نیویارک(نیوزڈیسک)لاس اینجلس میں تیز ہواؤں کے باعث جنگلات میں لگی آگ نے خوفناک صورتحال اختیار کر لی ہے۔ اب تک 40 ہزارایکڑ سے زائد رقبہ جل کر راکھ ہو چکا ہے، جبکہ 12 ہزار3 سوعمارتیں مکمل طور پر تباہ ہو گئی ہیں۔حکام نے نقصان کا ابتدائی تخمینہ 275 ارب ڈالر لگایا ہے۔

آگ کے نتیجے میں 25 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جبکہ 30 افراد لاپتہ ہیں۔ ریسکیو ٹیمیں متاثرہ افراد کی مدد کے لیے سرگرم عمل ہیں۔آگ نے شمال مغربی وینٹورا کاؤنٹی کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے، جہاں ہزاروں گھرانے بجلی سے محروم ہو چکے ہیں۔

صورتحال کے پیش نظر حکام نے مزید 84 ہزارافراد کو علاقہ چھوڑنے کا حکم دیا ہے۔ انخلا کے عمل کو یقینی بنانے کے لیے پولیس اور ریسکیو اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق آگ لگانے کے شبہ میں تین افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔حکام عوام سے اپیل کر رہے ہیں کہ وہ محفوظ مقامات پر منتقل ہوں اور ہنگامی تدابیر اختیار کریں۔ اس بحران نے پورے علاقے کو شدید متاثر کر دیا ہے اور امدادی سرگرمیاں جاری ہیں-
مری جنگلات میں بیک وقت 3 مقامات پر آگ بھڑک اٹھی ، لوگوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی

.

ذریعہ: Daily Ausaf

پڑھیں:

سرگودھا: موٹر سائیکل حادثے میں 3 افراد جاں بحق

-----فائل فوٹو

سرگودھا میں سبزی منڈی کے قریب موٹر سائیکل حادثے میں 3 افراد جاں بحق، 2 زخمی ہو گئے۔

سہیون میں مسافر کوسٹر کو حادثہ: 6جاں بحق، 10زخمی

انڈس ہائی وے پر مانجھند کے قریب ٹریفک حادثے میں 5 افراد جاں بحق اور 9 زخمی ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ سبزی منڈی کے قریب 2 موٹر سائیکلوں کی آپس میں ٹکر سے پیش آیا۔

ریسکیو حکام نے بتایا ہے کہ دونوں زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • روس کا یوکرین پر بیلسٹک میزائل حملہ، 31 افراد ہلاک، متعدد زخمی
  • پنجاب یونیورسٹی ہاسٹلز میں غیر قانونی قابضین کے خلاف آپریشن، سینکڑوں افراد بے دخل
  • مصنوعی ذہانت کی دنیا میں چین امریکا کو پیچھے چھوڑنے کے قریب پہنچ گیا
  • سرگودھا: موٹر سائیکل حادثے میں 3 افراد جاں بحق
  • 2 موٹر سائیکلوں کی آپس میں ٹکر ،تین افراد جاں بحق
  • مظفر گڑھ میں ایک اور زائرین کی کوسٹر کو حادثہ، 15 افراد شدید زخمی
  • نیو یارک، سیاحتی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 3 بچوں سمیت 6 افراد ہلاک
  • بھارتی فوج کا ڈرون جموں ایئر بیس پر گر کر تباہ
  • امریکہ: ہیلی کاپٹر دریا میں گر کر تباہ، پائلٹ سمیت چھ ہلاک
  • نیویارک، ہیلی کاپٹر دریا میں گر کر تباہ، 6 افراد ہلاک