا اور بعد میں ایران ایئر اور ھما کے ناموں سے ائیر لائنز قائم کر کے شعبے کو وسعت...
ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنماء کا کہنا تھا کہ انفرادی طور پر اگر کسی کے اختلاف ہیں تو وہ کسی بھی پارٹی میں ہو سکتے ہیں، اختلاف رائے بھی ہو سکتا ہے، میں واضح طور پر کہتا ہوں کہ سب ایک پیج پر ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ رہنماء پاکستان تحریک انصاف شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف بڑی پارٹی ہے، مقبول پارٹی ہے، لوگ زیادہ آ رہے ہیں، لیڈر بھی زیادہ ہیں، ایسا ہوتا رہتا ہے، میرے خیال سے اس کو پارٹی کی لڑائی نہیں کہہ سکتے، انفرادی طور پر اگر کسی کے اختلاف ہیں تو وہ کسی بھی پارٹی میں ہو سکتے ہیں، اختلاف رائے بھی ہو سکتا ہے،...
آج کی دنیا میں کوئی بھی ملک جزیرہ نہیں یعنی الگ تھلگ نہیں۔ سبھی ایک نادیدہ دھاگے یا لڑی میں پروئے ہوئے ہیں۔ ٹیکنالوجیز نے سب کو ایک پلیٹ فارم پر لا کھڑا کیا ہے۔ کسی ایک ملک کے حالات دوسروں پر اثر انداز نہ ہوں ایسا ہو ہی نہیں سکتا۔ بڑی طاقتیں جو فیصلے کر رہی ہیں وہ دور افتادہ خطوں کے الگ تھلگ سے ممالک پر بھی اثر انداز ہورہے ہیں۔ امریکی قیادت یہ سمجھتی رہی ہے کہ جو کچھ بھی اُس نے حاصل کیا ہے وہ صرف اُس کی مساعی کا نتیجہ ہے۔ ایسا نہیں ہے۔ اشتراکِ عمل نے اب بہت کچھ بہت آسانی سے ممکن بنادیا ہے۔ بڑی طاقتیں اشتراکِ عمل کو اپنے حق میں بہت...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+ این این آئی) وزیراعظم شہباز شریف نے آئی ایم ایف کے مطالبے پر پی آئی اے کو جون تک پرائیوٹائز کرنے کی ہدایت کر دی۔ نجکاری کمشن ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کی نجکاری اکتوبر کی بجائے جون میں کرنے کی تیاریاں کر رہے ہیں۔ پی آئی اے کی معاشی حالت کی بہتری کیلئے امریکا کے روٹس کھولنے کیلئے سکیورٹی آڈٹ اور امریکہ کی فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی کے ساتھ مشاورت شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ امریکی روٹس کھولنے کیلئے امریکی ماہرین کا وفد مارچ یا اپریل میں بلائے جانے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ عالمی مالیاتی فنڈ کی جانب سے مطالبہ کیا گیا...
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے سعودی عرب کے سرکاری دورے پر پاکستان سعودی عرب کی جوائنٹ ملٹری کو آپریشن کمیٹی کے آٹھویں اجلاس میں شرکت کی اور تبادلہ خیال کیا۔ جنرل ساحر شمشاد مرزا کی نائب وزیر دفاع میجر جنرل طلال بن عبداللہ العتیبی اور سعودی چیف آف جنرل سٹاف جنرل فیاض بن حمید الرویلی سے ملاقاتیں بھی ہوئیں۔ ان ملاقاتوں کے دوران سٹریٹجک اور سکیورٹی امور، بدلتی ہوئی علاقائی صورتحال اور دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ جنرل ساحر شمشاد مرزا اور سعودی چیف آف جنرل سٹاف جنرل فیاض بن حمید الرویلی نے فوجی تعاون کمیٹی کے اجلاس کی مشترکہ صدارت کی۔ دونوں اطراف نے...
کراچی: امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان ٹاؤن میونسپل کارپوریشن ماڈل کالونی کے تحت آر سی ڈی گراؤنڈ ملیر میں پھولوں کی 10روزہ نمائش کا افتتاح و دورہ کررہے ہیں کراچی (اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی کی جانب سے ملیر کے عوام کے لیے پھولوں کی نمائش کا تحفہ، امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے امیرضلع ائر پورٹ محمد اشرف، رکن سندھ اسمبلی محمد فاروق، چیئرمین ماڈل کالونی ٹاؤن ظفر احمد خان، وائس چیئرمین فیصل باسط کے ہمراہ ٹائون میونسپل کارپوریشن کے تحت آر سی ڈی گراؤنڈ ملیر میں پھولوں کی10روزہ نمائشکا افتتاح کردیا۔نمائش میں عوام کے لیے رنگ برنگے پھولوںکے ساتھ بچوں کے لیے جھولے اور مختلف اسٹالز بھی لگائے گئے ہیں۔ماڈل ٹاؤن...
اسلام آباد (مانیٹر نگ ڈ یسک ) وزیراعظم شہباز شریف نے آئی ایم ایف کے مطالبے پر پی آئی اے کو جون تک پرائیوٹائز کرنے کی ہدایت کردی۔نجکاری کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کی نجکاری اکتوبر کے بجائے جون میں کرنے کی تیاریاں کر رہے ہیں، پی آئی اے کی معاشی حالت کی بہتری کے لیے امریکا کے روٹس کھولنے کے لیے سیکورٹی آڈٹ اور امریکاکی فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی کے ساتھ مشاورت شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ امریکی روٹس کھولنے کے لیے امریکی ماہرین کا وفد مارچ یا اپریل میں بلائے جانے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔واضح رہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف...

امیر جماعت اسلامی سندھ کاشف سعید شیخ 16 فروری کو ڈاکو راج کی سرپرستی کیخلاف عوامی دھرنے کے مقام گندن چوک انڈس ہائی وے شکار پور کا دورہ کررہے ہیں
امیر جماعت اسلامی سندھ کاشف سعید شیخ 16 فروری کو ڈاکو راج کی سرپرستی کیخلاف عوامی دھرنے کے مقام گندن چوک انڈس ہائی وے شکار پور کا دورہ کررہے ہیں
حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پانچ روپے فی لیٹر تک کمی کر دی جس کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔ وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم کی مختلف مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے۔ قیمتوں میں کمی کے بعد مختلف پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتیں درج ذیل ہیں: پٹرول کی قیمت 1 روپے کمی کے بعد 256.13 روپے فی لیٹر ہوگئی۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے کمی کے بعد نئی قیمت 263.95 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی۔ مٹی کا تیل 3.20 روپے سستا کر دیا گیا جس کے بعد اس کی نئی قیمت 164.63 روپے فی لیٹر ہوگی۔ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں سب سے...
فوٹو: اسکرین گریپ جیو نیوز وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی زیر قیادت سیاسی اور مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں کا اجلاس ہوا ہے۔اجلاس میں دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے افغانستان سے حکومتی سطح پر مذاکرات جلد شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ ملک میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو فروغ دینے کیلئے سیاسی اور مذہبی جماعتیں مل کر کام کریں گی۔اس موقع پر وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ صوبےمیں حالات خراب کرنے میں بیرونی سازشوں کا عمل دخل ہے، کے پی کا امن افغانستان کی صورتحال سے جڑا ہے۔انہوں نے کہا کہ افغانستان سے بامقصد اور نتیجہ خیز مذاکرات کیلئے جرگہ تشکیل دیا جائے گا۔ افغان طالبان...
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کردیا۔ پیٹرول کی قیمت میں 1 روپے فی لیٹرکمی کی گئی ہے، پیٹرول کی نئی قیمت 256 روپے13 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے فی لیٹر کمی کر دی گئی ہے۔ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 5 روپے 25 پیسے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا گیا ہے۔ مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 20 پیسے فی لیٹر کمی کر دی گئی ہے۔ وفاقی وزارت خزانہ کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل میں جمع کرائی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ٹی ٹی پی کی افغانستان میں موجودگی اور طاقت برقرار ہے، 2024 کے دوران اُس نے پاکستان میں 600 سے زائد حملے کیے، افغان طالبان ٹی ٹی پی کو ماہانہ 43 ہزار ڈالر فراہم کر رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کی تازہ رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ پاکستان میں دہشتگرد حملے بڑھنے کی وجہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان کو افغان طالبان کی مسلسل مالی اور لاجسٹک مدد ہے۔ اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل میں جمع کرائی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ٹی ٹی پی کی افغانستان میں موجودگی اور طاقت برقرار ہے، 2024 کے دوران اُس نے پاکستان میں 600 سے...
لاہور میں شادمان پولیس نے 8 سالہ بچی سے ذیادتی کی کوشش کا مرتکب ملزم گرفتار کر لیا۔ ذرائع کے مطابق بچی کائنات شادمان مارکیٹ میں واقع اپنے فلیٹ سے دوسری منزل پر دادی کے فلیٹ میں جا رہی تھی۔ملزم نے بلڈنگ کی سیڑھیوں پر بچی کو ورغلا کر ذیادتی کی کوشش کی۔ بچی کے شور کرنے پر ملزم موقع سے فرار ہوا جس کے بعد ہیومن انٹیلی جنس سے تلاش کرکے اس کو گرفتار کر لیا گیا۔ ملزم اعجاز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کے بعد جینڈر سیل کے حوالے کردیا گیا۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ بچوں کا استحصال کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔
یوکرینی صدر ولادی میر زیلنسکی نے کہا ہے کہ روس کے خلاف جنگ میں امریکا یوکرین کا تحفظ کرے۔ میونخ سکیورٹی کانفرنس میں شرکت کے دوران گفتگو کرتے ہوئے یوکرینی صدر ولادی میر زیلنسکی کا کہنا تھا کہ ہم انسانی بنیادوں پر قیدیوں کی رہائی چاہتے ہیں، ٹرمپ کا روسی صدر سے ٹیلیفونک رابطہ نیک شگون نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیوٹن امریکا کے ساتھ دو طرفہ مذاکرات کرنا چاہتے ہیں، معاملات کو پیوٹن کے حسبِ منصوبہ آگے بڑھنے نہیں دینا چاہیے، ہم ایسے کسی بھی معاہدے کو قبول نہیں کر سکتے جس میں ہمیں شامل نہ کیا گیا ہو۔ یوکرینی صدر کا کہنا تھا کہ وہ جلد مسلم ممالک کا دورہ کریں گے، دورے میں ترکیہ،سعودی عرب اور...
سپریم کورٹ آف پاکستان (ایس سی پی) میں آئندہ ہفتے کی سماعت کےلیے 9 بینچز تشکیل دے دیے گئے ہیں۔عدالت عظمیٰ میں نئے ججز کی تعیناتی کے بعد آئندہ ہفتے کا روسٹر اور کاز لسٹ جاری کردی گئی۔ایس سی پی کے بینچ نمبر 1 میں چیف جسٹس یحییٰ آفریدی، جسٹس شفیع صدیقی، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب شامل ہیں۔عدالت عظمیٰ کا بینچ نمبر 2 جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس عقیل عباسی جبکہ بینچ نمبر 3 جسٹس جمال مندوخیل اور جسٹس عامر فاروق پر مشتمل ہوگا۔سپریم کورٹ میں بینچ نمبر 4 میں جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس عامر فاروق اور بینچ نمبر 5 میں جسٹس اطہر من اللّٰہ، جسٹس عرفان سعادت اور جسٹس ملک شہزاد شامل ہیں۔عدالت عظمیٰ کے بینچ نمبر 6...
جیکب آباد میں سید شیر شاہ بخاری کے مزار پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ سندھ دھرتی اولیاء اور صوفیاء کی دھرتی ہے، جنہوں نے لوگوں کو امن اور محبت کا پیغام دیا۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ سید شیر شاہ بخاری جیکب آباد شہر کی ہر دل عزیز شخصیت تھے۔ جن کے عقیدت مندوں میں شیعہ، سنی مسلم اور غیر مسلم سبھی شامل تھے۔ یہ بات انہوں نے بانی فرش عزاء قبلہ سید شیر شاہ بخاری کے سالانہ عرس کے موقع پر ان کے مزار پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ اس سے قبل انہوں نے مزار پر چادر چڑھا...
کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ترجمان حکومت بلوچستان شاہد رند نے کہا کہ بلوچستان کے حقوق کے تحفظ اور ترقی کے سفر میں حکومت کسی بھی دباؤ کو خاطر میں نہیں لائیگی۔ بلوچستان کی خوشحالی حکومت کی اولین ترجیح ہے اور عوام کی فلاح کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت بلوچستان کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ہرنائی کی تحصیل شاہرگ واقعے کے بعد بعض عناصر کی جانب سے حکومت بلوچستان پر بے بنیاد الزامات لگائے گئے۔ حکومت بلوچستان اور پی پی ایل کے درمیان تاریخی معاہدہ ہوا ہے۔ بلوچستان حکومت کہیں اور سے نہیں بلکہ وزیراعلیٰ ہاؤس کوئٹہ سے ہی چلائی جا رہی ہے۔ یہ بات انہوں نے کوئٹہ میں وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 فروری2025ء) حکومت نے پٹرولیم لیوی کی وصولی کے تمام ریکارڈ توڑ دیے، 6 ماہ میں عوام کی جیبوں سے 549 ارب روپے نکال لیے جانے کا انکشاف، مالی سال کے اختتام پر پٹرولیم لیوی کا حجم 1100 ارب روپے سے تجاوز کر جانے کا امکان۔ تفصیلات کے مطابق ملکی تاریخ میں پہلی بار کسی بھی مالی سال کی پہلی ششماہی میں سب سے زیادہ لیوی کی وصولی کا انکشاف ہوا ہے۔ جولائی تا دسمبر 2024 کے دوران پیٹرولیم لیوی کی مد میں وصولی 549 ارب 41کروڑ روپے سے زائد رہی جس سے رواں مالی سال ملکی تاریخ کی سب سے زیادہ لیوی کی وصولی کے امکانات پیدا ہوگئے ہیں۔ وصولی کا ہدف 1281ارب روپے...
کراچی سے ایک ماہ قبل لاپتا ہونے والے مقتول نوجوان مصطفیٰ عامر کی والدہ نے دعویٰ کیا ہے کہ مارشا نامی لڑکی کی وجہ سے میرے بیٹے اور ارمغان میں چپقلش پیدا ہوئی، اس لڑکی نے ہی ارمغان کو میرے بیٹے کو مروانے کا کہا تھا۔ اغوا کےبعد دوستوں کے ہاتھوں قتل مصطفی عامر کی والدہ نے میڈیا سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ریاست ہمیں انصاف دلوائے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ مصطفیٰ کو مارنے کے بعد ارمغان نے مارشا شاہد کو بتایا بھی کہ مصطفی کو مار دیا ،واپس آنے کے بعد لڑکی کی مصطفیٰ سے بہت زیادہ لڑائی شروع ہوگئی تھی سال 22 دسمبر 2025 کو لڑکی امریکہ سے واپس آئی تھی، لڑکی اگست 2024 میں پڑھنے کے لیے امریکہ چلی گئی...
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے سعودی عرب کے سرکاری دورے پر پاکستان سعودی عرب کی جوائنٹ ملٹری کو آپریشن کمیٹی کے آٹھویں اجلاس میں شرکت کی اور تبادلہ خیال کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ساحر شمشاد مرزا کی نائب وزیر دفاع میجر جنرل طلال بن عبداللہ العتیبی اور سعودی چیف آف جنرل اسٹاف جنرل فیاض بن حمید الرویلی سے ملاقاتیں بھی ہوئیں۔ ان ملاقاتوں کے دوران اسٹریٹجک اور سکیورٹی امور، بدلتی ہوئی علاقائی صورتحال اور دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ جنرل ساحر شمشاد مرزا اور سعودی چیف آف جنرل اسٹاف جنرل فیاض بن حمید الرویلی نے فوجی تعاون کمیٹی کے اجلاس کی مشترکہ صدارت کی۔ اجلاس میں دونوں اطراف...
پنجاب ایمرجنسی سروسز ریسکیو 1122 کے شعبہ اینیمل ریسکیو آپریشنز نے راولپنڈی کے علاقہ میں پتنگ کی ڈور میں پھنسی ہوئی چیل کو بروقت ہنگامی مدد فراہم کر کے کامیابی سے بچا لیا۔ یہ بھی پڑھیں:نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کا ریسکیو 1122 ایمبولینسز کے لیے جدید آلات کی فراہمی کا اعلان رینج روڈ، قاسم مارکیٹ صدر راولپنڈی کے علاقہ میں واقع مقامی سوسائٹی کی ایک رہائشی خاتون مسز طارق سعید خان نے اپنی رہائش گاہ کے عقب میں بلند و بالا درخت پر پتنگ کی ڈور میں الجھی ہوئی چیل کو پھڑپھڑاتے ہوئے دیکھ کر فوری طور پر اس کی اطلاع 1122 اینیمل ریسکیو ، راولپنڈی کو دی جس پر ریسکیو کی ٹیم چند منٹ کے اندر وہاں پہنچ گئی۔ ...
لاہور(نیوز ڈیسک)پنجاب حکومت نے طلباء میں لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تیاری مکمل کرلی، صوبے کے ایک لاکھ طلباء میں لیپ ٹاپ تقسیم کیے جائیں گے۔ لیپ ٹاپس کے ماڈل اور مارکیٹ قیمت کی تفصیلات بھی سامنے آگئیں۔ پنجاب میں طلباء کیلئے مفت لیپ ٹاپس اسکیم شروع ہونے کو ہے، پنجاب حکومت آئندہ ماہ جدید لیپ ٹاپس کی فراہمی شروع کردے گی، صوبے کے ایک لاکھ 10 ہزار طلباء میں لیپ ٹاپس تقسیم ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق جو لیپ ٹاپس طلبہ کو دیئے جائیں گے ان کا ماڈل کور آئی 7 ہوگا، صرف سرکاری جامعات، کالجز اور میڈیکل کالجز کے طلباء کو لیپ ٹاپس دیئے جائیں گے، نجی تعلیمی اداروں کے طلباء کو لیپ ٹاپس نہیں ملیں گے۔ وزیر...
کراچی(شوبز ڈیسک)عالمی یوم محبت ’ویلنٹائنز ڈے‘ کے موقع پر اہلیہ ندا یاسر کے ہمراہ رومانوی تصویر شیئر کرنے پر یاسر نواز کو تنقید کا سامنا ہے۔ شوبز جوڑے کو ماضی میں بھی رومانوی تصاویر اور ویڈیوز پر تنقید کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔ حال ہی میں ویلنٹائنز ڈے کے موقع پر یاسر نواز نے اہلیہ کے ہمراہ کھچوائی گئی ایک تصویر انسٹاگرام اسٹوری میں شیئر کی، جس پر انہیں تنقید کا سامنا ہے۔ اداکار کی جانب سے شیئر کردہ تصویر میں انہیں اہلیہ کو بوسہ دیتے ہوئے دیکھا گیا۔ اداکار نے تصویر شیئر کرتے ہوئے اہلیہ کے نام رومانوی پیغام بھی لکھا تھا کہ ’ان کے بغیر اب یاسر نواز کا جینا مشکل ہے‘، جوڑے کی جانب سے عالمی...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) قومی ایئر لائن پی آئی اے کی نج کاری میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، حکومت نے نجکاری اکتوبر کی بجائے جون میں کرنے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ ذرائع کے مطابق نج کاری کمیشن کو وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے نیا ٹاسک مل گیا ہے جس کے تحت نج کاری 4 سے 5 ماہ قبل کی جائے گی، اور نج کاری سے قبل پی آئی اے کی معاشی حالت بہتر بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ امریکا کے روٹس کھولنے کےلیے سیکوریٹی آڈٹ کرانے کا بھی فیصلہ ہوا ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکا کی فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی کے ساتھ مشاورت میں اضافہ کیا جائے گا، امریکی روٹس کھولنے کے لیے...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا ہے کہ پاکستان کو امریکا کی جانب سے بھارت کو جدید ٹیکنالوجی ہتھیاروں کی فراہمی کے اعلان پر تشویش ہے، ہم انڈو یو ایس مشترکہ بیان کو بے بنیاد اور اقدار کے خلاف قرار دیتے ہیں۔روز نامہ امت کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار بریفنگ کے دوران میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے کہا کہ پاکستان کو امریکا کی جانب سے بھارت کو جدید ٹیکنالوجی ہتھیاروں کی فراہمی کے اعلان پر تشویش ہے، ہم انڈو یو ایس مشترکہ بیان کو بے بنیاد قرار دیتے ہیں۔شفقت علی خان نے کہا کہ دہشت گردی سے متاثرہ ملک کے طور پر پاکستان دنیا میں امن...
اسلام آباد:سپریم کورٹ میں نئے ججز کی تقرری کے بعد آئندہ ہفتے کا ججز روسٹر اور کاز لسٹ جاری کر دی، مقدمات کی سماعت کے لیے 9 بینچز تشکیل دیے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق بینچ نمبر ایک میں چیف جسٹس یحییٰ آفریدی، جسٹس شفیع صدیقی اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب شامل ہیں۔ اسی طرح بینچ نمبر 2 سینئر پیونی جج جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس عقیل احمد عباسی پر مشتمل ہوگا۔ مقدمات کی سماعت کے لیے تشکیل کردہ بینچ نمبر تین میں جسٹس منیب اختر اور جسٹس عائشہ ملک شامل ہیں۔ اسی طرح بینچ 4 جسٹس جمال مندو خیل اور جسٹس عامر فاروق، بینچ پانچ جسٹس اطہر من اللہ، جسٹس عرفان سعادت اور جسٹس ملک شہزاد پر...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) نے جدید ٹیکنالوجی سے لیس اے ایم آئی میٹرز کے نرخ جاری کر دیے، جن کے مطابق صارفین کو نئے کنکشن کے لیے بھاری قیمت ادا کرنا ہوگی۔ آئیسکو کے نوٹیفکیشن کے مطابق سنگل فیز کنکشن کے لیے 20 میٹر کیبل کے ساتھ اے ایم آئی میٹر کی قیمت 35 ہزار روپے جبکہ 40 میٹر کیبل کے ساتھ 38 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔ تھری فیز کنکشن کے لیے 20 میٹر کیبل کے ساتھ اے ایم آئی میٹر 65 ہزار روپے جبکہ 40 میٹر کیبل کے ساتھ ایک لاکھ 10 ہزار روپے میں دستیاب ہوگا۔ آئیسکو کے مطابق اب تک ساڑھے پانچ لاکھ پرانے میٹرز کو اے ایم آئی میٹرز سے...
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعظم شہباز شریف نے آئی ایم ایف کے مطالبے پر پی آئی اے کو جون تک پرائیوٹائز کرنے کی ہدایت کردی۔نجی ٹی وی دنیا نیوزکانجکاری کمیشن ذرائع کے حوالے سے کہنا ہے کہ پی آئی اے کی نجکاری اکتوبر کی بجائے جون میں کرنے کی تیاریاں کر رہے ہیں، پی آئی اے کی معاشی حالت کی بہتری کیلئے امریکا کے روٹس کھولنے کیلئے سکیورٹی آڈٹ اور امریکا کی فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی کے ساتھ مشاورت شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ امریکی روٹس کھولنے کیلئے امریکی ماہرین کا وفد مارچ یا اپریل میں بلائے جانے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔واضح رہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم...
ممبئی(شوبز ڈیسک)انڈین پریمیئر لیگ کے بانی اور سابق چیئرمین، کرکٹ ایڈمنسٹریٹر اور بزنس مین للت مودی کو دوبارہ محبت مل گئی۔ ویلنٹائن ڈے کے موقع پر انھوں نے اپنے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انکی لیڈی لَو بھی نظر آرہی ہیں، جس سے اس بات کی بھی تصدیق ہوگئی ہے کہ ان کا بالی وڈ اداکارہ سشمیتا سین سے بریک اپ ہوگیا ہے۔ شیئر کی گئی ویڈیو میں انھوں نے اپنی پارٹنر کے نام کا تو انکشاف نہیں کیا ہے لیکن متعدد تصاویر ضرور شیئر کی ہے، البتہ یہ انکشاف کیا گیا ہے کہ ان دونوں کے تعلقات 25 برس پر محیط ہیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل للت مودی کی مینال مودی سے 1991...
راولپنڈی:عمران خان نے پارٹی کو رمضان کے بعد بھرپور تحریک چلانے کی ہدایت کردی جبکہ اپوزیشن سے رابطوں کیلیے دو رہنماؤں کو ٹاسک دے دیا۔ یہ بات عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ وکیل فیصل چودھری کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے رمضان المبارک کے بعد بھرپور انداز میں تحریک چلانے کی ہدایت کی ہے اس حوالے سے اسد قیصر اور عمر ایوب کو ٹاسک دیا گیا ہے، ماہ رنگ بلوچ سے رابطہ کرنے اور اپوزیشن جماعتوں کو اعتماد میں لینے کی ہدایت بھی کی گئی، اوپن خطوط سے متعلق کہا کہ یہ وہ حقائق ہیں جن پر...
وزیراعظم شہباز شریف کی پی آئی اے کو جون تک پرائیوٹائز کرنے کی ہدایت WhatsAppFacebookTwitter 0 15 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )وزیراعظم شہباز شریف نے آئی ایم ایف کے مطالبے پر پی آئی اے کو جون تک پرائیوٹائز کرنے کی ہدایت کردی۔نجکاری کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کی نجکاری اکتوبر کی بجائے جون میں کرنے کی تیاریاں کر رہے ہیں، پی آئی اے کی معاشی حالت کی بہتری کیلئے امریکا کے روٹس کھولنے کیلئے سکیورٹی آڈٹ اور امریکا کی فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی کے ساتھ مشاورت شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ امریکی روٹس کھولنے کیلئے امریکی ماہرین کا وفد مارچ یا اپریل میں بلائے...
انقرہ (انٹرنیشنل ڈیسک) ترکیہ میں جرمنی کی مشہور بین الاقوامی کمپنی ایڈیڈاس کو جرمانہ کردیا گیا۔ انقرہ حکام کا کہنا ہے کہ کمپنی کو اپنی مصنوعات کے ساتھ یہ ذکر کرنا لازمی ہے کہ ان مصنوعات کے اجزائے ترکیبی کیا ہیں۔ لیکن ایڈیڈاس نے اپنے تیارکردہ جوتوں کی فروخت سے پہلے اپنے صارفین کو یہ نہیں بتایا کہ اس نے جوتوں کی تیاری کے لیے خنزیر کی کھال استعمال کی گئی ہے۔ ترکیہ کے قواعد کے مطابق بین الاقوامی کاروباری کمپنیوں کے لیے یہ لازم ہے کہ وہ اپنے صارفین کو اپنی اجزائے ترکیبی سے آگاہ کر نے کے علاوہ حلال اور حرام کے فرق کے اظہار کے لیے اپنی عوامی آگاہی مہم میں ذکر کریں...
پاکستان اور چین ترقیاتی حکمت عملیوں کی ہم آہنگی کو مضبوط بنائیں گے، صدر زرداری WhatsAppFacebookTwitter 0 15 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد:صدر آصف علی زرداری نے چائنا میڈیا گروپ کو انٹرویو دیتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تبادلوں کی روایت کو سراہا اور سدا بہار اسٹریٹجک کوآپریٹو پارٹنرشپ کو مضبوط بنانے پر اعتماد کا اظہار کیا۔ہفتہ کے روز انہوں نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ پاکستان اور چین ترقیاتی حکمت عملیوں کی ہم آہنگی کو مضبوط بنائیں گے، اقتصادی اور تجارتی تعاون کو وسعت دیں گے اور پاک چین اقتصادی راہداری کو بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کا مثالی منصوبہ بنانے کی کوشش کرتے رہیں گے۔2008ء سے 2013ء تک پہلی مرتبہ پاکستانی صدر کے...

اگر امریکہ چین پر دباؤ ڈال کر اس کی ترقی کو روکنے پر مصر ہے تو چین اس کا بھرپور مقابلہ کرے گا ، چینی وزیر خارجہ
اگر امریکہ چین پر دباؤ ڈال کر اس کی ترقی کو روکنے پر مصر ہے تو چین اس کا بھرپور مقابلہ کرے گا ، چینی وزیر خارجہ WhatsAppFacebookTwitter 0 15 February, 2025 سب نیوز میونخ : چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے میونخ سیکیورٹی کانفرنس میں شرکت کی جہاں انہوں نے “چین کے خصوصی سیشن” میں خطاب کیا اور حاضرین کے سوالات کے جوابات دیے۔ہفتہ کے روز چین امریکہ تعلقات کے معاملے پر، وزیر خارجہ وانگ ای نے کہا کہ امریکہ کے بارے میں چین کی پالیسی مستحکم ہے اور اس میں تسلسل رہا ہے ۔ چین کی پالیسی صدر شی جن پھنگ کی طرف سے پیش کردہ تین اصولوں پر مبنی ہے جو باہمی احترام، پرامن...

اگر امریکہ چین پر دباؤ ڈال کر اس کی ترقی کو روکنے پر مصر ہے تو چین اس کا بھرپور مقابلہ کرے گا ، چینی وزیر خا رجہ
میونخ : چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے میونخ سیکیورٹی کانفرنس میں شرکت کی جہاں انہوں نے “چین کے خصوصی سیشن” میں خطاب کیا اور حاضرین کے سوالات کے جوابات دیے۔ہفتہ کے روز چین امریکہ تعلقات کے معاملے پر، وزیر خارجہ وانگ ای نے کہا کہ امریکہ کے بارے میں چین کی پالیسی مستحکم ہے اور اس میں تسلسل رہا ہے ۔ چین کی پالیسی صدر شی جن پھنگ کی طرف سے پیش کردہ تین اصولوں پر مبنی ہے جو باہمی احترام، پرامن بقائے باہمی، اور تعاون کے ذریعے باہمی مفادات پر مشتمل ہیں ۔ وانگ ای نے کہا کہ چین ان تین اصولوں کے مطابق امریکہ کے ساتھ مستحکم، صحت مند اور پائیدار دو طرفہ تعلقات استوار...
پراسیکیوشن نے موقف اختیار کیا کہ ملزم مدثر اور اسماعیل کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی کے لیے چندہ اکھٹا کر رہے تھے۔ دونوں ملزمان کو جمیل چوک پشاور میں چندہ اکھٹا کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کیلئے چندہ اکھٹا کرنے کے مجرموں کو 5، 5 سال قید کی سزا سنا دی۔ کالعدم ٹی ٹی پی کے لئے چندہ اکھٹا کرنے کے کیس کی سماعت انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج محمد اقبال خان نے کی۔ جرم ثابت ہونے پر دونوں ملزمان کو 5، 5 سال قید اور 60 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنا دی گئی۔ پراسیکیوشن نے موقف اختیار کیا...
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی کی بیرون ملک جانے پر عائد پابندی کے معاملے پر پشاور ہائی کورٹ نے تحریری حکم نامہ جاری کردیا، جس کے مطابق عدالت نے ان کی درخواست منظور کرلی۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور کی عدالت نے پی ٹی آئی رہنماء کو بیرون ملک سفر کی اجازت دیتے ہوئے نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی کی بیرون ملک جانے پر عائد پابندی کے معاملے پر پشاور ہائی کورٹ نے تحریری حکم نامہ جاری کردیا، جس کے مطابق عدالت نے ان کی درخواست منظور کرلی۔ حکم نامے میں عدالت نے کہا کہ اعظم سواتی کا نام پی این آئی ایل، پی سی ایل...
— فائل فوٹو راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے 9 مئی کے جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت 26 فروری تک ملتوی کر دی۔راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے سماعت کی جس کے دوران بانیٔ پی ٹی آئی کو کمرۂ عدالت میں پیش کیا گیا۔فواد چوہدری، زرتاج گل، شہر یار آفریدی سمیت دیگر ملزمان بھی عدالت میں پیش ہوئے۔ راولپنڈی: 9 مئی کے مقدمات میں فردِ جرم عائد نہ ہو سکیراولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے 9 مئی کے واقعے اور جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت 19 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔ سماعت کے دوران استغاثہ کے 8 گواہان کے بیانات ریکارڈ کیے گئے۔عدالت نے شاہ...
سٹی 42 : وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ مجھ سمیت پوری قوم کو اپنے شہداء اور ان کے اہل خانہ پر فخر ہے. وزیرِ اعظم کی جانب سے خیبر پختونخوا میں فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکاروں کی پزیرائی کی گئی، انہوں نے ڈیرہ اسماعیل خان اور شمالی وزیرِ ستان میں علیحدہ علیحدہ آپریشنز میں 15 خارجیوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کے افسران و اہلکاروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کی۔ لاہور؛ زیر تعمیر عمارت کی دیوار گرنے سے 3 مزدور ملبے تلے دب گئے وزیرِ اعظم نے آپریشنز کے دوران بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے لیفٹیننٹ محمد حسان اشرف،...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 15 فروری 2025ء) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے عالمی برادری سے کہا ہے کہ وہ مصائب کا شکار سوڈان کے لوگوں کی اسی طرح مدد کرے جس طرح سوڈان نے ماضی میں اپنے ہمسایوں کا ساتھ دیا تھا۔ایتھوپیا کے دارالحکومت ادیس ابابا میں افریقن یونین کے زیراہتمام سوڈان کے لوگوں کے لیے اعلیٰ سطحی امدادی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک کے لوگوں کو بحران سے نکالنے کے لیے فوری طور پر مزید اقدامات کی ضرورت ہے۔ ماضی میں سوڈان نے اریٹریا، چاڈ، جنوبی سوڈان اور بعض اوقات ایتھوپیا کو بھی مشکل حالات میں مدد فراہم کی تھی۔ آج سوڈان کو مدد کی ضرورت ہے اور...
پولیس اور ریسکیو ٹیموں نے فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو گمس اسپتال اور رانی پور اسپتال منتقل کیا۔ زخمیوں کے علاج کے لیے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جن کا مختلف اسپتالوں میں علاج کیا جارہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ قومی شاہراہ پر گڈیجی کے قریب پنجاب کے علاقے بوریوالا سے سیہون جانے والے زائرین کی بس الٹ گئی جس کے نتیجے میں 11 زائرین جاں بحق جب کہ 36 سے زائد زخمی ہوگئے۔ زائرین کی بس حضرت لعل شہباز قلندرؒ کے عرس میں شرکت کے لیے سیہون جا رہے تھی کہ رانی پور میں قومی شاہراہ پر گڈیجی کے قریب حادثہ پیش آیا...
دی گارڈینز کی رپورٹ کے مطابق یہ اشتہار غزہ کا کنٹرول سنبھالنے کی ڈونلڈ ٹرمپ کی اس تجویز کا جواب ہے۔ اس اقدام سے 20 لاکھ فلسطینی اپنے گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوں گے، کیونکہ ان کے پاس کوئی دوسرا راستہ نہیں ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرم کی جانب سے غزہ پر قبضے کے بیانات اور صیہونی رجیم کے ہاتھوں فلسطینیوں کی نسل کشی کی مذمت کرتے ہوئے یہودی مذہب سے تعلق رکھنے والے 390 یہودی ربیوں، سیاسی و سماجی کارکنوں اور مشہور شخصیات نے غزہ میں اسرائیل کے ہاتھوں قتل عام کی مذمت کی ہے۔ یہودی رہنماوں کی جانب سے امریکی جریدے نیویارک ٹائمز میں اشتہار بھی شائع کروایا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے...
پشاور کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان ( ٹی ٹی پی) کیلیے چندہ اکھٹا کرنے کے مجرموں کو 5، 5 سال قید کی سزا سنا دی۔ کالعدم ٹی ٹی پی کے لئے چندہ اکھٹا کرنے کے کیس کی سماعت انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج محمد اقبال خان نے کی۔ جرم ثابت ہونے پر دونوں ملزمان کو 5، 5 سال قید اور 60 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنا دی گئی۔ پراسیکیوشن نے موقف اختیار کیا کہ ملزم مدثر اور اسماعیل کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی کے لیے چندہ اکھٹا کر رہے تھے۔ دونوں ملزمان کو جمیل چوک پشاور میں چندہ اکھٹا کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔ ملزمان سے چندے کی رقم...
قومی ٹیم کے سابق کپتان اور ڈائریکٹر محمد حفیظ نے چیمپئنز ٹرافی میں بابر اعظم کو اوپننگ کرانے کے فیصلے کی مخالفت کرتے ہوئے انہیں نمبر تین پر کھلانے کا مشورہ دیا ہے سہ ملکی سیریز میں پاکستان نے تین میچز کھیلے جن میں بابر اعظم نے فخر زمان کے ساتھ اوپننگ کی تاہم وہ نمایاں کارکردگی نہ دکھا سکے انہوں نے اپنی تین اننگز میں بالترتیب 10، 23 اور 29 رنز اسکور کیے چیمپئنز ٹرافی اسکواڈ کے اعلان کے وقت سلیکشن کمیٹی نے انجرڈ صائم ایوب کی عدم دستیابی کے باعث اوپننگ کے لیے بابر اعظم یا سعود شکیل کو موقع دینے کا عندیہ دیا تھا جس کے بعد سہ ملکی سیریز میں بابر کو بطور اوپنر آزمایا گیا...
اقوام متحدہ کی تازہ ترین رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پاکستان میں دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے واقعات کی ایک بڑی وجہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کو افغان طالبان کی مسلسل مالی اور لاجسٹک مدد ہے سکیورٹی کونسل میں جمع کرائی گئی رپورٹ کے مطابق ٹی ٹی پی کی افغانستان میں موجودگی اور طاقت بدستور برقرار ہے اور اس نے سال 2024 کے دوران پاکستان میں 600 سے زائد حملے کیے رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ افغان طالبان ہر ماہ ٹی ٹی پی کو 43 ہزار ڈالر فراہم کر رہے ہیں جس سے تنظیم کو مزید تقویت مل رہی ہے رپورٹ میں یہ بھی انکشاف کیا گیا کہ افغانستان کے صوبے کنڑ، ننگرہار،...
نوابشاہ اور خیر پور میں زائرین کی دو بسوں کو پیش آنے والے حادثات میں کم از کم 16 افراد جاں بحق اور درجنوں زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق نوابشاہ میں آمری روڈ پر فتوحل زرداری گاؤں کے قریب زائرین کی وین اور ٹریلر میں ٹکر ہوئی جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور 10 افراد زخمی ہوئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، زائرین شہباز قلندر کے عرس کے لیے آرہے تھے۔ادھر خیر پور میں بھی قومی شاہراہ پر رانی پور کے قریب زائرین کو لے جانے والی کوچ الٹ گئی جس کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق اور 30 زخمی ہو گئے۔ریسکیو ذرائع کا...
اداکارہ مشی خان نے فیملی وی لاگنگ پر ہونے والی تنقید کے دوران یوٹیوبر ڈکی بھائی کی ویڈیوز کو شرمناک قرار دے دیا ایک پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے مشی خان کا کہنا تھا کہ فیملی وی لاگنگ خود کوئی غلط چیز نہیں لیکن اس میں بدتمیزی نہیں ہونی چاہیے انہوں نے خاص طور پر ڈکی بھائی کی ویڈیوز پر اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا کہ ان کے مواد میں نازیبا زبان کا استعمال عام ہے مشی خان نے کہا کہ انہوں نے کئی سال پہلے ڈکی بھائی کی ایک ویڈیو دیکھی تھی جس میں وہ روسٹنگ کے دوران گالیاں دے رہے تھے اور وہ یہ برداشت نہ کر سکیں ان کا کہنا تھا کہ بچے بھی ان کی ویڈیوز...
ایڈنبرگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 فروری2025ء)اسکاٹ لینڈ میں قائم 40 سال سے قائم گلاسگو سینٹرل مسجد کو کیٹیگری اے لسٹڈ بلڈنگ کا درجہ دے دیا گیا ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایچ ای ایس اسکاٹ لینڈ کے اس تاریخی فیصلے کے بعد یہ اسکاٹ لینڈ کی پہلی مسجد بن گئی ہے جسے یہ اعزاز حاصل ہوا ہے۔(جاری ہے) مذکورہ مسجد 1984 میں تعمیر کی گئی تھی اور اسے اب اسکاٹ لینڈ کی تاریخی اور ثقافتی اہمیت کی حامل عمارتوں میں شامل کر لیا گیا ہے۔اس اقدام کا مطلب ہے کہ اب اس عمارت کو خصوصی تحفظ حاصل ہوگا اور اس میں کسی قسم کی تبدیلیاں کرنے کے لیے سخت قواعد و ضوابط پر عمل...
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 فروری2025ء)امریکا کی ہوم لینڈ سیکیورٹی کی سربراہ کرسٹی نوم کا دعوی ہے کہ حکومت خطرناک مجرم قرار دئے گئے غیر قانونی تارکین وطن کو بدنام زمانہ گوانتانامو بے جیل بھیج رہی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی حکام کی جانب سے جاری کردہ تصاویر میں ہتھکڑیوں اور بیڑیوں میں جکڑے افراد کو فوجی کارگو طیاروں کی طرف لے جایا جا رہا ہے، ان افراد کو کیوبا میں موجود بدنام زمانہ حراستی مرکز منتقل کیا جا رہا ہے۔کرسٹی نوم نے ان افراد کو بدترین مجرم، قاتل، ریپسٹ، بچوں کے ساتھ زیادتی کرنے والے اور گینگسٹر قرار دیا۔ تاہم، ٹرمپ انتظامیہ کے گوانتانامو منتقلی کے اس فیصلے کے دس دن بعد بھی...
اِسلام آباد کے پوش سیکٹر ایف۔سیون/ون میں واقع مکان نمبر 5 کی ملکیت کا 1993/94 سے شروع ہونے والا تنازع اِسلام آباد کی ماتحت عدلیہ سے ہوتا ہوا گزشتہ کئی برس سے اِسلام آباد ہائی کورٹ میں زیرِ التواء اور فیصلے کا منتظر ہے۔ نیوزی لینڈ میں مقیم درخواست گزار کے مطابق اگست 1991 میں مذکورہ گھر باقاعدہ وصیت اور ایگریمنٹ کے بعد اُن کے والد نے اُن کو گِفٹ کیا گیا لیکن چونکہ وہ اپنے والد کی حقیقی اولاد نہیں اور اُن کے والد نے اُن کو پیدائش کے چند روز کے بعد گود لیا تھا، اِس لیے اُن کے والد کے رشتے داروں نے وراثت کے قانون کے تحت مکان پر دعوٰی کر دیا اور 1993/94 سے شروع...
قومی شاہراہ پر حضرت لعل شہباز قلندر کے عرس میں شرکت کرنے کے لیے لاہور سے روانہ والی زائرین کی کوچ الٹنے سے 10 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق حادثہ خیرپورکی تحصیل رانی پور میں پیش آیا جہاں حضرت لعل شہباز قلندر کے عرس میں شرکت کے لیے جانے والے زائرین کی کوچ تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی۔ حادثے میں 10 زائرین جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے، رپورٹ کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، حادثے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو اور پولیس حکام موقع پر پہنچے، جنہوں نے لاشوں اور زخمیوں کو گمبٹ اور رانی پور ہسپتال منتقل کروایا۔ مسافر بس لاہور سے ہارون آباد سیہون...
ٹیکساس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 فروری2025ء) ٹرمپ انتظامیہ نے بڑی تعداد میں غیر قانونی تارکین وطن کو گوانتاناموبے بھیج دیا۔(جاری ہے) میڈیا رپورٹس کے مطابق 100 سے زائد قیدیوں میں بڑی تعداد میں وینزویلا کے باشندے شامل ہیں جب کہ معمولی جرائم کے مرتکب تارکین وطن قیدی بھی گوانتانامو بے منتقل کردیے گئے۔دوسری جانب ٹرمپ انتظامیہ پر تارکین وطن کے بنیادی حقوق سلب کرنے کا مقدمہ دائر کردیا گیا ہے جس میں وکیل درخواست گزار وکیل لی گلرنٹ نے مقف اپنایا کہ قیدیوں تک پہنچنے کی کوشش کرنے والے وکلا کو بھی رسائی سے محروم کیا گیا، امریکی تاریخ میں کسی کو امریکی میں گرفتار کر کے گوانتاناموبے منتقل نہیں کیا گیا۔
اسلام آباد: پی آئی اے کی نجکاری میں اب ایک اہم تبدیلی کی گئی ہے، حکومت نے اس عمل کو اکتوبر کے بجائے جون میں مکمل کرنے کی تیاری شروع کر دی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے نجکاری کمیشن کو نئے ٹاسک سونپتے ہوئے اس بات کا فیصلہ کیا ہے کہ پی آئی اے کی مالی حالت کو بہتر بنانے کے اقدامات کے بعد نجکاری کی جائے گی۔ امریکا کے روٹس کھولنے کے لیے سیکورٹی آڈٹ کرانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے، اور امریکی ماہرین کا وفد مارچ یا اپریل میں پاکستان کا دورہ کر سکتا ہے۔ اس کے علاوہ پی آئی اے کے طیاروں کی خریداری پر سیلز ٹیکس کی چھوٹ برقرار...
پشاور: عدالت نے پی ٹی آئی رہنما کو بیرون ملک سفر کی اجازت دیتے ہوئے نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے دیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی کی بیرون ملک جانے پر عائد پابندی کے معاملے پر پشاور ہائی کورٹ نے تحریری حکم نامہ جاری کردیا، جس کے مطابق عدالت نے ان کی درخواست منظور کرلی۔ حکم نامے میں عدالت نے کہا کہ اعظم سواتی کا نام پی این آئی ایل، پی سی ایل اور ای سی ایل سے نکال دیا جائے۔ درخواست گزار کو بیرون ملک سفر کرنے دیا جائے۔
چین کی زیرصدارت اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار شرکت کریں گے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق اقوام متحدہ سلامتی کونسل اجلاس "کثیر جہتی قابل عمل: اصلاحات اور عالمی طرز حکمرانی کو بہتر بنانے" کے حوالے سے منعقد ہو رہا ہے۔ چین نے اجلاس فروری 2025 کے لیے سلامتی کونسل کی اپنی گردشی صدارت میں طلب کیا ہے۔ اجلاس کی صدارت چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی کریں گے۔ نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار 18 فروری کو نیویارک روانہ ہوں گے۔ اسحاق ڈار دورہ امریکا میں اقوام متحدہ سلامتی کونسل کے اعلیٰ سطح اجلاس میں شریک ہوں گے۔اسحاق ڈاراجلاس میں شریک دیگرممالک کے وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں کریں گے۔...
اسلام آباد: صدر آصف علی زرداری نے اپنے حالیہ دورہ چین کے دوران چینی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ چین کی تیز تر ترقی دنیا کے لیے مثبت اثرات رکھتی ہے اور اس سے کوئی خطرہ نہیں ہے۔ انہوں نے چین کی خارجہ پالیسی کی تعریف کرتے ہوئے اسے خطے میں استحکام کا ضامن قرار دیا۔ صدر زرداری نے کہا کہ چین کا عروج ایک اہم پیشرفت ہے اور اس سے عالمی سطح پر کوئی خوف محسوس کرنے کی ضرورت نہیں۔ مزید برآں، صدر زرداری نے پاک چین دوستی، اقتصادی اور سفارتی تعلقات کو مزید گہرا کرنے پر زور دیا۔
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 فروری2025ء)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان سے متعلق تنقیدی آرا رکھنے والے بھارتی نژاد اسکالر ایس پال کپور کو جنوبی اور وسطی ایشیا کے لیے اپنا معاون وزیر خارجہ بنانے کا اعلان کردیا۔(جاری ہے) غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ان کی نامزدگی ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی واشنگٹن کے دورے پر ہیں، اس پس منظر میں ایس پال کپور کی تقرری امریکا کی جنوبی ایشیا کے حوالے سے پالیسی میں بڑی تبدیلی کا اشارہ کرتی ہے اور پاکستان سے متعلق امریکی پالیسی میں ممکنہ طور پر سختی نظر آسکتی ہیجنوبی ایشیائی امور پر گہری نظر رکھنے والے تجزیہ کاروں کے مطابق...

اسلام آباد میں شمالی کوریا کے بانی راہنماء کم ال جونگ کی 83 ویںسالگر ہ پر شمالی کوریا سفارت خانے کا عشائیہ
اسلام آباد میں شمالی کوریا کے بانی راہنماء کم ال جونگ کی 83 ویںسالگر ہ پر شمالی کوریا سفارت خانے کا عشائیہ WhatsAppFacebookTwitter 0 15 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (عباس قریشی) پاکستان میں عوامی جمہوریہ کوریا کے زہر اہتمام شمالی کوریا کے بانی راہنماء کم ال جونگ کی 83ویں سالگرہ پر عشائیے کا انعقاد کیا گیا۔عشائیے کے آغاز پر کم ال جونگ کی قیادت میں شمالی کوریا کے ترقی کے سفر پر دستاویزی ویڈیو دکھائی گئی ۔عشائیے میں متعدد سیاسی،سفارتی و سیاسی شخصیات نے شرکت کی ۔پاکستان میں شمالی کوریا کے سفیر چھوئے چینگ مین نے عظیم راہنماء کم جونگ ال کی قیادت میں شمالی کوریا کی ترقی کا سفر جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔انہوں...
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 فروری2025ء)وزیراعظم شہباز شریف نے آئی ایم ایف کے مطالبے پر پی آئی اے کو جون تک پرائیوٹائز کرنے کی ہدایت کردی۔نجکاری کمیشن ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کی نجکاری اکتوبر کی بجائے جون میں کرنے کی تیاریاں کر رہے ہیں، پی آئی اے کی معاشی حالت کی بہتری کیلئے امریکا کے روٹس کھولنے کیلئے سکیورٹی آڈٹ اور امریکا کی فیڈرل ایوی ایشن اتھارٹی کے ساتھ مشاورت شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔(جاری ہے) ذرائع نے بتایا ہے کہ امریکی روٹس کھولنے کیلئے امریکی ماہرین کا وفد مارچ یا اپریل میں بلائے جانے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔واضح رہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی...
سابق وزیر فرخ حبیب اور حماد اظہر کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع WhatsAppFacebookTwitter 0 15 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)سابق وزیر فرخ حبیب اور حماد اظہر کواشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کردی گئی۔ انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں پی ٹی آئی قیادت کے خلاف جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس کی سماعت جج طاہر عباس سپرا نے کی، جس میں عدالت نے سابق وزیر فرخ حبیب اور حماد اظہر کو اشتہاری قرار دینے کی کاروائی کا آغاز کردیا۔ دورانِ سماعت جج طاہر عباس سپرا نے ریمارکس دیے کہ بانی پی ٹی آئی جیل میں ہیں، اس حوالے سے منسٹری کو آج خط لکھوں گا۔ انہوں نے کہا کہ اس مقدمے کے جیل ٹرائل کے...
لاہور پریس کلب میں احتجاجی کیمپ سے خطاب میں صدر لاہور پریس کلب کا کہنا تھا کہ حکومت اور اس کے اہلکار جو مرضی اور جب جھوٹ بولیں، کسی پر تہمت لگائیں انہیں کوئی پوچھنے والا نہیں جبکہ صحافی، شہری اور اپوزیشن سے اگر کوئی حکومت کے کردار پر انگلی اٹھائے، سوال کرے تو ان کیخلاف پیکا کا ٹیکا مقدمے کی شکل میں تیار ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کی کال پر ملک گیر بھوک ہڑتالی کیمپ کے تیسرے روز لاہور میں پریس کلب کے باہر احتجاجی کیمپ لگایا گیا اور پریس کلب سے گورنر ہائوس کے گیٹ تک ریلی نکالی گئی۔ اس موقع پر صحافیوں نے پیکا ایکٹ کیخلاف بھرپور نعرے بازی کی۔ پنجاب یونین آف...
— فائل فوٹو سندھ حکومت نے فزیکل ان فٹ گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کا فیصلہ کر لیا۔سینئر وزیر شرجیل میمن کی زیرِ صدارت موٹر وہیکل انسپیکشن کے مؤثر نفاذ پر اہم اجلاس ہوا جس میں شرجیل میمن نے سندھ بھر میں ایم وی آئی سینٹرز کے قیام کو تیز کرنے کی ہدایات دیں۔شرجیل میمن نے کہا کہ وزیرِ اعلیٰ سندھ نے ایم وی آئی نظام اور وہیکل رجسٹریشن کے نفاذ سے متعلق ہدایات جاری کر دی ہیں۔ ریڈ لائن منصوبے کی سخت مانیٹرنگ کی جائے گی، شرجیل انعام میمن کراچیسندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے... ان کا کہنا ہے کہ ایم وی آئی نظام ایک ماہ کے اندر مکمل طور پر فعال...
مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 فروری2025ء)سابق وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک مرحوم کی تیسری برسی23 فروری کو منائی جائے گی۔ رحمان ملک12دسمبر 1951 کو سیالکوٹ کے نواحی علاقے ججے سائیاں میں پیدا ہوئے۔انہوں نے کراچی یونیورسٹی سے ایم ایس سی شماریات کی ڈگری حاصل کی اور انہیں کراچی یونیورسٹی نے پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری بھی دی۔(جاری ہے) رحمان ملک کو پیپلز پارٹی کی طرف سے 2018 سے سینیٹ کی رکنیت دی گئی تھی۔اس سے قبل وہ 2008 سے 2013 تک پاکستان کے وزیر داخلہ بھی رہے۔ وہ ایف آئی اے میں اہم عہدے پر بھی فائز رہے۔ سینیٹر رحمان ملک کو ان کی بہترین کارکردگی کی بنا پر حکومت پاکستان کی جانب سے...
آئی ایم ایف کی ایک اور شرط پر عمل درآمد مکمل کر لیا گیا۔وفاقی حکومت نےایف بی آر سے اہم اختیارات واپس لے لیے، وفاقی کابینہ نےوزارت خزانہ میں ٹیکس پالیسی آفس قائم کردیا،نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، ٹیکس پالیسی سازی اور ٹیکس وصولی کو الگ الگ کردیا گیا۔اب ایف بی آر صرف ٹیکس وصولی کے کام کی حد تک محدود رہے گا، ایف بی آر ریونیو بڑھانے کے لیے صرف ٹیکس تجاویز پر عمل درآمد پر توجہ دے گا، ٹیکس پالیسی آفس براہ راست وزیر خزانہ وریونیو کو رپورٹ کرے گا،نوٹیفکیشن کے مطابق ٹیکس پالیسی آفس حکومتی اصلاحاتی ایجنڈا بنانے پر کام کرے گا۔ ٹیکس پالیسی آفس ٹیکس پالیسیوں اور تجاویز کا تجزیہ کرے گا،ڈیٹا ماڈلنگ،ریونیو، اکنامک فار کا...
اسلام آباد (ویب ڈیسک) صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ چین کی ترقی دنیا کے لیے مثبت قدم ہے، ہم دہائیوں سے چین کے پڑوسی ہونے کے ناطے جانتے ہیں کہ چین دوسرے ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کرتا۔ دورہ چین کے موقع پر چینی سرکاری میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں صدر زرداری کا کہنا تھا کہ گزشتہ چند دہائیوں کے دوران چین کی تیز رفتار ترقی اور تبدیلی نے انہیں بہت متاثر کیا ۔صدر زرداری نے کہا کہ چین کے ہر شخص کا اپنے شعبے میں بہترین کام، قوم کے اجتماعی فائدے کا باعث بن رہا ہے۔ محمد رضوان نے نیوزی لینڈ سے شکست کی اصل وجہ کا اعتراف کر لیا ...
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)پاکستان شریعت کونسل صوبہ سندھ کے امیر مولانا قاری اللہ داد آرائیں سرپرست مولانا تنویر الحق تھانوی صوبائی جنرل سیکریٹری مولانا ڈاکٹر سیف الرحمن آرائیں نائب صدر مفتی حبیب احمد درخواستی مولانا جمیل احمد بندھانی اسلم شیخ ایڈووکیٹ حافظ ارمان احمد چوھان ودیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں مفکر اسلام مولانا زاہد الراشدی کو پاکستان شریعت کونسل کا آئندہ پانچ سالوں کیلئے مرکزی امیر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر رہنماؤں کا کہنا تھا کے مولانا زاہد الراشدی اکابرین کی نشانی ہے اور جید عالم دین ہے ان کی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں مولانا زاہد الراشدی منصب صدارت کے عہدے کے اہل ہیں ہم امید رکھتے ہیں کے مولانا راشدی کے دور امارت میں...
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کل سے بڑی کمی متوقع ہے،حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات سے متعلق ورکنگ اوگرا کو بجھوا دی ہے۔پیٹرولیم قیمتوں میں کمی عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں کے تناسب سے ہوگی،انڈسٹری کیجانب سے بھیجی ورکنگ کے مطابق ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں9 روپے 11 پیسے تک کمی اور پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں ڈھائی روپے تک کمی کا امکان ہے۔اسی طرح، مٹی کا تیل3روپے 45 پیسے اور لائٹ ڈیزل5روپے 60 پیسے تک سستا ہو سکتا ہے۔اوگرا عالمی مارکیٹ کے تناسب سے حتمی ورکنگ 15 فروری آج حکومت کو بھجوائے گا، وزیر اعظم شہباز شریف پیٹرولیم قیمتوں سے متعلق حتمی منظوری دیں گے۔وزارت خزانہ آئندہ 15 روز کے لیے قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کرے...
نواب شاہ کے علاقے قاضی احمد میں آمری روڈ پر زائرین کی وین کو حادثہ پیش آیا جس سے 4 زائرین جاں بحق جبکہ 10 زخمی ہوگئے۔ حادثے میں جاں جاں بحق اور زخمیوں کو تحصیل ہسپتال قاضی احمد منتقل کر دیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: معروف ننھا نعت خواں ساتھیوں سمیت ٹریفک حادثے میں جانبحق حادثہ ٹریکٹر ٹرالی کے وین سے ٹکرانے کی وجہ سے پیش آیا ۔ پولیس کے مطابق زائرین نواب شاہ سے سہون شریف لال شہباز قلندر کے عرس پر جارہے تھے۔ زائرین پنجاب سے ٹرین کے ذریعے نواب شاہ پہنچے جہاں سے وین پر سیہون شریف کی طرف روانہ ہوگئے تھے کہ راستے میں حادثے کا شکار ہوگئے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی...