2025-03-25@18:26:07 GMT
تلاش کی گنتی: 21

«گنڈا سنگھ بارڈر پر»:

    یوم پاکستان پر واہگہ اور گنڈا سنگھ بارڈر پر پرچم اتارنے کی پر وقار تقریب ہوئی۔ تقریب میں شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی، فضا پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی اسلام ٹائمز۔ یوم پاکستان پر واہگہ اور گنڈا سنگھ بارڈر پر پرچم اتارنے کی پر وقار تقریب ہوئی۔ تقریب میں شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی، فضا پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی، پاکستان رینجرز پنجاب کے جوانوں نے لہو گرما دینے والی پریڈ کی، واہگہ بارڈر پر شہریوں کا جوش و خروش دیدنی تھا، مرد، خواتین، بچے سب جذبہ حب الوطنی سے سرشار ہوگئے۔ گنڈا سنگھ بارڈر پر بھی پرچم اتارنے کی شاندار تقریب ہوئی، سینہ سپر جوانوں نے شاندار پریڈ کا...
    نئی دہلی: بھارتی ریاست پنجاب اور ہریانہ میں کسانوں کی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے، مگر کسان اپنے مطالبات سے پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں۔ حالیہ کارروائی میں پنجاب پولیس نے کسان رہنما جگجیت سنگھ دلیوال، سروان سنگھ اور دیگر کئی مظاہرین کو گرفتار کر لیا۔ کسان رہنما چندی گڑھ میں حکومت سے مذاکرات کے بعد واپس جا رہے تھے جب موہالی کے مقام پر انہیں حراست میں لے لیا گیا۔ دوسری جانب، کھنوری بارڈر پر کسانوں کے احتجاجی کیمپ کو بلڈوز کر دیا گیا، جبکہ پولیس نے شمبو کھنوری بارڈر سے متعدد کسانوں کو زبردستی بے دخل کر دیا۔ عینی شاہدین کے مطابق، پولیس نے کسانوں کو بسوں میں زبردستی دھکیل دیا، ان کی پگڑیاں اچھالیں، اور ایمبولینس میں...
    کراچی: شہر قائد میں لاپتا 11 سالہ بچے کو 3 دن گزر گئے، پولیس تاحال تلاش کرنے میں ناکام ہے۔ ایکسپریس نیوز کے  مطابق کراچی کے علاقے گلستان جوہر بلاک 9سے 11سالہ بچہ محمد زین لاپتا  ہوا، جس کے اغوا کا مقدمہ ملیر کینٹ تھانے میں  درج کیا گیا ہے۔ مقدمے کے مطابق بچہ18مارچ کو گھر سے نکلا تھا، تاحال واپس نہیں آیا۔ دوسری جانب مقدمہ درج کرنے کے بعد بچے کو آپریشن اور انویسٹی گیشن پولیس مل کر تلاش کررہی ہے، تاہم تاحال بچے کا کوئی پتا نہیں چلا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بچے کے گھر کے اطراف سی سی ٹی وی کیمرے نہیں ہیں۔ اطراف کے علاقوں میں سی سی ٹی وی کیمروں کا جائزہ...
    نئی دہلی: بھارتی ریاست پنجاب میں پولیس نے سینکڑوں کسانوں کو حراست میں لے لیا اور ان کے احتجاجی کیمپوں کو بلڈوزر کے ذریعے مسمار کر دیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق، یہ کسان گزشتہ سال فروری سے ہریانہ اور پنجاب کی سرحد پر دھرنا دیے ہوئے تھے، جہاں انہیں دارالحکومت نئی دہلی کی جانب مارچ سے روک دیا گیا تھا۔ پولیس افسر نانک سنگھ نے خبر رساں ایجنسی اے این آئی کو بتایا کہ کارروائی کے دوران کسی قسم کی مزاحمت کا سامنا نہیں کرنا پڑا، اور کسان خود بسوں میں بیٹھ کر روانہ ہوئے۔ ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پولیس بلڈوزر کی مدد سے کسانوں کے کیمپ، خیمے اور اسٹیج گرا رہی ہے، جبکہ...
    کراچی(شوبز ڈیسک)پاکستانی اداکارہ مہوش حیات نے مشہور بھارتی گلوکار یو یو ہنی سنگھ کو سالگرہ کی خصوصی مبارکباد دی اور انہیں ‘ریئل او جی’ (اصل گینگسٹر) قرار دیا۔تفصیلات کے مطابق مہوش حیات نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے اور ہنی سنگھ کے پہلے مشترکہ میوزک ویڈیو جٹ محکمہ کے کچھ بی ٹی ایس ویڈیوز اور تصاویر شیئر کیں جن میں گلوکار کو شاندار ڈانس مووز کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔انسٹاگرام اسٹوری میں پوسٹ کی گئی تصاویر اور ویڈیوز میں مہوش حیات کو ایک پُرتعیش گھر میں ہنی سنگھ کے ساتھ بے خوف انداز میں پوز دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔اداکارہ نے کندھے سے گرا ہوا سیاہ لباس پہن رکھا تھا جبکہ ہنی سنگھ ایک بھاری فر کوٹ کے...
    نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ میں تباہی مسلم دنیا کی جانب سے  فوری اقدامات کی متقاضی ہے۔ اپنے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ آج غزہ  تاریک ترین دور سے گزر رہا ہے، عورتوں اور بچوں سمیت 48000 معصوم فلسطینی شہید کیے جا چکے ہیں، غزہ کا تمام بنیادی ڈھانچہ، سکول، ہسپتال، مکان، عبادت گاہیں، تجارتی مراکز ملبے کا ڈھیر بنا دیے گئے۔ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ یہ سب کچھ مسلم دنیا کی جانب سے  فوری اقدامات کا طلب گار ہے، 15 ماہ کی تباہ کاریوں کے بعد مصر اور امریکا کی جانب سے جنگ...
    جیکب آباد(نمائندہ جسارت)جیکب آباد میں سیپکو کا گھنٹوں کا شٹ ڈائون ،شہر کے16فیڈر پر 8گھنٹے بجلی کی فراہمی معطل رہی ،گرڈ انچارج اور ایل ایس کی ملی بھگت سے بجلی کی دوگھنٹے اضافی لوڈشیڈنگ کی گئی ،صارفین کا احتجاج۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آبادسیپکو کی جانب سے جمعرات کے روز شہر کے 16فیڈر پر 132کے وی کی لائن پر جمپر ٹائٹ اور ڈسک صاف کرنے کے نام پر 6 گھنٹے شٹ ڈائون کیا گیا جبکہ شہریوں کو 8گھنٹے بجلی سے محروم رکھا گیا ،شٹ ڈائون 6گھنٹے کرنے کے باوجود مزید دو گھنٹے یعنی 8گھنٹے شہر کو بجلی کی فراہمی سے گرڈ انچارج کی جانب سے معطل رہی ۔رواں ماہ فروری میں اب تک سیپکو کی جانب سے تین شٹ ڈائون...
    لاہور: پولیس نے قحبہ خانے پر چھاپا مارا، جس میں انکشاف ہوا کہ ملزمان نے پولیس سے بچنے کے لیے گھروں میں سرنگیں بنا رکھی تھیں۔   ایکسپریس نیوز کے مطابق ٹبی سٹی پولیس نے  قحبہ خانہ چلانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن  کرتے ہوئے ایک چھاپا مار کارروائی میں 3 خواتین سمیت 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان نے پولیس سے بچنے کے لیے گھروں کے اندر سرنگیں بنا رکھی تھیں ۔ ٹبی سٹی پولیس نے کارروائی کے دوران سلمیٰ بی بی،ممتاز،عارف،مقبول،رابعہ اور نادیہ کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔ ایس پی سٹی کا کہنا ہے کہ قحبہ خانوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھیں گے۔  
    لاہور: مالکان کی جانب سے ڈانٹ کا بدلہ لینے کے لیے نومولود پر تشدد کرنے والی گھریلو ملازمہ کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق تین ماہ کے بچے پر تشدد اور گھر سے چوری کرنے والی گھریلو ملازمہ صائمہ کو گرفتار کرلیا گیا۔ نومولود بچے پر تشدد کرنے کی فوٹیج گزشتہ روز منظر عام پر آئی تھی۔ یہ خبر بھی پڑھیں: مالکان کی ڈانٹ ڈپٹ پر ملازمہ کا نومولود پرتشدد، کپڑا رکھ کر سانس روکنے کی کوشش سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ خاتون بچے کو جھولے سے اٹھا کر بیڈ پر پٹخ رہی تھی۔ گھریلو ملازمہ بچے کو بیڈ پر رکھ کر تشدد کرتی رہی اور بعد ازاں گھر میں چوری  کرکے...
    لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 فروری 2025)صوبائی دارالحکومت لاہو رمیں مالکان کی ڈانٹ ڈپٹ سے ناراض ملازمہ نے غصہ 3 ماہ کے بچے پر نکال دیا، ملازمہ نے بچے کو پنگھوڑے سے نکال کر کئی بار زمین پر پٹخا ، تھپڑ مارے اور منہ پر کپڑا رکھ کر اس کا سانس روکنے کی کوشش کی ، نومولود بچے کے رونے سے ملازمہ کی نیند میں خلل آنے کے باعث سفاک گھریلو ملازمہ اپنا غصہ 3 ماہ کے بچے پر نکالتی رہی ، بچے کی طبیعت بگڑنے پر والدین نے اسے ہسپتال منتقل کیا۔ اس حوالے سے پولیس کے مطابق لاہور میں شمالی چھاونی کے علاقے میں واقع گھر میں مالکان کی ڈانٹ ڈپٹ پر گھریلو ملازمہ غصہ نومولود بچے پر نکالتی...
    گرفتار کیے جانے والوں میں نابلس کے ایک قیدی نوجوان کی ماں بھی شامل ہے۔قابض فوج نےنابلس میں شہریوں گھروں پر دھاوا بول کر تلاشی لی اور ان میں سے کچھ کو تباہ کر دیا۔ اسلام ٹائمز۔ قابض صیہونی فوج نے آج جمعرات کو علی الصبح مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی اور جنوبی شہروں، دیہاتوں اور پناہ گزین کیمپوں میں تلاشی کی کارروائیوں کے دوران 33 فلسطینی شہریوں کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار کیے جانے والوں میں نابلس کے ایک قیدی نوجوان کی ماں بھی شامل ہے۔قابض فوج نےنابلس میں شہریوں گھروں پر دھاوا بول کر تلاشی لی اور ان میں سے کچھ کو تباہ کر دیا۔ قابض فوج نے دلال جابر کو گرفتار کر لیا۔ وہ قیدی محمد حلبی...
    چین میں ہوم ورک پورا نہ کرنے پر والد کی طرف سے ڈانٹ کھانے والے 10 سالہ لڑکے نے انتقام لینے کا انوکھا انداز اپنایا۔ چین میں ایک باپ نے اپنے 10 سالہ بچے کو ہوم ورک مکمل نہ کرنے پر ڈانٹا جس کے نتیجے میں غصے میں آکر بچے نے پولیس کو فون کر کے باپ پر منشیات گھر پر رکھنے کا الزام عائد کردیا۔ یہ عجیب واقعہ رواں ماہ کے شروع میں چین کی یونگنگ کاؤنٹی میں پیش آیا۔ وقت پر ہوم ورک مکمل نہ کرنے پر والد کی طرف سے شدید ڈانٹ ڈپٹ کے بعد ایک 10 سالہ لڑکا گھر سے باہر نکلا اور سیدھا قریبی دکان پر گیا اور پوچھا کہ کیا وہ فون استعمال کر...
    راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ)  بانی پی ٹی آئی سے وزیراعلی کے پی کے کی غیر معمولی ملاقات، دونوں کے درمیان ملاقات ایک گھنٹے تک جاری رہی۔ علی امین گنڈاپور نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ایس او پی سے ہٹ کر غیر معمولی ملاقات کی۔ گنڈا پور مکمل سرکاری پروٹوکول کے ساتھ اڈیالہ جیل پہنچے۔ ملاقات کے لیے بانی پی ٹی آئی کو جیل سیل سے کانفرنس روم منتقل کیا گیا۔ ملاقات میں صوبے میں امن وامان کی صورتحال، ترقیاتی منصوبوں، پارٹی امور، سیاسی معاملات  اور 8 فروری کو پشاور میں جلسے کے حوالے سے مختلف امور پر بات چیت ہوئی اور بانی پی ٹی آئی نے وزیراعلی کو مختلف ہدایات دیں۔  ایک گھنٹے کی...
    چینی سفیر کی واشنگٹن ڈی سی کے قومی چڑیا گھر میں پانڈا پویلین کی افتتاحی تقریب واشنگٹن کے قومی چڑیا گھر میں پانڈا پویلین کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا اور پانڈا “باؤ لی” اور “چھنگ باؤ” کو پہلی بار باضابطہ طور پر عوام کے سامنے پیش کیا گیا ۔اتوار کے روز چینی میڈ یا نے بتا یا کہ امریکہ میں چین کے سفیر شیے فینگ نے اس تقریب میں شرکت کی اور کہا کہ پانڈا چین کا قومی خزانہ اور چین کی ماحولیاتی تہذیب کی تعمیر کا ایک خوبصورت بزنس کارڈ ہے۔ چینی اور امریکی عوام کے درمیان پانڈا سے جڑے تعلقات نصف صدی پر محیط ہیں جو چین اور امریکہ کے درمیان سفارتی تعلقات کی تاریخ سے...
    مشہور فلم ’پشپا 2 – دی رول‘ کی شاندار کامیابی کے باوجود، یہ پروجیکٹ مسلسل تنازعات کا شکار ہو رہا ہے۔  پہلے سیندھیا تھیٹر بھگدڑ حادثے نے فلم کی ٹیم کو قانونی مسائل میں پھنسا دیا، اور اب انکم ٹیکس ڈیپارٹمنٹ کی کارروائیاں فلم کے پروڈیوسرز اور ہدایتکار کے لیے نئی مشکل بن گئی ہیں۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق، فلم کے ہدایتکار سوکمار پر انکم ٹیکس حکام نے چھاپہ مارا۔ یہ کارروائی 22 جنوری کی صبح کو اس وقت ہوئی جب سوکمار حیدرآباد ایئرپورٹ پر موجود تھے۔ حکام انہیں ان کے گھر لے گئے جہاں چھاپے کا آغاز ہوا اور بعد ازاں ان کے دفتر میں بھی تفتیش کی گئی۔ اس سے پہلے، 21 جنوری کو پروڈیوسرز مائتری مووی...
    راولپنڈی:  وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پوراڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کئے بغیر روانہ ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعلی علی امین گنڈا پور سے بانی پی ٹی آئی کیساتھ ملاقات ڈیڑھ گھنٹے سے زائد وقت جاری رہی، علی امین گنڈا پورکی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کانفرنس روم میں کرائی گئی۔ وزیر اعلی خیبرپختونخوا اپنے پروٹوکول کیساتھ میڈیا سے بات چیت کئے بغیر واپس روانہ ہوگئے۔
    ٹنڈوجام (نمائندہ جسارت) بجلی کا بڑا بریک ڈائون، ایک ٹرانسفارمر صحیح کرنے کے لیے 10 گھنٹے سے زیادہ بجلی بند رکھی گئی، عوام پریشان، بلوں کو دیکھ عوام مزید پریشان ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق صبح 4 گھنٹے سے زائد بجلی بند رہنے کے بعد جب آئی تو کچھ دیر کے بعد پھر چلی گئی، معلوم ہوا کہ کمہار پاڑے کے ٹرانسفار مر کے بش خراب ہو گئے ہیں، انہیں تبدیل کرنا ہے، بش تبدیل کرنے میں 10گھنٹے لگ گئے اور پورے شہرکی بجلی بش تبدیل کرنے کی وجہ سے بند رکھی گئی اور پھر کچھ دیر کے لیے بجلی دے کر پھر لوڈشیڈنگ شیڈول کے مطابق بجلی بند کر دی گئی۔ حیسکو کے ذرائع کے مطابق بجلی کی قیمت...
    ویب ڈیسک:  لاہور اور گردونواح میں شدید دھند کے باعث مسافر ٹرینوں کا شیڈول متاثر ہے۔ ترجمان ریلوے کے مطابق دھند کے باعث حد نگاہ کم ہونے پر خیبر میل 1 اپ 4 گھنٹے 19 منٹ جبکہ خیبر میل 2 ڈاؤن 2 گھنٹے 51 منٹ تاخیر کا شکار ہوگئی۔ گرین لائن 5 اپ 1 گھنٹے 21 منٹ جبکہ گرین لائن 6 ڈاؤن 1 گھنٹہ 08 منٹ تاخیر کا شکار ہوئی، تیز گام 7 ڈاؤن 23 منٹ سے زائد تاخیر کا شکار جبکہ ہزارہ ایکسپریس 2 گھنٹے 21 منٹ تاخیر سے روانہ ہوئی۔ شب معراج پر تین روزہ عام تعطیل کا اعلان اس کے علاوہ ملت ایکسپریس 8 گھنٹے 12 منٹ سے زائد تاخیر کا شکار رہی، پاک بزنس...
    ---فائل فوٹو  آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ہدایت کی ہے کہ آر پی اوز، ڈی پی اوز، پتنگ بازوں، پتنگ فروشوں اور مینوفیکچررز کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کریں۔پنجاب پولیس کے ترجمان کے مطابق رواں سال پنجاب میں 31 ملزمان گرفتار ہوئے جبکہ 34 کے خلاف مقدمات درج کیے گئے، 5500 سے زائد پتنگیں اور 300 ڈور چرخیاں برآمد کی گئیں۔پنجاب پولیس کے مطابق 18مقدمات کے چالان جمع کروائے گئے ہیں۔ آئی جی پنجاب کے ذاتی گھر کے قریب ڈکیتی کی واردات واردات سندر کے علاقے میں نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں واقع گھر میں ہوئی، متاثرہ گھر آئی جی پنجاب کے ذاتی گھر کے سامنے واقع ہے پنجاب پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ لاہور میں 19ملزمان...
۱