پاکستان کے سابق ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی نے پاکستان میں موجود کرکٹ ٹیلنٹ کی تعریف کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو بہتر نتائج کے حصول کے لیے اہم تجاویز پیش کیں۔
سابق ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی نے کہا کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں لیکن اسے صحیح طریقے سے چننے اور سپورٹ کرنے کی ضرورت ہے۔
گلیسپی نے بھارت کے سابق کپتان سنیل گواسکر کے اس بیان پر بھی سخت ردعمل دیا جس میں گواسکر نے چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کی ناکامی پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ موجودہ پاکستانی ٹیم شاید بھارت کی بی ٹیم سے بھی ہار جائے۔
گلیسپی نے اسے بکواس قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر پاکستان صحیح کھلاڑیوں کا انتخاب کرے اور انہیں گیم ڈیویلپمنٹ کے لیے مناسب وقت دے تو وہ کسی بھی ٹیم کو شکست دے سکتا ہے۔
سابق کوچ نے مزید کہا کہ نئے ٹیلنٹ کے ساتھ صبر سے کام لینا ضروری ہے۔
انہوں نے پی سی بی کو مشورہ دیا کہ اگر بورڈ اچھے نتائج چاہتا ہے تو سلیکشن میں میرٹ کو ترجیح دی جائے، صحیح لوگوں کو مناسب ذمہ داریاں سونپی جائیں اور انہیں بھرپور سپورٹ فراہم کی جائے۔
گلیسپی کا کہنا تھا کہ کوچز کو بھی مناسب مواقع اور وقت دینا ہوگا ورنہ نتائج میں بہتری نہیں آئے گی۔
واضح رہے کہ گلیسپی نے حال ہی میں ایک اور بیان میں پاکستان کے موجودہ عبوری ہیڈ کوچ عاقب جاوید کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

Post Views: 1.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: گلیسپی نے

پڑھیں:

وزیر اعظم کی زیرصدارت اجلاس؛ 3 لاکھ پاکستانی نوجوانوں کو آئی ٹی ٹریننگ دی جائے گی

راؤ دلشاد: وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت جائزہ اجلاس ہوا جس میں ہواوے ٹیکنالوجیز کیساتھ پاکستانی نوجوانوں کو آئی سی ٹی ٹریننگ کی فراہمی کاجائزہ لیا گیا
اجلاس میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ ،وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کام شزا فاطمہ ، معاون خصوصی ہارون اختر ،چیئرمین پی ایم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان اور متعلقہ اعلیٰ افسران نے شرکت کی
وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں ہواوے ٹیکنالوجیز کے وفد کے ارکان کی شرکت کی ، 
چین میں ہواوے ٹیکنالوجیز کے ساتھ طے کئے گئے معاہدوں پر عمل درآمد کا جائزہ لیا گیا،ہواوے ٹیکنالوجیز کے نمائندوں کاپاکستان میں جدید تربیتی پروگرام کیلئے عزم کا اظہار کیا، وزیر اعظم کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ 3 لاکھ پاکستانی نوجوانوں کو آن لائن تربیت فراہم کی جائے گی،ہواوے ٹیکنالوجیز کی جانب سے 20 ہزار 315 طلبہ کو تربیت فراہم کی جا چکی ،وزیراعظم کی آئی ٹی ٹریننگ کے منصوبوں پر تیزی سے عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی ، شہباز شریف  نے  آئی سی ٹی ٹریننگ پورٹل کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کی ہدایت کی 
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ٹیکنالوجی کے فروغ اور ڈیجیٹل انقلاب میں نوجوانوں کا کلیدی کردار ہے،نوجوانوں کو جدید مہارتوں سے لیس کرنے کیلئے ہر ممکن تعاون کر رہے ہیں،آئی سی ٹی ٹریننگ پروگرام سے نوجوانوں کو روزگار کے حصول میں مدد ملے گی ،
 

حج اور عمرہ زائرین کو ہنگامی طبی امداد دینے کیلئے اسکوٹر سروس کا آغاز

متعلقہ مضامین

  • وزیر اعظم کی زیرصدارت اجلاس؛ 3 لاکھ پاکستانی نوجوانوں کو آئی ٹی ٹریننگ دی جائے گی
  • مناسب قیمت نہ ملنے پر دلبرداشتہ کسان تیار گندم جانوروں کو کھلانے لگے
  • پاکستانی نوجوان موسیٰ ہراج آکسفورڈ یونین کے صدر منتخب
  • محمد عامرکا آئی پی ایل کھیلنےکی خواہش کا اظہار
  • ایک ارب ڈالر قسط کا معاملہ، پاکستان اور آئی ایم ایف مشن کے مذاکرات کا پہلا مرحلہ مکمل
  • اہم ڈیٹا کے تبادلے کے ساتھ ہی آئی ایم ایف سے مذاکرات کا پہلا مرحلہ مکمل
  • پاکستان مخالف بیان پر گلیسپی نے گواسکر کو آڑے ہاتھوں لے لیا
  • سنیل گواسکر کا بیان ٹھیک نہیں، پاکستانی ٹیم کسی کو بھی ہرا سکتی ہے، سابق کوچ جیسن گلیسپی
  • ہائیکورٹس خود مختار، معاملات میں مداخلت مناسب نہیں، چیف جسٹس