2025-04-19@04:34:08 GMT
تلاش کی گنتی: 2095

«ملازمین کی بازیابی»:

(نئی خبر)
    جسٹس نعیم اختر افغان نے ریمارکس دیے جب ججز کی آسامیاں خالی تھیں تو ٹرانسفر کے بجائے ان ہی صوبوں سے نئے جج تعینات کیوں نہیں کیے گئے؟ کیا حلف میں ذکر ہوتا ہے کہ جج کون سی ہائیکورٹ کا حلف اٹھا رہے ہیں؟ اسلام ٹائمز۔ سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کی نئی سنیارٹی لسٹ معطل کرنے اور قائم مقام چیف جسٹس کو کام سے روکنے کی استدعا مسترد کر دی۔ سپریم کورٹ میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے تبادلے اور سنیارٹی سے متعلق درخواستوں پر سماعت جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں 5 رکنی آئینی بینچ نے کی جس دوران اسلام آباد ہائیکورٹ کے 5 ججز کے وکیل منیر اے ملک...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سیکٹر ای 11 میں زمین کی مبینہ خردبرد اور غیر قانونی الاٹمنٹ کا کیس نیب نے 9 ملزمان کیخلاف ریفرنس دائر کردیا ۔ملزمان کی فہرست میں متعلقہ پٹواری، سی ڈی اے کے متعلقہ سابق افسران و دیگر اہم ملزمان شامل ہیں سابق ڈائریکٹر لینڈ سی ڈی اے خالد محمود ، شائستہ سہیل ، راجہ زاہد حسین اور سید غلام حسام الدین ملزم نامزد ،سید غلام نجم الدین گیلانی ، سید غلام شمس الدین گیلانی ، سید غلام نظام الدین گیلانی ، سید غلام محی الدین گیلانی بھی ملزمان میں شامل رجسٹرار آفس نے غیر قانونی زمین الاٹمنٹ ریفرنس کی سکروٹنی شروع کردی ۔رجسٹرار آفس کی سکروٹنی کے بعد ریفرنس کو سماعت کیلئے عدالت میں بھیجق جائے...
    سپریم کورٹ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کی سینیارٹی سے متعلق اہم کیس کی سماعت کے دوران قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس سرفراز ڈوگر کو کام سے روکنے کی درخواست مسترد کر دی۔ عدالت نے جسٹس خادم حسین اور جسٹس آصف سعید کو بھی کام سے روکنے کی استدعا قبول نہیں کی۔ عدالت نے اسلام آباد ہائیکورٹ سمیت متعلقہ ہائیکورٹس کے رجسٹرارز کو نوٹسز جاری کر دیے، جبکہ اٹارنی جنرل کو بھی نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر معاونت کی ہدایت کی گئی ہے۔ جسٹس مظہر عالم میاں خیل کی سربراہی میں پانچ رکنی آئینی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ سماعت کے آغاز پر جسٹس محمد علی مظہر نے کہا کہ کیس میں...
    اسلام آباد (وقائع نگار) سپریم کورٹ کے آئینی بنچ کے رکن جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں پانچ رکنی آئینی بنچ آج اسلام آباد ہائی کورٹ میں ججوں کی سنیارٹی پر ہونے والے تنازع  سے متعلق درخواست پر سماعت کرے گا۔ سپریم کورٹ کے5  رکنی آئینی بنچ کے سامنے جسٹس سرفراز ڈوگر کو اسلام آباد ہائی کورٹ کا سینئر جج قرار دینے، تین ججوں کی دوسرے ہائی کورٹس سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں ٹرانسفر اور ٹرانسفر ہونے والے ججوں کو کام سے روکنے کے لیے دائر7  آئینی درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کر دی گئیں۔ جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا پانچ رکنی آئینی بنچ کل ساڑھے گیارہ بجے سماعت کرے گا۔ بنچ میں...
    اسلام ٹائمز: یکجہتی غزہ مارچ سے حافظ نعیم الرحمٰن، شیخ مروان ابو العاص، ڈاکٹر زوہیر ناجی، علامہ سید حسن ظفر نقوی، کاشف سعید شیخ، منعم ظفر خان، سیف الدین ایڈوکیٹ، توفیق الدین صدیقی، آبش صدیقی، یونس سوہن ایڈوکیٹ و دیگر نے خطاب کیا۔ خصوصی رپورٹ جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی امیر حافظ نعیم الرحمٰن کی زیر قیادت کراچی کی شاہراہ فیصل پر عظیم الشان ”یکجہتی غزہ مارچ“ کا انعقاد کیا گیا، لاکھوں کی تعداد میں کراچی کے عوام، علماء، وکلاء، ڈاکٹرز، انجینئرز، طلبہ، تاجر، مزدور سمیت سول سوسائٹی و تمام طبقات اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ مرد و خواتین ایمانی جذبے اور بھرپور جوش و خروش کے ساتھ اپنی فیملی کے ہمراہ جوق درجوق ”یکجہتی غزہ مارچ“ میں...
    بی جے پی نے کہا کہ ممتا بنرجی انتہا پسند اور جرائم پیشہ عناصر کی مدد سے اپنی حکومت چلا رہی ہیں اور انکی یرغمال بن چکی ہیں، اسلئے وہ بے بس ہے اور ایسے آئین مخالف بیانات دے رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مغربی بنگال کے مرشد آباد ضلع میں وقف ترمیمی ایکٹ 2025 کے خلاف پُرتشدد مظاہروں میں تین افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ تشدد کے معاملے میں اب تک 150 سے زیادہ لوگوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ سوتی اور شمشیر گنج جیسے علاقوں میں بڑھتی ہوئی بدامنی کے بیچ کلکتہ ہائی کورٹ نے متاثرہ علاقوں میں مرکزی نیم فوجی دستوں کی تعیناتی کا حکم دیا تھا۔ اس کے بعد تشدد زدہ علاقوں میں تقریباً 300...
    جیکب آباد میں سیاسی شخصیات سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ جیکب آباد ہم سب کا گھر ہے اور اس میں ہم نے آپس میں ایک دوسرے کیساتھ احترام و اخوت اور بھائی چارے کیساتھ رہنا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ دریائے سندھ پر ناجائز کینالز کے خلاف اس وقت سندھ کی تمام سیاسی، مذہبی اور قوم پرست قیادت ایک پیج پر ہیں اور سب کا ایک ہی مطالبہ ہے کہ سندھو دریا کے پانی پر ڈاکہ ہمیں کسی طور پر بھی قبول نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ نظریاتی اختلافات کے باوجود دیگر جماعتوں کے سیاسی قائدین ہم سب کیلئے قابل احترام...
    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی صدر نثار کھوڑو نے کہا کہ وفاق نے کالا باغ ڈیم تو کبھی کینال کی صورت میں سندھ پر حملہ کیا، ہماری آباد زمینوں کو پانی نہیں مل رہا اور یہ کینال نکال رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) سندھ کے صدر نثار کھوڑو کا کہنا ہے کہ دریائے سندھ سے 6 نہریں نکالنے کے خلاف پیپلز پارٹی 18 اپریل کو جلسہ کر رہی ہے۔ اندرون سندھ کے علاقے مٹیاری میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نثار کھوڑو نے کہا کہ حیدرآباد اور سکھر کے بعد تمام ڈویژن میں جلسے کیے جائیں گے، وفاقی حکومت کو بتانا چاہتے ہیں کہ سندھ کے عوام اور پیپلز پارٹی نہروں کے خلاف ہے۔ نثار کھوڑو...
    یکجہتی غزہ مارچ سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم نے عوام پر زور دیا کہ وہ غیر ملکی مصنوعات کے بائیکاٹ کی تحریک کو جاری رکھیں۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی نے غزہ میں جاری جارحیت اور فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے 22 اپریل کو ملک بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں یکجہتی غزہ مارچ میں خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم نے تحریک کے اگلے لائحہ عمل کا اعلان کیا اور عوام پر زور دیا کہ وہ غیر ملکی مصنوعات کے بائیکاٹ کی تحریک کو جاری رکھیں۔ اگلے لائحہ عمل کا اعلان کرتے ہوئے حافظ نعیم نے کہا کہ اگلے مرحلے میں بچوں کا ایک الگ مارچ کیا جائے گا، 18 اپریل کو ملتان،...
    فہرست کے علاوہ کوئی فرد عمران خان سے ملاقات نہیں کریگا، پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 13 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز) پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی نے کہا ہے کہ فہرست کے علاوہ کوئی بھی فرد بانی چیئرمین عمران خان سے ملاقات نہیں کرے گا، ایسا کرنے والا پارٹی ڈسپلن اور مقرر کردہ قاعدے کا منحرف تصور ہو گا۔ پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کے اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا جس کے مطابق پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں ملک کی موجودہ مجموعی صورتحال سمیت مختلف اہم امور پر تفصیل سے گفتگو کی گئی۔پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کی سیاسی کمیٹی کے مختص کردہ افراد ہی اب پارٹی کے بانی چیئرمین عمران خان سے ملاقات کرسکیں گے۔ اتوار کے روز  پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں ملک کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، نیز اڈیالہ جیل میں عمران خان سے پارٹی رہنماؤں کی ملاقاتوں کے حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے۔ یہ بھی پڑھیں: کیا پی ٹی آئی کے اندرونی اختلافات عمران خان کی رہائی میں حائل ہیں؟ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقاتیوں کی فہرست مرتب کرنے کے لیے 5 رکنی کمیٹی تشکیل دی جائے گی، جو ہر منگل اور جمعرات کو بانی پی ٹی آئی سے...
    پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی نے اہم اجلاس میں فیصلہ کیا ہے کہ اب عمران خان سے جیل میں ملاقات صرف انہی افراد کو کرنے کی اجازت ہوگی جن کے نام پارٹی کی سیاسی کمیٹی کی تیار کردہ فہرست میں شامل ہوں گے اجلاس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال سمیت دیگر اہم معاملات پر تفصیلی گفتگو کی گئی اور یہ طے پایا کہ ایک پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دی جائے گی جو ہر ہفتے منگل اور جمعرات کے روز ملاقات کے لیے خواہشمند افراد کی فہرست تیار کرے گی یہ فہرست بانی تحریک انصاف کی منظوری کے بعد جیل حکام کو ارسال کی جائے گی کمیٹی کے اعلامیے کے مطابق بیرسٹر گوہر سلمان اکرم راجہ یا انتظار پنجوتھا...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ صرف کمیٹی کی تیار کردہ فہرست میں شامل افراد ہی عمران خان سے جیل میں ملاقات کرنے کے اہل ہوں گے۔ پاکستان تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں ملک کی مجموعی صورتحال سمیت اہم امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے 5 رکنی کمیٹی تشکیل دی جائے گی، کمیٹی ہر منگل اور جمعرات کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرنے والوں کے ناموں کی فہرست مرتب کرے گی، فہرست کی منظوری بانی پی ٹی آئی سے لی جائے گی۔ سیاسی کمیٹی کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بیرسٹر گوہر، سلمان...
    ریاض: دنیا کی مشہور الیکٹرک کار ساز کمپنی ٹیسلا نے سعودی عرب میں باضابطہ طور پر قدم رکھ لیا ہے۔ 10 اپریل کو ریاض میں ایک خصوصی تقریب کے ذریعے ٹیسلا کی گاڑیوں کا باضابطہ تعارف کرایا گیا، جس کے بعد ریاض، جدہ اور دمام میں عارضی شورومز کھول دیے گئے۔ سعودی عرب، جو ہمیشہ پیٹرول پر چلنے والی بڑی گاڑیوں کا گڑھ رہا ہے، اب وژن 2030 کے تحت الیکٹرک گاڑیوں کو فروغ دینے کی جانب بڑھ رہا ہے۔ اگرچہ گزشتہ سال EVs (الیکٹرک گاڑیاں) کی فروخت کل گاڑیوں کا صرف 1 فیصد تھی، لیکن ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق 40 فیصد سعودی صارفین آئندہ تین سالوں میں EV خریدنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ ٹیسلا کو یہاں چینی کمپنی...
    واشنگٹن: امریکہ کی جنوبی اور وسطی ریاستوں میں مسلسل بارشوں اور طوفانی موسم کے بعد خطرناک سیلاب نے تباہی مچادی ہے، جہاں اب تک کم از کم 25 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ کئی علاقوں میں دریاؤں کی سطح مسلسل بلند ہو رہی ہے اور سیکڑوں مکانات پانی میں ڈوب چکے ہیں۔ کینٹکی سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے، جہاں بڑے پیمانے پر انخلاء، پانی کی قلت، اور انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچا ہے۔ فرانکفرٹ، کینٹکی کے مقامی ریسٹورنٹ کی جنرل مینیجر وینڈی کوائیر نے کہا، "یہ میری زندگی کا بدترین سیلاب ہے۔" نیشنل ویدر سروس کے مطابق، 21 مقامات پر دریاؤں کی سطح خطرناک حد تک بلند ہو چکی ہے، اور یہ تعداد مزید بڑھنے کا خدشہ ہے۔ میمفس، ٹینیسی...
    ملائشیا میں حالیہ گیس پائپ لائن دھماکے کے نتیجے میں ہونے والی خوفناک آتشزدگی کے دوران پانچ پاکستانیوں نے غیرمعمولی جرات اور انسانیت کی اعلیٰ مثال قائم کرتے ہوئے درجنوں مقامی افراد کی جانیں بچا کر پوری ملائشین قوم کے دل جیت لیے۔ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایک گیس پائپ لائن پھٹنے کے بعد آگ تیزی سے قریبی علاقے میں پھیل گئی، جس سے خوف زدہ ہو کر متعدد افراد نے جان بچانے کے لیے قریبی نہر میں چھلانگ لگا دی۔ یہ نہر خطرناک مگرمچھوں کی افزائش گاہ سمجھی جاتی ہے، لیکن جان کے خطرے کے باوجود پانچ پاکستانی نوجوانوں نے بلا جھجک پانی میں چھلانگ لگا دی اور متعدد خواتین، بچوں اور بزرگوں کو نہر سے بحفاظت...
    کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں ہونے والے پی ایس ایل کے میچوں میں خالی کرسیاں اب ایک معمول بن چکی ہیں۔ حالیہ کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کے درمیان کھیلے گئے ہائی وولٹیج میچ میں بھی یہی منظر دیکھنے کو ملا۔ سوال یہ ہے کہ آخر کراچی کے تین کروڑ شہری اپنی ہی ٹیم کے میچ دیکھنے اسٹیڈیم کیوں نہیں آتے؟ معروف کانٹینٹ کری ایٹر ارسلان نصیر نے اس مسئلے کا ایک انوکھا حل پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’اگر اسٹیڈیم میں ’جیتو پاکستان‘ کی طرز پر تین موٹرسائیکلیں رکھ دی جائیں، تو گراؤنڈ کھچاکھچ بھرجائے گا۔‘‘ یہ بات انہوں نے اپنے مخصوص طنزیہ انداز میں کہی، لیکن اس میں ایک کڑوا سچ بھی چھپا ہے۔ حقیقت...
    افغانستان میں اقوام متحدہ کے امدادی مشن کی رپورٹ کے مطابق خواتین کی سیاسی، سماجی اور معاشی زندگی کو نشانہ بنایا گیا ہے، ان کی نقل و حرکت، تعلیم، کاروبار اور عوامی زندگی میں شمولیت پر سخت پابندیاں لگائی گئی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ نے طالبان کے زیرِ اقتدار افغانستان میں نافذ کیے گئے اخلاقی قوانین پر ایک چشم کشا رپورٹ جاری کی ہے، جس میں ان قوانین کے نتیجے میں خواتین اور عام شہریوں کے انسانی حقوق کی شدید خلاف ورزیوں کو اجاگر کیا گیا ہے۔ افغانستان میں اقوام متحدہ کے امدادی مشن (UNAMA) کی رپورٹ کے مطابق، اگست 2024ء سے طالبان حکومت کی جانب سے قائم کردہ وزارت "امر بالمعروف و نہی عن المنکر" کے تحت افغان...
    راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے نائجیریا کا سرکاری دورہ کیا، جہاں انہوں نے نائجیریا کے وزیر دفاع محمد بدارو ابوبکر سے ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق  جنرل ساحر شمشاد مرزا نے نائجیریا کے چیف آف ڈیفنس سٹاف جنرل کرسٹوفر موسیٰ، آرمی چیف لیفٹیننٹ جنرل اولوفیمی، نیول چیف وائس ایڈمرل اوگالا اور ایئر چیف مارشل حسن ابوبکر سے ملاقاتیں کیں۔ ترجمان پاک فوج نے بتایا چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کی ان الگ الگ ملاقاتوں میں انسداد دہشتگردی، سکیورٹی، دفاعی تعاون اور علاقائی و عالمی امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی جبکہ دونوں ممالک نے دفاعی تعاون کو مزید مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ نائجیرین...
    حافظ نعیم الرحمن نے خط میں کہا کہ آج ہم غزہ میں جو کچھ دیکھ رہے ہیں، وہ نسل کشی سے کم نہیں۔ معصوم شہری، بشمول خواتین اور بچے، بلاتمیز قتل کیے جا رہے ہیں۔ اسپتال، صحافی، اسکول، اور پناہ گاہیں جو بین الاقوامی قوانین کے تحت محفوظ تصور کی جاتی ہیں کو جان بوجھ کر نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ اس ظلم کے سامنے عالمی برادری کی خاموشی یا بے عملی انتہائی تشویشناک ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے اسلامی ممالک کے سربراہان کے نام خط لکھ کر ان کی توجہ غزہ میں جاری صہیونی سفاکیت کی طرف دلائی ہے اور اہل فلسطین کی مدد کے لیے عملی اقدامات کی اپیل کی ہے۔ انھوں نے...
    چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے نائجیریا کا سرکاری دورہ کیا جہاں انہوں نے نائجیریا کے وزیر دفاع محمد بدارو ابوبکر سے ملاقات کی۔ یہ بھی پڑھیں: چیئرمین جوائنٹ چیفس جنرل ساحر شمشاد کا دورہ روس اور اہم عسکری ملاقاتیں پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے نائجیریا میں نائجیریا کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل کرسٹوفر موسیٰ، آرمی چیف لیفٹیننٹ جنرل اولوفیمی، نیول چیف وائس ایڈمرل اوگالا، اور ایئر چیف مارشل حسن ابوبکر سے ملاقاتیں کیں۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کی ان الگ الگ ملاقاتوں میں انسداد دہشتگردی، سیکیورٹی، دفاعی تعاون اور علاقائی و...
    وزیراعظم شہباز شریف سے بیلاروس کی قومی اسمبلی کی کونسل آف ری پبلک کی چیئرپرسن نتالیہ کوچانووا اور ایوان نمائندگان کے چیئرمین ایگور سرجیینکو نے اہم ملاقات کی اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور بیلاروس کے درمیان پارلیمانی سطح پر تعلقات کو مزید فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا اور دوطرفہ تعاون کو وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا ملاقات کے دوران دونوں اطراف نے اس بات پر زور دیا کہ پارلیمانی روابط دونوں ملکوں کے درمیان مضبوط تعلقات کے قیام میں کلیدی کردار ادا کر سکتے ہیں وزیراعظم شہباز شریف نے گفتگو کے دوران کہا کہ پاکستان اور بیلاروس کے تعلقات میں حالیہ پیش رفت خوش آئند ہے اور ان تعلقات کو مزید گہرا کرنے کے...
    —فائل فوٹو ٹھٹہ کے سول اسپتال میں دورانِ علاج بچے کے جاں بحق ہونے پر ورثاء مشتعل ہو گئے۔ٹھٹہ کے سول اسپتال میں دورانِ علاج بچہ احمد ہلایو دم توڑ گیا، جس پر اہلِ خانہ نے اسپتال میں توڑ پھوڑ شروع کر دی۔ سوال اسپتال کراچی میں خسرہ اور نمونیا سے متاثرہ بچی کا انتقال، اہلِخانہ کا احتجاجکراچی میں خسرہ اور نمونیا سے متاثرہ بچی کے سول اسپتال میں انتقال کے بعد اہلِ خانہ کی جانب سے احتجاج کیا گیا ہے۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ اسپتال کے عملے نے علاج کے دوران غفلت برتی، بچے کو غلط انجکشن لگایا گیا۔میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر یامین شاہ کا کہنا ہے کہ الزامات کی انکوائری کی جائے گی۔
    کراچی(نیوز ڈیسک) دریائے سندھ سے چھ کینالز نکالنے کا معاملہ پر سندھ بار کونسل نے (آج) 12 اپریل کو صوبے بھر کی عدالتوں کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا۔ سندھ بار کونسل کے مطابق صوبے بھر کے وکلاء آج عدالتوں میں پیش نہ ہوں، دریائے سندھ سے چھ کینالر نکالنے کے منصوبے کی مذمت کرتے ہیں، دریائے سندھ سے کینالر نکالنے سے ماحول، معاشرے اور معیشت پر خطرناک اثرات مرتب ہوں گے۔ سندھ بار کونسل نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت دریائے سندھ پر کینالز بنانے کا منصوبہ فوری واپس لے، اگر وفاقی حکومت نے کینالر نکالنے کا فیصلہ واپس نہ لیا تو آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے۔ Post Views: 3
    کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) اسلام آباد میں ایک ایڈونچر سٹی پارک کی تعمیر پر غور کر رہی ہے، جس کا مقصد شہر کے سب سے بڑے سیاحتی مقامات میں سے ایک بنانا ہے۔ اس اقدام کے حوالے سے  گزشتہ روز سی ڈی اے ہیڈ کوارٹرز میں وفاقی سیکرٹری داخلہ محمد خرم آغا کی زیر صدارت اجلاس کے دوران تبادلہ خیال کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں:عیدالفطر پر بلوچستان کے کون سے سیاحتی مقامات کی سیر کی جاسکتی ہے؟  اجلاس میں چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا، ممبر ماحولیات اور سی ڈی اے کے دیگر متعلقہ سینئر افسران نے شرکت کی۔ ملاقات میں اسلام آباد میں ایک مناسب جگہ پر ایڈونچر سٹی پارک کے قیام پر تبادلہ خیال کیا...
    نیویارک (اوصاف نیوز)امریکہ میں 30 روز سے زائد قیام کرنے والے ایسے تمام غیرملکیوں کے خلاف ہفتے سے قانونی کارروائی کی جائے گی جنہوں نے ایلیئن رجسٹریشن ایکٹ کے تحت خود کو رجسٹرڈ نہیں کرایا۔ امریکی وزیر برائے ہوم لینڈ سکیورٹی کرسٹی نوئم نے تمام غیر ملکی شہریوں کو خبردار کیا تھا کہ وہ وفاقی قانون کے تحت خود کو رجسٹرڈ کرانے سے متعلق دی گئی 11 اپریل کی ڈیڈ لائن کا فائدہ اٹھائیں۔دوسری صورت میں سخت کارروائی کیلئے تیار رہیں۔ قانون کے تحت ایسے ایلیئن یعنی غیرملکیوں کو مجرم تصور کیا جائے گا اور انہیں جرمانہ، سزائے قید یا دونوں سزائیں بیک وقت دی جاسکیں گی۔ہوم لینڈ سکیورٹی کی وزیر کرسٹی نوئم نے کہا کہ صدر ٹرمپ اور وہ...
    اب تک اسلام آباد ہائیکورٹ میں زیر التوا مقدمات کی ایک بینچ سے دوسرے بینچ کو منتقلی ایک اور وجہ نزاع بن چُکی ہے، آج جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان پر مشتعمل اسلام آباد ہائی کورٹ کے ڈویژن بینچ نے اِس سلسلے میں باقاعدہ آرڈر جاری کر دیا ہے۔ دارالحکومت کے لیے مختص ہائیکورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ بنیادی طور پر دہلی ہائیکورٹ کی طرز پر وفاقی دارالحکومت کے لیے مختص ایک ہائیکورٹ ہے، لیکن تمام وفاقی وزارتیں چونکہ اسلام آباد میں ہیں اِس لیے یہ عدالت وفاقی معاملات میں بھی ایک خاص اہمیت حاصل کر گئی ہے۔ لیکن اِس وقت اِسلام آباد ہائیکورٹ تنازعات کی زد میں ہے جس کا بڑا سبب لاہور، سندھ اور...
    امریکہ میں ممکنہ تباہ کن سیلاب کی پیش گوئی، ناسا نے خبردار کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 12 April, 2025 سب نیوز وسطی امریکی ریاستیں نے اس سیلاب کی تیاری شروع کر دی ہیں جس کے بارے میں ناسا نے خبردار کیا ہے کہ یہ اپریل کے دوسرے نصف میں آئے گا اور یہ گزشتہ ہزار سال کا بدترین سیلاب ہوگا۔ توقع ہے کہ حالیہ دور میں یہ سب سے زیادہ تباہ کن موسمی واقعات میں سے ایک ہوگا۔ نیشنل ویدر سروس اسے ایک غیر معمولی موسمیاتی واقعہ سمجھتی ہے جس سے تاریخی سیلاب آنے کا خطرہ ہے۔ ایسا بدترین واقعہ امریکہ نے ہزار سالوں میں نہیں دیکھا۔ پیشن گوئی میں وسطی امریکہ میں کئی علاقوں کے آفت زدہ...
    وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے حج و زیارات میں زائرین کو درپیش مسائل کو حکومت کی جانب سے حل کرنے کے کوششوں سے آگاہ کیا اور باہمی کاوشوں سے رواں برس حج و زیارات میں عوام کو مذید بہتر سہولیات دینے کی یقین دھانی کروائی، وفاقی وزیر نے ملک بھر میں اتحاد بین المسلیمین کے لیے بھی باہمی کاوشوں کو اہم قرار دیا۔  اسلام ٹائمز۔ شیعہ علما کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ نے وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف سے ملاقات کی۔ اور حج و زیارات سے متعلق معاملات پر گفتگو کی۔ ملاقات میں حج و عمرہ اور زیارات...
    اسلام آباد: حکومت نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کی نجکاری کے لیے نئے اشتہارِ دلچسپی جاری کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ یہ فیصلہ پی آئی اے کی دو دہائیوں بعد سالانہ منافع رپورٹ ہونے کے صرف دو دن بعد کیا گیا ہے۔ حکومت 51 سے 100 فیصد تک حصص فروخت کرنے کے لیے تیار ہے، جبکہ نجکاری سے قبل پی آئی اے کا پرانا قرضہ حکومت کے ذمے منتقل کر دیا گیا ہے۔ مشاورتی خدمات کے لیے معروف عالمی فرم جونس لینگ لاسیل (JLL) کو مقرر کیا گیا ہے۔ پچھلی بولی میں کم دلچسپی کے باعث شرائط میں نرمی کی گئی ہے۔ حکومت پہلے ہی تمام سرکاری ادارے نجی شعبے کو دینے کا اعلان...
    سٹی42: وفاقی حکومت نے داسو ہائیڈرو پاور منصوبے کی لاگت کا تخمینہ 1.74 کھرب روپے تک بڑھا دیا ہے۔ سنٹرل ڈیویلپمنٹ ورکنگ پارٹی نے آج اپنے اجلاس میں داسو ڈیم پروجیکٹ کی لاگت کے نئے تخمینہ کی منظوری دی۔سنٹرل ڈیویلپمنٹ ورکنگ پارٹی  کے اجلاس میں 10 ترقیاتی منصوبے پیش کیے گئے جن میں سے CDWP نے  4  منصوبوں کی منظوری دے دی، باقی چھ منصوبوں کو ایکنک دیکھے گی۔    اسد عمر نے بزدار کو وزیراعلیٰ پنجاب بنانے کے فیصلے کا تمسخر اڑانا شروع کردیا  بلوچستان میں تعلیم کے معیار میں بہتری اور رسائی بہتر بنانے کے لئے کیلئے 28 ارب روپے کا منصوبہ تجویز کیا گیا۔  شیخوپورہ میں قائداعظم یونیورسٹی کا سب کیمپس قائم کرنے کی منظوری...
    اسلام ٹائمز: متعدد ایسے چہرے جنکو اخبارات اور ٹیلی ویژن کی اسکرین پر دیکھا تھا، آج میرے سامنے ایک دوسرے سے گپ شپ اور احوال پرسی کرتے نظر آرہے تھے۔ اس اجتماع میں واحد پاکستانی ہونے کیوجہ سے بظاہر میرا ہم زبان تو کوئی نہ تھا، لیکن آشنا چہروں کی اس کثرت کی بدولت اجنبیت سے زیادہ آشنائیت کا ماحول غالب تھا۔ تلاشی و چیکنگ کے پروسس کے بعد جب حسینیہ امام خمینی جہاں رہبر انقلاب اسلامی خطاب فرماتے ہیں، پہنچے تو نماز مغرب میں ابھی ایک گھنٹہ باقی تھا۔ کچھ مہمان نماز کی صف میں بیٹھ کر تسبیح و تقدیس میں مشغول تھے اور کچھ مختلف ٹولیوں میں یا دو دو کی صورت میں گفت و شنید میں مگن...
    بھارت میں ایک نالے سے ایک لاش ملی تھی جسے چادر میں لپیٹ کر پتھر اور سیمنٹ کے تھیلے سے باندھ کر پھینکا گیا تھا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق دہلی پولیس نے ایک ماہ سے جاری مسلسل تفتیش کے بعد نہ صرف لاش کی شناخت کرلی بلکہ قاتل کا بھی پتا چلا لیا۔ نالے سے ملنے والی لاش کی شناخت نہیں ہوپا رہی تھی۔ پولیس نے لاش کی ناک سے لونگ نکال کر پتا کرایا کہ کس جیولر کی ہے۔ جیولر کی مدد سے پولیس کو پتا چلا کہ یہ لونگ انیل کمار نامی بزنس مین نے خریدی تھی جو گڑگاؤں کے ایک فارم ہاؤس میں رہتے ہیں۔ پولیس نے بزنس مین شوہر سے پوچھ گچھ کی تو اُس نے بہانہ بنایا...
    سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا ہے کہ ’فلسطینیوں کو ان کی اراضی سے نقل مکانی کے حوالے سے کسی بھی قسم کی تجویز کو سختی سے مسترد اور غزہ میں فوری و مستقل بنیادوں پر جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہیں‘۔ شہزادہ فیصل بن فرحان نے ترکیہ کے شہر انطالیہ میں غزہ پٹی کے حوالے سے منعقد ہونے والے عرب اور اسلامی مشترکہ سربراہی وزارتی اجلاس کے بعد ہونے والی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے مزید کہا ’غزہ پٹی میں فوری اور مستقل بنیادوں پر جنگ بندی ہونا ضروری ہے تاکہ شہریوں کی مشکلات کو حل کرتے ہوئے فلسطینی ریاست کے قیام کے ذریعے مسئلہ فلسطین کے حتمی سیاسی حل کی راہ ہموار ہوسکے‘۔ سعودی وزیر...
    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں اسلام آباد یونائیٹڈ 3 اور لاہور قلندرز 2 بار چیمپئن بن چکی ہیں، بقیہ ٹیمیں ایک ایک بار ٹائٹل جیت سکیں۔ پی ایس ایل میں شامل تمام 6 ٹیمیں چیمپئن بننے کا مزہ چکھ چکیں ہیں، لیگ کا آغاز 2016 میں یواے ای سے ہوا، جہاں مصباح الحق کی قیادت میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے میلہ لوٹا۔ 2017 میں پی ایس ایل سیزن 2 کا فائنل لاہور میں ہوا، جس میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پھر ناکام ہوئی اور پشاورزلمی نے میدان مارا۔ 2018 میں اسلام آباد یونائیٹڈ پھر سے بازی لے گئے اور پشاور زلمی کو ہار کا سامنا کرنا پرا جبکہ 2019 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی قسمت جاگی اور پھر پشاور...
    گورنر سندھ نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان برادرانہ تعلقات ہیں جنہیں مزید مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے مختلف شعبوں میں مشترکہ منصوبوں اور تجارتی سرگرمیوں میں وسعت کی اہمیت پر زور دیا۔ ایرانی قونصل جنرل حسن نوریان نے حکومتِ سندھ کی جانب سے تعاون پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایران پاکستان کے ساتھ ہر ممکن تعاون کو فروغ دینے کا خواہاں ہے۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے ایرانی قونصل جنرل حسن نوریان نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران پاک ایران دوطرفہ تعلقات، تجارتی مواقع، اور مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کو فروغ دینے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر گورنر سندھ نے کہا کہ...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)حکومت نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کی نجکاری کے لیے نئے اشتہارِ دلچسپی جاری کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ یہ فیصلہ پی آئی اے کی دو دہائیوں بعد سالانہ منافع رپورٹ ہونے کے صرف دو دن بعد کیا گیا ہے۔ حکومت 51 سے 100 فیصد تک حصص فروخت کرنے کے لیے تیار ہے، جبکہ نجکاری سے قبل پی آئی اے کا پرانا قرضہ حکومت کے ذمے منتقل کر دیا گیا ہے۔ مشاورتی خدمات کے لیے معروف عالمی فرم جونس لینگ لاسیل (JLL) کو مقرر کیا گیا ہے۔ پچھلی بولی میں کم دلچسپی کے باعث شرائط میں نرمی کی گئی ہے۔ حکومت پہلے ہی تمام سرکاری ادارے نجی شعبے کو دینے کا اعلان کر چکی ہے۔ مشیرِ...
    جے یو آئی وفد نے وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی سے ملاقات کے موقع پر بی این پی کے دھرنے اور دیگر مسائل کے حل کیلئے ثالثی کا کردار ادا کرنیکی پیشکش کی۔ وزیراعلیٰ نے انہیں اپنے موقف سے آگاہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام نے حکومت کو بلوچستان کی موجودہ صورتحال میں مسائل کے حل کیلئے ثالثی کا کردار ادا کرنے کی پیشکش کی ہے۔ آج کوئٹہ میں وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی سے جمعیت علماء اسلام کے رہنماء مولانا عبدالغفور حیدری کی سربراہی میں وفد نے ملاقات کی۔ وفد میں سینیٹر مولانا عبدالواسع، اپوزیشن لیڈر یونس عزیز زہری سمیت جے یو آئی کے سینئر رہنماء شامل تھے۔ ملاقات میں بلوچستان میں امن و امان، مجموعی صورتحال سمیت بی این پی...
    میڈیا سے گفتگو میں وزیر اطلاعات سندھ کا کہنا تھا کہ جن رہنماؤں نے ڈمپرز جلانے کا حکم دیا، وہ اب کیوں چھپے ہوئے ہیں، یہاں صرف عوام کو استعمال کیا جاتا ہے، لسانیت کی طرف لوگوں کودھکیل نہیں دے سکتے، اب آپ اس شہر کو یرغمال نہیں بنا سکتے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ واضح کہہ چکے ہیں کہ کینالز نہیں بننے دیں گے، عرفان صدیقی نے آئین نہیں پڑھا تو انہیں سینیٹر بھی نہیں رہنا چاہیئے۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ عرفان صدیقی نے پیپلز پارٹی کے بغض میں قابل مذمت باتیں کیں، عرفان صدیقی نے بیانات کو پیپلز پارٹی کی سیاسی ضرورت قرار دیا تھا۔...
    اوٹاوا: کینیڈا نے 13 نئے ممالک کے شہریوں کے لیے ویزے کے بغیر داخلے کی اجازت دے دی ہے۔ ان مسافروں کو اب صرف ایک الیکٹرانک ٹریول آتھورائزیشن (eTA) کی ضرورت ہوگی، جو آسان اور تیز آن لائن عمل کے ذریعے حاصل کی جا سکتی ہے۔ یہ اعلان کینیڈین وزیر برائے امیگریشن، مہاجرین و شہریت، شان فریزر نے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس فیصلے کا مقصد کینیڈا کے بین الاقوامی تعلقات کو مضبوط بنانا اور مسافروں کے لیے سفری عمل کو آسان بنانا ہے۔ نئے شامل کیے گئے 13 ممالک یہ ہیں: انٹیگوا اور باربوڈا، ارجنٹینا، کوسٹا ریکا، مراکش، پاناما، فلپائن، سینٹ کٹس اینڈ نیوس، سینٹ لوشیا، سینٹ ونسنٹ اینڈ دی گرینیڈائنز، سیشلز، تھائی لینڈ، ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو،...
    جمعہ کے اجتماع سے خطاب میں وفاق المدارس الشیعہ کے صدر کا کہنا تھا کہ آج کا سعودی فرما نروا محمد بن سلمان روشن خیال ہے اور وہ اپنے ملک کی آمدن میں اضافے کا خواہاں بھی ہے، اگر وہ اہلبیت اطہار کی قبروں کو دوبارہ تعمیر کر دیں تو یقینی طور پر انہیں حج سے زیادہ مالی فائدہ ہوگا اور اگر محمد بن سلمان یہ کام کر دیں تو سعودی عرب کی نہ صرف آمدنی میں اضافہ ہوگا بلکہ اسلامی دنیا میں ان کا وقار اور عزت بڑھ جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر علامہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے جامع علی مسجد حوزہ علمیہ جامعتہ المنتظر لاہور میں خطبہ جمعہ دیتے ہوئے کہا...
    لندن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔11 اپریل ۔2025 )امریکہ اور چین کے درمیان تجارتی کشیدگی میں نئی پیش رفت ہوئی ہے اوربیجنگ نے صدر ٹرمپ کی جانب سے چینی مصنوعات پر بھاری ٹیرف کے نفاذکے جواب میں امریکہ سے آنے والی درآمدی اشیا پر 125 فیصد نیا ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کیا ہے جو ہفتے کے روز سے نافذ العمل ہوگا.(جاری ہے) رپورٹ کے مطابق یہ اقدام دونوں ممالک کے درمیان جاری تجارتی جنگ میں اس سلسلے کی ایک کڑی ہے جس میں چین، امریکہ کی جانب سے عائد کردہ ٹیرف میں اضافے کا جواب ویسے ہی ٹیرف بڑھا کر دے رہا ہے اگرچہ چین کی وزارتِ تجارت نے امریکی ٹیرف کو نمبرز کا کھیل اور غیر اہم قرار...
    کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اپریل2025ء) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے جمعہ کو یہاں جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری کی سربراہی میں جے یو آئی کے سنیئر نمائندہ وفد نے ملاقات کی وفد میں جمعیت علمائے اسلام کے صوبائی امیر سینیٹر مولانا عبدالواسع، اپوزیشن لیڈر یونس عزیز زہری، اراکین صوبائی اسمبلی ظفر آغا، اصغر خان ترین ، سابق صوبائی وزیر مولانا حسین احمد شرودی سمیت سینئر صوبائی اکابرین بھی شریک تھے ۔ملاقات میں بلوچستان میں امن و امان کی صورتحال، مجموعی سیاسی حالات اور بلوچستان نیشنل پارٹی کے جاری دھرنے سے متعلق تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔اس موقع پر جمعیت علمائے اسلام کے وفد نے موجودہ صورتحال...
    اسلام آباد: ہائی کورٹ چیف جسٹسز اختیارات سے متعلق کیس کے دوران وکیل نے دلائل میں کہا کہ چیف جسٹسز نے ملازمین کو ایک کروڑ تک انکریمنٹ دیا۔ سپریم کورٹ میں ہائی کورٹ چیف جسٹسز اختیارات سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، جس میں ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے عدالت کو بتایا کہ پنجاب ہائیکورٹ کا جواب جمع ہو چکا ہے۔ جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیے کہ جب تک ہائیکورٹ کے رولز نہیں بنیں گے ایسا ہی چلے گا۔ درخواست گزار کے وکیل میاں داؤد نے کہا کہ چیف جسٹسز نے بعض ملازمین کو ایک کروڑ روپے تک کا انکریمنٹ دیا۔ ایک ملازم ایسے بھی ہیں جن کےانکریمنٹ لگ لگ کر ان کی مراعات جج کے برابر ہوچکیں۔...
    الجزیرہ کے نمائندے طارق ابو عزوم نے دیر البلح سے رپورٹ کرتے ہوئے کہا کہ خان یونس شہر میں رہائشی علاقوں اور عارضی خیموں کو منظم طریقے سے نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل غزہ کے مختلف علاقوں کو تنہا کرنے اور ایک 'بفر زون' قائم کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی افواج کی جانب سے غزہ پٹی میں صرف فوجی حملے ہی نہیں بلکہ طبی دباؤ بھی بڑھا دیا گیا ہے، جس سے فلسطینی عوام دوہری اذیت کا شکار ہیں۔ الجزیرہ کے نمائندے طارق ابو عزوم نے دیر البلح سے رپورٹ کرتے ہوئے کہا کہ خان یونس شہر میں رہائشی علاقوں اور عارضی خیموں کو منظم طریقے سے نشانہ بنایا جا...
    بلوچستان میں امن و امان اور بلوچستان نیشنل پارٹی کے تناظر میں جمعیت علما اسلام نے ثالثی کا کردار ادا کرنے کی پیش کردی۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری کی سربراہی میں وفد نے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں جمعیت علمائے اسلام کے صوبائی امیر سینیٹر مولانا عبدالواسع، اپوزیشن لیڈر یونس عزیز زہری سمیت سینئر صوبائی اکابرین شریک تھے۔ ملاقات میں بلوچستان میں امن و امان اور  مجموعی صورتحال سمیت بلوچستان نیشنل پارٹی کے دھرنے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ جمعیت علمائے اسلام کے وفد نے موجودہ صورتحال میں ثالثی کا کردار ادا کرنے کی پیشکش کردی۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے حکومت کے موقف...
    اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایک اہم فیصلہ جاری کرتے ہوئے ڈپٹی رجسٹرار جوڈیشل کو آئندہ سنگل بینچ سے ڈویژن بینچ میں کیسز کی منتقلی بغیر قانونی جواز کے کرنے سے روک دیا ہے عدالت کی جانب سے یہ واضح ہدایت دی گئی ہے کہ ڈپٹی رجسٹرار آئندہ کسی بھی کیس کی ٹرانسفر یا مارکنگ کرتے وقت عدالتی گائیڈ لائنز کو مدنظر رکھیں فیصلے میں کہا گیا ہے کہ قائم مقام چیف جسٹس کی ہدایت پر ڈویژن بینچ میں مقرر کیے گئے کیسز کو واپس دیگر بینچز میں بھیجنے کا عمل بھی روک دیا جائے عدالت نے حکم دیا کہ جب تک فل کورٹ ہائیکورٹ رولز سے متعلق مزید رائے نہیں دیتا تب تک انہی جاری کردہ گائیڈ لائنز پر عمل...
    دبئی سے ڈھاکا جانے والی غیر ملکی ائیرلائن کے طیارے کو کراچی ایرپورٹ پر میڈیکل ایمرجنسی کے باعث لینڈنگ کرنا پڑی۔   ذرائع کے مطابق فلائی دبئی کی پرواز ڈھاکا جا رہی تھی۔ طیارے میں سوار ایک مسافر کی طبیعت بگڑنے پر کپتان نے کراچی ایئر ٹریفک کنٹرول( اے ٹی سی) سے رابطہ کیا جس کے بعد پرواز کوبحفاظت  لینڈ کروایا گیا۔ مسافر کو ائیرپورٹ پر تعینات طبی عملہ چیک کر رہا ہے۔ مزید پڑھیں : بھارت جانے والے طیارے کی کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ پرواز ایف زیڈ 501 کو بنگلا دیش کے مقامی وقت کے مطابق صبح 7 بجے ڈھاکا ائیرپورٹ پرلینڈ کرنا تھا۔ میڈیکل ایمرجنسی کے باعث پرواز کو کراچی ائیرپورٹ کی طرف موڑا گیا۔
    کراچی (آئی این پی )ملائشیا کی ایئر ایشیاایکس نے کراچی سے کوالمپور کے لیے ہفتہ وار 4 پروازیں آپریٹ کرنے کا اعلان کردیا۔میڈیارپورٹ کے مطابق 30 مئی سے شروع ہونے والی پروازوں کے لیے بکنگ کا آغاز کردیا گیا، ٹکٹ کی قیمت 55 ہزار 800 روپے مقرر کی گئی ہے۔ایئرلائن کی جانب سے اپنی پروازوں کے ذریعے سالانہ ایک لاکھ سے زائد مسافروں کو سفری سہولیات کی فراہمی کا ٹارگٹ مقررکیا گیا ہے۔کراچی سے کوالالمپور کے دوطرفہ پروازیں پیر،بدھ،جمعہ اور اتوار کو آپریٹ کی جائیں گی۔  مزید :
     اویس کیانی: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے سلطنت عمان کے سفیر فہد سلیمان خلف الخروسی کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا،ملاقات میں پاکستان اور عمان کے درمیان تعلقات کو مزید وسعت دینے کا عزم، سکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان عمان کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے، پاکستان اور عمان کے درمیان برادرانہ تاریخی تعلقات مشترکہ عقیدے اور ثقافت پر مبنی ہیں۔ گوگل میپ ڈرائیور کو موت کے منہ لے گیا، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل تین لاکھ سے زائد پاکستانی عمان میں مقیم ہیں اور عمان کی تعمیر و ترقی میں بھر پور...
    قیصرکھوکھر: حکومت پنجاب کے 4محکمہ جات کی آسامیوں کے تحریری اور حتمی نتائج کا اعلان کیاگیا۔گوجرانوالہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں سب انجینئر سول کی4آسامیوں کیلئے 21امیدوار کامیاب ہوئے، آصف علی، محمد مبشر احسن، شاہ زیب برخوردار، عثمان زبیر، احمد رضا، محمد ناظم کامیاب ہوئے۔سب انجینئر سول کے لیے فیصل عباس، محمد شاہد، محمد آصف، محمد امجد، محمد لقمان، راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں سب انجینئر کی ایک آسامی کیلئے 5امیدوار کامیاب ہوئے۔سب انجینئر کیلئے محمد آصف، محمد لقمان، ابرار خان، محمد عثمان اور ارسلان کامیاب ہوئے جبکہ ڈپٹی کمشنر آفس خوشاب میں سٹینوگرافر کی 16 آسامیوں کا تحریری امتحان ہوا۔سٹینوگرافر کی 16 آسامیوں کیلئے کوئی امیدوار تحریری امتحان میں کامیاب نہ ہو سکا، پی پی ایس سی میں ریسرچ اسسٹنٹ کی آسامی...
    وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے حج و زیارات میں زائرین کو درپیش مسائل کو حکومت کیجانب سے حل کرنے کے کوششوں سے آگاہ کیا اور باہمی کاوشوں سے رواں برس حج و زیارات میں عوام کو مذید بہتر سہولیات دینے کی یقین دھانی کروائی۔ اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ نے وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف سے ملاقات کی اور حج و زیارات سے متعلق معاملات پر گفتگو کی۔ ملاقات میں حج و عمرہ اور زیارات مقدسہ کے لیے بعض عوامی مسائل سے وفاقی وزیر کو آگاہ کیا گیا اور حج، محرم اور اربعین سے...
    ملاقات میں حج و عمرہ اور زیارات مقدسہ کے لیے بعض عوامی مسائل سے وفاقی وزیر کو آگاہ کیا گیا اور حج، محرم اور اربعین سے قبل ان مسائل کو حل کر کے زائرین کو سہولیات فراہم کرنے کی اپیل کی۔ اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ نے وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف سے ملاقات کی۔ اور حج و زیارات سے متعلق معاملات پر گفتگو کی۔ ملاقات میں حج و عمرہ اور زیارات مقدسہ کے لیے بعض عوامی مسائل سے وفاقی وزیر کو آگاہ کیا گیا اور حج، محرم اور اربعین سے قبل ان مسائل کو حل...
    بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کرانے پر پی ٹی آئی راہنما کی طرف سے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کے نام درخواست میں کہا گیا کہ جیل انتظامیہ اور اڈیالہ چوکی پولیس اسلام آباد ہائی کورٹ اور اے ٹی سی کورٹ کے فیصلے کی خلاف ورزی کر رہی ہے۔ انہوں نے لکھا کہ جیل انتظامیہ اور پولیس چوکی اڈیالہ کے رویہ کے خلاف توہین عدالت کی درخواست ہائی کورٹ میں دائر کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کرانے پر نیاز اللہ نیازی نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کے نام درخواست لکھ دی۔ درخواست میں کہا گیا کہ سلمان اکرم راجہ نے 5 راہنماؤں کے نام ملاقات کے لیے دیئے، بانی سے عمر ایوب، شبلی فراز، علامہ...
    پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ امریکی وفد کی جیل میں بانی پی ٹی آئی سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی۔اپنے بیان میں عرفان صدیقی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کسی فرد سے نہیں ملنا چاہتے تو حکومت کیا کرے؟ بانی پی ٹی آئی کو جس سے ملنا ہوتا ہے، ان کی ملاقات ہو جاتی ہے۔رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ نواز شریف نے انتخابات سے پہلے ہی وزیر اعظم نہ بننے کا فیصلہ کر لیا تھا، چھ نہروں کی تعمیر کی مخالفت میں بیانات پیپلز پارٹی کی سیاسی ضرورت ہے، نہروں کے معاملے میں ٹائم لائن کو دیکھیں۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی 8 جولائی 2024 سے 14 مارچ...
    اسلام آباد میں منعقدہ فلسطین اور امت مسلمہ کی ذمہ داری کے عنوان سے کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ سوال ہوتا ہے کہ اگر ہم ڈٹ گئے اور فلسطینیوں کا ساتھ دیا تو پاکستان کی معیشت کیسے چلے گی۔ اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ہمارے ملک کی حکومت پھٹی ہوئی قمیض کی طرح عجیب ہے، پی ڈی ایم کی حکومت ہے اور اُس کا صدر (میں) اپوزیشن میں ہوں۔ اسلام آباد میں منعقدہ فلسطین اور امت مسلمہ کی ذمہ داری کے عنوان سے کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے فضل الرحمان نے کہا کہ سوال ہوتا ہے کہ اگر ہم ڈٹ گئے اور فلسطینیوں کا...
    علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے جاری کوششوں کو سراہا اور ان کوششوں کو مزید منظم اور مسلسل جاری رکھنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ انشاءاللہ، آخری شیعہ لاپتہ جوان کی بازیابی تک ہماری کوششیں جاری رہیں گی۔ اسلام ٹائمز۔ خانوادہ شیعہ لاپتہ افراد کی جانب سے ایک اہم خط حجت الاسلام و المسلمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کو پیش کیا گیا۔ اس موقع پر معروف علماء کرام، علامہ اصغر شہیدی اور علامہ عقیل موسیٰ بھی موجود تھے۔ خط میں شیعہ لاپتہ افراد کے مسائل اور ان کی بازیابی کے حوالے سے علما سے کردار ادا کرنے کی اپیل کی گئی۔ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے...
    منی لانڈرنگ کیس میں بڑی پیش رفت کے ساتھ مصطفی عامر قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا جب کہ  انسداد دہشتگردی کی منتظم عدالت نے ملزم کو جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کردیا۔ کراچی سینٹرل جیل میں انسداد دہشت گردی کمپلیکس میں منتظم عدالت کے روبرو ایف آئی اے حکام پیش ہوئے، ایف آئی اے حکام نے عدالت سے منی لانڈرنگ کیس میں ارمغان سے تفتیش کے لیے فیزیکل ریمانڈ کی استدعا کی۔ عدالت نے حکام کو متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کا کہا اور ہدایت کی وہاں این او سی لیں اس کے بعد ریمانڈ دینے یا نہ دینے کا فیصلہ کیا جائے گا۔ ایف آئی اے حکام انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے...
    فوٹو: فائل بانی پی ٹی آئی کے ترجمان نیاز اللّٰہ نیازی نے کہا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ ہے کہ فہرست کے مطابق ملاقاتیں کروائی جائیں۔ عدالتی فیصلے کی خلاف ورزی کی جارہی ہے۔راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نیاز اللّٰہ نیازی کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی سے آج ملکی صورتحال پر گفتگو کرنا تھی، بانی پی ٹی آئی سے خیبر پختونخوا کے مائنز اینڈ منرلز بل پر ہدایت لینی تھی۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصلہ دیا۔  سلمان اکرم راجہ، ظہیر عباس، نیاز اللّٰہ نیازی کو اڈیالہ جیل جانے سے روک دیا گیاپاکستان تحریکِ انصاف کے بانی، عمران خان...
    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اپریل2025ء)وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین نے بیج بنانے والی پرائیویٹ کمپنیوں کے نمائندوں سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران انہوں نے وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف کے وڑن کے مطابق زرعی شعبے میں گرین ایگریکلچر ریفارمز متعارف کروانے کے حکومتی عزم کا اعادہ کیا۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی اولین ترجیح ہے کہ کسانوں کو معیاری اور رجسٹرڈ بیج فراہم کیے جائیں تاکہ فصلوں کی پیداوار میں اضافہ ممکن ہو۔(جاری ہے) اس مقصد کے لیے نیشنل ریگولیٹری اتھارٹی اور پنجاب ایگریکلچر ڈیپارٹمنٹ فیلڈ انسپکٹرز کے ذریعے بیج کی کوالٹی کو ریگولیٹ کر رہے ہیں۔وفاقی وزیر نے بتایا کہ 95 فیصد کسان چھوٹے کاشتکار...
    ایک بیان میں اے این پی سندھ کے صدر نے کہا کہ کراچی ہم سب کا ہے، ہمیں اتحاد، برداشت اور بھائی چارے کو فروغ دینا ہوگا، عوام افواہوں پر کان نہ دھریں اور باہمی محبت کو فروغ دیں، شہر کا امن ہم سب کا امن ہے، اسے برقرار رکھنا ہم سب کی ذمہ داری بنتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر شاہی سید نے ڈمپرز جلانے کے واقعے کو لسانی فسادات کی کوشش قرار دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق رہنما عوامی نیشنل پارٹی شاہی سید نے ڈمپرز جلانے کا واقعے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ کراچی میں ایک بار پھر لسانی فسادات کی کوشش کی جارہی ہے۔ رہنما اے این پی نے کہا کہ ٹریفک...
    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی مہنگی ترین فرنچائز ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان لیگ کی تاریخ کے کامیاب ترین کپتان ہیں۔ وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کی جیت کا تناسب 68.5 فیصد ہے (جو پی ایس ایل کے کسی بھی کپتان سے زیادہ ہے)، انہوں نے 42 میں 29 میچز میں کامیابی حاصل کررکھی ہے۔ رضوان کی قیادت میں ملتان سلطانز کی ٹیم نے 2021 میں ٹائٹل اپنے نام کیا تھا، بعدازاں 2022، 2023 اور 2024 میں رنز اَپ ٹیم بن کر ابھری تھی۔ مزید پڑھیں: پی ایس ایل؛ پشاور زلمی کیلئے بُری خبر! اہم کرکٹر انجری کا شکار شاداب خان کی کپتانی میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے 2024 میں ٹائٹل اپنے نام کیا تھا، جنہوں نے...
    پاکستانی کمپنیوں نے ہیم ٹیکسٹائل کولمبیا 2025ء میں شاندار شرکت کی جس کے بعد لاطینی امریکا کی منڈی سے بہترین رسپانس ملا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستانی ٹیکسٹائل کمپنیوں نے لاطینی امریکا کی منڈیوں میں ایکسپورٹ کے مواقع تلاش کرنے کے لیے ہیم ٹیکسٹائل کولمبیا 2025ء میں شرکت کی۔ پاکستان کمپنیوں کی شمولیت نے لاطینی امریکا کی مارکیٹ سے شاندار رسپانس حاصل کیا۔ اس نمائش میں پاکستان کی کلاسیک ٹیکسٹائل، کے بی ایکسپورٹس، مہے انٹرنیشنل اور ظفر فیبرکس نے اپنی مصنوعات کی نمائش کی اور ان کمپنیوں کو لاطینی امریکا میں ہوم ٹیکسٹائلز کے شعبے میں نئی تجارتی مواقع ملے۔ نمائش میں کولمبیا، پیرو اور میکسیکو جیسے ممالک نے سب سے زیادہ طلب کا مظاہرہ کیا، جبکہ پاناما، ایکواڈور، چلی اور ڈومینیکن ریپبلک جیسے اسٹریٹجک...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 اپریل2025ء) وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین سے چینی ریاستی ملکیتی کمپنی کے نمائندوں نے ملاقات کی، وفد میں سی آئی آئی سی ٹیک کے پارٹی کمیٹی سیکریٹری اور چیئرمین وانگ کانگ، بانی و سی ای او یو این آئی انٹرنیشنل میکس ما، سی آئی آئی سی ٹیک کے ڈپٹی جنرل مینجر فو جے، اور سی آئی آئی سی انٹرنیشنل ایجوکیشن ٹیکنالوجی (بیجنگ) کمپنی لمیٹڈ کے جنرل مینجر دوان شاؤ فئی شامل تھے۔ ملاقات کا مقصد پاکستان میں ایک جدید طرز کے اسکل ڈیولپمنٹ انسٹیٹیوٹ کے قیام کے لیے تعاون کے امکانات کا جائزہ لینا تھا۔ اس مجوزہ ادارے کا مقصد پاکستانی نوجوانوں کو مختلف تکنیکی اور پیشہ ورانہ شعبوں میں تربیت دینا ہے۔...
    اسلام آباد: پی ٹی آئی نے دریائے سندھ سے نئی نہریں نکالنے کے خلاف قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں قرارداد جمع کرواتے ہوئے پی پی پی، ایم کیو ایم اور جی ڈی اے سے حمایت لینے کا بھی اعلان کر دیا۔ اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی طرف سے زرتاج گل، احمد چھٹہ اور علی محمد خان نے قرارداد جمع کروائی۔ زرتاج گل کا کہنا تھا کہ سندھ میں نئی نہریں نکالنے پر بے چینی ہے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس بلائے بغیر ایسے حساس فیصلے کیے جا رہے ہیں۔ علی محمد خان نے مطالبہ کیا کہ پی پی پی نہروں کے خلاف ہے تو پی ٹی آئی کی قرارداد کی حمایت کرے۔ میڈیا سے گفتگو میں زرتاج گل کا...
    سینئر پی پی رہنما کیخلاف بدعنوانی، منی لانڈرنگ کے الزامات: ایف آئی اے نے سوالنامہ دے یا WhatsAppFacebookTwitter 0 10 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد : وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد نے پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق سینیٹر فرحت اللہ بابر کے خلاف انکوائری سے متعلق 18 سے 20 سوالات پر مبنی سوال نامہ حوالے کردیا۔ تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد نے سابق سینٹر فرحت اللّٰہ بابر کے خلاف مبینہ طور پر بدعنوانی، غیر قانونی اثاثہ جات، منی لانڈرنگ، ٹیکس چوری کے الزام پر انکوائری شروع کر رکھی ہے۔ ذرائع ایف آئی اے نے کہا کہ پیپلز پارٹی انسانی حقوق سیل کے صدر و سابق...
    پی ٹی آئی نے دریائے سندھ سے کینال نکالنے کے منصوبے پر مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس بلانے کی قرارداد پیش کر دی WhatsAppFacebookTwitter 0 10 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے دریائے سندھ سے کینال نکالنے کے معاملے پر ایک قرارداد اسپیکر آفس میں جمع کرادی ہے، جس میں اہم مطالبات پیش کیے گئے ہیں۔ قرارداد اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی عمر ایوب خان، پارلیمانی لیڈر پی ٹی آئی زرتاج گل، علی محمد خان، مجاہد خان اور دیگر اراکین کے دستخط پر جمع کرائی گئی۔ اس میں فوری طور پر مشترکہ مفادات کونسل (CIC) کا اجلاس طلب کرنے کی درخواست کی گئی ہے تاکہ کینال کی تعمیر کے حوالے سے مسائل...
    پنجاب پبلک سروس کمیشن (پی پی ایس سی) نے حکومت پنجاب کے 07 محکمہ جات کی آسامیوں کے تحریری و حتمی نتائج کا اعلان کر دیا۔ پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولرٹی اتھارٹی میں انفورسمنٹ آفیسر گجرات ڈویژن کے لیے 19 امیدوار سیٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے۔ انفورسمنٹ آفیسر کے لیے آمنہ ظہیر، اسرار شوکت، محمد جنید، کامران خان، فیصل شہزاد۔ عروج ارشد، ابی وقاص، حمزہ منیر، عرفان علی، محمد عمر اور واجد علی کامیاب ہوئے۔ پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولرٹی اتھارٹی میں انویسٹیگیشن آفیسر کے لیے چار امیدوار کامیاب ہوئے جن میں اسرار شوکت، حمزہ منیر، عروج ارشد اور طلحہٰ منیر شامل ہیں۔ دس آسامیاں موضوع امیدواروں کی عدم دستیابی کی وجہ سے خالی رہیں۔ لیبر اینڈ ہیومن ریسورس ڈیپارٹمنٹ...
    بالی ووڈ اداکار آیوشمان کھرانہ کی اہلیہ فلمساز طاہرہ کشپ نے حال ہی میں اپنے مداحوں کے ساتھ یہ خبر شیئر کی ہے کہ ان میں دوبارہ کینسر کی تشخیص ہوئی ہے۔ طاہرہ نے انسٹاگرام پر پوسٹ میں انکشاف کیا کہ سات سال بعد ان کے بریسٹ کینسر کی دوبارہ تشخیص ہوئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اب وہ علاج علاج شروع کروا چکی ہیں اور آج کے ٹریٹمنٹ کے بعد گھر واپس آ چکی ہیں اور صحتیابی کے راستے پر گامزن ہیں۔ View this post on Instagram A post shared by tahirakashyapkhurrana (@tahirakashyap) انہوں نے حال ہی میں اپنی ایک تصویر شیئر کی، جس میں وہ سورج مکھی کا پھول تھامے دکھائی دیں۔ انہوں نے اپنے...
    ایران کے ساتھ متوقع مذاکرات سے قبل امریکا نے مشرق وسطیٰ میں شیعہ اکثریتی آبادی والے ملک کے جوہری پروگرام کو نشانہ بناتے ہوئے نئی پابندیوں کا اعلان کیا ہے۔ امریکی محکمہ خزانہ نے کہا کہ وہ اپنی اضافی اختیارات کے تحت ایران کی اٹامک انرجی آرگنائزیشن سمیت 5 اداروں اور ایک فرد پر متنازعہ جوہری پروگرام کے ضمن میں پابندیاں عائد کر رہا ہے۔ عملی طور پر، یہ اقدام علامتی ہے کیونکہ امریکا پہلے ہی ایران اور خاص طور پر اس کے جوہری پروگرام پر سخت پابندیاں عائد کرچکا ہے، یہاں تک کہ اس کے قابل ذکر جوہری سائنسدان بھی اسرائیل سے منسوب قاتلانہ مہم کا نشانہ بنتے رہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:امریکا اور ایران رضامند، براہ راست مذاکرات...
    سٹی42: پنجاب پبلک سروس کمیشن (پی پی ایس سی) نے سات سرکاری محکموں میں مختلف آسامیوں کے تحریری اور حتمی نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ گجرات ڈویژن میں انفورسمنٹ آفیسر کی آسامیوں کے لیے 19 امیدوار کامیاب قرار پائے ہیں جن میں آمنہ ظہیر، اسرار شوکت، محمد جنید، کامران خان، فیصل شہزاد، عروج ارشد، حمزہ منیر، عرفان علی، محمد عمر اور واجد علی شامل ہیں۔ بانی کی ملاقات؛ پی ٹی آئی کی قیادت آج پھر اڈیالہ جیل جائے گی پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی میں انویسٹی گیشن آفیسر کی چار آسامیوں پر بھی کامیاب امیدواروں کا اعلان کیا گیا ہے، جن میں اسرار شوکت، حمزہ منیر، عروج ارشد اور طلحہ منیر شامل ہیں۔ تاہم 10 آسامیاں...
    اسلام آباد ہائی کورٹ نے 4 لاپتا افغان بھائیوں کی بازیابی کی درخواست پر آئی جی پنجاب اور آئی جی اسلام آباد کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محمد آصف نے افغان خاتون گل سیما کی جنوری 2024 سے اسلام آباد سے لاپتا 4 افغان بھائیوں کی بازیابی کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے 16 اپریل کو 11 بجے آئی جی اسلام آباد اور آئی جی پنجاب کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔ جسٹس محمد آصف نے اسلام آباد اور راولپندی پولیس حکام سے مکالمے میں کہا کہ اگر یہ آپ کے اور میرے ساتھ ہو تب احساس ہوتا ہے۔ آپ لوگ کہہ دیتے ہیں کہ ہمیں پتا نہیں۔ میں بلوچستان میں...
    ملائیشیا کی ایئر ایشیاایکس نے کراچی سے کوالمپور کے لیے ہفتہ وار 4 پروازیں آپریٹ کرنے کا اعلان کردیا۔ رپورٹ کے مطابق 30 مئی سے شروع ہونے والی پروازوں کے لیے بکنگ کا آغاز کردیا گیا،  ٹکٹ کی قیمت 55 ہزار 800 روپے مقرر کی گئی ہے۔ ایئرلائن کی جانب سے اپنی پروازوں کے ذریعے سالانہ ایک لاکھ سے زائد مسافروں کو سفری سہولیات کی فراہمی کا ٹارگٹ مقررکیا گیا ہے۔ کراچی سے کوالالمپور کے دوطرفہ پروازیں پیر،بدھ،جمعہ اور اتوار کو آپریٹ کی جائیں گی۔
    کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)ملائیشیا کی ایئر ایشیاایکس نے کراچی سے کوالمپور کیلئے ہفتہ وار 4 پروازیں آپریٹ کرنے کا اعلان کردیا. نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز  رپورٹ کے مطابق 30 مئی سے شروع ہونے والی پروازوں کے لیے بکنگ کا آغاز کردیا گیا،  ٹکٹ کی قیمت 55 ہزار 800 روپے مقرر کی گئی ہے۔ ایئرلائن کی جانب سے اپنی پروازوں کے ذریعے سالانہ ایک لاکھ سے زائد مسافروں کو سفری سہولیات کی فراہمی کا ٹارگٹ مقررکیا گیا ہے۔ کراچی سے کوالالمپور کے دوطرفہ پروازیں پیر،بدھ،جمعہ اور اتوار کو آپریٹ کی جائیں گی۔ گوندا کی اہلیہ سنیتا آہوجا نے طلاق کی خبروں پر خاموشی توڑ دی مزید :
    طویل عرصے بعد بلآخر نواز شریف کی سیاسی میدان میں واپسی WhatsAppFacebookTwitter 0 10 April, 2025 سب نیوز لاہور: سابق وزیراعظم نواز شریف کی بلآخر طویل عرصے بعد سیاسی میدان میں واپسی ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف نے عوامی رابطے کے لیے ملک گیر جلسے جلوسوں کا پروگرام بنالیا جس کا آغاز پنجاب سے ہوگا۔ دوسری جانب سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک نے نواز شریف کے ساتھ لاہور میں بیٹھک لگائی جس میں انہوں نے بلوچستان کے مسائل کے حل کے لیے نواز شریف سے کردار ادا کرنے کی درخواست کی۔ نواز شریف نے اپنا سیاسی اور جمہوری کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کروائی۔
    کوئٹہ: نیو سریاب تھانے کی پولیس موبائل پر نامعلوم دہشت گردوں کے حملے میں 3 پولیس اہلکار شہید ہو گئے جبکہ ایک اہلکار زخمی ہوا۔ پولیس کے مطابق دہشت گردوں نے پولیس موبائل پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 3 اہلکار جان کی بازی ہار گئے۔ شہید ہونے والوں میں ایک سب انسپکٹر اور دو کانسٹیبل شامل ہیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق، پولیس اہلکار چائے پی رہے تھے جب دہشت گرد موٹر سائیکل پر سوار ہو کر آئے اور فائرنگ شروع کر دی۔ دہشت گردوں کے حملے کے فوراً بعد علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشت گرد سریاب کے علاقے میں روپوش ہیں اور علاقے کو گھیرے...
    جماعت اسلامی کے نائب امیر نے کہا ہے کہ امریکی اسرائیلی شیطانی گٹھ جوڑ سے خطے کو درپیش سنگین خطرات کے مقابلہ میں عالمِ اسلام کی قیادت بروقت اقدامات کرے وگرنہ یہ آگ پورے مشرقِ وسطی میں پھیلے گی تو پھر ان کے لیے روکنا ممکن نہیں رہے گا۔  اسلام ٹائمز۔ نائب امیر جماعت اسلامی، مجلسِ قائمہ سیاسی قومی امور کے صدر لیاقت بلوچ نے کہا کہ حکومت کا بانی پی ٹی آئی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں عدالتی حکم کے باوجود خاندان اور پارٹی رہنماوں کی ملاقات نہ کرانا توہینِ عدالت اور بنیادی آئینی حقوق کی خلاف ورزی ہے، حکومت اور انتظامیہ عدالتی فیصلوں کا احترام کریں اور پرامن احتجاج پرتشدد اور گرفتاریوں سے گریز کرے، ملک کا...
    سٹی42: دنیا کی سیاست اس وقت ٹرمپ ٹیرفس کے گرد گھوم رہی ہے لیکن پاکستان میں پی ٹی آئی کی سیاست  بس اڈیالہ جیل میں بانی کے ساتھ ملاقات کے کھونٹے سے ہی بندھی ہوئی ہے۔ ٹرمپ ٹیرفس سے لے کر پاکستان کی معیشت اور عوام کے مسائل تک کسی بھی موضوع پر  ایک بھی لفظ نہ بولنے والے پی ٹی آئی کے رہنما آج جمعرات کے روز ایک بار پھر بانی سے ملنے کے لئے اڈیالہ جیل جائیں گے۔ منگل کے روز اڈیالہ جیل کے حکام نے بانی کی بہن علیمہ خان کی ملاقات کروانے سے انکار کر دیا تھا جس پر بانی کی دوسری دو بہنوں نے بھی ملاقات نہیں کی تھی۔ تربوز کی ہول سیل پرائس...
    سی ڈی اے نے ایمرجنسی و ہنگامی رسپانس کی صلاحیت کو مزید بہتر بنانے کیلئے اسلام آباد فائر سروس میں نیا فائر ٹینڈر وہیکل کا اضافہ کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 9 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا نے اسلام آباد میں ایمرجنسی و ہنگامی رسپانس کی صلاحیت و انفراسٹرکچر کو مزید بہتر بنانے کی جانب ایک اہم پیشرفت میں اسلام آباد فائر سروس کو ایک جدید ترین فائر ٹینڈر وہیکل سونپ دی. فائر ٹینڈر وہیکل جسے فائر ٹرک یا فائر انجن بھی کہا جاتا ہے ایک خصوصی گاڑی ہے جو فائر فائٹرز سازوسامان اور پانی کو آگ بجھانے اور ہنگامی حالات سے نبردآزما ہونے کیلئے استعمال میں لائی...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے جمعرات کو بانی چیئرمین سے رفقاء کے ساتھ فیملی کی ملاقات کی بھی درخواست دے دی۔ترجمان بانی پی ٹی آئی نیاز اللّٰہ نیازی نے میڈیا کو بتایا کہ اڈیالہ جیل انتظامیہ نے گزشتہ روز بانی کی فیملی سے ملاقات کی اجازت نہیں دی تھی۔انہوں نے مزید کہا کہ 10 اپریل کو اڈیالہ جیل انتظامیہ سے فیملی کی ملاقات کی درخواست کی ہے، جمعرات پارٹی لیڈرز کی ملاقات کے دن ہے۔نیاز اللّٰہ نیازی نے یہ بھی کہا کہ جیل انتظامیہ کو پارٹی لیڈرز اور فیملی ملاقات کی درخواست کی گئی ہے، پارٹی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کی ہدایت پرجیل حکام کوفہرست بھیج دی ہے۔
    فوٹو: فائل اسلام آباد ہائیکورٹ میں بینچ تبدیلی کا ایک اور معاملہ سامنے آگیا، جسٹس محسن اختر کیانی کی سربراہی والا کوٹہ کیسز سننے والا لارجر بینچ تبدیل کردیا گیا۔جسٹس بابر ستار اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق بھی لارجر بینچ کا حصہ تھے۔ لارجر بینچ نے 6 مارچ کو آخری سماعت کی، آئندہ 10 اپریل سماعت کی تاریخ مقرر تھی۔ہائیکورٹ ویب سائٹ کے مطابق نیا بینچ قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کی سربراہی میں قائم کردیا گیا، اس بینچ میں جسٹس خادم حسین سومرو اور جسٹس انعام امین منہاس بھی بینچ میں شامل ہوں گے۔
    آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
    جماعت اسلامی کے 12 بلدیاتی نمائندوں نے کراچی بلڈنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ریگولیشن میں ترامیم کو عدالت میں چیلنج کیا ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے ترمیم کے ذریعے اختیارات سے تجاوز کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی نے کراچی میں رہائشی پلاٹس کے کاروباری استعمال کی اجازت دینے کے خلاف سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا اور سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) کی جانب سے کراچی بلڈنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ریگولیشن (کے بی ٹی پی آر) میں ترامیم کے خلاف درخواست دائر کردی۔ تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی کے 12 بلدیاتی نمائندوں نے کراچی بلڈنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ریگولیشن میں ترامیم کو عدالت میں چیلنج کیا ہے۔ درخواست...
    سٹی 42 : وزیراعظم شہباز شریف نے کراچی تا سکھر حیدرآباد موٹروے (ایم 6) کی تاخیر کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے اس حوالے سے جلد اجلاس بلانے کے احکامات جاری کردیے۔  ذرائع کےمطابق وزیراعظم کو گزشتہ روز سینیٹ قائمہ کمیٹی کی کارروائی اور تاجروں کی درخواست موصول ہوئی تھی، وزیراعظم نے منصوبے کے شروع ہونے میں  غیر معمولی تاخیر پر برہمی کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے ایم 6 منصوبے پر جلد اجلاس بلانے کے احکامات جاری کر دیے۔  مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف سے سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی ملاقات ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں منصوبے کی لاگت اور اس کی تعمیر پر سفارشات مرتب کی جائیں گی۔ اس کے...
    رحیم یار خان: ٹلو بنگلہ میں “سلطان انڑ ہیلتھ سنٹر” کا افتتاح، 24 گھنٹے مفت علاج کی سہولت WhatsAppFacebookTwitter 0 9 April, 2025 سب نیوز ملتان : علی خان ترین، مخدوم سید مرتضیٰ محمود رکن قومی اسمبلی اور مخدوم سید عثمان محمود نے ٹلو بنگلہ رحیم یار خان میں “سلطان انڑ ہیلتھ سنٹر” کا افتتاح کردیا۔سلطان انڑ ہیلتھ سنٹر ٹلو بنگلہ میں اہل علاقہ اور دیگر قریبی علاقوں کے مکینوں کے لئے صحت کی بنیادی سہولیات 24 گھنٹے مفت فراہم کی جائینگی جبکہ ہیلتھ سنٹر میں مفت چیک اپ و ادویات کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔ ہیلتھ سنٹر میں ڈاکٹرز اور دیگر طبی عملے کے ساتھ ساتھ ایک لیڈی ڈاکٹر بھی مستقل موجود ہونگی۔ اہلیان علاقہ...
    وااشنگٹن :ڈبلیو ٹی او کے سابق ڈائریکٹر جنرل پاسکل لامی نے ٹرمپ کی کاروباری حکمت عملی پر کھل کر تبصرہ کرتے ہوئے کہا تھا:” ٹرمپ نے نیویارک کی مافیا زدہ ریئل اسٹیٹ صنعت میں کاروبار کرنا سیکھا ہے، اس کی حکمت عملی بنیادی طور پر بلیک میلنگ ہے۔مسلسل دباؤ ڈالنا یہاں تک کہ مخالفین کو ہتھیار ڈالنے پر مجبور کر دیا جائے۔” لامی کا یہ مشاہدہ ٹرمپ کے رویے کے بنیادی اصول کو بے نقاب کرتا ہے: کاروباری مذاکرات میں استعمال ہونے والے جارحانہ طریقوں کو سیاسی میدان میں استعمال کرنا۔ٹرمپ کا پیشہ ورانہ کیریئر 1970 کی دہائی میں نیویارک کی ریئل اسٹیٹ صنعت سے شروع ہوا۔ اس کے والد فریڈ ٹرمپ نے سیاستدانوں، یونینز اور گینگسٹرز کے ساتھ پیچیدہ...
    بالی ووڈ کے کامیڈی کنگ گووندا اور سنیتا آہوجا کے بیٹے یشوردن بالی ووڈ میں اپنا ڈیبیو کر رہے ہیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق یش نیشنل ایوارڈ یافتہ ہدایتکار سائی راجیش کی اگلی فلم میں اپنی اداکاری کے کیرئیر کا آغاز کریں گے۔ یشوردن اس سے قبل اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے طور پر ڈشوم، باغی اور کِک 2 جیسی فلموں میں کام کر چکے ہیں۔ بیٹے کے اداکاری کی دنیا میں ڈیبیو پر سنیتا آہوجا کا کہنا ہے کہ وہ اپنا راستہ خود بنائیں گے۔ بھارتی میڈیا سے گفتگو میں سنیتا نے کہا کہ ’میں ماتا رانی سے پرارتھنا (دعا) کرتی رہی ہوں کہ یش کو بہت زیادہ یش (شہرت) ملے اور وہ دنیا میں اپنی پہچان بنائے۔ میں نے ماتا...