ہم مذاکرات کی میز پر ہیں تو ذمے داری سے کام لیا جائے: ڈاکٹر یاسمین راشد
اشاعت کی تاریخ: 15th, January 2025 GMT
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد—فائل فوٹو
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ ہم مذاکرات کی میز پر ہیں تو ذمے داری سے کام لیا جائے۔
لاہور میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سینیٹر اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈر پر پنجاب حکومت نے عمل نہیں کیا، حکومت کا اقدام ظاہر کرتا ہے کہ یہ لوگ آئین کی کوئی عزت نہیں کرتے۔
ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ 9 مئی اور 26 نومبر کے جوڈیشل کمیشن کی تحقیقات سے سچائی سامنے آئے گی۔
مریم نواز چاہتی ہیں کہ مذاکرات ناکام ہوں: اعجاز چوہدریپی ٹی آئی کے سینیٹر اعجاز چوہدری کا کہنا ہے کہ مریم نواز چاہتی ہیں کہ مذاکرات ناکام ہوں۔
پی ٹی آئی کی رہنما نے کہا کہ ہم 9 مئی اور 26 نومبر کے واقعات کے لیے جوڈیشل کمیشن کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ نوجوانوں کو پاکستان میں کوئی مستقبل نظر نہیں آرہا، 26ویں ترمیم کے بعد مایوسی بڑھی ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ
پڑھیں:
یٰسین ملک کی خوشدامن مشعال ملک کی والدہ انتقال کر گئیں
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) کشمیری حریت رہنما یٰسین ملک کی خوشدامن، سابق وفاقی وزیر مشعال حسین ملک، سبین حسین ملک کی والدہ اور رضیہ سلطان یٰسین ملک کی نانی محترمہ ریحانہ حسین ملک جو گزشتہ شب انتقال کر گئی تھیں، مرحومہ کی نماز جنازہ جمعرات کو ایچ الیون قبرستان میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ کنوینر غلام محمد صیفی نے پڑھائی۔ نماز جنازہ میں سینیٹر ڈاکٹر مشاہد حسین سید، معروف بزنس مین ظفر بختاوری، حریت رہنما پرویز شاہ، رفیق ڈار، سیلم ہارون، الطاف بٹ، شیخ متعین، سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر جمال ناصر، سماجی رہنما چوہدری شفیق، سابق صدر راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس عابد عباسی، بلال ڈار، مظہر برلاس، معروف قانون دان رضوان عباسی، ڈاکٹر اویس ملک، غفران چشتی، ممبر ضلع کونسل شاہنواز یاسین، آغا شیراز ملک و مختلف مکاتب فکر و شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مرحومہ کو اسلام آباد میں سپردخاک کر دیا گیا۔