اٹک کے شہر حسن ابدال میں بجلی چوری کے خلاف چھاپہ مارنے پر مالک مکان نے اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) اہلکاروں پر کتے چھوڑ دیئے۔
نجی ٹی وی کے مطابق حسن ابدال میں آئیسکو اہلکاروں نے بجلی چوری پر ایک گھر پر چھاپہ مارا جہاں چھت سے گزرنے والی مین لائن سے بجلی چوری کی جا رہی تھی، چھاپے کے دوران گھر کی خواتین نے آئیسکو اہلکاروں کے خلاف شور مچانا شروع کر دیا۔
اس دوران مالک مکان نے اہلکاروں پر پالتو کتے چھوڑ دیے انہوں نے بھاگ کر جان بچائی، بھاگنے کے دوران ایک اہلکار مسعود گر کر شدید زخمی ہوا جس کے باعث اس کی ایک ٹانگ اور ہاتھ ٹوٹ گئے۔
پولیس نے تھانہ صدر حسن ابدال میں 2 ملزمان غازی خان اور ارشد خان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا تاہم یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ ان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے یا نہیں۔
30 دسمبر 2024 کو لاہور کے علاقے باٹا پور کے قریب نواحی گاؤں بھسین میں بجلی چوری کی بڑی واردات کا انکشاف ہوا تھا جس میں پنجاب کے وزیر بیت المال اور سماجی بہبود سہیل شوکت بٹ کے گھر اور ان کے گاؤں میں کھلے عام بجلی چوری کی جا رہی تھی۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: بجلی چوری کی

پڑھیں:

منشیات کیخلاف کارروائیاں: 174 کلو منشیات برآمد، 8 ملزمان گرفتار

---فائل فوٹو 

اینٹی نارکوٹکس فورس (اےاین ایف) کی جانب سے مختلف شہروں میں 10 کارروائیوں کے دوران 8 ملزمان گرفتار جبکہ 174 کلو منشیات برآمد کر لی گئی۔

اےاین ایف کے ترجمان کے مطابق راولپنڈی میں سروس روڈ کے قریب سے دو ملزمان سے 1 کلو چرس جبکہ کوریئر آفس میں برطانیہ سے آئے دو پارسلز سے 116 گرام ویڈ برآمد کر لی گئی۔

اے این ایف کے مطابق سہراب گوٹھ کراچی میں ہوٹل کے قریب ملزم سے 9.6 کلو چرس برآمد کی گئی۔

 اسی طرح اسلام آباد کے قریب ملزم سے 5 کلو آئس، 1.2 کلو چرس اور 500 گرام ہیروئن برآمد ہوئی۔

اے این ایف کے ترجمان کا کہنا ہے کہ جی ٹی روڈ گجرات کے قریب گاڑی سے 4.8 کلو افیون برآمد کر کے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

علاوہ ازیں جامشورو میں ایک شخص سے 2 کلو چرس اور 1.5 کلو آئس برآمد کی گئی جبکہ جہلم کے قریب کی گئی ایک اور کارروائی کے دوران ملزم سے 1.1 کلو ہیروئن اور 1 کلو آئس برآمد ہوئی۔

متعلقہ مضامین

  • پولیس کی حراست میں گاڑی چوری کا ملزم پراسرار طور پر ہلاک
  • جواداحمد کی اہلیہ کے پارلر کو 13 لاکھ کا ڈیٹیکشن بل بھیج دیاگیا
  • گلوکار جواد احمد نے بجلی چوری کا الزام مسترد کردیا
  • لوئر کرم میں دہشتگردوں کیخلاف آپریشن کا فیصلہ 
  • اے بی سینیا لائین کے مکین کے الیکٹرک کے اہلکاروں کی غنڈہ گردی اور کرپشن کے خلاف مقدمہ درج کرانے کے لیے بریگیڈ تھانے کے سامنے جمع ہیں
  • جھنگ: چوری کا ملزم پولیس حراست میں ہلاک
  • منشیات کیخلاف کارروائیاں: 174 کلو منشیات برآمد، 8 ملزمان گرفتار
  • سیپکو کا بجلی چوری پر قابو پانے میں ناکامی پر 8افسران پر جرمانے عائد
  • معروف گلوکار جواد احمد کے خلاف بجلی چوری سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج