’پشپا 2‘ کی ٹیم انکم ٹیکس کے نشانے پر، ڈائریکٹر کے گھر اور دفتر پر چھاپے
اشاعت کی تاریخ: 23rd, January 2025 GMT
مشہور فلم ’پشپا 2 – دی رول‘ کی شاندار کامیابی کے باوجود، یہ پروجیکٹ مسلسل تنازعات کا شکار ہو رہا ہے۔
پہلے سیندھیا تھیٹر بھگدڑ حادثے نے فلم کی ٹیم کو قانونی مسائل میں پھنسا دیا، اور اب انکم ٹیکس ڈیپارٹمنٹ کی کارروائیاں فلم کے پروڈیوسرز اور ہدایتکار کے لیے نئی مشکل بن گئی ہیں۔
تازہ ترین اطلاعات کے مطابق، فلم کے ہدایتکار سوکمار پر انکم ٹیکس حکام نے چھاپہ مارا۔ یہ کارروائی 22 جنوری کی صبح کو اس وقت ہوئی جب سوکمار حیدرآباد ایئرپورٹ پر موجود تھے۔ حکام انہیں ان کے گھر لے گئے جہاں چھاپے کا آغاز ہوا اور بعد ازاں ان کے دفتر میں بھی تفتیش کی گئی۔
اس سے پہلے، 21 جنوری کو پروڈیوسرز مائتری مووی میکرز کے دفاتر اور ذاتی جائیدادوں پر بھی انکم ٹیکس کے چھاپے مارے گئے تھے۔ فلم کے بڑے بجٹ سے متعلق مالی بے ضابطگیوں کے شبہات کی وجہ سے یہ چھاپے موضوع بحث بنے ہوئے ہیں۔
’پشپا 2 – دی رول‘، جو 5 دسمبر 2024 کو ریلیز ہوئی، نے تین سال بعد فرنچائز کی کہانی کو آگے بڑھایا۔ اس فلم میں الو ارجن نے پشپ راج کا کردار ادا کیا، جو پہلے ایک چھوٹے درجے کا اسمگلر تھا اور اب ایک طاقتور گینگسٹر بن چکا ہے۔ فلم میں راشمیکا مندنا ان کی بیوی شری ولی کے کردار میں جبکہ فہد فاضل ایک سخت گیر پولیس افسر کے طور پر نظر آئے۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: انکم ٹیکس
پڑھیں:
پاکستان اسرائیلی جرائم کے احتساب کا مطالبہ کرتا ہے: ترجمان دفتر خارجہ
ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان—فائل فوٹوترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کا کہنا ہے کہ پاکستان اسرائیلی جرائم کے احتساب کا مطالبہ کرتا ہے۔
ہفتہ وار نیوز بریفنگ میں انہوں نے کہا کہ پاکستان 19 جنوری سے غزہ میں سیز فائر کو خوش آمدید کہتا ہے، پاکستان مسئلے کے دو قومی حل کی حمایت جاری رکھے ہوئے ہے۔
شفقت علی خان کا کہنا ہے کہ پاکستان تارکین وطن کے لیے سفارتخانہ مراکش حکام سے رابطے میں ہے، افریقی ملکوں کے ساتھ تجارت کا فروغ اہم ترجیح ہے۔
سینئر سفارتکار شفقت علی خان نئے ترجمان دفترِ خارجہ مقررشفقت علی روس اور پولینڈ سمیت متعدد ممالک میں پاکستان کے سفیر رہ چکے ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان اور آذربائیجان کے وزراتی کمیشن کا اجلاس ہورہا ہے، پاکستان افغان باشندوں کو امریکا سمیت تیسرے ملک بھیجنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے، ابھی تک ہمیں اس سے متعلق امریکا سے کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئی۔
ان کا کہنا ہے کہ مراکش میں پچھلے ہفتے کشتی کا المناک حادثہ پیش آیا تھا، اس حادثے میں 25 پاکستان خوش قسمتی سے بچ گئے، جن کی فہرست شیئر کی گئی ہے، واقعے کی مزید نگرانی کی جا رہی ہے۔
شفقت علی خان مزید کہا کہ مراکش حکام نے تمام تر معاملات میں بھرپور تعاون کیا، پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان آج اسلام آباد میں اجلاس منعقد ہو گا، پاکستان برکس میں شمولیت کا خواہاں ہے، اس پر ہمارے مؤقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔
ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ شام میں صورتِ حال کا قریب سے جائزہ لے رہے ہیں، ہم شام میں امن کی بحالی کی تمام کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔