Jasarat News:
2025-01-18@13:08:21 GMT

کوسٹ گارڈ کے اہلکار کے جاںبحق ہونے پر مقدمہ

اشاعت کی تاریخ: 11th, January 2025 GMT

( اسٹاف رپورٹر ) ایم 9موٹروے کاٹھور کے پاس کار سوار کی کوسٹ گارڈ کے اہلکار کے جاںبحق ہونے پر مقدمہ درج کر لیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق ایم 9موٹر وے کاٹھور جاتے ہوئے تیز رفتار کار سوار سپاہی کو ٹکر مار کر فرار ہوگیا تھا ،کوسٹ گارڈ کا زخمی اہلکار عادل جناح اسپتال میں دوران علاج جاں بحق ہوگیا ،واقعہ کا مقدمہ کوسٹ گارڈ کے نائب صوبیدار کی مدعیت میں گڈاپ تھانے میں درج کر لیا گیا ، مقدمے کے متن پر ہے کہ اسمگلنگ کی اطلاع پر ہم کاٹھور کے قریب اسنیپ چیکنگ کررہے تھے،موٹر وے پر کراچی سے حیدرآباد جاتے ہوئے ایک کار کو انصاری پل کے پاس روکا،کار سوار رانگ لیکر حیدرآباد سے کراچی آنے والے روڈ پر آگیا،کار سوار نے فرار ہونے کی کوشش کی تو کوسٹ گارڈ اہلکاروں نے روکا،کار سوار سپاہی عادل کو ٹکر مارکر فرار ہوگیا،کار سوار کچھ دور جاکر کار کو چھوڑ کر فرار ہوگیا،شدید زخمی سپاہی کو پہلے بقائی اور پھر جناح اسپتال منتقل کیا،جناح اسپتال میں سپاہی دوران علاج جاں بحق ہوگیا،پکڑی گئی کار سے 41بورے چھالیہ اور 100پیکٹ گٹکے کے ملے ہیں۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کوسٹ گارڈ کار سوار

پڑھیں:

بلوچستان :سیکورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکا، اہلکار جاں بحق،2 زخمی

قلات(آن لائن)گزشتہ روز بلوچستان کے ضلع قلات دیہی علاقہ سرخین کے قریب سیکورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکا ہواجس کے نتیجے میں ایک سیکورٹی اہلکار جاں بحقجبکہ 2اہلکار زخمی ہوگئے، لاش اور زخمیوں کو قلات اسپتال منتقل کر دیا گیا سیکورٹی فورسز معمول کے گشت پر تھے۔

متعلقہ مضامین

  • زمین کے تنازع پر چچا نے بھتیجے کو قتل کر ڈالا
  • بلوچستان :سیکورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکا، اہلکار جاں بحق،2 زخمی
  • بحریہ ٹائون ‘سرجانی میں2خواتین سمیت3افراد ٹریفک حادثات کاشکار
  • بنوں :پولیس چوکی پر دہشتگردوں کا راکٹ حملہ ،ایک اہلکار زخمی، حملہ آور فرار 
  • نامعلوم شخص کا بھارتی اداکار سیف علی خان پر حملہ، نرس زخمی ، ملزم فرار ہونے میں کامیاب
  • حیدرآباد: جھگڑے کے دوران صلح کرانے والا فائرنگ سے جاںبحق
  • خیبرپختونخوا: لوئر کُرم میں امدادی سامان لے جانے والے قافلے پر حملہ، سپاہی شہید، 4 زخمی
  • راولپنڈی میں گاڑی کی ٹکر سے بھکاری جاں بحق، ڈرائیور فرار
  • کراچی: گھر سے پیسے لے کر فرار ہونے والے دونوں بچے مل گئے
  • اسلام آباد؛ کار سوار فیملی کو ہراساں کرنے والے ڈولفن اہلکار نوکری سے برطرف