2025-02-11@16:37:04 GMT
تلاش کی گنتی: 7844
«دنیا»:
کراچی : نیشنل اسٹیڈیم کی افتتاحی تقریب کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے نیشنل اسٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کا کام مکمل ہونے کے بعد افتتاح آج ہوگا ، صدر مملکت آصف علی زرداری تقریب کے مہمان خصوصی ہوں...
راولپنڈی: ظالم افراد نے ایک کتیا کو بچوں سمیت ریلوے ٹریک پر باندھ دیا، تاہم بروقت کارروائی کرتے ہوئے ان کی جان بچا لی گئی۔ پولیس کے مطابق راولپنڈی پولیس اینیمل ریسکیو سینٹر نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے بے زبان جانور اور اس کے بچوں کو ٹرین کے نیچے آنے سے...
اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کی سنیارٹی تبدیل کرنے کیخلاف پانچ ججز کی ریپریزنٹیشن مسترد کردی گئی، تین صوبائی ہائیکورٹس سے ججز کے تبادلے کے بعد اسلام آباد ہائیکورٹ میں تبدیل کی گئی سنیارٹی لسٹ اور لاہور ہائیکورٹ سے ٹرانسفر ہو کر اسلام آباد ہائیکورٹ آنے والے جسٹس سرفراز ڈوگر سینئر...
قومی اسمبلی : بات کی اجازت نہ ملنے پر پی ٹی آئی کاہنگامہ ، واک آئوٹ : بھارت نیاسندھ طاس معاہدہ چاہتا ہے : پالیمانی سیکرٹری
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) قومی اسمبلی کے اجلاس میں پی ٹی آئی کا ایک بار پھر احتجاج، بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے نعرے، واک آؤٹ اور کورم کی نشاندہی کی گئی جبکہ حکومت کورم پورا کرنے میں کامیاب رہی۔ اجلاس میں متعدد ارکان نے پوائنٹ آف آرڈر پر اظہار خیال بھی کیا۔...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو خط لکھنے کی وجہ بتا دی۔ اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں عمران خان کا کہنا تھاکہ آرمی چیف کو دو خط اس لیے بھیجے کہ جو بھی جمہوری راستے تھے وہ سب ختم...
لاہور؍ اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+ خبر نگار) پولیو ویکسین سرٹیفکیٹ کے بغیر سینکڑوں عمرہ زائرین کو سعودیہ جانے سے ائر پورٹ پر روک دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ملک بھر سے پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز سمیت نجی و غیر ملکی ایئرلائنز نے 228 مسافروں کو پولیو ویکسین سرٹیفکیٹ نہ ہونے پر آف لوڈ کیا...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) لیبیا میں پاکستانیوں سمیت 65 تارکین وطن کو لے جانے والی ایک اور کشتی سمندر میں ڈوب گئی۔ ترجمان دفتر خارجہ نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کشتی مرسا ڈیلا کی بندرگاہ کے قریب سمندر میں الٹی۔ طرابلس میں پاکستانی سفارتخانے کی ٹیم شہر زاویہ کے ہسپتال بھیج دی گئی ہے۔...
لاہور (کامرس رپورٹر) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان نئی اڑان بھرنے کو تیار ہے۔ دستیاب وسائل کو بروئے کار لانے کیلئے گڈ گورننس بہت ضروری ہے، پاکستان میں قابلیت اور وسائل کی کوئی کمی نہیں، ملکی ترقی کیلئے پالیسیوں کا تسلسل ضروری ہے۔...
ایک لاکھ 35ہزار سے زائد پاکستانیوں سمیت 62.2ملین سیاحوں کی آمد سال 2024 کے دوران ترکیہ میں عالمی سطح پر سیاحت کے لئے آنے والے بین الاقوامی سیاحوں کی تعداد 9.8 فیصد اضافے سے 6 کروڑ 22 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے جبکہ کورنا دور سے قبل سال2019 کی سطح کے مقابلے میں سیاحوں...
لینڈ مافیا کی ریکارڈ میں ہیرا پھیری، اینٹی کرپشن کی تحقیقات ڈپٹی کمشنر حیدرآباد کو خط لکھ کر مختار کار اور تپیدار کو طلب کرلیا گیا کراچی کے بعد حیدرآباد میں بھی سرکاری زمینوں پر ریونیو افسران کی مدد سے قبضوں کا انکشاف سامنے آگیا۔ لینڈ مافیا نے ریونیوافسران کی مدد سے زمینوں پر...
گزشتہ برس بھارت میں نفرت انگیزی کے 1165 وقوعات ریکارڈ کیے گئے بی جی پی کی زیر حکومت ریاستوں میں بڑھتے رجحان پر رپورٹ میں تشویش کا اظہار ایک امریکی تھنک ٹینک کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بھارت میں مذہبی اقلیتوں کے خلاف نفرت انگیز اور اشتعال...
دنیا سمجھتی ہے کہ امریکا اسے نہیں سمجھتا، امریکا سمجھتا ہے کہ دنیا دراصل اسے نہیں سمجھتی۔ بظاہر یہ اتنا بڑا مسئلہ نہیں، آسان حل یہ ہے کہ آمنے سامنے بیٹھ کر ایک دوسرے کو سمجھ سمجھا لو، مگر یہ اتنا ہی آسان ہوتا تو پھر تو کوئی مسئلہ ہی نہ رہتا۔ سابق وزیرِ خارجہ...
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی 12 فروری کو امریکا جارہے ہیں، یہ دورہ ایسے وقت میں ہورہا ہے جب انڈیا کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ’ٹیرف ابیوزر‘ کا خطاب بھی مل چکا ہے۔ انڈین شہریوں کو امریکا سے ڈی پورٹ بھی کیا گیا ہے، امریکا نے ایران کی چابہار پورٹ کو امریکی پابندیوں سے استثنیٰ...
GUATEMALA CITY: گوئٹے مالا شہر میں ایک بس ہائی وے پل سے گندے نالے میں جا گری جس کے نتیجے میں کم از کم 50 افراد ہلاک ہو گئے۔ مسافروں سے بھری بس سان اگسٹن اکاساگوسٹلان شہر سے مصروف راستے کے ذریعے دارالحکومت میں داخل ہو رہی تھی جب یہ ایک ہائی وے...
کراچی ( اسٹاف رپورٹر) گلشن اقبال ٹاؤن میونسپل کارپوریشن کی جانب سے محمود غزنوی پارک میں جاری سہ روزہ پھولوں و پرندوں کی نمائش ختم ہوگئی، نمائش میں درجنوں اقسام کے ہزاروں پھولوں وپودوں کو نمائش کے لیے رکھا گیا تھا جبکہ نایاب قسم کے پرندوں نے بھی عوام کو اپنی جانب متوجہ رکھا۔ نمائش...
فائل فوٹو پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں افغانستان سے ٹی ٹی پی اور مجید بریگیڈ کی دہشتگردی کے خطرات کے خلاف عالمی اقدام کا مطالبہ کردیا۔ ساتھ ہی پاکستان نے ملک کے اندر داعش کی بھرتی کا الزام بھی سختی سے مسترد کردیا ہے۔اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی بریفنگ میں پاکستان...
ڈیرہ اسماعیل خان (صباح نیوز) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے عدالت عظمیٰ اور سندھ ہائیکورٹ کے فیصلوں کی روشنی میں خیبر پختونخوا حکومت کے’’ملازمین برطرفی قانون 2025‘‘ کو مسترد کرتے ہوئے بل میں ترامیم کا مطالبہ کردیا، انہوںنے کہا کہ صوبائی حکومت کا بل بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ ان خیالات کا...
بیجنگ (صباح نیوز) چین نے امریکی مصنوعات پر 10 سے 15 فیصد ٹیرف کا اطلاق کردیا ہے۔ چین نے ڈونلڈ ٹرمپ کو بھرپور جواب دیتے ہوئے امریکی مصنوعات پر 10 فیصد ٹیرف عاید کرنے کا اعلان کیا تھا۔ ڈیڈ لائن کے خاتمے کے بعد امریکا میں چینی مصنوعات پر اضافی 10 فیصد ٹیکس پیر سے...
اسلام آباد (صباح نیوز) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کو بات کرنے کی اجازت نہ دینے پر تحریک انصاف نے شدید احتجاج کرتے ہوئے ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ دیں، ایوان میں شدید نعرے بازی کی اور ایوان سے واک آؤٹ کیا، صاحبزادہ حامد رضا نے کورم کی نشاندہی کی جس پر کورم پورا نکلا۔ اسپیکر...
شانگلہ( صباح نیوز) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر میاں افتخار حسین نے کہا ہے کہ پختونوں کی سرزمین کو دہشت گردی کیلئے استعمال کیا جا ر ہا ہے ہم بحثیت قوم مزید بدامنی،دہشت گردی اور مظالم برداشت کرنے کیلئے تیار نہیں ۔ ہم اپنے سرزمین پر امن چاہتے ہیں ہمیں امن چاہیے ہم بحیثیت...
جوڈیشل کمیشن :عدالت عظمیٰ میں 6 ججز تعینات کرنے کی منظوری(جسٹس منصور اور جسٹس منیب نے اجلاس کا بائیکاٹ کر د یا)
اسلام آباد /کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک/آن لائن / صباح نیوز /اسٹاف رپورٹر) جوڈیشل کمیشن نے عدالت عظمیٰ میں 6 ججز کی تعیناتی کی منظوری دیدی۔عدالت عظمیٰ نے جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کے اجلاس کا اعلامیہ جاری کر دیا جس کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہوا۔...
لاہور (صباح نیوز+مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اخلاقیات بھول گئے‘ پاکستانی حدود استعمال کرکے خیرسگالی کا پیغام بھی نہ دیا،دورہ پیرس کے لیے جاتے ہوئے بھارتی وزیراعظم کا طیارہ پاکستان سے گزرا مگر نریندر مودی نے حکومت یا عوام کا شکریہ ادا نہیں کیا ادھر امریکی تھنک ٹینک کی جانب سے جاری کی گئی...
اسلا م آباد (صباح نیوز) دفتر خارجہ نے انکشاف کیا ہے کہ لیبیا میں پاکستانیوں سمیت65 تارکین وطن کو لے جانے والی ایک اور کشتی سمندر میں ڈوب گئی۔ دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ لیبیا کے دارالحکومت طرابلس میں سفارت خانے نے اطلاع دی ہے کہ تقریباً 65...
اترپردیش ( مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں اقلیتوں کے ساتھ ظلم و جبر کا سلسلہ کوئی نئی بات نہیں، خاص طور پر متعصب مودی حکومت مسلمانوں سے اپنی نفرت کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتی۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ریاست اتر پردیش کے ضلع کشی نگر میں واقع مدنی مسجد کو ہائی کورٹ...
لاہور (مانیٹر نگ ڈ یسک ) ملک بھر کے ائرپورٹ سے بغیر پولیو ویکسین سرٹیفکیٹ سیکڑوں عمرہ زائرین کو سعودیہ جانے سے روک دیا گیا۔ذرائع کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک بھر سے پاکستان انٹرنیشنل ائر لائنز سمیت نجی وغیر ملکی ائرلائنز نے 228 مسافروں کو پولیو ویکسین سرٹیفکیٹ نہ ہونے آف لوڈ...
امریکی میڈیا کا دعوی ہے، صدر ٹرمپ دو سال قبل قدامت پسند دانشوروں کے بنائے ’’پروجیکٹ 2025‘‘کے مطابق کام کر رہے ہیں, پْراسرار ’’پروجیکٹ 2025‘‘ کیا نیا ورلڈ آرڈر ہے؟ ۔ یہ منصوبہ امریکا ہی نہیں دنیا بھر میں اہم تبدیلیاں لا سکتا ہے کہ یہ امریکا کو طاقتور ترین ملک بنانا چاہتا ہے۔...
ریاض(مانیٹر نگ ڈ یسک )سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ہونے والے ٹریفک حادثے میں دو پاکستانی نوجوان جاں بحق ہوگئے۔ایکسپریس نیوز کے مطابق ریاض میں ہونے والے ٹریفک حادثے میں دو نوجوان ارسلان اور ناصر علی جاں بحق ہوئے جو خیبرپختونخوا کی تحصیل مردان کے رہائشی تھے۔دونوں کی میتیں مردان کے علاقے تخت بھائی...
اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان قطر دو طرفہ سیاسی مشاورت کا دوسرا دور پیر کو دوحہ قطر میں ہوا۔ دفتر خارجہ کے مطابق پاکستانی وفد کی قیادت سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ نے کی جبکہ قطری وفد کی قیادت قطر کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور سلطان بن سعد المراخی نے کی۔ دونوں فریقوں نے...
سوات(مانیٹر نگ ڈ یسک ) کالام اور مالم جبہ میں برف باری کا نیا سلسلہ شروع ہو گیا۔برفباری سے لطف اندوز ہونے کیلئے ملک بھر سے سیاح کالام اور مالم جبہ پہنچ گئے۔میدانی علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش جاری ہے، برف باری اور بارش کی وجہ سے سوات کا موسم سرد ہوگیا۔
لاہور: آسٹریلوی شہر لزمور میں مقیم پچاس سالہ جونیتھ نے پچھلے دس سال سے لین دین میں ٹیڈی پیسہ تک استعمال نہیں کیا۔ وہ سمجھتی ہے پیسے نے انسان کی سادہ اور قانع زندگی کو نمائشی اور مشکل بنا دیا ہے، لہذا شوہر کی وفات پر گھرمیں چھوٹے سے باغ وکھیت بنا لیے۔...
بھارت کے معروف کامیڈین کپل شرما کو کسی تعارف کی ضرورت نہیں۔ ان کا شو "دی کپل شرما شو” بھارت سمیت دنیا بھر میں بے حد مقبول ہے۔ کئی لوگوں کا خیال ہے کہ کامیابی حاصل کرنے کے بعد کپل شرما مغرور ہوگئے ہیں۔ اس بارے میں ان کے قریبی دوست اور ساتھی راجیو...
بالی ووڈ اداکار سیف علی خان گزشتہ ماہ ممبئی کے باندرہ علاقے میں اپنے گھر پر ایک حملے کا شکار ہوئے تھے، جس میں انہیں چاقو مار کر لوٹنے کی کوشش کی گئی۔ اس واقعے کے بعد ان کے گھر کے باہر CCTV کیمرے نصب کیے گئے اور مشہور اداکار رونت رائے کی سیکیورٹی...
واشنگٹن ڈی سی کے مقامی سینٹر فار دی سٹڈی آف آرگنائزڈ ہیٹ کے منصوبے میں بتایا گیا کہ بھارت میں نفرت انگیزی کا رجحان بالخصوص ان ریاستوں میں جہاں بی جے پی اور ان کے اتحادیوں کی حکومت ہے تشویشناک ہے۔ اسلام ٹائمز۔ عالمی رپورٹ کے مطابق مودی سرکار کے دور حکومت میں مسلمانوں کیخلاف...
جے یو آئی کے سربراہ کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ امن کے بغیر ترقی اور خوشحالی ممکن نہیں، آج ہم امن کیلئے نکلے ہیں، ہمارے خطے میں امن نہیں۔ اسلام ٹائمز۔ جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہم ریاست، آئین و ملک کے وفادار ہیں، سیاست...
لاہور: کوثر کاظمی کا کہنا ہے کہ چیلنج کیسے؟ جب بھی ان کا بڑا احتجاج آتا ہے جس چیز کی یہ سب سے زیادہ مخالفت کر رہے ہوتے ہیں کسی سیاسی ایجنڈے پہ وہ کامیاب ہو جاتی ہے، آج 6 ججوں کو دیکھ لیں یا صوابی کا جلسہ دیکھیں آپ، اگر وہ جلسہ...
کوئٹہ ،مختلف سیاسی جماعتوں کے تحت مطالبات کے حق میں مظاہرہ کیا جارہا ہے
ٹنڈوآدم(پ ر)ختم نبوت لائرز فورم کی علامہ حمادی کی آخری آرامگاہ پر آمد رقت آمیز مناظر، چیئرمین میئو منظوراحمد کا علامہ حمادی کو خراج عقیدت اور تحفظ ختم نبوت کا مشن جاری رکھنے کا عزم۔ تفصیلات کے مطابق کراچی سے ختم نبوت لائرز فورم کا ایک بہت بڑا وفد چیئرمین ختم نبوت لائرز فورم میئو...
حیدرآباد ،دریائے سندھ پر خشک سالی کا منظر دوردور تک نظرآرہاہے
ٹنڈوجام (نمائندہ جسارت)دوسرا چیف آف آرمی اسٹاف ہاکی چیمپئن شپ میں حیدرآباد کی سمیع عابد ہاکی کلب ٹنڈوجام نے زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے برنی ہاکی ٹیم کوئٹہ کو 4-2 سے شکست دے کر راؤنڈ میچ میں کامیابی حاصل کر لی اس شاندار فتح پر ہاکی ایسوسی ایشن سندھ کے نائب صدر محمد اسلم...
ٹریڈ چمپئن کا وفد راشد اقبال کی قیادت میں گورنرسندھ کامران ٹیسوری سے ملاقات کررہا ہے
کراچی (اسٹاف رپورٹر)وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سرمایہ کاری و پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ سید قاسم نوید قمر سے آج محکمہ سرمایہ کاری کے دفتر میں ممتاز صنعتکار اور دیوان گروپ آف انڈسٹریز کے سربراہ دیوان محمد یوسف فاروقی نے ملاقات کی اور سندھ میں الیکٹرک وہیکل مینوفیکچرنگ کے حوالے سے اپنے...
سوات : وادی سوات میں آسمان سے سفید گالوں کی برسات ، کالام اور مالم جبہ میں شدید برف باری کا نیا سلسلہ شروع ہوگیا۔ وادی سوات کے سیاحتی مقام مالم جبہ اور کالام میں برفباری سے وادی کے حسن کو چار چاند لگ گئے ، برفباری کا لطف اٹھانے کے لیے سیاح پہنچنا شروع...
کراچی(کامرس رپورٹر)سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے تمکین سیکیورٹیز (پرائیویٹ) لمیٹڈ کو لائسنس جاری کر دیا ہے، جو کہ پاکستان کی پہلی مکمل طور پر ڈیجیٹل، آن لائن سیکیورٹیز بروکر ہے۔ یہ اقدام ایک اہم سنگِ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ لائسنس کا اجرا پاکستان کی کیپیٹل مارکیٹس کو جدید خطوط پر استوار کرنے،...
کراچی(اسٹاف رپورٹر) آن لائن مارکیٹ پلیس دراز نے صارفین کے لیے ایک نیا ’چوائس‘ چینل متعارف کرایا ہے، جو 3 لاکھ سے زائد معیاری اور کم قیمت اشیاء فراہم کرے گا۔ سال پہلے ’Any 3‘ کے نام سے پیش کیا گیا یہ چینل اب فیشن، روزمرہ ضروریات، بیوٹی و ہیلتھ اور لائف اسٹائل سمیت مختلف...
اترپردیش : بھارت میں اقلیتوں کے ساتھ ظلم و جبر کا سلسلہ کوئی نئی بات نہیں، خاص طور پر متعصب مودی حکومت مسلمانوں سے اپنی نفرت کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتی۔ غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ریاست اتر پردیش کے ضلع کشی نگر میں واقع مدنی مسجد کو ہائی کورٹ کا...
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے محکمہ خزانہ کو ایک سینٹ کے نئے سکے بنانے اور جاری کرنے سے روک دیا، پرانے سکے مارکیٹ میں موجود رہیں گے۔ میڈیارپورٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس امر کا اعلان اپنی سوشل میڈیا سائٹ پر...
پشاور: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ جن کی نظر میں آئین کی کوئی حیثیت نہیں وہ اپنے آپ کو ریاست کامحافظ کہتے ہیں جب کہ ہم آئین شکنی کرنے والے نہیں بلکہ ریاست کے وفادار ہیں۔ مولانا...
اسلام ٹائمز: اسلامی جمہوریہ ایران ہی وہ واحد مملکت اسلامی و انقلابی ہے، جس نے امریکہ کو ترکی بہ ترکی جواب دیا ہے۔ امریکی حملوں کا اوپن جواب دینا اور امریکہ کے عراق و شام میں فوجی اڈوں کو میزائلوں سے نشانہ بنانا اور اسرائیلی اقدامات کے جواب میں تل ابیب و حیفا پر میزائلوں...
لاہور: ملک بھر کے ایئرپورٹ سے بغیر پولیو ویکسین سرٹیفکیٹ سینکڑوں عمرہ زائرین کو سعودیہ جانے سے روک دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر سے پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز سمیت نجی وغیر ملکی ایئرلائنز نے 228 مسافروں کو پولیو ویکسین سرٹیفکیٹ نہ ہونے آف لوڈ کیا ہے ۔ ذرائع...