Jasarat News:
2025-01-18@10:07:52 GMT

مالی : فوج نے کینیڈین کمپنی کی کان سے سونا ضبط کرلیا

اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2025 GMT

بماکو (انٹرنیشنل ڈیسک) مالی کی فوجی حکومت نے کینیڈین کمپنی بیرک گولڈ کے زیر انتظام لولو گونکوتو کان سے سونے کا ذخیرہ ضبط کرنا شروع کر دیا ۔ خبررساں اداروں کے مطابق 2020 ء کی بغاوت کے بعد اقتدار میں آنے والے مالی کے فوجی حکمرانوں نے ملک میں منافع بخش کان کنی کی صنعت سے حاصل ہونے والی آمدنی کی منصفانہ تقسیم کا وعدہ کیا ہے، جس سے حالیہ مہینوں میں غیر ملکی کمپنیوں پر دباؤ بڑھ گیا ہے۔ بیرک گولڈ اور مالی کی ریاست کے درمیان ملک کے مغرب میں زیر زمین اور کھلے گڑھے والے لولو گونکوتو سائٹ پر تنازع چل رہا ہے جو دنیا کے سب سے بڑے سونے کیذخائر میں سے ایک ہے۔بیرک گولڈ نے مقامی عملے کو لکھے گئے ایک نوٹ میں کہا ہے کہ حکام نے اس مقام پر سونے کے ذخیرے کو ضبط کرنے کے لیے عارضی حکم پر عمل شروع کر دیا ہے۔ فوجی حکومت نے کچھ دن پہلے سائٹ پر موجود سونے کے اسٹاک کے خلاف عبوری ضبطی کا حکم جاری کیا تھا۔ کینیڈین فرم لولوگونکوتو کان کے 80 فیصد حصے کی مالک ہے، جب کہ باقی شیئر مالی حکومت کا ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ فوجی حکومت 7 ہفتوں سے زیادہ عرصے سے سائٹ سے شپمنٹ کو روک رہی ہے۔ پیر کے روز بیرک گولڈ نے کہا تھا کہ اگر فوجی حکومت کی جانب سے عائد کردہ پابندیوں کو ایک ہفتے کے اندر حل نہیں کیا گیا تو وہ لولو گونکوتو میں عارضی طور پر آپریشن معطل کرنے پر مجبور ہو جائیں گے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: فوجی حکومت

پڑھیں:

190ملین پاؤنڈ کیس میں سزا، بشریٰ بی بی اڈیالہ جیل  منتقل 

ویب ڈیسک : احتساب عدالت اسلام آباد کی جانب سے 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا کے بعد کمرہ عدالت سے گرفتار بشریٰ بی بی کو اڈیالہ جیل کی خواتین بیرک منتقل کر دیا گیا۔

احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید نے تین بار مؤخر کیے جانے کے بعد 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ آج سنایا جس میں عمران خان کو کرپٹ پریکٹسز اور اختیارات کے ناجائز استعمال پر 14 سال اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو ان کا ساتھ دینے کے جرم میں 7 سال قید کی سزا سنائی۔

سونے کی قیمت میں مسلسل تیسرے دن اضافہ، فی تولہ قیمت کہاں پہنچ گئی؟

اس کے علاوہ عدالت نے عمران خان پر 10 لاکھ اور بشریٰ بی بی پر 5 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا۔

 سزا سنائے جانے کے بعد بشریٰ بی بی کو کمرہ عدالت سے گرفتار کیا گیا۔ بشریٰ بی بی کو اڈیالہ جیل کی خواتین بیرک میں منتقل کر دیا گیا، خواتین بیرک میں منتقل کرنے سے پہلے بشریٰ بی بی کا مکمل طبی معائنہ کیا گیا۔ طبی معائنے کے بعد بشریٰ بی بی کو کچھ میڈیسن بھی فراہم کر دی گئیں، بشریٰ بی بی کو ضروری سامان بھی ان کی بیرک میں پہنچا دیا گیا جس میں کپڑے، جوتے، چادریں، کھانے پینے کی اشیا، بیڈ شیٹس، تکیے اور دیگر چیزیں شامل ہیں۔بشریٰ بی بی کا سامان بیرک میں پہنچانے سے قبل مکمل طور پر چیک کیا گیا۔

سرکاری میڈیکل کالجز ؛داخلے کی درخواستیں موصول

متعلقہ مضامین

  • 190ملین پاؤنڈ کیس میں سزا، بشریٰ بی بی اڈیالہ جیل  منتقل 
  • پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ
  • پاکستان میں آج بروزجمعۃ المبارک،17جنوری 2025 سونے کی قیمت 2 لاکھ86 ہزار سے تجاوز کرگئی
  • ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا مہنگا
  • اسرائیل کا پہلی بار شام میں نئی حکومت کی سیکیورٹی فورسز پر حملہ، 3 ہلاکتیں
  • سونا عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں آج پھر مہنگا ہوگیا
  • پاکستان میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
  • حکومت کانادرا موبائل ایپ اورریجنل دفاتر کے قیام کا فیصلہ
  • بچوں سے زیادتی ایک کمیونٹی یا مذہب کا مسئلہ نہیں، جمائما گولڈ اسمتھ
  • مقامی اور عالمی سطح پر سونا مہنگا ہوگیا، چاندی کی قیمت مستحکم