پارہ چنار روڈ کو محفوظ بنانے کے لیے اسپیشل پروٹیکشن فورس میں بھرتیاں شروع
اشاعت کی تاریخ: 14th, January 2025 GMT
پشاور:
خیبر پختونخوا کی ایپکس کمیٹی کے فیصلے کی روشنی میں پارہ چنار روڈ کو محفوظ بنانے کے لیے اسپیشل پروٹیکشن فورس کی بھرتی کا عمل شروع کردیا گیا۔
ذرائع کے مطابق بھرتی کا عمل رواں ماہ جنوری میں مکمل کیاجائے گا، 399اہلکاروں کی بھرتی عمل میں لائی جائے گی، مذکورہ اہلکاروں کی بھرتیاں کنٹریکٹ بنیادوں پرہونگی، محکمہ خزانہ نے فنڈزکی منظوری دے دی۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ بھرتیاں ریجنل پولیس افسر کوہاٹ کریں گے، اہلکاروں کے لیےعمر کی حد45سال مقرر کی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق اسپیشل پروٹیکشن فورس میں 350 سپاہی، 45حوالدار شامل ہونگے، مذکورہ بھرتیاں ایکس سروس مین سےہوں گی۔
اسپیشل پروٹیکشن فورس کو جدید اسلحہ فراہم کیا جائے گا تاکہ روڈ کا تحفظ یقینی بنایاجاسکے۔
یاد رہے کہ اسپیشل پروٹیکشن فورس کی تشکیل کا فیصلہ نومبر میں خیبر پختونخوا کے ضلع ضلع کرم میں مسافر گاڑیوں پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ میں خواتین اور بچوں سمیت 50 سے افراد کے قتل اور متعدد کو زخمی کرنے کے اقدام کے تناظر میں کیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
پاک بحریہ گیارہویں بار ٹاسک فورس 151 کی قیادت سنبھالنے کے لیے تیار
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاک بحریہ 22 جنوری کو ترکیہ سے CTF 151 کا چارج لے گی۔ سی ٹی ایف 151 کی کمان کی تبدیلی کی تقریب بحرین میں ہو گی۔ سی ٹی ایف151 کمبائنڈ میری ٹائم فورسز کے تحت کام کرنے والی پانچ ٹاسک فورسز میں سے ایک ہے۔ کمبائنڈ میری ٹائم فورسز اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی روشنی میں قائم کی گئی ہیں۔ سی ٹی ایف151 کا مشن اپنے دائرہ کار والے علاقوں میں بحری قزاقی کو روکنا ہے۔ سی ٹی ایف 151 بحری قزاقی کے ساتھ انسانی سمگلنگ، غیر منظم اور غیر قانونی ماہی گیری کی روک تھام کے لیے بھی کام کرتی ہے۔ سی ٹی ایف 151 جنوری 2009 میں قائم کی گئی۔ سی ٹی ایف 151 کثیر الملکی فورس ہے۔ رکن ممالک سی ٹی ایف 151 کے لیے اپنے بحری جہاز مہیا کرتے ہیں۔ سی ٹی ایف 151 کا بنیادی مقصد بحری راستوں کو تجارت اور آمد و رفت کے لیے کھلا رکھنا ہے۔ سی ٹی ایف 151خاص طور پر بحری قذاقی کے خلاف کام کرتی ہے۔ 2010 میں 45 بحری جہاز خلیج عدن میں بحری قذاقی کا نشانہ بنے۔ سی ٹی ایف 151 کی تعیناتی کے بعد بحری قذاقی میں نمایاں کمی آئی ہے۔
چیمپئنز ٹرافی : بھارت نےبھی اپنےسکواڈ کا اعلان کر دیا
مزید :