کراچی میں آج سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 13th, April 2025 GMT
کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق آج شہر میں تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔
کراچی میں آج زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔
محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں مغربی سمت سے 20 کلو میٹر فی گھنٹہ رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، جن میں نمی کا تناسب 56 فیصد ہے۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: کا امکان
پڑھیں:
کراچی، آج گرمی بڑھنے، پارہ 38 پر پہنچنے، شدت 41 درجے کی محسوس ہونے کا امکان
—فائل فوٹوکراچی میں آج گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے، شہر میں آج درجۂ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران شہرِ قائد میں موسم گرم اور مرطوب رہنےکا امکان ہے۔
شہرِ قائد میں زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے جبکہ کم سے کم درجۂ حرارت 25.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
شہرِ قائد کراچی اس وقت گرم اور مرطوب موسم کی لپیٹ میں ہے۔
کراچی میں شمال ٘مغرب سے گرم ہوائیں 8 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔
ماہرِ موسمیات کے مطابق کراچی میں ہوا کے رخ میں تبدیلی کے باعث آج درجۂ حرارت میں اضافہ متوقع ہے۔
انہوں نے بتایا ہے کہ زیادہ نمی کی وجہ سے درجۂ حرارت محسوس کرنے کی شدت 39 سے 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک ہو سکتی ہے جبکہ شام میں سمندری ہوائیں چلنے سے موسم بہتر ہو جائے گا۔