الیکشن کمیشن نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی جماعت کو رجسٹر کر لیا
اشاعت کی تاریخ: 10th, January 2025 GMT
اسلام آباد : الیکشن کمیشن نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی جماعت کو رجسٹر کر لیا۔
زرائع کے مطابق عوام پاکستان پارٹی کی رجسٹریشن کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، الیکشن کمیشن کے مطابق شاہد خاقان عباسی عوام پاکستان کے کنوینئر ہیں، مفتاح اسماعیل عوام پاکستان کے سیکرٹری جنرل ہیں۔
الیکشن کمیشن نے عوام پاکستان پارٹی کے انٹراپارٹی الیکشنز تسلیم کرلئے، عوام پاکستان نے 26 جون کو انٹرا پارٹی الیکشنز کی تفصیلات جمع کرائی تھیں۔
الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کی تعداد 168 ہوگئی، پاکستان تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات تاحال تسلیم نہ ہوئے، پی ٹی آئی بطور جماعت الیکشن کمیشن کی فہرست میں موجود ہے۔
.ذریعہ: Juraat
کلیدی لفظ: عوام پاکستان الیکشن کمیشن
پڑھیں:
پاکستان پیپلز پارٹی کے انٹرا پارٹی انتخابات، بلاول بھٹو چیئرمین منتخب
پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے انٹرا پارٹی انتخابات سینٹرل سیکرٹریٹ اسلام آباد میں 12 اپریل 2025ء کو ہوئے۔ انتخابات میں بلاول بھٹو زرداری کو 4 سال کے لئے پیپلزپارٹی کا چیئرمین منتخب کر لیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے انٹرا پارٹی انتخابات میں بلاول بھٹو زرداری کو چیئرمین منتخب کر لیا گیا۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے انٹرا پارٹی انتخابات سینٹرل سیکرٹریٹ اسلام آباد میں 12 اپریل 2025ء کو ہوئے۔ انتخابات میں بلاول بھٹو زرداری کو 4 سال کے لئے پیپلزپارٹی کا چیئرمین، ہمایوں خان کو سیکرٹری جنرل، ندیم افضل چن سیکرٹری اطلاعات، آمنہ پراچہ کو سیکرٹری فنانس منتخب کیا گیا ہے۔ پیپلز پارٹی کے اعلامیے کے مطابق پارٹی آئین کے مطابق عہدیداران کو 4 سال کے لئے منتخب کیا گیا ہے۔