600 مہمانوں کے کھانے پر تنازع، دلہا نے شادی منسوخ کر دی
اشاعت کی تاریخ: 13th, April 2025 GMT
نیو دہلی:ایک چھوٹے بھارتی قصبے میں ایک حیرت انگیز واقعہ اس وقت خبروں کی زینت بن گیا جب دلہا نے اپنی شادی صرف اس بنیاد پر منسوخ کر دی کہ دلہن کے اہلِ خانہ نے 600 مہمانوں کے کھانے کا بندوبست کرنے سے معذرت کر لی تھی۔
تفصیلات کے مطابق دلہن کے بھائی نے یہ معاملہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ریڈٹ پر شیئر کیا جہاں اس نے قانونی مشورے کی درخواست کرتے ہوئے بتایا کہ شادی کی منسوخی کی اصل وجہ دراصل “غیر اعلانیہ جہیز” کا مطالبہ تھا۔
دلہن کے بھائی کے مطابق یہ رشتہ قریبی رشتہ داروں کے توسط سے طے پایا تھا۔ علاقے کی روایت کے مطابق شادیاں یا تو شاندار مٹن بریانی والے طرز پر کی جاتی ہیں جن پر 10 سے 15 لاکھ روپے خرچ آتا ہے، یا پھر سادہ شام کی چائے کی تقریب ہوتی ہے۔ اس کیس میں بھی دونوں خاندانوں نے ابتدا میں فیصلہ کیا تھا کہ وہ اپنے اپنے مہمانوں کے کھانے کا بندوبست خود کریں گے۔
تاہم شادی قریب آتے ہی دلہے کے خاندان نے اچانک مطالبہ کر دیا کہ دلہن کے گھر والے تمام 600 مہمانوں کا کھانا فراہم کریں۔ دلہن کے اہل خانہ نے واضح طور پر مالی مجبوری ظاہر کرتے ہوئے انکار کر دیا، جس پر دلہے نے رشتہ ختم کر دیا۔
دلہن کے بھائی نے اپنی پوسٹ میں لکھا “ہم ایک متوسط طبقے سے تعلق رکھتے ہیں اور اتنی بڑی رقم برداشت نہیں کر سکتے۔ جب ہم نے انہیں یہ بات بتائی تو انہوں نے شادی ہی ختم کر دی۔ صرف اس لیے کہ ہم ان کی غیر ضروری شان و شوکت پوری نہ کر سکے۔”
ریڈٹ پر اس واقعے پر شدید ردعمل دیکھنے میں آیا۔ ایک صارف نے لکھا کہ “اللہ کا شکر ادا کریں آپ ایسے لالچی لوگوں کے چنگل سے بچ گئے۔ آگے جا کر نہ جانے اور کیا کیا مطالبات سامنے آتے۔”
ایک اور صارف نے کہا “یہ کوئی نقصان نہیں بلکہ نجات ہے۔” جب کہ کسی نے طنزیہ انداز میں تبصرہ کیا کہ “کبھی کبھی کچرا خود ہی راستے سے ہٹ جاتا ہے۔”
Post Views: 3.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: دلہن کے
پڑھیں:
3 روزہ اوررسیز پاکستانیز کنونشن کا آج اسلام آباد میں آغاز ہورہا ہے
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ہدایت پر منعقد ہونے والے پہلے اوورسیز پاکستانیز کنونشن کا آج اسلام آباد میں آغاز ہورہا ہے۔
اس کنونشن کا مقصد ملکی معیشت میں اوورسیز پاکستانیوں کے کردار کو سراہنا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کنونشن کے لیے آنے والے مہمانوں کو ’اسٹیٹ گیسٹ‘ کی حیثیت دی جائے گی اور ایئرپورٹ پر ان کے شایان شان استقبال کے لیے خصوصی انتظامات کیے جارہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیے: مالی سال کے دوران اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے ریکارڈ ترسیلات زر آنے کی توقع
کنونشن میں مہمانوں کی ایس آئی ایف سی، وزارت خارجہ، وزارت تجارت، نادرا، او پی ایف ،اسٹیٹ بینک اور ایف بی آر کی سائیڈ میٹنگز ہوں گی جن میں اوورسیز پاکستانیوں کے تحفظات اور تجاویز سنی جائیں گی۔
اس کنونشن میں وزیراعظم محمد شہباز شریف، آرمی چیف جنرل عاصم منیر سمیت دیگر اعلیٰ حکام بھی شریک ہوں گے اور مہمانوں سے خطاب کریں گے۔
کنونشن کے اختتام پر وزیراعظم کی جانب سے مہمانوں کے اعزاز میں اعشائیہ بھی دیا جائے گا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں