2025-03-20@12:06:28 GMT
تلاش کی گنتی: 3261
«کے پی نے»:
(نئی خبر)
اسپین میں پولیس نے ایک بڑے آپریشن کے دوران 10 پاکستانی شہریوں کو دہشت گردی کے الزامات میں گرفتار کر لیا۔ حکام کے مطابق یہ گروہ شدت پسندی کو ہوا دینے اور تشدد پر اکسانے میں ملوث تھا۔اسپینش حکام کی جاری کردہ تفصیلات کے مطابق، یہ گرفتاریاں موسوس ڈی اسکوادرا (کاتالونیا پولیس)، اسپینش نیشنل پولیس اور اطالوی قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی کے نتیجے میں ہوئیں۔حکام کا کہنا ہے کہ یہ گروہ ایک انتہا پسند تنظیم سے منسلک تھا جو خفیہ میسجنگ ایپس کے ذریعے شدت پسندی کو فروغ دے رہا تھا۔ اس نیٹ ورک کے بعض ارکان نے یورپ میں ممکنہ حملوں کے لیے اہداف کی نشاندہی بھی شروع کر دی تھی۔تحقیقات میں مزید انکشاف ہوا...
ذرائع کے مطابق ان کی پوسٹوں میں ان افراد کی تعریف بھی کی جاتی تھی، جنہوں نے یورپ اور پاکستان میں گستاخی کے الزامات کے تحت حملے کیے تھے۔ تحقیقات سے یہ بھی پتا چلا کہ ایک میسجنگ گروپ، جس کی قیادت گرفتار شدہ خواتین میں سے ایک کر رہی تھی، صرف خواتین پر مشتمل تھا۔ اسلام ٹائمز۔ بارسلونا میں 10 پاکستانی دہشت گردی کے الزام میں گرفتار کئے گئے ہیں جو اپنے مخالفین کے قتل اور سر قلم کرنے کی ترغیب دے رہے تھے۔ ذرائع کے مطابق ملزمان ایک منظم مجرمانہ تنظیم سے تعلق رکھتے ہیں جو میسجنگ گروپوں کے ذریعے پرتشدد احکامات جاری کرتی تھی۔ اسپین کے شہر بارسلونا میں ایک تنظیم کے خلاف بڑی کارروائی کی گئی، موسوس دی...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی طرف سے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن سے آج رابطہ متوقع ہے جس کے دوران سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سابق وزیراعظم عمران خان کا خصوصی پیغام انہیں پہنچائیں گے۔ رپورٹ کے مطابق جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن وطن واپس پہنچ گئے، مولانا فضل الرحمن عمرہ کی سعادت حاصل کرنے سعودی عرب گئے تھے مولانا فضل الرحمن سعودی عرب سے اسلام آباد پہنچے جہاں جے یو آئی کا کارکنان اور عزیر واقارب نے مولانا فضل الرحمن کا اسلام آباد ایئر ہورٹ پر استقبال کیا۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی طرف سے مولانا فضل الرحمن سے آج رابطہ متوقع ہے، پی ٹی آئی کے اسد قیصر بانی...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔09 مارچ ۔2025 ) متعدد معاشی فوائد کے پیش نظرشہتوت کی کاشت کو پاکستان بھر میں پھیلایا جانا چاہیے پاکستان ایگریکلچرل ریسرچ کونسل کے نیشنل میڈیسنل، ارومیٹک اور ہربس پروگرام کی پروگرام لیڈر ڈاکٹر رفعت طاہرہ نے کہاکہ ماحولیاتی تحفظ، موسمی اثرات کو کم کرنے اور مویشیوں کے لیے چارہ حاصل کرنے کے لیے شہتوت کی وسیع پیمانے پر شجرکاری معمولی زمینوں پر کی جا سکتی ہے.(جاری ہے) ویلتھ پاک کے ساتھ شہتوت کی غذائیت پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ یہ تیسری نسل کے پھل اور سپر فوڈ کے طور پر درج ہے شہتوت کے تمام حصے بشمول اس کے بیج کا تیل کئی پہلوں سے مفید ہے شہتوت کا پھل بڑھاپے...
کے پی حکومت کا کوہ سلیمان رینج کو وائلڈ لائف کنزرونسی قرار دینے کیلئے وفاق سے رابطہ WhatsAppFacebookTwitter 0 9 March, 2025 سب نیوز پشاور(آئی پی ایس )جنگلات اور جنگلی حیات کے تحفظ کیلئے خیبر پختونخوا حکومت نے کوہ سلیمان رینج کو وائلڈ لائف کنزرونسی قرار دینے کیلئے وفاقی حکومت سے رابطہ کرلیا۔ذرائع کے مطابق وزیر اعلی علی امین گنڈاپور کی ہدایت پر محکمہ جنگلات خیبر پختونخوا نے وزارت انوائرنمنٹل کوآرڈینیشن کو مراسلہ ارسال کردیا۔ مراسلے میں پنجاب، بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں پھیلے کوہ سلیمان کے پہاڑی سلسلے کو وائلڈ لائف کنزرونسی قرار دینے کے لئے مذکورہ صوبوں کے درمیان کوآرڈینیشن کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔ مراسلے میں کہا گیا کہ کوہ سلیمان بعض نایاب نباتات...
پنجاب اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی تھری نے وزیر اعلی معائنہ ٹیم کوعثمان بزدار کے دور میں مالی بد عنوانی کی تحقیقات 20 مارچ تک مکمل کرنے کی ہدایت کردی۔ رپورٹ کے مطابق یہ ہدایات چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی تھری احمد اقبال کی جانب سے جاری کی گئیں، وزیر اعلی معائینہ ٹیم نے تحریک انصاف کے دور میں مالی بد عنوانی کے متعلق کئی سرکاری افسران کے بیانات قلم بند کرلئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق مالی بے ضابطگیوں کے متعلق سرکاری محکموں کے سربراہان سے بھی معلومات اکٹھی کی جارہی ہیں۔ پنجاب اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی تھری کے چیرمین احمد اقبال نے وزیر اعلی معائنہ ٹیم کے سیکریٹری کی ہر اجلاس میں شرکت لازمی قرار دے دی۔ احمد اقبال...
ویب ڈیسک: ترقیاتی فنڈز کے استعمال میں احتساب، شفافیت اور کام کے معیار کو یقینی بنانے کے لئے وزیر اعلی علی امین گنڈاپور نے اہم اقدام کرتے ہوئے ترقیاتی منصوبوں کی دیکھ بھال اور مرمت (ایم اینڈ آر) کے کاموں کی موثر نگرانی اور فنڈز کے دانشمندانہ استعمال کے لئے ریگولیٹری فریم ورک بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر اعلی سیکرٹریٹ نے اس سلسلے میں چیف سیکرٹری کو مراسلہ ارسال کردیا جس میں سڑکوں، سرکاری عمارتوں، نہروں، آبنوشی اسکیموں اور ٹرانسفارمرز کی مرمت اور دیکھ بھال کے لئے مختص فنڈز کے استعمال کے لئے موثر ریگولیٹری فریم ترتیب دینے کی ہدایت کی ہے۔ معروف ٹک ٹاکر اور اس کے ساتھی پر کارسواروں کی فائرنگ مراسلے کے متن کے...
پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ڈیولپمنٹ اکنامکس (پی آئی ڈی ای) کی حالیہ تحقیق ملک کے بجلی کے بلنگ نظام کو جدید بنانے کی فوری ضرورت کو اجاگر کرتی ہے۔ یہ تحقیق سمارٹ میٹروں کے اپنانے کی سفارش کرتی ہے تاکہ مالی نقصانات، بلنگ کی غلطیوں، اور بجلی کی ترسیل میں نقائص کو حل کیا جا سکے۔ ریسرچ فار سوشل ٹرانسفارمیشن اینڈ ایڈوانسمنٹ (RASTA) پروگرام کے تحت کی گئی اس تحقیق کے مطابق پاکستان کا تقریباً 2 دہائیوں سے انحصار دستی بلنگ نظام پر ہے جو مالی خسارے کا سبب بن رہا ہے، یہ خسارہ بجلی کی ترسیل کے پرانے بنیادی ڈھانچے اور بجلی چوری کی سے مزید بڑھ گیا ہے۔ بجلی کی تقسیم کرنے والی کمپنیاں (DISCOs) آمدنی کی وصولی میں...
لاہور: پنجاب پولیس نے جرات مندانہ کارروائی کرتے ہوئے خیبر پختونخوا سرحد پر خوارجی دہشت گردوں کا ایک اور حملہ پسپا کر دیا۔ ترجمان پولیس کے مطابق پنجاب پولیس نے سرحدی چوکی لکھانی پر خوارجی دہشت گردوں کے مزید ایک حملے کو ناکام بنا دیا، گزشتہ 24 گھنٹوں میں یہ دوسرا جبکہ رواں ہفتے میں تیسرا بڑا حملہ پسپا کیا گیا۔ خوارجی دہشت گردوں کی تعداد 20 سے 25 تھی جو بھاری اسلحے سے لیس تھے۔ دہشت گردوں نے راکٹ لانچرز اور دیگر جدید اسلحے کے ساتھ لکھانی چوکی پر حملہ کیا۔ پولیس کی جانب سے تھرمل امیج کیمروں سے دہشت گردوں کی بروقت نشاندہی کی گئی اور جوابی کارروائی سے دہشت گرد پسپائی اختیار کر گئے، دہشت...
آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی میں سب سے زیادہ سفر گروپ اے سے سیمی فائنل میں جنوبی افریقہ کو شکست دے کر فائنل میں پہنچنے والی ٹیم نیوزی لینڈ نے اپنے میچز کے لیے سب سے زیادہ 7 ہزار 48 کلو میٹر کا سفر کیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے فائنل تک رسائی سے قبل کراچی، راولپنڈی، دبئی، لاہور اور پھر دبئی کا سفر کیا، تاہم فائنل کی دوسری ٹیم بھارت کا قیام اور تمام میچز دبئی میں ہی کھیلے گئے۔ مزید پڑھیں: چیمپیئنز ٹرافی 2025 فائنل: بھارت اور نیوزی لینڈ کا ہیڈ ٹو ہیڈ ریکارڈ انگلینڈ نے تمام میچز پاکستان میں کھیلے اور انگلینڈ کا سفر 1020 کلومیٹر رہا۔ افغانستان نے کراچی اور لاہور 2 میچز...
پشاور/ لاہور: پنجاب اور خیبر پختونخوا میں آج سے 16 مارچ تک بارش جبکہ پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے جس کے حوالے سے دونوں صوبوں کی پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا کے بالائی و میدانی علاقوں میں بارش کا نیا سلسلہ شروع ہونے کی پیش گوئی ہے، آئندہ ہفتے کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ پی ڈی ای اے خیبر پختونخوا کے مطابق بارشوں اور برفباری کا یہ سلسلہ 9 مارچ سے 16 مارچ تک جاری رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے، تمام ضلعی انتظامیہ کو بارش اور برفباری کے باعث کسی بھی ناخوشگوار...
لاہور: پنجاب پولیس کے 39 ڈی ایس پیز کو ایس پی کے عہدے پر ترقی دے دی گئی ہے، جس کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ ایس پی عہدے پر ترقی کے لئے پروموشن بورڈ کا اجلاس گزشتہ دنوں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت منعقد ہوا تھا۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق، پروموشن بورڈ نے میرٹ اور قواعد و ضوابط کے مطابق 39 ڈی ایس پیز کی ترقی کے لئے سفارشات تیار کیں، جنہیں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے منظوری کے لیے حکومت پنجاب کو بھیج دیا تھا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی حتمی منظوری کے بعد ترقیوں کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان...
پی ڈی ایم اے پنجاب نے رمضان المبارک میں مزید بارشوں بارے الرٹ جاری کرتے ہوئے 9 سے 16 مارچ کے دوران صوبے کے بیشتر اضلاع میں بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔ مری گلیات اور پہاڑی علاقوں میں بھی بارش و برفباری کا امکان ہے۔ پی ڈی ایم اے پنجاب نے واسا، ریسکیو، محکمہ آبپاشی، لائیو سٹاک اور دیگر متعلقہ محکموں کو الرٹ جاری کردیا ہے۔ راولپنڈی، جہلم، اٹک، چکوال، سرگودھا، میانوالی، خوشاب اور منڈی بہاؤالدین میں بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ 9 سے 16 مارچ کے دوران پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارشوں کا امکان مری گلیات اور پہاڑی علاقوں میں بھی بارش و برفباری کی پیشگوئی۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کی انتظامیہ...

بی جے پی ایک فسطائی جماعت ہے جس کے ہاتھ مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں، فاروق رحمانی
حریت رہنما کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ بی جے پی تاریخ کشمیر کے سب سے قابل احترام اور اہم واقعے کو سرعام مسخ کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر پیپلز فریڈم لیگ کے چیئرمین اور کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیر شاخ کے سینئر رہنما محمد فاروق رحمانی نے 13جولائی 1931ء کے شہداء کے حوالے سے بی جے پی رہنما کے توہین آمیز بیان کی شدید مذمت کی ہے۔ ذرائع کے مطابق فاروق رحمانی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بی جے پی تاریخ کشمیر کے سب سے قابل احترام اور اہم واقعے کو سرعام مسخ کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے بی جے پی کی مہم جوئی...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)محکمہ موسمیات نے آج سے ملک کے مختلف شہروں میں بارش کی پیش گوئی کردی۔محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ 9 مارچ سے ملک کے شمالی علاقوں میں داخل ہوگا اور مغربی ہواؤں کا یہ سلسلہ ملک میں 16 مارچ تک برقرار رہے گا۔محکمہ موسمیات نے 9 سے 16 مارچ کے دوران چترال، مری، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارشوں کی پیشگوئی کی۔محکمہ موسمیات نے بتایاکہ 10 مارچ کو اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال، پشاور، چارسدہ اور مردان میں بارش متوقع ہے جبکہ 12 سے 16 مارچ کے دوران پنجاب کے بیشتر شہروں میں بارشوں کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 14 اور 15 مارچ کو بلوچستان کے علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ...
محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتے کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں وقفے وقفے سے بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی کردی۔محکمہ موسمیات کے مطابق کمزور مغربی ہواؤں کا سلسلہ آج رات ملک میں داخل کر 16 مارچ تک رہے گا، جبکہ 12 مارچ سے اس کی شدت میں اضافہ ہو گا۔اس دوران اسلام آباد، مری، گلیات، پنجاب، کے پی، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔بلوچستان کے متعدد علاقوں میں 14 اور 15 مارچ کو بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہو سکتی ہے۔
لاہور: مغربی میڈیا نے انکشاف کیاہے کہ گینگسٹر بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ کے وسطی ایشیا میں سرگرم ایجنٹ پاکستان دشمن تنظیم ٹی ٹی پی کے بینک رولر بن گئے۔ ’’را‘‘ کے دیے ڈالروں سے ہی ٹی ٹی پی نے افغان صوبوں، کنر، ننگرہار، خوست اور پکتیکا میں نئے عسکری تربیتی کیمپ کھول لیے جہاں تنخواہ دار ریکروٹوں کو جنگی تربیت دیکر اہل پاکستان پر حملہ کرنے بھیجا جاتا ہے۔ مغربی ذرائع کے مطابق ٹی ٹی پی امیر’’ را‘‘ سے ماہانہ 45 ہزار ڈالر تنخواہ لے رہا۔افغان طالبان کے پاس تو اپنے عوام کا پیٹ بھرنے کو پیسہ نہیں، وہ ٹی ٹی پی کی مالی مدد خاک کریں گے۔ ٹی ٹی پی امریکہ کے چھوڑے اسلحے کی بھاری...
پی ٹی آئی کے اہم اجلاس میں اڈیالہ جیل کے باہر احتجاجی کیمپ لگانے کا فیصلہ کیا جائے گا، پی ٹی آئی نے پنجاب میں اڈیالہ جیل کے باہر کیمپ لگانے کی تیاریاں مکمل کر رکھی ہیں۔ پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت کی منظوری کے بعد کیمپ لگایا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ اڈیالہ جیل کے باہر احتجاجی کیمپ کا معاملہ، پی ٹی آئی کا اہم ترین اجلاس آج شام کو طلب کر لیا گیا۔ پی ٹی آئی کا اہم اجلاس افطار کے بعد پشاور میں ہو گا، پی ٹی آئی پنجاب کے تمام سٹیک ہولڈرز کو پشاور بلا لیا گیا، عالیہ حمزہ سمیت پی ٹی آئی کے دیگر عہدیدار شرکت کریں گے۔ پی ٹی آئی پنجاب نے اجلاس لاہور...
پی ڈی ایم اے پنجاب کے ترجمان کے مطابق 9 سے 16 مارچ کے دوران صوبے کے بیشتر اضلاع میں بارشوں کا امکان ہے جبکہ مری، گلیات سمیت دیگر پہاڑی علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیش گوئی بھی کی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پی ڈی ایم اے پنجاب نے رمضان المبارک میں مزید بارشوں بارے الرٹ جاری کردیا۔ پی ڈی ایم اے پنجاب کے ترجمان کے مطابق 9 سے 16 مارچ کے دوران صوبے کے بیشتر اضلاع میں بارشوں کا امکان ہے جبکہ مری، گلیات سمیت دیگر پہاڑی علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیش گوئی بھی کی گئی ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے کمشنرز و ڈپٹی کمشنر کو...
تہران:ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے جوہری پروگرام پر بات چیت کے لیے بھیجے گئے خط پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ مذاکرات کے لیے تہران کو دھمکایا نہیں جاسکتا۔ غیر ملکی خبر رساں اداروں ’رائٹرز اور اے ایف پی‘ نے ایرانی سرکاری میڈیا کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ ایران کے سینئر عہدیدران کے ساتھ ملاقات میں آیت اللہ علی خامنہ ای کا کہنا تھا کہ مذاکرات کے لیے واشنگٹن کی پیشکش کا مقصد اپنی توقعات مسلط کرنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بعض غنڈہ حکومتوں کا مذاکرات پر اصرار مسائل کو حل کرنے کے لیے نہیں، بلکہ وہ اپنی توقعات مسلط کرنا چاہتا ہے۔ آیت...
چمپیئنز ٹرافی کے فائنل پر 5 ہزار کروڑ روپے کا جوا، فیورٹ کون بھارت یا نیوزی لینڈ؟ WhatsAppFacebookTwitter 0 8 March, 2025 سب نیوز نیو دہلی (آئی پی ایس )بھارتی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ دبئی میں بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان شیڈول چمپیئنزٹرافی کے فائنل پر 5 ہزار کروڑ بھارتی روپے کا جوا کھیلا گیا ہے۔رپورٹس میں جوا کھیلنے والے ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ انٹرنیشنل بکیز نے بھارت کو فیورٹ قرار دیا ہے اور انڈر ورلڈ سے منسلک کئی بکیز کا کہنا تھا کہ ہر بڑے میچ کے دوران دنیا بھر سے بڑے بڑے بکیز دبئی آجاتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ دبئی میں کرکٹ میچوں پر شرط میں مشہور انڈر ورلڈ...
سٹی 42 : وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ضلع ٹانک میں کامیاب انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن پرسکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ محسن نقوی نے کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے بروقت آپریشن کرکے 3 خوارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا، 3 خوارجی دہشتگردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچانے پر سکیورٹی فورسز کو شاباش دیتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ قوم کو سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں پر ناز ہے۔ پنجاب پولیس کے تھانیداروں کےلئے بڑی خوشخبری وزیرداخلہ نے کہا کہ خوارجی دہشتگردوں کے مذموم عزائم ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو سلام پیش کرتے ہیں، سکیورٹی فورسز کے قیام امن کیلئے اقدامات لائق ستائش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قوم خوارجی دہشتگردوں کے خاتمے کیلئے...

وزیر اعظم یوتھ پروگرام خواتین کو نئے مواقع فراہم کرنے کی کوشش کر رہا ہے ،خواتین کے عالمی دن کے موقع پر چیئرمین پرائم منسٹرز یوتھ پروگرام رانا مشہود کا پیغام
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مارچ2025ء) وزیراعظم یوتھ پروگرام کےچیئرمین رانا مشہود حسین نے کہا ہے کہ وزیر اعظم یوتھ پروگرام خواتین کو نہ صرف نئے مواقع فراہم کرنے کی کوشش کر رہا ہے بلکہ ان کی رہنمائی اور حقوق کے تحفظ کے لیے ہمیشہ مصروف عمل ہے، وزیر اعظم یوتھ پروگرام خواتین کو اپنے خوابوں کو حقیقت میں بدلنے کے لیے مساوی مواقع فراہم کررہا ہے، چاہے وہ آئی ٹی ، ایجو کیشن یا سکلز سے منسلک ہوں ،کاروبار کے متعلق ہوں یا کھیلوں کے مقابلے ہوں پرائم منسٹرز یوتھ پروگرام ہر فیلڈ میں آپ کے ساتھ ہے۔ وزیراعظم آفس کے یوتھ افیئرز ونگ سے ہفتہ کو جاری بیان کےمطابق ان خیالات کا...
پشاور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے اڈیالہ جیل کے باہر کیمپ لگانے کا فیصلہ کرلیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی آئی خیبرپختونخوا اور پنجاب کا مشترکہ اجلاس طلب کرلیا گیا ہے جو وزیراعلی ہاؤس پشاور میں ہوگا۔ پی ٹی آئی ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں سلمان اکرم راجا اور عالیہ حمزہ سمیت دیگر مرکزی رہنما شریک ہوں گے۔ انہوں نے بتایا کہ اجلاس میں اڈیالہ جیل کے باہر احتجاجی کیمپ لگانے کے حوالے سے لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔
پشاور:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے اڈیالہ جیل کے باہر کیمپ لگانے کا فیصلہ کرلیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ٹی آئی خیبرپختونخوا اور پنجاب کا مشترکہ اجلاس طلب کرلیا گیا ہے جو وزیراعلی ہاؤس پشاور میں ہوگا۔ پی ٹی آئی ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں سلمان اکرم راجا اور عالیہ حمزہ سمیت دیگر مرکزی رہنما شریک ہوں گے۔ انہوں نے بتایا کہ اجلاس میں اڈیالہ جیل کے باہر احتجاجی کیمپ لگانے کے حوالے سے لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔ Post Views: 1
کانگریس لیڈر نے کہا کہ گجرات کانگریس میں دو طرح کے لوگ ہیں، ایک وہ جو پارٹی کے نظریے کے تئیں پابند عہد ہیں اور عوام کیلئے کام کررہے ہیں اور دوسرے وہ جو بی جے پی سے ملے ہوئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پارلیمنٹ میں اپوزیشن لیڈر اور کانگریس کے سینیئر لیڈر راہل گاندھی گجرات کے دورے پر ہیں۔ راہل گاندھی نے دورے کے دوسرے دن احمدآباد میں کانگریس کارکنان کو خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ 30 سالوں سے کانگریس گجرات میں اقتدار سے باہر ہے، لیکن اب تبدیلی کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کانگریس کارکنان کو متحد ہونے کا پیغام دیتے ہوئے کہا کہ جو لوگ پارٹی کے نظریے کے خلاف کام کررہے ہیں، ان کے خلاف...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) جمعیت علمائے اسلام (ف) نے گرینڈ اپوزیشن الائنس میں شرکت کیلئے پاکستان تحریک انصاف کو اپنی شرائط سے آگاہ کردیا۔ تفصیلات کے مطابق گرینڈ الائنس میں شرکت کے لیے جمعیت علمائے اسلام (جے یوآئی) ف نے پی ٹی آئی کو شرائط سے آگاہ کردیا ہے۔ ذرائع نے کہا جے یو آئی کی متعدد شرائط وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور سے متعلق ہیں، اسد قیصر اس معاملے پر بانی پی ٹی آئی سے براہ راست بات کرنا چاہتے ہیں۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ الائنس میں شرکت سے متعلق جے یو آئی نے باضابطہ فیصلہ نہیں کیا، الائنس سےمتعلق جوبھی فیصلہ ہوگا سب کو پتہ چل جائے گا۔ گذشتہ روز ترجمان جے یو آئی حافظ حمداللہ...

پاکستان کی حکومت خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے پرعزم ، خواتین کے سفارتکاری، حکومت، کاروبار، اور دیگر شعبوں میں اہم کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ، اسحاق ڈار کا عالمی یومِ نسواں پر پیغام
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مارچ2025ء) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈارنے کہا ہے کہ پاکستان کی حکومت خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے پرعزم ہے، اور اس سلسلے میں تعلیم تک مساوی رسائی، معاشی مواقع میں اضافہ، اور ترقی پسند پالیسیوں پر عملدرآمد جاری ہے، ہم خواتین کے سفارتکاری، حکومت، کاروبار، اور دیگر شعبوں میں اہم کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور ان کے ہماری قومی ترقی میں نمایاں تعاون کو تسلیم کرتے ہیں۔ ترجمان دفترخارجہ کی طرف سے ہفتہ کو جاری بیان کے مطابق یہ بات انہوں نے بین الاقوامی یومِ نسواں 2025 پر اپنے پیغام میں کیا۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق...

پاکستانی خواتین کا مختلف شعبہ ہائے حیات میں فعال کردار اور ترقی کا سفر قابل فخر ہے،سفیر ممتاز زہرہ بلوچ کا خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے پیغام
پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مارچ2025ء) فرانس میں پاکستان کی سفیر ممتاز زہرہ بلوچ نے پاکستانی خواتین کی مختلف شعبہ ہائے حیات میں ترقی کے سفر کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ اپنی پوری تاریخ میں پاکستان کی خواتین نے معاشرے کی تعمیر و ترقی میں بے پناہ کردار ادا کیا ہے۔ خواتین کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ آج ایک خاص دن ہے جب ہم اپنی زندگیوں اور اپنے معاشروں میں خواتین کے خصوصی کردار کو بھرپور انداز میں منا رہے ہیں ۔ ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ اپنی پوری تاریخ میں پاکستان کی خواتین نے اپنے معاشرے کی تعمیر و ترقی میں بے پناہ کردار...
جنگلات اور جنگلی حیات کے تحفظ کے لئے خیبر پختونخوا حکومت نے اہم اقدام کرتے ہوئے کوہ سلیمان رینج کو وائلڈ لائف کنزرونسی قرار دینے کے لئے وفاقی حکومت سے رابطہ کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق وزیر اعلی علی امین گنڈاپور کی ہدایت پر محکمہ جنگلات خیبر پختونخوا نے وزارت انوائرنمنٹل کوآرڈینیشن کو مراسلہ ارسال کردیا۔ مراسلے میں پنجاب، بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں پھیلے کوہ سلیمان کے پہاڑی سلسلے کو وائلڈ لائف کنزرونسی قرار دینے کے لئے مذکورہ صوبوں کے درمیان کوآرڈینیشن کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔ اس میں کہا گیا کہ کوہ سلیمان بعض نایاب نباتات اور جنگلی حیات کے مسکن کے لحاظ سے ایک منفرد حیثیت اور اہمیت کا حامل پہاڑی سلسلہ ہے،کوہ سلیمان میں پائے جانے...
لاہور (نیوز ڈیسک) سولر پینل استعمال کرنے والے صارفین کے لئے ٹیکس کے حوالے سے اہم خبر آگئی ، جس سے ڈھائی لاکھ سولر نیٹ استعمال کرنے والے متاثر ہوں گے۔ تفصیلات مطابق وفاقی محتسب برائے انکم ٹیکس پاکستان کے ایک فیصلے کے تحت سولر پینل استعمال کرنے والوں کو 18 فیصد ٹیکس دینا ہوگا تاہم اس فیصلہ سے تقریباً اڑھائی لاکھ نیٹ میٹرنگ صارفین متاثر ہوں گے۔ وفاقی ٹیکس محتسب نے کہا ہے کہ بجلی سپلائی کرنے والی کمپنیوں نے یہ ٹیکس وصول نہ کر کے سرکاری خزانے کو 9.8 ارب روپے کا نقصان پہنچایا ہے۔ ورلڈ اکنامک فورم کی ایک رپورٹ میں بتایا کہ پاکستان دنیا میں شمسی توانائی کے لیے چھٹا موزوں ترین ملک ہے، جہاں روزانہ...
چین کی بڑے ممالک کے ساتھ سفارت کاری کی بڑے پیمانے پر پزیرائی ، چینی میڈیا WhatsAppFacebookTwitter 0 8 March, 2025 سب نیوز بیجنگ :سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے رکن اور چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے دو اجلاس کے موقع پر خارجہ امور پر پریس کانفرنس کے دوران دنیا کے ساتھ چین کے تعلقات کی وضاحت کی۔ہفتہ کے روزاس تناظر میں سی جی ٹی این کی جانب سے 44 ممالک میں کیے گئے سروے کے مطابق 32 ہزار 266 جواب دہندگان نے اہم ممالک کی چین کی سفارتکاری کے اصولوں اور اقدامات کو وسیع پیمانے پر سراہا۔ سی جی ٹی این کے “چائنا فیوریبلٹی” عالمی سروے میں 89 فیصد جواب دہندگان...
ملک کے مختلف شہروں میں کل سے بارش کی پیشگوئی، اسلام آباد، لاہور، پشاور میں اربن فلڈنگ کا خدشہ WhatsAppFacebookTwitter 0 8 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )محکمہ موسمیات نے کل سے ملک کے مختلف شہروں میں بارش کی پیش گوئی کردی۔محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواں کا سلسلہ 9 مارچ سے ملک کے شمالی علاقوں میں داخل ہوگا اور مغربی ہواں کا یہ سلسلہ ملک میں 16 مارچ تک برقرار رہے گا۔محکمہ موسمیات نے 9 سے 16 مارچ کے دوران چترال، مری، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارشوں کی پیشگوئی کی۔ محکمہ موسمیات نے بتایاکہ 10 مارچ کو اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال، پشاور، چارسدہ اور مردان میں بارش متوقع ہے جبکہ 12...
پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے صوبائی صدر امجد حسین ایڈووکیٹ نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی خواتین کی سیاسی، سماجی اور معاشی جدوجہد کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے صوبائی صدر امجد حسین ایڈووکیٹ نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی خواتین کی سیاسی، سماجی اور معاشی جدوجہد کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہے۔ خصوصاً بینظیر بھٹو شہید نے نامساعد حالات کے باوجود جس بہادری اور حوصلے کے ساتھ پاکستانی قوم کی خدمت کی اور وطن عزیز میں جمہوریت کی بحالی، معیشت کی بہتری اور دفاع کو ناقابلِ تسخیر بنانے کے لئے کردار ادا...
اڈیالہ جیل کے باہر احتجاجی کیمپ ، پی ٹی آئی کا اہم اجلاس طلب WhatsAppFacebookTwitter 0 8 March, 2025 سب نیوز راولپنڈی(سب نیوز )اڈیالہ جیل کے باہر احتجاجی کیمپ کا معاملہ، پی ٹی آئی کا اہم ترین اجلاس آج شام کو طلب کر لیا گیا۔پی ٹی آئی کا اہم اجلاس افطار کے بعد پشاور میں ہو گا، پی ٹی آئی پنجاب کے تمام سٹیک ہولڈرز کو پشاور بلا لیا گیا، عالیہ حمزہ سمیت پی ٹی آئی کے دیگر عہدیدار شرکت کریں گے۔پی ٹی آئی پنجاب نے اجلاس لاہور میں بلانے کا مطالبہ کیا تھا، سلمان اکرام راجہ نے لاہور کی بجائے اجلاس پشاور طلب کیا ہے۔ اجلاس میں اڈیالہ جیل کے باہر احتجاجی کیمپ لگانے کا فیصلہ کیا جائے...
اڈیالہ جیل راولپنڈی کے باہر احتجاجی کیمپ کے حوالے سے پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت کا اہم اجلاس آج پشاور میں طلب کرلیا گیا جس میں منظوری کے بعد کیمپ لگایا جائے گا۔ رپورٹ کے مطابق ذرائع نے کہا کہ پی ٹی آئی کا اہم ترین اجلاس آج شام کو طلب کر لیا گیا، پی ٹی آئی کا اہم اجلاس افطار کے بعد پشاور میں ہو گا، پی ٹی آئی پنجاب کی تمام اسٹیک ہولڈرز کو پشاور بلا لیا گیا۔ زرائع کے مطابق عالیہ حمزہ سمیت پی ٹی آئی کے دیگر عہددار شرکت کریں گے، پی ٹی آئی پنجاب نے اجلاس لاہور میں بلانے کا مطالبہ کیا تھا،سلمان اکرام راجا نے لاہور کے بجائے اجلاس پشاور میں طلب کیا ہے۔ زرائع کا کہنا ہے...

بچیوں کی کم عمری میں شادی پر پابندی عائد کی جائے: سشیری رحمٰن نے خواتین کے عالمی دن پر قرار داد ایوان میں پیش کر دی
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )پیپلز پارٹی کی نائب صدر و سینیٹر شیری رحمٰن کی جانب سے خواتین کے عالمی دن پر قرارداد ایوان میں پیش کر دی گئی۔ شیری رحمٰن کی جانب سے ایوان میں پیش کی گئی قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ خواتین کو معاشی طور پر مستحکم کرنے اور کاروبار میں مواقع فراہم کیے جائیں، بچیوں کی کم عمری میں شادی پر پابندی عائد کی جائے۔ متن کے مطابق قرارداد میں ایوان سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ خواتین کے خلاف کیسز کو بروقت حل کیا جائے، خواتین سیاسی قیدیوں کو بروقت انصاف فراہم کیا جائے، کام کی جگہوں اور پبلک میں خواتین کی ہراسانی روکنے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔ اسحاق...
اسپیس ایکس کا اسٹار شپ ٹیکساس سے لانچ کیے جانے کے چند منٹ بعد ہی خلاء میں تباہ ہو گیا۔ ایلون مسک کی کمپنی کی بنائی گئی اسٹار شپ کی 8ویں تجرباتی پرواز تھی، لیکن پرواز کے کچھ ہی منٹوں کے بعد ہی یہ راکٹ تباہ ہوگیا۔ تاہم اسٹارشپ کی ناکامی کے باوجود راکٹ کا حصہ ’بوسٹر‘ کامیابی سے واپس لینڈنگ پیڈ پر پہنچ گیا۔ یہ بھی پڑھیے: ایلون مسک کو دھچکا، طاقتور ترین راکٹ آزمائشی پرواز میں تباہ اس واقعے کے فضا میں تباہ شدہ اسپیکس ایکس کے پرزے گرنے کے خطرے کے پیش نظر فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن نے فلوریڈا کے کئی ایئر پورٹس پر پروازیں عارضی طور پر معطل کر دیں۔ مذکورہ ایجنسی نے اسپیس ایکس کو...
مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی لیڈر عرفان الحق صدیقی نے کہا ہے کہ کسی قیدی پر تشدد نہیں ہورہا، جیل میں مشکلات ہوتی ہیں لیکن پی ٹی آئی کے رہنما تشدد والی کہانیاں مت بیان کریں۔ سینیٹ اجلاس سے اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چئیرمین سینیٹ صاحب آپ نے ہمارا بہت امتحان لیا، آپ ممبران کے استحقاق کےلئے کوئی رولنگ دیتے ہیں تو پورا ایوان آپ کے ساتھ کھڑا ہے، دونوں سینیٹرز کے پروڈکشن آرڈرز پر عمل ہونا چاہیے، امید ہے اب استحقاق کمیٹی اب معاملہ کو دیکھے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ قیدیں کاٹنا سیاستدانوں کا زیور ہے، چئیرمین سینیٹ آپ نے 9 سال، نواز شریف نے مجموعی طور پر 4 سال قید کاٹی، کسی قیدی پر تشدد...
رہنما پی پی پی شیری رحمٰن---فائل فوٹو پیپلز پارٹی کی نائب صدر و سینیٹر شیری رحمٰن کی جانب سے خواتین کے عالمی دن سے متعلق قرارداد ایوان میں پیش کر دی گئی۔شیری رحمٰن کی جانب سے ایوان میں پیش کی گئی قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ خواتین کو معاشی طور پر مستحکم کرنے اور کاروبار میں مواقع فراہم کیے جائیں، بچیوں کی کم عمری میں شادی پر پابندی عائد کی جائے۔متن کے مطابق قرارداد میں ایوان سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ خواتین کے خلاف کیسز کو بروقت حل کیا جائے، خواتین سیاسی قیدیوں کو بروقت انصاف فراہم کیا جائے، کام کی جگہوں اور پبلک میں خواتین کی ہراسانی روکنے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔ خواتین کو برابری...
ویب ڈیسک:وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ڈی جی خان کی سرحدی چیک پوسٹ لکھانی پر خوارجی دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے پر پنجاب پولیس کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ اپنے ایک پیغام میں وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے چیک پوسٹ لکھانی پر خوارجی دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ ڈیرہ غازی خان پولیس نے بہادری کےساتھ خوارجی دہشتگردوں کا مقابلہ کیا اور حملہ پسپا کیا۔ پنجاب پولیس کے تھانیداروں کےلئے بڑی خوشخبری انہوں نے کہا کہ فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے پر پولیس کی ٹیم کو خراج تحسین کرتے ہیں، ڈیرہ غازی خان پولیس کے بہادر سپوتوں نے پہلے بھی دلیری کے ساتھ خوارجی دہشتگردوں کے...
پی ٹی آئی رہنما کی چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کی تعریف WhatsAppFacebookTwitter 0 8 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد: سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر شبلی فراز نے چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ نے اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈرز جاری کرکے اپنا آئینی کردار ادا کیا، پوری اپوزیشن کی طرف سے آپ کے شکرگذار ہیں۔ پی ٹی آئی کے سینیٹر نے ایوان بالا میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ قاسم رونجھو کے استعفی سے پہلے ہماری سینیٹر نے استعفی دیا، قاسم رونجھو کی سیٹ پر الیکشن ہوگیا، نئے سینیٹر آگئے، ثانیہ نشتر کے استعفی کے باوجود سیٹ خالی نہیں کی گئی۔ شبلی فراز نے کہا کہ جس صوبہ میں...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر عون عباس بپی کو پروڈکشن آرڈر پر ایوان بالا میں پیش کیا گیا جبکہ سینیٹر اعجاز چودھری کو پروڈکشن آرڈر کے باوجود پیش نہ کرنے کا معاملہ استحقاق کمیٹی کو بھیج دیا گیا۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق سینیٹ کا اجلاس چیئرمین یوسف رضا گیلانی کی زیر صدارت ہوا جس میں سینیٹر پاکستان تحریک انصاف کے گرفتار سینیٹر عون عباس پبی کو پروڈکشن آرڈر پر پیش کیا گیا جبکہ سینیٹر اعجاز چودھری ایک بار پیش نہ کئے گئے۔عون عباس بپی نے سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے پر چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کا شکریہ ادا کیا اور بتایا کہ صبح 8 بجے...
اے این پی کے رہنما کی گاڑی کھائی میں جاگری، موقع پر جاں بحق WhatsAppFacebookTwitter 0 8 March, 2025 سب نیوز پشاور(آئی پی ایس) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری متوکل خان شانگلہ کے علاقے سانگڑئی میں روڈ حادثے میں جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق متوکل خان تعزیت سے واپس آرہے تھے کہ سانگڑئی کے مقام پر ان کی کار گہری کھائی میں گرگئی جس کے نتیجے میں متوکل خان موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جب کہ ان کا ڈرائیور شدید زخمی ہوا۔ متوکل خان عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری رہے اور پارٹی کے ضلعی جنرل سیکرٹری کے عہدے پر بھی فائز رہے، انہوں نے گزشتہ جنرل الیکشن میں اے این...
ویب ڈیسک: پی ٹی آئی کے گرفتار سینیٹر عون عباس بپی ایوان بالا پہنچ گئے جہاں انہیں سینیٹ کے سارجنٹ ایٹ آرمز کے حوالے کیا گیا۔ بعد ازاں عون عباس بپی نے چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی سے ان کے چیمبر میں ملاقات کی۔ اس موقع پر قائد حزب اختلاف سینیٹ سینیٹر شبلی فراز بھی موجود تھے۔ عون عباس بپی نے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے پر چیئرمین سینیٹ کا شکریہ ادا کیا۔ ایوان بالا آمد کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے عون بپی سے سوال کیا گیا کہ پنجاب پولیس کا کیا رویہ تھا، جس پر انہوں نے جواب دیا کہ کوئی خاص نہیں، بس 12 گھنٹے سفر کرنے کے بعد ڈالے میں تھوڑی طبیعت ضرور...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ خواتین کو بااختیار بنانا پاکستان کی خوشحالی اور ترقی کے لیے ناگزیر ہے۔ تفصیلات کے مطابق خواتین کے عالمی دن کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ آج ہم اس امر کی تجدید کرتے ہیں کہ خواتین ہمارے معاشرے کی معمار، ہمارے گھروں کا ستون اور ہمارے مستقبل کو استوار کرنے میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔ انہوں نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ ہماری زندگیوں میں خواتین کا انتہائی اہم کردار ہے۔ کلاس رومز سے لے کر بورڈ رومز تک، میدانوں سے لے کر فرنٹ لائنز تک، پاکستانی خواتین ہماری قوم کے روشن مستقبل کو سنوار رہی ہیں۔ ...
بلوچستان کے ضلع ژوب میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 4.8 ریکارڈ کی گئی ہے اور گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ ہوئی ہے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز ژوب سے 135 کلومیٹر جنوب مشرق میں تھا۔ زلزلے کے نتیجے میں تاحال کسی جانی یا مالی نقصانات کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی۔
خواتین کے عالمی دن پر وزیراعظم محمد شہباز شریف کا پیغام, آج، خواتین کے عالمی دن کے موقع پر، ہم اس امر کی تجدید کرتے ہیں کہ خواتین ہمارے معاشرے کی معمار، ہمارے گھروں کا ستون، اور ہمارے مستقبل کو استوار کرنے میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔ ہماری زندگیوں میں خواتین کا انتہائی اہم کردار ہے. کلاس رومز سے لے کر بورڈ رومز تک، میدانوں سے لے کر فرنٹ لائنز تک، پاکستانی خواتین ہماری قوم کے روشن مستقبل کو سنوار رہی ہیں۔ اس سال خواتین کے عالمی دن کا تھیم، "تمام خواتین اور لڑکیوں کے لیے: حقوق۔ مساوات, اور انہیں بااختیار بنانا"، دراصل ایک عزم کا اعادہ ہے ، جو ایک ایسا معاشرہ بنانے کی ہماری مشترکہ...
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ معاشرے کی ترقی خواتین کے مساوی حقوق کے بغیر ممکن نہیں، ہر عورت کی آواز سنی جائے، قدر کی جائے اور احترام دیا جائے۔یومِ خواتین پر اپنے پیغام میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ صنفی مساوات انصاف اور جمہوریت کا بنیادی اصول ہے، مادرِ ملت فاطمہ جناح کی جدوجہد امید کی روشن علامت ہے۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بیگم نصرت بھٹو کی قربانیوں اور جرات کو سلام، بینظیر بھٹو شہید نے خواتین کے لیے قیادت کے دروازے کھولے۔انہوں نے کہا کہ معاشرے کی ترقی خواتین کے مساوی حقوق کے بغیر ممکن نہیں، ایسا ماحول تشکیل دینا ہو گا جہاں خواتین خود کو محفوظ محسوس...
ٹرمپ کا عمران خان کا صاف انکار، پی ٹی آئی کے لیے خطرے کی گھنٹی، امریکا کی پاکستان سے ایک اور مدد کی درخواست۔ ڈالروں سے بھرا برہف کیس کس کو دیا گیا؟ نصرت جاوید بڑی خبریں لے آئے، تفصیلات کے لیے مکمل ویڈیو دیکھیں۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں امریکا ٹرمپ دعا ابصار عمران خان نصرت جاوید وی نیوز
اسلام آباد: پی ٹی آئی کے سینیٹر اعجاز احمد چوہدری اور سینیٹر عون عباس بپی کے پروڈکشن آرڈرز جاری کردیے گئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے مراسلے میں حکام کو ہدایت کی ہے کہ سینیٹر اعجاز چوہدری اور سینیٹر عون عباس بپی کی ایوان بالا کے آج ہفتہ 8 مارچ 2025 کو منعقد ہونے والے اجلاس میں شرکت کو یقینی بنایا جائے۔ یہ خبر بھی پڑھیں: عون عباس کی گرفتاری پر ڈپٹی چیئرمین سینیٹ اور منظور کاکڑ میں سخت جملوں کا تبادلہ واضح رہے کہ 2 روز قبل اسلام آباد ہائی کورٹ میں سینیٹر اعجاز چوہدری کی سینیٹ اجلاس میں شرکت کے لیے پروڈکشن آرڈرز سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی تھی، جس میں...
فرانس کے دارالحکومت پیرس میں پٹریوں کے قریب دوسری عالمی جنگ کے ایک نہ پھٹنے والے بم کی دریافت کے بعد جمعہ کو لندن اور پیرس کے درمیان اپنی تمام سروسز معطل کر دیں جس کے باعث ہزاروں مسافر سخت پریشانی میں مبتلا ہوگئے۔ اس کے علاوہ ہزاروں مسافروں کا سفر ان ویڈیوز اور تصاویر سے متاثر ہوا ہے جن میں لوگوں کو پیرس کے گیر ڈو نورڈ اور لندن سینٹ پینکراس میں پھنسے ہوئے دکھایا گیا۔ کراس چینل آپریٹر نے جمعہ کی صبح 12 سروسز کو منسوخ کر دیا، اس سے پہلے اور بعد میں اعلان کیا گیا کہ ٹرین کے تمام سفر معطل کر دیے جائیں گے، اس دن جو عام طور پر یوروسٹار ٹرینوں کے لیے...
وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور کی مولانا فضل الرحمٰن سے متعلق گفتگو پر جے یو آئی ف کے رہنما حافظ حمد اللّٰہ نے ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔ حافظ حمد اللّٰہ نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور کی مولانا فضل الرحمٰن سے متعلق غلط بیانی کی مذمت کرتا ہوں، پی ٹی آئی کی قیادت کو واضح کرنا چاہیے کہ گنڈاپور کس کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور بار بار ہرزہ سرائی کر کے مثبت ماحول خراب کر رہے ہیں۔ حافظ حمد اللّٰہ نے کہا ہے کہ ایک طرف پی ٹی آئی قیادت اپوزیشن اتحاد تشکیل دینے کے لیے کوشاں ہے، دوسری طرف گنڈاپور بلاوجہ مولانا فضل الرحمٰن...
کراچی (نیوز ڈیسک)اپنے مالی فوائد کیلئے بھارت کی ہاں میں ملانے اور اسے انٹرنیشنل کرکٹ کا بادشاہ بنانے والے بورڈز کو ہی اب بھارت کی من مانیاں بری لگنے لگیں۔ موجودہ اور سابق کرکٹرز پیٹ کمنز، اسٹیو اسمتھ، مائیکل ایتھرٹن، ناصر حسین ،جوناتھن ایگنیو ودیگر کے بعد اب برطانوی میڈیا بھی چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کو ملنے والے ایک کے بعد دوسرے فوائد بھی بول پڑا۔ ٹورنامنٹ کے دوران ٹیموں کو دو ملکوں کے درمیان ہزاروں کلومیٹر سفر کرنا پڑا لیکن بھارتی ٹیم کو اس کی زحمت بھی نہیں دی گئی، اس نے تمام میچز دبئی میں کھیلے یعنی اس نے عملاً صفر کلومیٹر فاصلہ طے کیا جبکہ نیوزی لینڈ نے سب سے زیادہ یعنی 7048 کلومیٹر سفر کیا ہے۔کیوی...
خواتین کے عالمی دن موقع پر سی ٹی او لاہور ڈاکٹر محمد اطہر وحید نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ خواتین کی عزت و تکریم کا تحفظ، ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے۔ دین اسلام خواتین کے حقوق کے تحفظ کا سب سے بڑا علمبردار ہے۔ وومن ڈے کا مقصد خواتین کی صلاحیتوں کا اقرار اور ان کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے انہیں مزید مستحکم کرنا ہے۔ سی ٹی او لاہور نے کہا کہ زندگی کے ہر شعبہ میں خواتین مردوں کے شانہ بشانہ کام کر رہی ہیں۔ پنجاب پولیس میں خواتین آفیسرز اہم ذمہ داریاں سنبھالے ہوئے ہیں۔ ٹریفک پولیس میں خواتین کی بڑی تعداد شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائے ہوئے ہے۔ مزید...

پہلا مرحلہ مکمل، آئی ایم ایف سے قرضہ پروگرام پالیسی مذاکرات آئندہ ہفتے ہوں گے، خیبر پی کے کا نمائندہ بھی ملا
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ) آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان قرضہ پروگرام ریویو کے پالیسی مذاکرات آئندہ ہفتے شروع ہوں گے۔ گزشتہ روز تکنیکی مذاکرات کی تکمیل ہو گئی ہے جس میں آئی ایم ایف کے مشن نے تمام معاشی سیکٹر کے قدامات اور ان سیکٹرز کی کارکردگی کے اعداد و شمار کو حاصل کیا اور آئندہ ہفتے آئی ایم ایف ان کے حوالے سے اپنی رائے پاکستانی حکام سے شیئر کرے گا۔ تجاویز پر بات چیت کی جائے گی۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ آئی ایم ایف نے تجویز کیا ہے کہ ملک کے درآمدی ٹیرف میں کمی لائی جائے، بھاری ڈیوٹیز کی شرحوں کو کم کیا جائے۔ ذرائع نے بتایا کہ اس سلسلے میں...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے آزاد کشمیر کے چیف جسٹس راجہ سعید اکرم خان نے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس آزاد کشمیر نے جسٹس یحییٰ آفریدی کو ملک کا اعلیٰ ترین آئینی اور عدالتی عہدہ سنبھالنے پر دلی مبارکباد پیش کی اور قانون کی حکمرانی و انصاف کی مؤثر فراہمی کے حوالے سے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ملاقات میں عدالتی تعاون اور ادارہ جاتی ترقی کے عزم کا اعادہ کیا گیا، جبکہ چیف جسٹس راجہ سعید اکرم خان نے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کو آزاد کشمیر انٹرنیشنل جوڈیشل کانفرنس میں شرکت کی دعوت بھی دی۔ اعلامیے کے مطابق یہ عالمی جوڈیشل...
ناروے کی کمپنی نے مختلف گھریلو کام کرنے والا دنیا کا پہلا انسان نما روبو نیو گاما تیار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق نیو گاما روبوٹ مختلف گھریلو کام جیسے فرش کی صفائی، کپڑے دھونا، کھانا پکانا، چائے پیش کرنا وغیرہ کرنے کی صلاحیت کا حامل ہے۔ اس روبوٹ میں اے آئی سسٹم نصب ہے جس کی مدد سے وہ نہ صرف ہدایات کوسمجھ بلکہ انسانوں کی طرح بول اور ’’بدن بولی‘‘ دکھا سکتا ہے۔ کمپنی جلد اس روبوٹ کو مارکیٹ میں فروخت کے لیے پیش کرے گی۔ گھریلو کام کاج کرنے والے روبوٹوں کی آمد ماسیوں اور گھریلو ملازمین کے لیے خطرے کی گھنٹی ہے، جوکہ انہیں مستقبل میں روزگار سے محروم کرسکتے ہیں۔
خواتین کے عالمی دن کے موقع پر ترجمان سندھ حکومت کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے ہمیشہ خواتین کے لئے جدوجہد کی ہے، ان کو حقوق دلانے کے لئے جنگ لڑی ہے، خواتین کو حقوق دلانے کی جنگ کا سفر مادر جمہوریت بیگم نصرت بھٹو نے شروع کیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ ترجمان سندھ حکومت و ایم پی اے سعدیہ جاوید نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے تمام خواتین کو خراج تحسین پیش کیا۔ ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے ہمیشہ خواتین کے لئے جدوجہد کی ہے، ان کو حقوق دلانے کے لئے جنگ لڑی ہے، خواتین کو حقوق دلانے کی جنگ کا سفر مادر جمہوریت بیگم نصرت...

ایوان بالا اجلاس میں شرکت کے لیے پی ٹی آئی رہنماؤں و سینیٹرز اعجاز چوہدری اور عون عباس بپی کے پروڈکشن آرڈر جاری
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے ہفتے کو ہونے والے ایوان بالا کے اجلاس میں شرکت کے لیے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر اعجاز چوہدری اور سینیٹر عون عباس بپی کے پروڈکشن آرڈر جاری کر دیے۔ یوسف رضا گیلانی نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ دونوں افراد کی ایوان بالا کے ہفتہ 8 مارچ 2025 کو منعقد ہونے والے اجلاس میں شرکت کو یقینی بنایا جائے۔ یہ بھی پڑھیں: کوٹ لکھپت جیل انتظامیہ کا سینیٹر اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈرز پر عملدرآمد سے انکار یاد رہے کہ پی ٹی آئی رہنما سینیٹر اعجاز چوہدری 19 ماہ سے جیل میں ہیں اور جنوری میں بھی یوسف رضا گیلانی ن کے پروڈکشن آرڈر جاری کیے تھے تاہم...
فوٹو فائل سوشل میڈیا پر ریاست مخالف پروپیگنڈے کے کیس میں جوائنٹ انٹیروگیشن ٹیم (جے آئی ٹی) نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 25 افراد کو دوبارہ طلب کرلیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آج جے آئی ٹی نے پی ٹی آئی کے 25 افراد کو طلب کیا تھا، بیرسٹرگوہر، رؤف حسن اور شاہ فرمان جی آئی ٹی کے سامنے پیش ہوئے تھے۔ جے آئی ٹی نے ڈیڑھ گھنٹے تک پوچھ گچھ کی، بیرسٹر گوہربیرسٹر گوہر نے کہا کہ کسی بھی ادارے کے ساتھ خلیج نہیں چاہتے، جے آئی ٹی کے سوالات پارٹی کے پلیٹ فارم پر ڈسکس کریں گے، جے آئی ٹی نے پی ٹی آئی کے رہنماؤں سے 5 گھنٹے تفتیش کی، شاہ فرمان نے جے...
علیگڑھ مسلم یونیورسٹی میں ہولی منانے کے حوالے سے تنازع پر تبصرہ کرتے ہوئے کانگریس لیڈر نے کہا کہ میرے خیال میں تمام تہواروں کو یکساں اہمیت دینی چاہیئے۔ اسلام ٹائمز۔ کانگریس کے ترجمان ادت راج نے بی جے پی کے ارکانِ پارلیمنٹ کی جانب سے دہلی کے "تغلق لین" کا نام بدل کر "وِویکانند مارگ" رکھنے پر سوال اٹھایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی لیڈران کے پاس نام بدلنے کے علاوہ اور کچھ کرنے کو نہیں ہے۔ ادت راج نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ بی جے پی لیڈران نام بدلنے کے علاوہ اور کچھ کر بھی کیا سکتے ہیں، اگر وہ ملک کے حالات بدلیں تو بڑی بات ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ میں...
اسلام آباد: ٹیکسٹائل سیکٹر نے حکومت کو براہ راست ایل این جی درآمد کرنے سمیت اس شعبے میں اصلاحات کے لیے کئی سفارشات پیش کردیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن نے حکومت کو پیش کی گئی سفارشات میں ایل این جی براہ راست درآمد کرنے، ٹیکسٹائل سیکٹر کو تھرڈ پارٹی کے ذریعے ایل این جی امپورٹ کرنے کی اجازت دینے کی سفارش کی ہے۔ ٹیکسٹائل سیکٹر نے 9 ڈالر ایم ایم بی ٹی یو پر ایل این جی کی سپلائی کی اجازت دینے، ٹیکسٹائل سیکٹر کو نئی دریافت شدہ گیس کا 35 شیئر خریدنے کی اجازت دینے، ٹیکسٹائل سیکٹر کی درآمدی ایل این جی پر ٹیکسز، ڈیوٹیز اور کراس سبسڈی ختم کرنے کی...
جنوبی دہلی کے آر کے پورم سے بی جے پی کے رکن اسمبلی انیل شرما نے بھی اپنے اسمبلی حلقہ کے تحت آنے والے گاؤں "محمد پور" کا نام بدل کر "مادھو پورم" رکھنے کی درخواست کی۔ اسلام ٹائمز۔ دہلی میں ناموں کی تبدیلی کی سیاست شدت اختیار کر رہی ہے۔ بی جے پی کے کئی اراکین پارلیمنٹ نے اپنی سرکاری رہائش گاہوں کے پتوں میں خود ہی ترمیم کرتے ہوئے "تغلق لین" کی جگہ "سوامی وویکانند مارگ" لکھوا لیا۔ اس فہرست میں فرید آباد کے رکن پارلیمنٹ کرشن پال گرجر، پارلیمنٹ کے رکن دنیش شرما اور وائس ایڈمرل کرن دیشمکھ شامل ہیں۔ حالانکہ ان کی نام کی تختی پر ابھی بھی چھوٹے حروف میں تغلق لین درج ہے اور...
پاکستان کے سابق ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی نے پاکستان میں موجود کرکٹ ٹیلنٹ کی تعریف کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو بہتر نتائج کے حصول کے لیے اہم تجاویز پیش کیں۔ سابق ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی نے کہا کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں لیکن اسے صحیح طریقے سے چننے اور سپورٹ کرنے کی ضرورت ہے۔ گلیسپی نے بھارت کے سابق کپتان سنیل گواسکر کے اس بیان پر بھی سخت ردعمل دیا جس میں گواسکر نے چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کی ناکامی پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ موجودہ پاکستانی ٹیم شاید بھارت کی بی ٹیم سے بھی ہار جائے۔ گلیسپی نے اسے بکواس قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر پاکستان صحیح کھلاڑیوں کا...
پاکستان تحریک انصاف کی قیادت اور سوشل میڈیا ٹیم کی جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ نجی ٹی وی کے مطابق تحریک انصاف کے طلب کردہ افراد سے سوشل میڈیا ہینڈلنگ سے متعلق سوالات کیے گئے جبکہ پاک فوج اور ریاستی اداروں سے متعلق سوشل میڈیا پوسٹس پر بھی سخت سوالات کیے گئے۔ پی ٹی آئی رہنماؤں کو سوشل میڈیا پر پوسٹس سے متعلق سب کچھ دکھایا گیا اور بیرسٹر گوہرعلی خان و دیگر سے پارٹی فنانسنگ سے متعلق بھی سوالات پوچھے گئے۔ تحریک انصاف کے فنانس ڈپارٹمنٹ کے 2 افراد بھی جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوئے۔ عالیہ حمزہ اور کنول شوذب کی جانب سے ان کے وکیل ڈاکٹر علی عمران جے...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 07 مارچ 2025ء) بھارتی کمپنی لارسن اینڈ ٹوبرو نے کہا ہے کہ وہ مزید ترقی کے لیے ایرو اسپیس کے شعبے میں کاروبار کو وسعت دینے کا ارادہ رکھتی۔ اس کمپنی نے یہ ارادہ ایسے وقت ظاہر کیا ہے جب بھارت میں درآمدات پر انحصار کم اور معیشت میں نجی کاروباروں کے کردار کو بڑھایا جا رہا ہے۔ آمدنی کے لحاظ سے لارسن اینڈ ٹوبرو بھارت کی دفاع کی صنعت میں سب سے بڑی نجی کمپنی ہے۔ مالی سال 2024ء میں اس کے ماتحت پریسژن انجینیئرنگ اینڈ سسٹز یونٹ کی کل آمدنی 46.10 ارب بھارتی روپے، یعنی 548.3 ملین ڈالر تھی، جو گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں 41 فیصد زیادہ تھی۔ جنوبی...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے لاہور کے طافونی دورے کر کے مختلف ترقیاتی کاموں کی پیشرفت کا جائزہ لیا ہے۔ جمعے کے روز وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے لاہور کی ترقی کے تاریخی ‘لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام’ کے مختلف زونز کا اچانک دورہ کر کے ترقیاتی کاموں کی پیشرف کا جائزہ لیا، پنجاب کی سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب بھی وزیر اعلی کے ہمراہ تھیں۔ یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا فری سولر منصوبے کا افتتاح، کن لوگوں کو مفت سولر ملیں گے؟ اس دوران وزیراعلیٰ پنجاب نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ لاہور کے ہر علاقے کی مساوی ترقی ہوگی، تمام ترقیاتی منصوبوں کا معیار ایک جیسا یقینی بنائیں۔’ ایسا نظام بنانا چاہتی ہوں کہ مسائل...
لاہور: امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ امریکا میں صدر کی کرسی پر ڈونلڈ ٹرمپ کے آنے کے لیے دعائیں اور آیت کریمہ پڑھ رہے تھے تاکہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی باہر آجائیں۔ حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ جماعت اسلامی کبھی بھی اسٹیبلشمنٹ کے کندھوں پراقتدار میں نہیں آئی اور نہ آئے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو مصنوعی طریقے سے نہیں دبانا چاہیے انہیں آزادی دینی چاہیے، بانی پی ٹی آئی اس وقت مظلوم ہیں اورہم ہر مظلوم کے ساتھ ہیں۔ حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کے آنے کی دعائیں اور آیت کریمہ پڑھ رہے تھے تاکہ بانی پی ٹی...
DUBAI: اتوار ( 9 مارچ ) کو چیمپیئنز ٹرافی کے فائنل سے قبل دبئی پولیس نے شائقین کو کھیلوں کے قوانین کی خلا ف ورزی کی صورت میں بھاری جرمانے اور قید کی سزا سے خبردار کردیا۔ عالمی میڈیا کے مطابق دبئی پولیس نے شائقین کرکٹ کو خبردار کیا ہے کہ اسٹیڈیم میں میچ کے دوران کھیلوں کے قوانین کی خلاف ورزی کرنے کی صورت میں انہیں ایک سے تین ماہ تک قید یا پانچ ہزار سے 30 ہزار درہم ( تین لاکھ 80 ہزار روپے سے 22 لاکھ 85 ہزار روپے ) تک جرمانے کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ دبئی پولیس نے شائقین کرکٹ کے لیے سخت وارننگ جاری کی ہے تاکہ وہ کھیل کے مقابلوں کے دوران...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق رہنما شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ عام انتخابات کیلئے ٹکٹوں کی تقسیم کے دوران بے ضابطگیاں کی گئیں۔ نجی ٹی وی نیو نیوز کے پروگرام میں صحافی رؤف کلاسرا سے گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے انکشاف کیا کہ عام انتخابات میں ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملے پر بہت زیادہ بے ضابطگیاں کی گئیں۔ انہوں نے فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے ایک امیدوار ریاض گھمن کا واقعہ بھی سنایا اور بتایا کہ کس طرح ان کی قربانیوں کے باوجود ایک ایسے سفارشی شخص کو ٹکٹ دے دی گئی جو 9 مئی کے بعد پریس کانفرنس کرچکا تھا۔ شیر افضل مروت کے مطابق ریاض گھمن...
وی ڈیسک : اوگرا نے غیر لائسنس یافتہ ایل پی جی باؤزرز کیلیے آخری وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایل پی جی باؤزرز مالکان لائسنس کے حصول کیلیے فوری رجسٹرڈ ہوں۔ اوگرا نے اپنے بیان میں کہا کہ ایل پی جی باؤزرز مالکان لائسنس کے حصول کیلیے فوری رجسٹرڈ ہوں، 30 اپریل 2025 کے بعد لائسنس کے بغیر گیس لوڈ اور ترسیل کی اجازت نہیں ہوگی۔ قانون کی پاسداری نہ کرنے والے باؤزرز کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ ترقیاتی منصوبوں کے معیار پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا:وزیراعلیٰ مریم نواز قبل ازیں ملک بھر میں ایل پی جی سے حادثوں کی قیمتی جانوں کے ضیاع کے حوالے سے انڈسٹریز ایسوسی ایشن کی بیٹھک ہوئی تھی۔ جہاں...
اسرائیلی کی فوج مصنوعی ذہانت کا حامل ایک ںیا ٹُول تیار کر رہی ہے جو چیٹ جی پی ٹی سے ملتا جلتا ہو گا۔ عرب نیوز نے ایک تحقیقاتی رپورٹ کے حوالے سے بتایا ہے کہ اس نئے ٹُول کو ان عربی مکالموں پر ٹریننگ کروائی جا رہی ہے جو اسرائیل نے فلسطینیوں کی جاسوسی کے دوران حاصل کیے ہیں۔ یہ تحقیق برطانوی اخبار گارڈیئن، اسرائیلی فلسطینی میگزین پلس 972 اور عبرانی زبان کے ادارے لوکل کال نے مشترکہ طور پر کی ہے۔ اس اے آئی ٹُول پر اسرائیلی فوج کی خفیہ سائبر وار یونٹ 8200 کام کر رہی ہے۔ فوج کی یہ یونٹ اس اے آئی ٹول کی پروگرامنگ کچھ اس انداز میں کر رہی ہے کہ وہ فلسطینیوں...
پاکستان تحریک انصاف کی قیادت اور سوشل میڈیا ٹیم کی جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ تحریک انصاف کے طلب کردہ افراد سے سوشل میڈیا ہینڈلنگ سے متعلق سوالات کیے گئے جبکہ پاک فوج اور ریاستی اداروں سے متعلق سوشل میڈیا پوسٹس پر بھی سخت سوالات کیے گئے۔ پی ٹی آئی رہنماؤں کو سوشل میڈیا پر پوسٹس سے متعلق سب کچھ دکھایا گیا اور بیرسٹر گوہرعلی خان و دیگر سے پارٹی فنانسنگ سے متعلق بھی سوالات پوچھے گئے۔ تحریک انصاف کے فنانس ڈپارٹمنٹ کے 2 افراد بھی جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوئے۔ عالیہ حمزہ اور کنول شوذب کی جانب سے ان کے وکیل ڈاکٹر علی عمران جے آئی ٹی میں...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کی قیادت اور سوشل میڈیا ٹیم کی جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔جیو نیوز کے مطابق تحریک انصاف کے طلب کردہ افراد سے سوشل میڈیا ہینڈلنگ سے متعلق سوالات کیے گئے جبکہ پاک فوج اور ریاستی اداروں سے متعلق سوشل میڈیا پوسٹس پر بھی سخت سوالات کیے گئے۔پی ٹی آئی رہنماؤں کو سوشل میڈیا پر پوسٹس سے متعلق سب کچھ دکھایا گیا اور بیرسٹر گوہرعلی خان و دیگر سے پارٹی فنانسنگ سے متعلق بھی سوالات پوچھے گئے۔ تحریک انصاف کے فنانس ڈپارٹمنٹ کے 2 افراد بھی جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوئے۔ عالیہ حمزہ اور کنول شوذب کی جانب سے ان کے وکیل ڈاکٹر علی عمران...
اسلام ٹائمز: کانفرنس سے علامہ سید حسن ظفر نقوی، ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی، علامہ باقر عباس زیدی، علامہ قاضی احمد نورانی صدیقی، ڈاکٹر صابر ابو مریم و دیگر نے خطاب کیا۔ متعلقہ فائیلیںرپورٹ: سید ظفر جعفری فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام ماہ رمضان المبارک ماہ فلسطین مہم کے تحت کراچی کے ایک مقامی ہال میں یکجہتی فلسطین کانفرنس و افطار وحدت کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرس و افطار میں مختلف مسالک کے علمائے کرام سمیت سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں، جامعات کے اساتذہ، دانشور، اسکالرز، معروف صحافیوں سمیت وکلاء اور مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے بااثر اور سرکردہ خواتین و حضرات اور مدارس اور دیگر اداروں کے طلباء و طالبات نے شرکت کی۔ یکجہتی فلسطین کانفرنس سے معروف عالم...
نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے اسمارٹ قومی شناختی کارڈ نائیکوپ جاری کرنے کی مجاز اتھارٹی ہے۔پاکستان کا کوئی بھی شہری مطلوبہ ملک کے لیے دستاویز کے لیے درخواست دے سکتا ہے اور دوہری شہریت کی صورت میں ویزا حاصل کیے بغیر پاکستان کا سفر کر سکتا ہے۔اسمارٹ نائیکوپ کے لیے درخواست دینے کے لیے درخواست دہندہ کو پاسپورٹ نمبر فراہم کرنا ہوگا۔ نائیکوپ ہولڈر درج ذیل فوائد سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں، بغیر ویزا کے غیرملکی پاسپورٹ پر پاکستان میں داخل ہوسکتے ہیں، نائیکوپ ہولڈر کو بھی پاکستانی شہری تسلیم کیا جاتا ہے، جائیدادیں خریدو فروخت کرسکتے ہیں، پاکستانی پاسپورٹ کا حصول اور بینک اکاؤنٹ کھول سکتے ہیں۔نائیکوپ ہولڈر کو پاکستان...
سٹی42: پاکستان تحریک انصاف کے ریاست کے خلاف پروپیگنڈا میں ملوث لیڈراور سوشل میڈیا ٹیم وفاقی جوائنٹ انویسٹیگیشن ٹیم جے آئی ٹی کی تفتیش کے لئے پیش ہو گئی۔ جوائنٹ انویسٹیگیشن ٹیم نے ہر ملزم سے فرداً فرداً تفتیش کی اور اس امر کا تعین کیا کہ آیا جو ریاست مخالف مواد ان کے نام سے سوشل میڈیا میں بنے اکاؤنٹس سے پوسٹ کیا گیا ، وہ خود ہی ان اکاؤنٹس کو چلا رہے ہیں۔ یہ بات سامنے آئی کہ صرف بانی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس ایسے ہیں جنہیں وہ خود نہیں چلا رہے بلکہ پاکستان سے باہر موجود افراد چلا رہے ہیں۔ ترقیاتی منصوبوں کے معیار پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا:وزیراعلیٰ مریم نواز بیرسٹر گوہر ، رؤف...
حکومت نے پی آئی اے کی نجکاری کے حوالے سے اہم فیصلہ کرلیا ، وزیر نجکاری نے کہا کہ اگلے 3 ماہ میں تمام مراحل طے کرلیں گے۔تفصیلات کے مطابق وزیر نجکاری ، سرمایہ کاری بورڈ و مواصلات عبدالعلیم خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگلے 3 ماہ میں پی آئی اے نجکاری کےتمام مراحل طے کرلیں گے۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ایئرلاین نجکاری میں دلچسپی رکھنے والوں کے تحفظات دور کر دیے ہیں اور حکومت نے خواہشمند پارٹیوں کے مطابق تبدیلیاں لانے کا فیصلہ کر لیا۔انھوں نے بتایا کہ نجکاری کو زیادہ سے زیادہ پر کشش بنانے کیلئے نیالائحہ عمل دے رہے ہیں، نجکاری میں سرمایہ کاروں سے بہت بہتر اظہار دلچسپی آنے کی توقع ہے۔...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی مرکزی قیادت اور سوشل میڈیا ٹیم وفاقی جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوگئی۔جیو نیوز کے مطابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان، رؤف حسن اور شاہ فرمان جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوئے، ذرائع کا بتانا ہے کہ سوشل میڈیا پوسٹس سے متعلق سوالات پی ٹی آئی قیادت کے سامنے رکھے جائیں گے۔تحریک انصاف کی مرکزی قیادت نے ٹوئٹس اور جے آئی ٹی کے سوالات پر بانی پی ٹی آئی سے مشاورت کا فیصلہ کیا ہے۔ ؒخیال رہے کہ سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کے الزام میں وفاقی حکومت کی جے آئی ٹی نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سمیت 15 ارکان کو طلب...
بیجنگ :چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے کہا ہےکہ رواں سال چین اور یورپی یونین کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 50 ویں سالگرہ ہے۔ تبادلوں کی نصف صدی پر نظر ڈالتے ہوئے، ہم سمجھتے ہیں کہ سب سے قیمتی تجربہ باہمی احترام ہے، سب سے مضبوط محرک قوت باہمی مفاد اور جیت جیت کے نتائج ہیں، سب سے بڑا اتفاق رائے کثیرالجہتی ہے، اور سب سے درست سمت شراکت داری ہے۔جمعہ کے روز وانگ ای نے ایک پر یس کا نفر نس میں کہا کہ گزشتہ 50 سالوں میں، چین۔یورپی یونین تعاون نے بڑی پیش رفت کی ہے۔آج، چین۔یورپی یونین کی معیشتوں کا حجم دنیا کی کل معیشتوں کا ایک تہائی سے زیادہ ہے ، اور چین۔یورپی یونین...
بیجنگ :چینی وزیر خارجہ وانگ ای نےچین کی 14 ویں قومی عوامی کانگریس کے تیسرے اجلاس کے زیر اہتمام پریس کانفرنس میں کہا کہ باہمی احترام چین امریکہ تعلقات کے لئے اہم پیشگی شرط ہے۔ امریکہ کو اس بات کا جائزہ لینا چاہیے کہ گزشتہ برسوں کے دوران ٹیرف جنگوں اور تجارتی جنگوں سے اس نے کیا حاصل کیا ہے، کیا افراط زر میں بہتری آئی ہے یا بدتر ہوئی ہے، اور کیا امریکی عوام کی زندگیاں بہتر یا بدتر ہوئی ہیں۔ چین اور امریکہ کے درمیان اقتصادی و تجارتی تعلقات باہمی اور مساوی ہیں۔ اگر ہم تعاون کا انتخاب کرتے ہیں تو ہم باہمی فائدے اور فائدہ مند نتائج حاصل کرسکتے ہیں۔اگر امریکہ دباؤ ڈالنے پر بضد رہے تو...
جمعہ کے روز جنگ عظیم دوئم کے دوران نہ پھٹنے والے بم کی دریافت نے پیرس کے ہلچل سے بھرے گارے ڈو نورڈ، دنیا کے تیسرے مصروف ترین اسٹیشن جانے اور آنے والی ٹرین سروس کو بری طرح متاثر کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس صورتحال نے مسافر ریل سمیت یورو اسٹار سروسز سمیت قومی اور بین الاقوامی ٹرین سروس کو بری طرح متاثر کیا ہے، یورو اسٹار کمپنی نے یوروسٹار نے گارے ڈو نورڈ جانے اور آنے والی تمام ٹرینوں کو منسوخ کرتے ہوئے مسافروں کو اپنے سفر کو از سر نو ترتیب دینے کا مشورہ دیا ہے۔ نیٹ ورک کی ٹرین لائنوں میں سے ایک، ایچ لائن نے پیغام رسانی پلیٹ فارم X پر ایک پوسٹ...