2025-04-07@16:20:33 GMT
تلاش کی گنتی: 639
«عامر لیاقت کی»:
(نئی خبر)
امریکا میں ایک شخص نے اپنی گرل فرینڈ سے جھگڑنے کے دوران ایسا قدم اُٹھایا کہ جیسے وہ ہوائی جہاز کے ایمرجنسی دروازے سے نہیں، بلکہ خود کو فری لانسر سمجھ رہا ہو! جی ہاں، یہ واقعہ جیٹ بلیو فلائٹ 161 میں پیش آیا، جب ایک مسافر نے اپنی گرل فرینڈ سے فون پر جھگڑا کرتے ہوئے طیارے کے ایمرجنسی دروازے کو کھولنے کی کوشش کی۔ مسافروں کا کہنا ہے کہ وہ اس بات پر اتنا غصے میں تھا کہ شاید وہ کسی ’ڈرامہ‘ کی شوٹنگ میں تھا، اور چھلانگ لگانے کا فیصلہ کر لیا۔ خوش قسمتی سے، طیارے میں موجود ایف بی آئی ایجنٹ نے فوراً اس کا راستہ روک لیا اور اس کے منصوبے پر پانی پھیر دیا۔...
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2025ء)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کا اجلاس20 جنوری کو بلاول ہائوس لاہور میںطلب کر لیا۔(جاری ہے) ذرائع کے مطابق اجلاس میں پارٹی کے سینئر رہنما شرکت کریں گے، اجلاس میں پنجاب کی تنظیم سازی سمیت اہم امور کا جائزہ لیا جائے گا۔بلاول بھٹو پنجاب اور لاہو ر کے رہنمائوں سے بھی ملاقاتیں کریں گے جس میں پارٹی امور کے حوالے سے اہم فیصلے کئے جائینگے۔
جماعت اسلامی کے نائب امیر نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی مذاکرات اسی وقت کامیاب ہونگے جب قومی سیاسی جمہوری جماعتیں اور قیادت اپنی ماضی کی غلطیوں کو تسلیم کریں اور آئینی حدود کی پابندی قبول کرلیں۔ الیکشن کمیشن کو اسٹیبلشمنٹ اور حکومتوں کے دباو سے آزاد کرانے کے لیے الیکشن کمیشن کو انتظامی، مالی اور عدالتی خودمختاری دینے کے ساتھ آئینی تحفظ دیں۔ اسلام ٹائمز۔ نائب امیر جماعتِ اسلامی، قرطبہ سٹی کے چیئرمین لیاقت بلوچ نے الخدمت رازی میڈیکل سنٹر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الخدمت فانڈیشن پورے ملک کے لیے خدمت اور اعتماد کا اہم ترین ادارہ ہے۔ غریب اور متوسط طبقہ کے لیے طبی سہولیات کی فراہمی عوامی اور...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )سیاسی پشت پناہی اور زبردست تشہیر کے باوجود سابق وزیر اعظم عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خوابوں کا منصوبہ سمجھی جانے والی القادر یونیورسٹی میں 4 سال کے دوران صرف 200 سٹوڈنٹس نے داخلہ لیا۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق اس پراجیکٹ کی وجہ سے عمران خان اور بشریٰ بی بی کو قانونی مشکلات کا سامنا رہا ہے اور شاید آنے والے دنوں میں اس پراجیکٹ کی وجہ سے انہیں جیل بھی جانا پڑے۔عمران خان اور بشریٰ بی بی کو 190 ملین پاﺅنڈز کیس میں نیب کیسز کا سامنا ہے کیونکہ اس کیس میں اختیارات کے غلط استعمال اور مالی بے ضابطگیوں کے الزامات ہیں۔خیال رہے کہ القادر یونیورسٹی سے جڑے 190...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد—فائل فوٹو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ ہم مذاکرات کی میز پر ہیں تو ذمے داری سے کام لیا جائے۔لاہور میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سینیٹر اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈر پر پنجاب حکومت نے عمل نہیں کیا، حکومت کا اقدام ظاہر کرتا ہے کہ یہ لوگ آئین کی کوئی عزت نہیں کرتے۔ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ 9 مئی اور 26 نومبر کے جوڈیشل کمیشن کی تحقیقات سے سچائی سامنے آئے گی۔ مریم نواز چاہتی ہیں کہ مذاکرات ناکام ہوں: اعجاز چوہدریپی ٹی آئی کے سینیٹر اعجاز چوہدری کا کہنا ہے...
عمران خان اور بشریٰ بی بی کا خوابوں کا پروجیکٹ القادر یونیورسٹی، 4 سال میں کتنے طلبا نے داخلہ لیا؟ WhatsAppFacebookTwitter 0 15 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد: عمران خان اور بشریٰ بی بی کا خوابوں کا پروجیکٹ القادر یونیورسٹی، 4 سال میں صرف 200 طلبا نے داخلہ لیا۔ سیاسی پشت پناہی اور زبردست تشہیر کے باوجود سابق وزیر اعظم عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خوابوں کا منصوبہ سمجھی جانے والی القادر یونیورسٹی میں 4 سال کے دوران صرف 200 اسٹوڈنٹس نے داخلہ لیا۔ اس پروجیکٹ کی وجہ سے عمران خان اور بشریٰ بی بی کو قانونی مشکلات کا سامنا رہا ہے اور شاید آنے والے دنوں میں اس پروجیکٹ کی وجہ سے انہیں جیل...

لاس اینجلس، آگ کی تباہ کاریاں جاری، سینکڑوں زخمی، 30 افراد لاپتہ،84 ہزار افراد کو علاقہ چھوڑنے کا حکم
نیویارک(نیوزڈیسک)لاس اینجلس میں تیز ہواؤں کے باعث جنگلات میں لگی آگ نے خوفناک صورتحال اختیار کر لی ہے۔ اب تک 40 ہزارایکڑ سے زائد رقبہ جل کر راکھ ہو چکا ہے، جبکہ 12 ہزار3 سوعمارتیں مکمل طور پر تباہ ہو گئی ہیں۔حکام نے نقصان کا ابتدائی تخمینہ 275 ارب ڈالر لگایا ہے۔ آگ کے نتیجے میں 25 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جبکہ 30 افراد لاپتہ ہیں۔ ریسکیو ٹیمیں متاثرہ افراد کی مدد کے لیے سرگرم عمل ہیں۔آگ نے شمال مغربی وینٹورا کاؤنٹی کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے، جہاں ہزاروں گھرانے بجلی سے محروم ہو چکے ہیں۔ صورتحال کے پیش نظر حکام نے مزید 84 ہزارافراد کو علاقہ چھوڑنے کا حکم دیا ہے۔ انخلا کے عمل...
بماکو (انٹرنیشنل ڈیسک) مالی کی فوجی حکومت نے کینیڈین کمپنی بیرک گولڈ کے زیر انتظام لولو گونکوتو کان سے سونے کا ذخیرہ ضبط کرنا شروع کر دیا ۔ خبررساں اداروں کے مطابق 2020 ء کی بغاوت کے بعد اقتدار میں آنے والے مالی کے فوجی حکمرانوں نے ملک میں منافع بخش کان کنی کی صنعت سے حاصل ہونے والی آمدنی کی منصفانہ تقسیم کا وعدہ کیا ہے، جس سے حالیہ مہینوں میں غیر ملکی کمپنیوں پر دباؤ بڑھ گیا ہے۔ بیرک گولڈ اور مالی کی ریاست کے درمیان ملک کے مغرب میں زیر زمین اور کھلے گڑھے والے لولو گونکوتو سائٹ پر تنازع چل رہا ہے جو دنیا کے سب سے بڑے سونے کیذخائر میں سے ایک ہے۔بیرک گولڈ نے...
کراچی: شہر قائد میں ایک اور شہری ٹریفک حادثے میں زندگی گنواں بیٹھا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق لیاقت آباد میں ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگیا جس کی لاش چھیپا کے رضا کاروں نے عباسی شہید اسپتال پہنچائی۔ ایس ایچ او سپر مارکیٹ راؤ ناظم نے بتایا کہ حادثہ لیاقت آباد 4 نمبر ارم بیکری کے قریب ٹریلر کی زد میں موٹر سائیکل آنے کے باعث پیش آیا جبکہ حادثے کا ذمہ دار ڈرائیور ٹریلر سمیت موقع سے فرار ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے۔ پولیس کے مطابق فوری طور پر متوفی کی شناخت نہیں ہو سکی اور اس کی عمر 32 سال کے قریب بتائی جاتی ہے تاہم پولیس نے متوفی کی موٹر سائیکل تھانے منتقل...
بھارتی اداکار اور فٹنس ٹرینر ساحل خان کی اہلیہ ملینا الیگزینڈرا نے اسلام قبول کرلیا۔ ساحل خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی اہلیہ ملینا الیگزینڈرا کے ہمراہ کچھ نئی خوبصورت تصاویر اور ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔ ان تصاویر میں بھارتی اداکار اہلیہ کو باہوں میں تھامے کیمرے کے لیے پوز دیتے نظر آ رہے ہیں جبکہ ویڈیو میں ان کی اہلیہ کو گلاب کے پھولوں سے سجی میز کے پاس بیٹھے خوشگوار موڈ میں پھولوں کو پیار سے چھوتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ View this post on Instagram A post shared by Sahil Khan (@sahilkhan) اُنہوں نے اپنی ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے بہت فخر ہے...
اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے کراچی ایئرپورٹ پر یوگنڈا سے تعلق رکھنے والی خاتون کی منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے حراست میں لے لیا۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق خاتون مسافر براستہ دبئی اینٹا بے سے کراچی پہنچی تھی جسے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی پر حراست میں لیا گیا۔ دوران تفتیش، گرفتار خاتون نے اپنے اندر منشیات بھرے کیپسولز کی موجودگی کا اعتراف کیا۔ ملزمہ کو اسپتال منتقل کر کے 144 گرام وزنی 11 کوکین بھرے کیپسول برآمد کر لیے گئے۔ مزید تحقیقات پر خاتون نے لاہور میں موجود منشیات وصول کرنے والے اپنے نائجیرین ساتھی کے بارے میں انکشاف کیا۔ اے این ایف نے موثر حکمت عملی کے ذریعے، اس بات کو یقینی...
اسلام آباد(آئی این پی)سیپس ٹیکنالوجی میں پاکستان کی ایک اور کامیابی،سپارکو نے پہلا میڈ ان پاکستان سیٹلائٹ تیار کرلیا۔پاکستان کا اپنا تیارکردہ سیٹلائٹ 17جنوری کو خلامیں چھوڑا جائے گا،ترجمان سپارکو کا کہنا ہے کہ سیٹلائٹ کو الیکٹرو آپٹیکل ون کا نام دیا گیا ہے۔ترجمان سپارکو کیمطابق سیٹلائٹ قدرتی آفات رسپانس،زراعت اور شہری منصوبہ بندی میں مدد دے گاسیٹلائٹ ملک میں قدرتی وسائل کی نگرانی میں اضافہ کرے گا۔
کراچی(اسٹاف رپورٹر)چیئرمین لیاقت آباد ٹائون فراز حسیب کی جانب سے محمدی گراونڈ میں تعمیر لیاقت آباد کے عنوان سے محفل مشاعرہ کا انعقاد، چیئرمین لیاقت آباد ٹائون فراز حسیب، وائس چیئرمین اسحاق تیموری نے مشاعرے میں آنے والے مہمانوں کا استقبال کیا۔ مشاعرے کے پنڈال کو برقی قمقموں سے سجایا گیاتھا سامعین کیلیے فرشی نشستوں کے ساتھ کرسیاں بھی رکھی گئیں، جناب انور شعورکی زیر صدات ہونے والے مشاعرے میں نظامت کے فرائض شکیل خان نے سر انجام دیے، ملک کے معروف شعرا نے اپنے کلام پیش کرکے شرکائے محفل سے داد وصول کی، مشاعرے میں مہمان خصوصی امیرجماعت اسلامی ضلع گلبرگ وسطی، کامران سراج، ٹائون کے افسران کے ساتھ کراچی کے اہل ذوق نے اہل خانہ کے ہمراہ شرکت...
شیر شاہ لیاری ایکسپریس وے اکبر کانٹا کے قریب جھاڑیوں سے ایک شخص کی جھلسی ہوئی لاش ملی ہے۔ لیاری ایکسپریس وے اکبر کانٹا کے قریب جھاڑیوں سے ایک شخص کی جھلسی ہوئی لاش ملی جس کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش ریسکیو رضا کاروں کی مدد سے سول اسپتال پہنچائی۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ فوری طور پر متوفی کی شناخت نہیں ہو سکی جبکہ اس کی عمر 30 سال کے قریب بتائی جارہی ہے تاہم شیر شاہ پولیس واقعہ کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔
پی ایس ایل 10 کی ڈرافٹنگ: کون سی ٹیم نے کس کھلاڑی کو خریدا؟ WhatsAppFacebookTwitter 0 13 January, 2025 سب نیوز لاہور (آئی پی ایس )پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے پلیئرز ڈرافٹ کی تقریب کا انعقاد شاہی قلعہ میں کیا گیا، جس میں 6 فرنچائزز نے اپنے اسٹارز پر مشتمل اسکواڈز کا انتخاب کیا۔تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل (پاکستان سپر لیگ) سیزن 10 کے پلیئرز ڈرافٹ کی تقریب حضوری باغ شاہی قلعہ لاہور میں منعقد ہوئی۔پیر کو پلیئرز ڈرافٹ کی تقریب میں چھ فرنچائزز نے اپنے سٹارز پر مشتمل اسکواڈز کا انتخاب کیا جبکہ پلاٹینم کیٹیگری میں کراچی کنگز اور گلیڈی ایٹرز نے تین، تین کھلاڑیوں کا انتخاب کیا گیا۔پی ایس ایل کا 10واں...
ممبئی(شوبز ڈیسک)فٹنس ٹرینر اور بھارتی اداکار ساحل خان کی اہلیہ میلانا الیگزینڈرا نے اسلام قبول کرلیا۔ ساحل خان نے انسٹاگرام پر اہلیہ میلانا کے ہمراہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو اطلا ع دی۔ انہوں نے انسٹاگرام پوسٹ میں کہا کہ مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے فخر محسوس ہورہا ہے کہ میری اہلیہ میلانا الیگزینڈرا نے اسلام قبول کرلیا ہے۔ انہوں نے لکھا کہ ’ اس خوبصورت سفر پر اللہ کا شکر گزار ہوں، اللہ ہماری دعاؤں کو قبول فرمائے ‘۔ خیال رہے کہ ساحل خان نے گزشتہ برس یورپ سے تعلق رکھنے والی 22سالہ میلانا الیگزینڈرا سے دوسری شادی کا اعلان کیا تھا، میلانا سے متعلق ساحل خان نے بتایا تھا کہ ان کی اہلیہ نے تعلیم سے...
معروف بھارتی اداکار ساحل خان کی اہلیہ میلنا الیگژنڈر نے اسلام قبول کرلیا۔ دبئی میں مقیم بھارتی اداکار و ماڈل ساحل خان نے سوشل میڈیا پر اہلیہ کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ ان کی اہلیہ اب مسلمان ہوچکی ہیں۔ ساحل خان نے اہلیہ کے ساتھ تصاویر شیئر کرتے ہوئے خدا کا شکر ادا کیا ساتھ ہی خدا سے معافی مانگتے ہوئے دعا کی کہ وہ ان کی تمام عبادتیں اور دعائیں قبول کرے۔ View this post on Instagram A post shared by Sahil Khan (@sahilkhan) اداکار کے مداحوں کی جانب سے اسلام قبول کرنے پر ان کی اہلیہ کو مبارکباد...
کروڑوں کی آدائیگی :ہسپانوی شکاری نے چترال میں سیزن کیدوسریکشمیری مارخورکا شکار کرلیا WhatsAppFacebookTwitter 0 13 January, 2025 سب نیوز چترال(آئی پی ایس ) ہسپانوی شکاری نے چترال میں سیزن کے دوسرے کشمیری مارخور کا شکار کر لیا۔ڈویژنل فاریسٹ آفیسر (ڈی ایف او ) وائلڈلائف فاروق نبی کے مطابق ہسپانوی شکاری نے چترال کے علاقے گہریت گول کنزر وینسی میں مارخور کا شکار کیا۔ ڈی ایف او وائلڈ لائف کے مطابق شکاری نے پانچ منٹ میں 160میٹر کے فاصلے سے مارخور کا شکار کیا۔ڈی ایف او وائلڈ لائف کا کہنا ہے کہ ہسپانوی شکاری کرسٹین ابیلو نے ٹیکس کے ساتھ 2 لاکھ 20 ہزار ڈالر ادا کر کے شکار کیا، اس سے قبل گزشتہ ماہ دسمبر میں امریکی شکاری...
لاہورکے علاقے برکی میں شراب نوشی اور لاؤڈ اسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی پر 28 لڑکوں اور لڑکیوں کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایچ او برکی پولیس کے مطابق ون فائیو پر کال کے ذریعے اطلاع ملی تھی کہ اونچی آواز میں گانے لگا کر ڈانس پارٹی چل رہی ہے۔ پولیس نے چھاپہ مار کر 18 لڑکوں اور 10 لڑکیوں کو گرفتار کرلیا جبکہ ایک ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ گرفتار ہونے والوں میں آصف،عامر،شاہد، حذیفہ، عمر،محمد علی، عدنان،زبیر، مصلفین،عدیل،حمزہ، فراز،ظہیر،زین،ساحل،دانیال،روبن،صبا،نہیال،عائشہ، ربیعہ، نور،سدرہ،اقصی وغیرہ شامل ہیں۔ان کے قبضے سے شراب،شیشہ فلیور، اسلحہ،ساونڈ سسٹم اور دیگر غیر قانونی اشیاء برآمد کی گئیں۔ پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔
ایس ایچ او سولجر بازار وقار عظیم کا کہنا ہے کہ جلنے والی موٹرسائیکلیں کیس پراپرٹی نہیں ہیں، بلکہ کچرے میں موٹرسائیکلوں کے پارٹس، چیچز، انجن، ٹائر، رقم، سیٹیں وغیرہ پڑی تھیں۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں تھانے کے باہر کھڑی شہریوں کی 40 سے 50 موٹرسائیکلوں میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق سولجر بازار تھانے کے باہر 40 سے 50 موٹرسائیکلوں میں آگ لگ گئی، فائربریگیڈ کی ایک گاڑی نے آگ پر قابو پا لیا۔ سولجر بازار تھانے کے باہر کھڑی شہریوں کی 40 سے 50 موٹرسائیکلوں میں پُراسرار طور پر آگ لگ گئی، اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور فائربریگیڈ کے عملے کو طلب کرلیا، فائر بریگیڈ ایک گاڑی نے...

پاکستانی نژاد منصور قریشی نے ورجینیا کے گورنر کے لیے ایشین امریکن ایڈوائزری بورڈ کے مشیر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا
پاکستانی نژاد منصور قریشی نے ورجینیا کے گورنر کے لیے ایشین امریکن ایڈوائزری بورڈ کے مشیر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا WhatsAppFacebookTwitter 0 12 January, 2025 سب نیوز رچمنڈ: پاکستان کیلئے ایک اور اعزاز، پاکستانی نوجوان منصور قریشی نے اپنی ۲۰ سالہ جدوجہد کے ذریعے آمریکا کی سیاست میں بھی اپنا لوہا منوا لیا اور ان کو آمریکا کی ریاست ورجینیا کی حکومت میں اہم ذمیداری سے نواز دیا گیا ہے، امریکا میں مقیم معروف صحافی پاکستانی نژاد، ایک قابل کاروباری شخصیت، ٹیلنٹ پارٹنر، آئی ٹی ایکسپرٹ، فلم میکر اور کمیونٹی لیڈر منصور قریشی، نے آج سرکاری طور پر ورجینیا کے گورنر کے لیے ایشین امریکن ایڈوائزری بورڈ کے ممبر/مشیر کے طور پر حلف اٹھالیا۔ حلف برداری...
اسلام آباد (آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)نے حکومت کے ساتھ مذاکرات کے لیے 31 جنوری کی ڈیڈ لائن میں توسیع پر اتفاق کیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی کی قیادت نے گزشتہ ماہ جیل میں قید پارٹی کے بانی عمران خان سے ملاقات کے بعد الٹی میٹم کا اعلان کیا تھا، اس مقصد کے لیے اب تک پی ٹی آئی اور حکومت کی جانب سے تشکیل دی گئی کمیٹیوں کے درمیان مذاکرات کے 2 دور ہو چکے ہیں۔ پی ٹی آئی نے عمران خان اور جیلوں میں بند دیگر پارٹی رہنماں کی رہائی، 9 مئی 2023 اور 26 نومبر 2024 کے مظاہروں کی عدالتی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔یہ مذاکرات بظاہر 2 جنوری کو...

معیشت کی بہتری پر حقائق سامنے آنے چاہئیں، پی ٹی آئی نے مذاکرات کیلئے اعتماد میں نہیں لیا: فضل الرحمن
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ معیشت کی بہتری پر حقائق سامنے آنے چاہئیں۔مولانا فضل الرحمان نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ معیشت کی بہتری کے صرف اشاریے مل رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ملکی معیشت کی بہتری ہماری آرزو ہے، عوام کو ثمرات ملیں گے تو ثابت ہوگا معیشت بہتر ہوئی، جب تک روپے کی قدر کو تقویت نہیں ملے گی عام آدمی کو ریلیف نہیں مل سکتا۔ سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ پی ٹی آئی نے مذاکرات کے حوالے سے ہمیں اعتماد میں نہیں لیا، ہمیں نہیں پتا وہ کیا کہہ رہے ہیں اور کیا کر رہے...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 11 جنوری 2025ء) مشرقی جرمن ریاست سیکسنی جسے AfD کا ایک مضبوط گڑھ مانا جاتا ہے، کے شہر ریزا میں آج ہفتہ 11 جنوری کو اے ایف ڈی کے پارٹی اجلاس کے قریب 600 مندوبین نے تالیوں کی گونج میں پیش کی گئی تحریک پر متفقہ طور پر ایلس وائیڈل کو بطور چانسلر امیدوار قبول کرنے کا فیصلہ سنایا۔ ’مسک کے بیانات اے ایف ڈی کے ایجنڈے کی توثیق،‘جرمن سروے قبل ازیں اے ایف ڈی کے شریک چیئیر ٹینو کروپالا نے رائے عامہ کے تازہ ترین جائزے کے بارے میں کہا تھا، ''اب ہمیں ایلس وائیڈل کو چانسلر کے عہدے تک پہنچانے کے لیے عوامی حمایت کی 20 فیصد کی سطح کو پیچھے...
جماعتِ اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ—فائل فوٹو جماعتِ اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ بجلی گیس تیل کی قیمتیں ناقابل برداشت ہوگئی ہیں۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ پی آئی اے کو بیچنے کے بجائے پروفیشنل بنیادوں پر بحال کیا جائے۔ ریموٹ کنٹرول مذاکرات خرابیاں لائیں گے: لیاقت بلوچجماعتِ اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ ریموٹ کنٹرول مذاکرات خرابیاں لائیں گے۔ لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ بیرون ملک پاکستانیوں کا اعتماد بحال ہونے سے اقتصادی ترقی ہوگی۔
لاہور: نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ امریکہ لاس اینجلس آگ کی تپش دیکھے اور غزہ کی قیامت کا احساس کرے۔ لیاقت بلوچ نے ایک بیان میں مزید کہا کہ ترسیلات زر میں اضافے کے باوجود عوام کو ریلیف نہیں مل رہا، حکومت کے معاشی ترقی کے دعوے کاغذی جمع تفریق ہیں۔ نائب امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ مہنگی بجلی اور بے جا ٹیکسز سے معیشت کا پہیہ جام ہے، بجلی گیس تیل کی قیمتیں ناقابل برداشت ہوگئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کو بیچنے کی بجائے پروفیشنل بنیادوں پر بحال کیا جائے، بیرون ملک پاکستانیوں کا اعتماد بحال ہونے سے اقتصادی ترقی ہوگی۔
اجلاس کا بنیادی ایجنڈا یوم یکجہتی کشمیر کی مناسبت سے ملک گیر تقاریب کے حوالے سے ایک جامع پلان پر تبادلہ خیال کرنا اور اسے حتمی شکل دینا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم پاکستان کے کوآرڈینیٹر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان شبیر احمد عثمانی کی زیرصدارت ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں 5 فروری کو منائے جانے والے ”یوم یکجہتی کشمیر“ کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں آزاد جموں و کشمیر کونسل میں ہونے والے اجلاس میں وفاقی سیکرٹری امور کشمیر و گلگت بلتستان علی طاہر، ایڈیشنل سیکرٹری امور کشمیر و گلگت بلتستان کامران رحمان خان، جوائنٹ سیکرٹری حامد خان، جوائنٹ سیکرٹری آزاد جموں و کشمیر کونسل علی اکبر خٹک اور جوائنٹ سیکرٹری...
کھپرو (نمائندہ جسارت) حد دخلیوں کے خلاف گرینڈ آپریشن تیسرے روز بھی جاری رہا۔ تفصیلات کے مطابق پچھلے ایک ماہ پہلے حد دخلیاں ختم کرنے کے لیے شہری انتظامیہ کی جانب سے نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا تھا کہ جس نے سڑک پر قبضہ کر رکھا ہے وہ فوری سڑک خالی کردے، بصورت دیگر کارروائی کی جائے گی، انتظامیہ کی جانب سے حد دخلیاں کرنے والوں نے انتظامیہ کی باتوں کو سنجیدگی سے نہ لیا جس پر عوام نے سینیٹر قرۃ العین مری اور چیئرمین حاجی امتیاز حسن درس کو دوبارہ شکایات درج کروائیں جس پر انہوں نے فوری ایکشن لیا اور شارٹ نوٹس پر کارروائی کا عندیہ دے دیا گیا۔ اس کے بعد منگل سے مشینری منگوا کر اسسٹنٹ کمشنر...
ڈائریکٹر جنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی عبدالرشید سولنگی کی مدت ملازمت 7فروری 2025کو ختم ہورہی ہے اور اس سے پہلے پہلے افسران کی چار چار ہاتھوں سے وصولیوں کی دھوم ہے۔ اطلاعات کے مطابق قمر قائم خانی سے لیاقت آباد میں رہائشی پلاٹس پر پورشنز اور دکانوں کی تعمیرات کی آزادی فرحان ڈیوڈ نے حاصل کر رکھی ہے ۔موصوف نے ڈپٹی کمشنر سینٹرل طحہ سلیم کے نام پر بھی وصولیوں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے ۔بلڈنگ افسران ذاتی اثاثے بنانے اور ملکی محصولات کو نقصان پہنچا کر ملکی معاشی بحران میں اضافے کا سبب بنتے نظر آتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی ضلع وسطی کے علاقے لیاقت آباد ٹاؤن میں غیر قانونی تعمیرات کی آزادی سے...
اسلام آباد : الیکشن کمیشن نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی جماعت کو رجسٹر کر لیا۔ زرائع کے مطابق عوام پاکستان پارٹی کی رجسٹریشن کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، الیکشن کمیشن کے مطابق شاہد خاقان عباسی عوام پاکستان کے کنوینئر ہیں، مفتاح اسماعیل عوام پاکستان کے سیکرٹری جنرل ہیں۔ الیکشن کمیشن نے عوام پاکستان پارٹی کے انٹراپارٹی الیکشنز تسلیم کرلئے، عوام پاکستان نے 26 جون کو انٹرا پارٹی الیکشنز کی تفصیلات جمع کرائی تھیں۔ الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کی تعداد 168 ہوگئی، پاکستان تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات تاحال تسلیم نہ ہوئے، پی ٹی آئی بطور جماعت الیکشن کمیشن کی فہرست میں موجود ہے۔
پشاور میں صوبائی مشیر خزانہ مزمل اسلم کے ہمراہ پریس کانفرنس میں پی ٹی آئی کے سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے حکومت پنجاب کے حوالے سے کہا کہ یہ لوگ جھوٹ بولنے کے ماہر ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے مسلم لیگ (ن) کی حکومت پنجاب کے اقدامات پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب میں کسان دشمن پالیسی چل رہی ہے۔ پشاور میں صوبائی مشیر خزانہ مزمل اسلم کے ہمراہ پریس کانفرنس میں پی ٹی آئی کے سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے حکومت پنجاب کے حوالے سے کہا کہ یہ لوگ جھوٹ بولنے کے ماہر ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز نے کہا معیشت...
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی جماعت عوام پاکستان کو رجسٹر کرلیا۔ الیکشن کمیشن نے عوام پاکستان کی رجسٹریشن کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔اس حوالے سے جاری کردہ الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن کے مطابق شاہد خاقان عباسی جماعت کے کنوینر اور سابق وزیر خزانہ ڈاکٹر مفتاح اسماعیل سیکریٹری ہیں۔
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) الیکشن کمیشن نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی جماعت کو رجسٹر کر لیا۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق عوام پاکستان پارٹی کی رجسٹریشن کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، الیکشن کمیشن کے مطابق شاہد خاقان عباسی عوام پاکستان کے کنوینئر ہیں، مفتاح اسماعیل عوام پاکستان کے سیکرٹری جنرل ہیں۔الیکشن کمیشن نے عوام پاکستان پارٹی کے انٹراپارٹی الیکشنز تسلیم کرلئے، عوام پاکستان نے 26 جون کو انٹرا پارٹی الیکشنز کی تفصیلات جمع کرائی تھیں۔الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کی تعداد 168 ہوگئی، پاکستان تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات تاحال تسلیم نہ ہوئے، پی ٹی آئی بطور جماعت الیکشن کمیشن کی فہرست میں موجود ہے۔ قومی سٹار محمد آصف...

محکمہ انسداد تجاوزات کی جانب سے لیاری ایکسپریس وے نالے میں قائم غیرقانونی جھونپڑیوں کو مسمار کردیاگیا،جب کہ غریب خاندان سامان اکھٹا کررہا ہے
محکمہ انسداد تجاوزات کی جانب سے لیاری ایکسپریس وے نالے میں قائم غیرقانونی جھونپڑیوں کو مسمار کردیاگیا،جب کہ غریب خاندان سامان اکھٹا کررہا ہے
فوٹو: اسکرین گریپ کراچی میں آرام باغ فرنیچر مارکیٹ میں آگ لگ گئی، جس پر قابو پا لیا گیا۔ فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ آرام باغ کے علاقے میں عمارت میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا، کولنگ کا عمل جاری ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ آگ بجھانے کے عمل میں 3 فائر ٹینڈرز اور اسنارکل نے حصہ لیا۔
لاہور کے علاقے ہربنس پورہ کے علاقے میں نا معلوم موٹر سائیکل سوار ڈاکو نے کھڑی گاڑی میں موجود فیملی کو لوٹ لیا۔ ہربنس پورہ میں ڈاکو نے اسلحے کے زور پر 20 لاکھ سے زائد مالیت کی نقدی اورطلائی زیورات لوٹ لیے۔ ملزم کو سی سی ٹی وی کیمروں اور دیگرذرائع کی مدد سے گردونواح میں ٹریس کیا جا رہا ہے۔ متاثرہ شہری آصف خان کی مدعیت میں نا معلوم ملزم کے خلاف فوری مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ایس پی کینٹ نے ہربنس پورہ پولیس کو فوری ملزم ٹریس کر کے گرفتار کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ملزم جلد پولیس کی گرفت میں ہو گا۔