پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں واٹس ایپ سروس متاثر
اشاعت کی تاریخ: 13th, April 2025 GMT
پاکستان سمیت دنیا بھر کے مختلف ممالک میں صارفین کو واٹس ایپ کے استعمال میں شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں صارفین کو واٹس ایپ پیغامات موصول اور بھیجنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ پاکستان میں صارفین کو دوپہر سے اس پریشانی کا سامنا ہے اور کوئی بھی پیغام سینڈ نہیں ہورہا۔ صارفین نے سماجی رابطے کی سائٹس پر واٹس ایپ سروس میں تعطل کی شکایت اٹھائی اور بتایا کہ انہیں رسائی میں مشکلات کا سامنا ہے۔اس کے علاوہ تصاویر، ویڈیوز بھی صارفین سینڈ نہیں ہورہیں۔ میٹا یا واٹس ایپ انتظامیہ کی جانب سے فوری طور پر اس حوالے سے کوئی وضاحت نہیں کی گئی کہ سروس میں خلل آنے کی وجہ کیا ہے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق کچھ صارفین نے شکایت کی ہے کہ فیس بک اور انسٹا گرام کے استعمال میں بھی انہیں اسی نوعیت کی مشکلات پیش آرہی ہیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج پنک مون کا شاندار نظارہ کیاجا سکےگا
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ماہرین فلکیات کے مطابق پنک مون ہر سال بہار کے آغاز پر نظر آتا ہے، پاکستان میں مکمل پنک مون کا نظارہ آج رات 9 بجکر 8 منٹ پر کیاجا سکتا ہے۔
ماہرین فلکیات نے بتایا کہ پنک مون پوری رات آسمان پر جگمگاتارہےگا، چاند کو طلوع کے وقت دیکھنا سب سے خوبصورت ہوتا ہے۔
سورج غروب ہوتے وقت چاند کچھ زیادہ ہی بڑا اور روشن دکھائی دےگا، اگلا مکمل چاند ”فلاور مون“ کے نام سے 12 مئی کو نظر آئے گا۔
پی ایس ایل 10، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور لاہور قلندرز کی ٹیمیں آج مدمقابل ہوں گی