پی ٹی آئی نے مریم نواز کو حکومتی اقدامات کی تعریف پر آڑے ہاتھوں لے لیا
اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2025 GMT
پشاور میں صوبائی مشیر خزانہ مزمل اسلم کے ہمراہ پریس کانفرنس میں پی ٹی آئی کے سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے حکومت پنجاب کے حوالے سے کہا کہ یہ لوگ جھوٹ بولنے کے ماہر ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے مسلم لیگ (ن) کی حکومت پنجاب کے اقدامات پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب میں کسان دشمن پالیسی چل رہی ہے۔ پشاور میں صوبائی مشیر خزانہ مزمل اسلم کے ہمراہ پریس کانفرنس میں پی ٹی آئی کے سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے حکومت پنجاب کے حوالے سے کہا کہ یہ لوگ جھوٹ بولنے کے ماہر ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز نے کہا معیشت ہم نے صحیح سمت میں ڈال دی ہے، پنجاب اور یہاں کی معیشت کا موازنہ کرانا چاہتے ہیں، ہمارے وقت میں غربت کی شرح 12 فیصد اور ان کے وقت میں 13 فیصد تھی۔ شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ ہمارے دور میں 31 ارب جبکہ 2024 میں 26 ارب کی برآمدات ایکسپورٹ ہوئی ہیں، 2022 میں غربت کی شرح 35 فیصد تھی جبکہ ان کے دور میں 44 فیصد ہے۔
انہوں نے کہا کہ شرح سود بھی ان کے دور میں بڑھ گئی ہے، 408 ارب سے زیادہ یہ خسارے میں جا رہے ہیں، ان کے دور میں پی آئی اے سمیت سارے ادارے خسارے میں جا رہے ہیں۔ پی ٹی آئی کے سیکریٹری اطلاعات نے کہا کہ قوم کے اداروں کو انہوں نے اپنے پاؤں پر کھڑا نہیں کیا، بنیادی صحت یونٹس کو مریم نے اپنے نام سے منسوب کردیے ہیں، کالج اور یونیورسٹی سب اپنے خاندان سے منسوب کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 103 بیماریوں کا علاج صحت کارڈ سے کے پی میں ہو رہا ہے، مریم نواز نے ہر بیماری کا علیحدہ علیحدہ کارڈ شروع کردیا ہے۔
شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا کہ کسان دشمنی کی پالیسی پنجاب میں چل رہی ہے، پی ٹی آئی نے مرغیوں کا پروگرام شروع کیا تو یہ مذاق اڑانے لگے اور اب یہ لوگ خود مذاق بن گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کے وزیر خزانہ نے کہا کہ ڈیڑھ لاکھ نوکریاں ختم کر رہے ہیں، یہ لوگوں کو دھوکا دے رہے ہیں کیونکہ وہ سیٹیں تو پہلے سے خالی پڑی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کو جھوٹ بول کر کہتے ہیں کہ حکومت بوجھ کم کررہی ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: شیخ وقاص اکرم نے نے کہا کہ پی ٹی آئی انہوں نے رہے ہیں
پڑھیں:
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا ’اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام‘مختصر مدت میں منفرد ریکارڈ
اپنے گھر کے خواب کی سچی تعبیر، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کا”اپنی چھت،اپنا گھر پروگرام“ ہزاروں گھرانوں کے لئے خوشی کا پیغام لے آیا۔ ”اپنی چھت،اپنا گھرپروگرام“ کے تحت مختصر مدت میں 1562 گھروں کی تکمیل کا منفرد ریکارڈ بنا ڈالا۔وزیر اعلی کے ”اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام“کے تحت 9کروڑ 24لاکھ روپے کے قرضوں کی وصولی، پروگرام کی شفافیت کا ثبوت دیا۔ 21ہزار797سے زائد گھر تکمیل کے آخری مراحل میں ہی۔ ساڑھے25ہزار سے زائد گھرانوں کو26ارب 97 کروڑسے زائد کے قرضے جاری کردیا گیا ہے۔ اس موقع پو وزیر اعلی مریم نواز نے کہا کہ قائد محمد نوازشریف کے ویژن کے تحت ”اپنی چھت،اپنا گھر پروگرام“ کامیابی سے جاری ہے۔ ”اپنی چھت،اپنا گھر پروگرام“ ہزاروں خاندانوں کے لئے خوشی کا پیغام لارہا ہے۔ ہر نیا بننے والا گھر دیکھ کر ہونے والی خوشی کو لفظوں میں بیان نہیں کیا جا سکتا ہے۔ ”اپنی چھت،اپنا گھر پروگرام“ کے ٹارگٹ پورا کرنے کے لئے میں اور میری ٹیم پرعزم ہیں۔ ماضی میں اپنے گھر کے وعدے ہوتے رہے۔ مریم نواز نے کہا ہے کہ اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت مختصر مدت میں1 ہزار 5 سو 62 گھروں کی تکمیل کا ریکارڈ بن گیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ 9 کروڑ 24 لاکھ روپے کے قرضوں کی وصولی پروگرام کی شفافیت کا ثبوت ہے۔ مسلم لیگ (ن)نوازشریف کی قیادت میں کرکے دکھایا۔ خوش ہوں کہ اللہ تعالیٰ نے عوام سے کیا ایک اور وعدہ پورا کرنے کی توفیق دی۔