2025-04-01@16:19:37 GMT
تلاش کی گنتی: 129

«اہلکار کو»:

(نئی خبر)
    پشاور میں پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے پریس کانفرنس میں کہا کہ بلوچستان سے منتخب ہونے والے نوجوان رکن قومی اسمبلی سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کو نظرانداز کیا جا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے حکومت پر کہا ہے کہ بلوچستان سے منتخب ہونے والے رکن قومی اسمبلی عادل بازئی کی سپریم کورٹ سے بحالی کے بعد سول کورٹ اور اہلکاروں کو زد و کوب کیا جا رہا ہے۔ پشاور میں پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے پریس کانفرنس میں کہا کہ بلوچستان سے منتخب ہونے والے نوجوان رکن قومی اسمبلی سے متعلق سپریم کورٹ...
    علامتی تصویر۔ انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے دہرے قتل کیس کا فیصلہ سنا دیا۔ اٹک میں پولیس اہلکار کے ہاتھوں 2 وکلا کے قتل کیس میں عدالت نے مجرم انتظار حسین شاہ کو 2 مرتبہ سزائے موت اور 3 سال قید کی سزا سنا دی۔ انسداد دہشت گردی عدالت نے لواحقین کو 10 لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا بھی حکم دیا۔ ہرجانے کی عدم ادائیگی پر مجرم کو مزید 2 سال قید بھگتنا ہو گی۔ واضح رہے کہ مجرم کے خلاف دہشتگردی اور قتل کی دفعات کے تحت 15جون 2024 کو مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
    واشنگٹن (نیوزڈیسک)نئی امریکی ٹرمپ انتظامیہ نے امریکی کوسٹ گارڈ کمانڈنٹ ایڈمرل لنڈا فیگن کو برطرف کردیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق لنڈا فیگن امریکی کوسٹ گارڈ کی قیادت کرنے والی پہلی خاتون تھیں،لنڈا فیگن نے یکم جون 2022 کو بطور چیف کوسٹ گارڈز کی کمانڈ سنبھالی تھی۔ فاکس نیوز نے ہوم لینڈ سیکیورٹی کے ایک سینیئر اہلکار کے حوالے سے ڈپارٹمنٹ کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ، منگل کو سرحدی سلامتی کے خطرات، “تنوع، مساوات اور شمولیت کے اقدامات پر ضرورت سے زیادہ توجہ” اور “اعتماد کے خاتمے” کے خدشات پر فاگن کو برطرف کر دیا گیا۔ فاکس نیوز کے مطابق، سمندری سرحدوں پر کارروائیوں کو ترجیح دینے کے لیے اس کا DHS کے ساتھ ناکافی رابطہ بھی تھا۔...
    وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے زیر تربیت اہلکاروں کو نشانے بازی کے مقابلے کا چیلنج دے دیا۔ڈیرہ اسماعیل خان میں زیر تربیت اہلکاروں سے خطاب میں علی امین گنڈاپور نے کہا کہ خیبر پختونخوا پولیس کا موازنہ دوسرے صوبوں کی پولیس سے نہ کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ کچے کے ڈاکوؤں اور سُپر پاور کو شکست دینے والوں سے لڑنے میں فرق ہوتا ہے، کے پی پولیس سُپر پاور کو شکست دینے والوں کیخلاف کامیاب ہوئی ہے۔دوران خطاب علی امین گنڈاپور نے پولیس کے زیر تربیت اہلکاروں کو نشانہ بازی میں مقابلے کا چیلنج دے دیا۔
    بنگلہ دیش میں عوامی لیگ کی حکومت کے خاتمے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں میں اصلاحات اور یکساں تبدیلیوں کے مطالبات کے پیش نظر عبوری حکومت نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی نئی یونیفارم کو حتمی شکل دیدی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، بنگلہ دیش پولیس، ریپڈ ایکشن بٹالین سمیت انصار اور وی ڈی پی کے لیے نئی وردیوں سے متعلق فیصلے کی منظوری آج سیکریٹریٹ میں وزارت داخلہ کی ایڈوائزری کونسل کمیٹی برائے امن و امان کے امور کے اجلاس میں دی گئی۔ یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش کا پاکستان کے لیے قوانین میں نرمی کا اعلان، اب ویزا آن لائن دستیاب ہوگا پولیس، انصار اور ریپڈ ایکشن بٹالین کے نمائندہ اہلکاروں نے وزارت داخلہ کی مشاورتی...
    اٹک کے شہر حسن ابدال میں بجلی چوری کے خلاف چھاپہ مارنے پر مالک مکان نے اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) اہلکاروں پر کتے چھوڑ دیئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق حسن ابدال میں آئیسکو اہلکاروں نے بجلی چوری پر ایک گھر پر چھاپہ مارا جہاں چھت سے گزرنے والی مین لائن سے بجلی چوری کی جا رہی تھی، چھاپے کے دوران گھر کی خواتین نے آئیسکو اہلکاروں کے خلاف شور مچانا شروع کر دیا۔ اس دوران مالک مکان نے اہلکاروں پر پالتو کتے چھوڑ دیے انہوں نے بھاگ کر جان بچائی، بھاگنے کے دوران ایک اہلکار مسعود گر کر شدید زخمی ہوا جس کے باعث اس کی ایک ٹانگ اور ہاتھ ٹوٹ گئے۔ پولیس نے تھانہ صدر حسن...
    لاہور کے علاقے ڈیفنس میں پولیس اہلکاروں کی جانب سے شہری کو اغوا کرکے اس سے ساڑھے چار لاکھ روپے بٹورنے کا افسوسناک واقعہ سامنے آیا ہے۔ ڈیفنس پولیس نے واقعے میں ملوث اے ایس آئی سمیت پانچ اہلکاروں اور ایک خاتون کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ ایف آئی آر کے مطابق، اے ایس آئی خادم حسین، کلیم بٹ، کاشف، اور عائشہ نامی خاتون نے ساز باز کرکے محسن محبوب نامی شہری سے رقم ہتھیالی۔ محسن محبوب نے پہلے عائشہ سے شادی کی تھی، لیکن شادی کے کچھ عرصے بعد دونوں میں علیحدگی ہو گئی تھی۔ چند روز قبل عائشہ نے مبینہ طور پر پولیس اہلکاروں کی مدد سے محسن محبوب کو دھوکے سے ڈیفنس میں بلایا۔ وہاں پہلے...
    کشتی حادثے کے کیس میں  تارکین وطن پر انسانی اسمگلرز کے تشدد کرنے اور زندہ سمندر میں پھینکنے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔حادثے میں جاں بحق گجرات کے ابوبکر کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ یہ کشتی حادثہ نہیں بلکہ مزید پیسوں کا تقاضا کیا گيا اور اس لیے نوجوانوں کی جان لی گئی۔ابوبکر کیلئے گھر والوں نے رشتے داروں سے رقم اکٹھی کرکے ایجنٹ کو 40  لاکھ روپے دیے تھے۔ اسپین جانے والی کشتی کو حادثہ، 44 پاکستانی سمیت 50 تارکین وطن ہلاک مراکشی حکام کا کہنا ہے کہ کشتی میں 66 پاکستانیوں سمیت 86 تارکین وطن سوار تھے۔ منڈی بہاؤالدین کا غلام شبیر اپنے دو بیٹوں حماد اور ابرار کا انتظار کرتا رہ گیا۔ چچا کا کہنا...
    چین کے صدر کی چینی افواج کے ریٹائرڈ اہلکاروں کو نئے سال کی مبارکباد WhatsAppFacebookTwitter 0 18 January, 2025 سب نیوز بیجنگ : چینی قوم کے روایتی تہوار جشن بہار کے موقع پر سینٹرل ملٹری کمیشن نے بیجنگ میں موجود سینئر فوجی افسران کے اعزاز میں بیجنگ میں ایک ٹی پارٹی کا انعقاد کیا ۔ ہفتہ کے روز سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے جنرل سکریٹری، صدر مملکت اور سینٹرل ملٹری کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے اس موقع پر شرکت کی اور رقص اور موسیقی پر مبنی مختلف پرفارمنس کو دیکھا ،تقریب میں شریک سینئر فوجی افسران اور چینی افواج کے ریٹائرڈ اہلکاروں کو اس تہوار اور نئے سال کی مبارکباد پیش کی اور نیک تمناوں...
    گلوکار جواد احمد اور لیسکو اہلکاروں کے درمیان تکرار کی ویڈیو سامنے آ گئی۔ ویڈیو کے مطابق جواد احمد نے لیسکو اہلکار سے میٹر چھین کر کہا کہ چیکنگ کس بات کی کر رہے ہیں، یہ کون سی چیکنگ ہے؟ آپ پولیس کو بلا لیں۔لیسکو اہلکار نے کہا کہ آپ ایسا نہیں کر سکتے، میٹر نہیں چھین سکتے۔ گلوکار جواد احمد نے کہا کہ یہ میرے خلاف سازش ہے، میں بجلی چوری میں ملوث نہیں، میرا گرین میٹر تھا اس پر چوری ممکن ہی نہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ لیسکو ملازمین میرے اسٹاف سے بدتمیزی کر رہے تھے، اس پر وہاں گیا تھا، میں لیسکو اہلکاروں کے خلاف قانونی چارہ جوئی کروں گا۔
    حیدرآباد:پولیس اہلکار گرفتار بین الصوبائی منشیات فروش گروہ کے کارندوں کو ایس ایس پی آفس لارہے ہیں
    اسلام آ باد: ڈی آئی جی اسلام آباد نے کار سوار فیملی کو ہراساں کرنے پر تین ڈولفن اہلکاروں کو نوکری سے برخاست کردیا۔ ڈولفن فورس کے اہلکاروں نے سیکٹر ایف الیون میں  کار سوار فیملی کو ہراساں کیا تھا، جس کی شکایت موصول ہونے پر ڈولفن اہلکار عاقب،علی حیدر،اور طلحہ کو معطل کرکے انکوائری کا حکم دیا گیا تھا۔  ڈی آئی جی اسلام آباد سید علی رضا نے انکوائری میں قصور وار پائے جانے پرتینوں اہلکاروں  کو ملازمت سے برطرف کردیا۔  ڈی آئی جی اسلام آباد کا کہنا ہے کہ اختیارات سے تجاوز کرنے والے اہلکاروں کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔
    اسلام آباد میں کارسوار فیملی کو ہراساں کرنے پر 3 ڈولفن اہلکار نوکری سے برخاست کردیے گئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: شہری سے رشوت لینے پر اسلام آباد پولیس کا اہلکار نوکری سے برخاست ڈی آئی جی اسلام آباد سید علی رضا نے ڈولفن اہلکاروں کی جانب سے اسلام آباد کے سیکٹر ایف الیون میں کار سوار فیملی کو ہراساں کرنے والے واقعے کو نوٹس لیتے ہوئے واقعے میں ملوث 3 ڈولفن اہلکاروں عاقب،علی حیدر اور طلحہ کو نوکری سے برخاست کردیا ہے۔ برخاست اہلکاروں نے دوران چیکنگ سیکٹر ایف الیون میں کار سوار فیملی کو ہراساں کیا تھا، ڈولفن اہلکاروں کی شکایت موصول ہونے پر انہیں معطل کرکے انکوائری کا حکم دیا گیا تھا،انکوائری میں قصور وار پائے جانے پر...
    پشاور: خیبر پختونخوا کی ایپکس کمیٹی کے فیصلے کی روشنی میں پارہ چنار روڈ کو محفوظ بنانے کے لیے اسپیشل پروٹیکشن فورس کی بھرتی کا عمل شروع کردیا گیا۔  ذرائع کے مطابق بھرتی کا عمل رواں ماہ جنوری میں مکمل کیاجائے گا،  399اہلکاروں کی بھرتی عمل میں لائی جائے گی، مذکورہ اہلکاروں کی بھرتیاں کنٹریکٹ بنیادوں پرہونگی، محکمہ خزانہ نے فنڈزکی منظوری دے دی۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ  بھرتیاں ریجنل پولیس افسر کوہاٹ کریں گے، اہلکاروں کے لیےعمر کی حد45سال مقرر کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق اسپیشل پروٹیکشن فورس میں  350 سپاہی، 45حوالدار شامل ہونگے، مذکورہ بھرتیاں ایکس سروس مین سےہوں گی۔ اسپیشل پروٹیکشن فورس کو جدید اسلحہ فراہم کیا جائے گا تاکہ روڈ کا تحفظ...
    کراچی ( اسٹاف رپورٹر )ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ نے لیڈز پولیس اہلکاروں کو 25 نئی موٹر سائیکلیںفراہم کیں ۔تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو کی ہدایت پر اے ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ محمد ارشد صدیقی نے ڈی ایس پی ایم ٹی کے ہمراہ کراچی پولیس آفس میں لیڈز پولیس اہلکاروں کو 25 نئی موٹر سائیکلیں فراہم کیں۔ اس منصوبے کامقصد پولیس کے گشت اور رسپانس ٹائم کو بہتر بنانے اور ڈرائیونگ لائسنس ہولڈر لیڈیز پولیس کو ٹرانسپورٹ کی سہولت کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔ لیڈز پولیس اہلکاروں نے موٹر سائیکلیں وصول کرنے کے بعد اپنے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ عوام کی خدمت اور حفاظت کے لیے اپنے فرائض مزید لگن اور...
    —فائل فوٹو رحیم یار خان میں پولیس نے خان پور کے علاقے ججہ عباسیہ کی بستی لاشاری پر حملے میں ملوث ڈاکوؤں کے فرار کی کوشش ناکام بنا دی۔ڈی پی او رحیم یار خان رضوان گوندل کے مطابق بستی لاشاری کے مکان میں فائرنگ کر کے معصوم شہریوں کا قتل کرنے والے ڈاکوؤں کا تعاقب کر کے ان کا محاصرہ کیا گیا۔اس دوران مقابلے میں 2 ڈاکو مارے گئے جن کی لاشیں قبضے میں لے لی گئی ہیں۔ رحیم یار خان: ڈاکوؤں کے حملے میں شہید پولیس اہلکاروں کی تعداد 12 ہو گئیرحیم یار خان کے کچے کے علاقے ماچھکہ میں ڈاکوؤں کے پولیس کی 2 گاڑیوں پر حملے کے نتیجے میں شہید اہلکاروں کی تعداد 12 ہو گئی۔...
    اعلامیہ کے مطابق بلوچستان حکومت نے 3 اضلاع کوئٹہ، گوادر اور لسبیلہ کی لیویز فورس کو پولیس ضم کیا ہے۔ لیویز فورس کے 1 ہزار 116 اہلکاروں کو پولیس میں شامل کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت بلوچستان نے 3 اضلاع کی لیویز فورس کو بلوچستان پولیس میں ضم کر دیا ہے۔ صوبائی حکومت نے لیویز فورس کے اختیارات پولیس کے حوالے کردیئے ہیں۔ اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ اعلامیہ کے مطابق بلوچستان حکومت نے 3 اضلاع کوئٹہ، گوادر اور لسبیلہ کی لیویز فورس کو پولیس ضم کیا ہے۔ لیویز فورس کے 1 ہزار 116 اہلکاروں کو پولیس میں شامل کیا گیا ہے۔ گوادر سے 381، کوئٹہ سے 346، حب سے 219 اور لسبیلہ سے...
    پولیس کے مطابق ڈی بی ایس اہلکار علاقہ میریان میں عشا کی نماز کے بعد گھر جا رہے تھے کہ راستے میں مسلح افراد نے انہیں اغوا کر لیا۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں مسلح افراد نے پولیس اہلکار کو اغوا کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے بنوں میں بی ڈی ایس پولیس میں ڈیوٹی سرانجام دینے والے عرفان نامی اہلکار کو اغوا کر لیا۔ پولیس کے مطابق ڈی بی ایس اہلکار علاقہ میریان میں عشا کی نماز کے بعد گھر جا رہے تھے کہ راستے میں مسلح افراد نے انہیں اغوا کر لیا۔ پولیس نے مغوی اہلکار کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔
    کوئٹہ: حکومت بلوچستان نے صوبے کے ایک ہزار 116 لیویز اہلکاروں کو پولیس میں ضم کر دیا۔ بلوچستان کے چار اضلاع کوئٹہ، گوادر، حب اور لسبیلہ کے لیویز اہلکاروں کو پولیس میں ضم کرنے کی منظوری دی گئی۔ صوبائی حکومت نے اے ایر یا میں شامل ہونے والے کوئٹہ، لسبیلہ، حب اور گوادر کے ایک ہزار 116 لیویز اہلکاروں کو پولیس میں ضم کیا۔ ڈائریکٹر جنرل لیویز فورس بلوچستان نے ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ بلوچستان کو مراسلہ ارسال کر دیا جس میں کوئٹہ، گوادر، لسبیلہ اور حب میں لیویز کو پولیس میں شامل کرنے کی سفارش کی ہے۔       صوبے کے چار اضلاع میں لیویز فورس کے گریڈ 1 سے گریڈ 11 تک کے اہلکاروں میں انسپکٹر، محرر، رسالدار،...
    انوشہ جعفری: پولیس اہلکاروں کی ٹک ٹاک ویڈیو وائرل ہونے پر ڈی آئی جی نے نوٹس لیتے ہوئے دونوں اہلکاروں کو معطل کر دیا۔ ڈی آئی جی نے اے ایس آئی ذیشان اور ہیڈ کانسٹیبل شاہد حمید کو معطل کرتے ہوئے دونوں اہلکاروں کو فوری طور پر گارڈن ہیڈ کوارٹر رپورٹ کرنے کا حکم دیا ہے۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد پولیس کے محکمہ میں ہلچل مچ گئی اور افسران نے فوری کارروائی کی۔ کرک: انڈس ہائی وے پر ٹریفک حادثہ،12 افراد جاں بحق
    خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں مسلح افراد نے پولیس اہلکار کو اغوا کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے بنوں میں بی ڈی ایس پولیس میں ڈیوٹی سرانجام دینے والے عرفان نامی اہلکار کو اغوا کر لیا۔ پولیس کے مطابق ڈی بی ایس اہلکار علاقہ میریان میں عشا کی نماز کے بعد گھر جا رہے تھے کہ راستے میں مسلح افراد نے انہیں اغوا کر لیا۔ پولیس نے مغوی اہلکار کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔
    فیصل آباد ،ٹریفک اہلکار لفٹر کے ذریعے نوپارکنگ پر کھڑی گاڑی کو لے کر جارہاہے
    ( اسٹاف رپورٹر ) ایم 9موٹروے کاٹھور کے پاس کار سوار کی کوسٹ گارڈ کے اہلکار کے جاںبحق ہونے پر مقدمہ درج کر لیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق ایم 9موٹر وے کاٹھور جاتے ہوئے تیز رفتار کار سوار سپاہی کو ٹکر مار کر فرار ہوگیا تھا ،کوسٹ گارڈ کا زخمی اہلکار عادل جناح اسپتال میں دوران علاج جاں بحق ہوگیا ،واقعہ کا مقدمہ کوسٹ گارڈ کے نائب صوبیدار کی مدعیت میں گڈاپ تھانے میں درج کر لیا گیا ، مقدمے کے متن پر ہے کہ اسمگلنگ کی اطلاع پر ہم کاٹھور کے قریب اسنیپ چیکنگ کررہے تھے،موٹر وے پر کراچی سے حیدرآباد جاتے ہوئے ایک کار کو انصاری پل کے پاس روکا،کار سوار رانگ لیکر حیدرآباد سے کراچی آنے...
    بیجنگ:چین نے حال ہی میں ایک جدید اے آئی سے لیس پولیس روبوٹ متعارف کرایا ہے، جس کا نام RT-G ہے۔ یہ روبوٹ نہ صرف شہر کی سڑکوں پر گشت کرتا ہے بلکہ مشتبہ افراد کا تعاقب کرنے اور انہیں پکڑنے میں بھی مہارت رکھتا ہے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق یہ خود مختار اور خودکار نظام کا حامل ہے، جس کا مطلب یہ ہے کہ یہ انسانی نگرانی کے بغیر بھی اپنا کام کر سکتا ہے۔ روبوٹ RT-G کو ’’لوگون ٹیکنالوجی‘‘ کمپنی نے تیار کیا ہے اور یہ مغربی ماڈلز سے مختلف ہے کیوں کہ اسے نگرانی کے لیے نہیں، بلکہ مجرموں کو پکڑنے اور ان کے تعاقب کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ اس کی خصوصیات میں یہ شامل...
    کراچی میں ایم 9 موٹروے پر کار سوار اسمگلر نے فرار ہونے کی کوشش میں کوسٹ گارڈ کے اہلکار کو ٹکر ماردی جس سے کوسٹ گارڈ کا اہلکار شدید زخمی ہوگیا اور اسپتال میں دوران علاج جاں بحق ہوگیا۔پولیس کے مطابق دو روز قبل ایم 9 موٹروے پر کاٹھور کے قریب کار سوار اسمگلر نے کوسٹ گارڈ کے اہلکار عادل کو ٹکر ماری جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا اور اسپتال میں دوران علاج جاں بحق ہوگیا۔ واقعہ کا مقدمہ کوسٹ گارڈ کے نائب صوبیدار کی مدعیت میں گڈاپ تھانے میں درج کرلیا گیا۔مقدمے کے متن میں مدعی نے بتایا کہ کار میں اسمگلنگ کے سامان کی منتقلی کی اطلاع پر کاٹھور کے قریب اسنیپ چیکنگ کررہے تھے...
    راولپنڈی میں شہری کو منشیات کے مقدمے میں پھنسانے کی دھمکی دے کر رشوت لینے والے پولیس اہلکار کو گرفتار کرلیا گیا۔ اینٹی کرپشن سرکل راولپنڈی نے تھانہ ریس کورس کے اہلکار کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا۔ تھانہ ریس کورس میں تعینات بابر نامی اہلکار نے 50 ہزار روپے رشوت طلب کی۔ شہری نے بیان میں کہا کہ حفیظ الرحمن نیازی ایک لاکھ اور بابر کانسٹیبل ایک لاکھ روپے رشوت لے چکے ہیں۔ بابر کانسٹیبل مزید 50 ہزار روپے مانگ رہا ہے۔ رشوت دینا نہیں چاہتا۔ بابر منشیات کے مقدمے میں پھنسانے کی دھمکیاں دے کر پیسے طلب کرتا ہے۔ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن راولپنڈی کی جانب سے تشکیل دی گی ٹیم نے مجسٹریٹ کے ہمراہ پیپلز کالونی میں چھاپہ...
    عرفان بہادر : فوٹو فائل عرفان بہادر کو سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) کاؤنٹر ٹیرارزم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) انٹیلی جنس کا اضافی چارج دے دیا گیا۔عرفان بہادر اس وقت ایس ایس پی سی ٹی ڈی آپریشنز تعینات ہیں۔ اس سے قبل راجہ عمر خطاب اس عہدے پر تعینات تھے جنھیں کل عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ یہ بھی پڑھیے راجہ عمر خطاب کی گرفتار اہلکار علی رضا کیخلاف مس کنڈکٹ رپوٹ سامنے آگئی انچارج سی ٹی ڈی راجہ عمر خطاب، ڈی ایس پی راجہ فرخ یونس کو ہٹادیا گیا خیال رہے کہ چند روز قبل سی ٹی ڈی سول لائنز کا اہلکار شارٹ ٹرم کڈنیپنگ میں گرفتار ہوا تھا۔ اہلکار عمیر نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ...