پی ایس ایل 10 کی ڈرافٹنگ: کون سی ٹیم نے کس کھلاڑی کو خریدا؟
اشاعت کی تاریخ: 13th, January 2025 GMT
پی ایس ایل 10 کی ڈرافٹنگ: کون سی ٹیم نے کس کھلاڑی کو خریدا؟ WhatsAppFacebookTwitter 0 13 January, 2025 سب نیوز
لاہور (آئی پی ایس )پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے پلیئرز ڈرافٹ کی تقریب کا انعقاد شاہی قلعہ میں کیا گیا، جس میں 6 فرنچائزز نے اپنے اسٹارز پر مشتمل اسکواڈز کا انتخاب کیا۔تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل (پاکستان سپر لیگ) سیزن 10 کے پلیئرز ڈرافٹ کی تقریب حضوری باغ شاہی قلعہ لاہور میں منعقد ہوئی۔پیر کو پلیئرز ڈرافٹ کی تقریب میں چھ فرنچائزز نے اپنے سٹارز پر مشتمل اسکواڈز کا انتخاب کیا جبکہ پلاٹینم کیٹیگری میں کراچی کنگز اور گلیڈی ایٹرز نے تین، تین کھلاڑیوں کا انتخاب کیا گیا۔پی ایس ایل کا 10واں ایڈیشن رواں برس آٹھ اپریل سے 19 مئی کے درمیان منعقد ہوگا جس میں شرکت کے لیے کئی غیرملکی کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کرائی ہے۔
پلاٹینم کیٹیگری میں کراچی کنگز نے ڈیوڈ وارنر، ایڈم ملنے، عباس آفریدی کا انتخاب کرلیا۔ لاہور قلدرز نے پلاٹینم کیٹیگری میں ڈیرل مچل کا انتخاب کیا ہے۔پشاور زلمی نے پلاٹینم کیٹیگری میں ٹام کوہلر کیڈمور کو رائٹ ٹو میچ کے ذریعے حاصل کیا جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے فن ایلن، مارک چیپمین اور فہیم اشرف کا انتخاب کیا۔اس کے علاوہ ملتان سلطانز نے مائیکل بریسویل کا انتخاب کیا ہے جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے میتھیو شورٹ کا انتخاب کیا۔
ڈائمنڈ کیٹیگری میں خوشدل شاہ کراچی کنگز، کاربن بوش اور محمد علی پشاور زلمی، جیسن ہولڈر اسلام آباد یونائیٹڈ، کشال پریرا لاہور قلندرز کا حصہ بن گئے۔گولڈ کیٹیگری میں پشاور زلمی نے عبدالصمد (وائلڈ کارڈ)، ناہید رانا اور حسین طلعت، ملتان سلطانز نے محمد حسنین، اسلام آباد یونائیٹڈ نے بین دروش، کراچی کنگز نے عامر جمال، ملتان سلطانز نے کامران غلام کا انتخاب کرلیا۔
سلور کیٹیگری میں ملتان سلطانز نے عاکف جاوید، طیب طاہر (رائٹ ٹو میچ)، گڈاکیش موتی، جوش لٹل کا انتخاب کرلیا۔ کراچی کنگز نے میر حمزہ، لٹن داس کا انتخاب کرلیا۔اسلام آباد یونائیٹڈ نے سلمان ارشاد، محمد نواز، اینڈریز گوس کا انتخاب کرلیا جبکہ لاہور قلندرز نے آصف آفریدی، آصف علی، رشاد حسین، محمد اخلاق کا انتخاب کرلیا۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے خرم شہزاد، حسیب اللہ خان، کائل جیمیسن کا انتخاب کرلیا جبکہ پشاور زلمی نے احمد دانیال اور نجیب اللہ زدران کا انتخاب کرلیا۔
ایمرجنگ پلیئرز میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے حسن نواز، محمد ذیشان، پشاور زلمی نے معاذ صداقت، ملتان سلطانز نے شاہد عزیز، عبید شاہ، اسلام آباد یونائیٹڈ نے سعد مسعود، حنین شاہ، لاہور قلندرز نے مومن قمر، محمد ازاب، کراچی کنگز نے ریاض اللہ، فواد علی کا انتخاب کرلیا۔ ایچ بی ایل پی ایس ایل کا تاریخی 10 واں ایڈیشن اس سال 8 اپریل سے 19 مئی کے درمیان منعقد ہوگا جس میں شرکت کے لیے کئی غیرملکی کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کرائی ہے۔
پی سی بی (پاکستان کرکٹ بورڈ) کے ایک اعلامیے کے مطابق پلاٹینیم کیٹیگری میں 40 غیرملکی کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے جبکہ 6 غیرملکی کھلاڑی صرف پلاٹینیم کیٹیگری میں ہی منتخب ہونے کے لیے دستیاب ہیں جبکہ دیگر کھلاڑی پلاٹینیم میں منتخب نہ ہونے کے بعد ڈائمنڈ اور گولڈ میں بھی دستیاب ہیں۔ ڈائمنڈ کیٹیگری میں 87 غیرملکی کھلاڑی پی ایس ایل ڈرافٹ کے لیے دستیاب تھے جبکہ گولڈ کیٹیگری میں 165 غیرملکی کھلاڑی پی ایس ایل 10 ڈرافٹ کے لیے رجسٹرڈ ہوئے تھے۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: پی ایس ایل
پڑھیں:
غزہ میں شہداء کی تعداد 51 ہزار تک جا پہنچی
عالمی برادری خصوصا امت مسلمہ کی مکمل خاموشی میں غزہ کے عوام کیخلاف غاصب و سفاک صیہونی رژیم کی وحشیانہ بمباری کا سلسلہ جاری ہے جبکہ آج جنگ کے 554ویں روز بھی قابض و سفاک صیہونی مرڈر مشین غزہ میں ہر اُس چیز کو انسانیت سوز بمباری کا نشانہ بنا رہی ہے کہ جسمیں زندگی کا ذرا سا رنگ بھی باقی ہو! اسلام ٹائمز۔ جنگ غزہ کے آغاز کو 1 سال، 6 ماہ اور 6 دن گزر چکے ہیں جبکہ غزہ میں جنگ بندی کے بعد قابض صیہونی رژیم کے وحشیانہ حملوں کا نیا دور 18 مارچ کے روز شروع ہوا جس کے بعد سے وہ پہلے سے بھی کہیں بڑھ کر بے دردی کے ساتھ بے گناہ فلسطینی عوام کا اجتماعی قتل عام کر رہی ہے۔ اس سلسلے میں آج غزہ کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 21 شہداء اور 64 زخمیوں کو غزہ کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق 18 مارچ 2025 سے لے کر اب تک فلسطینی شہداء کی تعداد 1 ہزار 563 ہو گئی ہے جبکہ 4 ہزار 4 فلسطینی شہری زخمی بھی ہوئے ہیں۔ غزہ کی وزارت صحت نے یہ اعلان بھی کیا کہ 7 اکتوبر 2023 سے شروع ہونے والی اسرائیلی جارحیت کے متاثرین کی کل تعداد بھی بڑھ گئی ہے جن میں 50 ہزار 933 شہید اور 1 لاکھ 16 ہزار 45 زخمی شامل ہیں۔