2025-02-02@18:55:07 GMT
تلاش کی گنتی: 5636
«جاری کر دیا»:
(نئی خبر)
پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار معمر رانا کی اپنی فلم پریمیئر کے موقع پر غیر معمولی حالت میں شرکت کی وائرل ویڈیو پر بیان سامنے آگیا ہے۔ اداکار معمر رانا گزشتہ دنوں اپنی نئی فلم ’’باپ‘‘ کے پریمیئر کے موقع پر اس انداز میں نظر آئے تھے کہ سوشل میڈیا صارفین نے ان پر نشے میں ہونے کا الزام عائد کیا تھا۔ پریمیئر کے موقع پر بنائی گئی اداکار کے لڑکھڑا کر چلنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر فوراً وائرل ہوگئی تھی، جس میں انہیں غیر معمولی حالت میں دیکھا جاسکتا ہے۔ وائرل ویڈیو کے بعد یہ قیاس آرائیاں کی گئیں کہ معمر رانا نے نشے کی حالت میں تقریب میں شرکت کی تھی۔ لیکن اب اداکار...
اسلا م آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم فروری 2025)پاکستان تحریک انصاف کے رہنماءاسد قیصر کا کہنا ہے کہ 8فروری کو دنیا کو دکھائیں گے پاکستان میں فیصلے صرف عوام ہی کریں گے،صوابی کے جلسے میں ملک سے کارکن شریک ہونگے، 8 فروری کو ہم یوم سیاہ منائیں گے یہ ایک تاریک دن ہے،میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنماءپی ٹی آئی نے کہا کہ 8فروری کے دن ہمارا حقیقی مینڈیٹ ہم سے زبردستی چھینا گیا اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان اور پارٹی قیادت صوابی جلسے میں الیکشن میں ہونے والی دھاندلی کیخلاف اپنا احتجاج ریکارڈ کرائیں گے ۔اسی طرح ملک کے دیگر شہروں میں بھی پارٹی کارکن مظاہرے کریں گے۔عوام کی اکثریت...
بھارتی مزاحیہ اداکار سدیش لہری نے اپنی زندگی کی مشکلات اور کامیابی کے سفر پر روشنی ڈالتے ہوئے انکشاف کیا کہ وہ ناخواندہ ہیں اور ایک وقت ایسا بھی تھا جب وہ جوتے بناتے اور سبزیاں بیچتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ غربت کے باعث انہیں کئی طرح کے کام کرنے پڑے، لیکن انہوں نے کبھی ہار نہیں مانی۔ سدیش لہری نے انکشاف کیا ’’میں نے بچپن میں بہت محنت کی۔ چائے بنائی، فیکٹریوں میں کام کیا، جوتے بنائے اور سبزیاں بیچیں۔ امیر لوگ جھوٹ نہیں بولتے، مگر غریبوں کو قرض خواہوں سے بچنے کے لیے جھوٹ بولنا پڑتا ہے۔ یہ سب میرے لیے ایک اداکاری کی ٹریننگ جیسا تھا،” سدیش نے ایک ایسا واقعہ شیئر کیا...
چیمپئنز ٹرافی 2025 کے اسکواڈ میں نظر انداز ہونے والے بھارتی بلے باز کرُن نائر کا کہنا ہے کہ ان کو ٹیم میں شمولیت کی توقع نہیں تھی۔ بھارت کے وجے ہزارے ڈومیسٹک ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی دکھانے والے کرُون نائر کو چیمپئنز ٹرافی کی ٹیم سے نظر انداز کرنے پر بھارتی سلیکٹرز کو کڑی تنقید کا سامنا تھا۔ بلے بازنے ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ایمانداری کی بات ہے کہ ڈومیسٹک ٹورنامنٹ سے قبل انہوں نے چیمپئنز ٹرافی کے اسکواڈ میں شمولیت کا نہیں سوچا تھا۔ کم از کم اس چیز کے لیے ابھی خود کو بہت دور سمجھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جیسا کہ وہ پہلے بھی کہہ چکے ہیں کہ آپ کے...
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قذافی اسٹیڈیم کی نہایتی کم وقت میں تکیمل کو دنیائے کرکٹ کا منفرد ریکارڈ قرار دیدیا۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی الصبح قذافی اسٹیڈیم پہنچے جہاں انہوں نے مختلف فلورز اور ہاسپٹلٹی باکسز کے فنشنگ ورک کا معائنہ کیا اور باکسز کے سامنے لگائی ریلنگ کے معیار کو چیک کیا۔ محسن نقوی نے فنشنگ ورک کو برق رفتاری سے مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے معیار یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ اس موقع پر چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ قذافی اسٹیڈیم تکمیل کے قریب ہے، وزیراعظم محمد شہباز شریف 7 فروری کو افتتاح کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ چیمپئینز ٹرافی کے میچز دیکھنے والے شائقین نئے اسٹیڈیم کی...
سابق کپتان شعیب ملک کی سابقہ اہلیہ ثانیہ مرزا نے دبئی کے اپنے نئے گھر سے شوہر کا نام ہٹادیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دبئی میں بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے وِلا کا کام مکمل ہوگیا جبکہ فنشنگ کی جارہی ہے جس کے بعد وہ اپنے بیٹے اذہان کے ہمراہ گھر میں منتقل ہوجائیں گی۔ ثانیہ مرزا اپنے بیٹے اذہان کے ساتھ طویل عرصے سے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں مقیم ہیں۔ قبل ازیں خبریں سامنے آئیں تھی کہ بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور متحدہ عرب امارات کے بزنس ٹائیکون عدیل ساجن کے درمیان ممکنہ تعلقات قائم ہوئے ہیں تاہم تصدیق نہیں ہوسکی۔ عدیل ساجن دبئی میں بھارتی ٹینس اسٹار کے وِلا کو ڈیزائن...
قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈ عمر ایوب نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے پیکا ایکٹ کے خلاف ووٹ دیا تھا، یہ چاہتے ہیں پاکستان میں جمہوریت اور آزادی اظہار رائے نہ ہو۔ لاہور میں انسداد دہشت گری کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈ اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے رہنما عمر ایوب کا کہنا تھا کہ میرے خلاف پورے پنجاب میں مقدمات درج ہیں، لوگوں کو گولی اور ڈنڈے کے زور پر نہ دبائیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان سے ہماری میٹنگ نہیں کرائی جا سکی، عالیہ حمزہ نے ڈی سی لاہور کو جلسے کی اجازت لینے کے لیے درخواست دے رکھی ہے، پنجاب حکومت تحریک...
قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب—فائل فوٹو قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے پیکا ایکٹ کے خلاف ووٹ دیا تھا۔لاہور میں انسدادِ دہشت گری کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلاول خود کو جمہوریت پسند کہتے ہیں لیکن پیپلز پارٹی نے ایکٹ کے لیے ووٹ دیا۔عمر ایوب کا کہنا ہے کہ میرے خلاف پورے پنجاب میں مقدمات درج ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف کی آفر کو مسترد کرتے ہیں، عمر ایوبعمر ایواب نے کہا کہ پی ٹی آئی کے تمام گرفتار کارکنوں کو رہا کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں مہنگائی روز بروز بڑھتی جا رہی ہے، آئین اور قانون کی...
وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ٹوئٹ کے جواب میں سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے کہا ہے یہ جان کر اچھا لگا کہ سندھ کے بعد پنجاب دوسرا صوبہ ہے جس نے الیکٹرک بسیں چلانا شروع کیں۔شرجیل میمن نے کہا ہے کہ ریکارڈ کی درستگی کر لیں، سندھ حکومت کی الیکٹرک بسیں جنوری 2023ء میں شروع ہوئی تھیں۔انہوں نے کہا کہ پنجاب نے سندھ کے بعد الیکٹرک بسیں چلائیں۔بعد ازاں وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے شرجیل میمن کی اس بات پر ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سمجھ نہیں آ رہی آج کل آپ لوگ اتنے اِن سیکیور کیوں ہو رہے ہیں؟ پنجاب سب کا ہے، یہاں ہر شخص بلا خوف و خطر اپنی...
نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) نے ملک بھر کی تمام موٹرویز پر آج یکم فروری 2025 سے 100 فیصد ایم ٹیگ پالیسی کو نافذ العمل بنانے کا اعلان کیا ہے۔ این ایچ اے کی طرف سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ یکم فروری 2025 سے یہ پالیسی نافذ العمل ہو گی اور موٹروے صارفین 100 فیصد ایم ٹیگ کو یقینی بنائیں گے۔ یہ بھی پڑھیں: ہائی ویز اور موٹرویز کے ٹول ٹیکس میں 30 فیصد تک اضافہ این ایچ اے کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق، کم بیلنس اور کیش ٹول والی گاڑیوں سے 25 فیصد اضافی وصول کیا جائے گا، جس کی حد 50 روپے مقرر کی گئی ہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی...
دنیائے کرکٹ کا منفرد ریکارڈ، صرف110روز میں قذافی سٹیڈیم کا 99 فیصد کام مکمل کر لیا گیا۔ چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نےالصبح قذافی سٹیڈیم کا دورہ کیا،چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے مختلف فلورز اور ہاسپٹلٹی باکسز کے فنشنگ ورک کا معائنہ کیا ،چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے باکسز کے سامنے لگائی ریلنگ کے معیار کو چیک کیا۔محسن نقوی نے باکسز کے باہر لگائی نشتوں پر بیٹھ کر گراؤنڈ کے ویو کو دیکھا ،چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے فلورز کے فنشنگ ورک کا معیار چیک کیا ،چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نےفنشنگ ورک کو برق رفتاری سے مکمل کرنے کی ہدایت کی،فنشنگ ورک میں معیار کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ محسن نقوی...
وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سیاسی نفرت سے پاکستان بدنام ہو رہا ہے ،نفرت پر مبنی سیاست کا خاتمہ ضروری ہے۔ برمنگھم میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان کو بڑی معاشی طاقت بنائیں گے، مضبوط معیشت ہی کسی بھی ملک کی سلامتی کی ضامن ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو مشکلات سے نکالنے کے لیے ہمیں متحد ہو کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ احسن اقبال نے کہا کہ اقتصادی میدان میں پاکستان اڑان بھر رہا ہے،علم و ٹیکنالوجی ہی دنیا کی اصل طاقت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ معاشرے میں سیاسی نفرت کا خاتمہ صرف باہمی اتحاد اور یک جہتی سے...
پاکستانی کمپنی کا کمرشل کنسائنمنٹ بھارتی پورٹ پر ضبط کئے جانے کا معاملہ سندھ ہائی کورٹ پہنچ گیا ہے۔ کوسموس انجینیئرنگ نامی پاکستانی کمپنی نے سامان ضبط ہونے پر شپنگ کمپنی اور فریٹ سروس کمپنی کے خلاف ہرجانے کا دعوی دائر کردیا۔ وکیل مدعی عثمان فاروق نے موقف اپنایا ہے کہ چین سے درآمد کمرشل کنسائنمنٹ شپنگ کمپنی کی نااہلی کے باعث ممبئی پورٹ پر بھارتی حکام نے ضبط کی۔ وکیل کے مطابق بھارتی حکام نے نیوکلیر اور میزائل پروگرام میں استعمال کا الزام عائد کرتے ہوئے کنسائنمنٹ ضبط کی۔ یہ بھی پڑھیے:کراچی ایئرپورٹ پر مسافر سے لاکھوں مالیت کی جعلی بھارتی کرنسی برآمد ان کا موقف ہے کہ درآمد کی گئی مشینری کمرشل استعمال کے لئے ہے جبکہ اس...
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ انتہا پسندی اور تفرقہ انگیز بیان بازی ہمارے سماجی تانے بانے کے لیے خطرہ ہے۔ عالمی ہفتہ برائے بین المذاہب ہم آہنگی کے موقع پر پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ آج ہم عالمی برادری کے ساتھ مل کر بین المذاہب ہم آہنگی کا ہفتہ منا رہے ہیں۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ یہ ہفتہ دنیا میں متنوع مذہبی برادریوں کے درمیان مکالمے، ہم آہنگی اور تعاون کو اجاگر کرنے کے لیے اہم ہے، پاکستان کا تصور قائدِ اعظم محمد علی جناح نے تمام مذاہب کے لیے ایک محفوظ ملک کے طور پر دیا تھا۔ شہباز شریف نے کہا کہ ہمارا دین اسلام انصاف، رحم اور تمام مخلوقات...
پاکستانی نژاد امریکی ریپر اور گلوکار بوہیمیا نے اپنے اصلی نام سے متعلق انکشاف کیا ہے۔ بوہیمیا نے گزشتہ شب نجی ٹی وی کے مزاحیہ شو ’ہنسنا منع ہے‘ میں بطور مہمان شرکت کی۔ اس دوران انہوں نے میزبان تابش کے سوالات سمیت ناظرین کے دلچسپ سوالات کے بھی جوابات دیے۔ View this post on Instagram A post shared by Hasna Mana Hai (@geohasnamanahai) گلوکار سے تابش ہاشمی نے پوچھا کہ میں آپ کو کس نام سے پکاروں؟ اس پر بوہیمیا نے کہا کہ آپ مجھے راجہ کہہ کر بھی پکار سکتے ہیں، گھر والے میرے مجھے راجہ کہتے ہیں، میرا اصلی نام راجرڈ ڈیوڈ ہے۔ انہوں نے بوہیمیا کے مطلب سے متعلق پوچھے گئے سوال کے...
فلاڈیلفیا: امریکہ کے شہر فلاڈیلفیا میں ایک نجی ایمبولینس طیارہ کمرشل علاقے میں گر کر تباہ ہو گیا، جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک ہوگئے۔ طیارہ ایک شاپنگ مال کے قریب گرا جس کے باعث کئی گھروں اور گاڑیوں میں آگ لگ گئی۔ اس حادثے کے دوران دھماکوں کی آوازیں بھی سنائی دیں۔ حادثے میں کئی افراد زخمی بھی ہوئے، جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ امدادی ٹیمیں فوراً موقع پر پہنچیں اور آگ بجھانے کی کوششیں شروع کر دیں۔ اطلاعات کے مطابق، ایمبولینس طیارہ ایک مریض کو منتقل کر رہا تھا جب یہ حادثہ پیش آیا۔
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 01 فروری 2025ء) قیام امن کی کارروائیوں کے لیے اقوام متحدہ کے انڈر سیکرٹری جنرل ژاں پپیئر لاکوا نے کہا ہے کہ شام کے ساتھ گولان کے بفر زون میں اسرائیلی فوج کی سرگرمیوں کے باعث امن کاروں کو اپنے فرائض کی انجام دہی میں مشکلات کا سامنا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان قائم اس علاقے میں اقوام متحدہ کے امن کاروں کے علاوہ کسی فوج کی موجودگی 1974 کے معاہدے کی خلاف ورزی ہے جس کے تحت اس جگہ سے دونوں ممالک کی افواج کا انخلا عمل میں آیا تھا۔گزشتہ سال دسمبر میں شام کے سابق صدر بشارالاسد کی حکومت کا خاتمہ ہونے کے بعد اسرائیل کی فوج...
لاہور: مری میں برف باری کا سلسلہ جاری ہے جب کہ پنجاب کے کچھ علاقوں میں بادل،تاہم بارش ہونے یا نہ ہونے سے متعلق محکمہ موسمیات نے پیش گوئی جاری کردی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب بھر میں خشک موسم کا سلسلہ جاری ہے جب کہ اپر پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آج بادل ہوں گے تاہم بارش کے امکانات نہیں ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ خشک موسم کا یہ سلسلہ آئندہ 3، 4 روز تک جاری رہے گا ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں خشک موسم کے باعث درجہ حرارت میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے۔ خشک موسم کے باعث دن قدرے گرم اور راتیں ٹھنڈی ہیں ۔ آج...
پنسلوینیا (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم فروری 2025)امریکی ریاست پنسلوینیا کے شہر فلاڈیلفیا کے شمال مشرقی علاقے میں شاپنگ مال کے قریب ایک چھوٹا طیارہ گرکر تباہ ہوگیا،حادثے میں 6افراد جاں بحق ہوگئے،مقامی میڈیا کے مطابق طیارہ ایک شاپنگ مال کے قریب گرنے کے بعد آگ کی لپیٹ میں آیا،حادثے کے فوری بعد امدادی ٹیمیں حادثے کی جگہ پر پہنچیں اور ریسکیو کارروائی شروع کردی۔ تاحال حادثے کی وجوہات سامنے نہیں آئیں تاہم حکام نے تحقیقات شروع کردی ہیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق حادثے کے بعد طیارے میں آگ لگ گئی جبکہ حادثے کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک ہونے کی بھی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔خیال رہے کہ اس سے قبل امریکی ایئر لائنز کا ایک مسافر طیارہ اور فوجی ہیلی...
واشنگٹن میں مسافر جہاز اور ہیلی کاپٹر ٹکرانے کے واقعہ میں اب تک 41 لاشوں کی باقیات نکالی جاچکی ہیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق ڈی سی فائر چیف کا کہنا ہے کہ 28 لاشوں کی شناخت ہوچکی ہے، ہم جلد تمام لاشیں نکال لیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ طیارے اور ہیلی کاپٹر میں موجود تمام افراد کو مردہ تصور کیا گیا ہے۔ دوسری جانب امریکی ایوی ایشن نے ریگن ایئرپورٹ کے اطراف ہیلی کاپٹر پروازوں پر پابندی لگادی ہے۔ واشنگٹن سے خبر ایجنسی کے مطابق ہیلی کاپٹروں کی پروازوں پر پابندی غیر معینہ مدت کیلئے لگائی گئی ہے۔ واضح رہے کہ چند روز قبل مسافر طیارے اور ہیلی کاپٹر کے آپس میں ٹکرانے کے حادثے میں 67 افراد...
نیویارک (نیوز ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی غیرقانونی تارکین وطن کے خلاف مہم جاری، 4 روز میں 10ہزار افراد گرفتار ، بڑے پیمانے پر ملک بدری کا طوفان، ملک بھر میں خوف وہراس، ہر شب کے آخر میں چھاپہ مار کارروائیاں عام ہوگئیں۔ ریسٹورینٹس چھوٹے کاروباری اداروں میں کام کرنے والے غیر قانونی تارکین وطن گھروں میں بیٹھ گئے ہیں، سستی لیبر اور بے بی سسٹرز کی قلت ہوگئی، کتنے پاکستانی، بھارتی اور ایشیائی متاثر ہوئے واضح نہیں ہے۔ دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پیدائشی حق شہریت کا قانون صرف غلاموں کی اولادوں کیلئے تھا اسے کسی اور کو استعمال نہیں کرنے دیں گے۔ امریکی صدر ٹرمپ چین، کینیڈا اور...
کراچی(نیوز ڈیسک)سندھ ہائیکورٹ نے لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق دائر درخواستوں پر فریقین سے دوہفتوں میں جواب طلب کرلیا۔ سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس صلاح الدین پہنور نے لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے دائر درخواستوں پر سماعت کی۔ دوران سماعت پولیس کی جانب سے رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی جس میں بتایا گیا کہ لاپتہ شہری جاوید، نعیم، یونس خان اور سلیم الرحمان کی گمشدگی کے مقدمات درج کر لیے ہیں، لاپتہ افراد کا سراغ نہیں لگایا جا سکا تاہم تلاش جاری ہے۔ جسٹس صلاح الدین پہنور نے ریمارکس میں کہا کہ پولیس کو یہ تو معلوم ہونا چاہیے بندہ مرگیا ہے یا زندہ ہے، وقت ضائع کیے بغیر گمشدہ شہریوں کا سراغ لگانا ضروری ہے۔ بعدازاں عدالت...
فلاڈیلفیا(نیوز ڈیسک) امریکی ریاست پنسلوانیا کے شہر فلاڈیلفیا کے کمرشل علاقے میں چھوٹا ایمبولینس طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے باعث 6 افراد ہلاک ہوگئے۔ طیارہ شاپنگ مال کے قریب گرا جس کے باعث متعدد گھروں اور گاڑیوں کو آگ لگ گئی، حادثے کے بعد دھماکوں کی آوازیں بھی سنی گئیں۔ طیارہ گرنے کے باعث متعدد افراد زخمی بھی ہوئے، حادثے کی اطلاع پر امدادی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور آگ بجھانے میں مصروف ہوگئیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق نجی ایمبولینس طیارے میں ایک مریض کو منتقل کیا جارہا تھا۔
ویب ڈیسک: وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ انتہا پسندی اور تفرقہ انگیز بیان بازی ہمارے سماجی تانے بانے کے لیے خطرہ ہے۔ عالمی ہفتہ برائے بین المذاہب ہم آہنگی کے موقع پر پیغام میں وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ آج ہم عالمی برادری کے ساتھ مل کر بین المذاہب ہم آہنگی کا ہفتہ منا رہے ہیں۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ یہ ہفتہ دنیا میں متنوع مذہبی برادریوں کے درمیان مکالمے، ہم آہنگی اور تعاون کو اجاگر کرنے کے لیے اہم ہے، پاکستان کا تصورقائدِ اعظم محمد علی جناح نے تمام مذاہب کے لیے ایک محفوظ ملک کے طور پر دیا تھا۔ پنجاب بھر میں دھند کا راج، موٹروےبند، فلائٹ شیڈول بھی...
ڈی جی خان میں دہشتگردوں کا پولیس چیک پوسٹ پر حملہ ناکام بنا دیا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 1 February, 2025 سب نیوز ڈیرہ غازی خان میں دہشت گردوں کا پولیس چیک پوسٹ پرحملہ ناکام بنا دیا گیا۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق تھانہ وہواکی جھنگی چیک پوسٹ پر 15 سے 20 دہشت گردوں نے رات کی تاریکی میں مختلف اطراف سے حملہ کیا۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ دہشت گردوں کی جانب سے راکٹ لانچرز، ہینڈ گرینڈ سمیت جدید اسلحہ استعمال کیا گیا۔ تاہم پولیس کی جوابی کارروائی سے حملہ ناکام بنا دیا گیا جبکہ دہشت گرد فرار ہوگئے، پولیس ٹیموں کا علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق آر پی او ڈی...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)نجی چینل کی رپورٹ کے مطابق اگرچہ یہ اضافہ تقریباً 300 فیصد ہے، لیکن حکومت نے اس کا موازنہ وفاقی سیکریٹریز کی تنخواہوں سے کرتے ہوئے اس کا جواز پیش کیا ہے۔قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے ذرائع نے نجی چینل کو بتایا کہ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے وزیراعظم کی منظوری کے بعد اس اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا تھا۔یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ارکان پارلیمنٹ کو جنوری کے مہینے کی نظر ثانی شدہ تنخواہ مل گئی ہے۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے حالیہ اجلاس میں سیاسی مخالفت کے باوجود حکومتی اور اپوزیشن بینچوں کے ارکان نے اپنی تنخواہوں اور دیگر مراعات میں اضافے کے معاملے پر غیر معمولی اتحاد کا مظاہرہ...
امریکی ریاست پنسلوینیا کے شہر فلاڈیلفیا کے شمال مشرقی علاقے میں ایک چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا، جس کے نتیجے میں 6 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ مقامی میڈیا کے مطابق طیارہ ایک شاپنگ مال کے قریب گرنے کے بعد آگ کی لپیٹ میں آیا۔ حادثے کے فوری بعد امدادی ٹیمیں حادثے کی جگہ پر پہنچیں اور ریسکیو کارروائی شروع کردی۔ تاحال حادثے کی وجوہات سامنے نہیں آئیں، تاہم حکام نے تحقیقات شروع کردی ہیں۔ یاد رہے کہ یہ حادثہ ایک روز قبل ہی واشنگٹن میں ہونے والے ایک بڑے فضائی حادثے کے بعد پیش آیا، جس میں مسافر طیارہ اور ہیلی کاپٹر آپس میں ٹکرا گئے تھے۔ اس واقعے میں 67 افراد کی ہلاکت کی...
امریکہ(نیوز ڈیسک)ایک 100 میٹر چوڑے سیارچے نے عالمی سیاروی دفاعی نظام کو متحرک کر دیا ہے۔اس کی وجہ یہ ہے کہ 2032 میں اس سیارچے کا زمین سے ٹکرانے کا امکان ہے۔ایسٹرائیڈ 2024 وائے آر 4 کو چلی کی ایک ٹیلی اسکوپ نے سب سے پہلے دسمبر 2024 میں دیکھا تھا مگر اب امریکی اور یورپی خلائی اداروں نے اسے زمین کے لیے ممکنہ خطرہ قرار دیا ہے۔اب تک کے تجزیوں کے مطابق اس بات کا 1.3 فیصد امکان ہے کہ یہ سیارچہ 22 دسمبر 2032 کو زمین کے کسی حصے سے ٹکرا جائے جبکہ 99 فیصد امکان ہے کہ یہ زمین کے قریب سے گزر جائے گا۔ ایڈنبرگ یونیورسٹی کے پروفیسر کولین سنوڈگراس نے بتایا کہ اس بات کا...
اویس خان: جھنگ میں ایک شاہراہ پر ٹریفک وارڈن عابد حسین کا رکشہ ڈرائیور سے تلخ کلامی کا واقعہ پیش آیا جس کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ وڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ٹریفک وارڈن نے رکشہ ڈرائیور سے تلخ کلامی کے بعد اسے تھپڑ مارا۔ واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی نے ٹریفک وارڈن عابد حسین کو فوری طور پر معطل کر دیا۔ ٹریفک وارڈن عابد حسین کے خلاف مقدمہ درج ہونے کے بعد تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ لاہور سمیت پنجاب میں قومی انسداد پولیو مہم کا آغاز 3فروری سے ہوگا ڈی پی او بلال افتخار کیانی نے کہا کہ کسی بھی شہری کے...
عالمی سیاسی افق اس وقت عجیب منظر نامہ پیش کرہا ہے۔ یوں معلوم ہوتا ہے جیسے دائیں بازو کی حامل شخصیات اور سیاسی جماعتوں نے رائے عامہ کو یرغمال بنا لیا ہے۔ آج سے چند ہفتے قبل امریکہ میں ڈونلڈ ٹرمپ کا دوسری بار صدارت کی گدی پر براجمان ہونا اسی رجحان کی کڑی ہے۔ اسی طرح، آسٹریا میں ’’فری ہائٹلیشے پارٹی آسٹریا‘‘ اور اٹلی میں’’لیگا‘‘ جیسی پارٹیاں، جو امیگریشن کے خلاف خیالات کی بنیاد پر انتخابات میں کامیاب ہوئیں اور اب ان ممالک کی بھاگ دوڑ سنبھال رہی ہیں۔ بھارت میں مودی کی بھارتیہ جنتا پارٹی ہندوتوا اور افغانستان میں انتہا پسند طالبان کا بول بالا ہے۔ اسی طرح پاکستان کے سابقہ وزیراعظم عمران خان اپنے غیر مستحکم مذہبی...
امریکا(نیوز ڈیسک)امریکی ریاست پنسلوینیا کے شہر فلاڈیلفیا کے شمال مشرقی علاقے میں شاپنگ مال کے قریب ایک چھوٹا طیارہ گرکر تباہ ہوگیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق حادثے کے بعد طیارے میں آگ لگ گئی جبکہ حادثے کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک ہونے کی بھی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔میڈیا رپورٹس میں بتایا جا رہا ہے کہ حادثے کی جگہ پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور انتظامیہ کی جانب سے طیارہ گرنے کی تحقیقات بھی شروع کر دی گئی ہیں۔ واضح رہے کہ جمعرات کو بھی واشنگٹن میں مسافر جہاز اور ہیلی کاپٹر ٹکرانے کا واقعہ پیش آیا تھا، طیارے اور ہیلی کاپٹر میں موجود تمام 67 افراد کو مردہ تصور کیا گیا ہے جبکہ ڈی سی فائر چیف کا کہنا...
افریقی ملک چاڈ میں تعینات فرانسیسی فوجی روانہ ہورہے ہیں انجامینا (انٹرنیشنل ڈیسک ) فرانس نے افریقی ملک چاڈ میں اپنا آخری فوجی اڈا بھی مقامی حکام کے حوالے کرکے مکمل انخلا کرلیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق چاڈ خطے میں انسداد دہشت گردی کی ایک اہم قوت رہا ہے اور وہ ان آخری ممالک میں سے ایک تھا جہاں فرانس نے بڑی فوجی موجودگی برقرار رکھی تھی۔اس سے قبل فرانسیسی فوج نائیجر، برکینا فاسو اور مالی سے بھی انخلا کرچکی ہے۔
سوزوکی موٹرز نے اپنا پہلا الیکٹرک اسکوٹر e.ACCESS کو متعارف کرایا ہے جس کے بارے میں کمپنی نے دعویٰ کیا ہے ایک بار ریچارج کرنے پر یہ اسکوٹر 95 کلومیٹر تک سفر کرسکتا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، سوزوکی نے اپنے گلوبل بیٹری الیکٹرک وہیکل (بی ای وی) اسکوٹر e-ACCESS کو بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں ہونے والی گلوبل ایکسپو میں نمائش کے لیے پیش کیا۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں ایک اور الیکٹرک کار متعارف، گاڑی کی قیمت اور فیچرز کیا ہیں؟ کمپنی کا کہنا ہے کہ اس پائیدار اور اسٹائلش الیکٹرک اسکوٹر کو خاص طور پر شہری علاقوں کے صارفین کے لیے ماڈرن ٹیکنالوجی کی مدد سے تیار کیا گیا ہے۔ اسکوٹر کے فرنٹ پر نصب ایل ای ڈی...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کردیا۔حکومت کی جانب سے پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، پیٹرول کی نئی قیمت 257 روپے 13 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قمیت میں 7 روپے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 267 روپے اور 95 پیسے مقرر کی گئی ہے۔وزارت خزانہ کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ آج بروز ہفتہ یکم فروری اسلام آباد میں ہلکی بارش ،موسم پھر ٹھنڈا ہوگیا
سعودی میڈیا کے مطابق یورپی سیاحوں نے جدہ میں منعقدہ اسلامی آرٹ بینالے 2025 کی خوبصورتی اور تاریخی ورثے کے عکاس فن پاروں کی بھرپور تعریف کی ہے۔ جرمن سیاح یواخیم نے سعودی عرب کے مختلف خطوں کے ثقافتی تنوع کا ذکر کرتے ہوئے الہفوف شہر کے زرعی وتاریخی مقامات اور ربع الخالی کے وسیع صحرائی حسن کو اپنی یادگار سیاحتی تجربات میں شامل کیا۔ یہ بھی پڑھیے:قائد اعظم اور چیئرمین ماؤ کے مجسموں کی تقریب رونمائی، وزیراعظم کا چینی آرٹسٹ کو خراج تحسین یواخیم نے سعودی مہمان نوازی، قدرتی مناظر اور روایتی کھانوں، خصوصاً کھجور کی لذت کو سراہا۔ جامعہ جدہ کے امریکی پروفیسر ڈوگلس نے بینالے کی متنوع آرٹ نمائشوں کو ’شاندار‘ اور اسے اسلامی فنون کے تسلسل...
اسلام آباد (آئی این پی)سابق وفاقی وزیر سینیٹر فیصل واوڈا نے انکشاف کیا ہے کہ سابق ڈی جی آئی ایس آئی جنرل (ر) فیض حمید کوسزائے موت ہوگی یا پھرعمرقید ہوگی، میں ملک سے باہر جا رہا ہوں، وہاں سے اچھی خبرلائوں گا، عدالتی فیصلوں کا ریورس ہونا بحیثیت قوم شرمندگی کا باعث ہے، گنڈاپور وزیراعلی اورنہ بیرسٹرگوہرچیئرمین پی ٹی آئی نظرآرہے ہیں، حکومت اور پی ٹی آئی عمران خان کو جیل میں رکھنا چاہتے ہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ فیض حمید کوئی وعدہ معاف گواہ نہیں بن رہے، جنرل (ر) فیض حمید کی سزا اور کورٹ مارشل نہیں رکے گا، آرمی چیف نے احتساب کا عمل شروع کیا ہے، جنرل...
اس سے قبل جمعرات کو بھی واشنگٹن میں مسافر جہاز اور ہیلی کاپٹر ٹکرانے کا واقعہ پیش آیا تھا، جس میں 67 افراد کو مردہ تصور کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی شہر فلاڈیلفیا کے شمال مشرقی علاقے میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، حادثے میں 6 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق حادثے کے بعد طیارے میں آگ لگ گئی، طیارہ گرنے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ خبر رساں اداروں کے مطابق حادثے کی جگہ پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ اس سے قبل جمعرات کو بھی واشنگٹن میں مسافر جہاز اور ہیلی کاپٹر ٹکرانے کا واقعہ پیش آیا تھا، جس میں 67 افراد کو مردہ تصور کیا گیا ہے۔ ڈی سی...
امریکی شہر فلیڈیلفیا میں ایک چھوٹے جہاز کو حادثہ پیش آیا ہے جس کی وجہ سے متعدد ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ فلیڈیلفیا میں حادثے کا شکار ہونے والے اس ایئر ایمبولنس میں مریض بچے سمیت 6 افراد سوار تھے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ حادثے میں مزید بے گناہ جانیں چلی گئی ہیں۔ تاہم اس حادثے میں اموات کی درست تعداد ابھی سامنے نہیں آئی ہے۔ ایئر ایمبولنس کی کمپنی نے کہا ہے کہ ہم حادثے میں کسی کے بچ جانے کا دعویٰ نہیں کرسکتے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جہاز ایک رہائشی علاقے میں گر کر تباہ ہوا جس کی وجہ سے کچھ گھروں اور گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے اور لوگوں کے زخمی ہونے...
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پاکستان کے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے آکسفورڈ یونین میں ہونے والے ایک تاریخی مکالمے میں شاندار فتح حاصل کی، جہاں انہوں نے 180 کے مقابلے میں 145 ووٹوں سے لبرل جمہوریت کے عالمی جنوب میں ناکامی کے خلاف اپنا مؤقف کامیابی سے منوایا۔ اس اہم عالمی فورم پر، جسے علمی اور فکری مباحث کے حوالے سے ایک منفرد مقام حاصل ہے، وزیر منصوبہ بندی نے ترقی پذیر ممالک کے حقوق اور عالمی انصاف کے لیے ایک مضبوط اور مدلل مقدمہ پیش کیا۔ وزیر منصوبہ بندی کو آکسفورڈ یونین کے صدر اسرار کاکڑ کی دعوت پر اس مکالمے میں شرکت کا موقع ملا، جہاں انہوں نے اپنی پْراثر...
راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ+ این این آئی) صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاک فضائیہ کے زیر اہتمام نیشنل ایرو سپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک کا دورہ کیا۔ اس موقع پر پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو بھی موجود تھے۔ دورے کے دوران صدر مملکت کو پارک کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ صدر کو بریفنگ دی گئی کہ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک فضائیہ کے ترقی کے سفر میں اہم سنگ میل ہے، یہ منصوبہ قومی اہمیت کا حامل ہے۔ مزید بریفنگ دی گئی کہ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک پاکستان میں علم اور ٹیکنالوجی پر مبنی معیشت کی بنیاد بننے کیلئے تیار ہے، پارک کا مقصد خلائی، سائبر، آئی ٹی، مصنوعی ذہانت اور ایرو...
مودی حکومت ایک منظم طریقے سے پریس کی آزادی ختم کرنے کی کوشش کر رہی ہے، اس نے پورے ملک اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں صحافیوں کو ایک انتہائی ابتر صورتحال سے دوچار کر رکھا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کی ہندو انتہا پسند مودی حکومت میں مقبوضہ جموں و کشمیر اور بھارت میں صحافت کو بڑے پیمانے پر ریاستی جبر کا سامنا ہے۔ ذرائع کے مطابق بھارت اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں اس وقت صحافیوں اور میڈیا اداروں کو سچائی لکھنے اور بیان کرنے کی پاداش میں سخت نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ مودی حکومت نے ملک میں میڈیا اداروں کو بھی اپنے تابع کر رکھا ہے تاہم جو صحافی یا صحافتی ادارے اپنی آزادی برقرار رکھنے اور سچائی...
پانی زندگی ہے، جس کے بغیر کوئی بھی جاندار زندہ نہیں رہ سکتا۔ ہمارا صوبہ سندھ بھی پانی کی قلت سے دوچار ہے، جس کی وجہ سے زراعت، صنعت وتجارت شدید متاثر جبکہ غربت، بھوک وافلاس اور بدامنی و لوٹ مار میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ اب سندھ کے دارالحکومت کراچی اور حیدرآباد سمیت کئی شہروں میں لوگ پینے کے پانی کے لیے بھی پریشان ہیں۔ موسمیاتی تبدیلی کی صورتحال نے بھی پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ سندھ میں زیرزمین 90 فی صد پانی کھارا ہے، جب کہ 85 فی صد لوگ مضر صحت پانی پینے پر مجبور ہیں، جس کی وجہ سے لوگ کئی بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں، دوسری جانب وفاقی حکومت دریائے...
پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی سربراہ کا کہنا ہے کہ بل وقف ایکٹ کے بنیادی مقصد کے منافی ہے جو وقف املاک کو تحفظ فراہم کرتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی سربراہ محبوبہ مفتی نے مجوزہ وقف ترمیمی بل کو غیر آئینی اور آمرانہ قرار دیتے ہوئے بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار اور تیلگو دیشم پارٹی (ٹی ڈی پی) کے سربراہ این چندرا بابو نائیڈو پر زور دیا ہے کہ وہ اس کی مخالفت کریں۔ ذرائع کے مطابق محبوبہ مفتی نے مودی حکومت کے دو اہم اتحادیوں سے اپیل کی کہ وہ اس بل کو روکنے کے لیے اپنا اثر و رسوخ استعمال کریں۔ انہوں نے خبردار کیا...
اسلام آباد ( نمائندہ جسارت) تحریک تحفظ آئین پاکستان نے جلد سیاسی سرگرمیاں شروع کرنے کا اعلان کردیا۔ اپوزیشن اتحاد کے کراچی دورے کو حتمی شیڈول بھی جلد ترتیب دینے کا عندیہ دے دیا گیا۔ محمود خان اچکزئی کی سربراہی میں تحریک تحفظ آئین پاکستان کا اجلاس ہوا جس میں عمر ایوب، شبلی فراز، سلمان اکرم راجہ اور اسد قیصر سمیت دیگر اپوزیشن رہنما بھی شریک ہوئے۔ اجلاس میں8 فروری عام انتخابات دھاندلی پر حکومت کے خلاف ملک گیر احتجاج کا ایجنڈا زیر غور آیا۔26 نومبر کو پی ٹی آئی کے گرفتار کارکنوں پر پنجاب حکومت کی جانب سے مزید مقدمات بنانے پر اظہار تشویش کیا گیا۔انسانی حقوق تنظمیوں سے پنجاب حکومت کی غیر قانونی تصرفات پر نوٹس لینے کا...
دوسری جانب اسرائیلی فورسز نے طولکرم اور جنین پناہ گزین کیمپ میں عمارتوں کو دھماکے سے اڑا دیا، ڈرون سے بمباری، مزید دو فلسطینی شہید کر دیئے۔ اسلام ٹائمز۔ غزہ جنگ بندی معاہدے کا چوتھا دور، حماس آج 3 اسرائیلی قیدی اور اسرائیل 90 فلسطینی قیدیوں کو رہا کرے گا۔ حماس نے تینوں اسرائیلی قیدیوں کے نام جاری کر دیئے۔ ڈبلیو ایچ او کے مطابق جنگ بندی کے بعد آج رفح کراسنگ سے 50 فلسطینی مریضوں کی مصر منتقلی متوقع ہے۔ دوسری جانب اسرائیلی فورسز نے طولکرم اور جنین پناہ گزین کیمپ میں عمارتوں کو دھماکے سے اڑا دیا، ڈرون سے بمباری، مزید دو فلسطینی شہید کر دیئے۔
امریکا نے ٹرمپ کے اقتدار سنبھالنے کے بعد7 ہزار سے زائد غیرقانونی تارکین وطن کو ملک بدر کردیا۔ محکمہ ہوم لینڈ سکیورٹی کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کے صدارت کا عہدہ سنبھالنے کے پہلے ہفتے میں 7 ہزار 300 غیرقانونی تارکین وطن کو گرفتار کر کے ملک بدر کر دیا گیا ہے۔ جبری بیدخل کیے گئے افراد میں سے زیادہ تر پر تشدد واقعات میں ملوث افراد تھے۔ ذرائع کے مطابق امریکا میں غیرقانونی طورپر مقیم چند پاکستانی بھی گرفتار ہوئے۔ یہ کارروائیاں شکاگو، سی ایٹل، اٹلانٹا، بوسٹن، لاس اینجیلس اور نیوآرلینز سمیت مختلف شہروں میں کی گئی ہیں۔ محکمہ ہوم لینڈ سکیورٹی کے مطابق صرف 27 جنوری کو 956 غیرقانونی تارکین وطن کو گرفتار کیا گیا۔ چھاپے اسکولوں اور گرجاگھروں میں بھی...
ٹنڈو جام: سندھ سبھا کے زیر اہتمام دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کے خلاف عبدالستار ایدھی چوک پر کارکنان بھوک ہڑتالی کیمپ میں بیٹھے ہیں
ٹنڈو جام: سندھ سبھا کے زیر اہتمام دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کے خلاف عبدالستار ایدھی چوک پر کارکنان بھوک ہڑتالی کیمپ میں بیٹھے ہیں
ٹنڈوآدم(پ ر)عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ ہر قیمت پر کیا جائے گا،مفتی احمدالرحمن کی خدمات کوخراج تحسین، قادیانیوں کو آئین کا پابند بنائے جانے کامطالبہ، تنظیم تحفظ ناموس خاتم الانبیاء پاکستان کی میزبانی میں عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت پاکستان کے سابق مرکزی نائب امیر اور جامعہ العلوم الاسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن کے سابق مہتمم امام اہلسنت مفتی احمد الرحمن کے یوم وفات 31 جنوری کو “امام اہل سنت کانفرنس” سے خطاب کرتے ہوئے تنظیم تحفظ ناموس خاتم الانبیا پاکستان کے مرکزی سرپرست اعلیٰ مفتی نور محمد الحمادی قادری، مرکزی صدر مفتی محمد طاہر مکی حافظ عبدالرحمن الحذیفی، پاسبان ختم نبوت کے حافظ میر اسامہ سموں، شبان ختم نبوت سندھ کے محمد محرم راجپوت، فدایان ختم نبوت کے...
سکھر (نمائندہ جسارت) سکھر پولیس اہلکاروں کیخلاف کاروائیاں، ڈی آئی جی سکھر کیپٹن (ر) فیصل عبداللہ چاچڑ نے اردلی روم کرتے ہوئے کانسٹیبل راؤ زبیر کی آئی ٹی برانچ میں دوران تعیناتی جرائم پیشہ افراد سے تعلقات،غیر متعلقہ افراد کو سرکاری راز افشاں کرنا،موبائل ٹریسنگ میں بے قاعدگیاں،غیر حاضری، سی ڈی آرز میں ہیر پھیر کرنے سمیت سینئر افسران کی طرف سے دیے گئے احکامات کو مسلسل نظر انداز کرنے جیسے دیگر سنگین الزامات پر بعد از محکمہ جاتی انکوائری رپورٹ میں الزامات ثابت ہونے پر نوکری سے برخاست کرنے کے احکامات جاری کر دیے۔جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق سب انسپکٹر بلال احمد لغاری کو سماجی برائیوں میں ملوث ہونے کے الزامات پر بعد از محکمہ جاتی انکوائری میں الزامات...
شہدادپور (نمائندہ جسارت) پولیس کی کارروائی، چھینی گئی بکریاں ڈاٹسن سمیت برآمد، پستول اور گولیوں سمیت 3 ملزمان گرفتار، مقدمہ درج۔ ملدسی روڈ ٹالپر رستی سے چرواہے محمد بخش خاصخیلی سے گن پوائنٹ پر بکرے اور بکریاں نامعلوم چور لے اُڑے تھے جس پر پولیس نے کارروائی کر کے مولا بخش چانڈیو، اختر علی رند اور شاہد سیال کو گرفتار کر کے چھینی گئی 14 بکریاں ڈاٹسن سمیت برآمد کر لیں، جبکہ گرفتار شدگان پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔
ماتلی ( نمائندہ جسارت) ڈپٹی کمشنر بدین یاسر بھٹی نے سول اسپتال بدین میں بچے کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلا کر انسداد پولیو مہم کا افتتاح کر دیا ہے افتتاح کے بعد عوام میں پولیو کے متعلق آگاہی پیدا کرنے کے لیے سول اسپتال بدین سے ڈی ایچ او آفس تک آگاہی واک بھی کیا گیا ۔آگاہی واک سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر بدین یاسر بھٹی نے کہا کہ پولیو ایک خطرناک بیماری ہے جو ہمارے بچوں کو عمر بھر کی معذوری میں مبتلا کر سکتی ہے، اس لیے والدین کو چاہیے کہ وہ اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے ضرور پلائیں ۔انہوں نے کہا کہ پولیو کے خاتمے کے لیے ہر شہری کو اپنا...
فیصل آباد (وقائع نگارخصوصی)حکومت کی طرف سے بجلی کی قیمتوں میں کمی نہ کرنے اور آئی پی پیزکے دھندے کے خلاف حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پر ملک گیراحتجاج کے سلسلہ میں جماعت اسلامی کے کارکنوں نے صوبائی نائب امیررانا عبدالوحید ، ضلعی امیرپروفیسرمحبوب الزماںبٹ، صدرکسان بورڈ سردارظفرحسین، یاسرکھارا ،افضال شاہین ،شیخ مشتاق ، راناعدنان کی قیادت میںضلع کونسل چوک میںمیں احتجاج اور کچہری چوک تک مارچ کیا۔ کارکنوں نے شدیدنعرہ بازی کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیاکہ آئی پی پیز مافیا سے بچت کا فائدہ عوام کو دیا جائے اوربجلی کے نرخوں میں کمی کی جائے۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے محبوب الزماں بٹ نے کہاکہ جماعت اسلامی کے سوا کسی پارٹی نے آئی پی پیزکے خلاف آواز نہیں...
محراب پور(جسارت نیوز)بچوں کی تکرار میں بڑے کھود پڑے، خواتین سمیت تین زخمی، مورو پولیس تھانہ کی حدود گاؤں سردار خان میں بچوں کے درمیان جھگڑے کو ختم کرانے کے بجائے بڑے بھی فریق بن گئے تو جھگڑا تصادم میں بدل گیا جس میں ڈنڈے، اینٹیں، مکے چل گئے جس میں خالد حسین انکی اہلیہ اور ساس ڈنڈے لگنے سے زخمی ہوگئی، جنہیں اسپتال منتقل کر دیا ہے۔ پولیس کے مطابق جھگڑا دو بھائیوں اور ان کے اہل خانہ کے درمیان ہوا ہے پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے۔
ویانا: پاکستان سے اعلیٰ سطح کا پارلیمانی وفد چیئر مین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی قیادت میں قومی کونسل کے صدر والٹر روزن کر انز کے ساتھ دوطرفہ ملاقات کر رہا ہے
ویانا: پاکستان سے اعلیٰ سطح کا پارلیمانی وفد چیئر مین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی قیادت میں قومی کونسل کے صدر والٹر روزن کر انز کے ساتھ دوطرفہ ملاقات کر رہا ہے
امیر جماعت اسلامی لاہور ضیا الدین انصاری ایڈووکیٹ لاہور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کر رہے ہیں
امیر جماعت اسلامی لاہور ضیا الدین انصاری ایڈووکیٹ لاہور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کر رہے ہیں
ڈھاکا (اے پی پی) بنگلا دیش کے چیف ایڈوائزر ڈاکٹر محمد یونس نے کہا ہے کہ طلبہ اپنی سیاسی جماعت بنانے کی تیاری کررہے ہیں اور اس غرض سے اپنی مہم چلا رہے ہیں اور خود کو پورے ملک میں منظم کر رہے ہیں،انہیں اس کا موقع ضرور ملنا چاہیے۔ ڈھاکا ٹریبیون کے مطابق فنانشل ٹائمز کو انٹرویو میں ملکی آئندہ عام انتخابات کے سوال پر انہوں نے کہا کہ جب ملک میں شیخ حسینہ واجد کی حکومت ختم ہوئی تو انہوں نے اپنی مشاورتی کونسل میں 3 طلبہ کو شامل کیا تھا ، اس وقت میرا موقف یہ تھا کہ اگر وہ ملک کے لیے جان دے سکتے ہیں تو وہ کابینہ میں بیٹھ کر فیصلے بھی کر سکتے...
اسلام آباد (نمائندہ جسارت) اسلام آباد ہائیکورٹ نے10 مئی احتجاج پر درج مقدمے کے 10 مجرمان کی سزا معطل کر دی اور انہیں رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی9 مئی کو ہونے والی گرفتاری کے بعد10 مئی 2023ء کے احتجاج پر درج مقدمے کے10 مجرمان کی سزا معطلی کی درخواست پر سماعت جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس سردار اعجاز اسحٰق خان نے کی۔ عدالت نے مجرمان کی سزا معطل کرتے ہوئے25 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کر کے انہیں رہا کرنے کا حکم دیا۔ انسداد دہشت گردی عدالت نے 22 نومبر 2024 کو ملزمان کو مجموعی طور پر5 سال 10 ماہ قید کی سزا سنائی...
ملتان (صباح نیوز)ملتان کے علاقے میں بزرگ شہری پر ایس ایچ او کے تشدد کی وڈیو وائرل ہو گئی،وزیراعلیٰ پنجاب نے نوٹس لے لیا ۔شہری موٹر سائیکل پر جا رہا تھا کہ اس دوران ایس ایچ او نے اسے موٹر سائیکل سے نیچے گرا دیا۔بعد ازاں سی پی او نے واقعے کا نوٹس لے کر ایس ایچ او شفیق کو معطل کر دیا۔علاوہ ازیں وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بھی واقعہ کا نوٹس لیا اور کہا کہ یہ واقعہ افسوس ناک ہے، پولیس کو کسی پر تشدد کا حق نہیں،مریم نواز نے پولیس افسر کے تشدد کا نوٹس لیا اور اسے معطل کر کے گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے۔
٭ ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد، آئی ایس پی آر (جرأت نیوز )سکیورٹی فورسز نے 30 اور 31 جنوری کو خیبر پختونخوا میں مختلف آپریشنز کے دوران 10 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کھلاچی میں انٹیلی جنس کی بنیادوں پر آپریشن کیا گیا، سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا، اس دوران فائرنگ کے نتیجے میں چار دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔اسی دوران شمالی وزیرستان کے مختلف علاقوں، دتہ خیل، حسن خیل، غلام خان اور میر علی میں 4 مختلف جھڑپیں ہوئیں، ان میں سیکیورٹی فورسز نے 6 مزید دہشت گردوں کو ہلاک...
٭تحریک انصاف والے جس تیزی سے مذاکرات کے لیے آئے ،اسی تیزی سے واپس چلے گئے ٭مذاکرات میں اس وقت نہ تعطل ہے اور نہ ہی کوئی بریک ڈاؤن ہے، یہ ختم ہو چکے ہیں، انٹرویو ( جرأت نیوز )پی ٹی آئی کے مذاکراتی عمل سے باہر نکلنے اور وزیراعظم کی جانب سے دوبارہ بات چیت کی پیشکش کو مسترد کیے جانے پر حکومت نے بھی مذاکراتی عمل ختم کر دیا۔ حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کے لیے حکومتی کمیٹی کے ترجمان اور مسلم لیگ (ن)کے رہنما سینیٹر عرفان صدیقی نے تصدیق کردی۔سعودی اخبار کوانٹرویو میں سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات کا سلسلہ ختم ہوچکا ہے، تحریک انصاف والے جس...
ٔ٭مشاورت اور دوسری ہائیکورٹ سے جج لانے کے لیے وجوہات دینا بھی ضروری قرار دے دیاگیا ٭چیف جسٹس اسی ہائیکورٹ سے بنایا جائے کہیں اور سے نہ لایا جائے،جسٹس محسن کیانی و دیگر کاموقف ( جرأت نیوز )چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے لئے دوسری ہائیکورٹ سے جج لانے کی ممکنہ کوشش کے سبب عدلیہ میں ایک اور بحران جنم لینے لگا، اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز نے مخالفت میں صدر مملکت اور چیف جسٹس کو خط لکھ دیا۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ اس حوالے سے اسلام آباد ہائی کورٹ کے سینئر جج جسٹس محسن اختر کیانی سمیت دیگر ججز نے مشترکہ طور پر ایک خط لکھا ہے جو کہ صدر پاکستان اور چیف جسٹس آف پاکستان کو...
سلام آباد(صباح نیوز) تحریک انصاف کے مذاکراتی عمل سے باہر نکلنے اور وزیراعظم کی جانب سے دوبارہ بات چیت کی پیشکش کو مسترد کیے جانے پر حکومت نے بھی مذاکراتی عمل ختم کر دیا ۔سعودی عرب کے ممتاز اخبار(اردو نیوز) کے ساتھ خصوصی انٹرویو میں حکومتی کمیٹی کے ترجمان سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ مذاکرات میں اس وقت نہ تعطل ہے اور نہ ہی کوئی بریک ڈاون ہے، یہ ختم ہو چکے ہیں،،تحریک انصاف والے جس تیزی کے ساتھ مذاکرات کے لیے آئے تھے اسی تیزی سے واپس چلے گئے ہیں۔ ان کا واحد اور حقیقی مطالبہ عمران خان اور دیگر رہنماوں کی فوری رہائی تھی جس کا راستہ یہی ہے کہ وہ وزیراعظم سے کہیں کہ وہ صدر...
کراچی (رپورٹ:منیر عقیل انصاری) تین روزہ پاکستان ٹریول مارٹ ایکسپو 2025کا آغاز جمعہ کے روز ایکسپو سینٹر کراچی میں ہوگیا ہے، تین روزہ بین الاقوامی نمائش 2فروری تک جاری رہے گی۔ نمائش کی افتتاحی تقریب میں صوبائی وزیر ثقافت و سیاحت سید ذوالفقار علی شاہ سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ قومی اور بین الاقوامی شخصیات نے شرکت کی ہیں۔نمائش میں شریک شرکاءنے پاکستان ٹریول مارٹ ایکسپو کوسیاحت کے فروغ کے لیے مثبت اقدام قرار دیا ہے۔ پاکستان ٹریول مارٹ ایکسپو 2025ء 2 فروری تک کراچی ایکسپو سینٹر میں جاری رہے گی تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز کراچی میں چوتھی پاکستان ٹریول مارٹ کا آغاز ایکسپو سینٹر کراچی میں ہوگیا ہے۔ وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی...
کراچی (کامرس رپورٹر) کے سب سے بڑے سائٹ صنعتی ایریا میں پانی کی بندش کی وجہ سے صنعتی پیداواری سرگرمیاں رک گئی ہیں نتیجتاً مزدور فارغ بیٹھے ہیں اور برآمدی آرڈرز کی بروقت تکمیل بھی خطرے میں پڑ گئی ہے۔سائٹ ایسوسی ایشن آف انڈسٹری کراچی کے صدر احمد عظیم علوی نے سائٹ ایریا کی صنعتوں کو پانی کی فراہمی بند ہونے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب، ایم ڈی کے ڈبلیو ایس سی، ایم ڈی سائٹ لمیٹڈ، متعلقہ قانون نافذ کرنے والے اداروں سمیت تمام متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ صنعتوں کو بلاتعطل پانی کی فراہمی سمیت دیگر مسائل فوری طور پر حل کیے جائیں اور اگر وہ ایسا کرنے سے قاصر...
تازہ ترین لیک میں ڈیوائس کے نوچ کے ساتھ متعارف کرائے جانے کا اشارہ دیا گیا ہے۔ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کے آئندہ مہینوں میں لانچ کی جانے والی ڈیوائس آئی فون ایس ای 4 میں ڈائنامک آئی لینڈ یا نوچ ہونے کے متعلق مختلف افواہوں کا سلسلہ جاری ہے۔تازہ ترین لیک میں فون کے نوچ کے ساتھ متعارف کرائے جانے کا اشارہ دیا گیا ہے جبکہ ایک قابلِ بھروسہ ذرائع نے بھی نئی ڈیوائس کے نوچ کے ساتھ ا?نے کے متعلق بتایا ہے۔ایکس پر آئی فون ایس ای 4 کی افواہوں سے متعلق ایک پوسٹ پر ڈی ایس سی سی کے بانی روس ینگ کا کہنا تھا کہ ا?ئی فون 14 کی طرح کے نوچ کی افواہ درست ہے۔ڈمی آئی فون...
کرا چی (کامرس رپورٹر)لپٹن ٹیز اینڈ انفیوژنز پاکستان (Lipton Teas & Infusions Pakistan) کی چیف ایگزیکٹو آفیسر، فرحین سلمان عامر نے انٹرنیشنل ویمن لیڈرز سمٹ 2025 میں ایک انتہائی پراثر اور فکر انگیز خطاب کرتے ہوئے خواتین کو معاشرتی اقدار کو چیلنج کرنے، بے جا حدود کو مسترد کرنے اور قیادت میں اپنی جگہ بنانے پر زور دیا۔اپنے پیشہ ورانہ سفر کو بیان کرتے ہوئے، انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ خواتین کو قیادت کرنے کے لیے کسی اجازت کی ضرورت نہیں، بلکہ انہیں اپنی موجودہ صلاحیتوں کو پہچاننے اور ان پر بھروسہ کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کیسے انہوں نے معاشرتی توقعات کے برعکس ایک ورکنگ مدر اور بزنس لیڈر کی حیثیت سے خود...
لاہور (کامرس ڈیسک) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے لاہور میں پہلے ای وی چارجنگ اسٹیشن کا افتتاح کیا۔یہ ای وی چارجنگ اسٹیشن اے ڈی ایم گروپ نے ملک فلنگ اسٹیشن ضرار شہید روڈ پر لگایا ہے۔یہ گروپ 3ہزار ای وی چارجنگ اسٹیشن لگائے گا۔صوبائی وزیر صنعت و تجارت نے ای وی چارجنگ اسٹیشن کی ورکنگ کا جائزہ لیا۔انہوں نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ گلوبل وارمنگ کی وجہ سے الیکٹرک وہیکلز سیکٹر بے حد اہمیت اختیار کر گیا ہے،دنیا ای وی سیکٹر کی جانب بڑھ رہی ہے،پاکستان کا مستقبل بھی اسی سیکٹر سے جڑا ہے۔پنجاب حکومت کا فوکس بھی ای وی سیکٹر کا فروغ ہے۔انہوں نے کہاکہ چین کی کمپنیوں نے پنجاب میں سستی...
کراچی(کامرس رپورٹر) کراچی میں جاز کے جدید ایکسپیریئنس سینٹر کا افتتاح کر دیا گیا۔یہ ایکسپیریئنس سینٹر جاز کی ڈیجیٹل شناخت کا عکاس ہے، جہاں جدید اور متحرک ورک اسپیس تخلیق کیا گیا ہے تاکہ ٹیم ورک، اختراعات اور باہمی تعاون کو فروغ دیا جا سکے۔ جاز کی ڈیجیٹل ورک پلیس حکمتِ عملی کے تحت یہاں بزنس سینٹر، دفاتر، کیفے، کانفرنس رومز اور جدید ورک اسپیس موجود ہیں، جو فزیکل اور ورچوئل کام کے لیے موزوں ہیں۔افتتاح کے موقع پر جاز کنزیومر ڈویژن کے صدر کاظم مجتبیٰ نے کہا کہ”یہ سینٹر بدلتے ہوئے کام کے انداز کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک بہتر اور جدید ماحول فراہم کرتا ہے۔ اس اقدام سے نہ صرف ہماری جدت پسندی میں اضافہ ہوگا بلکہ پاکستان...
لاہور(اسپورٹس ڈیسک )قذافی اسٹیڈیم لاہور میں قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان عمران خان انکلوژر کا بورڈ دوبارہ نصب کر دیا گیا۔چند روز سے سوشل میڈیا پر افواہیں گردش کر رہی تھیں کہ قذافی اسٹیڈیم کی دوبارہ تعمیر کے دوران عمران خان کے نام کا بورڈ ہٹا دیا گیا ہے تاہم یہ تمام قیاس آرائیاں اس وقت دم توڑ گئیں، جبکہ اسٹیڈیم لاہور میں عمران خان انکلوژر کا بورڈ دوبارہ نصب کر دیا گیا۔ واضح رہے کہ قذافی اسٹیڈیم کے تمام انکلوژرز کو سابق عظیم کرکٹرز کے نام سے منصوب کیا گیا ہے۔دوسری جانب آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی تیاریاں عروج پر ہیں اس سلسلے میں قذافی اسٹیڈیم کے داخلی راستے پر دیوہیکل مجسمہ نصب کر دیا گیا ہے۔...
میانمر کے فوجی سربراہ جنرل مین آنگ ہیلنگ محکمہ دفاع کے عہدے داروں سے خطاب کررہے ہیں نیپیداؤ (انٹرنیشنل ڈیسک) میانمر میں برسرِ اقتدار فوج نے ہنگامی حالت میں مزید 6 ماہ کی توسیع کا اعلان کر دیا۔ فوجی حکومت کا کہنا ہے کہ آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کے لیے استحکام اور امن کی اب بھی ضرورت ہے۔ اس سے قبل فوجی سربراہ مین آنگ ہیلنگ نے رواں سال عام انتخابا ت کرانے کا اعلان کیا تھا۔ یاد رہے کہ فوج نے یکم فروری 2021ء کو بغاوت کے ذریعے حکومت کا تختہ الٹا تھا۔
واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی ماہرین نے رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ امریکا میں ہر 34 سیکنڈ میں کوئی نہ کوئی دل کی بیماری سے مر جاتا ہے۔ رپورٹ نے امریکا میں دل کی بیماری کو موت کی سب سے بڑی وجہ کے طور تصدیق کیا جس کی روک تھام باآسانی کی جاسکتی ہے۔ امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن کے صدر کیتھ چرچ ویل نے کہا کہ یہ میرے لیے تشویشناک اعدادوشمار ہیں اور انہیں ہم سب کے لیے تشویشناک ہونا چاہیے کیونکہ اس بات کا امکان ہے کہ جن لوگوں کو ہم اس مرض میں کھودیتے ہیں ان میں سے بہت سے ہمارے دوست اور پیارے ہوتے ہیں۔ دل کی بیماری اور فالج کے تازہ اعدادوشمار نے دستیاب ڈیٹا کو...
ابوجا (انٹرنیشنل ڈیسک) نائیجیریا کی ریاست اوندو میں مسلح حملے میں 5شہری ہلاک ہو گئے۔ خبررساں اداروں کے مطابق ریاست اوندو کے علاقے اکورے میں مسلح موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کی۔ حملے میں 5 شہری اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ،جب کہ کئی افراد زخمی ہوئے۔ اوندو پولیس کے ترجمان نے اپنے بیان میں بتایا کہ حملے کے بعد علاقے میں سیکورٹی فورسز کو تعینات کر دیا گیا ہے۔حملہ آوروںکی تلاش جاری ہے،تاہم فوری طور پر کسی مقامی گروہ یا عسکریت پسند تنظیم کی جانب سے حملے کی ذمے داری قبول نہیں کی گئی ہے۔
ٹوکیو (انٹرنیشنل ڈیسک) جاپانی وزیراعظم اشیبا شیگیرو اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان 7 فروری کو واشنگٹن میں پہلی سربراہ ملاقات کا اعلان کردیا گیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق دونوں ممالک کے عہدے دار ملاقات کے حوالے سے رابطے میںہیں ۔ وزیراعظم اشیبا شیگیرو کا کہنا تھا کہ وہ جاپان امریکا اتحاد کو ایک نئی بلند سطح پر لے جانا چاہتے ہیں جو دونوں ممالک کے بہترین قومی مفاد میں ہو گا۔ اس ملاقات میں جاپان چین کی سرگرمیوں کے تناظر میں ہند بحرالکاہل خطے میں امن و استحکام کے لیے کام کرنے کی ضرورت پر بھی زور دے گا۔
انقرہ (انٹرنیشنل ڈیسک) ترکیہ کی سیاحتی شعبے کے آمدن 2024 ء میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 8.3 فیصد اضافے کے ساتھ 61 ارب 10کروڑ 30لاکھ 419 ہزار ڈالر تک پہنچ گئی۔ ترکیہ محکمہ شماریات نے 2024 کی چوتھی سہ ماہی اور عمومی طور پر سیاحتی اعدادوشمار کا اعلان کیا ،جس کے مطابق سیاحتی آمدن نے گزشتہ سال کا ریکارڈ توڑ دیاہے۔دوسری جانب بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے ترکیہ کی کریڈٹ ریٹنگ کے حوالے سے رپورٹ میں کہا کہ انقرہ حکومت کی نمایاں طور پر سخت مالی پالیسی نے ملکی قرضوں محدود کیا ہے۔ اس کے علاوہ غیر ملکی سرمایہ کاری میں بھی اضافہ ہوا ہے۔
کرسٹینا کی عمر صرف چوبیس برس تھی۔ نیویارک کا ایک علاقہ ہے، جس کا نام، ایسٹ ولیج (East Village) ہے۔ یہاں ارب پتی افراد کے دفاتر اور گھر بھی ہیں۔ اور اختتامی حصے میں متوسط سطح کے افراد بھی مقیم ہیں۔ ایسٹ ولیج میں درجنوں نہیں، سیکڑوں ریسٹورنٹ موجود ہیں۔ ہر رنگ اور نسل کے لوگ وہاں آتے جاتے رہتے ہیں۔ اَن گنت ہوٹلوں میں ایک چھوٹا سا کیفے بھی ہے۔ کرسٹینا اس ایک معمولی سے ریسٹورنٹ میں ویٹرس تھی۔ ادنیٰ شکل وصورت کی لڑکی، ان لاکھوں خواتین میں شامل تھی جو سارا دن محنت کر کے اپنا گزارا مشکل سے ہی کر پاتے ہیں۔ دراصل نیویارک ایک حددرجہ مہنگا شہر ہے۔ مین ہیٹن تو خیر انسانی عقل سے بھی...
چیمپئنز ٹرافی میں بابر اعظم یا سعود شکیل میں سے کوئی فخر زمان کا اوپننگ پارٹنر ہوگا، سلیکٹر اسد شفیق نے کہا کہ اوپننگ پیئر کا انحصار کنڈیشنز، حریف ٹیم اور میچ کی حکمت عملی پر ہوگا، فخر کی واپسی ٹاپ آرڈر کے لیے حوصلہ افزا ہے، ان کا جارحانہ انداز اور میچ جیتنے کی صلاحیتیں ٹیم کے کام آئیں گی۔ انھوں نے کہا کہ سعود شکیل کو بیٹنگ کو مزید تقویت دینے اور ٹیسٹ کرکٹ میں عمدہ فارم سے فائدہ اٹھانے کے لیے منتخب کیا گیا، وہ تجربہ کار، ذہین اور سمجھ بوجھ والے بیٹر ہیں۔ صائم ایوب کو ٹخنے کی انجری کی وجہ سے ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا، ہم ان کی جلد صحتیابی کے لیے پر...
گارڈن سے لاپتا ہونے والے بچوں کے لواحقین اپنے بچوں کی بازیابی کے لیے سندھ اسمبلی کے باہر مظاہرہ کررہے ہیں
گارڈن سے لاپتا ہونے والے بچوںکے لواحقین اپنے بچوںکی بازیابی کے لیے سندھ اسمبلی کے باہر مظاہرہ کررہے ہیں
کراچی (اسٹاف رپورٹر ) کلکٹر آف کسٹم نے بے ضابطگی میں ملوث آپریزینگ آفیسر محمد اسماعیل کو فوری طورپر معطل کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں کلکٹریٹ آف کسٹمز اپریزمنٹ (ویسٹ) کے ایک اپریزنگ آفیسر (BS-16) محمد اسماعیل کو بے ضابطگی کے جرم میں ملوث ہونے پر فوری طور پر معطل کر دیا۔
کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان سنی تحریک کی جانب سے کشمیری عوام سے یکجہتی کے لیے یوم یکجہتی کشمیر کے کی تیاریوں کے سلسلے کا آغاز کر دیا گیا۔ پاکستان سنی تحریک کے مرکزی صدر محمد ثروت اعجاز قادری اور مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ بلال سلیم قادری شامی نے ملک بھر میں یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر ذمے داران اور کارکنان کو بھرپور تیاریوں کی ہدایت کر دی۔ پاکستان سنی تحریک کے ذمے داران اور کارکنان ریلیاں اور سیمینار کے ساتھ ساتھ منفرد انداز میں پوری دنیا کو یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر منفرد انداز میں اپنا احتجاج ریکارڈ کروائیں۔
کراچی (اسٹاف رپورٹر ) اغوا کی گئی 8 سالہ بچہ کو چند گھنٹوں میں بازیاب کر کے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ،مغوی بچہ 11سالہ کاشف ولد عبد النظیم کو بحفاظت بازیا ب کرلیا گیا ،ایس ایس پی انویسٹی گیشن ضلع ملیر نے تفتیشی افسر کو بچے کی بازیابی پر CC-III جاری کیا۔ تفصیلات کے مطابق سعودآباد میں پولیس نے اغوا کی گئی آٹھ سال کی بچی کو چند گھنٹوں میں بازیاب کروا کر اغوا کار کو گرفتار کرلیا۔پولیس نے بتایا کہ علاقہ مکین نے نامعلوم شخص کو بچی لے جاتے ہوئے دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی۔جس پر پولیس نے بچی کی تلاش شروع کر دی اور چند ہی گھنٹوں میں بچی کو بازیاب کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ملزم...
دریائے پوٹومک سے 40 سے زیادہ لاشیں نکال لی گئیں: سرکاری عہدے دار امریکہ میں طیارہ حادثے کے ریکوری آپریشن سے منسلک ایک قانون نافذ کرنے والے اہلکار کا کہنا ہے کہ 40سے زیادہ لاشیں نکال لی گئی ہیں۔ خبر رساں ادارے ‘ایسوسی ایٹڈ پریس’ کے مطابق مذکورہ اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ دریائے پوٹومک سے 40 سے زیادہ لاشیں نکالی جا چکی ہیں جب کہ ریکوری آپریشن جاری ہے۔ بدھ کی شب امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی کے قریب مسافر طیارے اور فوجی ہیلی کاپٹر کے درمیان فضا میں تصادم ہوا تھا جس کے بعد ملبہ دریائے پوٹومک میں گر گیا تھا۔ مسافر طیارے میں 64 جب کہ ہیلی کاپٹر میں...
امریکی تفتیش کاروں نے دریائے پوٹومک سے امیریکن ایئر لائنز اور بلیک ہاک ہیلی کاپٹرز کے ‘بلیک باکس’ برآمد کر لیے ہیں۔ تفتیش کاروں کا کہنا ہے کہ فوجی ہیلی کاپٹر سے کچھ ریکارڈنگ ڈیوائسز بھی ملی ہیں جنہیں معائنے کے لیے نیشنل ٹرانسپورٹیشن اینڈ سیفٹی بورڈ (این ٹی ایس بی) کو بھجو ا دیا گیا ہے۔ بدھ کی شب امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی کے قریب مسافر طیارے اور فوجی ہیلی کاپٹر کے درمیان فضا میں تصادم ہوا تھا جس کے بعد ملبہ دریائے پوٹومک میں گر گیا تھا۔ مسافر طیارے میں 64 جب کہ ہیلی کاپٹر میں تین افراد سوار تھے۔ کسی بھی فضائی حادثے کے بعد امدادی کارروائیوں کے دوران جو پہلا کام کیا جاتا ہے وہ...
ویب ڈیسک — کولمبیا کے صدر نے امریکہ میں قانونی حیثیت کے بغیر کام کرنے والے اپنے ہم وطنوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ اپنی ملازمیتں چھوڑ کر جلد از جلد واپس آ جائیں۔ صدر گستاویپٹرو نے جمعے کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اپنی ایک پوسٹ میں کہا ہے کہ ان کی حکومت اپنے گھروں کو لوٹنے والوں کو کاروبار شروع کرنے کے لیے قرضے فراہم کرے گی۔ ان کا یہ بیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے امیگریشن سے متعلق احکامات کے بعد غیر قانونی تارکین وطن سے روا رکھے جانے والے سلوک کے بعد سامنے آیا ہے۔ بائیں بازو سے تعلق رکھنے والے صدر نے کہا کہ ان کی حکومت ، ملک میں واپس آنے کی پیش...
اسلام آباد : وزیراعظم کے مشیرراناثناءاللہ نے کہاہے کہ عمران خان کو سیاست سے مائنس نہیں کیا جا سکتا، پی ٹی آئی 10 دن بعد بھی مذاکرات کرے توحکومت تیارہوگی۔ نجی ٹی وی کودیئے گئے ایک انٹرویومیں رانا ثناء اللہ نے کہا کہ یہ جہاں سے مسئلہ حل کروانا چاہتے ہیں وہاں سے حل نہیں ہوگا ،جب بھی حل ہو ہمارے ذریعے ہی ہوگا ،اگر پی ٹی آئی دو دن یا دس دن بعد بھی اگر مذاکرات کےلئے رابطہ کرے گی تو حکومت تیار ہو گی ۔ انہوں نے کہاکہ بانی پی ٹی کو سیاست سے مائنس نہیں کیا جا سکتا اگر انہوں نے 9مئی اور 26 نومبر سے سبق نہیں سیکھا تو 8 فوری کو بھی آ کر دیکھ...
لاہور: لاہور سے کراچی جانے والی شالیمار ایکسپریس کو شاہدرہ کے قریب حادثہ پیش آیا جس کے باعث ٹرین کی 3 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔ حادثے کے بعد ریلوے ٹریک پر ٹرینوں کی آمدورفت عارضی طور پر بند کردی گئی جبکہ ریلوے افسران اور عملے نے موقع پر پہنچ کر امدادی کام شروع کر دیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثے میں ابھی تک کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی،دوسری جانب سی ای او ریلوے عامر علی بلوچ نے تحقیقات کا حکم دے دیا۔
اسلام آباد:پاکستان اور متحدہ عرب امارات کی جانب سے ایک دوسرے کیساتھ رابطے کو بہتر بنانے اور اپنے دیرینہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے دونوں ممالک کے درمیان پروازیں بڑھانے پر اتفاق ہوا ہے۔ متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی نے بتایا کہ رواں ہفتے یو اے ای حکام کے ساتھ بجٹ کے موافق ایئرلائن کے اختیارات متعارف کرانے کے حوالے سے بات چیت کے بعد معاہدے کو حتمی شکل دی گئی۔ معاہدے کے مطابق پاکستان کی ایئرسیال تین شہروں سے ابوظہبی کے لیے پروازوں کا آغاز کرے گی جبکہ ویز ایئر (Wizz Air) ابوظہبی اور پاکستان کے دو شہروں کے درمیان پروازیں شروع کرے گی۔ رپورٹ کے مطابق یہ نئے روٹس اگلے دو...
اسلام آباد: وزیرِ اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم نے مذاکرات کی آفر کی ہے، پی ٹی آئی کے انتظار کی بات نہیں، ڈائیلاگ کرنا بنیادی شرط ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتےہوئےرانا ثنا نے کہاکہ پی ٹی آئی والے 4 سال کی حکومت میں مقدمات بناتے تھے، ہم ان سے بات کرتے تھے ، جب ہم اپوزیشن میں تھے تب شہباز شریف نے بانی پی ٹی آئی کو کہا تھا کہ بیٹھیں بات کریں۔ وزیر اعظم کے مشیر نے کہا کہ 2018 کے بعد ہمیں گِلہ تھا کہ رزلٹ الٹ دیا گیا، انہوں نے حکومت بنائی، اگر ایسے واقعات کی فیکٹ فائنڈنگ چاہتے ہیں تو پارلیمانی کمیشن تشکیل دیا جائے۔ انہوں...
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے مہینے میں دوسری مرتبہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں اضافہ کردیا۔ وفاقی خزانہ ڈویژن سے جاری نوٹیفکیشن ک مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں مجموعی طور پر سات روپے فی لیٹر تک اضافہ کردیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرو کی فی لیٹر قیمت میں ایک روپے اضافہ کردیا گیا ہے، جس کے بعد فی لیٹر نئی قیمت بڑھ کر 257 روپے 13 پیسے ہوگئی ہے۔ حکومت نے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 7 روپے کا اضافہ کردیا ہے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل مہنگا ہو کر فی لیٹر 267 روپے 95 ہوگیا ہے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ آئل اینڈ گیس ریگیولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت...
لاہور: پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس ( پی ایف یو جے)کی کال پر متنازعہ پیکا ایکٹ ترمیمی بل 2025 ءکے خلاف ملک بھر میں یوم سیاہ منایا گیا، پریس کلبز میں سیاہ پرچم لہرائے گئے ، پی ایف یو جے کی کال پر جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے مظاہروں میں بھرپور شرکت کی جس میں پی بی اے، اے پی این ایس، ایمنڈ اور سی پی این ای کے قائدین نے بڑے شہروں میں پیکا کے ظالمانہ قانون کے خلاف خطاب بھی کیا۔ متنازعہ کالے قانون پیکا کے خلاف لاہور پریس کلب میں بھی یوم سیاہ منایا گیا جس کی قیادت پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے سیکرٹری جنرل و صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری نے کی۔ یوم...
آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 1 روپیہ اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 7 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔اضافے کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 257 روپے 13 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت 267 روپے 95 پیسے ہوگئی ہے۔وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، نئی قیمت کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔
اسلام آباد:وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کےمطابق جاری کردہ نوٹی فکیشن میں بتایا گیا ہےکہ پٹرول کی قیمت میں ایک روپے فی لیٹر کا اضافہ کیاہے جس کے بعد نئی قیمت 257 روپے 13 پیسے ہوگئی ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 7 روپے فی لیٹر مہنگا کر دیا گیاہے اور نئی قیمت 267 روپے 95 پیسے ہو گئی ہے ۔ وزیر اعظم کی منظوری کے بعدوفاقی وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے واضح کیا کہ قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہو گا۔ خیا رہے کہ حکومت نے...