2025-02-23@05:48:30 GMT
تلاش کی گنتی: 5459

«لیے گئے»:

(نئی خبر)
    بھارت(نیوز ڈیسک)بھارتی کرکٹر یوزویندر چہل اور ان کی اہلیہ دھنشری ورما کے درمیان علیحدگی کی خبریں بالآخر سچ ثابت ہوگئیں۔سوشل میڈیا پر کئی ماہ سے ان کی علیحدگی کی افواہیں گردش کر رہی تھیں، دونوں نے سوشل میڈیا پر مبہم پوسٹس بھی کیں، جو اشارہ دے رہی تھیں کہ وہ الگ ہو چکے ہیں۔ تاہم کسی نے بھی واضح طور پر اس معاملے پر بات نہیں کی اور نہ ہی علیحدگی کی اصل وجوہات بتائیں۔ رپورٹس کے مطابق جمعرات کے روز ممبئی کے باندرہ فیملی کورٹ میں ان کی طلاق کی حتمی سماعت مکمل ہوئی، جہاں دونوں فریقین عدالت میں موجود تھے۔بھارتی میڈیا کے مطابق عدالت نے جوڑے کو تقریباً 45 منٹ تک مشاورت (کاؤنسلنگ) کے لیے کہا تاکہ معاملات...
    وفاقی وزیرِ دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ بانئ پی ٹی آئی چاہتے تھے کہ فوج ان کی جماعت کا ذیلی ادارہ بن جائے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ اقتدار سے محرومی کے بعد پی ٹی آئی اپنے زخم چاٹ رہی ہے، مذموم مقاصد کے لیے 9 مئی اور 26 نومبر کے واقعات رونما کیے گئے۔ خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ قومی املاک پر حملے اور شہداء کی یادگاروں کی بے حرمتی کے واقعات حقیقت ہیں، پی ٹی آئی والوں کی سیاست ایک ذات کے لیے ہے، انہیں ملک کی کوئی فکر نہیں، پی ٹی آئی کا طرزِ عمل ہر گز سیاسی نہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ملک استحکام کی راہ پر گامزن...
    پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) نے 22 مارچ کو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت کے لیے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔ پی ٹی آئی نے اکمل باری کے توسط سے 22 مارچ کو مینار پاکستان پرجلسے کی اجازت کے لیے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ 22 مارچ کو قانون اور آئین کے مطابق جلسہ کرنا چاہتے ہیں۔ پرامن جلسے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔ عدالت سے استدعا ہے کہ مینار پاکستان پر 22 مارچ کو جلسہ کرنے کی اجازت دی جائے۔
    ڈائریکٹر جنرل لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ڈی جی ایل ڈی اے) طاہر فاروق نے پہلی بارش کے بعد بائیکر لین کا پینٹ خراب ہونے پر نوٹس لیتے ہوئے چیف انجینئر کو انکوائری کرنے کی ہدایت کی ہے۔ پینٹ کمپنی کو کسی قسم کی ادائیگی نہ کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے جبکہ کنٹریکٹر کمپنی کو شوکاز نوٹس جاری کردیا گیا ہے۔ ترجمان ایل ڈی اے کے مطابق ایل ڈی اے ٹیکنیکل کمیٹی کے چیف انجینئر اسرار احمد اور پینٹ کمپنی کی ٹیم رابطے میں ہے۔ پینٹ کمپنی کو کسی قسم کی ادائیگی نہیں کی جار ہی۔ بائیکر لین کے پائلٹ پراجیکٹ پر ٹیسٹ رن کے طور پر وزیبلٹی اور انڈیکیشن بہتر بنانے کے لیے اورنج اور گرین کلر کیا گیا...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان ریٹیل بزنس کونسل (پی آر بی سی) نے اسلام آباد میں پاکستان ریٹیل بزنس کونسل کانفرنس 2025 کا کامیاب انعقاد کیا، اور ریٹیل سیکٹر کے اہم اسٹیک ہولڈرز، پالیسی سازوں اور انڈسٹری کے سرکردہ رہنماؤں نے شرکت کی، کانفرنس کا موضوع “ریٹیل کا جدید تصور: اختراع، تعاون اور فروغ” تھا، جس کے تحت ریٹیل کے مستقبل پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔کانفرنس میں مختلف پینل مباحثوں کے دلچسپ لائن اپ اور کلیدی خطابات شامل تھے، جن کا مقصد ریٹیل سیکٹر میں تعاون اور ترقی کو فروغ دینا تھا۔ تقریب کا آغاز پی آر بی سی کے چیئرمین زید بشیر کے افتتاحی کلمات سے ہوا، جس کے بعد وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے...
    دوست کے ہاتھوں اغوا کے بعد قتل کیے جانے والے نوجوان مصطفیٰ عامر کی قبر کشائی کے بعد نمونے حاصل کرلیے گئے۔ مصطفیٰ عامر قتل کیس میں عدالتی احکامات کے بعد ڈاکٹر سُمیہ سید کی سربراہی اور مجسٹریٹ کی زیر نگرانی مصطفیٰ عامر کی قبر کشائی کی گئی اور نمونے حاصل کیے گئے۔مصطفیٰ عامر کی قبر کشائی کے لیے تین رکنی میڈیکل بورڈ تشکیل دیا گیا تھا، قبر کشائی کے موقع پر  جوڈیشل مجسٹریٹ، پولیس سرجن اور اے وی سی سی حکام بھی موجود تھے جب کہ نمونے حاصل کرنےکے بعد لاش کو سرد خانے منتقل کردیا گیا ہے۔تفتیشی حکام کا کہنا ہےکہ ڈی این اے رپورٹ کے بعد لاش کو لواحقین کے حوالے کیا جائے گا۔اس سلسلے میں پولیس...
    کراچی: سندھ کے طلبہ کے لیے صوبائی حکومت نے اہم فیصلہ کیا ہے۔ ترجمان کے مطابق  سندھ کے طلبہ کے لیے  بڑی خوش خبری یہ ہے کہ صوبائی حکومت طلبہ کو آکسفورڈ یونیورسٹی کی اسکالر شپ فراہم کرے گی۔ مستحق اور ذہین طلبہ آکسفورڈ سے ماسٹرز ڈگری حاصل کر سکیں گے۔ سمعتا افضال سید نے بتایا کہ اسکالر شپس سائنس، انجینئرنگ، ٹیکنالوجی اور میتھس کے شعبوں میں دی جائیں گی۔ مزید تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ ہر سال 6طلبہ و طالبات کو آکسفورڈ اسکالرشپس دی جائیں گی۔ ہر سال 3طالبات کو شہید محترمہ بے نظیر بھٹو اسکالر شپس دی جائیں گی جب کہ اسی طرح 2طلبہ کو بھی شہید ذوالفقار علی بھٹو اسکالرشپس دی جائیں گی۔
    وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عمران خان فوج کو اپنا ذیلی ادارہ بنانا چاہتے تھے اور اقتدار سے محرومی کے بعد ان کی جماعت انتشار کی سیاست میں مصروف ہے ایک انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر اس وقت برطانیہ کے دورے پر ہیں جہاں پاکستان اور برطانیہ کے درمیان سفارتی عسکری اور معاشی تعلقات پر تبادلہ خیال ہوگا خواجہ آصف نے کہا کہ عمران خان نے ماضی میں آرمی چیف کو قوم کا باپ قرار دیا تھا مگر اب انہی کے خلاف بدزبانی کر رہے ہیں ان کا کہنا تھا کہ عمران خان فیض حمید کو آرمی چیف بنوانا چاہتے تھے تاکہ فوج ان کے سیاسی مقاصد...
    سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ ن کے سربراہ نواز شریف کو العزیزیہ کرپشن ریفرنس میں سزا سنانے والے مرحوم جج ارشد ملک کی بیوہ کی اپیل سماعت کے لیے منظور ہوگئی۔ واضح رہے کہ بطور جج احتساب عدالت ارشد ملک نے سابق وزیرِاعظم میاں نواز شریف کو 2018 میں سزا سنائی تھی جس کے بعد وہ ایک ویڈیو اسکینڈل کی زد میں آ گئے تھے۔ لاہور ہائیکورٹ نے 2020 میں اُنہیں، اُن کے عہدے سے برطرف کر دیا تھا جبکہ 4 دسمبر 2020 کو وہ اِسلام آباد کے ایک نجی ہسپتال میں انتقال کر گئے تھے۔ یہ بھی پڑھیےجج ارشد ملک ویڈیو اسکینڈل قصہ پارینہ، ہائیکورٹ میرٹ پر اپیل سنے گی مرحوم جج کی بیوہ نے برطرفی کے فیصلہ...
    کراچی میں اغوا اور بعد میں قتل کردئیے جانے والے مصطفیٰ عامر کی قبرکشائی کرکے لاش نکال لی گئی۔ لاش کے نمونے حاصل کر لیے گئے۔ تفتیشی حکام کے مطابق نمونے حاصل کرنے کے بعد لاش کو محفوظ کیا جائے گا۔ نمونے حاصل کرنے کے بعد لاش کو سردخانے منتقل کیا جائے گا۔ ڈی این اے رپورٹ سامنے آنے کے بعد لاش کو لواحقین کے حوالے کردیا جائے گا۔ یاد رہے کہ کراچی میں دوست کے ہاتھوں مبینہ طور پر قتل ہونے والے نوجوان مصطفیٰ عامر کے بعد از تدفین پوسٹ مارٹم کے لیے سیکریٹری صحت نے 3 رکنی میڈیکل بورڈ تشکیل دیدیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق مصطفیٰ عامر کی قبرکشائی جوڈیشل مجسٹریٹ کی موجودگی میں 21 فروری کو...
    افغانستان کرکٹ ٹیم کے کپتان حشمت اللہ شاہدی نے کہا ہے کہ ہم یہاں صرف چیمپئز ٹرافی میں شرکت کرنے نہیں آئے بلکہ فائنل جیتنے کے لیے آئے ہیں اور پاکستان میں افغانستان ٹیم کے بے شمار چاہنے والے ہیں جو کھلاڑیوں کو حوصلہ دیتے ہیں۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے افغانستان کرکٹ ٹیم کے کپتان حشمت اللہ شاہدی نے کہا کہ ہم صرف گراؤنڈ کے اندر چیزوں کو کنٹرول کرتے ہیں، پاکستان کی کنڈیشنز افغانستان کرکٹ ٹیم  کے لیے آئیڈیل ہیں، افغانستان کرکٹ ٹیم نے پچھلے دو سالوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں کرکٹ کے لیے گراؤنڈز، اکیڈمیاں، ہائی پرفارمنس سینٹرز سمیت تمام ضروری سہولتیں موجود ہیں، افغانستان کی...
    گورنر سندھ کامران ٹیسوری--فائل فوٹو گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ اداروں کےخلاف سوشل میڈیا مہم میں بھارتی ایجنٹس اور خوارج ملوث ہیں۔برمنگھم میں اوورسیز پاکستانیوں سے خطاب میں گورنر سندھ نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان کے معاشی اور معاشرتی نظام کو نقصان پہنچانے کی سازش کر رہا ہے۔ گورنر سندھ نے وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ کراچی میں خود گاڑی ڈرائیو کیگورنر سندھ نے وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ کراچی میں خود گاڑی ڈرائیونگ کی۔ انہوں نے کہا کہ اوور سیز پاکستانی جہاں بھی ہوں، ان کی پہچان پاکستانی نژاد ہونا ہے، ہمیں کسی کے لیے نہیں بلکہ پاکستان کے لیے کھڑا ہونا ہے۔کامران خان ٹیسوری نے یہ بھی کہا کہ پاکستان ہم سب کا...
    ٹورنٹو: امریکی ایئر لائن ڈیلٹا نے ٹورنٹو ایئرپورٹ پر حادثے کا شکار ہونے والے طیارے کے ہر مسافر کو 30 ہزار ڈالر دینے کا اعلان کیا ہے۔  کمپنی کے مطابق یہ امداد بغیر کسی شرط کے دی جا رہی ہے اور اس سے مسافروں کے قانونی حقوق متاثر نہیں ہوں گے۔ پیر کے روز ڈیلٹا ایئر لائنز کی ایک پرواز جو منیسوٹا سے ٹورنٹو پہنچی تھی، لینڈنگ کے دوران رن وے سے ٹکرا کر الٹ گئی۔ حادثے کے بعد جہاز میں آگ اور دھواں بھر گیا، تاہم تمام 80 مسافر محفوظ رہے۔ ایئر لائن کے مطابق، 21 مسافر زخمی ہوئے لیکن صرف ایک کو اسپتال میں داخل کرنا پڑا۔ پیرامیڈکس نے متاثرہ مسافروں کو فوری طبی امداد فراہم کی، جن...
    وزیراعلی مریم نوازشریف نے پنجاب کو تاریخ، تہذیب اور سیاحت کا ریجنل اور انٹرنیشنل مرکز بنانے کا فیصلہ کرتے ہوئے ’میگنیفیسنٹ پنجاب‘ (شاندار پنجاب) میگا ٹورسٹ منصوبے کا آغاز کیا ہے۔ پنجاب کے 170 تاریخی مقامات کو عالمی معیار کے سیاحتی مراکز میں تبدیل کرنے کا تاریخی قدم، فہرست میں شامل مقامات کی میپنگ مکمل کرلی گئی، 101 گردوارے اور 53 گرجا گھر بھی شامل ہیں۔ پنجاب کی سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کی قیادت میں 5 ماہ کی محنت سے وزیراعلیٰ کے وژن کو عملی شکل دی گئی ہے۔ مریم اورنگزیب نے متعلقہ وزیر کے طور پر تمام مجوزہ منصوبوں کی منظوری دی۔ پنجاب ٹورازم اینڈ ہیریٹیج اتھارٹی بنانے کا فیصلہ کی گیا ہے۔ باضابطہ منظوری کے لیے سمری...
    حکومت نے بجلی 10 روپے فی یونٹ تک سستی کرنے کا منصوبہ تیار کرلیا۔ ذرائع کے مطابق عوام کو بلز میں سہولت دینے کے لیے بجلی 8 سے 10 روپے فی یونٹ سستی کرنے کا حکومتی منصوبہ تیار ہے، جس کے تحت گردشی قرضے کے حجم کو ختم کیا جائے گا۔ حکومتی منصوبے پر عمل کے تحت قرضوں کی ادائیگی میں 1.3 کھرب روپے کی کمی سے گنجائش پیدا کی جائے گی اور قرضوں کی کمی سےپیدا ہونے والی مالی گنجائش بجلی کی قیمت میں کمی کے لیے استعمال ہوگی۔ منصوبے سے بجلی کے شعبے میں جاری مالی نقصانات کم ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کا جائزہ مشن آئندہ ماہ کے آغاز میں پاکستان کا دورہ...
    مدینہ منورہ: مسجد نبوی میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 50 لاکھ 32 ہزار سے زائد نمازیوں اور زائرین نے حاضری دی، جبکہ 5 لاکھ 49 ہزار سے زیادہ افراد نے روضہ رسول ﷺ کی زیارت کی۔ حرمین شریفین کے امور کی دیکھ بھال کرنے والی جنرل اتھارٹی کے مطابق، 2 لاکھ 69 ہزار 238 افراد نے ریاض الجنہ میں نوافل ادا کیے۔ زائرین کی سہولت کے لیے مختلف زبانوں میں ترجمے کی خدمات 10 ہزار 302 افراد کو فراہم کی گئیں۔ مسجد نبوی میں زائرین کے لیے 1 لاکھ 34 ہزار سے زائد افطار پیکٹ تقسیم کیے گئے، جن میں روزہ داروں کے لیے مزیدار کھانے شامل تھے۔ اس کے علاوہ 1,360 ٹن زمزم کی فراہمی کی گئی اور...
    کراچی:   نیشنل اسٹیڈیم میں ایک دل دہلا دینے والا منظر اس وقت دیکھنے کو ملا جب قومی ٹیم کے اسٹار بیٹسمین فخر زمان انجری کے باعث لڑکھڑاتے ہوئے پویلین لوٹے اور ڈریسنگ روم میں جذباتی ہوکر آبدیدہ ہوگئے۔ چیمپئنز ٹرافی کے افتتاحی میچ میں فخر زمان فیلڈنگ کے دوران انجری کا شکار ہوئے، جس کے بعد ان کے لیے میدان میں کھڑا ہونا بھی کسی امتحان سے کم نہ تھا۔ تاہم اس کے باوجود انہیں بیٹنگ کے لیے بھیجا گیا، جس پر مداحوں نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی؛ پاکستان سیمی فائنل میں کیسے پہنچ سکتا ہے؟ ویڈیو میں واضح دیکھا جاسکتا ہے کہ فخر زمان کے قدم لرز رہے تھے، وہ مشکل سے...
    ویب ڈیسک: لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کل ہوں گے، صدر کے عہدے سمیت تین نشستوں پر 7امیدوار مد مقابل ہیں۔  صدر کے عہدہ کے لیے عاصمہ جہانگیر گروپ کے ثاقب اکرم گوندل اور حامد خان گروپ کے آصف نسوانہ میں مقابلہ ہوگا ، سیکرٹری کی نشست پر 2 امیدواروں فرخ الیاس چیمہ اور قاسم اعجاز سمرا میں جوڑ پڑے گا،نائب صدر کی نشست پر 3 امیدوار شیخ حسیب بن یوسف، عبد الرحمان رانجھا اور عبدالرزاق چدھڑ مد مقابل ہیں جبکہ فنانس سیکرٹری کی نشست پرحسام بن شعیب کمبوہ بلا مقابلہ منتخب ہوچکے ہیں۔ اسرائیل سے رہا ہونے والے ابو وردہ کی خان یونس میں یرغمالیوں کی میتیں واپس دینے کی تقریب میں شرکت  چیئرمین...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے کو تاریخی ثقافتی اور بین الاقوامی سیاحتی مرکز بنانے کے لیے میگنیفیسنٹ پنجاب منصوبے کا آغاز کر دیا اس کے تحت 170 تاریخی مقامات کو عالمی معیار کے سیاحتی مراکز میں تبدیل کیا جائے گا جن میں 101 گردوارے اور 53 گرجا گھر بھی شامل ہیں پنجاب ٹورازم اینڈ ہیریٹیج اتھارٹی کے قیام کی منظوری دی گئی ہے جبکہ پنجاب کی پہلی جامع ٹورازم پالیسی بھی تیار کر لی گئی ہےٹیکسلا کو بین الاقوامی ٹورسٹ سٹی بنانے چھانگا مانگا کو جدید تفریحی مقام میں تبدیل کرنے اور لاہور کے تاریخی مقامات کی بحالی جیسے منصوبے شامل ہیں ہرن مینار، نیلا گنبد، ٹیکسلا میوزیم اور دیگر تاریخی مقامات کی اپ گریڈیشن کی جائے گی...
    مصطفیٰ عامر—فائل فوٹو مصطفیٰ عامر کی قبر کشائی کے لیے میڈیکل عملہ، مجسٹریٹ اور پولیس قبرستان پہنچ گئے۔مصطفیٰ عامر کے والد بھی قبرستان پہنچ گئے۔ پیٹرول چھڑک کر مصطفیٰ سے کہا ڈگی و شیشے کھلے ہیں، ہمت ہے تو بھاگ جاؤ: ملزم ارمغان کے سنسنی خیز انکشافاتمصطفیٰ اغواء اور قتل کیس کی تفتیش کے دوران ملزم ارمغان کی جانب سے سنسنی خیز انکشافات کیے گئے ہیں۔ قبر کشائی کے لیے ضروری دستاویزات مکمل کی جا رہی ہیں۔مصطفیٰ عامر کی کچھ دیر میں ڈاکٹر سمعیہ سید کی سربراہی اور مجسٹریٹ کی زیرِ نگرانی قبر کشائی کی جائے گی۔
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 21 فروری 2025ء) اتوار کے روز ہونے والے انتخابات میں سات اہم جماعتیں بنڈسٹاگ (جرمن پارلیمان) میں نشستوں کے لیے مقابلہ کر رہی ہیں۔ ان میں مجموعی طور پر، تین دائیں طرف جھکاؤ والی اور چار بائیں طرف جھکاؤ رکھنے والی جماعتیں ہیں۔ جرمن سیاست میں مختلف نظریات کی حامل یہ جماعتیں اور ان کے رہنما ووٹروں کو راغب کرنے کی آخری کوشش کررہے ہیں۔ جرمن انتخابات: سرکردہ رہنماؤں کے درمیان اہم امور پر مباحثہ رائے شماری کے تازہ ترین جائزوں کے مطابق دائیں بازو کی اپوزیشن جماعتیں انتخابات میں برتری حاصل کرتی ہوئی نظر آ رہی ہیں۔ قدامت پسند جماعت سی ڈی یو کو تقریباً 30 فیصد حمایت حاصل ہے جب کہ...
    کراچی: آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا تیسرا میچ آج نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں افغانستان اور جنوبی افریقا کے درمیان کھیلا جائے گا۔ افغانستان کے کپتان حشمت اللہ شاہدی نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ان کی ٹیم کسی دباؤ کا شکار نہیں ہے اور وہ بڑے ٹورنامنٹ کے لیے پوری طرح تیار ہیں، پاکستان کی کنڈیشنز ان کے لیے آئیڈیل ہیں اور یہاں افغانستان کی کرکٹ ٹیم کے بے شمار چاہنے والے ہیں جو کھلاڑیوں کو حوصلہ دیتے ہیں۔ شاہدی نے مزید کہا کہ افغانستان کی کرکٹ ٹیم نے پچھلے دو سالوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور دو ورلڈ کپ میں بھی ان کی کارکردگی اچھی رہی ہے، حالانکہ بدقسمتی سے وہ ٹائٹل جیتنے میں...
    وزیراعظم کی پانچ سال میں 60ارب ڈالر برآمدات کا ہدف کی ہدایت WhatsAppFacebookTwitter 0 21 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد:ملکی برآمدات میں اضافے کے لیے وزیراعظم نے جامع حکمت عملی کی ہدایت کردی۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت برآمدات بڑھانے کے اقدامات پر جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ وزیراعظم نے آئندہ 5 سال میں ملکی برآمدات کو 60 بلین ڈالر تک لے جانے کے لیے جامع اور مؤثر حکمت عملی تشکیل دینے کی ہدایت کی۔ وزیراعظم نے معیشت کی ترقی اور برآمدات میں اضافے کے لیے ٹیرف کے نظام میں پائیدار اصلاحات متعارف کرانے پر زور دیا اور ہدایت دی کہ ٹیرف کے نرخوں کو کم اور نظام کو عام فہم و سہل بنایا جائے۔ وزیراعظم...
    نئی دہلی: بھارت کے 19 سالہ محمود اکرم نے حیران کن لسانی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے 400 زبانوں میں مہارت حاصل کر لی، اور متعدد تعلیمی ڈگریاں بھی حاصل کر رہے ہیں۔ محمود اکرم کی زبانوں سے محبت بچپن میں ہی شروع ہو گئی تھی، جہاں ان کے والد، جو کہ ایک ماہر لسانیات ہیں، نے ان کی تربیت کی۔ انہوں نے محض 6 دن میں انگریزی حروف تہجی سیکھ لیے، جبکہ تمل زبان کے 299 حروف تین ہفتوں میں یاد کر لیے، جو عام طور پر مہینوں میں سیکھے جاتے ہیں۔ 8 سال کی عمر میں محمود اکرم نے دنیا کے کم عمر ترین ملٹی لنگول ٹائپسٹ ہونے کا عالمی ریکارڈ بنایا۔ 12 سال کی عمر میں انہوں...
    وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والے ایک دور میں آرمی چیف کو باپ کہتے تھے۔ بانی پی ٹی آئی نے بھی آرمی چیف کو قوم کا باپ قرار دیا، جس کو باپ کہتے تھے اسی کے بارے میں بدزبانی کرتے ہیں۔ بانی پی ٹی آئی فیض حمید کو آرمی چیف بنانا چاہتے تھے، وہ چاہتے تھے کہ فوج ان کی جماعت کا ذیلی ادارہ بن جائے۔ سرکاری ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ آرمی چیف سید عاصم منیر برطانیہ کے اہم دورے پر ہیں، پاکستان کے برطانیہ کے ساتھ اہم سفارتی، عسکری اور معاشی مثالی تعلقات ہیں۔ یہ (پی ٹی آئی) سوشل میڈیا پر اداروں کے خلاف...
    پاکستان میں رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران چائے کی درآمد میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، اس عرصے میں پاکستانی 96 ارب 49 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی چائے پی چکے ہے۔ رواں مالی سال چائے کی درآمد میں 35 فیصد سے زائد کا اضافہ ہوا ہے کیونکہ گزشتہ مالی سال اسی عرصے میں 71 ارب 10 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی چائے درآمد کی گئی تھی۔ یہ بھی پڑھیں: ‎نون چائے: کشمیریوں کی روایتی نمکین گلابی چائے کیسے تیار ہوتی ہے اور اس کے صحت کے لیے فوائد کیا ہیں ؟ بہت زیادہ چائے پینا تو نقصان دہ ہے ہی، لیکن ان چائے پینے والے افراد میں ایک بڑی تعداد ٹی بیگز کا استعمال...
    ذہنی یا اعصابی دباؤ ہماری سوچ سے کہیں زیادہ خطرناک ہو سکتا ہے۔ یہ نہ صرف ہماری ذہنی صحت کو متاثر کرتا ہے، بلکہ جسمانی صحت پر بھی منفی اثرات مرتب کرتا ہے۔ ڈپریشن یا اضطراب کے دوران تمباکو نوشی اور شراب نوشی جیسی عادات پھیپھڑوں کے کینسر کے خطرے کو 6 فیصد تک بڑھا دیتی ہیں۔ ذہنی دباؤ مختلف وجوہات کی بنا پر ہوتا ہے، لیکن اکثر لوگ اس کے اثرات کو نظرانداز کر دیتے ہیں، جو صحت کے لیے درست نہیں ہے۔ ہماری تیز رفتار اور مصروف زندگی میں اعصابی دباؤ کی علامات کو سمجھنا اور انہیں جلد پہچاننا بہت ضروری ہے۔ یہ عمل نہ صرف موثر علاج ممکن بناتا ہے، بلکہ بہتر نتائج کا بھی باعث بنتا...
    اسلام آباد: چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے سینئر وکلا کو یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ "رسائی برائے انصاف” پروگرام کے تحت ان کے مسائل کے حل کے لیے پرعزم ہیں اور انصاف تک رسائی مضبوط بنانے کے لیے ہزارہ ڈویژن کے دور دراز علاقوں کا دورہ کرنے کا اعلان کردیا۔ سپریم کورٹ سے جاری اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے ہزارہ ڈویژن کے سینئر وکلا نے ملاقات کی، ہزارہ ڈویژن بار ایسوسی ایشنز کے سینئر وکلا کے وفد کی قیادت بار کے صدر سردار امان نے کی۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ چیف جسٹس نے وفد کا خیرمقدم کیا اور انصاف تک رسائی مضبوط بنانے کے لیے ہزارہ ڈویژن کے دور دراز علاقوں...
    اسلام آباد: صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں کمی کا امکان ہے اور اس حوالے سے سینٹرل پرچیزنگ پاور ایجنسی نے درخواست نیپرا میں دائر کر دی۔ درخواست جنوری کے ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دائر کی گئی جس کے تحت بجلی کی قیمت میں فی یونٹ 2 روپے تک کمی ہو سکتی ہے۔ نیپرا اتھارٹی سی پی پی اے کی درخواست پر 27 فروری کو سماعت کرے گی۔ درخواست کے مطابق ماہ جنوری میں 7 ارب 81 کروڑ بجلی یونٹ فروخت کی گئی، ہائیڈل سے 10.63 فیصد اور مقامی کوئلے سے 15.56 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔ ماہ جنوری کے دوران امپورٹڈ کول سے بجلی کی پیداوار 8.53 فیصد رہی، ایک ماہ...
    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی موجودہ قیادت پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ وہ پارٹی کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان کی رہائی کے لیے غیرسنجیدہ ہے اور کمیٹی کے اراکین اجلاس میں بھی شریک نہیں ہوتے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی آئی کی پارٹی قیادت بانی چئیرمین کی رہائی کے لیے غیر سنجیدہ ہے اور اس حوالے سے نئی حکمت عملی بنانے کےلیے کمیٹی تشکیل دی گئی تھی تاہم سینئر اراکین نے شرکت نہیں کی۔ ذرائع نے بتایا کہ 12 رکنی کمیٹی پارٹی کی سینئیر قیادت پر مشتمل ہے اور کمیٹی کے پہلے اجلاس میں ہی سینئیر اراکین شریک نہیں ہوئے، پی ٹی آئی...
    اس موقع پر وزیراعظم آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ موجودہ اتحادی حکومت ترقیاتی منصوبہ جات کی بروقت تکمیل اور فنڈز کی منصفانہ تقسیم اور فراہمی کے لئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوارالحق سے یونین کونسل بڑھنگ بھمبر سے بلدیاتی نمائندگان اور کارکنان پر مشتمل وفد نے ملاقات کی. ملاقات کے لیے آئے وفد میں راجہ فہیم اختر، راجہ مناف، راجہ ارشاد، راجہ محمد اسلم، راجہ محمد شہزاد اسلم، راجہ محمد اعظم، راجہ محمد خالد، اختر جمیل، محمد عارف، وحید اسلم، محمد خورشید اور محمد رضوان جانی اور دیگر بھی شامل تھے۔ اس موقع پر وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری...
    پنجاب کے ضلع قصور میں رائے ونڈ روڈ کھارا موڑ کے نزدیک وین نالے میں گر گئی جس کے نتیجے میں 8 افراد جاں بحق اور 2 شدید زخمی ہوگئے۔ ریسکیو 1122 حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں اور لاشوں کو ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ ڈرائیور کو نیند آنے کے باعث پیش آیا۔ مزید پڑھیں: لیبیا کشتی حادثہ 2023: انتہائی مطلوب انسانی اسمگلر گوجرانولہ سے گرفتار پولیس کے مطابق گاڑی میں سوار افراد شادی کی تقریب سے واپس آرہے تھے، جبکہ جاں بحق افراد میں خواجہ سرا بھی شامل ہیں، جنہیں شادی میں ناچ گانے کے لیے بلوایا گیا تھا۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے...
    ویب ڈیسک —  امریکی محکمہ خارجہ نے اپنی ویب سائٹ پر چین کے ساتھ تعلقات کے سیکشن میں کچھ تبدیلیاں کی ہیں جن میں اقتصادی تعلقات کے وسیع کیے گئے حصے میں تجارتی خسارے کو نمایاں کرنا شامل ہے جبکہ حقائق نامہ یا ’فیکٹ شیٹ‘ میں نام کے لیے "عوامی جمہوریہ چین "کے بجائے "چین” کا انتخاب کیا گیاہے۔ اس کے علاوہ چین کے سیکشن میں ثقافتی اور ماحولیاتی مسائل پر چین کی مدد کرنے اور اتحادیوں کے ساتھ کام کرنے کے ذکر کو ترک کر دیا گیا ہے۔ خبر رساں ادارے "رائٹرز” کے مطابق 13 فروری کی تبدیلیاں نئی امریکی حکومت کی تجارت اور دیگر ترجیحات پر توجہ مرکوز کرنے پر زور دیتی ہیں۔ گزشتہ ہفتے محکمہ کی جانب...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے سینئر وکلاء کو یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ "رسائی برائے انصاف" پروگرام کے تحت ان کے مسائل کے حل کے لیے پرعزم ہیں اور انصاف تک رسائی مضبوط بنانے کے لیے ہزارہ ڈویژن کے دور دراز علاقوں کا دورہ کرنے کا اعلان کردیا۔ اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے ہزارہ ڈویژن کے سینئر وکلا نے ملاقات کی۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ چیف جسٹس نے وفد کا خیرمقدم کیا۔ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا کہ عدلیہ اور وکلاء کی اجتماعی دانش اور کردار ایک مؤثر عدالتی نظام کے لیے ناگزیر ہے۔ وکلاء اور عدلیہ کا باہمی تعاون قانون کی حکمرانی کو برقرار رکھنے کے لیے بنیادی...
    ایک مشہور روایت ہے کہ کوئی نوجوان اگر 20سے 30سال کی عمر میں لیفٹ کے سوشلسٹ خیالات (یعنی سماج کو تبدیل کرنے کے تصور) سے متاثر نہ ہو تو اس پر حیرت ہے، لیکن اگر 40سال کی عمر تک وہ شخص اس رومانس سے تائب ہو کر عملی زندگی کی طرف متوجہ نہیں ہوجاتا تو پھر اس پر افسوس ہے۔ یہ دراصل رومانٹسزم سے پریکٹیکل ہونے کے ارتقائی سفر کی طرف اشارہ ہے۔ ہم لوئر مڈل کلاس کے لوگ نوجوانی میں 2کام بڑے ذوق شوق سے کرتے ہیں۔ ایف ایس سی کے بعد فوج میں جانے کے لیے آئی ایس ایس بی کے امتحان کی تیاری اور اس کی ٹرائی اور پھر 30سال سے پہلے مقابلے کے امتحان کی تیاری۔...
    ذرا تصوّرکیجیے… جب کسی گھر میں کوئی معزز مہمان آنے والا ہو توگھر والوں کی کیفیت کیا ہوتی ہے؟ یقیناً گھر والوں کی خوش دیدنی ہوگی۔ ہر کوئی مہمان کو دیکھنے اور ان سے ملنے کے لیے بے تاب وبے چین نظر آئے گا۔ گھر کے سارے ہی افراد کو آپ تیاریوں میں مصروف پائیں گے۔ ان کے چہروں پر مسرّت کے آثار صاف دکھائی دیں گے۔ اور یہ مہمان کے قابلِ قدر اور قابلِ احترام ہونے کی علامت سمجھا جاتا ہے۔تم آگئے تو چمکنے لگی ہیں دیواریںابھی ابھی تو یہاں پر بڑا اندھیرا تھاغرض یہ کہ مہمان کا بھرپور استقبال کیا جاتا ہے۔ مہمان کی شان کے مطابق استقبالیہ دیا جاتا ہے۔ بالکل ایسے ہی رمضان المبارک...
    کسی کے آنے کی آمد عام طور پر خوش گوار ہوتی ہے اور اس کے استقبال کی تیاریاں بھی بڑے پیمانے پر کی جاتی ہیں۔ اب یہ الگ بات ہے کہ وہ آنے والا کون ہے اور اس کی تیاریاں کیسے کی جائیں۔ فی الوقت ہم رمضان المبارک کی بات کر رہے ہیں اور اس کی آمد نہ صرف ایک مسلمان کے لیے بلکہ اْمتِ مسلمہ کے علاوہ دنیا کے ہر فرد کے لیے عالمی پیمانے پر خیر و برکت کا باعث ہوتی ہے۔ ماہ رمضان نزولِ قرآن کا مہینہ ہے۔ تقویٰ، پرہیزگاری، ہمدردی، غمگساری، محبت و الفت، خیر خواہی، خدمتِ خلق، راہ خدا میں استقامت، جذبۂ حمیت اور جذبۂ اتحاد، اللہ اور رسولؐ سے بے انتہا لو لگانے...
    صدر ترکیہ رجب طیب اردوان نے مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے پاکستان کے موقف کی مکمل حمایت کا ایک بار پھر سے عزم کیا ہے اور یقین دلایا کہ فلسطین و کشمیر کی آزادی کے لیے فلسطینی اور کشمیری عوام کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے ہیں انہوں نے غزہ کی زمین پر کوئی سمجھوتا نہ کرنے کا بھی اعلان کیا کہ فلسطینیوں کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا اپنے دورۂ پاکستان کے دوران صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم محمد شہبازشریف اور چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقاتوں کے موقع پر پاک ترکیہ تعلقات کو مضبوط بنایا ہے صدر اردوان اور وزیراعظم شہباز شریف میں ملاقات کے موقع پر پاکستان اور ترکیہ کے مابین 24...
    امت مسلمہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس غیر ذمے داران بیان جس میں انہوں نے غزہ پر قبضہ کرنے اور فلسطینیوں کو ان کی زمین سے بے دخل کرنے کے ارادے کا اظہار کیا تھا پریشان اور حیران تھی اور سوچ رہی تھی کہ 57 سے زائد اسلامی ممالک ہونے کے باوجود امت مسلمہ کس قدر غیر محفوظ ہیں۔ ان کا قبلہ اوّل 77 سال سے یہودیوں کے قبضے میں ہے۔ اسرائیل تمام بین الاقوامی قوانین اور اخلاقی تقاضوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مظلوم فلسطینیوں کی نسل کشی کررہا ہے۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل، بین الاقوامی فوجداری عدالت اور انسانی حقوق کی تنظیمیں سب اسرائیل جیسے عالمی غنڈے کے سامنے لاچار، بے بس اور بے کس بنے...
    طالبان کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے حال ہی میں جاپان کا دورہ کیا ہے۔ یہ دورہ جاپان کی نیپون فاؤنڈیشن کی دعوت پر کیا گیا۔ اس دورے کو بین الاقوامی تجزیہ نگار سیاسی، سفارتی، اور انسانی پہلوؤں کے حوالے سے انتہائی اہمیت دے رہے ہیں۔ واضح رہے کہ طالبان کے اگست 2021 میں افغانستان پر برسر اقتدار آنے کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب ان کی جانب سے کسی ایسے ترقی یافتہ ملک کا دورہ کیا گیا ہے جو انہیں سرکاری حیثیت میں تسلیم بھی نہیں کرتا۔ اس صورتحال کے پیش نظر مبصرین کی جانب سے کئی سوالات اٹھائے جارہے ہیں مثلاً کیا یہ طالبان کو بین الاقوامی سطح پر قبول کروانے کی عالمی کوششوں کا حصہ ہے؟...
    اور یہ قیامت اس لئے آئے گی کہ جزا دے اللہ اْن لوگوں کو جو ایمان لائے ہیں اور نیک عمل کرتے رہے ہیں اْن کے لیے مغفرت ہے اور رزق کریم۔ اور جن لوگوں نے ہماری آیات کو نیچا دکھانے کے لیے زور لگایا ہے، ان کے لیے بدترین قسم کا دردناک عذاب ہے۔ اے نبیؐ، علم رکھنے والے خوب جانتے ہیں کہ جو کچھ تمہارے رب کی طرف سے تم پر نازل کیا گیا ہے وہ سراسر حق ہے اور خدائے عزیز و حمید کا راستہ دکھاتا ہے۔ منکرین لوگوں سے کہتے ہیں ’’ہم بتائیں تمہیں ایسا شخص جو خبر دیتا ہے کہ جب تمہارے جسم کا ذرہ ذرہ منتشر ہو چکا ہو گا اس وقت تم نئے...
    اسلام آباد: ملکی برآمدات میں اضافے کے لیے وزیراعظم نے جامع حکمت عملی کی ہدایت کردی۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت برآمدات بڑھانے کے اقدامات پر جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ وزیراعظم نے آئندہ 5 سال میں ملکی برآمدات کو 60 بلین ڈالر تک لے جانے کے لیے جامع اور مؤثر حکمت عملی تشکیل دینے کی ہدایت کی۔ وزیراعظم نے معیشت کی ترقی اور برآمدات میں اضافے کے لیے ٹیرف کے نظام میں پائیدار اصلاحات متعارف کرانے پر زور دیا اور ہدایت دی کہ ٹیرف کے نرخوں کو کم اور نظام کو عام فہم و سہل بنایا جائے۔ وزیراعظم نے سروسز، آئی ٹی اور زراعت کے شعبوں کو برآمدات بڑھانے کے لیے خصوصی توجہ دینے کی...
    اسلام آباد: زراعت کے شعبے میں ترقی اور خوش حالی لانے کے لیے سبز پاکستان اقدام کی کاوششیں جاری ہیں۔ گرین پاکستان انیشی ایٹو ( جی پی آئی ) جدید مشینری کے استعمال کو یقینی بنا کر پائیدارزرعی نظام تشکیل دینے کیلیے اہم اقدام ہے۔ روایتی زراعت سے کارپوریٹ طرز کی زراعت کی جانب تبدیلی زرعی شعبے کے لیے اہم اقدام کیا گیا ہے۔ ’’جی پی آئی‘‘ زراعت کے شعبے کو مستحکم کرنے کے ساتھ ساتھ ماحولیاتی تحفظ کے لیے کوشاں ہے۔ اس اقدام کا مقصد زراعت میں ماحول دوست طریقے متعارف کرا کر پائیدار مستقبل کو یقینی بنانا بھی ہے۔ چولستان کی بنجر زمین کو قابلِ کاشت بنا کر اور جدید آبپاشی نظام کے ذریعے زرعی...
    نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی ریاست تلنگانہ کے ضلع نظام آباد کے علاقے رنجل منڈل میں ایک ہی خاندان کے 3افراد کرنٹ لگنے سے جان کی بازی ہار گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ساٹاپور گاؤں سے تعلق رکھنے والے گنگا رام اس کی اہلیہ بالا منی اور بیٹا کشن جنگلی جانوروں کو پکڑنے کے لیے جنگل گئے تھے، اسی دوران کھیتوں کے قریب کرنٹ کی تار سے چھو جانے کے سبب تینوں موقع پر ہی اپنی جان گنوا بیٹھے۔ پولیس واقعے کی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ گئی اور لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بودھن اسپتال منتقل کردیا گیا اور تحقیقات شروع کردی گئی ۔
    لاہور (وقائع نگارخصوصی)امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن،پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی سب امپائر کو ساتھ ملا کر کھیلنا چاہتی ہیں۔قوانین کے مطابق کھیلنے سے انکار سیاسی نظام کو غیر مستحکم کرنے کے لیے کافی ہے۔ اس طرح کے حالات جمہوری نظام کے لیے سب سے بڑا خطر ہ ہیں۔ افسوسناک امر یہ ہے کہ آج تمام بڑی سیاسی جماعتیں اسی راستے کی جانب گامزن ہیں۔سیاست میں جمہوری اقدار کو پس پشت ڈالنے سے اصول پسندی کی سیاست دم توڑ گئی ہے۔ ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے گزشتہ روز مختلف تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک کو درپیش مسائل کے حل کیلیے...
    صدر میں فٹ پاتھ پر قائم تجاوزات جہاں پیدل چلنے والوں کے لیے پریشانی کاباعث ہے وہیں انتظامیہ کی نااہلی کا بھی ثبوت ہے
    کراچی(اسٹاف رپورٹر ) کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے کہا ہے کہ کراچی میں ٹریفک حادثات کی روک تھام ٹریفک کی روانی اور سڑکوں پر قائم کچرہ کنڈیوں اور تجاوزات کے خاتمہ اور گراں فروشی کی روک تھام کے لئے ہر ممکنہ اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ وہ جمعرات کو کراچی چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں بحیثیت مہمان خصوصی چیمبر کے ارکان تاجروں اور صنعتکاروں سے خطاب کر رہے تھے۔ چیمبر کے صدر جاوید بلوانی نے کمشنر کو ٹریفک حادثات کی روک تھام سڑکوں پر کچرہ کنڈیوں کے مسائل اور تجاوزات کے خاتمہ اور سدباب کے لئے تجاویز دیں۔اس موقع پر کمشنر نے تاجروں اور انتظامیہ کے افسران کے درمیان ضلعی سطح پر رابطہ کو مضبوط بنانے کے لئے...
    حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ فنکشنل مرکزی نائب صدر پیر یاسر سائیں کے میڈیا کوآرڈنیٹر حیدرآباد شاہد خان اور دیگر نے اپنے ایک بیان میں تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کے صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کے بلند بانگ دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے چارجڈ پارکنگ مافیا کی ہٹ دھرمی برقرار حیدراباد سنٹرل جیل روڈ سے لے کر بون کیر ہاسپٹل الرحیم شاپنگ سینٹر داد مارٹ نسیم سینٹر ریشم بازار بینک الحبیب نیو کلاتھ مارکیٹ روڈ کوہ نور چوک یہاں تک کہ رہائشی علاقوں میں چھوٹی بڑی مارکیٹیں بھی موٹر سائیکل پارکنگ کا گڑھ بن چکا ہیں ضلع انتظامیہ اور بلدیہ حیدراباد کا گڈ ھ جوڑ کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ہے یہاں تک کہ پیدل...
    حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)جستجو فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام اور او جی ڈی سی ایل کے تعاون سے ہیلتھ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جو صحت کے مسائل پر جامع اور مؤثر مکالمے کا بہترین فورم ثابت ہوئی۔ اس کانفرنس میں طبی ماہرین، سول سوسائٹی کے نمائندے، وکلاء، بزنس کمیونٹی کے افراد اور سماجی رہنماؤں نے شرکت کی۔پہلا سیشن طبی ماہرین کے لیے مختص تھا، جس میں ڈاکٹر امیران، ڈاکٹر نند کمار، ڈاکٹر صبا، ڈاکٹر خالد ابڑو اور دیگر ممتاز طبی ماہرین نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ماہرین نے کینسر اور دیگر مہلک بیماریوں پر تفصیلی گفتگو کی اور اس بات پر زور دیا کہ جدید علاج معالجے کے باوجود مریضوں کو سماجی رویوں اور بے حسی کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے۔...
    فائل فوٹو سندھ حکومت نے ذہین اور ضرورت مند چھ طلبہ کو آکسفورڈ یونیورسٹی اسکالر شپ دینے کا اعلان کیا ہے۔بھٹو اسکالر شپ پروگرام کے لیے مفاہمت کی یاداشت پر دستخط کرنے کی تقریب میں بلاول بھٹو زرداری بھی شریک ہوئے۔اس موقع پر جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ تین اسکالرز طلبہ اور تین طالبات کے لیے ہوں گی۔قبل ازیں آکسفورڈ یونیورسٹی میں لیکچر دیتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ والدہ نے بدلہ لینا نہیں سکھایا، اسی لیے کہتا ہوں کہ جمہوریت بہترین انتقام ہے۔بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ عورتوں پر عائد پابندیوں کے باوجود بےنظیر بھٹو ملک کی وزیراعظم بنیں، انہوں نے پاکستان میں خواتین کے آگے آنے...
    ساری دنیا میں موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث مشکلات میں اضافہ ہو رہا ہے،نئے نئے چیلنجز سامنے آ رہے ہیں۔دنیا کے امیر ترین اور صنعتی پیداوار میں سب سے آگے ممالک کے کارخانوں کی چمنیاں فضا کو آلودہ کرنے میں ایک دوسرے پر بازی لے جا رہی ہیں۔ کاربن کے بے تحاشہ اخراجCarbon Emission نے دھرتی کا درجۂ حرارت بڑھا دیا ہے۔گلوبل وارمنگ کی وجہ سے کاربن کا زیادہ اخراج کرنے والے ممالک ہی متاثر نہیں ہو رہے اس سے وہ ملک بھی لپیٹ میں آرہے ہیں جن کا کاربن اخراج میں حصہ بہت کم ہے۔پاکستان پچھلے چند سالوں سے موسمیاتی تبدیلیوں سے بہت بڑے پیمانے پر متاثر ہوا ہے۔ہمارا ملک چونکہ ایک چھوٹی اکانومی ہے۔ یہ معاشی حوالے سے ایک...
    فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے دوسرے مرحلے میں مستقل جنگ بندی کے بدلے تمام اسرائیلی یرغمالیوں اور فلسطینی قیدیوں کا ایک ساتھ تبادلہ کرنے کی پیش کش کی ہے۔ دوسری جانب چینی وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی جانب سے دو ریاستوں، فلسطین اور اسرائیل کے قیام کی قرارداد کو منظور ہوئے ستر سال سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے، لیکن فلسطینیوں کے پاس اب بھی اپنا ملک نہیں ہے۔  ہم اس حقیقت سے انکار نہیں کرسکتے کہ حماس اور اسرائیل کے مابین جنگ بندی کا حالیہ معاہدہ بہت مشکل سے طے پایا ہے، غزہ میں فائر بندی معاہدے کے مستقبل پر ابہام کے...
    اسلام جس طرح ہمیں خوشیوں میں دوسروں کا ساتھ دے کر ان کی خوشیاں بڑھانے کی ترغیب دیتا ہے۔  اسی طرح دوسروں کے درد کو اپنا درد سمجھنے، اس میں شریک ہونے اور اس کے ازالے کی کوشش کرنے کی تلقین کرتا ہے، ایک مسلمان کی پہچان یہ ہے کہ کسی بھی مسلمان بھائی کو بیماری و پریشانی میں مبتلا دیکھ کر اس کے اندر رحم کے جذبات ابھریں اور اس کی مصیبت کا اسے بھی احساس ہو، یقیناً ایک مسلمان کا دوسروں کی تکلیف کا احساس کرکے دل جوئی اور دل داری کی خاطر اپنی مصروفیات میں سے وقت نکال کر بیمار پرسی کرنے میں اس فرمانِ مصطفی ﷺ کا عملی اظہار ہوتا ہے کہ جس میں تمام مسلمانوں...
    ریاض : وفاقی وزیراطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ فیک نیوز سے نمٹنے کے لیے عالمی سطح پر جامع لائحہ عمل مرتب کرنا ضروری ہے۔ عالمی سطح پر ایک ایسا ادارہ ہونا چاہیے جہاں مصنوعی ذہانت کے ذریعے حقائق کی جانچ کا نظام موجود ہو۔ ریاض میں سعودی میڈیا فورم 2025 کے زیراہتمام مباحثے میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ غلط معلومات اور جھوٹی خبروں کے پھیلائو کو روکنے کے لیے ٹھوس اقدامات ناگزیر ہیں، فیک نیوز اور مس انفارمیشن سب سے بڑا خطرہ اور چیلنج ہیں، ہمیں اس کا حل تلاش کرنے کی ضرورت ہے،وزیر اطلاعات نے کہا کہ عالمی سطح پر ایک ایسا ادارہ ہونا چاہئے جہاں مصنوعی ذہانت کے ذریعے حقائق کی...
    اسلام آباد : وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ عالمی مالیاتی فنڈ مشن کلائمیٹ فنڈ پر بات چیت کے لیے 24 فروری کو پاکستان آئے گا۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ  نے کہا کہ عالمی مالیاتی فنڈ کے ساتھ کلائمیٹ فنڈ پر بات چیت ہوگی، آئی ایم ایف مشن سے کلائمیٹ فنڈ کی مد میں ایک سے ڈیڑھ ارب ڈالرز ملنے کی امید ہے۔ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کا دوسرا مشن ششماہی جائزے کے لیے مارچ میں پاکستان آئے گا،انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام سے متعلق ہر چیز ٹھیک ہے، ایک مہینے کا کرنٹ اکائونٹ خسارہ منفی ہوا ہے، 7 ماہ کا کرنٹ اکائونٹ خسارہ مثبت ہے،...
    اسلام آباد : صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں کمی کا امکان ہے اور اس حوالے سے سینٹرل پرچیزنگ پاور ایجنسی کی جانب سے درخواست نیپرا میں دائر کر دی گئی ہے۔ درخواست جنوری کے ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دائر کی گئی جس کے تحت بجلی کی قیمت میں فی یونٹ 2 روپے تک کمی ہو سکتی ہے۔نیپرا اتھارٹی سی پی پی اے کی درخواست پر 27 فروری کو سماعت کرے گی۔ درخواست کے مطابق جنوری میں 7 ارب 81 کروڑ بجلی یونٹ فروخت کی گئی، ہائیڈل سے 10.63 فیصد اور مقامی کوئلے سے 15.56 فیصد بجلی پیدا کی گئی، جنوری کے دوران امپورٹڈ کول سے بجلی کی پیداوار 8.53 فیصد رہی، ایک ماہ کے دوران...
    اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اجلاس میں اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو ٹیکس میں چھوٹ سمیت اہم معاشی فیصلوں کی منظوری دے دی۔ اجلاس کے بعد جاری اعلامیے کے مطابق ای سی سی اجلاس کی صدارت وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کی، جس میں وزیر پیٹرولیم مصدق ملک، وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین، چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) اور دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔ ای سی سی کے اجلاس میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) چیمپئنز ٹرافی 2025 کے سلسلے میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو آمدنی پر ٹیکس کی چھوٹ کی منظوری دے دی ہے جو عالمی...
    اسلام ٹائمز: لبنان کے وزیراعظم نواف سلام، صدر جوزف عون اور اسپیکر نبیہ بری نے گذشتہ دن غاصب صیہونی رژیم کا فوجی قبضہ ختم کرنے کے لیے ہنگامی اجلاس منعقد کیا۔ صدر کی جانب سے جاری کردہ بیانیے میں کہا گیا ہے کہ لبنان نے اب تک قرارداد 1701 پر پوری طرح پابندی کا مظاہرہ کیا ہے جبکہ اسرائیل مسلسل اس قرارداد کی خلاف ورزی کرتا آیا ہے اور اس کی نظر میں اس قرارداد کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔ لبنان کے تینوں سربراہان نے اس بات پر زور دیا ہے کہ لبنان آرمی اور اقوام متحدہ کی فورسز یونیفل بین الاقوامی سرحدوں کی حفاظت کے لیے اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہیں اور وہ...
    آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی 2025 میں نیشنل اسٹیڈیم جمعہ کو  دوسرے میچ کی میزبانی کرے گا۔ گروپ بی کے پہلے میچ میں جنوبی افریقا کا مقابلہ افغانستان سے ہوگا۔ میچ کا ٹاس دوپہر ڈیڑھ بجے ہوگا۔ آئی سی نے پی سی بی کی معاونت سے اقدامات کو حتمی شکل دے دی ہے جبکہ انتظامیہ کی جانب سے افغان مداحوں کی جانب سے کسی بھی رد عمل اور سیکوریٹی سمیت انتظامات کے لیے بھر پور منصوبہ بندی کی گئی ہے۔ دونوں ٹیموں نے جمعرات کو نیشنل اسٹیڈیم کے اوول گراونڈ پر بھر پور پریکٹس کی۔ افغان ٹیم نے دوپہر کو چلچلاتی دھوپ میں اور جنوبی افریقی ٹیم نے شام کو چلنے والی خنک ہواوں میں  پریکٹس سیشنز میں شرکت کی۔ قوی...
    پشاور: خیبرپختونخوا پبلک سروس کمیشن کے امتحانات کے لیے عمر کی حد میں اضافہ کردیا گیا۔ اس حوالے سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق پرووینشل منیجمنٹ سروسز (پی ایم ایس) کے امتحان کے لیے امیدواروں کی عمر کی حد 30 سے بڑھا کر 35 سال کردی گئی ہے۔ خیبرپختونخوا پبلک سروس کمیشن نے پی ایم ایس امتحانات کے لیے عمر کی حد بڑھا دی ہے۔ اعلامیے کے مطابق آئندہ 2 برسوں کے لیے پی ایم ایس ٹیسٹ کےمواقع بھی 3 سے بڑھا کر 4 کردیے گئے ہیں۔
    اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے سینیٹ کی بلوچستان سے خالی نشست پر ضمنی انتخاب کے لیے ٹریبیونل تشکیل دے دیا۔ الیکشن کمیشن سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق بلوچستان ہائی کورٹ کے جسٹس روزی خان پر مشتمل ٹریبیونل تشکیل دے دیا گیا ہے۔ ٹریبیونل سینیٹ کی نشست کے لیے کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد ہونے سے متعلق ریٹرننگ افسر کے فیصلوں کے خلاف اپیلیں نمٹائے گا۔ بلوچستان سے سینیٹ کی خالی جنرل نشست پر ضمنی انتخاب 8 مارچ کو ہوگا۔ واضح رہے کہ بی این پی مینگل کے سینیٹر استعفے کے بعد بلوچستان سے سینیٹ کی ایک جنرل نشست خالی ہوگئی ہے۔
    کراچی (رپورٹ:منیر عقیل انصاری) کراچی میٹرو پولیٹن کارپوریشن کی تاریخ میں پہلی مرتبہ سٹی کونسل اجلاس کی کوریج کے لیے میڈیا کو خصوصی داخلہ پاس جاری کیا گیا ہے۔ پاس کے بغیر صحافیوںکو اجلاس کی کوریج سے روک دیا گیا، پہلے بلدیہ عظمی کراچی کے میڈیا دفتر سے انٹری پاس بنوانے کے لیے گیٹ پر موجود کے ایم سی کے ایک افسر میڈیا کے لوگوں کو ہدایت دیتے رہے۔جبکہ میڈیا گیلری میں پاکستان پیپلز پارٹی ،پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کو بغیر کسی انٹری پاس کے میڈیا گیلری میں آسانی سے آنے جانے کی سہولت موجود تھی۔سٹی کونسل اجلاس میں جب ان کی پارٹی کا یوسی چیئر مین خطاب کررہے ہوتے تو میڈیا گیلری میں موجود وہ کارکنان ان چیرمین...
    میٹا کے زیر ملکیت سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک نے لائیو ویڈیو اسٹور کرنے کی پالیسی میں بڑی تبدیلی کردی ہے۔ فیس بک اب صرف 30 دن کے لیے لائیو ویڈیوز اسٹور کرے گی، 30 دن کے بعد لائیو ویڈیو ازخود فیس بک سے ڈیلیٹ ہوجائے گی۔ اپنی بلاگ پوسٹ میں فیس بک نے بتایا ہے کہ پلیٹ فارم پر اب لائیو ویڈیوز صرف 30 دن کے لیے محفوظ رہیں گی، جس کے بعد انہیں ڈیلیٹ کردیا جائے گا۔ پہلے یہ ویڈیوز غیر معینہ مدت کے لیے محفوظ کی جاتی تھیں، فیس بک کی نئی پالیسی گزشتہ روز (بدھ) سے نافذ ہوگئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: گوگل، فیس بک اور واٹس ایپ پاکستان سے کتنا کماتے ہیں اور کتنا ٹیکس...
    پیرس:فرانسیسی سینیٹ نے ایک نئے بل کی منظوری دی ہے جس کے تحت کھیلوں کے مقابلوں میں حجاب سمیت تمام مذہبی علامات پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ اس متنازع فیصلے پر انسانی حقوق کے کارکنوں اور بائیں بازو کے سیاستدانوں نے شدید تنقید کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ بل مسلم خواتین کے خلاف امتیازی سلوک ہے اور فرانس میں پہلے سے موجود اسلاموفوبیا کو مزید بڑھاوا دے گا۔ دائیں بازو کی اکثریت والی فرانسیسی سینیٹ نے 210 ووٹوں کے مقابلے میں 81 ووٹوں سے اس بل کو منظور کیا ہے۔ اس بل کے تحت کھیلوں کے مقابلوں میں ایسے تمام نشانات یا لباس پہننے پر پابندی ہوگی جو سیاسی یا مذہبی وابستگی ظاہر کرتے ہیں۔...
    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے حکام کو ادویات کی جعل سازی روکنے اور ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کی ہدایت کی اور اسی طرح اسلام آباد کے مضافات اور ملک کے دیگر علاقوں میں صحت کی سہولیات کے لیے موبائل اسپتالوں کے اجرا کی ہدایت کردی ہے۔ وزیراعظم کے دفتر سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت شعبہ صحت میں اصلاحات کے حوالے سے اجلاس ہوا جہاں وزیر اعظم نے ملک میں ادویات کا عالمی معیار یقینی بنانے کے لیے اسلام آباد میں بین الاقوامی سطح کی ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری قائم کرنے کی ہدایت کی۔ وزیراعظم نے اسلام آباد کے مضافات، گلگت بلتستان، کشمیر اور بلوچستان میں صحت کی سہولیات پہنچانے...
    پی ٹی آئی کی رہنما اور سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر یاسمین راشد نے چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کے نام خط لکھ دیا، جس میں کہا گیا کہ تین سال سےانسانی حقوق کی خلاف ورزی ہو رہی ہے، خواتین اپنے حقوق کے لیے اپکی طرف دیکھ رہی ہیں۔ 9 مئی سے متعلق کیسز کے سلسلے میں کوٹ لکھپت جیل لاہور میں قید پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کی جانب سے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کو خط لکھا گیا ہے، جس کے متن میں کہا گیا کہ یہ میرا چیف جسٹس پاکستان کو دوسرا خط ہے جبکہ مجھے پہلے خط کا جواب نہیں ملا۔ ڈاکٹر یاسمین راشد کی جانب سے لکھا گیا کہ گزشتہ 3 سال سے انسانی...
    گول میز کانفرنس میں قومی سلامتی کیلئے نئے صوبوں کا قیام ناگزیر قرار WhatsAppFacebookTwitter 0 20 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )اسلام آباد پالیسی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ ( میں گورننس اور عوامی خدمات کی فراہمی کو بہتر بنانے کے لیے نئے صوبوں کی ضرورت پر ایک گول میز نشست کا انعقاد کیا گیا۔گول میز نشست میں سیاستدانوں، عوامی پالیسی کے ماہرین، سکالرز اور میڈیا کے نمائندوں نے شرکت کی، گول میز نشست سے خطاب کرنے والوں میں سابق گورنر خیبرپختونخوا اور بلوچستان اویس احمد غنی، ایگزیکٹو ڈائریکٹر SOPREST شکیل درانی، سابق وفاقی سیکرٹری اشتیاق احمد خان، سابق وفاقی وزیر دانیال عزیز، مینجنگ ڈائریکٹر دنیا ٹی وی نوید کاشف شامل تھے۔ سابق سفیر محمد حسن، سابق وفاقی...
    وزیراعظم محمد شہباز شریف نےآئندہ 5 سال میں ملکی برآمدات کو 60 بلین ڈالر تک لے جانے کے لیے جامع اور مؤثر حکمت عملی تشکیل دینے، معیشت کی ترقی اور برآمدات کو فروغ دینے کے لئے معاشی ٹیم کو ٹیرف کے نظام میں پائیدار اصلاحات متعارف کرانے اور برآمدات میں اضافے کے لیے سروسز، آئی ٹی اور زراعت کے شعبوں پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت ملکی برآمدات بڑھانے کے لئے اٹھائے گئے اقدامات کے حوالے سے جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نےآئندہ 5 سال میں ملکی برآمدات کو 60 بلین ڈالر کے تک لے جانے کے لیے جامع اور مؤثر حکمت عملی تشکیل دینے کی ہدایت کی...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف نے آئندہ 5 سال میں ملکی برآمدات کو 60 بلین ڈالر تک لے جانے کے لیے جامع اور مؤثر حکمت عملی تشکیل دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیرف کے نظام میں پائیدار اصلاحات بھی متعارف کرائی جائیں، ٹیرف کے نرخوں کو کم اور نظام کو عام فہم و سہل بنایا جائے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت ملکی برآمدات بڑھانے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات بارے جائزہ اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وزیراعظم نے آئندہ 5 سال میں ملکی برآمدات کو 60 بلین ڈالر کے تک لے جانے کے لیے جامع اور مؤثر حکمت عملی تشکیل دینے کی ہدایت کردی۔ شہباز شریف نے معیشت کی ترقی اور برآمدات کو فروغ دینے...
    اسلام آباد:چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے اپوزیشن کاوفدکل ملاقات کرے گا،پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈربیرسٹرعلی ظفرنے نجی ٹی وی سے گفتگوکے دوران چیف جسٹس سے اپوزیشن وفدکی ملاقات کی تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ وہ بھی اس وفدمیں شامل ہوں گے ۔انہوںنے کہاکہ یہ غیرمعمولی بات ہے کہ چیف جسٹس حکومت اور اپوزیشن سے ملاقات کررہے ہیں،اس ملاقات کے حوالے سے ہمارا12نکاتی ایجنڈا ہے ۔انہوں نے کہاکہ چیف جسٹس نے انصاف کے نظام میں بہتری کے لیے حکومت اور اپوزیشن سے تجاویزمانگی ہیں تو یہ اچھی بات ہے،ہم ان کومثبت تجاویزدینے کے لیے تیارہیں۔واضح رہے کہ اس سے پہلے وزیراعظم محمدشہبازشریف وفدکے ہمراہ چیف جسٹس سے ملاقات کرچکے ہیں۔
    رحیم یار خان میں ڈپٹی کمشنر خرم پرویز نے دفعہ 144 کا نفاذ کردیا۔ دفعہ 144 کا نفاذ 15 دن کے لیے کیا، دھشت گردوں کی جانب سے لوگوں کے اجتماع کو نشانہ بنانے کی اطلاعات تھیں، دھشت گردوں کے اجتماع کی نشانہ بننے پر بڑی تعداد میں شہری متاثر ہوسکتے ہیں۔ شہریوں کو حفاظت کو ممکن بنانے کے لیے دفعہ144 کا نفاذ کیاگیا دفعہ 144 کے تحت اجتماعات، احتجاج، ریلیوں پر پابندی عائد کردی گئی۔
    وزیرِ اعظم شہباز شریف نے رمضان پیکیج سے متعلق وزارتِ آئی ٹی کو احکامات جاری کر دیے۔ ذرائع کے مطابق وزیرِ اعظم رمضان ریلیف پیکیج کے لیے شارٹ کوڈ 9999 استعمال کیا جائے گا، وزارتِ آئی ٹی شارٹ کوڈ کو رمضان پیکیج کے پیغامات کی تصدیق کے لیے یقینی بنائے گی۔ وزارت آئی ٹی کو موبائل نمبرز کے ساتھ شناختی کارڈ کو میچ کرنے کا ٹاسک بھی دیا گیا ہے، رمضان ریلیف پیکیج کے لیے این ٹی سی میں کنٹرول روم قائم کیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم رمضان ریلیف پیکیج کے تحت 39 لاکھ خاندانوں کو نقد رقم دینے کی تجویز ہے، پیکیج کے تحت فی مستحق خاندان کے لیے ایک بار 5 ہزار روپے کی...
    اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے ملک بے جا مراعات کا متحمل نہیں ہو سکتا، رائٹ سائزنگ کا مکمل پلان تیار کر لیا ہے،مینوفیکچرنگ، خدمات اورتنخواہ دارطبقہ پرٹیکسوں کا بوجھ غیرمتناسب ہے،زرعی انکم ٹیکس کے حوالہ سے پیش رفت خوش آئند ہے، مسلسل تنخواہ دار طبقے سے ٹیکس لینا مسئلے کا حل نہیں ہے ، تنخواہ دار طبقے کے علاوہ باقی شعبہ جات کو بھی ٹیکس آمدن میں حصہ ڈالنا ہوگا۔  ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو یہاں مقامی ہوٹل میں پاکستان ریٹیل بزنس کونسل کے زیراہتمام منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ملک کی معیشت درست سمت میں جا رہی ہے، پالیسی ریٹ میں کمی...
    چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے سینئر وکلا کی ملاقات، انصاف تک رسائی مضبوط بنانے کیلئے ہزارہ ڈویژن کے دورے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 20 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے سینئر وکلا کو یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ رسائی برائے انصاف پروگرام کے تحت ان کے مسائل کے حل کے لیے پرعزم ہیں اور انصاف تک رسائی مضبوط بنانے کے لیے ہزارہ ڈویژن کے دور دراز علاقوں کا دورہ کرنے کا اعلان کردیا۔ سپریم کورٹ سے جاری اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس یحیی آفریدی سے ہزارہ ڈویژن کے سینئر وکلا نے ملاقات کی، ہزارہ ڈویژن بار ایسوسی ایشنز کے سینئر وکلا کے وفد کی قیادت بار کے صدر سردار امان نے...
    ملک میں بجلی کی قیمت میں 2 روپے فی یونٹ تک کمی کا امکان ہے۔ یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کی چارجنگ اسٹیشنز کے لیے بجلی کی قیمت میں کمی پر وزیر توانائی کو مبارکباد سینٹرل پرچیزنگ پاور ایجنسی (سی پی پی اے) نے جنوری کے ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں نیپرا سے درخواست کردی ہے۔ توقع ہے کہ بجلی کی قیمت میں فی یونٹ 2 روپے تک کمی کردی جائے گی۔ نیپرا حکام سی پی پی اے کی درخواست پر 27 فروری کو سماعت کرے گی کریں گے جس کے بعد بجلی کی کی قیمت میں کمی سے متعلق حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔ مزید پڑھیے: ملک بھر کے صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں کمی درخواست کے مطابق...
      اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت ملکی برآمدات بڑھانے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا۔ اس موقع پر وزیراعظم نے آئندہ پانچ سال میں ملکی برآمدات کو 60 بلین ڈالر کے تک لے جانے کے لیے جامع اور مؤثر حکمت عملی تشکیل دینے کی ہدایت کی۔ انہوں نے معیشت کی ترقی اور برآمدات کو فروغ دینے کے لیے معاشی ٹیم کو ٹیرف کے نظام میں پائیدار اصلاحات متعارف کرانے اور  ٹیرف کے نرخوں کو کم اور نظام کو عام فہم و سہل بنا نے کی بھی ہدایت کی۔ انہوں نے کہاکہ ٹیرف میں اصلاحات لا کر صنعتوں کی پیداواری صلاحیت میں اضافے کی حکمت عملی اپنائی جائے۔ وزیراعظم نے برآمدات میں...
    وزیراعظم رمضان ریلیف پیکج کیلئے 9999شارٹ کوڈ استعمال کیا جائیگا،احکامات جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 20 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس ) وزیراعظم نے رمضان پیکج سے متعلق وزارت آئی ٹی کو احکامات جاری کردیے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم رمضان ریلیف پیکج کے لیے شارٹ کوڈ 9999 استعمال کیا جائے گا اور وزارت آئی ٹی شارٹ کوڈ کو رمضان پیکج کے پیغامات کی تصدیق کے لیے یقینی بنائے گی۔ ذرائع نے بتایا کہ وزارت آئی ٹی کو موبائل نمبرز کے ساتھ شناختی کارڈ کو میچ کرنے کا ٹاسک بھی دیا گیا ہے جب کہ مضان ریلیف پیکج کے لیے این ٹی سی میں کنٹرول روم قائم کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم رمضان ریلیف پیکج کے تحت 39 لاکھ...
    ہائیرایجوکیشن کمیشن کے ترقیاتی منصوبوں کے  لیے 36 ارب 66کروڑ روپے جاری کردیے گئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: جگلوٹ۔اسکردو روڈ سمیت 126 ارب روپے کی لاگت کے 3 منصوبوں کی حتمی منظوری ایکنک دے گی وزارت منصوبہ بندی ،ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبے کے ترقیاتی پروگراموں میں ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے اب تک 36 ارب 66کروڑ روپے کے فنڈز جاری کیے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: ترقیاتی منصوبوں کے لیے اب تک 3 کھرب روپے سے زائد فنڈز جاری ہوچکے، پلاننگ ڈویژن پلاننگ کمیشن کے اعدادوشمار کے مطابق وفاقی حکومت نے رواں مالی سال کے دوران ایچ ای سی کے ترقیاتی کاموں کے لیے 61ارب 11 کروڑ روپے سے زیادہ کے فنڈز مختص کیے ہیں جن میں سے36...
    پی ٹی آئی کی قیادت پر بانی چئیرمین کی رہائی کیلئے غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کرنے کا الزام WhatsAppFacebookTwitter 0 20 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی موجودہ قیادت پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ وہ پارٹی کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان کی رہائی کے لیے غیرسنجیدہ ہے اور کمیٹی کے اراکین اجلاس میں بھی شریک نہیں ہوتے۔ ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی آئی کی پارٹی قیادت بانی چئیرمین کی رہائی کے لیے غیر سنجیدہ ہے اور اس حوالے سے نئی حکمت عملی بنانے کیلیے کمیٹی تشکیل دی گئی تھی تاہم سینئر اراکین نے شرکت نہیں کی۔ ذرائع نے بتایا کہ 12 رکنی کمیٹی پارٹی کی...
    پنجاب کے تمام بڑے شہروں میں نکاسی آب کا نیا نظام لانے کا فیصلہ، میگا پلان منظور WhatsAppFacebookTwitter 0 20 February, 2025 سب نیوز پنجاب (سب نیوز )پنجاب حکومت نے تاریخ میں پہلی مرتبہ صوبے کے تمام بڑے شہروں میں نکاسی و فراہمی آب کا نیانظام لانے کے لیے پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام نافذ کرنے کا اصولی فیصلہ کرلیا۔وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا جس میں صوبہ میں جاری منصوبوں کا جا ئزہ لیا گیا ، اجلاس میں ڈبلیو اے ٹی ایس این کے تحت جاری پراجیکٹس پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلی مریم نواز نے سیوریج اینڈ ڈرینج سسٹم کے میگا پلان کی منظوری دیتے ہوئے ایک لاکھ سے زائد آبادی والے 189شہروں کا...
    بلوچستان حکومت نے صوبے کی تمام زمینوں کا ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ  کے اجلاس میں ڈیجیٹل لینڈ سیٹلمنٹ کی منظوری دے دی گئی ہے، صوبے کی زمین کا تمام ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کیا جائے گا۔ یہ بھی پڑھیں: بلوچستان کابینہ نے کاربن مارکیٹس میں ٹریڈنگ کی پالیسی گائیڈ لائنز کی منظوری دیدی اجلاس میں کچھی کینال کی زرعی پیداوار پر زمینداروں کو صوبائی ٹیکس میں ریلیف  دینے  پر اتفاق  کیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ بلوچستان واٹر ریسورسز مینجمنٹ بل منظور آبی وسائل کا درست استعمال یقینی بنایا جائے گا، یہ بھی فیصلہ کیا گیا ہے کہ زرعی ٹیوب ویلوں کی شمسی توانائی پر منتقلی کے لیے...
    دبئی : آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے دوسرے میچ میں بنگلادیش نے بھارت کو جیت کے لیے 229 رنز کا ہدف دے دیا۔ پاکستان کی میزبانی میں کھیلے جانے والے اس ایونٹ کا یہ میچ دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ہورہا ہے جہاں بنگلادیش نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا،بنگلادیش کی ٹیم آخری اوور میں 228 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔  بنگال ٹائیگرز کا آغاز اچھا نہیں رہا اور  آدھی ٹیم صرف 35 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی۔ اوپنر سومیا سرکار اور مہدی حسن کو محمد شامی جبکہ کپتان نجم الحسن شنتو کو ہرشت رانا نے آئوٹ کیا۔ بنگلادیش کے تنزید حسن اور مشفق الرحیم کو اکشر پٹیل نے پویلین کی راہ دکھائی۔...
       اسلام آباد پالیسی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (آئی پی آر آئی) میں بدھ کے روز حکومت اور عوامی خدمات کی فراہمی کو بہتر بنانے کے لیے نئے صوبوں کے قیام کے حوالے سے ایک مکالمہ ہوا۔ اس مکالمے میں سیاستدانوں، عوامی پالیسی کے ماہرین، اساتذہ اور میڈیا کے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔  مکالمے میں اویس احمد غنی، سابق گورنرخیبر پختونخوا اوربلوچستان شکیل درانی، ایگزیکٹو ڈائریکٹر ایس او پی آر ای ایس ٹی اشتیاق احمد خان، سابق وفاقی سیکرٹری دانیال عزیز، سابق وفاقی وزیرمحمد حسن، سابق سفیر زبیدہ جلال، سابق وفاقی وزیر سفیر آصف درانی، افغانستان کے لیے سابق خصوصی نمائندہ حافظ احسن احمد، کارپوریٹ اور قانونی وکیل ڈاکٹر شوکت سڈل، معروف قانون دان مرتضیٰ سولنگی، سابق نگراں...
    پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) نے کینیڈا سے پاکستان کی پروازوں پر خصوصی رعایت کا اعلان کردیا۔ یہ بھی پڑھیں: ایڈوائزر کو ایک ارب 90 کروڑ روپے کی ادائیگی، پی آئی اے کی نیلامی پھر بھی نہ ہوسکی پی آئی اے حکام کے مطابق کینیڈا سے پاکستان جانے والی کی پرواز پر 15 فیصد رعایت دی گئی ہے۔ حکام نے کہا کہ یہ رعایت محدود مدت کے لیے ہے اور مسافر اس پیشکش سے استفادہ کریں۔ مزید پڑھیے: پی آئی اے پائلٹس سے متعلق تباہ کن بیان، چوہدری غلام سرور کے خلاف تحقیقات کی منظوری ان کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کی آرام دہ اور رعایتی سفری سہولت سے استفادہ کرتے ہوئے اپنی آن لائن ٹکٹ بک کرائیں۔...
    واٹس ایپ کا استعمال دنیا بھر میں دو ارب سے زائد افراد کرتے ہیں اور اس پر اکثر صارفین کو پیغامات کی بھرمار کا سامنا رہتا ہے۔ اکثر افراد کے لیے واٹس ایپ کے تمام پیغامات کو پڑھنا ایک مشکل کام ہوتا ہے کیونکہ ان میں سے زیادہ تر پیغامات ان کے لیے غیر ضروری ہوتے ہیں۔ اس سے قبل واٹس ایپ نے ایک فیچر کی آزمائش کی تھی جس کے ذریعے آپ ان پیغامات کو خودکار طور پر کلیئر کر سکتے تھے جو آپ نے پڑھنے نہ تھے، تاہم اس پر کام عارضی طور پر روک دیا گیا تھا۔ لیکن اب اس فیچر کی آزمائش دوبارہ شروع کی گئی ہے۔ رپورٹس کے مطابق، اس فیچر کو آئی او ایس...
    کثیر الفریقی طریقہ کار کی اصطلاح ہے اقوام متحدہ میں تواتر سے استعمال ہوتی ہے لیکن یہ تصور محض دفاتر کی راہداریوں اور کانفرنس ہال جیسی جگہوں سے مخصوص نہیں جہاں بین الاقوامی سفارت کاری ہوتی ہے بلکہ یہ عام لوگوں کی روزمرہ زندگی پر بھی کئی طرح سے اثرانداز ہوتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: اقوام متحدہ کا لڑکیوں کے ختنوں کی ظالمانہ رسم کیخلاف مہم تیز کرنے پر زور اس سے تنازعات میں کمی لانے، معیشتوں کو ترقی دینے اور دنیا بھر میں محفوظ سفر یقینی بنانے میں مدد ملتی ہے۔ علاوہ ازیں موسمیاتی تبدیلی اور بے قاعدہ مصنوعی ذہانت جیسے عالمگیر مسائل پر قابو پانے میں بھی اس کا اہم کردار ہے۔ کثیرالفریقی طریقہ کار کا مطلب کیا ہے؟...
    دبئی(سپورٹس ڈیسک)آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کے دوسرے میچ میں بنگلادیش نے بھارت کو جیت کے لیے 229 رنز کا ہدف دے دیا۔ دبئی میں جاری میچ میں بنگلا دیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 50 ویں اوور میں 228 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ بنگلا دیش کی جانب سے توحید ہریدوئے 100 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ جاکر علی 68، تنزید حسن 25، رشاد حسین 18، مہدی حسن میراض 5 اور تسکین احمد 3 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ مشفق الرحمان، کپتان نجم الحسن شانتو، تنظیم حسن ثاقب اور سومیا سرکار بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹے۔ بھارت کی جانب سے محمد شامی نے 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ ہرشت رانا نے 3 اور اکشر پٹیل...
    واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔20 فروری ۔2025 )صدر ٹرمپ نے یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی پر تنقید کرتے ہوئے انہیں نااہل اور انتخاب کے بغیرمسلط آمر قرار دیا ہے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ”ٹروتھ سوشل“ پربیان میں ٹرمپ نے زیلنسکی کو ایک معمولی سا کامیاب کامیڈین کہا(یوکرینی صدر ماضی میں مزاحیہ ٹی وی اداکار رہے ہیں) امریکی صدر نے کہا کہ زیلنسکی نے گمراہ کن باتوں سے امریکہ کے 350 ارب ڈالر ایک ایسی جنگ میں جانے کے لیے خرچ کرو ا دیے جو جیتی نہیں جا سکتی تھی اورجسے کبھی شروع ہی نہیں ہونا چاہئے تھا.(جاری ہے) انہوں نے لکھاکہ ایک ایسی جنگ جس کا تصفیہ یوکرینی صدر امریکہ اور ٹرمپ کے بغیر کبھی نہیں کرسکیں گے اپنے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 20 فروری 2025ء) پاکستان کے شورش زدہ جنوب مغربی صوبے بلوچستان میں بلوچ علیحدگی پسند تنظیم بی ایل اے نے جمعرات کو اُس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے جس میں سات بس مسافروں کو قطار میں کھڑا کر کے گولی مار دی گئی۔ پاکستانی سکیورٹی فورسز کئی دہائیوں سے معدنیات سے مالا مال صوبے بلوچستان میں نسلی اور علیحدگی پسند تشدد کا مقابلہ کر رہی ہیں۔ اس علاقے کی سرحدیں افغانستان اور ایران سے ملتی ہیں۔ پاکستانی سکیورٹی فورسز کے لیے سن 2024 مہلک ترین سال حالیہ برسوں کے دوران اس صوبے میں خاص طور سے ملک کے سب سے زیادہ آبادی والے اور خوشحال تصور کیے جانے والے...
    اسلام آباد : کیسپرسکی کے جانب سے حالیہسروے کے مطابق، سروے کیے گئے 89 فیصد والدین اپنے بچوں سفر کے دوران یا اپنے لیے کچھ فارغ وقت حاصل کرنے کے لیے الیکٹرانک ڈیوائسز یعنی موبائل فون، ویڈیو گیمز وغیرہ کا استعمال کرتے ہیں۔ (52 فیصد بچے 3-7 سال کی عمر میں اپنی پہلی ذاتی ڈیوائس – ایک اسمارٹ فون یا ٹیبلیٹ – بہت جلد حاصل کرتے ہیں۔ تاہم تقریباً ایک چوتھائی جواب دہندگان یعنی 22 فیصد نے اپنے بچوں کے ساتھ انٹرنیٹ کے حفاظتی اصولوں پر بات نہیں کی۔ اس کا مطلب ہے کہ کچھ بچے، جو اکثر اکیلے میں موبائل فونز یا کمپیوٹر وغیرہ استعمال کرتے ہیں، ہمیشہ اس بات سے واقف نہیں ہوتے ہیں کہ آن لائن محفوظ...
    ‎سونیا مجید نے تاریخ رقم کر دی، دبئی میں دادا صاحب پھالکے ایوارڈ حاصل کرنے والی پہلی پاکستانی گلوکارہ بن گئیں WhatsAppFacebookTwitter 0 20 February, 2025 سب نیوز ‎دبئی، متحدہ عرب امارات موسیقی کی دنیا میں ایک تاریخی لمحے کے طور پر، عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ اور فنکارہ سونیا مجید کو دادا صاحب پھالکے انٹرنیشنل ایکسیلنس ایوارڈ 2025 سے نوازا گیا ہے۔ یہ تاریخی اعزاز انہیں ملنے والی پہلی پاکستانی گلوکارہ بنا دیتا ہے، جو جنوبی ایشیائی فنکاروں کے لیے بین الاقوامی سطح پر نئی پہچان کی علامت ہے۔‎یہ شاندار تقریب لاونڈر ہوٹل، النہضہ، دبئی میں منعقد ہوئی، جہاں بالی وڈ کے ستارے، معزز شخصیات اور ثقافتی نمائندے موجود تھے۔ ڈی پی آئی اے ایف – آئیکون ایوارڈ فلمز...