2025-02-12@09:12:40 GMT
تلاش کی گنتی: 6262
«طے کیا»:
(نئی خبر)
کراچی: چیمپیئنز ٹرافی ملک گیر دورے پر کراچی پہنچ گئی، مقامی نجی درسگاہ میں ٹرافی کی رونمائی کا اہتمام کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق طالب علموں نے ٹرافی کو دیکھ کر بھرپور جذبات کا اظہار کیا، پرجوش نعرے لگائے اور ٹرافی کے ساتھ سیلفیاں بھی بنائیں۔ مزید پڑھیں؛ نیشنل اسٹیڈیم کراچی بھی چیمپیئنز ٹرافی کی میزبانی کیلیے تیار، افتتاح کل ہوگا واضح رہے کہ چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے میچز کا آغاز 19 فروری سے ہوگا جس کی میزبانی پاکستان کر رہا ہے۔ میزبان ٹیم کا پہلا میچ نیوزی لینڈ کے ساتھ کراچی میں ہوگا۔ ایونٹ میں بھارت کے ساتھ کھیلے جانے والے تمام میچز دبئی میں کھیلے جائیں گے۔
اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس شروع ہوگیا۔ اجلاس میں 8 نئے ججز کی سپریم کورٹ تعیناتی پر غور کیا جا رہا ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر تاخیر سے اجلاس میں پہنچے۔ یہ خبر بھی پڑھیں: آئین و قانون کا تقاضا ہے جوڈیشل کمیشن اجلاس مؤخر کیا جائے، بیرسٹر علی ظفر واضح رہے کہ ممبر جوڈیشل کمیشن اور پی ٹی آئی کے سینیٹر بیرسٹر علی ظفر نے گزشتہ روز چیف جسٹس کو خط میں آج کا اجلاس موخر کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ مزید پڑھیں: جوڈیشل کمیشن کے ممبر اور پی ٹی آئی کے سینیٹر علی ظفر کا چیف جسٹس کو خط، اہم درخواست کر دی بیرسٹر ظفر...
صیہونی میڈیا کے مطابق غزہ میں جنگ بندی مذاکرات کے دوسرے مرحلے کو سبوتاژ کرنے سے متعلق غاصب اسرائیلی رژیم کو ارسال کردہ اپنے پیغامات میں قطری حکومت نے غصے کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ ان اوچھے ہتھکنڈوں کے باعث جنگ بندی معاہدہ خطرے میں ہے! اسلام ٹائمز۔ غاصب صیہونی رژیم کے عبرانی زبان کے معروف اخبار ہآرٹز نے اعلان کیا ہے کہ قطر نے اسرائیلی رژیم کو متعدد پیغامات ارسال کئے ہیں جن میں کہا گیا ہے کہ حماس کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کے دوسرے مرحلے اور غزہ میں جنگ بندی سے متعلق غاصب صیہونی رژیم کے اقدامات نیز غاصب اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے اشتعال انگیز بیانات نے اس معاہدے...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔10 فروری ۔2025 )جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کے رکن اور تحریک انصاف کے راہنما سینیٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ میں آٹھ نئے ججز کی تقرری کے معاملے پر وکلا کا احتجاج جاری رہے گا سپریم کورٹ کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم میدان نہیں چھوڑیں گے اپنی آواز اٹھائیں گے میں نے چیف جسٹس کو لکھے گئے خط میں سینیارٹی کا مسئلہ اٹھایا ہے پہلے اسے حل کر لیں.(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ کسی اور جج کو سپریم کورٹ لایا جاتا ہے جس سے ججز میں رنجش پیدا ہو سکتی ہے ہم اس اصول پر کھڑے ہیں کہ شخصیات آنے جانے والی...
اسلام آباد: بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ آئین و قانون کا تقاضا ہے کہ جوڈیشل کمیشن اجلاس مؤخر کیا جائے۔ سپریم کورٹ کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ جب تک سپریم کورٹ کے ججز کی سکیورٹی کا فیصلہ نہ ہو جائے ، آئین و قانون کا تقاضا ہے کہ جوڈیشل کمیشن کی میٹنگ مؤخر کریں۔ انہوں نے کہا کہ اگر جسٹس عامر فاروق کو سپریم کورٹ کا جج بنا دیا گیا تو ہائی کورٹ کا جج کون ہوگا۔ بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن کی میٹنگ میں یہ سارے نکات اٹھانے جا رہا ہوں ۔ ہم نے میدان نہیں چھوڑنا، آہنی آواز اٹھانی ہے۔...
—فائل فوٹو چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیرِ صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس شروع ہو گیا ہے۔ جوڈیشل کمیشن اجلاس میں 8 نئے ججز کی سپریم کورٹ میں تعیناتی پر غور کیا جا رہا ہے۔ لاہور ہائیکورٹ: 9 نئے ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری لاہور ہائی کورٹ کے 9 نئے ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ اجلاس میں سپریم کورٹ میں 8 ججز کی تقرری کے لیے 25 ناموں پر غور کیا جا رہا ہے، تمام ہائی کورٹس کے 5 سینئر ترین ججز کے ناموں پر غور کیا جا رہا ہے۔تاخیر سے بچنے کے لیے بیرسٹر گوہر بھاگتے ہوئے جوڈیشل کمیشن اجلاس میں پہنچے۔
لیبیا میں 65 مسافروں کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی جس میں پاکستانی شہری بھی سوار تھے۔ترجمانِ دفترِ خارجہ کا کہنا ہے کہ لیبیا میں پاکستانی سفارت خانے کے مطابق کشتی لیبیا کے شہر زاوِیہ کے شمال مغرب میں واقع مرسا ڈیلا کی بندرگاہ کے قریب حادثے کا شکار ہوئی ہے۔ترجمان دفترِخارجہ نے بتایا ہے کہ حادثے کے حوالے سے وزارتِ خارجہ میں کرائسز مینجمنٹ یونٹ متحرک کر دیا گیا، حادثے میں متاثرہ پاکستانیوں کی تفصیلات جمع کی جا رہی ہیں۔دفترِ خارجہ نے لیبیا کشتی حادثے پر معلومات اور مدد کے لیے رابطہ نمبرز بھی جاری کر دیے ہیں۔ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق:پاکستانی سفارت خانہ طرابلس سے 03052185882 پر واٹس ایپ کیا جا سکتا ہے۔پاکستانی سفارتخانہ طرابلس میں...
—فائل فوٹو سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سمیت 7 ممالک سے 1 دن میں مزید 76 پاکستانیوں کو ملک بدر کر دیا گیا۔امیگریشن ذرائع کے مطابق 17 ڈی پورٹ ہونے والوں کو کراچی سے گرفتار کر کے انسدادِ انسانی اسمگلنگ سرکل منتقل کر دیا گیا ہے۔ سعودی عرب میں بلیک لسٹ 3، بھیک مانگنے پر 4 اور منشیات کیسز میں 6 پاکستانیوں کو ڈی پورٹ کیا گیا ہے۔ برطانیہ سے 70 کے قریب پاکستانی ملک بدر، خصوصی پروار سے پاکستان بھیج دیا گیابرطانیہ سے تقریباً 70 پاکستانیوں کو ملک بدر کر کے پاکستان بھیج دیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ معاہدے کی خلاف ورزی پر 27، زائد قیام پر 4 اور کام سے مفرور 2 پاکستانیوں کو ملک...
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔10 فروری ۔2025 )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ امریکا میں اسٹیل اور ایلومینیم کی تمام درآمدات پر 25 فیصد درآمدی ٹیکس عائد کرنے کا اعلان کریں گے ڈونلڈ ٹرمپ نے خلیج میکسیکو کا نام خلیج امریکا رکھتے ہوئے 9 فروری کو خلیج امریکا کا دن منانے کے حکم نامے پر بھی دستخط کردیئے ہیں.(جاری ہے) برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق ایئر فورس ون میں گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ اس ہفتے کے آغاز پر اسٹیل اور ایلومینیم پر محصولات عائد کرنے کا اعلان کریں گے ٹرمپ نے کہا کہ امریکا سے درآمدات پر ٹیکس لگانے والے تمام ممالک پر دوطرفہ محصولات کے بارے میں اس ہفتے کے...
صدر مملکت آصف علی زرداری پرتگال کے دارالحکومت لزبن پہنچ گئے۔ صدر مملکت آصف علی زرداری اسماعیلی کمیونٹی کے روحانی پیشوا اور 50 ویں امام پرنس رحیم آغا خان سے ان کے والد پرنس کریم آغا خان کی وفات پر اظہار افسوس کریں گے۔ آصف علی زرداری نے دورہ پرتگال کے موقع پر ترکیہ میں مختصر قیام کیا جہاں ترک صدر طیب اردگان سے ملاقات کی، دونوں صدور کی ملاقات استنبول ایئرپورٹ پر ہوئی، دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔علاوہ ازیں گزشتہ روز پاکستان کے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اسماعیلی کمیونٹی کے روحانی پیشوا 49 ویں امام شاہ کریم الحسینی(آغا کریم خان) کی وفات پر تعزیت کی۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب...
سرینگر(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔10 فروری ۔2025 ) مقبوضہ کشمیر پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ لائن آف کنٹرول کے قریبی ضلع راجوری میں 40 سالہ عبدالرحمان کو گرفتار کیا گیا ہے پولیس کے مطابق عبدالرحمان کا تعلق آزادکشمیر کے ضلع کوٹلی کے سیری گاﺅں سے ہے جس سے راجوری پولیس تھانے میں تفتیش کی گئی ہے. مقبوضہ کشمیرپولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار کیئے جانے والے آزادکشمیر کے شہری کی تحویل سے کوئی قابل اعتراض چیز برآمد نہیں ہوئی ہے تاہم پولیس نے دعویٰ کیا کہ ایل او سی عبور کرتے وقت وہ نشے کی حالت میں تھا.(جاری ہے) برطانوی نشریاتی ادارے ”بی بی سی“کے مطابق پولیس کے ایک افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔10 فروری ۔2025 ) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ریڈ زون میں وکلا اور پولیس اہلکاروں کے بیچ تصادم ہوا ہے وکلا ایکشن کمیٹی نے کہا ہے کہ ریڈ زون میں داخلہ نہ ملنے کی صورت میں سرینگر ہائی وے کو بلاک کر دیا جائے گا. برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق سرینا چوک کے قریب ریڈ زون کی سکیورٹی پر مامور اینٹی رائٹس دستے پہنچ گئے ہیںجبکہ پولیس اہلکار وکلا کو سپریم کورٹ کے قریب جانے سے روک رہے ہیں وکلا تنظیموں نے کہا ہے کہ وہ کنٹینرز اور اضافی سکیورٹی انتظامات کے باوجود ہر صورت سپریم کورٹ کے باہر اپنا احتجاج ریکارڈ کرائیں گے.(جاری ہے) خیال رہے کہ سپریم کورٹ میں آٹھ ججوں...
![تحریک انصاف کا آٹھ فروری الیکشن چوری کے خلاف اور عمران خان کے ساتھ یکجہتی کے لئے پیرس میں بڑا اجتماع](/images/blank.png)
تحریک انصاف کا آٹھ فروری الیکشن چوری کے خلاف اور عمران خان کے ساتھ یکجہتی کے لئے پیرس میں بڑا اجتماع
پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 فروری2025ء) پاکستان تحریک انصاف فرانس کے زیر اہتمام آٹھ فروری کے الیکشن چوری کے خلاف ایک احتجاجی جلسے کا انعقاد کیا گیا- جلسے میں تحریک انصاف کے کارکنوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی- جن میں خواتین بھی کافی تعداد میں شریک ہوئیں - تلاوت قرآن اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے بعد مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم یہاں پر عمران خان کے ساتھ یکجہتی کے لئے اکٹھے ہوئے ہیں - ان کا کہنا تھا کہ ہم ان قوتوں سے سوال کرتے ہیں کہ 2024 کا الیکشن جب عمران خان اور تحریک انصاف نے کثرت رائے سے جیتا تھا تو پھر فارم 47 والوں کو اقتدار کیوں منتقل...
بلوچستان میں سات روزہ انسدادِ پولیو مہم اختتام پذیر ہو گئی ہے۔ ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے مطابق اس مہم کے دوران صوبے میں 99 فیصد ہدف حاصل کیا گیا۔ مہم کے دوران 26 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے تحفظ کے قطرے پلانے جانے کا ہدف مقرر کیا گیا تھا۔ اس دوران پولیو ٹیموں کی سیکیورٹی کے لیے سخت انتظامات کیے گئے تھے، اور خوش قسمتی سے کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ خیال رہے کہ بلوچستان میں گزشتہ سال پولیو کے 27 کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔
پاکستانی باصلاحیت، مایہ ناز اور معروف اداکارہ ہانیہ عامر کا کہنا ہے کہ اگر انہیں بالی ووڈ سے کام کرنے کی پیشکش ہوئی تو وہ ضرور اس پر سوچیں گی۔ ہانیہ عامر نے حال ہی میں لندن میں ایک فنڈ ریزنگ پروگرام میں شرکت کی، جہاں انہوں نے حاضرین کے مختلف سوالات کے جواب بھی دیے۔ ایک مداح نے دورانِ پروگرام اداکارہ سے سوال کیا کہ اگر بالی ووڈ اور خاص طور پر کرن جوہر کی جانب سے انہیں فلم کی پیشکش ہوئی تو کیا وہ اس پیشکش کو قبول کریں گی؟ یہ بھی پڑھیں: صائم ایوب سے اداکارہ ہانیہ عامر کی خوشگوار ملاقات، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہانیہ عامر نے اس کا جواب دیتے ہوئے کہا بالکل! اگر پیشکش...
سہ فریقی سیریز کے دوسرا میچ میں جنوبی افریقہ نے نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 305 رنز کا ہدف دیدیا۔پروٹیز نے پہلے کھیلتے ہوئے چھ وکٹوں پر 304 رنز بنائے، میتھیو بریسکی 150، مولڈر نے 65, جیسن سمتھ 41 رنز بنائے، ٹرائی نیشن سیریز میں کھیلے جانے والے دوسرے میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقہ کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔سہہ فریقی سیریز میں قومی شاہین اپنے دوسرے میچ کے لیے آج مشقوں کا آغاز کریںگے، پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان میچ 12 فروری کو نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائیگا۔خیال رہے کہ پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے میزبان پاکستان کو 78 رنز سے شکست دے دی تھی،نیوزی لینڈ کے 331 رنز کے...
لاہور: پی ٹی آئی کا یوم سیاہ ناکام ہونے پر پارٹی کے رہنما ایک دوسرے کو ذمے دار قرار دے رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق پاکستان تحریکِ انصاف کی یوم سیاہ کی کال صرف سوشل میڈیا تک محدود رہی جب کہ پی ٹی آئی رہنمامین شاہراہوں پر احتجاج نہ ہونے کی ذمے داری ایک دوسرے پر ڈالنے لگے ۔ پی ٹی آئی کے یوم سیاہ کے سلسلے میں لاہور میں کسی بھی اہم مقام پر احتجاجی نہیں ریلی نکالی جا سکی۔ شہر میں جن حلقوں میں ریلی نکلی، وہ بھی 30، 40 افراد پر مشتمل تھی جب کہ کارکنوں کی جانب سے اس سلسلے میں خوب شکوے شکایات بھی کی گئی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی...
لاہور: پی ٹی آئی کو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت نہ ملنے کی صورت میں تحریک انصاف کا پلان بی سامنے آ گیا۔ ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے 8 فروری کو مینار پاکستان پر جلسے کے معاملے میں پارٹی نے اجازت نہ ملنے کی صورت میں پلان بی مرتب کرلیا۔ پی ٹی آئی کی جانب سے جلسہ مینار پاکستان گراؤنڈ کے علاوہ کسی متبادل جگہ پر نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اجازت نہ ملنے کی صورت میں پنجاب کے تمام اضلاع میں احتجاج کیا جائے گا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق ارکان اسمبلی اور رہنماؤں کو اپنے اپنے حلقے میں احتجاج کی ہدایت کی جائے گی۔ پارٹی ذرائع نے بتایا کہ لاہور میں...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 10 فروری 2025ء) یورپ کی بالٹک ریاستیں لتھوانیا، لاتویا اور ایسٹونیا نے ہفتے کے روز اپنے بجلی کے نظام کو روس کی پاور گرڈ سے منقطع کر دیا تھا اور اتوار کے روز سے اسے یورپی یونین کے گرڈ سے تبدیل کر دیا گیا۔ لتھوانیا کے وزیر توانائی زیگیمانتاس ویکیوناس نے اس حوالے سے کہا، "ہم اس مقصد تک پہنچ گئے، جس کے لیے ہم طویل عرصے سے کوششیں کرتے رہے تھے۔ اب حالات کنٹرول میں ہیں۔" نارڈ اسٹریم گیس پائپ لائنز برطانوی بحریہ نے تباہ کی تھیں، روس کا الزام یورپی یونین کے اعلیٰ سفارت کار اور ایسٹونیا کے سابق وزیر اعظم کاجا کالس نے سوشل میڈیا پر اس اقدام کو...
پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار گوہر رشید اور کبریٰ خان رواں سال شادی کے بندھن میں بندھنے جا رہے ہیں۔ حال ہی میں دونوں اداکاروں نے اپنی شادی کی تصدیق کی تھی جس کے بعد سے دونوں اپنی شادی کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ کبریٰ خان اور گوہر رشید کے دوست ان کی شادی کے ہر لمحے کو خوبصورت اور یادگار بنا رہے ہیں۔ چند دن قبل دونوں کی ڈھولکی کے فنکشن کا اہتمام کیا گیا تھا۔ گزشتہ روز لڑکے اور لڑکی والوں کے درمیان والی بال کا میچ کھیلا گیا جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں اور مداحوں کی جانب سے انہیں خوب سراہا گیا۔ اب گوہر رشید نے اپنے آفیشل انسٹا گرام اکاؤنٹ پر چند...
خیبر پختونخوا کے ضلع کرک میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کی کارروائی کے دوران 5 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ سی ٹی ڈی کے حکام کے مطابق یہ آپریشن کرک کے علاقے میر کلام بانڈہ میں سی ٹی ڈی اور پولیس کی مشترکہ کارروائی کا نتیجہ تھا۔ آپریشن خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کیا گیا جس میں دہشت گرد مارے گئے۔ سی ٹی ڈی کے ترجمان نے بتایا کہ دہشت گردوں کی لاشوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، تاہم ان کی شناخت ابھی تک نہیں ہو سکی۔ ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے علاقے میں مزید سرچ آپریشن جاری ہے تاکہ ممکنہ طور پر باقی دہشت گردوں...
26 ویں آئینی ترمیم اور جوڈیشل کمیشن کے آج ہونے والے اجلاس کے خلاف وکلا ایکشن کمیٹی نے احتجاج کے دوران اسلام آباد کے سرینا چوک سے سپریم کورٹ جانے کی کوشش کی تو وکلا اور پولیس اہلکاروں کے درمیان جھڑپ ہوگئی، پولیس نے احتجاجی وکلا پر لاٹھی چارج بھی کیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق وکلا نے احتجاج کرتے ہوئے سپریم کورٹ کی جانب مارچ کا آغاز کیا، اس دوران انتظامیہ نے سرینا چوک کو کنٹینرز لگاکر بند کر دیا تھا، انتظامیہ نے ریڈ زون کو بھی مکمل سیل کر رکھا ہے۔ پولیس اور وکلا کے درمیان جھڑپ کے بعد احتجاجی وکلا منتشر ہوگئے، اور سری نگر ہائی وے پر دھرنا دے دیا اور مری جانے والی سڑک...
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ملائیشیا کے وزیر خارجہ داتو سیری اتامہ حاجی محمد بن حاجی حسن سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اوراہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے ملائیشیا کے وزیر خارجہ داتو سیری اتامہ حاجی محمد بن حاجی حسن سے ٹیلی فونک رابطے میں مشرق وسطیٰ خصوصاً غزہ میں انسانی بحران پر تبادلہ خیال کیا۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ نے فلسطینی عوام اورمسئلہ فلسطین کے منصفانہ حل کے لیے پاکستان کی مستقل حمایت کا اظہار کیا۔ ملائیشیا کے وزیرخارجہ کو او آئی سی کے وزرائے خارجہ کی کونسل کا غیر معمولی اجلاس بلانے کے لیے پاکستان کی حمایت سے بھی...
لاہور: ایئرپورٹ پر ویکسین سرٹیفکیٹ نہ ہونے کے باعث عمرہ زائرین کو عین وقت پر پرواز سے آف لوڈ کردیا گیا۔ علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر عمرہ زائرین کی جانب سے احتجاج کیا گیا۔ ہوائی اڈے پر 100 سے زائد عمرہ زائرین، جن میں خواتین بھی شامل ہیں کو آف لوڈ کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ائیر لائن نے پولیو ویکسی نیشن اور کرونا سرٹیفکیٹ نہ ہونے کی وجہ سے عمرہ زائرین کو آف لوڈ کیا، جس پر عمرہ زائرین نے ایئرلائن کے خلاف احتجاج اور نعرے بازی کی۔ متاثرین کا کہنا ہے کہ ہمیں آف کیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ نئے ٹکٹ خریدیں۔ہم نے بہت مشکل سے عمرہ پر جانے کے لیے رقم جمع...
بالی ووڈ کے معروف میوزک کمپوزر پریتم چکرورتی کی 40 لاکھ روپے نقد رقم چوری ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ یہ رقم ان کے ملازم آشییش سیال نے لوٹ لی تھی۔ پولیس نے 5 فروری 2025 کو سیال کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی ہے اور لُک آؤٹ نوٹس بھی جاری کیا ہے۔ یہ واقعہ 4 فروری 2025 کو گورے گاؤں کے مغرب میں واقع پریتم کے اسٹوڈیو میں پیش آیا، جہاں آشییش سیال نے ایک بیگ چوری کیا جس میں پروڈیوسر مدھو منٹینا کی طرف سے پریتم کے لیے بھیجی گئی 40 لاکھ روپے کی نقد رقم رکھی گئی تھی۔ سیال نے بیگ کو چوری کرتے ہوئے چکرورتی کے منیجر ونیت چیڈا کے دراز میں رکھا...
دانیہ شاہ، جو مرحوم عامر لیاقت حسین کی تیسری اہلیہ کے طور پر مشہور ہوئیں، نے حالیہ انٹرویو میں اپنی شادی کے فیصلوں اور خواتین کو مشورے دینے کے حوالے سے گفتگو کی ہے۔ فروری 2022 میں 18 سالہ دانیہ نے عامر لیاقت سے شادی کی اور صرف تین ماہ بعد مئی میں تنسیخ نکاح کے لیے پنجاب کی عدالت میں درخواست دائر کی۔ عامر لیاقت کے انتقال کے بعد دانیہ نے حکیم شہزاد لوہا پاڑ سے دوسری شادی کی۔ ایک پوڈکاسٹ انٹرویو میں دانیہ نے شادی سے قبل ڈیٹنگ کرنے والی خواتین کو نصیحت کی کہ وہ اس طرح کے تعلقات سے گریز کریں اور خودداری کا مظاہرہ کریں۔ انہوں نے مشورہ دیا کہ خواتین کو ایسے مرد...
اداکار فیروز خان اور ایک خاتون صحافی کے درمیان تلخ کلامی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، یہ واقعہ ایک پریس کانفرنس کے دوران پیش آیا۔ فیروز خان یوٹیوبر راحم پردیسی کے ساتھ ہونے والے باکسنگ میچ کے حوالے سے منعقدہ پریس کانفرنس میں ڈھائی گھنٹے تاخیر سے پہنچے۔ اس پر خاتون صحافی نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا۔ خاتون نے کا کہنا تھا کہ میڈیا کو سختی سے تین بجے پہنچنے کی تاکید کی گئی تھی، اور سب وقت پر موجود تھے، مگر فیروز خان کی دیر سے آمد کی وجہ سے مین اسٹریم میڈیا کے بیشتر نمائندے جا چکے ہیں۔ خاتون صحافی نے کہا کہ فنکاروں کو شہرت اللّٰہ کے کرم کے...
(گزشتہ سےپیوستہ) مکتی باہنی کے سابق کمانڈر نےکہا کہ بھارت میں ایک نیا انقلاب برپا ہو گا،جس کے نتیجے میں نئی ریاستیں بنیں گی۔ہم 98فیصد مسلمان ہیں جوبھارت سے لڑیں گے۔ بھارت تقسیم ہو جائے گا کیونکہ اس کا 48فیصدعلاقہ اس کاحصہ نہیں ہے۔ میزورام اورتریپورہ متحدہ پاکستان کے دور میں بنگلہ دیش کا حصہ تھے۔ جموں وکشمیر اور خالصتان بھارت کا حصہ نہیں ہیں یہ ضرورآزاد ہوں گے۔ انہوں نے واضح کیاکہ بت پرست ہندوستانیوں سے ہمارا کوئی تعلق نہیں ہے۔ بنگلہ دیش اور پاکستان کے تمام لوگ ایک جیسے جذبات رکھتے ہیں۔‘‘ بنگلہ دیش پر قبضے کی بھارتی سازش کا ادراک صرف زین العابدین کو ہی پریشان کئے ہوئے نہیں ہے ، بلکہ وہ پوری نسل اپنے کئے...
سوشل میڈیا پر مقدس ہستیوں بالخصوص حضور ﷺ کی توہین پر مبنی بدترین گستاخانہ مواد کی تشہیر میں ملوث گستاخوں کو تحفظ دینے کے لئے اسلام اور پاکستان دشمن عناصر پوری طرح متحرک ہیں۔ اس سلسلے میں پہلے انہوں نے بعض اداروں میں موجود اپنے سہولت کاروں کو استعمال کیا۔ اس حوالے سے اسپیشل برانچ لاہور پنجاب اور قومی کمیشن برائے انسانی حقوق کی رپورٹس کی مثالیں موجود ہیں۔اس کے بعد انہوں نے میڈیا میں موجود اپنے بعض ایجنٹوں کو استعمال کرکے اسپیشل برانچ لاہور پنجاب اور قومی کمیشن برائے انسانی حقوق پاکستان کی بے بنیاد،من گھڑت اور غیر قانونی رپورٹس کی بنیاد پر جھوٹا بیانیہ بنا کر اصل صورتحال سے لاعلم عوامی طبقے کو گمراہ کرنے کی کوشش کی۔اس...
لاہور: لاہور ہائیکورٹ میں پیکا ترمیمی ایکٹ 2025 کے خلاف ایک اور درخواست پر سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے 5 مارچ تک جواب طلب کر لیا ۔ عدالت نے موجودہ درخواست کو اسی نوعیت کی دیگر درخواستوں کے ساتھ سماعت کے لیے مقرر کرنے کی ہدایت بھی جاری کردی۔ جسٹس فاروق حیدر نے پیکا ترمیمی ایکٹ 2025 کے خلاف درخواست پر سماعت کی ، جس میں وکیلِ درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ اس درخواست میں ایکٹ کی شقوں کو چیلنج کیا گیا ہے، لہذا اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری ہونے چاہییں۔ جسٹس فاروق حیدر نے ریمارکس دیے کہ یہ کوئی رول نہیں ہے، صرف عدالتی نظیر ہے۔ اپوزیشن...
ملٹری کورٹس میں سویلینزکے ٹرائل کیخلاف اپیلوں پرسماعت کل تک ملتوی کر دی گئی۔جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں7رکنی آئینی بینچ نےسماعت کی، رانا وقار معاون وکیل کا کہنا تھا کہ سلیمان اکرم راجہ ٹریفک کےسبب نہیں پہنچ سکے۔جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ سپریم کورٹ آنے کیلئے صرف ایک ہی راستہ مارگلہ روڈ والا کھلا ہے، رانا وقار آپ آگئے،خواجہ حارث صاحب پہنچ گئے،باقی لوگ بھی پہنچ گئے،اگر آدھا گھنٹہ پہلے نکل آتے اس وقت سپریم کورٹ ہوتے، لگتا ہے.وکلاء چاہتے ہیں لوگ قید میں سڑتے رہیں، ٹھیک ہے وکلاء نہیں چاہتے تو کیا کیا جاسکتا ہے، فریق مقدمہ کے وکلاء میں سے کوئی دلائل دینا چاہے تو دے سکتا ہے، جسٹس امین الدین خان نے مزید کہا...
ٹرائی نیشن سیریز میں کھیلے جانے والے دوسرے میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقہ کو بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔سہہ فریقی سیریز میں قومی شاہین اپنے دوسرے میچ کے لیے آج مشقوں کا آغاز کریںگے، پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان میچ 12 فروری کو نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائیگا۔خیال رہے کہ پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے میزبان پاکستان کو 78 رنز سے شکست دے دی تھی،نیوزی لینڈ کے 331 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی پوری ٹیم 48 ویں اوور میں 252 رنز پر آؤٹ ہوگئی تھی۔قذافی سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنر نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔نیوزی لینڈ کی...
خیرپور(نیوزڈیسک) 12 سالہ کمسن بچی نے اپنی جبری شادی کی کوشش ناکام بنادی ، بچی گھر سے بھاگ کرپولیس سٹیشن پہنچ گئی۔ پولیس نے بچی کو تحویل میں لے لیا،کل عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق خیرپور میں 12 سالہ بچی نے گھر سے بھاگ کراپنی شادی کی کوشش ناکام بنادی ہے، والدین شہناز کی زبردستی شادی کرانا چاہتے تھے۔بچی تھانے جا رہی تھی کہ والدین بھی پہنچ گئے، والد شہناز کو گالیاں دیتا ہوا زبردستی گھر لے گیا۔ 12سالہ شہناز کے چیخنے چلانے پر علاقہ مکین جمع ہوگئے۔ متاثرہ بچی شہناز نے اپنے بیان میں کہا کہ میری زبردستی شادی کروائی جارہی ہے، مجھے والدین مارتے ہیں میں وہاں نہیں جاؤں گی۔واقعے کی ویڈیو وائرل ہونے...
کانفرنس میں امامیہ اسکاؤٹنگ کی 40 سالہ تاریخ اور خدمات کی رپورٹ پیش کی گئی۔ کانفرنس میں سیلاب، زلزلہ، کرونا وائرس، مری سانحہ اور دیگر قدرتی آفات کے دوران ریسیکیو آپریشنز میں شریک امامیہ اسکاؤٹس کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا اور سکاوٹس کو شیلڈز سے نوازا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے ذیلی ادارے ’’امامیہ اسکاؤٹس پاکستان‘‘ کے زیر اہتمام مرکزی سیکرٹریٹ المصطفیٰ ہاؤس لاہور میں ’’عباسِ باوفا اسکاؤٹ کانفرنس‘‘ کا انعقاد کیا گیا۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے وائس چیئرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی، پہلے امامیہ چیف اسکاؤٹ صفدر رضا بخاری اور نیشنل ہیڈ کوارٹر پاکستان بوائے اسکاؤٹ ایسوسی ایشن کے نمائندے لیڈر ٹرینیر عبدالغفار بٹ نے کانفرنس میں بطور مہمان خصوصی شرکت...
بھارتی شہر گجرات میں ایک اسکول کے پرنسپل کی ٹیچر کو 18 بار تھپڑ مارنے کی سی سی ٹی وی سامنے آنے کے بعد وزارت تعلیم کے اعلیٰ حکام نے معاملے کا نوٹس لے کر تحقیقات شروع کر دیں۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ نویوگ اسکول میں پیش آیا جہاں پرنسپل نے استاد پ تھپڑوں کی بارش کردی، مبینہ طور پر یہ معاملہ ریاضی اور سائنس کے مضامین سے متعلق استاد کی کارکردگی کے حوالے سے شکایات سے پیدا ہوا تھا۔ پرنسپل نے استاد پر کلاس میں نامناسب رویے اور زبانی بدسلوکی کا الزام لگایا جب کہ استاد نے کہا کہ پرنسپل نے اسکول میٹنگ کے دوران غصے میں اس پر حملہ کیا۔ ویڈیو کے سوشل میڈیا پر وائرل...
انڈیا اور انگلینڈ کے دوسرے ون ڈے میچ کے دوران فلڈلائٹس بند ہوگئیں جس کے باعث کھیل کو 35 منٹ تک روکنا پڑا، جو بھارتی کرکٹ بورڈ کے لیے شرمندگی کا باعث بن گیا اور اس کو اس پرشدید تنقید کا سامنا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین نے بھارت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا کہ وہ نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر رچن روندرا کی پاکستان کے خلاف میچ میں ہیڈ انجری کی وجہ قذافی اسٹیڈیم کی ’خراب لائٹس‘ کو قرار دے رہے تھے لیکن انڈیا کی ریاست اڑیسہ میں انڈیا اور انگلینڈ کے درمیان جاری میچ کے دوران فلڈ لائٹس 3 مرتبہ بند ہوئیں۔ اس پر سوشل میڈیا صارفین نے انڈیا کو آڑے ہاتھوں لیا۔ نصیر اعوان لکھتے ہیں کہ...
نائب امیر جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ معاشی، سیاسی، آئینی بحران سے نکلنے کا واحد راستہ 2024ء کے انتخابات کے حقیقی عوامی مینڈیٹ کو تسلیم کرنے سے ہی ممکن ہے، اپوزیشن جماعتیں فارم 45 کی بنیاد پر عوامی مینڈیٹ کی بحالی کی جدوجہد کریں تو جمہوریت، عوامی حقوق اور غیرجانبدارانہ انتخابات ممکن ہونگے۔ اسلام ٹائمز۔ نائب امیر جماعتِ اسلامی، مجلسِ قائمہ سیاسی قومی امور کے صدر لیاقت بلوچ نے 8 فروری 2024ء کے دھاندلی زدہ انتخابی نتائج کے ذریعے قائم ہونیوالی حکومت کے وزیراعظم کی ایک سالہ کارکردگی پر کہا کہ ہم نے حکومتی شور شرابہ کو مسترد کرتے ہوئے حقائق نامہ جاری کیا ہے، جو موجودہ حکومت کی اصل کارکردگی اور اس کے نتیجے میں ملک و مِلت...
آئی ایس پی آر کے مطابق 8 اور 9 فروری کی درمیانی شب، سیکیورٹی فورسز نے خوارج کی موجودگی کی خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر آپریشن کیا جس کے دوران دشمن کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان اور شمالی وزیرستان میں دو علیحدہ علیحدہ کارروائیوں میں سیکیورٹی فورسز نے 7 خوارج کو ہلاک اور 5 کو زخمی کردیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق 8 اور 9 فروری کی درمیانی شب، سیکیورٹی فورسز نے خوارج کی موجودگی کی خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے مدی میں آپریشن کیا جس کے دوران دشمن کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں 3 خوارج، بشمول...
پاکستان شوبز انڈسٹری کی نوبیاہتا جوڑی اداکارہ ماورہ حسین اور اداکار امیر گیلانی نے ولیمے کی تقریب کی بھی تصویریں شیئر کر دیں۔ امیر گیلانی اور ماورا حسین سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے چاہنے والوں اور مداحوں کو بھی شادی میں شامل کیے ہوئے ہیں۔ نئی نویلی دلہن اور دولہا اپنی شادی کی ہر تقریب کی تصاویر اور خوبصورت ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کر رہے ہیں۔ View this post on Instagram A post shared by Ameer Gilani (@ameergilani) ماورا اور امیر نے اپنے ولیمے کی تقریب کی بھی نئی تصویریں شیئر کی ہیں۔ اس مشترکہ پوسٹ میں ماورا اور امیر نے ایک دوسرے کے لیے ’باخدا تم ہی ہو‘ کا کیپشن دیا ہے۔ ماورا اور امیر...
مٹیاری(نمائندہ جسارت)ضلع مٹیاری میں منعقد ہونے والی پہلی ایگرو-لائیو اسٹاک اینڈ ہینڈی کرافٹس ایکسپو 2025ء کامیابی کے ساتھ مکمل ہوگئی۔ اختتامی تقریب کے موقع پر کمشنر حیدرآباد ڈویژن بلال احمد میمن نے خصوصی شرکت کی اور مختلف اسٹالز کا دورہ کیا۔ انہوں نے ایکسپو کے انعقاد کو تاریخی سنگ میل قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسی تقریبات مقامی معیشت، زراعت، اور ہنر مند افراد کے فروغ کے لیے نہایت ضروری ہیں۔ مٹیاری جیسے زرعی ضلع میں اس سطح کی ایکسپو سے نہ صرف کسانوں اور مالوندوں کو فائدہ ہوگا بلکہ ہینڈی کرافٹس اور کاروباری مواقع بھی بڑھیں گے۔کمشنر بلال احمد میمن نے زرعی ٹیکنالوجی، لائیو اسٹاک، ہینڈی کرافٹس، اور زرعی فنانسنگ کے اسٹالز کا دورہ کیا اور اسٹال مالکان اور...
سابق وزیر کا کہنا ہے کہ جو کشمیری سینکڑوں کنال اراضی کے مالک تھے اور سب کچھ چھوڑ کر آئے، انہیں محض 5 مرلہ زمین کے لیے ذلیل و خوار کیا جا رہا ہے، جو کہ سراسر ناانصافی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سابق وزیر سیاحت و ٹرانسپورٹ محمد طاہر کھوکھر نے کشمیری مہاجرین کے مسائل پر بیوروکریسی کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ کشمیری مہاجرین کی آبادکاری میں کسی قسم کی مشکلات پیدا نہ کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری مہاجرین شہداء کے وارث ہیں، جنہوں نے تکمیل پاکستان اور کشمیر کی آزادی کے لیے نہ صرف اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا بلکہ اپنے گھر، جائیدادیں اور زمینیں تک قربان کیں۔ اگر وہ ہجرت پر مجبور...
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے توانائی انجینئر طارق سدوزئی سے چینی سرمایہ کارکمپنی China Century Steel Mills کے ایک وفد نے ملاقات کی۔ اس موقع پر انجینئر طارق سدوزئی نے کہا ہے کہ صوبے میں توانائی کا شعبہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے نجی شعبے کی سرمایہ کاری سے صوبے میں توانائی کے قدرتی وسائل کو استعمال میں لا کر معیشت کو مزید مستحکم کیا جاسکتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ چین کی سرمایہ کار کمپنی نے خیبر پختونخوا میں اسٹیل ملز لگانے کے لئے توانائی کے شعبے میں دلچسپی ظاہر کرتے ہوئے چکدرہ سوات کوریڈور سے 120 میگاواٹ سستی پن بجلی کی خریداری کے لئے خیبر پختونخوا حکومت سے رابطہ کیا ہے۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے...
پشاور: امریکا سے تعلق رکھنے والے سکھ کمیونٹی کے 34 رکنی وفد نے پشاور اور ضلع خیبر کا تاریخی دورہ کیا۔ وفد نے جمرود فورٹ اور گردوارہ بھائی جوگا سنگھ پشاور کا دورہ کیا اور ان تاریخی مقامات کی اہمیت کا جائزہ لیا۔ وفد نے پشاور اور ضلع خیبر آمد پر اپنی خوشی اور مسرت کا اظہار کیا اور دورے کے انعقاد پر حکومت پاکستان اور پاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے جمرود فورٹ کی تاریخ اور اس کی اہمیت کے حوالے سے معلومات حاصل کیں، خاص طور پر ہری سنگھ نلوا کے دور حکومت میں اس فورٹ کی حکومتی اہمیت پر تفصیل سے بات کی گئی۔ جمرود فورٹ میں سکھ دور کی یادگاروں کا دورہ کرنے...
حریت رہنمائوں اور تنظیموں نے سرینگر میں اپنے بیانات میں کہا کہ کشمیری عوام کو محمد مقبول بٹ پر فخر ہے جنہوں نے پھانسی کے پھندے کو چوما لیکن آزادی کے اپنے مطالبے پر سمجھوتہ نہیں کیا۔ اسلام ٹائمز۔ ممتاز آزادی پسند کشمیری رہنما محمد مقبول بٹ کے 41ویں یوم شہادت پر غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں مکمل ہڑتال کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق ہڑتال کی کال کل جماعتی حریت کانفرنس اور دیگر آزادی پسند تنظیموں اور رہنمائوں نے دی ہے۔ بھارت نے محمد مقبول بٹ کو 11فروری 1984ء کو کشمیریوں کے مطالبہ حق خودارادیت میں اہم کردار ادا کرنے پر نئی دہلی کی تہاڑ جیل میں خفیہ طور پر پھانسی دی تھی۔...
وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے ملائیشیا کے وزیر خارجہ داتو سیری اتامہ حاجی محمد بن حاجی حسن سے ٹیلی فون پر مشرق وسطیٰ کی حالیہ صورتحال بالخصوص غزہ میں انسانی بحران پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے مشرق وسطیٰ کی حالیہ صورتحال بالخصوص غزہ میں انسانی بحران پر اپنے ملائیشیئن ہم منصب سے بات چیت کی ہے۔ وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے فلسطینی عوام اور ان کے مبنی بر حق مقصد کے لیے پاکستان کی مستقل حمایت کا اظہار کیا اور اس فوری مسئلے پر بات چیت کے لیے اسلامی تعاون تنظیم یعنی او آئی سی کی وزرائے خارجہ کونسل کا غیر معمولی اجلاس طلب کرنے...
شہباز شریف حکومت کو اقتدار میں آئے ایک سال مکمل ہو چکا ہے۔ سال مکمل ہونے پر حکومتِ پاکستان کی جانب سے اشتہار بنایا گیا ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ شہباز شریف کی حکومت کا ایک سال کتنا بے مثال رہا۔ اشتہار کا ٹائٹل ’جب رہنما ہو شہباز، پھر کیوں نہ بھرے اڑان پاکستان‘ رکھا گیا ہے۔ اشتہار میں ایک بچی کو دکھایا گیا ہے جس کی ملاقات وزیراعظم پاکستان سے ہوتی ہے اور وہ شہباز شریف کو کہتی دکھائی دیتی ہے’ لوگ کہتے ہیں سب کچھ خراب ہو گیا ہے اور ٹھیک ہونے میں بہت وقت لگے گا لیکن آپ نے ایک سال میں ہی نیچے جاتے پاکستان کو اوپر اٹھا دیا۔‘ یہ بھی پڑھیں: محسن نقوی یا...
اداکار سیف علی خان نے گھر میں ہوئے حملے میں زخمی ہونے کے بعد بیٹے تیمور کے ردِ عمل کے بارے میں بتایا ہے کہ جب انہوں نے مجھے زخمی دیکھا تو پوچھنے لگے کہ کیا آپ مر جائیں گے؟ بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ اداکار سیف علی خان نے گزشتہ مہینے اپنے گھر ہونے والی واردات کا قصہ اور اس میں اپنے معصوم بیٹے کے ردعمل کے حوالے سے ایک انٹرویو میں گفتگو کی ہے۔ اداکار نے بتایا ہے کہ شروع میں مجھے بالکل احساس نہیں ہوا کے مجھے چھری لگی ہے، کچھ تکلیف تو محسوس ہو رہی تھی، جیسے میری کمر میں کچھ مسئلہ ہوا ہے، اس دوران کرینہ مجھے کہنے لگیں کہ آپ اسپتال پہنچیں...
پولیس کے مطابق نامعلوم افراد نے اغوا کیا تھا آج گولیوں سے چھلنی پولیس اہلکار کی لاش نزدیکی گاوں سے ملی، سول اسپتال ٹانک کے لیے روانہ کر دیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان سے دو روز قبل علاقہ گومل سے اغواء ہونے والے پولیس اہلکار کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق گومل کے علاقے سے دو روز قبل نامعلوم افراد نے پولیس اہلکار سمیع اللہ عرف پپو کو اغوا کیا جس کی لاش آج کوٹ اعظم سے برآمد ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق نامعلوم افراد نے اغوا کیا تھا آج گولیوں سے چھلنی پولیس اہلکار کی لاش نزدیکی گاوں سے ملی، سول اسپتال ٹانک کے لیے روانہ کر دیا گیا۔
لاہور(نیوزڈیسک) پاکستان ریلوے نے مزید 7 ٹرینیں نجی شعبے کو آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ کر لیا۔حکام کے مطابق جن ٹرینوں کو آؤٹ سورس کیا جائے گا ان میں ہزارہ، کراچی، بہاؤالدین زکریا اور سکھر ایکسپریس شامل ہیں۔ موئن جودڑو اور راولپنڈی پسنجر ٹرین بھی آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔دستاویزات کی تیاری میں تاخیر کے باعث بڈز وصولی کی تاریخ میں توسیع کر دی۔ریلوے حکام کے مطابق ان ٹرینوں کو نجی ملکیت میں نہیں دیا جائے گا۔ ان ٹرینوں کو نجی شعبے کے حوالے کیا جائے گا تاکہ مسافروں کے لیے سہولتوں میں بہتری لائے جا سکے اور آمدن میں اضافہ ہو۔7 مسافر ٹرینوں کی فنانشل اور ٹیکنیکل بڈز 25 فروری کو وصول کی...
اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر راؤ ہاشم، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر سید بشارت حسین نے محلہ دھونا پتی میں ہونے والے تزہین و آرائش کے کام کی تفصیلات سے ممبر قومی اسمبلی فیصل امین گنڈا پور کو آگاہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور کے تاجروں اور شہریوں نے حکومت سے اندرون شہر سیف سٹی پروجیکٹ منصوبے کا مطالبہ کردیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کے بھائی ممبر قومی اسمبلی فیصل امین گنڈاپور نے جھنڈا بازار محلہ دھونا پتی کا دورہ کیا۔ تنظیم تاجران خیبر پختونخوا ترجمان شہزاد احمد صدیقی، کریمپورہ بازار صدر خرم شہزاد، چوک شادی پیر بازار صدر حاجی اسرار خان، دیگر عہدیداران، پاکستان تحریک انصاف ورکرز، اہلیان علاقہ، ہندو کمیونٹی کے زمہ داران نے...
ناسا نے حال ہی میں ایک زبردست تصویر جاری کی ہے جس میں مریخ کے قطب جنوبی حصے کے قریب ایک نایاب اور مسحور کن کاربن ڈائی آکسائیڈ گیزر کے پھٹنے کا عمل دکھایا گیا ہے۔ سطح پر بنی یہ شکلیں صرف مریخ پر موسم بہار کے دوران ہی نظر آتی ہیں۔ یہ اس وقت ہوتا ہے جب سردیوں کے دوران منجمد کاربن ڈائی آکسائیڈ جمع ہو کر گیس میں تبدیل ہو جاتی ہے۔ اس کے بعد یہ سطح میں موجود دراڑوں سے اور دھول اور بخارات کی صورت میں خارج ہوتی ہے۔ گیزر پھٹنے کا یہ ڈرامائی عمل مریخ کی سطح پر سیاہ جالے جیسی لکیریں بناتا ہے جنہیں عام طور پر "مارشین مکڑیاں" کہا جاتا ہے۔ یہ سیاہ...
شمالی وزیرستان بکاخیل منڈی کے علاقے سے پولیس کانسٹیبل سمیت دو افراد کو اغواء کے بعد قتل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق گربز کے علاقے سے تعلق رکھنے والے کانسٹیبل ریاض اللّٰہ اور حبیب اللّٰہ کو نامعلوم مسلح افراد نے بکل خیل منڈی ایف آر بنوں سے اغواء کیا۔ مسلح افراد نے مغویوں کو پہاڑی علاقے میں لے جاکر قتل کیا، بعد میں مقتولین کی ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر وائرل کی گئی۔ پولیس واقعے کو ذاتی دشمنی قرار دے رہی ہے، تاہم واقعے کی تحقیقات جاری ہے۔
ویلز میں 2,573 ترک شدہ کوئلے کے ڈھیر موجود ہیں، جن میں سے 360 کو انتہائی خطرناک قرار دیا جا چکا ہے۔ نومبر میں پیش آنے والے کُمٹیلیری حادثے کے بعد جس میں ترک شدہ کوئلے کے ڈھیر کے جزوی طور پر منہدم ہونے کے نتیجے میں تقریباً 40 گھروں کو خالی کرانا پڑا حادثہ نومبر میں شدید بارشوں کے بعد پیش آیا، جب اسٹورم برٹ کے باعث مٹی اور ملبے کا یہ ڈھیر کھسک گیا تھا۔ مقامی رہائشیوں کا کہنا ہے کہ اگر حکومت نے بروقت اقدامات نہ کیے تو ایک اور ایبرفین سانحہ رونما ہو سکتا ہے، جس کا خمیازہ معصوم عوام کو بھگتنا پڑے گا۔ جنوبی ویلز میں ترک شدہ کوئلے کے ڈھیروں کے قریب بسنے...
لیبر پارٹی نے واضح کیا ہے کہ اگر کوئی اور رکن پارلیمنٹ یا وزیر اینڈریو گوئن واٹس ایپ گروپ اسکینڈل میں ملوث پایا گیا تو اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ پارٹی کے ایک سینئر عہدیدار نے مقامی میڈیا سے گفتگو میں تصدیق کی کہ اس معاملے پر زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے گی۔ یہ پیش رفت اس وقت سامنے آئی جب صحت کے وزیر کو ایک گروپ چیٹ میں متنازع تبصرے کرنے پر برطرف کر دیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق انہوں نے مبینہ طور پر یہودی مخالف (antisemitic) ریمارکس دیے اور ایک بزرگ خاتون ووٹر کے بارے میں غیر اخلاقی بیان دیا، جس میں انہوں نے کہا کہ وہ امید کرتے ہیں کہ وہ اگلے انتخابات...
ٹنڈوجام (نمائندہ جسارت )وفاقی حکومت اور وزیر توانائی کی ہدایات پر واپڈا حکام نے ٹنڈو جام میں بجلی چوری اور بقایا بلوں کی وصولی کے لیے آپریشن ایکسیئن فاروق تنیو ایس ڈی او انیس الرحمٰن تھیہم واپڈا عملے، پاکستان رینجرز اور پولیس کے ہمراہ شہر کے مختلف علاقوں، جن میں میر کالونی، ریلوے پھاٹک، المدینہ کالونی اور دیگر شامل ہیں، میں چھاپے مارے کارروائی کے دوران بجلی چوری میں ملوث افراد کے خلاف سخت اقدامات کیے گئے، متعدد غیر قانونی کنکشن منقطع کر دیے گئے، جبکہ بجلی کے بلوں کی عدم ادائیگی پر بھی کارروائی عمل میں لائی گئی کئی افراد کو قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑا، جبکہ صرف ایک دن میں لاکھوں روپے بقایا بلوں کی مد میں...
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے صدر محمد سلیم میمن نے لطیف آباد کے تاجروں کی جانب سے موصول ہونے والی شکایات پر فوری توجہ دیتے ہوئے اُس مسئلے کے حل کے لیے اقدامات کا اعلان کیا ہے۔ تاجروں کی شکایت ہے کہ لطیف آباد میں ایچ ایم سی (حیدرآباد میونسپل کارپوریشن) اور ٹی ایم سی (ٹاؤن میونسپل کارپوریشن) کے نمائندے ایک ہی سائن بورڈ کے لیے دونوں محکموں کی جانب سے ٹیکس وصول کر رہے ہیں، جس سے تاجروں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ اِس مسئلے کے حل کے لیے چیمبر کے پلیٹ فارم سے لوکل گورنمنٹ کے ایڈیشنل چیف سیکرٹری سید خالد حیدر شاہ کو بھی خط لکھا گیا ہے، جس...
پاکستان کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر نے بالی ووڈ میں کام کرنے کے حوالے سے لب کشائی کر دی۔ حال ہی میں اداکارہ نے لندن میں ہونے والے فنڈ ریزنگ پروگرام میں شرکت کی، جہاں انہوں نے ناصرف اپنے مداحوں سے ملاقات کی بلکہ اس پروگرام میں پوچھے گئے سوالوں کے جوابات بھی دیے۔ دورانِ پروگرام اداکارہ سے سوال کیا گیا کہ اگر بالی ووڈ خاص طور سے کرن جوہر کی جانب سے فلم کی پیشکش ہوئی تو کیا قبول کریں گی؟ ہانیہ نے اثبات میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ اگر آفر آئے گی تو سوچوں گی۔ انہوں نے مزید وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ اگر پیشکش آتی ہے اور پروجیکٹ اچھا ہوا تو ضرور دیکھیں گے، ان...
پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار عرفان کھوسٹ نے متنازع بیانات کی وجہ سے تنقید کی زد میں آنے والے ساتھی اداکار فردوس جمال کو اہم مشورہ دے دیا۔ عرفان کھوسٹ نے حال ہی میں ایک ویب شو میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے مختلف موضوعات پر دلچسپ گفتگو کی۔ اُنہوں نے فردوس جمال کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ دراصل بات یہ ہے کہ انسان خود ہی اپنا صحیح محاسبہ کر سکتا ہے اور اگر انسان خود کو بہت زیادہ اچھا اور عقلِ کُل سمجھنے لگتا ہے تو یہ نقصان دہ ہے۔ اداکار نے کہا کہ فردوس جمال ایک شاندار اور محنتی فنکار ہیں لیکن مجھے لگتا ہے کہ وہ ابھی ڈپریشن شکار ہیں۔...
قذافی اسٹیڈیم لاہور کے بعد نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں بھی تعمیرات اور تزئین و آرائش کا کام مکمل کیا گیا ہے جس کے بعد یہ اسٹیڈیم چیمیئنز ٹرافی سمیت دیگر ایونٹس کی میزبانی کے لیے تیار ہے۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی کی تعمیر نو کے بعد افتتاح کل ایک رنگا رنگ تقریب میں ہوگا۔ اس موقع پر معروف گلوکار پرفارم کریں گے جبکہ تقریب میں آتش بازی اور لائٹس شو کا بھی اہتمام کیا گیا ہے جس سے محظوظ ہونے کے لیے شائقین بغیر کسی ٹکٹ کے اسٹیڈیم آسکیں گے۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا ہے کہ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں تعمیر نو کا کام 28 ستمبر کو شروع ہوا اور 31 جنوری کو مکمل ہوا۔ یہ بھی...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سپریم کورٹ میں وکلاء کے پیش نہ ہونے پر ملٹری ٹرائل کیس کی سماعت کل تک ملتوی کردی گئی۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سات رکنی آئینی بنچ نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کیخلاف انٹراکورٹ اپیل پر سماعت کی ۔ سماعت شروع ہوئی تو سلمان اکرم راجہ کے معاون وکیل رانا وقار نے عدالت کو بتایا کہ سلمان اکرم راجہ ٹریفک کے سبب عدالت نہیں پہنچ سکے، سپریم کورٹ آنے کیلئے صرف ایک ہی راستہ مارگلہ روڈ والا کھلا ہے۔ اس پر جسٹس جمال مندوخیل نے ایڈووکیٹ رانا وقار سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ خواجہ حارث پہنچ گئے، باقی لوگ بھی پہنچ گئے ہیں، آپ بھی تو آ گئے ہیں، سلمان...
ویب ڈیسک:خیبرپختونخوا کابینہ کا آج ہونے والا اجلاس ملتوی کر دیا گیا۔ کیبنٹ ڈویژن کی جانب سے اجلاس ملتوی ہونے کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔ یاد رہے کہ کابینہ کا آج 23 واں اجلاس دوپہر 2 بجے طلب کیا گیا تھا جسے ملتوی کر دیا گیا، اجلاس کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
استنبول(نیوز ڈیسک)صدر مملکت آصف علی زرداری نے ترک ہم منصب سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے دورہ پرتگال کے دوران ترکیہ میں مختصر قیام کیا، صدر مملکت اور ترک صدر رجب طیب اردگان میں ملاقات استنبول ایئر پورٹ پر ہوئی، ترکیہ کے وزیر خارجہ حاکان فدان نے صدر مملکت کا استقبال کیا۔ ترک صدر رجب طیب اردگان سے ملاقات کے دوران دونوں صدور کے درمیان خوشگوار جملوں کا تبادلہ ہوا، دونوں صدور نے ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ یاد رہے کہ صدر مملکت آصف علی زرداری پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر اظہار افسوس کیلئے اس...
کوئٹہ: پاک فوج اور ضلعی انتظامیہ کی مشتر کہ کاوشوں سے بلوچستان کے ضلع آواران میں پہلا گرلز انٹر کالج فعال کر دیا گیا ہے۔ گرلز انٹر کالج کا فعال کیا جانا خطے میں تعلیمی ترقی کے لیے ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ گورنمنٹ گرلز انٹر کالج آواران نے بلوچستان کی بیٹیوں کے لیے اعلیٰ تعلیم کے دروازے کھول دیے ہیں۔ کالج کے افتتاح کے موقع پر ایک تعلیمی سیمینار بھی منعقد کیا گیا، جس میں اہم شخصیات نے شرکت کی۔ سیمینار میں ڈپٹی کمشنر عائشہ زہری، عسکری حکام، مقامی عمائدین اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد شریک ہوئے۔ اس موقع پر تعلیمِ نسواں کی اہمیت پر روشنی ڈالی گئی اور طالبات...
اسلام آباد: ایس آئی ایف سی کے تعاون سے پاکستان اور چین کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لیے مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے۔ دونوں ممالک کے مابین معاہدے کے تحت سائنس اور ٹیکنالوجی، میڈیا، کلین انرجی اور سماجی و اقتصادی ترقی سمیت متعدد شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ سی پیک کے دوسرے مرحلے کا آغاز کرتے ہوئے دونوں ممالک نے پاک چین تعلقات مزید مستحکم کرنے کی خواہش کا اظہار کیا اور سی پیک کے تحت علاقائی رابطوں کو فروغ دے کر مشترکہ ترقی و خوشحالی کی نئی راہیں ہموار کرنے کا عہد کیا۔ پاکستان اور چین نے عالمی سطح پر تعاون بڑھانے کے لیے انٹیلی جنس شیئرنگ بڑھانے...
سپریم کورٹ میں ملٹری کورٹس کیس کی سماعت کل تک ملتوی ہوگئی۔ سپریم کورٹ کے جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بنچ نے ملٹری کیس کی سماعت کی۔ معاون وکیل رانا وقار نے عدالت کو بتایا کہ سلیمان اکرم راجہ ٹریفک کے سبب نہیں پہنچ سکے۔ سپریم کورٹ آنے کے لیے صرف ایک ہی راستہ مارگلہ روڈ والا کھلا ہے۔ جسٹس جمال خان مندوخیل نے کہا کہ خواجہ حارث صاحب اور باقی لوگ بھی پہنچ گئے۔ آپ بھی تو آ گئے ہیں۔ اگر آدھا گھنٹہ پہلے نکل آتے اس وقت سپریم کورٹ ہوتے۔ لگتا ہے وکلاء چاہتے ہیں لوگ قید میں سڑتے رہیں۔ ٹھیک ہے وکلاء نہیں چاہتے تو کیا کیا جاسکتا ہے۔ جسٹس امین...
اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری اور ان کے ترک ہم منصب رجب طیب اِردوان کی ملاقات ہوئی ہے۔ ایوان صدر اسلام آباد کے پریس ونگ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے اپنے دورۂ پرتگال کے دوران ترکی میں مختصر قیام کیا، جہاں استنبول ایئر پورٹ پر ان کی ترک ہم منصب صدر رجب طیب اِردوان سے ملاقات ہوئی۔ ترکیہ کے وزیر خارجہ حاکان فدان نے صدر مملکت آصف علی زرداری کا استقبال کیا ، جس کے بعد ترک صدر رجب طیب اِردوان سے ملاقات کے دوران دونوں صدور میں خوشگوار جملوں کا تبادلہ ہوا۔ دونوں صدور نے ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال...
لاہور: سہ ملکی سیریز کے دوسرے میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف جنوبی افریقا کی 37 رنز پر پہلی وکٹ گر گئی۔ پروٹیز کپتان ٹیمبا باوما 23 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 20 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہے میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا۔ کیوی ٹیم میں رچن رویندرا کی جگہ ڈیون کانوے کو شامل کیا گیا جبکہ جنوبی افریقا کی جانب سے 4 کھلاڑیوں کو ون ڈے انٹرنیشنل کیپ دی گئی۔ نیوزی لینڈ کے رچن رویندرا پاکستان کے خلاف پہلے ون ڈے میں ماتھے پر گیند لگنے سے زخمی ہوگئے تھے جس کے باعث انہیں دوسرے میچ کے لیے ٹیم میں شامل نہیں...
قاہرہ : پرنس کریم آغا خان کی تدفین مصر کے شہر اسوان میں کر دی گئی۔ ان کی خواہش تھی کہ انہیں اسوان میں اپنے دادا سلطان محمد شاہ اور دادی ام حبیبہ کے قریب دفن کیا جائے، اور اسی مطابق ان کی تدفین کی گئی۔ اسوان پہنچنے پر ان کے خاندان کا استقبال گورنر میجر جنرل اسماعیل کمال نے کیا۔ پرنس کریم آغا خان 4 فروری کو 88 سال کی عمر میں پرتگال کے شہر لزبن میں انتقال کر گئے تھے، جہاں ان کی آخری رسومات ادا کی گئیں۔ پاکستان کے وزیر خزانہ محمد اورنگ زیب نے نماز جنازہ میں شرکت کی اور اس موقع پر اسماعیلی کمیونٹی کے 50ویں امام، پرنس رحیم آغا خان سے ملاقات کی۔...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا غزہ خریدنے کے بیان پر قائم رہنے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 10 February, 2025 سب نیوز واشنگٹن(سب نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے اس بیان پر قائم رہنے کا عزم ظاہر کیا ہے جس میں انہوں نے غزہ کی پٹی کو خریدنے اور اس کی ملکیت کا ذکر کیا تھا۔گزشتہ روز طیارے میں دوران پرواز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ غزہ کو خریدنے کے بارے میں ان کا موقف برقرار ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس حوالے سے انہوں نے مشرق وسطیٰ کے دیگر ممالک کو ایک بار پھر مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اگر فلسطینیوں کو اپنے ملک میں پناہ دیں گے تو انہیں بھی غزہ...
استنبول : صدر مملکت آصف علی زرداری نے اپنے پرتگال کے دورے کے دوران ترکیہ میں مختصر قیام کیا، جہاں ان کی ترک صدر رجب طیب اردگان سے استنبول ایئرپورٹ پر ملاقات ہوئی۔ اس موقع پر ترکی کے وزیر خارجہ حاکان فدان نے صدر زرداری کا استقبال کیا۔ ملاقات کے دوران دونوں صدور نے خوشگوار انداز میں بات چیت کی اور دوطرفہ تعلقات کے علاوہ باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں رہنماؤں نے اپنے ممالک کے تعلقات کو مزید فروغ دینے کی اہمیت پر زور دیا۔ یاد رہے کہ صدر زرداری پرتگال میں پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر اظہار افسوس کرنے کے لیے موجود ہیں۔
ان گنت لوگوں کا سنا ہوا لطیفہ نما قصہ ہے ایک سردار جی گاؤں میں کچھ ہوتا اسے ’’آپاں دا ای کم اے‘‘ کا دعویٰ کر کے اپنا کارنامہ قرار دے دیتے۔ ایسا ہوا کہ گاؤں میں ایک قتل ہوگیا۔ سردار جی نے حسب عادت اسے بھی اپنا کارنامہ قرار دے دیا۔ نتیجے میں گرفتار ہوگئے پھانسی چڑھ گئے۔ یہ لطیفہ نما قصہ سندھ حکومت کی ترجمان سعدیہ جاوید کے اس دعویٰ سے یاد آیا کہ پاکستان کے تمام بڑے ، قومی و عوامی منصوبے پیپلز پارٹی کی قیادت کے مرہون منت ہیں۔ ساتھ ہی پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کو مخلصانہ مشور ہ دیا ہے کہ عظمیٰ بخاری جھوٹ بولنے سے احتیاط کریں، کہیں ایسا نہ ہو، پیکا...
رواں ماہ صدر مملکت کی منظوری کے بعد لاہور، بلوچستان، سندھ ہائیکورٹس سے تین ججز جن میں جسٹس محمد سرفراز ڈوگر، جسٹس خادم حسین سومرو اور جسٹس محمد آصف کا اسلام آباد ہائی کورٹ تبادلہ کر دیا گیا۔ ہائیکورٹ ججز کی دوسری ہائیکورٹ ٹرانسفر پر ہیجانی کیفیت پیدا ہو چکی ہے اور اس امر کو غیر آئینی و غیر قانونی قرار دیا جا رہا ہے۔ مضحکہ خیز بات یہ ہے کہ خود اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز نے اس اقدام کو غیر قانونی اور آئین سے فراڈ قرار دیا۔ کہیں چند وکلاء اور چند وکلاء تنظیمیں حکومتی اقدام کی مذمت کر رہی ہیں تو کہیں ججز کی عاشق معشوق خط و کتابت میڈیا کی زینت بن رہی ہے۔ اسلام آباد...
7 فروری 2025 کو لاہور میں قذافی سٹیڈیم کی افتتاحی تقریب تھی۔ پاکستان چند دن بعد شروع ہونے والی چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کرنے جا رہا ہے اور اس میزبانی کے لیے قذافی سٹیڈیم کی پچھلے چارہ ماہ سے اپگریڈیشن اور تزئین و آرائش جاری تھی۔ 7 فروری کو ہونے والی تقریب میں جس بے ہودگی، بے راہ روی اور بے حسی کا مظاہرہ کیا گیا ہے وہ من حیث القوم ہمارے لیے لمحہ فکریہ ہے۔ یہ تقریب مکمل طور پر نہ صرف اسلامی جمہوریہ پاکستان کی بنیادی اقدار سے متصادم تھی بلکہ قومی خزانے کے زیاں اور اخلاقی انحطاط کی بھی بدترین مثال تھی۔ ایک اسلامی ریاست میں قومی تقریبات کی شروعات قرآن پاک کی تلاوت سے ہونا ایک...
(ویب ڈیسک)قومی اسمبلی کا اجلاس آج شام 5بجے ہو گا جس کیلئے 13نکاتی ایجنڈا بھی جاری کردیا گیا ہے۔ انکم ٹیکس آرڈیننس 2024ء قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا،پاکستان ساحلی محافظین ترمیمی بل 2024 اورپاکستان شہریت ایکٹ ترمیمی بل 2023 بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔ سول کورٹس ترمیمی بل 2024ء بھی قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا،سوات میں نئے گیس کنکشن نہ دیئے جانے کیخلاف توجہ دلاؤنوٹس بھی ایجنڈےکاحصہ ہے۔ راولپنڈی میں آپریشن،غیر قانونی 205 افغان باشندوں کو ملک بدر کر دیا گیا اس کے علاوہ جنکوزکے ملازمین کے مسائل کے حوالے سے توجہ دلاؤنوٹس ایجنڈے میں شامل ہے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ سے فلسطینیوں کو نکال کر اسے اپنی ملکیت میں لینے کے عزم کا ایک بار پھر سے اظہار کیا ہے۔ امریکی صدارتی طیارے ’ایئر فورس ون‘ میں دوران پرواز ڈونلڈ ٹرمپ نے رپورٹروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ غزہ کو خرید کر اسے امریکی ملکیت میں لینے کے منصوبے پر قائم ہیں تاہم وہ مشرق وسطیٰ کی ریاستوں کو غزہ کے کچھ حصوں کی بحالی کی اجازت دے سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ کچھ فلسطینیوں کو امریکا میں آبادکاری کی اجازت دے سکتے ہیں تاہم امریکا ایسی درخواستوں کی فرداً فرداً جانچ پڑتال کرے گا۔ یہ بھی پڑھیے: غزہ سے فلسطینیوں کو نکالنے کی ٹرمپ کی تجویز غیرمنصفانہ ہے، پاکستان...
وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی(آئی ٹی) و ٹیلی کمیونیکیشن شزا فاطمہ خواجہ اور ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن (ڈی سی او) کی سیکریٹری جنرل دیما الیحییٰ نےسعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں جاری” لیپ 2025 “ میں پاکستان پویلین کا دورہ کیا۔ وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن کی جانب سے اتوار کو جاری بیان کے مطابق لیپ 2025 میں وزیر مملکت اور دیما الیحییٰ نے پاکستانی اسٹارٹ اپس اور آئی ٹی کمپنیوں سے ملاقات کی۔پاکستان اور ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن (ڈی سی او) کے درمیان تکنیکی اور ڈیجیٹل تعاون پر اہم تبادلہ خیال کیا گیا، لیپ 2025 میں پاکستان پویلین، سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان ڈیجیٹل معیشت میں تعاون کی علامت ہے ۔ وزیر مملکت اور دیما الیحییٰ کی پاکستان کے...
اسلام ٹائمز: اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے دو ریاستی حل مسترد کرتے ہوئے سعودی عرب کے اندر فلسطینی ریاست بنانے کی تجویز دی ہے۔ اپنے دورہ امریکا کے دوران اسرائیلی میڈیا کو انٹرویو میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ فلسطینی ریاست کا قیام اسرائیل کی سلامتی کیلئے خطرہ ہے۔ نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ سعودی فلسطینی ریاست اپنے ملک میں بنا سکتے ہیں، سعودیوں کے پاس بہت زیادہ زمین ہے۔ اسرائیلی وزیراعظم سے سوال کیا گیا کہ کیا سعودی عرب کیساتھ اسرائیل کے تعلقات کیلئے فلسطینی ریاست کا قیام ضروری ہے۔؟ اس پر نیتن یاہو نے کہا کہ فلسطینی ریاست اسرائیل کیلئے خطرہ ہے۔ ان شواہد کو دیکھتے ہوئے یہ توقع بعید ہے کہ نئی امریکی...
کراچی(نیوزڈیسک)معروف سوشل میڈیا اسٹار امشا رحمان نے اپنی مبینہ نازیبا ویڈیوز آن لائن لیک کرنے والے ملزم کو اللہ کی رضا کے لیے معاف کر دیا۔امشا رحمان، جو کہ ٹک ٹاک پر دو لاکھ سے زائد فالوورز رکھتی ہیں،انہوں نے گزشتہ سال نومبر میں اپنا اکاؤنٹ ڈیلیٹ کر دیا تھا جب ان کی مبینہ نازیبا ویڈیوز وائرل ہوئیں، جن میں انہیں ایک نامعلوم شخص کے ساتھ دیکھا گیا تھا۔یہ لیکس اس وقت سامنے آئے جب اسی طرح کی ویڈیوز ٹک ٹوکر مناہل ملک کی بھی وائرل ہوئیں، جس پر انٹرنیٹ پر شدید تنقید دیکھنے میں آئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، گرفتار ملزم کے خلاف مقدمے نے اس وقت نیا رخ اختیار کر لیا جب امشا رحمان نے اسلام آباد کی...
پاکستان ریلویز نے 7 مزید مسافر ٹرینیں نجی شعبے کو آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ٹرینوں کی نیلامی کے لیے بولیاں 25 فروری تک وصول کی جائیں گی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ریلویز نے 7 ٹرینیں نجی شعبے کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جن میں ہزارہ ایکسپریس، کراچی ایکسپریس، فرید ایکسپریس، بہاؤالدین زکریا ایکسپریس، سکھر ایکسپریس، راولپنڈی ایکسپریس اور موہنجو داڑو ایکسپریس شامل ہیں۔ مزید پڑھیں: پاکستان ریلویز نے نئی ٹکٹ ریفنڈ پالیسی متعارف کرادی ریلویز حکام نے وضاحت دی ہے کہ ان ٹرینوں کو نجی ملکیت میں نہیں دیا جائے گا بلکہ انہیں نجی شعبے کے حوالے کیا جائے گا تاکہ مسافروں کے لیے سہولتوں میں بہتری آئے گی اور ریونیو میں اضافہ ہوگا۔ حال ہی...
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیردفاع خواجہ آصف نے طاقت ور بحریہ کو سمندری تجارت کے تحفظ کی ضامن قرار دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ دنیا معاشی تبدیلیوں سے گزر رہی ہے، تجارتی ٹیرف بڑا چیلنج بن کر سامنے آیا ہے، سمندری تجارت محفوظ بنانا سب کا اجتماعی فرض ہے۔ کراچی میں پاک بحریہ کے زیر اہتمام کثیرالقومی بحری مشق کے سلسلے میں پہلے امن ڈائیلاگ کی افتتاحی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی وزیردفاع خواجہ آصف نے طاقتور بحریہ کو سمندری تجارت کے تحفظ کی ضامن قرار دیتے ہوئے واضح کیا کہ عالمی معاشی نظام میری ٹائم پر انحصار کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بحرہند عالمی تیل اور گیس کے 50 فیصد ذخائر...
حیدرآباد ،ارسا ایکٹ کے خلاف عوامی تحریک کے تحت احتجاجی مارچ کیا جارہا ہے
حیدرآباد ،ایس ڈی اے ایمپلائز ورکرز یونین کی جانب سے تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر احتجاج کیاجارہاہے
ٹنڈوجام:بجلی چوروں کے بقایاجات کی وصولی کے لیے آپریشن پولیس اور رینجرز کی نگرانی میں کیا جارہا ہے
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)کارپوریٹ فارمنگ اور 6 نئے کینالز کے خلاف عوامی تحریک کا مکلی سے ٹھٹھہ تک پُرجوش مارچ، کینالز بنانا بند کرو، سندھ کو خشک ہونے سے بچاؤ، کارپوریٹ فارمنگ کے منصوبے ختم کرو، کینجھر پر قبضہ ختم کرو، ہالیجی جھیل پر قبضہ ختم کرو، کارونجھر کی کٹائی بند کرو، گورکھ کی فروخت بند کرو، کاچھو کے رہائشیوں کو بیدخل کرنا بند کرو” جیسے مطالبات والے پلے کارڈز اٹھائے خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ کارپوریٹ فارمنگ اور 6 نئے کینالز کے خلاف پُرجوش نعرے بازی کی گئی۔ گرین کارپوریٹ انیشی ایٹو پرائیوٹ لمیٹڈ کمپنی کو دی گئی زمینیں واپس لے کر مقامی بے زمین ہاریوں کو دینے کا مطالبہ کیا گیا۔مارچ سے خطاب کرتے ہوئے عوامی...
اتھارٹی کوئلے ، سیمنٹ اور کنکرٹرمینل ، ہیوی ٹریفک کے لئے انٹرچینج تعمیر نہ کر سکی انتظامیہ ٹریفک کی آسانی کے لئے سڑکوں کو چوڑا کرنے کی ذمہ داری سے غافل پورٹ قاسم اتھارٹی قومی شاہراہ پر انٹرچینج تعمیر کرنے میں ناکام ہو گئی۔ جرأت کی رپورٹ کے مطابق پورٹ قاسم اتھارٹی کے ٹریفک اثرات پر جائزہ رپورٹ کے کلاز 4.2.4میں تحریر ہے کہ پورٹ قاسم اتھارٹی پر کوئلے ، سیمنٹ اور کنکرٹرمینل کے لئے پورٹ قاسم اتھارٹی قومی شاہراہ این 5پر ہیوی ٹریفک کے داخل ہونے اور باہر جانے کے لئے انٹرچینج تعمیر کرے گی۔ افسران کا کہنا ہے پورٹ قاسم اتھارٹی کی انتظامیہ ٹریفک کے حوالے جامع پلان مرتب کرے گی تاکہ ٹریفک کی روانی جاری رہے...
جنوری میں مزید 11درخواستوں کا فیصلہ کیا گیا، فیصل درخواستوں کی تعداد 112ہوگئی 30فیصد مقدمات نمٹا دیے گئے ، الیکشن ٹریبیونلز کی کارکردگی پرفافن کی تفصیلی رپورٹ فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک (فافن) نے 8فروری 2024کو ہونے والے عام انتخابات کے بعد قائم الیکشن ٹریبونلز کی کارکردگی پر اپنی چھٹی رپورٹ جاری کر دی۔فافن نے اپنی تفصیلی رپورٹ میں بتایا کہ الیکشن ٹربیونلز نے جنوری 2025 میں مزید 11 درخواستوں کا فیصلہ کیا، جس کے بعد فیصلہ کی گئیں درخواستوں کی تعداد بڑھ کر 112ہوگئی ہے ۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ الیکشن ٹریبیونلز نے 30فیصد مقدمات نمٹا دیے ہیں، 9درخواستوں کا فیصلہ لاہور کے تین ٹربیونلز نے کیا، بہاولپور اور کراچی کے ٹریبیونلز نے ایک،ایک درخواست کا...
بحریہ ٹاؤن کراچی کی غیر قانونی منتقلی کیسے ہوئی اور یہ معاملہ اتنے برس بعد نیب کو کیوں یاد آیا؟ سپریم کورٹ میں 460 ارب روپے کی ادائیگی کس زمرے میں آتی ہے؟ یہ اور اس سے جڑے بہت سے سوالوں کے جواب امید ہے اس تحریر میں مل سکیں۔ یہ بھی پڑھیں:اب بحریہ ٹاؤن کراچی کا کیا بنے گا؟ بحریہ ٹاؤن کراچی کے حوالے سے پیش رفت یہ سامنے آئی ہے کہ نیب نے ریفرنس احتساب عدالت کے منتظم جج کے روبرو جمع کرادیا ہے۔ اس ریفرنس میں سرِ فہرست بحریہ ٹاؤن ٹائیکون ملک ریاض حسین کا نام شامل ہے۔ دیگر ناموں میں ملک ریاض حسین کے فرزند احمد علی ریاض، زین ملک، بحریہ ٹاؤن پرائیویٹ لمیٹڈ، اس وقت...
کشمیر کی تحریک مزاحمت کا ایک دور اور فیز نائن الیون تک چلا۔ کشمیر کے لوگوں نے اس عرصے میں بہت جرأت اور بہادری کے ساتھ غلامی کا جوا اپنی گردن سے اُتار پھینکنے کی کوشش کی۔ قربانیوں کی ایک نئی تاریخ رقم کی۔ ایک تہذیب یافتہ اور قدیم اور مضبوط ثقافت کی حامل کشمیری قوم جب اُٹھی تو ایسے اُٹھی کہ دنیا حیران ہو گئی۔ اس کے نوجوانوں نے چھتیس گھنٹے تک بھوکا پیاسا رہ کر محصور حالت میں بھی بھارتی فوج کا مقابلہ کیا۔ انہوں نے تاریخ کا دھارا موڑ دیا اپنے بارے میں قصے کہانیوں اور محاوروں کو تبدیل کیا۔ مجھے یاد ہے کہ اس دور سے پہلے وادی کشمیر کے ہجرت کرکے آنے والے کئی بزرگ...
پاکستان میں سیاسی مراسلت کی روایت طویل عرصے سے حکمرانی کا ایک بنیادی پہلو رہی ہے، جو ریاستی اداروں اور کلیدی عہدے داروں کے درمیان رسمی مواصلات کا ایک اہم ذریعہ ہے۔ چاہے وہ وزیر اعظم کی صدر سے خط و کتابت ہو، کسی وزیر اعلیٰ کا وزیر اعظم کو خط لکھنا ہو، یا عدلیہ اور انتظامیہ کے درمیان مراسلت، تحریری الفاظ ریاستی امور کے انتظام میں ایک مؤثر ذریعہ رہے ہیں۔ ایسے خطوط کئی مقاصد پورے کرتے ہیں، جن میں طریقہ کار کی شفافیت، پالیسی سازی، آئینی احکامات کا نفاذ، اور سفارتی روابط کو فروغ دینا شامل ہے۔ یہ روایت، جو پاکستان کی سیاسی تاریخ میں گہرے اثرات رکھتی ہے، آج بھی سرکاری گفتگو کی سنجیدگی اور وقعت کو...
اسلام آباد: چینی سفارتخانے کے انچارج شی یوآن کیانگ نئے سال کی تقریب سے خطاب کر رہے ہیں