مظفر گڑھ میں ایک اور زائرین کی کوسٹر کو حادثہ، 15 افراد شدید زخمی
اشاعت کی تاریخ: 12th, April 2025 GMT
مظفر گڑھ(نیوز ڈیسک) ایک اور زائرین کی گاڑی حادثہ کا شکار ہوگئی، رنگپور کے علاقے میں زائرین سے بھری کوسٹر الٹ گئی۔
پولیس حکام کے مطابق زائرین کی کوسٹر سخی سرور سے جھنگ دربار سلطان باہو جارہی تھی، ابتدائی معلومات کے مطابق ڈرائیور کی نیند کی وجہ سے کوسٹر سڑک سے اتر کر الٹ گئی،15 زائرین کوسٹر حادثے میں زخمی ہوگئے۔
حکام نے مزید بتایا کہ معمولی زخمیوں کو موقع پر طبی امداد دی گئی، شدید زخمیوں کو دیہی مرکز صحت رنگپور شفٹ کر دیا گیا، گزشتہ صبح بھی رنگپور میں زائرین کی بس کو حادثہ کے باعث 4افراد جاں بحق اور دس زائرین زخمی ہوگئے تھے۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: زائرین کی
پڑھیں:
میرپور ماتھیلو، موٹروے پر مسافر کوچ الٹنے سے 3 افراد جاں بحق، 15 زخمی
ویب ڈیسک:ایم فائیو موٹروے پر میرپور ماتھیلو کے قریب قاضی واہ نہر کے مقام پر ایک مسافر کوچ الٹنے کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ خواتین اور بچوں سمیت 15 افراد زخمی ہو گئے۔
حادثہ اس وقت پیش آیا جب کوچ کے ڈرائیور کو مبینہ طور پر نیند آ گئی، جس کے باعث گاڑی بے قابو ہو کر الٹ گئی۔
ذرائع کے مطابق مسافر کوچ پنجاب سے کراچی جا رہی تھی کہ راستے میں میرپور ماتھیلو کے قریب یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت سجاد حسین، محمد آصف اور محمد حسین کے نام سے ہوئی ہے، جو پنجاب کے رہائشی بتائے جا رہے ہیں۔
بانی کی ملاقات؛ پی ٹی آئی کی قیادت آج پھر اڈیالہ جیل جائے گی
حادثے کے فوراً بعد ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔
زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، جن میں بعض کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔