لاہور:

نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ امریکہ لاس اینجلس آگ کی تپش دیکھے اور غزہ کی قیامت کا احساس کرے۔

 لیاقت بلوچ نے ایک بیان میں مزید کہا کہ ترسیلات زر میں اضافے کے باوجود عوام کو ریلیف نہیں مل رہا، حکومت کے معاشی ترقی کے دعوے کاغذی جمع تفریق ہیں۔

نائب امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ مہنگی بجلی اور بے جا ٹیکسز سے معیشت کا پہیہ جام ہے، بجلی گیس تیل کی قیمتیں ناقابل برداشت ہوگئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کو بیچنے کی بجائے پروفیشنل بنیادوں پر بحال کیا جائے، بیرون ملک پاکستانیوں کا اعتماد بحال ہونے سے اقتصادی ترقی ہوگی۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

حکومت حماس کو فسلطینیوں کا نمائندہ تسلیم کرے، سابق امیر جماعت اسلامی

لاہور:

جماعت اسلامی پاکستان کے سابق امیر سراج الحق نے اسلامی ممالک سے اسرائیل کا بائیکاٹ کرنے اور حکومت پاکستان سے حماس کو فلسطینیوں کا نمائندہ تسلیم کرنے کا مطالبہ کردیا۔

سابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے لاہور سے جاری بیان میں کہا کہ حکومت پاکستان حماس کو فلسطینیوں کا نمائندہ تسلیم کرے اور حماس کی قیادت کو دورہ پاکستان کی دعوت دی جائے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ اسلامی ممالک اسرائیل کا بائیکاٹ کریں اور غزہ کی تعمیر نو میں مدد دیں۔

ان کا کہنا تھا کہ 58 اسلامی ممالک نے اہل فلسطین کے حوالے سے بے حسی کا ثبوت دیا ہے، حماس کی مزاحمت نے اسرائیل اور امریکا کے گٹھ جوڑ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا۔

سراج الحق نے کہا کہ غزہ میں جنگ بندی معاہدہ حماس کی فتح ہے۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور: سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق منصورہ میں مرکزی تربیت گاہ کے شرکا سے خطاب کر رہے ہیں
  • امیر جماعت اسلامی سندھ کاشف سعید شیخ پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ کو 25 جنوری کو حیدرآباد میں پانی کا نفرنس کا دعوت نامہ دے رہے ہیں
  • لاہور : نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ غزہ سیز فائر معاہدہ کے سلسلے میں یوم تشکر ریلی سے خطاب کر رہے ہیں
  • حماس کی مزاحمت نے اسرائیل اور امریکا کے گٹھ جوڑ کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا، سراج الحق
  • حکومت حماس کو فسلطینیوں کا نمائندہ تسلیم کرے، سابق امیر جماعت اسلامی
  • جمہوریت کا مطلب عوام کاگلا گھونٹنا نہیں، عبدالحمید شیخ
  • کامران سراج نے مولوی عبدالحق گرلز اینڈ بوائز اسکول کا افتتاح کردیا
  • امریکا سے رہائی اور اقتدار کی امیدیں غلام ذہنیت کا شاخسانہ ہے،لیاقت بلوچ
  • میرابرانڈ ’’میڈ ان پاکستان‘‘ایکسپو کل سے ہوگی
  • حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات ان کی مرضی سے نہیں ہو رہے، سراج الحق