Nawaiwaqt:
2025-01-30@06:41:20 GMT

بانی پی ٹی آئی سے گنڈاپور کی ایک گھنٹہ غیر معمولی ملاقات

اشاعت کی تاریخ: 28th, January 2025 GMT

بانی پی ٹی آئی سے گنڈاپور کی ایک گھنٹہ غیر معمولی ملاقات

راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ)  بانی پی ٹی آئی سے وزیراعلی کے پی کے کی غیر معمولی ملاقات، دونوں کے درمیان ملاقات ایک گھنٹے تک جاری رہی۔ علی امین گنڈاپور نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ایس او پی سے ہٹ کر غیر معمولی ملاقات کی۔ گنڈا پور مکمل سرکاری پروٹوکول کے ساتھ اڈیالہ جیل پہنچے۔ ملاقات کے لیے بانی پی ٹی آئی کو جیل سیل سے کانفرنس روم منتقل کیا گیا۔ ملاقات میں صوبے میں امن وامان کی صورتحال، ترقیاتی منصوبوں، پارٹی امور، سیاسی معاملات  اور 8 فروری کو پشاور میں جلسے کے حوالے سے مختلف امور پر بات چیت ہوئی اور بانی پی ٹی آئی نے وزیراعلی کو مختلف ہدایات دیں۔  ایک گھنٹے کی ملاقات کے بعد وزیراعلی کے پی کے میڈیا سے گفتگو کیے بغیر اسلام آباد روانہ ہوگئے۔ جبکہ بانی پی ٹی آئی نے ملاقات میں علی امین گنڈا پور پر برہمی کا اظہار کیا۔ ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ بشریٰ بی بی کی گرفتاری پر خیبر پی کے میں کیوں کوئی احتجاج نہ ہوا، بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ صوبے میں کرپشن کی کئی کہانیاں اور تفصیلات سامنے آ رہی ہیں۔ خراب کارکردگی کی آئندہ کوئی شکایت موصول نہ ہو حکومتی امور  میں عاطف خان سمیت پارٹی رہنماؤں سے مشاورت کی ہدایت کی، وزیراعلیٰ پر خیبر پی کے میں گڈ گورننس پر زور دیا، بانی پی ٹی آئی نے علی امین گنڈا پور کی محسن نقوی کے ساتھ تصاویر پر ناگواری کا اظہار کیا اور علی امین گنڈا پور کو ہدایت کی کہ محسن نقوی کا رفیق خاص بننے کی بجائے گورننس پر دھیان دیں۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: بانی پی ٹی آئی نے بانی پی ٹی ا ئی علی امین گنڈا گنڈا پور

پڑھیں:

گنڈاپور کو مخالف دھڑے کی صوبے میں بیڈگورننس ‘ کرپشن کی شکایت پر ہٹایا 

پشاور(بیورو رپورٹ) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین گنڈاپور کو صوبے کی پارٹی قیادت سے ہٹائے جانے اور پی ٹی آئی پختونخوا کی صدارت گنڈاپور مخالف دھڑے کو ملنے کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ ذرائع کے مطابق علی امین گنڈاپور کیخلاف ماضی میں متحرک ہم خیال گروپ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو شکایات لگائیں۔ گروپ میں شامل افراد نے بانی پی ٹی آئی سے جیل اور مقدمات میں پیشی کے دوران شکایات کے انبار لگائے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عاطف خان، شکیل خان، جنید اکبر اور مشال یوسف زئی شکایت لگانے والوں میں شامل ہیں۔ پی ٹی آئی میں اثرورسوخ رکھنے والی خاتون نے بھی وزیراعلیٰ کیخلاف شکایات لگائیں۔ ان کے علاوہ قاضی انور ایڈووکیٹ اور دیگر وکلاء بھی شکایت لگانے والوں میں شامل ہیں۔ مخالف دھڑے نے بانی پی ٹی آئی کو صوبے میں بیڈگورننس اور کرپشن سے آگاہ کیا تھا۔ پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے معاملے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی میں کوئی دھڑے بندی نہیں ہے، علی امین گنڈاپور نے بانی پی ٹی آئی کا فیصلہ قبول کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ علی امین گنڈاپور نے جنید اکبر کو مبارک باد بھی دی ہے۔ علی امین گنڈاپور پر دو عہدوں کا بوجھ تھا، علی امین گنڈاپور بحیثیت وزیراعلیٰ صوبے اور پارٹی کی خدمت جاری رکھیں گے۔ دوسری جانب صوبائی صدر انصاف لائرز فورم قاضی انور ایڈووکیٹ نے اپنے بیان میں کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو صرف اتنا کہا تھا کہ احتساب کا کوئی طریقہ کار ہونا چاہیے، میرے کہنے پر احتساب کمیٹی قائم کی گئی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو وزیراعلیٰ کے خلاف کوئی شکایات نہیں کی تھیں۔ احتساب کمیٹی پی ٹی آئی پر لوگوں کے اعتماد کو برقرار رکھنے کیلئے بنائی۔ وزیراعلیٰ کیخلاف انصاف لائرز فورم کے وکلاء نے شکایات نہیں کیں۔ قاضی انور ایڈووکیٹ نے کہا کہ آئی ایل ایف کے علاوہ دیگر وکلاء بھی موجود ہیں۔ آئی ایل ایف کا وزیراعلیٰ پر اعتماد ہے۔ ہم نے کسی کیخلاف شکایت نہیں، جنید اکبر کو مبارکباد کیلئے کال کی تھی۔ یاد رہے کہ 2 روز قبل خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کو پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے پی کی صدارت سے ہٹا دیا گیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • عمران خان اور علی امین گنڈا پور کی کے درمیان ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
  • علی امین گنڈا پور کی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں اہم ملاقات؟ اندرکی بات سامنے آگئی
  • گنڈاپور کو مخالف دھڑے کی صوبے میں بیڈگورننس ‘ کرپشن کی شکایت پر ہٹایا 
  • عمران خان سے گنڈا پور کی اڈیالہ جیل میں ملاقات ،پارٹی امور و سیاسی معاملات پر گفتگو
  • اڈیالہ جیل میں علی امین گنڈاپور کی عمران خان سے غیر معمولی ملاقات
  • عمران خان سے علی امین گنڈاپور کی غیرمعمولی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
  • بانی پی ٹی آئی سے علی امین گنڈاپور کی غیرمعمولی ملاقات، اہم معاملات پر مشاورت
  • علی امین گنڈاپور کی سرکاری پروٹوکول کے ساتھ اڈیالہ جیل بانی پی ٹی آئی سے غیر معمولی ملاقات
  • پی ٹی آئی پختونخوا کی صدارت گنڈاپور مخالف دھڑے کو ملنے کی اندرونی کہانی سامنے آگئی